Baaghi TV

Author: +9251

  • ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم کی کورٹ کے واش روم میں خودکشی کی کو شش

    ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم کی کورٹ کے واش روم میں خودکشی کی کو شش

    کراچی کی ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم نے کورٹ کے واش روم میں خودکشی کی کو شش کی پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو 6 نومبر کو شاہ لطیف پولیس نے گرفتار کیا، ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ۔

    گرفتار ملزم عبداللہ ملیر الفلاح کے علاقے میں ڈکیتی میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو دوسری پیشی پر آج ملیر کورٹ لایا گیا جہاں ملزم نے واش روم میں موجود بلیٹ کی مدد سے خود کشی کی تاہم ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

  • پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فتح اورشکست کی تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فتح اورشکست کی تاریخ سامنے آگئی

    دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔ساتھ ہی کرکٹ مورخین نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فتح اورشکست کی تاریخ سب کےسامنے پیش کردی

    کرکٹ مورخین کے مطابق اس سے پہلے پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے، گرین شرٹس کو 2016 سے اب تک اس میدان پر کسی ٹی ٹوئنٹی میں شکست نہیں ہوئی تاہم اس بار میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ معرکہ ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں پاکستان کا کینگروز کے خلاف ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں۔

    یہ بھی چیز سامنے آئی ہے کہ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں اس سے قبل 4 مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مقابلوں میں مدمقابل آئیں۔

    1987 کا ورلڈ کپ سیمی فائنل، 1999 کا ورلڈ کپ فائنل، 2010 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل اور 2015 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کے میچز میں آسٹریلیا ہی کامیاب ہوا ہے۔

    مجموعی طور پر دونوں آئی سی سی ایونٹس میں 17 مرتبہ مدمقابل آئے، 10 بار آسٹریلیا اور 7 بار پاکستان جیتا۔ ان میں سے 6 میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تھے، دونوں تین، تین بار فاتح رہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 23 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے ہیں جس میں پاکستان 13 اور آسٹریلیا 9 میں کامیاب ہوا ہے۔ ان میچز میں سے 8 متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ہوئے ہیں اور ان 8 میں سے پاکستان 6 میچز جیتا ہے۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہی پاکستان نے آسٹریلیا کو کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دی تھی جب 1990 میں یہاں پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ جیتا تھا۔

    شائقین کرکٹ پرامید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینگروز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں اپنا اچھا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کو بھی سرخرو ہوگی اور فائنل میں جگہ بنالے گی۔

  • والد کے انتقال کے بعد سے زندہ رہنے کیلئے جدوجہد کررہی ہوں: شرمیلا فاروقی

    والد کے انتقال کے بعد سے زندہ رہنے کیلئے جدوجہد کررہی ہوں: شرمیلا فاروقی

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے انتقال کے بعد سے زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے اپنی شادی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں اور ان کے والد نے ان کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

    شرمیلا فاروقی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاپا! جب سے آپ نے مجھے جسمانی طور پر چھوڑا ہے تو میں اس وقت سے زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہوں۔پی پی رہنما نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے پریشان کن سفر رہا ہے۔شرمیلا فاروقی نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرا ہاتھ غیر مشروط طور پر تھام رکھا ہے۔آخر میں شرمیلا فاروقی نے مرحوم والد کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی! آپ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔واضح رہے کہ حال ہی میں شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

  • او آئی سی کے خصوصی سفیر برائے جموں کشمیرکا مظفر آباد کا دورہ

    او آئی سی کے خصوصی سفیر برائے جموں کشمیرکا مظفر آباد کا دورہ

    او آئی سی کے خصوصی سفیر برائے جموں کشمیر نے وفد کے ہمراہ مظفر آباد کا دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وفد میں سعودی عرب، مراکش سوڈان اور مالدیپ کے سینئر سفارتکار شامل تھے،او آئی سی نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے وفد کی سربراہی کی نائب سیکریٹری جنرل انسانی امور طارق علی بکیت بھی وفد کا حصہ تھے،وفد نے آج تھوتھا مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بریفنگ دی گئی، مندوبین نے ہنرمند تربیتی مرکز کا دورہ کیا، مہاجرین سے بات چیت کی، وفد نے صدر آزاد کشمیر ، وزیر اعظم اور دیگر سے ملاقاتیں کیں وفد نے پاکستانی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا، وفد نے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن برائے انڈیا، پاکستان سے بھی ملاقات کی وفد کو لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی،او آئی سی وفد کو سیکیورٹی مانیٹرنگ میکنزم سے آگاہ کیا گیا.دورے کے دوران وفد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز او آئی سی کے جموں و کشمیر کے لیے خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر یوسف الدوبیے نے لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے خصوصی نمائندے نے لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل طارق علی اور دوست مسلم ممالک کے پانچ سینئر سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، مراکش، سوڈان اور مالدیپ کے سفیر او آئی سی نمائندے کے ساتھ وفد میں شامل تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ او آئی سی وفد کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

  • رسم چہلم …. نامور لیجنڈری فنکار محمد عمر شریف

    رسم چہلم …. نامور لیجنڈری فنکار محمد عمر شریف

    پاکستان کے نامور لیجنڈری فنکار محمد عمر شریف کی رسم چہلم مورخہ 11 نومبر بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر 117/3 بلاک 3 گلشن اقبال، کراچی میں ادا کی جائے گی۔

    پاکستان کے نامور لیجنڈری فنکار محمد عمر شریف کی رسم چہلم مورخہ 11 نومبر بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر 117/3 بلاک 3 گلشن اقبال، کراچی میں ادا کی جائے گی۔

    کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کے ایصالِ ثواب کے لیے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ و اراکین گورننگ باڈی اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی چہلم میں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ عمر شریف 2اکتوبر 2021ءکو جرمنی میں دورانِ علاج انتقال کرگئے تھے۔

  • ‏’عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی المیےکو روکا جا سکتا ہے‘‏:آرمی چیف

    ‏’عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی المیےکو روکا جا سکتا ہے‘‏:آرمی چیف

    راولپنڈی:‏’عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی المیےکو روکا جا سکتا ہے‘‏،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی توجہ سےافغانستان میں انسانی المیےکو روکا جا سکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں ‏باہمی دلچسپی اور خطےخصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں برطانیہ کےکردار کو اہمیت دیتاہے ‏پاکستان برطانیہ کیساتھ باہمی تعلقات کومزیدفروغ دینےکاخواہاں ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ عالمی توجہ سےافغانستان میں انسانی المیےکو روکا جا سکتا ہے افغان عوام کی اقتصادی ‏بہتری کیلئےمربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نےافغان صورتحال پر پاکستان کےکردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطےمیں امن واستحکام ‏کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

  • بلاول بھٹو نے حکومت کوٹف ٹائم دینے پراپوزیشن کوخوشی میں عیشائیہ دے دیا

    بلاول بھٹو نے حکومت کوٹف ٹائم دینے پراپوزیشن کوخوشی میں عیشائیہ دے دیا

    اسلام آباد:بلاول بھٹو نے حکومت کوٹف ٹائم دینے پراپوزیشن کوخوشی میں عیشائیہ دے دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ہمنواوں کوحکومت کوبھگانے پرعیشائیہ دے دیا ، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت حکومت کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا پڑا۔

    بلاول بھٹو نے قومی و سینیٹ میں اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیہ سینیٹ کے بینکوئیٹ ہال میں دیا گیا، عشائیے میں اپوزیشن کے تمام اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوئے۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، خورشید شاہ، شیری رحمان، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شازیہ مری، خواجہ آصف، محسن داوڑ، سینیٹر ہدایت اللہ، اعظم نذیر تارڑ، اسعد محمود، آغا حسین بلوچ، سردار محمد شفیق ترین و دیگر شریک ہوئے۔

    بلاول بھٹو زرداری کے عشائیے میں اپوزیشن کی سٹیرنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، پارلیمان میں اپوزیشن کے فیصلے تمام پارٹیوں کے ارکان پر مشتمل سٹیرنگ کمیٹی کرے گی۔ عشائیے میں اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے بھی متفقہ حکمت عملی تشکیل دے دی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت حکومت کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا پڑا۔ حکومتی اتحادیوں سے اپوزیشن کی جانب سے رابطوں کے باعث حکومت کو پارلیمان کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنا پڑا۔ پارلیمان ہی فورم ہے کہ جس کو استعمال کرکے ہم عمران خان کی پالیسیوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔

  • امریکہ:بھگدڑ میں منگیتر کو بچاتے ہوئے پاکستانی نژاد نوجوان جان کی بازی ہار گیا

    امریکہ:بھگدڑ میں منگیتر کو بچاتے ہوئے پاکستانی نژاد نوجوان جان کی بازی ہار گیا

    ٹیکساس :امریکہ:بھگدڑ میں منگیتر کو بچاتے ہوئے پاکستانی نژاد نوجوان جان کی بازی ہار گیا،اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑ سے ہلاک ہونے والے 8 افراد میں ایک پاکستانی نژاد بھی شامل ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے مطابق دو روز قبل ہیوسٹن میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کے کنسرٹ میں بھگدڑ کے دوران 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں 27 سالہ پاکستانی نژاد امریکی دانش بیگ بھی شامل ہیں۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست ٹیکساس میں آخری رسومات کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا، دانش بیگ بچپن میں اہلخانہ کے ساتھ کراچی سے ٹیکساس منتقل ہوئے تھے۔

    ریاست ٹیکساس میں آخری رسومات کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا، 27 سالہ دانش بیگ بچپن میں اہلخانہ کے ساتھ کراچی سے ٹیکساس منتقل ہوئے تھے، کنسرٹ میں مچنے والی بھگدڑ کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • محترمہ عفرا بخاری کا پانچواں افسانوی مجموعہ ”سنگِ سیاہ” شائع ہوگیا

    محترمہ عفرا بخاری کا پانچواں افسانوی مجموعہ ”سنگِ سیاہ” شائع ہوگیا

    لاہور(احمد طارق) محترمہ عفرا بخاری کا پانچواں افسانوی مجموعہ ”سنگِ سیاہ” شائع ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق محترمہ عفرا بخاری کا شمار اُردو کے نمائندہ ترین افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ اِن کے ہر افسانوی مجموعے میں ہمیں کئی نئے پہلو نظر آتے ہیں، جو کسی بھی افسانہ نگار کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

     

     

    ”سنگِ سیاہ” میں شامل دس افسانے پہلی مرتبہ کتابی شکل میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ اس سے پیشتر اُن کے افسانوں کے چار مجموعے، ”فاصلے ”(1964)، ”نجات” (1998)، ”ریت میں پائوں” (2003) اور ”آنکھ اور اندھیرا” (2009) شائع ہو چکے ہیں۔ پانچویں مجموعہ کو ”عکس” پبلی کیشنز لاہور نے شائع کیا ہے۔

  • سرگودھا : آر پی او سرگودھا فیصل رانا کی ذکاإللہ پولیس لاٸن آمد ۔

    سرگودھا : آر پی او سرگودھا فیصل رانا کی ذکاإللہ پولیس لاٸن آمد ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا آمد ۔ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے دفاتر کی انسپکشن کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانانے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا کا دورہ کیا۔آر پی او سرگودھا ریجن نے یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔آر پی ا وسرگودھا ریجن محمد فیصل رانانے کہا کہ شہدائے پولیس نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہداء ہماراثاثہ ہیں۔ ان کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں۔ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ آر پی او سرگودھا ریجن نے کوت کی انسپکشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن کی صفائی درست نہ ہونے پر انچارج کوت پر برہمی کا اظہار کیا اور سختی سے ہدایت جاری کی کہ اسلحہ و ایمونشن کی صفائی و ستھرائی کو ہر حالت میں بہترین ہونا چاہیئے۔ ریسور س مینجمنٹ سنٹر میں موجود وردی اور دیگر سامان کا جائزہ لیا۔آر پی او سرگودھا ریجن نے کہا کہ سامان کی آن لائن شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ملٹی پرپز ہال کے وزٹ کے بعدسید احمد مبین شہید ہسپتال اور پرائمری سکول کو بھی چیک کیا۔ایلیٹ کے وردی گودام اور پولیس اہلکاروں کی بیرکس کا معائنہ کیا۔ریزرو انسپکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ صفائی و ستھرائی کا نظام مزید بہتر کیا جائے۔آر پی او سرگودھا نے پولیس میس اور موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن کا بھی وزٹ کیا۔ میس مینو کو مزید بہتر کیا جائے اور میس پر صفائی کا خاص
    خیا ل رکھا جائے۔ انچارج موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق بریفنگ دی۔آر پی او سرگودھا نے موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن کی ورکشاپ کا بھی معائنہ کیا اور ضلع پولیس کی اس کاوش کو سراہا۔آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کوپولیس لائن سرگودھا میں تعینات ہیڈ کنسٹیبل بدر منیر کو اس کی نا اہلی پر اس کو معطل کرنے کے احکامات دیئے۔آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ایس پی یو،سپیشل ایلیٹ گروپ اور ڈسٹرکٹ ایلیٹ گروپ کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔آر پی او سرگودھا نے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پنجاب پولیس زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ بعدازاں آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس سرگودھا کا وزٹ کیا۔ ڈی پی او آفس کے برانچ انچارجز کے ساتھ میٹنگ کی۔ ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے آر پی اوسرگودھا محمد فیصل رانا کو ضلع سرگودھا میں کرائم کی صورتحال اور سیکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانا نے پولیس افسران واہلکاروں کو مخاطب ہو کر کہا کہ تعلیمی اداروں،مساجد،امام بارگاہوں،حساس تنصیبات اور اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔کرائم کی صورتحال پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کو چھپانا ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایف آئی آر کی فری اور فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف خصوصاً سکول،کالجز اور یونیورسٹی کے اردگردبلا تفریق کاروائی کریں۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔انچارج شکایات سیل،انچارج سیکیورٹی،انچارج ویلفئیر اینڈ ڈیویلپمنٹ کو بہتر سروس ڈلیوری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ آر پی او سرگودھا ریجن محمد فیصل رانانے برانچ انچارجز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افسران و اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،خدمات کی فراہمی کے دوران بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کریں۔خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ عوام کے مسائل حل ہوں گے تو پولیس کے وقار میں بھی اضافہ ہو گا۔ لوگوں کے مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اس میٹنگ میں ڈی پی او سرگودھا ذولفقار احمد،ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان،ایڈیشنل ایس پی واجد حسین سمیت دفتر کی تمام برانچز کے انچارج نے شرکت کی۔