Baaghi TV

Author: +9251

  • 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کورونا ویکسینیشن مہم کے آخری ایام میں ویکسین ضرور لگوائیں۔ ثاقب منان

    12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کورونا ویکسینیشن مہم کے آخری ایام میں ویکسین ضرور لگوائیں۔ ثاقب منان

    فیصل آباد(عثمان صادق)سیکرٹری آرکیالوجی پنجاب ثاقب منان نے ہدایت کی کہ ریچ ایوری ڈور(ریڈ)کورونا ویکسینیشن مہم کے آخری ایام میں بھی 12 سال سے زائد عمر کے رہ جانے والے افراد کو ویکسین لگانے کے لئے ٹیمیں سرگرم عمل رہنی چاہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ویکسینیٹ ہونے سے وباء کی روک تھام یقینی ہو۔انہوں نے یہ ہدایت ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ریڈ مہم کے اہداف پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرکاشف محمود،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امداد اللہ چوہدری، سیکرٹری آرٹی اے محمد سروراور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری آرکیالوجی پنجاب نے مہم کے اہداف اور حاصل کردہ ٹارگٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور سرکاری ونجی سکولوں وکالجوں میں طالب علموں کی کوریج کو تیز کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے آؤٹ ریچ اور فکسڈ ٹیموں کو متحرک رکھنے اور ابھی تک کم پروفارمنس والے علاقوں پر فوکس کرکے ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کی۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری آرکیالوجی پنجاب نے بتایا کہ ضلع میں ریڈ مہم تیز رفتاری سے جاری ہے اور اب تک مہم کے دوران ساڑھے 7 لاکھ افراد کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے جبکہ مہم کے اختتام تک 10 لاکھ افراد کی ویکسینیشن ہوجائے گی جبکہ مہم سے قبل بھی ویکسینیشن کا عمل بلا تعطل جاری تھا اور 12 نومبر تک ضلع میں مجموعی طور پر 50 لاکھ افراد ویکسینٹ ہوجائیں گے۔انہوں نے میڈیا کے توسط سے عوام الناس سے پرزور اپیل کی کہ رہ جانے والے افراد اپنی قومی ذمہ داری اداکرتے ہوئے ویکسین لگوائیں کیونکہ کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ریڈ کمپین کے دوران ضلع زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگوانے کے حوالے سے ٹاپ اضلاع میں شامل ہے جس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کو تاکید کی گئی ہے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے بتایا کہ ضلع کے 48 سرکاری اور 85 نجی کالجز کے تمام طالب علموں کو تقریبا دونوں ڈوزلگ چکی ہیں تاہم فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر میں داخلہ کے لئے اپلائی کرنے والوں (ویکسینیشن نہ ہونے کے حامل) کو فیس ووچر دینے سے قبل ویکسین لگائی جارہی ہے۔بعدازاں سیکرٹری آرکیالوجی پنجاب نے محلہ شریف پورہ سمیت دیگر علاقوں میں جاکر آؤٹ ریچ وفکسڈ ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگواکر مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

    والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگواکر مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

    فیصل آباد(عثمان صادق)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے کہا ہے کہ والدین صحت مند معاشرے کے قیام کے سلسلے میں 15 نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ روبیلا کیچ اپ مہم میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگواکر بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں تعاون کریں۔مہم کی کامیابی کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل ہیں تاہم میڈیا نمائندگان والدین کو بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے خسرہ وروبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی کرانے کا پیغام عام کریں تاکہ قوم کے مستقبل کی صحت کا تحفظ یقینی ہوسکے۔انہوں نے یہ بات مقامی ہوٹل میں یونیسف، عالمی ادارہ صحت اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے اشتراک سے ”خسرہ وروبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم میں ذرائع ابلاغ کے کردارو ذمہ داری“پر منعقدہ مشاورتی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر کامران رشید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،یونیسف کی ریجنل کوارڈینیٹر ڈاکٹر سرینا،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر مدثر،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے ڈاکٹر مشتاق،چیئرمین پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت لودھی، ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر شفیق احمد آصف اور محکمہ صحت کے دیگر افسران کے علاوہ میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین میں ان کے بچوں کوخسرہ اورروبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے میڈیا اپنا اہم اور جاندار کردار اداکرے کیونکہ لوگ ان کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دیگر آگاہی پروگرامز کادائرہ بھی وسیع کیا جائے تاکہ ہر والدین میں 9ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کرانے کا احساس برقراررہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانا ایک قومی فرض بھی ہے لہذا 15.نومبر سے شروع ہونے والی خصوصی مہم کے سلسلے میں میڈیا سے وابستہ حضرات معاشرے تک یہ ذمہ داری ادا کرنے کا پیغام اجاگر کریں تاکہ تمام بچوں کی ویکسینیشن یقینی ہو۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور مہم کی کامیابی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ڈی ایچ او نے ملٹی میڈیا بریفنگ کے ذریعے خسرہ اور روبیلا کے پھیلاؤ کی وجوہات اور ویکسینیشن لازمی کرانے پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 2500 ویکسینیٹرز فرائض انجام دیں گے اور33 لاکھ بچوں کو ٹیکے لگانے کے لئے فکس پوائنٹ بنانے کے ساتھ سکولوں میں انتظامات جبکہ ہیلتھ مراکز پر بھی یہ سہولت بلامعاوضہ دستیاب ہوگی۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ مہم کی سو فیصد کامیابی کے لئے تعاون کریں۔عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندہ نے بتایا کہ اس مہم کے بعد روبیلا کا انجکشن بھی روٹین کے ای پی آئی پروگرام میں شامل ہوگا جبکہ خسرہ کا ٹیکہ پہلے بھی 9 ماہ اور 15 ماہ تک کی عمر کے بچوں کو لگایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 15 سال تک کے بچوں کو ٹیکے لگانے کا مقصد نئی نسل کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خسرہ روبیلا مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ والدین کو بچوں کی مفت ویکسینیشن کا پیغام پہنچائیں تاکہ وہ قریبی مرکز صحت سے یہ سہولت حاصل کرسکیں۔ڈاکٹر سرینا نے بتایا کہ یونیسف بچوں کی صحت پر خدمات انجام دینے والا عالمی ادارہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ حفاظتی ٹیکہ جات موثر ہیں لہذا والدین کے شک وشہبات دور کرنے کے لئے بھی مہم کو وسیع کیا جائے۔سی ای او ہیلتھ نے میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ورکشاپ کے انعقاد کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مہم کے دوران بھی والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی اہم ملاقات

    پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی اہم ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات ،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی،افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمیناراکی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔

     

     

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔یورپی یونین سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اورعلاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

  • محمد رضوان کا تحفے میں دیا گیا قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں:بس میرے لیے دعا کریں: میتھیو ہیڈن

    محمد رضوان کا تحفے میں دیا گیا قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں:بس میرے لیے دعا کریں: میتھیو ہیڈن

    لاہور:محمد رضوان کا تحفے میں دیا گیا قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ رہا ہوں: یہ اعلان کرکےپاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے مسلمانوں کے دل ایمان افروز کردیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے اسلام کی حقانیت کےبارے میں اظہارمحبت کیا ہے وہ ایک نہیں کروڑوں انسانوں‌ کے دلوں میں موجزن ہوگیاہے

    اس حوالے سے زندگی کے ان قیمتی اور اہم ترین لمحات کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب سے قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا گیا۔

    اس حوالے سےپاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایک دن میں اپنے کمرے میں تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی، وہ کہتے ہیں کہ جب میں نے دروازہ کھولا تو سامنے رضوان کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں قران پاک تھا، وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جسے میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔

    ان پررونق لمحات کے بارے میں بیٹنگ کنسلٹنٹ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوران انٹرویو مزید بتایا کہ میں اور رضوان آدھے گھنٹے تک زمین پر بیٹھے رہے اور آپس میں گفتگو کرتے رہے، اب میں قرآن شریف کا ترجمہ روز پڑھ رہا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ بہت ہی خوش ہیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے محمد رضوان کو بہترین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں، ایک پیغمبر یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے تو دوسرا پیغمبر اسلام کی اور دونوں (مذاہب) ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے پاکستانی ٹیم کی ایک خوبی بیان کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام نے پاکستانی ٹیم کو ایک لڑی میں‌پرو رکھا ہے اور سب ایک ہیں‌،متحدہیں ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے یہ بھی کہ وہ پاکستانی ٹیم میں اسلامی روایات سے بہت زیادہ متاثرہیں‌

  • ایٹمی جنگ سے بچنے کے لیے چینی صدر نے امریکی صدر جوبائیڈن کومحبت بھرا خط لکھ دیا

    ایٹمی جنگ سے بچنے کے لیے چینی صدر نے امریکی صدر جوبائیڈن کومحبت بھرا خط لکھ دیا

    بیجنگ: ایٹمی جنگ سے بچنے کے لیے چینی صدر نے امریکی صدر جوبائیڈن کومحبت بھرا خط لکھ دیا ,اطلاعات کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور دنیا کی ایٹمی جنگ سے بچانے کے لیے چینی صدر نے امریکی صدر کو خط لکھ کر دوستی کرنے کا پیغام دیا ہے ،

     

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس خط میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ شدید اختلافات کے باوجود علاقائی سلامتی اور عالمی مسائل پر امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

     

     

    عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ اس خط میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے  چین معاملات کے حل کےلیے پہل کررہا ہے جس کا امریکہ کو ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے، چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا کے ساتھ مسائل پر بات چیت کے ساتھ حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہی

     

     

    امریکی صدر جوبائیڈن کے نام اپنے خط میں چین کے صدر نے بار بار افہام و تفہم پر زور دیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس خط میں کیا جو امریکا میں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا تعلقات کے قومی کمیٹی کے عشائیے میں پڑھ کر سنایا۔

     

     

     

    امریکی صدر کے نام صدر شی جن پنگ کا اپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ ہمارے درمیان اختلافات موجود ہیں لیکن اس کے باوجود چین علاقائی اور عالمی مسائل پر امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کواس پیشکش سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیے

     

     

    یاد رہےکہ چین کے صدر کا مفاہمتی خط اس وقت سامنے آیا ہے جب چین امریکا کے صدور کی ورچوئل میٹنگ آئندہ ہفتے منعقد ہو رہی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بننے والے مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔

     

     

     

    یہ بھی یاد  رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی جنگ کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے چین پر اقتصادی پابندیاں عائد اور چینی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی ایسا ہی کیا اور یہ مشق تاحال جاری ہے۔اب بھی یہی گمان کیا جارہا ہے کہ ماضی کے تجربات بتاتے ہیں کہ ان خطوط اور دیگرچینل سے سفارتی معاملات میں کوئی بہتری نہیں آئے گی ، کیونکہ امریکہ اور چین دونوں ایک دوسرے کو مات دینے کے چکروں میں ہیں

  • سرینگر: قابض حکام کے خلاف معذورافراد کا احتجاجی مظاہرہ

    سرینگر: قابض حکام کے خلاف معذورافراد کا احتجاجی مظاہرہ

    سرینگر:سرینگر: قابض حکام کے خلاف معذورافراد کا احتجاجی مظاہرہ ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں و کشمیرہینڈی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بینر تلے معذورافراد نےسرینگر میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق معذور افراد کی ایک بڑی تعداد سرینگر میں پریس کلب کے باہر جمع ہوئی اور طویل عرصے سے زیر التوا مطالبات کو حل نہ کرنے پر قابض حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

    انہوں نے کہاکہ تمام ریاستیں معذور افراد کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے تعمیری اسکیمیں فراہم کررہی ہیںلیکن جموں و کشمیر کی حکومت یہاں ایسے لوگوں کو امداد اور فلاحی اسکیمیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے معذور افراد کے لیے پنشن، محکمہ سماجی بہبود کے ذریعے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے تعمیری اسکیمیں متعارف کرانے، معذوری ایکٹ 2016 کے تحت پہلے سے تشکیل شدہ ماہرین کی کمیٹی اور ایڈوائزری بورڈ میں معذورافرا کی نمائندگی کا مطالبہ کیا۔

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو ہم 3 دسمبر معذوری کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے اور جموں اور سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور معذور افراد کے لیے اسکیموں کو بلا تاخیر نافذ کیا جائے۔ ایسوسی ایشن کے ایک اور رکن اجے شرما نے کہا کہ حکام معذور افراد کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں اور ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

  • سرگودھا : سرکاری کالجز کی نجکاری کیخلاف پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کا احتجاج

    سرگودھا : سرکاری کالجز کی نجکاری کیخلاف پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کا احتجاج

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) سرکاری کالجز کی نجکاری کے خلاف پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن سڑکوں پر نکل آئی، گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج کے باہر بھرپور احتجاج اور ریلی، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان، 13نومبر کو پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کے سامنے پنجاب پرفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن نے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ کی آڑ میں سرکاری کالجز کی نجکاری، گورنمنٹ کالجز کو بورڈ آف گورنر کے حوالے کرنے اور ناقص پالیسیوں کے ساتھ طلباء و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کرنے پر بھرپور احتجاج کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی، ریلی میں کالج طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے راہنماؤں نے شعبہ تعلیم کے حوالہ سے جاری زمینی حقائق سے متصادم پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب حکمران فروغ تعلیم کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب ان کے عملی اقدامات اس سے یکسر مختلف اور تعلیم کے فروغ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر ان پالیسیوں پر نظر ثانی کرئے ورنہ احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر انہوں نے 13نومبر کو سرگودھا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کا بھی اعلان کیا جس کے بعد حسین چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ :بابراعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز برقرار

    آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ :بابراعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز برقرار

    لاہور: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے :بابراعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز برقرار ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹاپ پرہیں‌

    اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی نےٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل فتوحات اور ریکارڈ بنانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

     

     

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں نمیبیا کے خلاف ففٹی کے بعد بابر اعظم تر قی پا کر دوسری سے پہلی پوزیشن پر آ گئے۔

    بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے ، جس کے بعد وہ پہلی سے دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    ایڈن مارکرم تیسرے نمبر پر جبکہ ایرون تیسرے سے چوتھے نمبر پرچلے گئے ہیں ،لوکیش راہل 5 ویں نمبر پرچلے گئے جبکہ چھٹے نمبر پرپاکستان کے بلے باز محمد رضوان اس وقت موجود ہیں‌

    ڈیون کنوے 7ویں جبکہ ویرات کوہلی آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔ورلڈ کپ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر جوز بٹلر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔جبکہ راسوین ڈین 10 نمبرپر آگئے ہیں‌

  • بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے مسلمانوں پرحملے جاری:اڑیسہ میں تین مسلمان زخمی

    بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے مسلمانوں پرحملے جاری:اڑیسہ میں تین مسلمان زخمی

    نئی دہلی :بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے مسلمانوں پرحملے جاری:اڑیسہ میں تین مسلمان زخمی ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں پرپھرانتہا پسند ہندووں کی طرف سے حملے تیز ہوگئے ہیں اورتازہ واقعہ میں ریاست اڑیسہ میں ہندو انتہاپسندوں کے ایک ہجوم نے مسلمانوں پر حملہ کرکے کم از کم تین مسلمانوں کو زخمی کردیا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یکم نومبر کو اڑیسہ میں ضلع کھوردھا کے گاوں بناپنجری میں ویلڈنگ کی دکان کے مالک عبدالرحیم اور اس کے عملے کے رکن کو حادثہ پیش آیا جس نے مسلم کش فساد کا رخ ختیار کر لیا۔ رحیم کی موٹر سائیکل کودوپہر کے کھانے کے لیے نکلتے وقت سڑک پر ایک اور موٹر سائیکل نے ٹکر ماری۔ رحیم کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا اوراسے اپنے چچا کو فون کرنے کے لئے کہاگیا کیونکہ مقامی لوگ اسے اچھی طرح جانتے تھے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی رحیم کے چچا اپنے والد اور دیگر عملے کے ساتھ وہاں پہنچ گئے جس کے بعد حالات قابو سے باہرہو گئے۔رحیم نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندوﺅں کے ہجوم نے دیگرمقامی لوگوں کو بلایا اور ذاتی اور مسلم کش حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔وہ کہہ رہے تھے ”مسلمانو تم چور ہو، ہم تمہیں کاٹ کر بریانی بنا کر بانٹیں گے“

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے رحیم کے عملے پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں عملے کے ایک رکن ضمیر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ عبدالرحیم اور اس کا کزن عبدالرسیب بھی زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد رحیم اور اس کے رشتہ داروں نے ایف آئی آر درج کرائی تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔رحیم نے صحافیوںکو بتایا کہ حملہ آوروں نے میٹنگ بلائی ہے ۔ ہم خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیںاور ہمیںخدشہ ہے کہ وہ مزید حملے کریں گے۔

  • کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے:او آئی سی کا عزم

    کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے:او آئی سی کا عزم

    اسلام آباد:کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے:او آئی سی نے بھرعزم کا اظہار کردیا،اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر ایمبیسڈریوسف الدوبے نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے تنظیم کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق او آئی سی کے خصوصی ایلچی جو ایک وفد کے ہمراہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 5 روزہ دورے پر ہیں، پاکستان میں اپنے قیام کے دوران کشمیری معاشرے کے مختلف طبقوں سے بات چیت کریں گے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم بلاک کے نمائندے نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے وفد کو بتایا کہ او آئی سی کشمیر کاز کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔ ملاقات کے دوران حریت رہنماوں نے کہا کہ او آئی سی کو چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے تاکہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کو روکا جائے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دورے سے او آئی سی کے ایلچی کو مقبوضہ جموں و کشمیرکے زمینی حقائق اور کنٹرول لائن کی صورتحال جاننے کا موقع فراہم ہوا ہے اور اس دورے سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی مرکزیت کو تقویت ملے گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی نے بار بار کشمیر کاز کی حمایت کا وعدہ کیا ہے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کے لئے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں۔مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت میں مسلسل بیانات جاری کر رہی ہے جس سے بھارت کو بہت زیادہ مایوسی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جموں و کشمیرکے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس بلانے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اور کشمیری تنازعہ کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے اصولی اور واضح موقف کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک آزادی کشمیراپنے حقوق کے حصول کے لیے کشمیریوں کی ایک جائز جدوجہد ہے اور او آئی سی کو جدوجہدمیں مصروف کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہیے۔