Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور:ٹرپل مرڈر کے 2مقدمات کا خطرناک اشتہاری گرفتار

    لاہور:ٹرپل مرڈر کے 2مقدمات کا خطرناک اشتہاری گرفتار

    لاہور:ٹرپل مرڈر کے 2مقدمات کا خطرناک اشتہاری گرفتار،اطلاعات کے مطابق ایک معروف ٹرپل مرڈر کے 2مقدمات کا خطرناک اشتہاری گرفتارکرلیا گیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس قاتل کوگرفتارکرنے میں بڑی محنت کی گئی

    ایس پی سی آئی اے کی طرف سے جاری معلومات کے مطابق ٹرپل مرڈر کے 2مقدمات سمیت پولیس مقابلوں اور اقدام قتل کےخطرناک اشتہاری ملزم سرفراز کو پولیس نے بڑی تکنیک سے گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم سرفراز کئی سالوں سے پنجاب کے اضلاع نام تبدیل کر کے مفروری کی زندگی بسر کر رہا تھا،اشتہاری ملزم کو مختلف معلومات سمیت دن رات کی محنت کے بعد گرفتار کیا گیا،

    ایس پی سی آئی اےکے مطابق ملزم نے قتل کی 2وارداتوں میں 6افراد کو قتل کیا اور بعد ازاں پولیس مقابلہ بھی کیا ،ملزم قتل جیسے متعدد سنگین مقدمات میں لاہور اور قصور پولیس کو مطلوب تھا،

    ایس پی سی آئی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر ڈویژن میاں شفقت محمود نے ہمراہ ٹیم ملزم کو گرفتار کیا،

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کی طرف سے سی آئی اے صدر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے اورپولیس کارکردگی کوسراہا گیا ہے

  • چیف سیکرٹری سندھ سے امریکی کونسل جنرل مارک اسٹرو کی وفد کے ہمراہ ملاقات

    چیف سیکرٹری سندھ سے امریکی کونسل جنرل مارک اسٹرو کی وفد کے ہمراہ ملاقات

    کراچی :چیف سیکرٹری سندھ سے امریکی کونسل جنرل مارک اسٹرو کی وفد کے ہمراہ ملاقات ،اطلاعات کے مطابق آج چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سے امریکی کونسل جنرل مارک اسٹرو کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے اور اس اہم ملاقات میں اہم بات چیت بھی ہوئی ہے

    چیف سیکرٹری سندھ سے ملاقات کرنے والے وفد میں پولٹیکل اکنامک چیف الیکسنڈرا زٹیل، زیک زٹیل اور دیگر بھی موجود تھے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ نے امریکی وفد کو سندھ میں تعلیم، تجارت، معاشی و سماجی ترقی کے حوالے سے آگاہی دی۔ملاقات کے دوران امریکی وفد کی طرف سے سندھ میں صحت کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔

    صحت کے حوالے سے سندھ میں گمبٹ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں پر خصوصی طور پر بات کی گئی۔امریکی وفد کی طرف سے سندھ میں خصوصی افراد کی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پرامریکی کونسل جنرل نے کہا کہ سندھ میں اسپیشل اکنامک زونز کی ترقی اور امریکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے لیے مواقع پیدا کریں گے۔

    امریکی وفد نے پاکستان اور امریکا کی یونیورسٹیوں کے مابین تعلیمی روابط بڑھانے پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران کراچی کی ترقی خاص طور انفراسٹرکچر ڈولپمینٹ اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • نوازشریف کےTTPسےمتعلق نظریات:عسکری قیادت   متفق نہیں تھی:عمران خان مخلص انسان:عرفان صدیقی

    نوازشریف کےTTPسےمتعلق نظریات:عسکری قیادت متفق نہیں تھی:عمران خان مخلص انسان:عرفان صدیقی

    اسلام آباد :ٹی ٹی پی سے متعلق نوازشریف کے نظریات سےعسکری قیادت متفق نہیں تھی:عمران خان مخلص انسان ہے:اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے معتمد خاص ، اسکرپٹ رائٹر سینیٹر عرفان صدیقی نے بہت گہرے انکشافات کیے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عرفان صدیقی عمران خان کی شخصیت اور دوٹوک موقف کے بہت ہی زیادہ معترف اور مداح ہیں

    نواز شریف حکومت کے دورِ حکومت میں تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوران عسکری قیادت کی جانب سے حکومت کو تعاون نہیں ملا تھا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ نوازشریف کے تحریک طالبان کے متعلق نظریات عسکری قیادت سے متصادم تھے

    عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد نواز شریف کام کرتے رہے کہ کس طرح اتفاق رائے پیدا کیا جائے، عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کو مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا، اس وقت عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکارکیا تھا۔

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہم نےنیک نیتی سےمذاکرات شروع کیے، امید تھی کہ حل نکل آئےگا لیکن بیل منڈھے نہ چڑھ سکی، طالبان شوریٰ خود ہمیں کہتی تھی کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ان کی کمانڈ سے باہر ہیں، ہم نے طالبان شوریٰ سے کہا کہ پھر ایسے لوگوں سے لاتعلقی کا اظہار کریں، مذمت کریں وہ یہ بھی نہیں کرتے تھے ،اس طرح مذاکرات ہچکولے کھاتے رہتے تھے اور بات آگے بڑھ نہیں پاتی تھی۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان سے حکومتی کمیٹی میں اپنا نمائندہ دینے کا کہا تو انہوں نے رستم شاہ مہمند کواپنا نمائندہ مقررکیا۔ عرفان صدیقی نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں عمران خان سمیت تمام پارٹیوں کے سربراہ شریک تھے جس میں اتفاق رائے ہوا کہ ہمیں مار دھاڑ نہیں کرنی، آپریشن نہیں کرنا، اس وقت کے آرمی چیف اور عسکری قیادت نے شرکاء کو بریفنگ دی تھی۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کا بڑا زور دار مؤقف تھا کہ امن اور بات چیت کے ذریعے معاملہ آگے بڑھانا ہے،عرفان صدیقی کہتےہیں کہ میں عمران خان کے دلیرانہ موقف اور بیانیے سے بہت متاثرہوں ،

    عرفان صدیقی نے بتایا پھرالزام دہرایا کہ طالبان میں سنجیدگی نظر نہیں آئی کیونکہ جہاں سنجیدگی ہوتی ہے وہاں شرطیں نہیں لگائی جاتیں، سنجیدگی ہو تو دوسرے کے لیے گنجائش پیدا کی جاتی ہے تاکہ بات آگے بڑھے۔

    خیال رہے کہ موجودہ حکومت بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کررہی ہے اور گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ٹی ٹی پی اور حکومت کے درمیان سیزفائر پر اتفاق ہوا ہے۔

  • افغانستان پر 8 ممالک کا علاقائی اجلاس بری طرح ناکام:بھارت نامراد اور ناکام ہوگیا

    افغانستان پر 8 ممالک کا علاقائی اجلاس بری طرح ناکام:بھارت نامراد اور ناکام ہوگیا

    نئی دہلی: افغانستان پر 8 ممالک کا علاقائی اجلاس بری طرح ناکام:بھارت نامراد اور ناکام ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق بھارت کو افغانستان کی موجودہ صورت حال پر ہونے والے اپنے ہی علاقائی اجلاس میں اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب افغانستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بات کو دیگر فریقین نے مسترد کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے افغانستان کی صورت حال پر پڑوسی ممالک کے مشیر قومی سلامتی کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ جس کی سربراہی بھارت کے مشیر قومی سلامتی نے کی تھی۔

    اجلاس کے انعقاد سے قبل ہی پاکستان اور چین نے بھارت کی اجلاس میں شرکت کی دعوت کو مسترد کردیا تھا تاہم روس سمیت ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے مشیران قومی سلامتی نے شرکت کی تھی۔

    ابتدا ہی سے ناکامی کے شکار اس بھارتی اجلاس کا اختتام نہایت مایوس کن رہا، بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔ بھارت کے افغانستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بات کو فریقین نے مسترد کردیا۔

    روس نے بھی بھارتی مؤقف کو نہ صرف مسترد کردیا بلکہ اس سے اختلاف کرتے ہوئے اعلامیہ سے الگ بیان بھی جاری کیا۔ ایک اجلاس کے دو بیانات اختلافی مواد کے ساتھ منظر عام پر آنے پر بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    بھارت کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران افغانستان میں دہشت گردی، بنیاد پرستی اور منشیات کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والے خطرات پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز رکھی گئی تاہم روس کی جانب سے جاری بیان میں ان چیزوں کا زکر تک نہیں کیا گیا۔

  • افغانستان:ننگرہارمیں‌ نماز جمعہ کے دوران مسجد میں زوردار دھماکا، 5 افراد شہید متعدد افراد  زخمی

    افغانستان:ننگرہارمیں‌ نماز جمعہ کے دوران مسجد میں زوردار دھماکا، 5 افراد شہید متعدد افراد زخمی

    کابل: افغانستان:ننگرہارمیں‌ نماز جمعہ کے دوران مسجد میں زوردار دھماکا، 5 افراد شہید متعدد افراد زخمی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید جب کہ امام مسجد سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع اسپین گھر کی ایک مسجد اُس وقت زور دار دھماکا ہوا جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ دھماکے سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔

    مقامی طالبان کمانڈر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر مسجد میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

    دھماکے میں 5افراد شہید ہوگئے جب کہ امدادی کاموں کے دوران امام مسجد سمیت 13 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک سبب ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جمعہ کے روز مسجد میں دھماکے کا یہ چوتھا واقعہ ہے تاہم اس بار سنی مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔

  • امریکا کیساتھ روایتی اور طویل مدتی تعاون کے خواہشمند ہیں: آرمی چیف

    امریکا کیساتھ روایتی اور طویل مدتی تعاون کے خواہشمند ہیں: آرمی چیف

    راولپنڈی:امریکا کیساتھ روایتی اور طویل مدتی تعاون کے خواہشمند ہیں:اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی ،باہمی تعلق اور طویل مدتی تعاون کا خواہاں ہے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون اور افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈرمینجمنٹ کے امور بھی زیرغور آئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ تھامس ویسٹ نے سرحد پر انتظامات، علاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ امریکی نمائندہ نے پاکستان کے ساتھ تعلق و تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی ،باہمی تعلق اور طویل مدتی تعاون کا خواہاں ہے۔

    سپہ سالار نے افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے دنیا پر تعاون و مدد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے تعاون کرے۔

  • حُسن ظن رکھیئے:کیچ چھوڑنے پر حسن علی کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل:پاکستانیوں کا غُصہ ختم

    حُسن ظن رکھیئے:کیچ چھوڑنے پر حسن علی کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل:پاکستانیوں کا غُصہ ختم

    دبئی :حُسن ظن رکھیئے:کیچ چھوڑنے پر حسن علی کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ،اکثر نے اپنے سخت الفاظ واپس لے لیے ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل جیسے اہم معرکے میں پاکستانی بولر حسن علی کا آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنا میچ کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی پاکستان ٹیم کی شکست میں بدل گیا۔

    اس حوالے سے شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر کہیں اتنے جذباتی ہوئے کہ حسن علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا تو وہیں سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد حسن کی ماضی میں پیش کی گئی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی حمایت میں سامنے آگئی۔

    سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں حسن علی کو کیچ چھوڑنے کے بعد افسردہ ہی نہیں بلکہ آبدیدہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    زیر غور ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا، حسن علی کی آنکھوں میں دیکھیں انہیں اندازہ تھا کہ اس نے کیا نقصان کیا ہے۔

     

    https://twitter.com/FatemahZahra3/status/1459038549714817024?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459038549714817024%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F269296-

     

    یاد رہےکہ 19ویں اوور میں آیا جب شاہین آفریدی، جنھوں نے اس وقت تک تین اوور میں صرف 13 رنز دیے تھے ان کے اوور کی تیسری گیند پر میتھیو ویڈ نے اونچا شاٹ کھیلا جو مڈ وکٹ پر حسن علی کی طرف گیا۔

    پاکستان نے اس وقت تک ورلڈکپ میں صرف ایک کیچ چھوڑا تھا اور پورے ٹورنامنٹ میں ان کی فیلڈنگ کا معیار بہت عمدہ رہا ہے لیکن اس کڑے وقت میں حسن علی اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے اور پریشانی میں ہاتھوں میں آئی ہوئی گیند ان کے ہاتھ سے نکل گئی، یہی میچ کا لمحہ تھا جس نے پاکستان کو ٹرافی سے محروم کردیا

  • مقبوضہ کشمیر :تحریک آزادی کودبانے کےلیے بھارت کا بی ایس ایف  کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ

    مقبوضہ کشمیر :تحریک آزادی کودبانے کےلیے بھارت کا بی ایس ایف کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ

    نئی دہلی:نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکا مقصدکشمیریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقبوضہ علاقے کی پولیس کے علاوہ بی ایس ایف کو بھی وادی کشمیر میں تعینات کیا جائے گا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف کو 14 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ دیگر فورسز کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔

    رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف کی دوبارہ تعیناتی کا فیصلہ رواں برس اکتوبر میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیاگیا۔ بی ایس ایف کو مرحلہ وار وادی کشمیر میں تعینات کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں اسکی 20 سے زائد کمپنیاں اہم تنصیبات پر تعینات کی جائیں گی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بی ایس ایف آپریشن میں دیگر فورسز کے ساتھ بھی تعاون کرے گی۔ بی ایس ایف کو سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد، گاندربل، کولگام اور بارہمولہ میں تعینات کیا جائے گا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بی ایس ایف کو 1989 میں وادی کشمیر میں دیگر فورسز کے ہمراہ تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم 2005 کے بعد بی ایس ایف کو آہستہ آہستہ وادی سے ہٹا دیا گیا۔

  • فیس بک نے بھارت میں مسلم مخالف مہم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں: رپورٹ میں خطرناک انکشافات

    فیس بک نے بھارت میں مسلم مخالف مہم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں: رپورٹ میں خطرناک انکشافات

    نئی دہلی:فیس بک نے بھارت میں مسلم مخالف مہم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں: رپورٹ میں خطرناک انکشافات ،اطلاعات کے مطابق ایک امریکی ڈیٹا انجینئر،سائنسدان اور پروڈکٹ مینیجرفرانسس ہوگن کے انکشافات نے بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر کو نظر انداز کرنے اور اس سلسلے میں اپنی پالیسیوں کو ایک منظم طریقے سے نافذ کرنے پر فیس بک کو مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانسس ہوگن نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک نے بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کو خوش کرنے کیلئے مسلم مخالف مواد کو سائٹ پر رہنے کی اجازت دی۔فرانسس ہوگن کی طرف سے افشا کی گئی دستاویزات میں بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات پر کمپنی کی رپورٹس کا ایک ذخیرہ شامل ہے۔

    فرانسس ہوگن نے انکشاف کیا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ سے منسلک فیس بک اکاونٹس بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور مسلم مخالف بیانیے کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا آر ایس ایس کے صارفین کی طرف سے مسلمانوں کا سور اور کتے سے موازنہ کرنے والی متعدد غیر انسانی پوسٹس موجود ہیں۔فیس بک کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی برسوں سے اس مذموم مہم سے آگاہ ہے لیکن اس نے اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی ۔

    کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ بہت سے ڈیجیٹل ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک ان معاملات کے حوالے سے کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے جن میں نریندر مودی کی قیادت والی بھارتی حکومت کے ارکان ملوث ہیں۔رپورٹ میں اس بات کی مذمت کی گئی کہ فیس بک، واٹس ایپ اور ٹویٹر بھارت میں مسلمانوں، دلتوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد کو فروغ دے رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کے کچھ اعلیٰ عہدیدار بی جے رہنماﺅں کے بہت قریب ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی اور فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اوربھارت میں مسلمانوں اور دیگر پسماندہ گروہوں کے خلاف نفرت انگیز مہم عالمی سطح پر بڑھ رہی ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں وال سٹریٹ جرنل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت میں فیس بک نفرت انگیز تقاریر، غلط معلومات اور اشتعال انگیز پوسٹس خاص طور پر مسلم مخالف مواد کو روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کر رہا ہے۔

  • محمد رضوان آپ ہارے نہیں:آپ نے تو دشمن کا دل بھی جیت لیا:بھارتی کرکٹرکا خراج تحسین

    محمد رضوان آپ ہارے نہیں:آپ نے تو دشمن کا دل بھی جیت لیا:بھارتی کرکٹرکا خراج تحسین

    نئی دہلی:محمد رضوان آپ ہارے نہیں:آپ نے تو دشمن کا دل بھی جیت لیا:بھارتی کرکٹرکا خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق سابق بھارتی بیٹسمین وی وی ایس لکشمن بھی محمد رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے پاکستان کے عظیم بلے باز محمد رضوان کومخاطب کرتےہوئے کہاکہ آپ تو ایک عظیم انسان ہیں ، یاد رکھیئے آپ ہارے نہیں بلکہ آپ کے رویے آپ کے جزبے اور آپ کے خلوص نے توسب کےدل جیت لیئے

    سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن کہتے ہیں کہ محمد رضوان جرات،عزم اور قوت کی شاندار مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیتا تو نہیں لیکن رضوان کا آئی سی یو سے آکر فائٹنگ اسپرٹ دکھانا متاثر کن ہے۔

     

     

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ کھیل ایک استادہے جس سے ہر کسی کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملتا ہے۔

    یاد رہے کہ یمی فائنل کے بعد کپتان بابراعظم کے ہمراہ ورچوئل پریس کانفرنس میں ڈاکٹر نجیب نے بتایا کہ محمد رضوان کو 9 نومبر کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

    ڈاکٹر نجیب کے مطابق محمد رضوان نے دو راتیں آئی سی یو میں گزاریں اور ان کی زبردست ریکوری ہوئی، پھر انہیں میچ سے پہلے فٹ قرار دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم رضوان کا بہترین عزم دیکھ سکتے ہیں، انہوں نے ملک کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے کیسی پرفارمنس دی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رضوان کی صحت سے متعلق نہ بتانے کا فیصلہ پوری ٹیم مینجمنٹ کا تھا اور یہ ٹیم کے مورال کے لیے کیا گیا۔