Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈاکٹرفاروق ستار کی ملیر میں ناظم جوکھیو کے گھر آمد

    ڈاکٹرفاروق ستار کی ملیر میں ناظم جوکھیو کے گھر آمد

    تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ملیر میں قتل ہونے والے نوجوان ناظم جوکھیو کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے واقعہ پر اظہار افسوس اور تعزیت کی ۔ڈاکٹر فاروق ستارنے ناظم جوکھیو کے بچوں کو مکمل تعلیم دلانے اور قانونی مدد فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ملک میں جاگیرانہ وڈیرانہ نظام کے خلاف آواز بلند کی اس نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہد جاری رکھی ہے

    انہوں نے کہا کہ شہید ناظم جوکھیو ایک انتہائی بہادر نوجوان تھا جسے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا یہ واقعہ انسانیت کے نام پر بدنما داغ ہے ۔سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کے وڈیروں نے غریب عوام پر ظلم و بربریت کی بازار گرم کر رکھا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم اور پیپلز پارٹی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ ان قاتل ظالم وڈیروں ،سرداروں کی فی الفور اسمبلی رکنیت کے ساتھ ساتھ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی خارج کرکے قاتلوں کو اپنے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال ،بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی ۔۔اجلاس میں خطے کی مجموعی صورت حال بھی زیربحث آئی

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک وزیر منصوبہ بندی اسدعمر سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت دیگر سکیورٹی حکام نے بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں امن و امان کی صورتحال ،بارڈر مینجمنٹ پر غور کیا گیا۔ پاکستان میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت بھی کی گئی۔

  • شاہی فرمان جاری:سعودی عرب نے غیرملکیوں کوشہریت دینے کا اعلان کردیا:اہلیت بھی بتادی

    شاہی فرمان جاری:سعودی عرب نے غیرملکیوں کوشہریت دینے کا اعلان کردیا:اہلیت بھی بتادی

    ریاض : شاہی فرمان جاری:سعودی عرب نے غیرملکیوں کوشہریت دینے کا اعلان کردیا:اہلیت بھی بتادی،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینےکا اعلان کردیا۔

    غیرملکیوں کو شہریت دینے کے حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شاندار صلاحیتوں اور اہم شعبوں سے وابستہ غیر ملکیوں کو سعودی شہریت دینےکا حکم دیا گیا ہے۔

    سعودی شاہی فرمان کے مطابق شہریت کے اہل کون ہیں اس سے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شریعت، طب اور سائنس میں نمایاں کارکردگی والےغیر ملکی افراد سعودی شہریت کےاہل ہوں گے۔

    سعودی شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ ثقافت،کھیل اور ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی بھی سعودی شہریت کےاہل قرار دیے گئے ہیں۔

    شاہی فرمان میں کہا گیا ہےکہ سعودی شہریت ویژن 2030 کی پالیسی سازی کے عین مطابق پیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ غیر ملکیوں کو شہریت دینے کے حوالے سے بڑے عرصے سے غیرملکیوں کو سعودی عرب سے شکوہ رہا ہے ، مگر اب یہ شکوہ بھی دور ہوتا نظرآتا ہے

  • ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ:دعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

    ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ:دعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

    دبئی :ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ:دعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،اطلاعات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

     

    ادھر ذرائع کے مطابق پاکستان اوردنیا بھرمیں موجود پاکستانیوں نےپاکستان کی جیت کے لیے دعائیں شروع کردی ہیں

    دبئی میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ آسٹریلیا نے بھی گزشتہ میچ کی فاتح الیون برقرار رکھی ہے۔

    پاکستان کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جس نے اپنے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو مات دے کر لگاتار پانچ فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

     

     

    دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم روایتی حریف انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود چار فتوحات حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

    آسٹریلیا: ایرون فنچ(کپتان)، اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش، مارکس اسٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل وُڈ۔

  • قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا.عبدالرزاق داؤد مشیروزیراعظم

    قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا.عبدالرزاق داؤد مشیروزیراعظم

    فیصل آباد (عثمان صادق) قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا جبکہ حکومت اس شعبہ کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یہ بات کامرس اور سرمایہ کاری بارے وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے ایس ایم ای بارے جامع پالیسی کی تشکیل کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں صنعت و پیداوار بارے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کے علاوہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے مختلف چیمبرز اور تجارتی تنظیموں کی طرف سے اس سلسلہ میں پیش کی جانے والی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ حکومت ان پر سنجیدگی سے غور کرے گی تاکہ اس شعبہ کو ٹھوس اور مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے بتایا کہ ملکی برآمدات میں نوے فیصد حصہ ایس ایم ای سیکٹر کا ہے مگر محدود وسائل سے کام کرنے والے اِن اداروں کا سرمایہ حکومتی ٹیکسوں کے چکر میں پھنس جانے سے انھیں مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اس شعبہ کیلئے زیر و ریٹنگ کی سہولت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ انہیں پہلے ٹیکس دینے اور پھر اس کی واپسی کیلئے دفتروں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ایس ایم ای شعبہ کی مالی حیثیت کا بھی از سر نو تعین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور یہی شعبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس شعبہ کے دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت اِن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

  • خواتین کو معاشی دھارے کا متحرک اور پیداواری حصہ بنانے کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ نیا اور جدید ذریعہ ہے

    خواتین کو معاشی دھارے کا متحرک اور پیداواری حصہ بنانے کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ نیا اور جدید ذریعہ ہے

    فیصل آباد (عثمان صادق) خواتین کو معاشی دھارے کا متحرک اور پیداواری حصہ بنانے کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ نیا اور جدید ذریعہ ہے جبکہ فیصل آباد وومن چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کو اپنی ممبرز اور تعلیم یافتہ طالبات کو اس بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دینی چاہیے۔ یہ بات محترمہ صفورا زینب نے وومن چیمبر کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ اور بزنس پر موشن دو الگ الگ شعبے ہیں اور ہمیں اِن کے فرق کو سمجھتے ہوئے اپنے مطلوبہ سیکٹر پر توجہ دینی چاہیے تاکہ اِن سے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے کیونکہ اِس کے ذریعے آن لائن میسر سہولتوں سے ہی اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی جا سکتی ہے اور اِس مقصد کیلئے جگہ جگہ گھومنے کی ضرورت نہیں۔ تاہم اس ذریعہ کے مؤثر استعمال سے ہی مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہر چھ سیکنڈ بعد ایک نیا اکاؤنٹ کھل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شارٹ میسج استعمال کرنے والوں کی تعداد 4.4ارب جبکہ انسٹاگرام کے ایکٹو یوزر کی تعداد 1.7ارب ہے۔ اسی طرح روزانہ 95ملین تصاویر روزانہ اَپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ 53منٹ کے اوسط وقت میں 71فیصدملینلزاور 71فیصد امریکی بزنس مین اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں۔ اس سے قبل وومن چیمبر کی صدر محترمہ نگہت شاہد نے کہا کہ انہوں نے کاروباری خواتین کی آگاہی اور نوجوان طالبات کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دینے کیلئے ایک جامع پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ بارے بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے استعمال سے خواتین کواپنے کاروبار کیلئے مردوں کی ضرورت بھی نہیں رہے گی اور وہ تمام کام از خود ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے ہی کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا اور جدید ذریعہ ہے جس سے طالبات کو لازمی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اس قسم کی آگاہی تقریبات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ آخر میں نائب صدر محترمہ فرحت نثار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس تقریب میں سینئر نائب صدر محترمہ صوبیہ عقیل، محترمہ شمع احمد، حنا خاں، ہما خالد اور دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔

  • پاکستان آسٹریلیا کا سیمی فائنل ،کراچی میں بڑی اسکرینز نصب

    پاکستان آسٹریلیا کا سیمی فائنل ،کراچی میں بڑی اسکرینز نصب

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری بڑی اسکرینز پر پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل میچ انجوائے کرسکتے ہیں، پاکستان کی فتح کی خوشی ہم مل کر منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ورلڈ کپ ٹی 20سیمی فائنل میں‌ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے حوالےسے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں میچ دکھانے کےانتظامات کرلئے ہیں۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ شہری نارتھ ناظم آباد ، آفاق شہیدپارک،اورنگی نمبر 5میں سرجانی پارک ، کیماڑی ،بلدیہ ،مسان روڈ پر بڑی اسکرین پر براہ راست میچ دیکھ سکیں گے۔

    مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ہل پارک ،سفاری پارک ، پیپلز اسکوائر ، ایمپریس مارکیٹ گراؤنڈ میں یمی فائنل میچ دکھانے کیلئےاسکرین نصب کی گئیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی، پوری قوم کی دعائیں گرین شرٹس کے ساتھ ہیں، گرین شرٹس فائنل میں پہنچ کر ٹرافی پاکستان لائے گی۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری بڑی اسکرینز پرسیمی فائنل میچ انجوائے کرسکتے ہیں، پاکستان کی فتح کی خوشی ہم مل کر منائیں گے۔

  • غیر قانونی تعمیرات، کراچی میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل مسمار کرنے کا حکم

    غیر قانونی تعمیرات، کراچی میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل مسمار کرنے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا علاقہ پولیس کی مدد لے کر غیر قانونی تعمیر علیزہ آرکیڈ کا فورتھ فلور خالی کراکر مسمار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں گلشن اقبال تیرہ 13ون میں غیر قانونی تعمیر علیزہ آرکیڈ سےمتعلق سماعت ہوئی ، غیر قانونی تعمیرات مسمار نہ کرنے پر عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے اوردیگر پر برہمی کا اظہار کیا۔

    عدالت نے کہا واضح کرچکے غیر قانونی تعمیرات پرصرف بلڈرز کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کارروائی نہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ایک پلر بھی غیر قانونی تعمیر ہوگا تو ایس بی سی اے افسران عمارت سیل کرسکتے ہیں ، یہاں افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار ہے، غیر قانونی تعمیرات کرنے والے سمجھ رہے ہیں کوئی کچھ نہیں بگاڑ پا رہا۔

    جسٹس فیصل کمال نے ریمارکس میں کہا کہیں کہیں صرف کاسمیٹک کارروائی کی جاتی ہے ، کارروائی کریں اور الاٹیز کو معاوضہ دلوائیں۔

    وکیل ایس بی سی اے نے بتایا کہ علیزہ آرکیڈ کی گراؤنڈ پلس تھری تعمیرات کی اجازت ہے، جس پر عدالت نے استفسار کی 5منزلہ عمارت کیسے بن گئی؟ کیا ایس بی سی اے افسران چھپ سادھ کر بیٹھے رہے؟

    وکیل ایس بی سی اے نے بتایا کہ بلڈر محمد احمد واحدی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس پر جسٹس ظفر احمد راجپوت کا کہنا تھا کہ مقدمہ 2016 میں درج کیا پھر اس کے بعد کیا ہوا؟ مقدمے کی پیروی کیوں نہیں کی؟

    وکیل ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ چوتھا فلور مسمار کرنے گئے رہائشیوں کے بچےآگے ، جس پر عدالت نے کہا تو آپ لوگ بچوں سے ڈر کر واپس آگئے؟ جن افسران کی تعیناتی کےدوران تعمیرات ہوئی ان کےخلاف کیا ہوا؟ وکیل ایس بی سی اے نے بتایا افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا علاقہ پولیس کی مدد لے کر فورتھ فلور خالی کراکر مسمار کریں اور 9دسمبر کو ایس بی سی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی نئی تصویر شیئر کردی

    بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی نئی تصویر شیئر کردی

    بینظیر بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے پر نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    بینظیر بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے پر نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی نئی تصویر شیئر کردی۔

    بختاور بھٹو نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ’ماشاءاللّہ! میرا بیٹا ایک ماہ کا ہوگیا ہے۔

    اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد کی تصویر شیئر کی تھی۔

    یاد رہے بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا کہ اپنے بیٹے کا نام “میر حاکم محمود چوہدری” رکھا ہے، بیٹے کا نام میرے مرحوم ماموں ‘میر’ اور میرے دادا ‘حاکم علی زرداری’ کے ناموں پر رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے 10 اکتوبر کو بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ، بختاور نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس،جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع

    ناظم جوکھیو قتل کیس،جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع

    ناظم جوکھیوقتل کیس میں عدالت نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیوقتل کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کوعدالت میں پیش کیا۔

    جام اویس اوردیگرملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایاگیا ، دوران سماعت پولیس نے ملزمان کےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کی استدعا کی۔

    وکیل ملزمان نے سوال کیا وکیل ہی خودگواہ ہیں، گواہ خود وکیل کیسے ہوسکتےہیں؟ مقدمےکی تفتیش پولیس کا کام ہے۔

    جس پر تفتیشی افسر نے بتایا ویڈیومیں موجود گاڑی کا ریکارڈ ایکسائز کے پاس سےنہیں ملا، کسٹم حکام سےگاڑی کی تفصیلات حاصل کررہےہیں۔

    عدالت نے جام اویس سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 16نومبر تک توسیع کردی۔

    خیال رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹاکی مدد سے تفتیش تیزکردی جبکہ جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز اور جام عبدالکریم کے فون کی لوکیش سامنے آگئی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول ناظم جوکھیو کی ویڈیوکوشواہد کےطورپراستعمال کرنےکافیصلہ کرلیا ، خدشہ ہے ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا ہو تاہم تفصیلی میڈیکل رپورٹ سےمزیدحقائق سامنےآئیں گے۔