Baaghi TV

Author: +9251

  • مولانا:عوام کوحکومت کے خلاف کھڑا کریں:ہرقسم کی مدد کی جائے گی:نوازشریف کا فضل الرحمن سے رابطہ

    مولانا:عوام کوحکومت کے خلاف کھڑا کریں:ہرقسم کی مدد کی جائے گی:نوازشریف کا فضل الرحمن سے رابطہ

    اسلام آباد: مولانا:عوام کوحکومت کے خلاف کھڑا کریں:ہرقسم کی مدد کی جائے گی:نوازشریف کا فضل الرحمن سے رابطہ ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نواز شریف سے رابطہ ہوا، جس میں سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ پی ڈی ایم کے احتجاجی پلان کو آگے بڑھانے پر بھی دونوں رہنماؤں کا اتفاق ہوا ہے۔مولانا فضل الرحمن کوحوصلہ دیتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مولانا عوام کوحکومت کے خلاف کھڑا کریں اوراس مشن میں کسی قسم کی سُستی نہ کی جائے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس پرمولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کے سیاسی حمایت کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کی بھی گزارش کی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر اطمینان کا اظہارکیا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا اور مولانا نے لاہور کے جلسے کو لانگ مارچ کی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔نوازشریف نے اس موقع کہا کہ الیکشن کے وقت تک عوام کو کسی نہ کسی ایشو پرعوام کوحکومت کے خلاف متحرک رکھیں‌ جس کے لیے وہ ہرقسم کی قربانی دینے کےلیے تیار ہیں‌

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ بارے جو بھی فیصلہ کرے گی ساتھ دینگے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے ظلم ہو گا۔

  • کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن الیکشن ڈرامہ کررہی ہے،یہ باقی وقت ایسےہی قوم کوبےچین رکھیں گے:شیخ رشید

    کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن الیکشن ڈرامہ کررہی ہے،یہ باقی وقت ایسےہی قوم کوبےچین رکھیں گے:شیخ رشید

    اسلام آباد:حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن الیکشن ڈرامہ کررہی ہے،یہ باقی وقت ایسے ہی قوم کوبے چین رکھیں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہاپوزیشن خود کو خوار کررہی ہے، مخالفین الیکشن مہم پر ہیں، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کو احتجاجی تحریک میں وارم اپ میں 6 ماہ لگیں، دھرنے کا اصل وقت وہ تھا جب فضل الرحمان اسلام آباد آئے تھے، اب تو اپنے آپ کو خوار کریں گے۔

    شیخ رشید نے پتے کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ساڑھے تین سال ہوگئے، اب تو اپوزیشن الیکشن مہم چلارہی ہے،اپوزیشن صرف الیکشن ٹرینڈ کے چکروں میں باقی وقت میں بے چین ، بے سکون اور حکومت سے ٹکرانے کا کھیل کھیلے گی ،

    شیخ رشید نے کہا کہ مجھے ان سے گلہ ہے کہ بڑی دیر سے شروع کیا، اب تو یہ الیکشن مہم ہے، اتحادی بھی کہیں نہیں جارہے، جب بھی کوئی ایشو آتا ہے لوگ مطالبے منوانے کی بات کرتے ہیں، مطالبے منوانے کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا ہوتا ہے۔ ملکی معیشت بڑے امتحان سے گزر رہی ہے، ہمیں صرف مہنگائی کے مسئلہ کا سامنا ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں شامل نہیں تھا، طے ہونے والے معاملات چند دن میں سامنے آجائیں گے، میں نے سعد رضوی سے خود کہا کہ یہ وزارت مذہبی امور اور پنجاب حکومت کا معاملہ ہے، ٹی ایل پی کو پنجاب حکومت کے کہنے پر وزارت داخلہ نے کالعدم قرار دیا تھا، انہی کی درخواست پر پابندی واپس لی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور فواد حسن فواد پہلے سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ہیں

    وفاقی وزیر داخلہ نے افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پڑوس افغانستان میں جو صورتحال ہے اسکے اثرات بھی پاکستان پر ہوں گے، یہ نہیں ہو سکتا 4 کروڑ لوگوں میں بھوک اور ننگ ہو اور اس کے اثرات پاکستان پر نہ ہو۔

  • سعد رضوی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر:گرفتارافراد بے گناہ قرار

    سعد رضوی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر:گرفتارافراد بے گناہ قرار

    لاھور:ڈی سی لاہور نے سعد رضوی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر کردی،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعدرضوی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی تیاری، حکومت نے ایف آر بی سے ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست لکھ دی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایف آر بی سے ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست لکھ دی۔ ایف آر بی کو سعد رضوی کی مزید 9 ماہ نظربندی کیلئے ریفرنس بھیجا گیا تھا۔ سعد حسین رضوی کے خلاف ایف آر بی میں ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے بعد کیا گیا تھا۔ ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ ٹی ایل پی سے ہونے والی معاہدے کے تحت کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے 8 گرفتار کارکنان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ 8 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، تحریک لیبک کے وکیل محمد سلیم اور اسری چوہدری نے دلائل دیئے جبکہ تھانہ شاہدرہ پولیس نے ملزمان کی اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

    تھانہ شاہدرہ کے تفتیشی افسر نے کہا ملزمان دوران شناخت پریڈ جیل میں شناخت نہیں ہوئے، ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا جائے۔ عدالت نے ملزم عبد الغفور، اخلاق احمد، محمد عرفان، شہزاد خان،عثمان ریاض، افضال احمد، محمد افضال اور شہباز علی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

  • نااہلوں کو بھگا کر دم لوں گا،اہلوں کولا کردم لوں گا: فضل الرحمان

    نااہلوں کو بھگا کر دم لوں گا،اہلوں کولا کردم لوں گا: فضل الرحمان

    کراچی:نااہلوں کو بھگا کر دم لوں گا،اہلوں کولا کردم لوں گا:اطلاعات کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو ملکی بقا خطرے میں ہوگی، اسلام آباد تک جائیں گے، نااہلوں کو بھگا کر دم لیں گے۔اور اہل لوگوں کو اقتدار میں لائیں گے –

    کراچی میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کو بحیرہ عرب میں غرق نہیں کیا تو ملکی بقاء کا سوال بنے گا۔ حکمران کبھی سعودی عرب، کبھی چین سے بھیک مانگ رہے ہیں، پاکستان تنہائی کی طرف جا رہا ہے،

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہر جگہ موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں قوم کی بدنامی ہو رہی ہے، موجودہ حکمرانوں کو قوم پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں، نوجوان، مزدور، چھوٹا دکاندار اور ہر کاروباری آدمی مایوس ہے۔ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم کی رسوائی کا سبب بننے والوں کو حکمرانی کا حق حاصل نہیں۔ 22کروڑ عوام کی دنیا بھر میں رسوائی ہو رہی ہے، ہم بھیک مانگ کر دن رات گزار رہے ہیں، تاریخ گواہ ہے جہاں اقتصادی بحران آیا وہاں بغاوت نے جنم لیا۔ معیشت مستحکم ہوں تو قومیں مضبوط ہوتی ہیں، یہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ہے،

    پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے تنگ عوام نے بچے فروخت کرنا شروع کر دیئے، پارلیمنٹ لاجز کے سامنے لوگوں نے بچے برائے فروخت رکھے ہوئے ہیں،

  • رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں دھماکہ

    رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں دھماکہ

    رائیونڈ: رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں دھماکہ ،اطلاعات کے مطابق آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے ، یہ سلنڈر دھماکہ اجتماع میں بہاولپور حلقے میں ہوا۔

    گزشتہ روز رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ جمعہ کے اجتماع میں مقامی افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مولانا اسماعیل نے اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی, بعد ازعصر مولانا ظہیرالحسن جبکہ نماز مغرب کے بعد مولانا احمد لاٹ کا بیان ہوا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے باعث 8 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سلنڈر دھماکہ اجتماع میں بہاولپور حلقے میں ہوا۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں

    رائیونڈ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر رائےونڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،رائیونڈ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں ریسکیو ٹیم نے جناح ہسپتال منتقل کر دیا

    رائیونڈ زخمیوں میں محمد عثمان ولد اصغر علی، وقار احمد ولد محمد یونس، محمد ندیم ، محمد محبوب، محمد منیب، محمد رضوان, محمد جمیل، اور تفظیل شامل ہیں

  • ایک ہفتے میں بھارتی فوج افسروں سمیت درجنوں بھارتی فوجی ہلاک

    ایک ہفتے میں بھارتی فوج افسروں سمیت درجنوں بھارتی فوجی ہلاک

    نئی دہلی:ایک ہفتے میں بھارتی فوج افسروں سمیت درجنوں بھارتی فوجی ہلاک ،اطلاعات کے مطابق ایک ہفتے میں بھارتی فوج کو بہت بڑا جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس دوران جہاں درجنوں جونیئرفوجی افسران سمیت دیگراہلکار ہلاک ہوئے ہیں وہاں دواعلیٰ بھارتی فوجی افسر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

    تازہ واقعہ میں بھارتی ریاست منی پور میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر گاڑی پر حملے میں اہلیہ بیٹے اور 3 فوجی اہلکاروں سمیت ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں آسام رائفلز یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اہل خانہ سمیت اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اچانک گھات لگائے مسلح افراد نے قافلے پر حملہ کردیا۔

    ہلاک ہونے والوں میں کمانڈنگ آفیسر، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت 3 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں علیحدگی پسند عسکری جماعت پیپلز لبریشن آرمی ایسے حملوں میں ملوث رہی ہے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈنگ آفیسر اہل خانہ سمیت اپنی گاڑی میں جارہے تھے جب کہ ان کی حفاظت کے لیے ایک فوجی گاڑی بھی ہمراہ تھی جن میں 3 سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی شمالی ریاستوں میں کئی علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جن کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کی جھڑپیں معمول کی بات ہیں اور مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی ایک ریاست میں بھارتی فوجی مظالم سے تنگ شہریوں نے بھارتی فوجی قافلے پرحملہ کیا تھا جس میں ایک کرنل ہلاک جبکہ ایک درجن کے قریب دیگرفوجی ہلاک بھی ہوئے تھے

  • بوائز ہائی سکول کا اعزاز

    بوائز ہائی سکول کا اعزاز

    قصور منڈی عثمان والا بوائز ہائی سکول کا اعزار سابقہ روایات برقرار نویں کلاس کا شاندار رزلٹ عدنان اکرم کے پانچ سو پانچ نمبر سمیط احمد اور نوریز اصغر کے پانچ سو چار چار نمبر جبکہ تیسری پوزیشن پانچ سو تین نمبر لیکر عثمان اشرف نے حاصل کی اساتذہ کرام کو خراج تحسین مسقبل میں بھی روایات کو برقرار رکھا جائے گا پرنسپل ملک اصغر علی کی بریفنگ منڈی عثمان والا بوائز ہائی سکول کا اعزار سابقہ روایات برقرار نویں کلاس کا شاندار رزلٹ عدنان اکرم کے پانچ سو پانچ نمبر سمیط احمد اور نوریز اصغر کے پانچ سو چار چار نمبر جبکہ تیسری پوزیشن پانچ سو تین نمبر لیکر عثمان اشرف نے حاصل کی اساتذہ کرام کو خراج تحسین مسقبل میں بھی روایات کو برقرار رکھا جائے گا پرنسپل ملک اصغر علی کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سٹاف آصف علی محمد کرامت یاسین حمید صاحب اور دیگر سٹاف ممبران اور پوری ٹیم دن رات تعلیم کے میدان میں کوشاں ہیں
    ہر آنے والا سال بہار کی طرح ثابت ہو گا اور اس سکول کے درخشان ستارے ملک و ملت کے مستقبل کے لئے کارگر ثابت ہوں گے
    رپورٹ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہوگئی:اب تبصرے ، تجزیئے اورپراپیگنڈہ بند ہوجانا چاہیے،شعیب اختر

    نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہوگئی:اب تبصرے ، تجزیئے اورپراپیگنڈہ بند ہوجانا چاہیے،شعیب اختر

    اسلام آباد: نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہوگئی:اب تبصرے ، تجزیئے اورپراپیگنڈہ بند ہوجانا چاہیے،اطلاعات کے مطابق اینکر پرسن نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔ نعمان نیاز نے قومی فاسٹ باؤلر سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نعمان نیاز اور شیعب اختر کو اپنے گھر بلا کر معاملہ رفع دفع کرایا۔ اس موقع پر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ شعیب مجھے افسوس ہے، جو پروگرام میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ نعمان نیاز کیلئے دل میں کچھ نہیں، معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا، نعمان نیاز کو اسی رات معاف کر دیا تھا، اگر پہلے معافی مانگ لی جاتی تو بات اتنی نہ بڑھتی،

     

     

    فواد چودھری کے گھر پر نعمان نیاز سے ملاقات ہوئی، فواد چودھری نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہرجانے کا لیٹر واپس لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، میں نے صرف غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا، عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

     

     

    شعیب اخترنے سازشی عناصر کومخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ دو بھائیوں کے درمیان غلط فہمی کا نتیجہ تھی جو دور ہوئی ، نعمان بڑے بھائی ہیں اورواقعی بھائی ہیں ، انہوں نے بڑے دل سے معافی مانگی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تمام اختلافات دورہوگئے ہیں اورسازشی عناصربرائے مہربانی تبصروں ، تجزیووں اور پراپیگنڈے سے محبت کی فضا کوآلودہ نہ کریں

    خیال رہے نعمان نیاز نے لائیو پروگرام میں شعیب اختر سے بدتمیزی کی تھی۔

    اس سے قبل بھی نعمان نیاز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا، میری غلطی تھی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان غیر ملکی کرکٹرز کی موجودگی میں تلخ کلامی ہوئی تھی، ڈاکٹر نعمان نیاز نے کرکٹر کو آن ائیر پروگرام سے جانے کا کہا جس پر شعیب اختر نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

  • پنجاب حکومت سے خلوص دل سے گلے ملے ہیں‌،مگرکچھ گلے بھی ہیں‌:چوہدری پرویزالٰہی

    پنجاب حکومت سے خلوص دل سے گلے ملے ہیں‌،مگرکچھ گلے بھی ہیں‌:چوہدری پرویزالٰہی

    لاہور:پنجاب حکومت سے خلوص دل سے گلے ملے ہیں‌،مگرکچھ گلے بھی ہیں‌:چوہدری پرویزالٰہی نے شکوں کی بارش کردی،اطلاعات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے حکومتی رویے پر شدید ناراضگی کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں یہ نہیں نبھا رہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی سربراہی میں کل شام طلب کر لیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کل جاری کیا جائے گا۔

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ تین سال سے ہم انہیں وفاق اور صوبے میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں، پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہر ضلع میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔

    سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے، کیا حکمران بھول گئے کہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی، حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے بھی نہیں آیا، پھر بھی سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں ہم نے انہیں کامیابی کے ساتھ نکالا۔

    چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم بے وفائی نہیں‌ کرتے 5 سال اکھٹے چلنے کا عہد کیا تھا وعدہ پورا کریں گے

  • مہنگائی سندھ میں بھی اورذمہ بھی صوبائی حکومت مگرکراچی میں احتجاج وفاقی حکومت کے خلاف

    مہنگائی سندھ میں بھی اورذمہ بھی صوبائی حکومت مگرکراچی میں احتجاج وفاقی حکومت کے خلاف

    کراچی:مہنگائی سندھ میں بھی اورذمہ بھی صوبائی حکومت مگرکراچی میں احتجاج وفاقی حکومت کے خلاف ،اطلاعات کے مطابق مہنگائی کے خلاف اپوزیشن سڑکوں پر آگئی، کراچی میں پی ڈی ایم کی جانب سے پاور شو کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ فضل الرحمان کی قیادت میں ریگل صدر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کارکنوں کی آمد جاری ہے۔

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرینگے۔ ن لیگ کے شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، قومی وطن پارٹی کے سردار احمد خان بھی مظاہرے میں شریک ہونگے۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، بی این پی، جے یو پی اور دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔

    پی ڈی ایم پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن گزشتہ روز کراچی پہنچے۔ ترجمان کے مطابق صدر ریگل چوک میں احتجاجی مظاہرے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہم نے میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ میں بھی مہنگائی ہے اور اس مہنگائی کی ذمہ دار جہاں وفاقی حکومت ہے وہاں سندھ حکومت بھی ذمہ دار ہےاورزیادہ ترمسائل انتظامی نااہلی کی وجہ سے ہیں جس کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے مگرآج کراچی میں پی ڈی ایم وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کررہی ہے