Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹی20ورلڈکپ:شاہین آفریدی نےفینز کی خواہش پوری کردی

    ٹی20ورلڈکپ:شاہین آفریدی نےفینز کی خواہش پوری کردی

    ٹی20ورلڈکپ:شاہین آفریدی نےفینز کی خواہش پوری کردی

    آئی سی سی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ ڈلیوری کا فین ہوگیا، کرکٹ کونسل نے تاريخی لمحات کو ڈيجيٹل ٹوکن اين ايف ٹی کے طور پر فروخت کرنے کا فيصلہ کيا ہے

    کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کیخلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ لینے کے تاریخی لمحات کو ڈیجیٹل آرٹ کی شکل میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    آئی سی سی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ ڈلیوری کا فین ہوگیا، کرکٹ کونسل نے تاريخی لمحات کو ڈيجيٹل ٹوکن اين ايف ٹی کے طور پر فروخت کرنے کا فيصلہ کيا ہے جبکہ آئی سی سی کی ڈیجیٹل ٹیم شاہين آفريدی کی گيند کو آرٹ کی شکل دے گی۔

    آئی سی سی کی جانب سے بال کو فيز ايپ پر نيلامی کے ليے پيش کيا جائے گا جبکہ اين ايف ٹی خریدنے والا شخص وی آئی پی باکس ميں ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل دیکھے گا۔

    بھارت کے خلاف ميچ کے ہيرو شاہين آفريدی نے روہت شرما کے علاوہ کے ايل راہول اور ويرات کوہلی کو بھی آوٹ کيا تھا۔

    دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ کے 5 میچز میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں ایک میڈن اوور جبکہ بھارت کیخلاف 31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کی کارکردگی شامل ہے۔

  • رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں ہزار رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کردی 

    رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں ہزار رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کردی 

    محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے رواں سال کئی اعزاز اپنے نام کیے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھی انہوں نے متعدد ریکارڈ توڑے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران اپنے آخری گروپ میچ میں رضوان نے کلینڈر ایئر میں 1668 رنز بناکر کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا تھا اور اب انہوں نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔

  • پراپیگنڈہ بند کیا جائے:موسمیاتی سربراہی اجلاس کے حوالے سے سعودی عرب کا سخت ردعمل

    پراپیگنڈہ بند کیا جائے:موسمیاتی سربراہی اجلاس کے حوالے سے سعودی عرب کا سخت ردعمل

    ریاض :پراپیگنڈہ بند کیا جائے:موسمیاتی سربراہی اجلاس کے حوالے سے سعودی عرب کا سخت ردعمل ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی نے ان الزامات پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے درپردہ کام کر رہا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود نے رواں ہفتے گلاسگو میں ہونے والی بات چیت کے دوران کہا کہ ’جو کچھ آپ سن رہے ہیں وہ ایک الزام اور جھوٹ ہے۔شہزاد عبدالعزیز نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کے سربراہ اور دیگر کے ساتھ بہت بہتر اندازمیں کام کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل سعودی رہنماؤں نے واضح کیا تھا کہ جب تک طلب برقرار رہے گی وہ اپنے ذخائر سے تیل کی ترسیل کا ارادہ رکھتا ہے۔

    دوسری جانب سائنسدانوں اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اگر دنیا گلوبل وارمنگ کے مزید تباہ کن اثرات سے بچنا چاہتی ہے تو ایک دہائی سے بھی کم وقت ہے۔علاوہ ازیں ماحولیات کے رضاکاروں نے امریکا اور یورپی یونین پر الزام لگایا ہے کہ وہ سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں۔

    کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک نے موسمیاتی تبدیلی کا باعث بننے والے اسباب پر کیے گئے وعدہ پورے نہ کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کو’فوسیل آف دی ڈے‘ ایوارڈ دے کر ان کی تضحیک کی تھی۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گلاسگو کے دورے میں اعلان کیا تھا کہ مملکت 2060 تک کاربن کے اخراج کو صفر کر دے گی۔لیکن سعودی رہنماؤں نے دنیا کی طلب ختم ہونے سے پہلے اپنی مملکت سے تیل کے آخری مالیکیول کو نکالنے کا عزم ظہار کیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جیت کی صورت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے، اور اگر پاکستان سیمی فائنل میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وزیراعظم عمران خان ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے دبئی جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو وزیراعظم فائنل دیکھنے ضرور جائیں، آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے۔
    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کا میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے، اس لئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے، آج کا میچ ضرور جیتیں گے، پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، پانچ مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید بھی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے، اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے دبئی جانے کی اجازت مانگ لی ہے۔

    شیخ رشید گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے دبئی گئے تھے، تاہم ٹی ایل پی کے دھرنوں اور احتجاج کے باعث ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث وزیراعظم نے شیخ رشید کو میچ سے پہلے وطن واپس بلا لیا تھا اور وفاقی وزیر کو وطن واپس لوٹنا پڑا تھا، تاہم اب شیخ رشید فائنل میچ دیکھنے دبئی جائیں گے۔

  • رمیزراجا کا کرکٹ مداحوں کے لئے بڑا اعلان

    رمیزراجا کا کرکٹ مداحوں کے لئے بڑا اعلان

    اکستان کرکٹ بورڈکے چئیرمین رمیزراجا نے کرکٹ مداحوں کےلئے بڑا اعلان کردیا۔

    چئیرمین پی سی بی رمیزراجا کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں بطورکرکٹرآپ سے بات کررہا ہوں اورمجھے پتا ہے کہ شائقین کرکٹ کی کیا اہمیت ہوتی ہے۔ کرکٹ بورڈ کوکہہ دیا ہے فین انگجیمنٹ کا الگ سے ڈپارٹمنٹ بنا رہے ہیں۔پی ایس ایل، آسٹریلیا میں آپ کوایک الگ طرزکا کرکٹ بورڈ نظرآئے گا جہاں فینز کی ہم خدمت کررہے ہوں گے۔

    رمیز راجا نے کہا کہ کرکٹ مداحوں کوای میلز کی جائیں گی۔سیزن کے ٹکٹس دیں گے اور لیزرشوز کریں گے۔انٹرٹینمنٹ اسٹیشنزبنائیں گے۔اندازہ ہے کہ سیکورٹی سے لڑجھگڑکردھکے کھاتے ہوئے مداح اندرآتے ہیں توہم ان کوتفریح فراہم کرنا چاہتے ہیں۔میرا اگلا ٹارگٹ یہ ہے کہ مداحوں کی خدمت ہوکیونکہ مداح ہماری طاقت ہیں۔

    رمیزراجا کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے سے کھلاڑی کومداح بڑا بنا دیتا ہے۔کھلاڑی کواچھی پرفارمنس کے لئے پش کرتے ہیں آپ کے لئے دعائیں کرتے ہیں میں صرف ایک چیزچاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم سے ہماری توقعات ہزارگنا بڑھ جائیں اورتوقعات یہ ہیں کہ یہ جتیں گے آسانی سے ہاریں گے نہیں۔

    چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ اگرشائقین کی یہ سوچ بھی ہوجاتی ہے توہم بہت کامیاب ٹٰیم بن سکتے ہیں کیونکہ پہلے کیا ہوتا تھا کہ ہم ہارنے کے لئے تیارہوتے تھے اورایک طرح سے ہم پھس سے رہتے تھے۔میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ مداحوں کے ساتھ یہ زیادتی ہوتی تھی کیونکہ ان کا یہ حق ہے کہ جب ٹیم گراؤنڈ میں اترے تویہ بہترین پاکستان کی ٹٰیم ہواورکسی بھی ٹیم کوہراسکے۔

    رمیز راجا کا کہنا تھا کہ آج مجھے دومہینے ہوگئے ہیں بطورچئیرمین کرکٹ بورڈ میں نے یہ بات کی ہے کہ چائے پلانے والے سے لے کر چئیرمین پی سی بی تک فیل ہوتا ہے اگرپاکستان نمبرون ٹیم نہیں بنتی تو۔سب کو اس پر طاقت لگانی چاہئیے کہ پاکستان نمبرون کیسے ہوسکتا ہے۔

  • سندھ ہائیکورٹ میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ دلانے کیلیے درخواست دائر

    سندھ ہائیکورٹ میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ دلانے کیلیے درخواست دائر

    کراچی: نسلہ ٹاور متاثرین کے معاوضے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    ایم کیو ایم نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سندھ حکومت نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضہ ادا کرے۔ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نسلہ ٹاور کے متاثرین سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ متاثرین کو سندھ حکومت کی جانب سے معاوضہ ملنا چاہیے۔ نسلہ ٹاور کو ایس بی سی اے نے تعمیر کی اجازت دی تھی۔

    کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایس بی سی اے ایسے پروجیکٹس کی کروڑوں کے فیس وصول کرتی ہے۔ لوگ ایسے مہنگی پراپرٹی لیں اور پھر پتہ چلے کے پراپرٹی غیر قانونی ہے تو لوگ کہاں جائیں گے۔لوگوں کا جو نقصان ہوا ان کے گھر گئے ، انہیں سندھ حکومت مارکیٹ ریٹ کے حساب سے رقم ادا کرے۔ اس بات کو آئندہ یقینی بنایا جائے کہ جو ادارہ تعمیر کی اجازت دے اور وہ غیر قانونی نکلے تو اس سرکاری ادارے کو ذمہ دار قرار دیا جائے۔ جب گجرنالہ اور لیاری ندی کے لوگوں کو حکومت نے معاوضہ دیا تو نسلہ ٹاور سمیت دیگر پروجیکٹس کے متاثرین کو بھی حکومت واجبات ادا کرے۔

  • گلشن اقبال، لیاری کے بعد رنچھوڑ لائن میں قائم عمارت کی باری آگئی

    گلشن اقبال، لیاری کے بعد رنچھوڑ لائن میں قائم عمارت کی باری آگئی

    گلشن اقبال، لیاری کے بعد رنچھوڑ لائن میں قائم عمارت کی باری آگئی، سندھ ہائیکورٹ نے سول اسپتال کے پیچھے رنچھوڑ لائن میں قائم عمارت کا غیر قانونی حصہ گرانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سول اسپتال کے پیچھے رنچھوڑ لائن میں قائم عمارت کا غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
    درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے اور ڈائریکٹر کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔ 13 سال سے عمل نہ کرنے پر عدالت ایس بی سی اے حکام پر سخت برہم ہوگئی۔ ایس بی سی اے وکیل نے موقف دیا کہ دو 2012 میں غیر قانونی تیسری منزل پر کارروائی کی تھی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد ریمارکس دیئے کارروائی ایسی ہوتی ہے۔

    ذرا سا ہتھوڑا مارا، چار بلاک نکالے اور بس۔ یہ فرضی اور نمائشی کارروائی نہیں چلے گی۔ جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے 2008 سے کیس چل رہا ہے ایسے تو ساری زندگی چلے گا۔ وکیل ایس بی سی اے نے موقف دیا اس وقت کے ڈی جی تو ریٹائرڈ ہوگئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے انہیں وارنٹ گرفتاری جاری کرکے بلا لیں گے۔ عدالت نے غیر قانونی تیسری فلور کو مکمل ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ ڈائریکٹر کو رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

  • باپ کی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی دردناک کہانی نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دئیے

    باپ کی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی دردناک کہانی نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دئیے

    باپ کی طرف سے زیادتی کا شکار ہونے والی حوا کی بیٹی کی دردناک کہانی نے سب کے ہوش اڑا دئیے۔
    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میرے والد میرے کمرے میں آتے تھے اور مجھے ہراساں کرتے تھے پھر کہتے تھے کہ رات کو میرے کمرے میں آنا۔متاثرہ بچی نے مزید کہا کہ میرے پاپا پانچ چھ ماہ سے مجھے بہت زیادہ تنگ کر رہے تھے۔
    کوئی بھی گھر سے باہر جاتا تو وہ میرے کمرے میں آ جاتے اور مجھے ٹچ کرتے۔مجھے ماں کو بتانے کی صورت میں دھمکی دی کہ وہ انہیں مار دیں گے۔پہلے تو میں ڈرتی رہی لیکن پھر والدہ کو بتایا جس کے بعد انہوں نے کلمہ پڑھتے ہوئے کہا کہ کیا میں اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا کر سکتا ہوں؟۔لیکن وہ گن پوائنٹ پر مجھے دھمکیاں دیتے رہے اور غلیظ کام میں ساتھ دینے پر والدہ اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔
    اتوار کے روز ماں گھر سے باہر گئیں تو وہ تو پھر آ گئے۔اگرچہ میری بات کا کوئی یقین نہیں کرتا تھا کہ آخر ایک باپ کیسے یہ کر سکتا ہے۔اس لیے جب گھر خالی تھا تو مجھے معلوم تھا وہ ضرور آئیں گے۔میں نے موبائل آن کر کے رکھ دیا جس نے تمام ویڈیو ریکارڈ کر لی۔متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ میرے والد مجھے گندی نظروں سے دیکھتے تھے اور غلیظ کام میں ساتھ دینے پر پیسوں کی بھی پیشکش کرتے تھے۔
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سفاک شخص نے اپنی ہی پیدا کی ہوئی ننھی کلی کو نوچ ڈالا۔لڑکی نے اپنی مدد آپ کے تحت ظالم باپ کے خلاف ثبوت اکھٹا کیا اور پھر اپنے اہل خانہ کو دکھایا۔سوشل میڈیا پر بیٹی کی عزت کی دھجیاں اڑانے والے باپ کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔افسوس کی بات تو یہ ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کی۔جب کہ سفاک شخص نے لڑکی کا میڈیکل کرنے والی ڈاکٹر کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے 24 گھنٹے بعد لڑکی کا میڈیکل کیا۔واضح رہے بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والا سفاک شخص خود بھی محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل کام کرتے ہیں۔

  • کراچی سے گرفتار جعلی میجر تک پولیس کی معلومات پہنچنے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

    کراچی سے گرفتار جعلی میجر تک پولیس کی معلومات پہنچنے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

    کراچی سے گرفتار جعلی میجر عثمان شاہ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔
    با خبر ذرائع کے مطابق 70 کروڑ روپے کی اسمگل شدہ چھالیہ پکڑوانے والے کسٹمز انٹیلی جنس کے مخبر فضل کے قتل کا مرکزی کردار جعلی میجر عثمان شاہ اصلی پولیس کی گاڑیاں اور ایک اعلیٰ پولیس افسر کا دیا گیا وائرلیس سیٹ استعمال کرتا تھا۔
    خفیہ ادارے کا میجر ظاہر کرکے عثمان شاہ پولیس افسران کا اعتماد حاصل کر چکا تھا۔ گرفتار ملزم نے محکمہ انسداد دہشتگردی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے کچھ انکشافات بھی کیے۔ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کے پاس اعلیٰ پولیس افسر کا وائرلیس سیٹ بھی موجود تھا۔ پولیس افسر نے خود کو میجر ظاہر کرنے والے اس مجرم سے متاثر ہوکر اپنا سرکاری وائرلیس سیٹ ملزم کو دے رکھا تھا، ملزم عثمان عرف میجر کے مطانق وہ وائرلیس سیٹ سے پولیس کمیونیکیشن کی مدد لیا کرتا تھا، وائرلیس سیٹ سے پولیس کی موومنٹ اور پوزیشن کی تفصیلات لی جاتی تھیں۔
    ذرائع کے مطابق ملزم وائر لیس پر ہونے والی بات چیت اور پولیس کے تمام کال سائن کی معلومات رکھا کرتا تھا۔ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ کسٹمز انٹیلی جنس کے مخبر مقتول فضل کے موبائل فون کا کال ڈیٹا ریکارڈ میجر عثمان نے ہی نکلوایا تھا۔ جبکہ سابق ایس ایچ او ہارون کورائی کے ساتھ فضل کو گھر سے اغواء کرنے میں بھی میجر عثمان شاہ شریک تھا اور چھالیہ مافیہ کے ساتھ مل کر مخبر فضل کے قتل کی منصوبہ بندی میں بھی میجر عثمان شاہ کا ہی ہاتھ تھا۔
    اس حوالے سے محکمہ انسداد دہشتگردی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخبر فضل کو سرجانی ٹاؤن سے پولیس موبائل میں اغواء کرکے اسٹیل ٹاؤن میں قتل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ قتل اور اغواء کے مقدمات میں جعلی میجر عثمان شاہ، سابق ایس ایچ او ہارون کورائی سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

  • ٹی20ورلڈ کپ:سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست،آسٹریلیا فائنل میں داخل

    ٹی20ورلڈ کپ:سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست،آسٹریلیا فائنل میں داخل

    دبئی :ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

    وارنر اور مچل مارش نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے51 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 52 کے مجموعے پر شاداب خان کو چھکا مارنے کی کوشش میں مچل مارش کیچ دے بیٹھے۔

    آسٹریلیا نے اب تک 7 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان 57 رنز بنائے ہیں۔

    ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر176 رنزبنا کرآسٹریلیا کوجیت کےلیے 177 کا ہدف دیا ہے

    پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، محمد رضوان 67 اور فخر زمان رنز 55 بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے پہلے اوور میں محتاط انداز اپنایا اور بابر اعظم نے اسٹارک کو باؤنڈری لگا کر کھاتا کھولا اور پھر اگلے اوور میں جوز ہیزل وُڈ کو بھی چوکا لگایا۔محمد رضوان کو اننگز کی ابتدا میں ہی نئی زندگی ملی اور گلین میکسویل کی گیند پر ڈیوڈ وارنر ان کا کیچ نہ لے سکے۔

    پاکستان کی طرف سے دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور پاور پلے میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔پاکستان نے پاور پلے میں 47 رنز بنائے جو ان کا رواں ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف پاور پلے میں کیا گیا سب سے بہترین اسکور ہے۔

    اس اننگز کے دوران بابر اعظم نے مچل مارش کو چوکا لگا کر ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں ڈھائی ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا اور یہ کارنامہ سب سے کم اننگز میں سرانجام دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا لیکن اب بابر اعظم نے 62اننگز میں ڈھائی ہزار رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    اوپنرز نے پاکستان کو 71رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر ایڈم زامپا کو چھکا مارنے کی کوشش میں بابر کی 39رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی، ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔

    دوسرے اینڈ سے محمد رضوان نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور رواں ٹی20 کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا جس کے ساتھ ہی وہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک سال میں ہزار رن بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔انہوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ہیزل وُڈ کو چھکا مارنے کے ساتھ ساتھ اسی اوور میں نصف سنچری بھی مکمل کی۔

    رضوان اور فخر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 70رنز سے زائد کی شراکت قائم کی اور جوش ہیزل وُڈ کے ایک اوور 21رنز بٹورے جنہوں نے اپنے چار اوورز کے کوٹے میں 49رنز دیے۔

    رضوان نے 52 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 67رنز کی اننگز کھیلی اور مچل اسٹارک کو وکٹ دے بیٹھے۔ پاکستان نے اب تک 19.2 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے ہیں

    واضح رہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست ہے البتہ آسٹریلیا آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف تمام 4 ناک آؤٹ میچز جیتا ہے۔

    دبئی میں ہونے والے میگا ایونٹ کے بڑے مقابلے کےلیے ٹیمیں تیار ہیں، دونوں ہی ٹیموں میں شامل ہر کھلاڑی میچ ونر ہے،کوئی بیٹ سے بازی پلٹا ہے تو کوئی بولنگ سے میچ اپنے حق میں کر لیتا ہے۔

    بابر ، رضوان ، حفیظ ، شعیب ، آصف پاکستان کی بیٹنگ پاور ہیں تو بولنگ کی جان ہیں شاہین آفریدی ، حسن علی اور حارث رؤف لیکن دبئی میں اہم کردار ہوگا اسپینرز کا اور یہ شعبہ ہے عماد وسیم ، محمد حفیظ اور شاداب خان کے ہاتھوں میں۔

    دوسری جانب بھی ایڈم زمپا ہیں ، میکس ویل بھی گیندیں گھماتے ہیں، پھر اس کی بیٹنگ پاور فنچ ، وارنر ، اسمتھ ، سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں جبکہ آسٹریلیا کا پیس اٹیک بھی اپنی مثال آپ ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دےکی پہلی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

    آسٹریلیا: ایرون فنچ(کپتان)، اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل وُڈ۔