Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل ہارنے کے بعد قومی ٹیم کی بنگلہ دیش ہجرت کی تیاریاں

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل ہارنے کے بعد قومی ٹیم کی بنگلہ دیش ہجرت کی تیاریاں

    دبئی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل ہارنے کے بعد قومی ٹیم کی بنگلہ دیش ہجرت کی تیاریاں ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈکپ کا سفر اختتام ہوا۔

    ادھر اطلاعات ہیں کہ ورلڈکپ میں شکست کے بعد اب پاکستان کرکٹ ٹیم جمعہ کی رات کو دبئی سے بنگلادیش ہجرت کرجائےگی جبکہ کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو بنگلا دیش میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

    واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 19 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگی۔سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے،محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم آسٹریلوی قلعہ فتح کرنے میں ناکام رہی اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی جبکہ آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا۔

    پاکستان نےآسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    آسٹریلیا نے 177 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم کو شکست دی۔ میتھیو ویڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • آریانا ایئرلائنز کی کابل سے اسلام آباد کیلئے پروازوں کا آغاز:کرایہ کتنا ہوگا یہ بھی اعلان ہوگیا

    آریانا ایئرلائنز کی کابل سے اسلام آباد کیلئے پروازوں کا آغاز:کرایہ کتنا ہوگا یہ بھی اعلان ہوگیا

    اسلام آباد:افغانستان کی آریانا ایئرلائنز کی کابل سے اسلام آباد کیلئے پروازوں کا آغاز:کرایہ کتنا ہوگا یہ بھی اعلان ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کی سرکاری آریانا ایئرلائنز نے کابل سے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں دوپروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

    خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق آریانا نے رواں ہفتے دبئی کے لیے باقاعدہ پروازیں شروع کردی تھیں اور اب کابل سے اسلام آباد کے لیے پیر اورجمعرات کو ہفتے میں دو پروازیں شروع کرے گی۔

    اریانا ائیر لائن نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے کابل اور مغربی شہر ہرات، افغانستان کے شمال میں واقع مزار شریف اور جنوب میں واقع قندھار کی پروازیں دوبارہ بحال کردی ہیں۔بیان میں کہا گیا تھا کہ’اریانا افغان ائیر لائنز کو مقامی پروازوں کی بحالی پر فخر ہے‘۔

    رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سرکاری ایئرلائن کا کابل سے کرایہ 400 ڈالر اور اسلام آباد سے 100 ڈالر ہوگا۔اس سے قبل افغانستان کی ایئرلائن کام ایئر نے بھی پروازیں شروع کی تھیں، جس کی کابل اور اسلام آباد کے درمیان ہفتے میں 5 پروازیں ہیں۔

    نجی ایئر لائن کام ایئر نے رواں ہفتے کے آغاز میں اسلام آباد کے لیے ہفتےمیں 5 پروازیں شروع کی تھی اور اس کے ساتھ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بتدریج بحال ہورہا ہے۔

    آریانا ایئرلائنز نے اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں اور یہ کسی طالبان وزیر کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

  • ’ہمیں تم پر فخرہے’تُم ہارکر بھی جیتے: صدر، وزیراعظم سمیت دیگر کا قومی ٹیم کو خراج تحسین

    ’ہمیں تم پر فخرہے’تُم ہارکر بھی جیتے: صدر، وزیراعظم سمیت دیگر کا قومی ٹیم کو خراج تحسین

    لاہور:’ہمیں تم پر فخرہے’تُم ہارکر بھی جیتے: صدر، وزیراعظم سمیت دیگر کا قومی ٹیم کو خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق صدر ، وزیراعظم عمران خان، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت ہر کوئی گرین شرٹس کو ہار کے باوجود خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    ادھر آج دبئی میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد رضوان اور فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 176 رنز بنائے تھے، کینگروز نے یہ ہدف 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر، میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔

     

     

    آسٹریلیا کے ہاتھوں اعصاب شکن میچ ہارنے کے باوجود ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور ہر کوئی گرین شرٹس کو خراج تحسین پیش کرنے لگا۔ اسی دوران کچھ شائقین نے حسن علی پر طنزیہ وار بھی کیے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ بخوبی جانتا ہوں آپ سب اس وقت کیسا محسوس کر رہے ہیں کیونکہ مجھے کرکٹ کے میدان میں بھی ایسی ہی مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن گرین شرٹس نے اپنی کرکٹ کے معیار اور جیت میں جس عاجزی کا مظاہرہ کیا اس پر فخر ہوگا۔

    آخر میں انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو فائنل میں جگہ بنانے پر مبارکباد دی۔

     

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹر پر لکھا کہ میچ میں جیت پر آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، قومی ٹیم اچھا کھیلی لیکن پھر بھی میچ ہار گئے۔

     

  • آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دینگے تو وہ میچ لے جاتے ہیں،حسن علی ٹرننگ پوائنٹ تھا: بابر اعظم

    آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دینگے تو وہ میچ لے جاتے ہیں،حسن علی ٹرننگ پوائنٹ تھا: بابر اعظم

    دبئی :آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دینگے تو وہ میچ لے جاتے ہیں،حسن علی ٹرننگ پوائنٹ تھا:اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاکہنا تھا کہ اچھی ٹیم کو اگر چانس دیں گے تو میچ جیتنا مشکل ہوجاتا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ حسن علی کا کیچ ڈراپ کرنا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جس طرح ٹیم نے ایونٹ کھیلا میٕں بطور کپتان مطمئن ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں مکمل کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 5 وکٹیں 96 رنز پر گر گئیں تھیں لیکن مارکس اسٹوئنس اور متھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔

    19ویں اوور میں حسن علی نے میتھوویڈ کا کیچ چھوڑ اجو پاکستان کی شکست کی وجہ بنی،ویڈنے کیچ ڈراپ ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو 3 لگاتار چھکے مار کر میچ ختم کردیا۔

    ویڈ نے17 گیندوں پر برق رفتار 41 رنز بنائے جبکہ مارکس مارکس اسٹوئنس نے 40 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

  • اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم آسٹریلوی قلعہ فتح نہ کرسکی، ورلڈ کپ سے باہر

    اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم آسٹریلوی قلعہ فتح نہ کرسکی، ورلڈ کپ سے باہر

    سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم آسٹریلوی قلعہ فتح کرنے میں ناکام رہی اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی جبکہ آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا۔

    آسٹریلیا نے 177 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم کو شکست دی۔

    نےآسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

    پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ تھی کہ ڈاکٹرز نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا اور وہ آج میچ کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست تھا جبکہ آسٹریلیا آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف تمام 5 ناک آؤٹ میچز جیتا چکاہے۔

  • پاکستان گرل گائیڈ زایسوسی ایشن  کا11وا ں سالانہ کیمپ اختتام پذیر

    پاکستان گرل گائیڈ زایسوسی ایشن کا11وا ں سالانہ کیمپ اختتام پذیر

    اسلام آباد:پاکستان گرل گائیڈ زایسوسی ایشن کے نیشنل ہیڈ کوارٹرزنے 7 سے 12 نومبر 2021 تکـ اسلام آبادمیں گرل گائیڈ زکے لیے 11 ویں آل پاکستان کیمپ کا انعقاد کیا ۔ کیمپ کا موضوع لڑکیوں کے لئے قوس قزح تھا ۔ ملک کے دور دراز علاقوں سے 280 گائیڈ ز اور لیڈ رز نے کیمپ میں شرکت کی ۔ ان علاقوں میں آزاد جموں و کشمیر ، بلوچستان ، پنجاب ، کے پی ، سندھ ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد، قلات ، سبی ، مستونگ ، نوشکی ، لورالائی ،اٹھل ، تربت ، کوئٹہ ، جنگ ، چنیوٹ ، چکوال ، لاہور ، خوشاب ، راولپنڈی ، مانگا ، مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر ، چترال ، گلگت ، اسلام آباد ، کراچی اور سکھر شامل ہیں لڑکیوں کے لیے 5 دن خیموں میں رہنازندگی بھر کے لئے یاد گارتجربہ تھا ۔

    کیمپنگ اور آؤٹ ڈور پروگرام کی سر گرمیاں لڑکیوں کو ایڈ ونحپر ، چیلنج ، ٹیم ورک کے مواقع ، اعتماد سازی اور تفریح کا تجربہ فراہم کرتی ہیں ۔ کیمپ میں ، لڑکیاں ایک منظم ، معاون ، زیر نگرانی ماحول میں چیلنجوں مقابلہ کرتی ہیں ۔ کیمپ کےتجربات مسائل کو حل کرنے کی مشق کرنے کے مواقع ہوتے ہیں کیمپ کاباقاعدہ افتتاح پاکستان گرل گائیڈ زایسوسی ایشن کی صدر مسزفرحانہ عظیم نے 8 نومبر 2021 کوریسکیو 1122 کی طرف سے ہنگامی حالات کی تیاری ، اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیلف ڈیفنس ، رائٹ ٹو پلے کی طرف سے کھیل کے ذریعے سیکھنا ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی جانب سے مالی خواند گی ، ذاتی حفاظت ،

     

    حبذ باتی بہبود ، اور آرٹ اینڈ کرافٹ کے سیشن کیمپ کاحصہ تھے ۔

    گائیڈ زنے 9 نومبر 2021 فاطمہ جناح پارک میں ہائک کا لطف اٹھایا ۔ ہائیک کے دوران انہوں نے فطرت کے مشاہدے اور سنگل یوز پلاسٹک کو کم کرنے کی مختلف سر گرمیوں میں حصہ لیا ۔ پلاسٹک کے استعمال کے خلاف واک بھی ان سر گرمیوں کا حصہ تھا ۔ محترت رخسانہ نوید پارلیمانی سیکر ٹری وزارت موسمیاتی تبد یلی مہمان خصوصی تھیں ۔ واک کیمپ کی اختتامی تقریب 11 نومبر 2021 کومنعقد ہوئی ۔۔ ڈاکٹر فہمید مر زا وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط مہمان خصوصی تھیں ۔

     

    ڈاکٹر فہمیدہ مرزا گرلز گائڈ سے
    ڈاکٹر فہمیدہ مرزا گرلز گائڈ سے خطاب کررہی ہیں

    انہوں نے کیمپ کامعائنہ کیا اور گائیڈ ز کے جوش و جذبے کو سراہا ۔ گائیڈز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہنگامی حالات کے لیے ان کی تیاریوں کو سراہا ۔ نومبر 2021 کی رات گرینڈ کیمپ فائر کا انعقادکیا گیا ۔ گائیڈ زنے اپنے اپنے علاقوں کےثقافتی پرفارمنس اور علاقائی گانے پیش کیے ۔ پارلیمانی سیکر ٹری برائے تعلیم محترم وجیہ اکرم مہمان خصوصی تھیں۔

  • محمد رضوان عظیم کرکٹرز محمد یوسف اور ٹنڈولکر کی صف میں شامل ہوگئے

    محمد رضوان عظیم کرکٹرز محمد یوسف اور ٹنڈولکر کی صف میں شامل ہوگئے

    دبئی :محمد رضوان عظیم کرکٹرز محمد یوسف اور ٹنڈولکر کی صف میں شامل ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف وکٹ کیپر بیٹر رضوان ایک اورکارنامہ انجام دےکر عظیم بلے بازوں کی صف میں آگئے۔

    محمد رضوان نے سال 2021 میں اب تک 57.79 کی اوسط سے 1ہزار 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں جو کہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہیں، وہ ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔

    اس طرح ایک سال کے دوران ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رضوان نے حاصل کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ پاکستان کے محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 99.33 کی اوسط سے 1788 رنز بنائے تھے۔

    ایک روز ہ کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز کا اعزاز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے جنہوں نے 1998 میں 65.31 کی اوسط سے 1894 رنز بنائے تھے۔

  • اگریہ کام نہ کیا تو نظام ختم ہوجائیگا: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    اگریہ کام نہ کیا تو نظام ختم ہوجائیگا: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    اسلام آباد: اگریہ کام نہ کیا تو نظام ختم ہوجائیگا:اطلاعات کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جائیداد تنازعہ کے مقدمے کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے قانون پرعمل کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے۔غیرقانونی چیزوں کونظرانداز کرنے لگے تو نظام ختم ہوجائیگا۔

    سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جائیداد کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ججزقانون بناتے نہیں اس کی تشریح کرتے ہیں جبکہ وکلاء کا کام ہماری معاونت کرنا ہے۔ اپیل درخواست گزارکا حق ہے جبکہ نظرثانی جج کی صوابدید پرمنحصرہے۔

    اپنے ریمارکس میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہم نے قانون پر عمل کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے۔ غیرقانونی چیزوں کونظراندازکرنے لگ گئے تو نظام ختم ہو جائیگا۔ ججز کمزور لوگ ہوتے ہیں جن کے ہاتھ آئین وقانون نے باندھ رکھے ہیں۔ قانون کو ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈال سکتے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور رجمنٹل سنٹر نوشہرہ کا دورہ: یاد گار شہدا پرفاتحہ خوانی کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور رجمنٹل سنٹر نوشہرہ کا دورہ: یاد گار شہدا پرفاتحہ خوانی کی۔

    نوشہرہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور رجمنٹل سنٹر نوشہرہ کا دورہ: یاد گار شہدا پرفاتحہ خوانی کی۔،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے آرمرڈ کور رجمنٹل سنٹر نوشہرہ کا دورہ کیا، اور یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ ندیم ذکی منج کے آرمرڈ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے جبکہ جنگ میں آرمرڈ کور کے فیصلہ کن کردار کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ آرمرڈ کور کی پیشہ ورانہ مہارتیں اور آپریشنز میں کارکردگی نمایاں ہیں، ہر سطح پر کمانڈرز پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دیں، فوج اورخصوصی آرمرڈ کور میں جدید ٹیکنالوجی کو روشناس کراتے رہنا چاہیے، آرمرڈ کور کیلئے ٹیکنالوجی بارے تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رہنا ضروری ہے۔

  • محمد رضوان کی زبردست بیٹنگ پاکستانی خوش ہوگئے:ٹی 20 کا بڑا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا

    محمد رضوان کی زبردست بیٹنگ پاکستانی خوش ہوگئے:ٹی 20 کا بڑا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا

    دبئی:محمد رضوان کی زبردست بیٹنگ پاکستانی خوش ہوگئے:،اطلاعات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان کے اوپنربلے باز محمد رضوان کی زبردست بیٹنگ نے پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنا دی اوردوسری طرف پاکستانی بھی رضوان کی اس اننگز سے خوش دکھائی دیتے ہیں،

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی شعیب ملک اور محمد رضوان فلو کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی تاہم میڈیکل بورڈ کی سفارش کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ کھیلنےکی اجازت مل گئی۔

    آسٹریلیا کےکپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ابتدا میں محمد رضوان کچھ سست نظر آئے اور پہلے دو اوورز تک وہ کوئی رنز نہ بناسکے۔

    تیسرے اوور میں میکس ویل کو رضوان نے آگے بڑھ کر شاٹ مارا تاہم وارنر ان کا کیچ نہ پکڑ سکے اور چوکا بھی ہوگیا، اس وقت رضوان صفر پہ کھیل رہے تھے۔

    چھٹے اوور میں ایک بار پھر کمنز کی گیند پر رضوان کا کیچ چھوٹ گیا، اس بار فیلڈر زمپا تھے جنہوں نے کافی اچھی کوشش کی تاہم رضوان کا کیچ نہ پکڑ سکے۔محمد رضوان 18 ویں اوور میں اسٹارک کی گیند پر بالآخر کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔

    محمد رضوان نے آج کے میچ میں سال 2021 میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بھی مکمل کرلیے۔ رضوان ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔