Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ وادی میں کشمیری پانی کوترس گئے

    مقبوضہ وادی میں کشمیری پانی کوترس گئے

    جموں:مقبوضہ وادی میں کشمیری پانی کوترس گئے،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کےلیے پانی کی دستیابی ایک شدید مسئلہ بن گیا ہے ،،اطلاعات یہ بھی ہیں‌ کہ لوگوں کا قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف احتجاج

    جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے گڈخانہ بنپات میں لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین جن میں بڑی تعدادمیں خواتین اور بچے تھے نے سڑک پر احتجاجی دھرنا دیا ۔

    مظاہرین نے کہا کہ انہیں پینے کا پانی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے وہ سخت مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں پانی کے حصول کیلئے میلوں دور جاناپڑتا ہے۔لوگوں نے کہا کہ انہوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف پہلے بھی کئی بار احتجاج کیا لیکن انتظامیہ نے مسئلے کے حل کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

    انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مزید کسی تاخیر کے ان کا مسئلے حل کریں۔

  • جموں: بجرنگ دل کا محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج : کشمیریوں پرخوف  کے سائے

    جموں: بجرنگ دل کا محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج : کشمیریوں پرخوف کے سائے

    جموں: بجرنگ دل کا محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج:کشمیریوں پرخوف کے سائے ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جوجموں کے دورے پر ہیں ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بجرنگ دل کے کارکنوں نے محبوبہ مفتی کے جموں ایئرپورٹ سے باہر آنے کے وقت ان کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں سیاہ جھنڈے دکھائے۔

    مظاہرین نے کہا کہ محبوبہ مفتی پاکستان کی حمایت اور ان کشمیری میڈیکل طلباءکا دفاع کر رہی ہیں جنہوں نے دبئی میں ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف جیت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں نعرے لگائے تھے۔

    بجرنگ دل کے صدر راکیش کمار نے کہاہم محبوبہ مفتی کے پاکستان نواز بیانات کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • سکھوں اور مسلمانوں کو مارنا بی جے پی کا نظریہ اور ارمان ہے : راہل گاندھی

    سکھوں اور مسلمانوں کو مارنا بی جے پی کا نظریہ اور ارمان ہے : راہل گاندھی

    نئی دلی13 :سکھوں اور مسلمانوں کومارنا بی جے پی کانظریہ اورارمان ہے:راہل گاندھی بول اُٹھے ،اطلاعات کے مطابق نڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کاہندوتوا نظ ایک سکھ یا مسلمان کو مارنے کے سواکچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا نفرت انگیز نظریہ کانگریس پارٹی کے محبت اور قوم پرست نظریے پر بھاری پڑ گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہل گاندھی نے وردھا میں کانگریس کارکنوں کے تربیتی پروگرام سے اپنی ورچوئل تقریر میں کہا کہ آج کے بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس نے نفرت پھیلا رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2014سے پہلے نظریات کی جنگ توجہ کا مرکز نہیں تھی لیکن اب یہ بھارت میں سب سے اہم ہو گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندو توا کی بات کرتی ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ ہندوازم اور ہندو توا میں فرق ہے اور اگر فرق نہ ہوتا تو نام ایک ہی ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ کیا سکھ اور مسلمان کو مارنا ہندو مذہب ہے ، بالکل نہیں بلکہ یہ ہندو توا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کس کتاب میں لکھا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل کرو ۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا ہندو ، سکھ یا اسلامی مذہی کتابوں میں لکھا ہوا نہیں دیکھا جبکہ ہندو توا میں یہی نظر آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہندو ہیں تو ایک نئے نام ہندو توا کی کیا ضرورت ہے ، بی جے پی ہندو توا کی بات کرتی ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ ہندو ازم اور ہندو توا میں فرق ہے ۔

    راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے حالیہ برسوں میں اپنے نظریے کی تشہیر زیادہ زور و شور سے کی ہے اور اسے جارحانہ انداز میں اسے لوگوں تک پہنچایا ہے جبکہ کانگریس اپنے نظریے کو اس طریقے سے لوگوں تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔

  • حسن علی نے کوشش کی،بس اللہ کومنظورہی ایسے تھا ورنہ کون کہتا ہےکہ”آبیل مجھےمار”:آصف علی

    حسن علی نے کوشش کی،بس اللہ کومنظورہی ایسے تھا ورنہ کون کہتا ہےکہ”آبیل مجھےمار”:آصف علی

    لاہور:حسن علی نے کوشش کی،بس اللہ کومنظورہی ایسے تھا ورنہ کون کہتا ہےکہ”آبیل مجھےمار”:آصف علی کا شاندارپیغام،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مایہ نازکرکٹرآصف علی ساتھی کرکٹر حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے ٕ

    قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی نے ساتھی کرکٹر حسن علی پر کی جانیوالی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اگرفتح شکست انسانوں کے مقدرمیں‌ہوتوکبھی دوسرے کونصیب نہ ہوتی، ایک ذات ہے جواپنی مرضی سے فیصلے کرتی ہے،انسان کچھ چاہتا ہے اور ہوکچھ اور جاتا ہے ،

    آصف علی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں حسن علی کی ہمت بڑھاتے ہوئے لکھا کہ مشکل وقت سب پر آتا ہے، ہم انسان ہی ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔آصف علی کہتے ہیں کہ حسن علی نے کیچ پکڑنے کی کوشش کی مگراس کے باجود کیچ ہاتھ سے نکل کیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پھرجس طرح حسن علی کے ساتھ ہماری قوم کے رویے ہوگئے ہیں اور ہرایک حسن علی کوکوس رہا ہے ،کون اتنا بے وقوف ہے کہ جوکہے کہ "آ بیل مجھے مار”اب بس کردینی چاہیے

     

     

    آصف نے حسن کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ حسن پاکستان کا اسٹار ہے، ہم سب حسن کے ساتھ ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس طرح‌ آپ کے جزبات ہیں ہمارے بھی وہی جزبات ہیں ،برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے

    جارحانہ بلے باز نے اپنی ٹوئٹ میں WeStandWithHassanAli کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔آصف علی کی پوسٹ پر متعدد صارفین نے حسن علی کی حمایت میں اپنے پیغامات شیئر کیے اور یقین دہانی کروائی کہ اس مشکل گھڑی میں وہ قومی ہیروز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا اہم کیچ چھوٹ گیا تھا جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • سرگودھا : سرکاری کالجز کی نجکاری کیخلاف پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کا احتجاج

    سرگودھا : سرکاری کالجز کی نجکاری کیخلاف پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کا احتجاج

    سرگودھا (ادریس نواز چدھڑ سے ) سرکاری کالجز کی نجکاری کے خلاف پروفسیر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ سرگودھا پریس کلب سے حسین چوک نوری گیٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور گورنمنٹ کالجز کی نجکاری کو مسترد کر دیا۔ شرکاء نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرگودھا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور حسین چوک تک ریلی نکالی گئی مظاہرے میں اساتذہ کے ساتھ خواتین لیکچرار کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صدر پنجاب لیکچرار ایسوسی ایشن توصیف صادق اور ڈویژن صدر حافظ محمد رمضان نے کہا کہ حکومت آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ کی آڑ میں سرکاری کالجز کی نجکاری کر رہی ھے جو کسی صورت نہیں ہونے دیں گئے حکومتی اس اقدام سے غریب طلباء و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گئے،ایک جانب حکمران فروغ تعلیم کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب ان کے عملی اقدامات اس سے یکسر مختلف اور تعلیم کے فروغ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ پپلا آسان اکاؤنٹ اور کالجز کی نجکاری کے فیصلے کی مزمت کرتی ھے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنہ دیں گئے ریلی کے شرکاء نے حکومتی فیصلے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

  • پولیس مقابلہ ایک شخص جاں بحق

    پولیس مقابلہ ایک شخص جاں بحق

    قصور: راجہ جنگ پولیس کے ساتھ نا کے پر نہ روکنےپر فائرنگ میں جاں بحق و زخمی ہونے کا معاملہ

    قصور:پولیس ناکہ پر کار سواروں نے فائرنگ کی جس سے پولیس نے بھی فائرنگ کی

    قصور: کراس فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے

    قصور:جاں بحق کی شناخت اصغر جبکہ زخمیوں کی شناخت عبدالجبار اور رمضان کے نام سے ہوئی

    قصور: فائرنگ کرنے والے ملازمین کے خلاف گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او قصور صہیب اشرف

    قصور: جاں بحق و زخمی افراد کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی ہو گی۔ ڈی پی او قصور صہیب اشرف
    رپورٹ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • سرگودھا میں ناخواندہ بچوں ، مرد و خواتین کیلیٸے نان فارمل سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

    سرگودھا میں ناخواندہ بچوں ، مرد و خواتین کیلیٸے نان فارمل سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے سکولوں سے باہر بچوں اور ناخواندہ مرد وخواتین کو تعلیم کی فراہمی کیلئے ضلع سرگودہا کے دوسرے نان فارمل سنٹر کا افتتاح کر دیاہے ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گل والا میں قائم سنٹر پر شام کے اوقات میں ایسی گھریلو خواتین یامحنت مزدوری کرنے والے مرد کو کسی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کرسکے انہیں پڑھائی کے قابل بنایاجائے جبکہ ایسے بچے جن کے والدین صبح کے اوقات میں انہیں تعلیم نہیں دلاسکتے انہیں مفت تعلیم وتربیت فراہم کی جائیگی ۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ ‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ ‘ سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی او راے سی سرگودہا عمر دراز گوندل سمیت علاقہ معززین ‘ خواتین اساتذہ او رطلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے ۔ دولت چوری ہو سکتی ہے علم نہیں‘ نان فارمل لٹریسی سنٹر کے قیام کامقصد ناخواندہ گھریلو خواتین کو ااپنے گھر وں کے قریب تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خود پڑھ لکھ کر اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم وتربیت کرسکیں۔
    ڈپٹی کمشنر محمد ا صغر جوئیہ نے بتایا کہ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کے وژن کے تحت ضلع بھر میں مرحلہ وار 50 نان فارمل لٹریسی سنٹرز قائم کئے جائیں گے ۔ شہر میں12 مختلف مقامات پر ایسے سنٹرز کے قیام کی نشاندہی کی گئی دیگر تحصیلوںمیں بھی ایسے سنٹرز قائم کئے جائیں گے تاکہ گھر کے کام کاج کرنے والی خواتین صرف دو گھنٹے شام کے اوقات میں ایسے اداروں سے تعلیم حاصل کرسکیں۔ سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی نے بتایاکہ ضلع بھر میں ایک لاکھ بچے کسی مجبوری کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں او رایسے سنٹرز کے قیام کامقصد ایسے بچوں کو مفت تعلیم وتربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کامفید شہری ثابت ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ہر مسلمان پر فرض ہے حق تو چھوڑا جاسکتاہے فرض نہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گل والا میں قائم سنٹرز پر 30بچوں اور گھریلو خواتین کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جنہیں مفت کتابیں ‘ بیگ اور روزانہ کھانا بھی فراہم کیاجائیگا ۔قبل ازیں کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ بچوں میں سکول بیگ تقسیم کئے ۔ دونوں افسران خواتین کے کلاس روم میں گئے او ران سے اس ضمن میں آگاہی حاصل کی۔
    ٭٭٭٭٭

  • سرگودھا : واگزار کرواٸی گٸ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیاز بدستور قاٸم ۔

    سرگودھا : واگزار کرواٸی گٸ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیاز بدستور قاٸم ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قبضہ مافیا سے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں واگزار کروائی گئی اربوں روپے مالیت کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا بدستور قائم،قبضہ مافیا کیخلاف نہ تو مقدمات کا اندراج کیا گیا اور نہ ہی تاحال تک کسی بھی قسم کی نیلامی یا تاوان حاصل کرنے کی کوئی کاروائی عمل میں آسکی ھے ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوتے ہی سپریم کورٹ آف پاکستان اور پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیاز کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا آغاز کیا گیا اور عرصہ دراز سے زرعی اور کمرشل زمینوں پر قابض بااثر افراد کیخلاف کاروائیاں بھی کی گئیں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انٹی کرپشن نے ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کروا کر ان پر کرینیں اور ہل چلا کر نہ صرف ویڈیوز بنائیں اورنہ صرف پریس ریلیزیں جاریں کیں بلکہ منظم طریقہ سے نہ صرف ان کی سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی بلکہ میڈیا ہائوسز کے ذریعے بھی ضلعی ،ڈویژنل ،صوبائی اور قومی سطح پر ان کے اعداد و شمار مالیت اور واگزار کروائے گئے رقبہ کی تعداد بتا کر کوریج بھی کروائی گئی لیکن دراصل ان زمینوں کو وقتی طور پر واگزار تو کروایا گیا لیکن ان کا مستقل حل نہ کیے جانے کی وجہ سے اکثریت سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا ہی قابض ہے واگزار کرواتے وقت نہ تو ان کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی ان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے اور نہ ہی ان کی کسی بھی قسم کے استعمال کے لیے نیلامی کروائی جا سکی اور نہ آج تک ان سے تاوان کی رقم وصول کی جا سکی ہے اور اسی وجہ سے بااثر مافیا نے نہ صرف دوبارہ اپنے قبضے جما لیے بلکہ اسی طرح زرعی اراضی پر نہ صرف کاشت کی جا رہی ہے بلکہ پختہ تعمیرات بھی قائم ہیں ۔ جس پر ضلعی انتظامیہ کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ھے۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔

  • حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس

    حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس

    انجنیئر حافظ نعیم الرحمان کی الیکشن کمیشن سماعت میں پیش کردہ مطالبات اور قانون سازی کی ضرورت پر ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کی جس میں مندرجہ ذیل نکات پیش کئے۔

    * وزیر اعلیٰ کو بلدیاتی نظام میں اصلاحات سے متعلق تجاویز ارسال کردی۔
    * کراچی شہر کو میگا سٹی گورئمنٹ، میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخابات براہ راست کروایا جائے،کراچی کے تمام ادارے کو میئر کے ماتحت کیے جائیں۔
    * میگا سٹی گورنمنٹ میں ٹاؤن کو نسل کو 10سے 15 ہزار کی آباد ی کے لحاظ سے تقسیم کیا جائے،
    * جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سماعت اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں اہل کراچی کا مقدمہ پیش کیا ہے اور فوری بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیا۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ سندھ کوبلدیاتی نظام میں اصلاحات سے متعلق اپنی تجاویز ارسال کردی ہیں، جس میں کہا ہے کہ
    1. بلدیاتی ایکٹ میں کراچی کو میٹر و پولیٹن کارپوریشن کے بجائے میگا سٹی گورنمنٹ کا درجہ دیا جائے،
    2. میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب با
    لغ رائے دہی کی بنیادپر براہ راست کروایا جائے،
    3. کے ڈی اے، کے ڈبلیو ایس بی، ایم ڈی اے، کے ڈی اے سمیت دیگر ادارے میگا سٹی گورنمنٹ کے حوالے کیے جا ئیں،
    4. موٹر وہیکل ٹیکس، جائیداد منتقلی ٹیکس، غیر منقولہ جائیداد ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز جمع کرنے کا اختیار بھی میگا سٹی گورنمنٹ کو دیا جائے۔
    5. سٹی پولیس اور ٹریفک پولیس کو بھی میگا سٹی گورنمنٹ کے ماتحت کیا جائے۔
    6. صوبے میں تمام شہر وں کو بھی با اختیار بنایا جائے۔
    7. ہر ضلع کیلئے ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی کا نظام ختم کیا جائے۔
    8. کراچی 32، سب ڈویژنز پر مشتمل ہے، یہاں ٹاؤن کا نظام ہو نا چاہیے۔
    9. میگا سٹی گورنمنٹ میں ٹاؤن کو نسل کو 10سے 15 ہزار کی آباد ی کے لحاظ سے تقسیم کیا جائے، تاکہ تمام مسائل نچلی سطح پر بہترین طریقے سے حل ہوں۔

    پیپلزپارٹی یونیفائیڈ بنیاد پر 60سے 65 ہزار پر مشتمل افرادپر یونین کمیٹی رکھنا چاہتی ہے۔

    جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن میں کراچی کے 3، کروڑ سے زائد عوام کا مقدمہ لڑا ہے اور فی الفور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

    ،پیپلز پارٹی سندھ پر جاگیردارنہ نظام قائم کر نا چاہتی ہے، کراچی کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں مسلسل ٹال مٹول کرنے، الیکشن کمیشن کی سماعت میں شرکت کرنے اور وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی تجاویز کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، سکریٹری کراچی منعم ظفر، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔

    حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ کراچی اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی راہ میں سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی روکاوٹ ہے،ہم نے الیکشن کمیشن پاکستان کی سماعت میں شرکت کی اور چیف کمشنر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تفصیلی ملاقات بھی ہوئی ہے۔جماعت اسلامی نے کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام اورفوری بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات حوصلہ افزا رہی،الیکشن کمیشن پاکستان بھی کراچی اور سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات چاہتاہے لیکن اس کی واضح ہدایات کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جارہے۔

    پیپلز پارٹی کراچی پر جاگیردارانہ نظام مسلط کر نا چاہتی ہے، جماعت اسلامی ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی۔ ہم الیکشن کمیشن،اسمبلیوں اورسڑکوں پر احتجاج سمیت ہر جمہوری راستہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ بلدیاتی ایکٹ کی حدود میں شامل محکمے سٹی گورنمنٹ کے اختیار میں ہونے چاہئیں۔سول ڈیفنس،ماہی گیری،سماجی بہود،انفارمیشن ٹیکنالوجی،فنی تعلیم،ہاسپٹل،چھوٹے،بڑے کالج،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،ضلعی سڑکوں وعمارتوں،ماس ٹرانزٹ سسٹم،انڈسٹریل اسٹیٹ،آئی ٹی پارکس سمیت دیگر محکمے 2021میں بلدیات کے ماتحت تھے،اب انہیں میگا سٹی گورنمنٹ کے ماتحت ہونا چاہیے۔

    میگا سٹی گورنمنٹ کومختلف اداروں میں 17گریڈ سے اوپر سمیت تمام ملازمین کی تقرر ی تبادلوں کا اختیار بھی ہونا چاہیے،

    طے شدہ فارمولہ 2002 کے مطابق،کراچی کے لیے ضلع آکٹرائے ٹیکس میں اصل حصہ بحال کیا جائے،مختلف کونسلوں سے صوبائی مالیاتی کمیشن (PFC) کے اراکین، حکومت کی طرف سے نامزد نہیں بلکہ متعلقہ کونسلوں سے منتخب ہونے چاہئیں،

    شہری کونسل کے منتخب اراکین کو صوبائی مالیاتی کمیشن کی طرح صوبائی لوکل گورنمنٹ کمیشن میں بھی نمائندگی دی جانی چاہیے،سندھ کچی آبادی بورڈ میں کونسلز کے منتخب اراکین کی نمائندگی ان علاقوں کی آبادی کے تناسب سے رکھی جائے،

    سٹی پولیس کے انچارج سمیت کراچی میگا گورنمنٹ کے محکموں کے سربراہوں کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹیں میگا سٹی گورنمنٹ کے میئر کے دفتر کے زیر اہتمام تیار ہوں، کراچی شہر کی زمینوں سے تمام محصولات، ٹیکس، جرمانے وغیرہ کی وصولی میگا سٹی گورنمنٹ کو واپس کی جائے،

    مذکورہ بالا مجوزہ اصلاحات کی روشنی میں یہ ایکٹ تبدیل کیا جانا چائیے۔ اس مقصد کے لئے جماعت اسلامی اپنی تمام تر سیاسی ،قانونی اور تکنیکی سپورٹ کے ساتھ سندھ حکومت اور سندھ اسمبلی کی مدد کے لئے تیارہے۔

  • نشے میں دھت جاوید چوہدری کے بیٹےکی خواتین اساتذہ ودیگرعملے بدتمیزی اوردھمکیاں،مقدمہ درج

    نشے میں دھت جاوید چوہدری کے بیٹےکی خواتین اساتذہ ودیگرعملے بدتمیزی اوردھمکیاں،مقدمہ درج

    اسلام آباد :نشے میں دھت جاوید چوہدری کے بیٹےکی خواتین اساتذہ ودیگرعملے بدتمیزی اوردھمکیاں،مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق معروف شخصیت جاوید چوہدری کے بیٹے کی کالج اساتذہ اوردیگرعملے سے بدتمیزی اورپھردھمکیوں کا معاملہ اہم صورتحال اختیارکرگیا

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر ایف الیون تھری میں نشے میں دھت چار افراد کالج میں زبردستی داخل ہوئے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان گرے کلر کی ویگو گاڑی iCT16 میں کالج کے گیٹ کے سامنے آئے

     

     

    اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان گارڈ سے گالم گلوچ کرکے زبردستی کالج میں داخل ہوئے،

    یہ بھی خبریں اس وقت گردش کررہی ہیں کہ اس دوران ملزمان نے کالج میں اسٹاف اور بچوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا،اور یہ چیز ایف ائی آر میں بھی درج ہے

    نشے میں دھت ملزمان جنہوں‌نے خواتین اساتذہ کو بھی حراساں کیا،ان کے نام کچھ علی فیضان، محمد فائز جاوید، حارث، اور فضل خان ہیں، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ان مجرموں کو گرفتار کرلیا ہے