Baaghi TV

Author: +9251

  • جعلی میجر کے کارہائے نمایاں :سندھ پولیس کی گاڑیاں:اصل کہانی بے نقاب

    جعلی میجر کے کارہائے نمایاں :سندھ پولیس کی گاڑیاں:اصل کہانی بے نقاب

    کراچی :جعلی میجر کے کارہائے نمایاں :سندھ پولیس کی گاڑیاں:اصل کہانی نے گڈگورننس بے نقاب کردی ،اطلاعات کے مطابق سندھ کے مرکزی شہر اور دارالخلافہ کراچی سے گرفتار جعلی میجر تک پولیس کی معلومات کیسے پہنچتی تھیں؟ سنسنی خیز انکشافات نے سیکورٹی حکام کوبھی چکرا دیا

    کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ چند ہفتے قبل 70 کروڑ روپے کی اسمگل شدہ چھالیہ پکڑوانے والے کسٹمز انٹیلی جنس کے مخبر فضل کے قتل کے مرکزی کردار جعلی میجر عثمان شاہ اصلی پولیس کی گاڑیاں اور ایک اعلیٰ پولیس افسر کا دیا گیا وائرلیس سیٹ استعمال کرتا تھا۔

    سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جعلی میجر اس قدر ہوشیارتھا کہ خود کو خفیہ ادارے کا میجر ظاہر کرکے عثمان شاہ پولیس افسران کا اندھا اعتماد حاصل کر چکا تھا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قتل کیس میں‌ گرفتار ملزم نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی تفتیشی ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں اور پولیس ذرائع کے مطابق جعلی میجر عثمان شاہ سے سندھ کے اعلیٰ پولیس افسر کا وائرلیس سیٹ بھی برآمد ہوا۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس افسر نے جعلی میجر سے متاثر ہوکر اپنا سرکاری وائرلیس سیٹ ملزم کو دے رکھا تھا، ملزم عثمان عرف میجر کے مطانق وہ وائرلیس سیٹ سے پولیس کمیونیکیشن کی مدد لیا کرتا تھا، وائرلیس سیٹ سے پولیس کی موومنٹ اور پوزیشن کی تفصیلات لی جاتی تھیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم وائر لیس پر ہونے والی بات چیت اور پولیس کے تمام کال سائن کی معلومات رکھتا تھا۔پولیس تفتیش کے مطابق کسٹمز کے مخبر مقتول فضل کے موبائل فون کا کال ڈیٹا ریکارڈ میجر عثمان نے ہی نکلوایا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کراچی کی طرف سے جاری تفتیش میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ سابق ایس ایچ او ہارون کورائی کے ساتھ فضل کو گھر سے اغواء کرنے میں بھی میجر عثمان شاہ شریک تھا اور چھالیہ مافیہ سے ملکر مخبر فضل کے قتل کی منصوبہ بندی بھی میجر عثمان نے کی تھی۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مخبر فضل کو سرجانی ٹاؤن سے پولیس موبائل میں اغوا کرکے اسٹیل ٹاؤن میں قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل اور اغواء کے مقدمات میں جعلی میجر عثمان شاہ، سابق ایس ایچ او ہارون کورائی سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔

  • کراچی پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد بابر اعظم کی مداح نکلی

    کراچی پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد بابر اعظم کی مداح نکلی

    شہر قائد میں پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد بابر اعظم کی مداح نکلی، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا انشاءاللہ پاکستان جیتے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد بابر اعظم کی مداح نکلی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے بڑے سپورٹر نکلے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹی 20 میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی خوش آئند ہے، پورے پاکستان میں کرکٹ ہائپ بنی ہوئی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے محکمے کے افسران اور اہلکار بھی اس کی زد میں ہیں، میرا پسندیدہ بلے باز بابر اعظم ہے، انشاءاللہ پاکستان جیتے گا۔

    خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔

    پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 بلین ڈالرز کی فراہمی پرمذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 بلین ڈالرز کی فراہمی پرمذاکرات بے نتیجہ ختم

    اسلام آباد :پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 بلین ڈالرز کی فراہمی پرمذاکرات بے نتیجہ ختم،اطلاعات کے مطابق وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ مشن کے سربراہ برائے پاکستان ارنسٹو رامیرز ریگو کے درمیان 6 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کی بحالی کے لیے بات چیت کا دوسرا دور بے نتیجہ ختم ہو گیا، کیونکہ دونوں فریق ایک نئے متفقہ مسودے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی) بل، 2021 پر متفق نہیں ہو سکے۔

    ذرائع کے مطابق منگل کوآئی ایم ایف اور پاکستان کی طرف سے خصوصی نمائندہ ڈاکٹرفروغ نسیم کے درمیان ہونے والی میٹنگ تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں پاکستان نے تجویز پیش کی کہ وفاقی حکومت پالیسی کی سمت متعین کرنے اور مہنگائی کے اہداف مرکزی بینک کو دینے کا حق برقرار رکھے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ نے بدھ کے روز آئی ایم ایف کے ساتھ ایک دن پہلے ہونے والی بات چیت، آئینی تقاضوں اور مروجہ قانونی فریم ورک کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس بی پی ترمیمی بل کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ”اس موقف کو آئی ایم ایف مشن کے سربراہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور اس کی بنیاد پر اسٹیٹ بینک بل کے موضوع پر جلد ہی ایک حتمی میٹنگ ہوگی۔”

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے پاکستانی ٹیم سے بل کی ان شقوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کو کہا جو کہ کمپنیز ایکٹ 2017 کی طرح آئین اور قوانین سے متصادم ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے 22 دسمبر اور 14 جنوری 2022 کو بورڈ میٹنگ کے لیے متبادل تاریخوں کے طور پر غور کیا، جو کہ تمام پیشگی کارروائیوں کے نفاذ سے مشروط ہے۔

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے کہا کہ وہ مرکزی بینک سے قرض لینے کا آپشن برقرار رکھے گی، کیونکہ حکومت مقامی کرنسی کو ڈیفالٹ کرنے یا کمرشل بینکوں کو اس کا استحصال کرنے کی بھی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ اس تبدیلی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

  • بالآخرپاکستان ٹیلی ویژن نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو  شعیب اختر سے بد تمیزی پر معطل کر دیا

    بالآخرپاکستان ٹیلی ویژن نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر سے بد تمیزی پر معطل کر دیا

    اسلام آباد :بالآخرپاکستان ٹیلی ویژن نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر سے بد تمیزی پر معطل ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر کے ساتھ آن ایئر بدتمیزی کے واقعے پر معطل کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے ایڈمن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اسپورٹس اینکر کو آف ایئر کیے جانے کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز کو 26اکتوبر کو اسپورٹس پروگرام میں پیدا ہونے والے تنازعے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے ۔

    اس عرصے میں وہ پروگرام بھی نہیں کر سکیں گے، جبکہ ان کی معطلی غیر معنیہ مدت تک کیلئے ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی وژن (ایم ڈی پی ٹی وی) اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی

    یاد رہے پی ٹی وی کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر دونوں کو معطل اور آف ایئر کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • ’خورشید شاہ بھی نوازشریف اورزرداری کی طرح ایک نیک آدمی ہیں‘:خواجہ آصف نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا

    ’خورشید شاہ بھی نوازشریف اورزرداری کی طرح ایک نیک آدمی ہیں‘:خواجہ آصف نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا

    لاہور:’خورشید شاہ بھی نوازشریف اورزرداری کی طرح ایک نیک آدمی ہیں‘:خواجہ آصف نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ بھی نوازشریف ، آصف علی زرداری کی طرح ایک ایک نیک آدمی ہیں‌۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ ایک نیک آدمی ہیں، ان کے اسمبلی میں آںے پر اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کو بھی نااہل حکمرانوں کا پتا چل گیا، کل کا پارلیمان کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہوگیا مگر ہم تیار رہیں گے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ آج ممبران کی حاضری ہماری جیت ہے، ہمارے بہت سے ممبران بیرون ملک سے مشترکہ اجلاس کے لیے واپس آئے تھے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارا عزم جمہوریت کے لیے ہے، ہمیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپنی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل جس طرح قومی اسمبلی میں ہم کامیاب ہوئے حکومت اس سے گھبرا گئی، عمران خان اب خود گھبرانے لگ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضاربانی کا کہنا تھا کہ اچانک اجلاس بلایا جاتا ہے اور پھر مؤخرکر دیا جاتا ہے بہتر ہے ‏پارلیمنٹ کو تالےلگا دیئےجائیں۔

     

     

     

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا تھا کہ انتخابی ‏اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کررہے ہیں کہ اتفاق رائے پیدا ہو، پارلیمان کے ‏مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کے لیے موخر کیا جارہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اسد قیصر کو اپوزیشن سے پھر رابطے کا کہا ہے، دوبارہ رابطے کا اس لیے ‏کہا گیا ہے کہ متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جاسکے۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے حتمی فیصلہ دیتے ہوئے مکہ ٹیرس 15 روز میں مکمل خالی کرنے کا حکم دیدیا

    سندھ ہائیکورٹ نے حتمی فیصلہ دیتے ہوئے مکہ ٹیرس 15 روز میں مکمل خالی کرنے کا حکم دیدیا

    مکہ ٹیرس کیس کی بڑی سماعت، سندھ ہائیکورٹ نے حتمی فیصلہ دیتے ہوئے مکہ ٹیرس 15 روز میں مکمل خالی کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل بینچ کے روبرو مکہ ٹیرس سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا بلڈنگ کا کمپلسری اوپن اسپیس کتنا ہی ایس بی سی اے کے وکیل نے بتایا کہ تقریبا 8 فٹ اضافی تعمیرات ہیں۔
    ایس بی سی اے افسر نے بتایا کہ اضافی ستون گرادییے جائیں تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے اگر عمارت کی بنیادوں کو نقصان نہ پہنچے تو اضافی پلرز ہٹا دیں۔ بلڈر سارے اخراجات برداشت کرے گا اور مکینوں کے اخراجات بھی دے گا۔ عدالت نے بلڈر کے وکیل کو ہدایت کی ہمیں لکھ کر دیں آپ سارے اخراجات دیں گے۔

    بلڈر محمد وسیم نے کہا کہ ایک سال کا وقت دیا جائے سارا کام ہوجائے گا۔

    جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے ایک سال کی کوئی گنجائش نہیں سارا کام ایک ماہ میں ہوجائیگا۔ عدالت نے مکینوں کے وکیل کو جھاڑ پلا دی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے آپ نے غیر قانونی قبضہ لیا، کمپلیشن کے بغیر رہائش لی۔ آپ کیلئے بہتر یہی ہے آ پ خاموش رہیں۔ الاٹیز کو دوسری جگہ منتقل کرنے، غیر قانونی تعمیرات گرانے کیلئے ایک ماہ بہت ہے۔
    جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے لئے آسان ہوتا عمارت گرانے کا حکم دے دیتے۔ آپ کی سہولت کیلئے آسان حل بتایا ہے فوری عمل کریں۔ عدالت نے حتمی فیصلہ دیتے ہوئے مکہ ٹیرس 15 روز میں مکمل خالی کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے تک عمارت خالی رہے گی۔ 2 ہفتے کے بعد تیسرے ہفتے میں ہر حال میں تجاوزات گرانے کا عمل شروع ہوگا۔
    جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے آپریشن کے دوران کوئی راستے میں نہیں آئے گا۔ غیر قانونی تعمیرات گرانے کے بعد عمارت کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔ مکینوں کی منتقلی کا سب خرچہ بلڈرز برداشت کرے گا۔ بلڈرز کرایے کے گھر خود ارینج کرے یا کرایے ادا کرے گا۔ دو ماہ میں تمام تر کارروائی مکمل ہوگی۔ دو ہفتے میں عمارت خالی تیسرے ہفتے آپریشن شروع ہوگا۔ ایک ماہ میں آپریشن مکمل اور عمارت کو قابل استعمال بنایا جائے گا۔ آپریشن سے قبل استعمال تک مکینوں کے آنے جانے، رہائش کا خرچہ بلڈرز ادا کرے گا۔ عدالت نے 3 ہفتے بعد ایس بی سے اے کو ابتدائی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

  • گرونانک بابا کے جنم دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے : ناصر احمد ایڈووکیٹ

    گرونانک بابا کے جنم دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے : ناصر احمد ایڈووکیٹ

    انٹرنیشنل لائرز فورم کے چیئرمین ناصر احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دستورِ پاکستان ، پاکستان کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیتا ہے اور تمام پاکستانیوں کو انکی مذہبی عبادات کی اجازت دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر کرسمس ، دیوالی کی طرح بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا جائے تاکہ پاکستان میں بسنے والی سکھ برادی کے افراد میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز سکھ راہنما سردار امر سنگھ کی قیادت میں آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

  • افغان حکومت نے افغان کرکٹ بورڈ کا نیا حکم نامہ آگیا

    افغان حکومت نے افغان کرکٹ بورڈ کا نیا حکم نامہ آگیا

    کابل :افغان حکومت نے افغان کرکٹ بورڈ کا نیا حکم نامہ آگیا،اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت نے افغان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے اہم حکمنامہ جاری کردیا۔

    افغانستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئی ہے اور اس دوران ہی بورڈ میں انتظامی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

    طالبان حکومت نے سابق افغان کرکٹر میر وائس اشرف کو کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم اگلے روز ہی متحدہ عرب امارات میں سابق چیئرمین عزیز اللہ فضلی کی آئی سی سی آفیشلز سے ملاقات کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔

     

     

     

    تاہم اب طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرکے انتظامی تبدیلی سے آگاہ کیا ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ میروائس اشرف کو بورڈ کا نیا قائم مقام چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔

     

     

    دوسری جانب افغان بورڈ کا کہنا تھاکہ افغانستان نے وزیر اعظم اور بورڈ کے پیٹرن ان چیف ملا محمد حسن اخوند نے میروائس اشرف کو نیا چیئرمین تعینات کیا ہے۔

  • چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے : حنید لاکھانی

    چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے : حنید لاکھانی

    معروف سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے ملک میں جاری حالیہ چینی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنی ہوگی چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے اور عوامی مفاد اور ریلیف کی راہ میں حائل ہونے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنی ہوگی سندھ میں واقع 27شوگر ملیں اگر مکمل طور پر پروڈکشن شروع کردیں توچینی عوامی قوت خرید نرخوں تک مارکیٹ میں بآسانی دستیا ب ہوگی، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ منافع خور چند روپوں کے منافع کے لیئے غریب لوگوں کو لوٹتے ہیں مصنوعی مہنگائی پیدا کرتے ہیں گوداموں میں اشیائے خوردونوش چھپا کر مارکیٹوں میں مصنوعی قلت پیدا کردیتے ہیں طلب پوری نہ ہونے سے خودبخود اشیاء کے نرخ بڑھ جاتے ہیں جس کا فائدہ منافع خور چیزوں کے نرخوں کو سرکاری ریٹوں سے زیادہ نرخوں پر فروخت کر کہ حاصل کرتے ہیں، انہوں نے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سستی اور غفلت کی وجہ سے منافع خور سرکاری نرخوں سے زیادہ نرخوں پر بلا خوف و خطر بیچتے ہیں اگر پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنا کام پوری ذمہ داری سے کریں تو بھی مہنگائی کو کم کرنے میں کافی مدد ملے گی ، حکومتوں کو ہر حال میں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت ملک میں مہنگائی سے جتنا متاثر مزدور اور غریب طبقہ ہورہا ہے اس کی کوئی حد نہیں ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول یا کم کرنے کے لیئے قابل اور تجربہ کار بیورکریٹس پر مشتمل ایسی کمیٹیاں بنائی جائیں جو ہرآئٹم کی لاگت کا صحیح تخمینہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور ملز مالکان یا دیگر تاجروں سے مشاورت کر کہ مناسب منافع مقرر کرتے ہوئے سرکاری سطح پر ہر چیز کا نرخ مقرر کریں تو کوئی بھی دوکا ندار، آڑتی یا پھر بڑے سے بڑا تاجر اپنی مرضی سے ریٹ نہیں بڑھاپائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ غریب کو ریلیف دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے کیونکہ غریب اس وقت شدید مشکل کا شکارہے اور بیروزگاری نے مہنگائی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

  • سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے درمیان ایک تنازعے کی بازگشدت

    سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے درمیان ایک تنازعے کی بازگشدت

    کراچی : سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے درمیان ایک تنازعے کی بازگشدت ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اور قومی ایئر لائن کے مابین اکاؤنٹ آڈٹ کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اکاؤنٹ آڈٹ میں مدد کی پیش کی گئی تھی جس پر دونوں قومی اداروں میں تنازع پیدا ہوگیا۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو کی اکاؤنٹ آڈٹ میں مدد کی پیشکش ان کے مینڈیٹ سے باہر اور غیر پیشہ ورانہ ہے۔

    ترجمان سول ایوی ایشن نے اس حوالے سے کہا کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن صرف پاکستان سی اے اے کو مجاز ریگولیٹری اتھارٹی تسلیم کرتا ہے، اسی لیے پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کی سیفٹی ریگولیٹری اتھارٹی سی اے اے ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت سول ایوی ایشن اتھارٹی کا فرض ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے پاکستان ایئرلائن اور دیگر آپریٹرز کے مسلسل حفاظتی آڈٹ اور معائنہ کو یقینی بنایا اور مؤثر ریگولیٹری نگرانی کی وجہ سے تمام آپریٹرز نے اکاﺅنٹ معیار کو بہتر بنایا ہے۔

    اکاؤنٹ آڈٹ میں مدد کی پیشکش کے بیان پر ترجمان سی اے اے نے کہا کہ ڈائریٹر جنرل سی اے اے اور ان کی ٹیم کو آڈٹ کیلئے اپنی تیاری پر یقین ہے۔