Baaghi TV

Author: +9251

  • اھلاوسہلا:افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے:پرتپاک استقبال

    اھلاوسہلا:افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے:پرتپاک استقبال

    اسلام آباد :اھلاوسہلا:افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے:پرتپاک استقبال ،اطلاعات کے مطابق افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے پاکستانی حکام اور سیکیورٹی معاملات پر ٹرائیکا پلس نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور خان نے بتایا کہ امیر خان متقی اس دورے میں دوطرفہ تعلقات پر مذاکرات کریں گے۔

     

     

    افغان وزیرخارجہ کے ساتھ وزیرخزانہ ہدایت اللہ بدری، وزیر صنعت اور تجارت نورالدین عزیز اور وزارت ایوی ایشن کے سینئر عہدیداروں سمیت اعلیٰ سطح کے 20 رکنی افغان وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔

    پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، پاکستانی سفیر منصور خان، مشیر تجارت رزاق داؤد اور دیگر عہدیداروں نے افغان وفد کا استقبال کیا۔اس موقع پر اسلام آباد میں افغان سفارت خانے میں تعینات طالبان کے نمائندے بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

     

     

     

     

    افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی تین روزہ دورے میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور اس کے علاوہ افغانستان کے لیے چین، روس، امریکا اور پاکستان کے نمائندگان خصوصی سے بھی ملیں گے۔

    اسلام آباد میں ان ممالک کے نمائندگان 11 نومبر کو ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مذاکرات کا آغازکریں گے۔

    بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان ٹرائیکا پلس میکنیزم میں انتہائی اہمیت کے فورم سے جڑا ہوا ہے، امید ہے کہ ٹرائیکا پلس کا اجلاس افغانستان میں پائیدار امن کی کوشش میں معاون ہوگا’۔

  • ڈائریکٹرجنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    ڈائریکٹرجنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    راولپنڈی:ڈائریکٹرجنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق انٹر سروسز انٹلیجنس کے ڈائریکٹرجنرل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آج سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں قومی سلامتی، مسلح افواج اور انٹیلیجنس اداروں کے مابین باہمی ہم آہنگی کو مزید بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ ایئر چیف نے قومی سلامتی کے لیے انٹر سروسز انٹلیجنس کی مستعد کوششوں کی تعریف کی۔

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ ملک وقوم کےلیے انٹر سروسز انٹلیجنس کی مستعد کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

  • سرگودھا : تھانہ جھاوریاں کے علاقہ کوٹ کمبوہ میں قتل کا معمہ حل ۔

    سرگودھا : تھانہ جھاوریاں کے علاقہ کوٹ کمبوہ میں قتل کا معمہ حل ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھاوریاں کے علاقہ کوٹ کمبوہ میں ہونے والے قتل کا معمہ حل ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں مدعی ہی قاتل نکلا جائیداد کے لالچ میں سگے چچا نے بھتیجے کو قتل کروایا تھا ۔ پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے بوڑھی ماں کے اکلوتے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا ۔ مرکزی ملزم کرم داد چچا مقتول ، صفدر، رستم ،ثمر اور چن سلطان گرفتار ۔ مقتول سیف اللہ کو دوماہ قبل اس وقت قتل کروایا جب وہ اپنی فصلوں کو پانی لگانے جارہا تھا ۔ ملزم کرم داد نے مقتول کی والدہ کو قائل کرکے خود ہی مدعی بن گیا ۔ مقتول کا والد کافی عرصہ قبل وفات پاچکا تھا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ بےگناہ کیا گیا قتل نہیں چھپتا ۔ تھانہ جھاوریاں پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے ملزمان کا سراغ لگایا ۔ پولیس ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

  • ابوظہبی:نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ٹی20 ورلڈ کپ سے زبردستی باہر کردیا

    ابوظہبی:نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ٹی20 ورلڈ کپ سے زبردستی باہر کردیا

    ابوظہبی:نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ٹی20 ورلڈ کپ سے زبردستی باہر کردیا،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو پہلے سیمی فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    آج پہلے سیمی فائنل میں ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    انگلینڈ کے اوپنرز جوز بٹلر اور جونی بیئراسٹو نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی چار اوورز میں نیوزی لینڈ کو وکٹ سے محروم رکھا ہے۔

    دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 37رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پاور پلے کے آخری اوور میں کین ولیمسن کے شاندار کیچ نے بیئراسٹو کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔جوز بٹلر نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ مل کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی لیکن اسی اسکور پر اش سودھی کی گیند پر بٹلر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

    بغلر نے پہلے ایک ریورس سوئپ مارا لیکن دوبارہ اسی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔دو وکٹیں گرنے کے بعد ملان کا ساتھ دینے معین علی آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔

    دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت قائم کی لیکن ٹم ساؤدھی کو چھکا مارنے کے بعد اگلی گیند پر دوبارہ اسی کوشش میں ملان 41 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

    لیام لیونگسٹن کو اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کے لیے میدان میں بھیجا گیا جنہوں نے 10 گیندوں پر 17 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ معین کے ساتھ 40رنز کی شراکت بھی قائم کیم لیونگسٹن اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔

    انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ہیں معین علی نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 51رنز کی اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدھی، ایڈم ملنے ، اش سودھی اور جیمز نیشام نے ایک، ایک وکٹ لی۔

    نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے چوکا لگا کر اننگز کا آغاز کیا لیکن ایک گیند بعد ہی کرس ووکس کی گیند پر معین علی کو کیچ دے بیٹھے۔

    ابھی نیوزی لینڈ کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ ووکس نے ٹیم کو دوسری اور اہم ترین کامیابی دلاتے ہوئے حریف کپتان کین ولیمسن کو چلتا کردیا، عادل رشید نے ان کا کیچ لیا۔

    کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد کونوے اور ڈیرل مچل نے اسکور 95 رنز تک پہنچایا مگر لیونگسٹن نے 46 رنز بنانے والے کونوے کی وکٹ حاصل کی۔گلین فلپس بھی 2 رنز بنا کر لیونگسٹون کا شکار بنے، اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 107 رنز تھا۔

    اس مرحلے پر نیوزی لینڈ کو 4 اوورز میں فتح کے لیے 57 رنز درکار تھے جو ایک مشکل ہدف معلوم ہوتا تھا لیکن نیشام اور مچل نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

    4 وکٹیں گرنے کے بعد وکٹ پر جیمز نیشام کی آمد ہوئی جنہوں نے کرس جورڈن کے ایک اوور میں دو چھکوں سمیت 23 رنز بٹورے اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔نیشام اور مچل نے عادل رشید کے بھی ایک اوور میں دو چھکوں سمیت 14 رنز بنائے لیکن اسی اوور کی آخری گیند پر نیشام کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

    تاہم دوسرے اینڈ سے ڈیرل مچل نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹیم کو ایک اوور قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

    اوپنر ڈیرل مچل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 4 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 73رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل 11 نومبر کو دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا جس کے بعد فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔
    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے

    انگلینڈ: اوئن مورگن(کپتان)، جوز بٹلر، جونی بیئراسٹو، سیم بلنگز، معین علی، ڈیوڈ ملان، لیام لیونگسٹن، کرس جورڈن، کرس ووکس، عادل رشید ، مارک وُڈ

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں ملتوی ہوا؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں ملتوی ہوا؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

    اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں ملتوی ہوا؟ اصل کہانی سامنے آ گئی ،اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو منسوخ کرنے کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے ،

    ادھر معتبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اتحادی بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مطمئن نہ تھے جس کے باعث اتحادیوں نے ووٹنگ مشین پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ کر دیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آج اتحادیوں کی طرف سے بلائے گئے ظہرانہ میں صرف وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ووٹنگ مشین اور دیگر ایشوز ہر ارکان کو اعتماد میں لیا، کھانے کے بعد اتحادی اور حکومتی سینئر وزرا میں بات چیت ہوئی، اتحادیون نے ای وی ایم پر وقت مانگ لیا۔ اتحادیوں کے وقت مانگنے کے پیش نظر اجلاس موخر کیا گیا۔

    یاد رہے کہ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو، اس سلسلے میں سپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے تا کہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔

    ادھر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کے حزب مخالف رہنما شہباز شریف اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے بھی سخت ردعمل دیاہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔

    مریم نواز نے بھی بہت سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پرعذاب کے دن ختم ہونے کو ہیں۔

    مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو، میں کیا کروں؟ پٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے اپنے گریبان پھاڑ لیے ہیں نواز شریف نواز شریف کرتے کرتے۔ صحیح ڈرتے تھے نواز شریف سے، نواز شریف نے آج ان کو کہیں کا نہیں چھوڑا! منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں۔ بھول گئے تھے فریب ہمیشہ نہیں چل سکتا۔ ایک دن بیچ چوراہے میں بھانڈہ پھوٹتا ہے جیسے پھوٹا،یہی اللّہ کا نظام ہے!

  • ڈچ فنڈ برائے ماحول اور ترقی سے لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ کیا جا سکے گا.ڈائریکٹرورلڈ وائلڈلائف فنڈ پاکستان

    ڈچ فنڈ برائے ماحول اور ترقی سے لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ کیا جا سکے گا.ڈائریکٹرورلڈ وائلڈلائف فنڈ پاکستان

    فیصل آباد (عثمان صادق) 160ملین یورو کے ڈچ فنڈ برائے ماحول اور ترقی سے ایسے قابل عمل اور منافع بخش منصوبے شروع کئے جائیں گے جن سے ماحول کے تحفظ کے ساتھ ساتھ لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ کیا جا سکے گا۔ یہ بات ورلڈ وائلڈلائف فنڈ پاکستان کے ڈائریکٹر جنگلی حیات ڈاکٹر طاہر رشید نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ڈچ فنڈ کے بارے میں ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے دنیا کو 4.2کھرب ڈالر کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں امیر ملکوں نے 1.7کھرب ڈالر دیئے ہیں جبکہ تیسری دنیا کے ملک اپنی اقتصادی مجبوریوں کی وجہ سے اس میں اپنا حصہ نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جن ملکوں کے پاس اپنے عوام کی غذائی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے وسائل نہیں وہ ماحول کے تحفظ کیلئے بھاری بھر کم اخراجات کیسے برداشت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے 160ملین یورو کا ڈچ فنڈ برائے ماحول و ترقی قائم کیا گیا ہے جو ایسے ماحول دوست اور منافع بخش منصوبوں کیلئے سرمایہ مہیا کرے گا جولوگوں کیلئے روزگار بھی مہیا کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت ابتدائی سٹڈی کیلئے 60ہزار یورو کی گرانٹ دی جائے گی جبکہ پائلٹ پراجیکٹ کیلئے مزید 3لاکھ 50ہزار یوروکی گرانٹ دی جا سکتی ہے۔ اِس کے بعداِس منصوبے کیلئے مارکیٹ کے مطابق قرض بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سمیت چھ ملکوں میں اِن منصوبوں پر کام کر رہا ہے جبکہ اَب انڈیا اور انڈونیشیا اَب اس میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے چاول کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے 17شہروں میں اس فنڈ کے ذریعے چاول کی فصل کی باقیات کو انرجی اور بجلی بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس طرح جہاں ماحول کو پہنچنے والے نقصان سے بچاجا رہا ہے وہاں متعلقہ کسانوں کو معقول رقم بھی مل رہی ہے۔ انہوں نے انڈس ڈیلٹا میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ پاکستان کیلئے 7ملین یورو کے منصوبے شروع ہو چکے ہیں یا منظوری کے قریب ہیں۔ انہوں نے کھارے پانی کے منافع بخش استعمال کے منصوبے کے بارے میں بتایا کہ اس پر 14.9ملین یورو کی گرانٹ ملے گی جبکہ شوگر ملوں کے بیگاس کو بھی ماحول دوست ٹیکنالوجی کے ذریعے قابل استعمال بنایا جائے گا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سینئر منیجر فریش واٹر پروگرام سہیل علی نقوی نے بتایا کہ آئی ایل او کے تعاون سے ٹیکسٹائل اور لیدر کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ صنعتوں کے گندے پانی کو ٹریٹ کر کے زرعی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے منصوبے بھی شروع کئے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل ایگزیکٹو ممبر ثناء اللہ نیازی نے فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کا مختصر تعارف پیش کیا جبکہ محمد فاضل نے مہمانوں کا شکریہ اد اکیا۔ اس موقع پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جبکہ ڈاکٹر طاہر رشید نے محمد فاضل کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کی شیلڈ دی جبکہ ثناء اللہ نیازی کو بھی اجرک پہنائی گئی۔

  • کرونا میں کمی کے باعث مختلف ملکوں کے درمیان ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ہائی کمشنر ساؤتھ افریقہ

    کرونا میں کمی کے باعث مختلف ملکوں کے درمیان ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ہائی کمشنر ساؤتھ افریقہ

    فیصل آباد (عثمان صادق) کرونا میں کمی کے باعث مختلف ملکوں کے درمیان ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کو بھی اِن مواقعوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کو ٹورازم کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا چاہیے۔ یہ بات ساؤتھ افریقہ کے ہائی کمشنر میتھو تھو زالی ماڈی کیزا نے فیصل آباد وومن چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کے دوران فی میل انٹر پرینورز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پاکستان گورنمنٹ کی ”Look Africa“کی پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی خواتین کو ساؤتھ افریقہ میں کاروبار ی خواتین سے روابط بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گو پاکستان ٹیکسٹائل میں جدید مہارت رکھتا ہے مگر غیر روایتی منڈیوں میں زیادہ ٹریڈ کا پوٹینشل موجود ہے اور ان پر ان کا فوکس ہونا چاہیے تاکہ غیر روایتی اشیاء کو برآمد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں قدرتی حسن اور برف سے ڈھکی پہاڑوں کا حسین منظر دستیاب ہے اور ہمیں اس پوٹینشل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانا چاہیے۔ فیصل آباد وومن چیمبر کی صدر محترمہ نگہت شاہد نے ساؤتھ افریقہ کے ہائی کمشنر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے روڈ میپ کا تفصیل کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیصل آباد وومن چیمبر کا ایک وفد ساؤتھ افریقہ بھیجنا چاہتی ہیں تاکہ وہاں کی کاروباری خواتین سے ملاقات کر کے باہمی تجارت کے مواقع حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے ہائی کمشنر سے امید ظاہر کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس ڈیلی گیشن کے سلسلہ میں مدد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا زیادہ سے زیادہ فوکس وومن انٹر پرینوئرشپ ڈویلپمنٹ بڑھانا ہے اور اس سلسلہ میں 15نومبر کو آل پاکستان وومن پریزیڈنٹس کی کانفرنس بھی منعقد کر رہی ہیں۔ نائب صدر محترمہ فرحت نثار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ صوبیہ عقیل، محترمہ شمع احمد اور دیگر خواتین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

  • *دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات*

    *آلہ آباد/دن دیہاڑے ڈکیتی*

    قصور دیپالپور روڈ نزد نہر پر قاری مشتاق آئرن سٹور پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات جس میں مسلح ڈاکو سینٹری سٹور کے مالک سے دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب جبکہ تاجروں نے ٹائر جلا کر دیپالپور اور قصور روڈ کو ٹریفک کے لئے مکمل بند کر دیا۔روڈ بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں مسافروں کو گزرنے میں مشکلات کا شدید سامنا ۔ ڈاکوؤں کی آئے روز ڈکیٹیوں سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ۔تاجر برادی عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے اطلاع ملنے پر تھانہ الہ آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی
    کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس ملتوی،حکومت کو شکست ہوچکی: شہباز شریف: مریم نوازبھی بول اٹھیں‌

    پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس ملتوی،حکومت کو شکست ہوچکی: شہباز شریف: مریم نوازبھی بول اٹھیں‌

    لاہور: پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس ملتوی، کالےقوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی: شہباز شریف:مریم نواز کا ردعمل آگیا،اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو ملتوی کرنے کے بعد حکومت مخالف جماعتوں کی طرف سے سخت ردعمل آگیا ہے ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔

    اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے التوا پر کہا کہ اپنے ارکان اور اتحادیوں کے عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی کو مستعفی ہوجانا چاہئے، مشترکہ اجلاس کو ملتوی کرکے عمران صاحب نے یوٹرن کی اپنی روایت قائم رکھی۔

    انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔ مشترکہ اجلاس جلد بازی میں بلانے اور پھر عجلت میں ملتوی کرنے سے حکومت کی غیرسنجیدگی عیاں ہے ، قانون سازی جیسے حساس اور سنجیدہ معاملے کو بچوں کا کھیل بنادیا گیا ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ روز کی شکست نے حکومت کو اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کیا ہے، میدان میں مقابلہ کرنے کے دعوے کرنے والے میدان سے بھاگ گئے۔

    دوسری طرف اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر رد عمل سامنے آ گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے کہا کہ ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں۔ تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے!

     

     

    اس سے قبل ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پرعذاب کے دن ختم ہونے کو ہیں۔

    مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو، میں کیا کروں؟ پٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے اپنے گریبان پھاڑ لیے ہیں نواز شریف نواز شریف کرتے کرتے۔ صحیح ڈرتے تھے نواز شریف سے، نواز شریف نے آج ان کو کہیں کا نہیں چھوڑا! منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں۔ بھول گئے تھے فریب ہمیشہ نہیں چل سکتا۔ ایک دن بیچ چوراہے میں بھانڈہ پھوٹتا ہے جیسے پھوٹا،یہی اللّہ کا نظام ہے!

  • اچانک پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخرکردیا گیا

    اچانک پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخرکردیا گیا

    لاہور:اچانک پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق انتخابی اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر اتفاق رائے کے لیے بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں منسوخ کیا گیا اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے،

     

     

    اس حوالے سے فواد چوہدری نے حکومت کی نیک نیتی کا کچھ اس طرح اظہار کیا کہ ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پراتفاق رائے پیدا ہو، فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ہم اس سلسلے میں سپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہےتا کہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایاجاسکے۔

    ٹویٹرپراپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہپارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے موْخر کیا جا رہا ہے۔ ہمیں امید ہے اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غورکرے گی اور ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے، تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

    پارلیمان کےمشترکہ اجلاس کواس مقصد کیلئے موْخرکیا جا رہا ہے۔ ہمیں امید ہے اپوزیشن ان اہم اصلاحات پرسنجیدگی سےغورکرے گی اورہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرپائیں گے،تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے