Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش سمیت تین ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش سمیت تین ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت ناجاٸز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار ۔ 1500 گرام ہیروٸن و اسلحہ برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل شفقت ندیم عطا کی زیرنگرانی منشیات فروشوں و ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اسد حیات بھوانہ و اعجاز پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش احسان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ اور اس کے قبضہ سے 1500 گرام ہیروٸن بھی برآمد کر لی ۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے دونوں ملزمان سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان کیخلاف منشیات فروشی و ناجاٸز اسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیٸے ھیں ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔

  • ریاست پاکستان بڑا دل کر کے کراچی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی ایک بار معاف کرے : سید مصطفی کمال

    ریاست پاکستان بڑا دل کر کے کراچی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی ایک بار معاف کرے : سید مصطفی کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان بڑا دل کرکہ کراچی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی ایک بار معاف کرئے،

    گزشتہ پانچ سال کے دوران پی ایس پی نے ثابت کیا کہ کراچی کے نوجوانوں کا راکے آلہِ کار نہیں اور جب انہیں پر امن طرز زندگی گزارنے کا موقع دیا گیا تو انہوں نے پلٹ کر کسی کو پتھر نہیں مارا۔
    ریاست ماں جیسی ہے تو ملک کے وسیع ترین مفاد میں امن کی جانب ہاتھ بڑھانے والوں کیساتھ یکساں سلوک کرئے۔ جب فوجیوں کے کٹے سروں سے فٹبال کھیلنے اور اے پی ایس پشاور جیسے دلدوز سانحات میں ملوث لوگوں کو معافی مل سکتی ہے تو پھر ایک بار کراچی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو معاف کیا جائے۔

    ریاست تمام لاپتا افراد کو بازیاب کرائے، ہم نے کل بھی نوجوان کی گارنٹی لی تھی، آج بھی گارنٹی لیتے ہیں کہ معاف کیا گیا کوئی شخص ریاست کے خلاف کھڑا نہیں ہوگا۔

    لاپتا افراد اور اسیر افراد کے بوڑھے ماں باپ، بھائی بہن، بیویاں اور اولادیں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ دیگر قومیتوں کی طرح مہاجروں اور بلوچوں کے زخموں پر بھی مرہم رکھنے کی ضرورت ہے۔ پی ایس پی نے پاکستان کی معاشی شہ رگ میں لسانی، مذہبی اور فرقہ بندی کی فالٹ لائنز پر کام کیا اور قیمتی جانوں کی قربانی دے کر قوم کو متحد کرکہ پاکستان کی معاشی انجن سے را کی سرمایہ کاری تباہ و برباد کردی ہے۔
    ہم نے کراچی کی ترقی کے لیے جیسے رات دن کام کیا ہے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اس سے زیادہ محنت سے کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں، قوم نے تمام تجربات کرکہ دیکھ لیا، اب ان کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ پاک سرزمین پارٹی پاکستان کے تمام مسائل کا حل پیش کر رہی ہے، عوام ساتھ دے ہم انشاء اللہ سب ٹھیک کر دیں گے کیونکہ صرف ہمارے پاس ہی پاکستان کے مسائل کے حل کا بلیو پرنٹ ہے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ 3 مارچ 2016 سے آج تک جو بات کہی اس پر یو ٹرن نہیں لیا کیونکہ ہم جھوٹ کا سہارا نہیں لیتے، سچ بولنے کی طاقت رکھتے ہیں، عوام نے موقع دیا تو انکی امیدوں پر بھی پورا اتریں گی ۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، تفتیشی حکام نے ایم این اے جام عبدالکریم کو ملزمان میں شامل کرتے ہوئے وائلڈ لائف افسران کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس کے حوالے سے تفتیشی حکام کی جانب سے ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا گیا، جبکہ جام کریم سمیت 15 سے زائد ملزمان تاحال مفرور ہیں، تفتیشی حکام کے مطابق پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں اغوا کی دفعہ 365 بھی شامل کرلی ہے، دوسری جانب تفتیشی حکام نے وائلڈ لائف کے افسروں کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تلور کے شکار پر غیر ملکیوں کے ساتھ وائلڈ لائف کا عملہ بھی موجود تھا، تفٹیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتول ناظم جوکھیو کی قتل کی اہم وجہ غیر ملکی شہریوں کو شکار کرنے سے منع کرنا اور ویڈیو بنانا بنی، تاہم وائلڈ لائف کے عملے سے جھگڑے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جارہا ہے، اس حوالے سے تفتیشی حکام نے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ سے عملے کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں رکن اسمبلی جام اویس سمیت تین ملزمان گرفتار اور دو نامزد ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے، دوسری جانب تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تفتیش تیز کردی ہے، تفتیشی حکام کے مطابق جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز سالار، جام عبدالکریم کے موبائل فون کی لوکیش سامنے آگئی ہے تاہم مقتول ناظم جوکھیو کی آڈیو اور وڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا، تاہم تفصیلی میڈیکل رپورٹ سے مزید حقائق سامنے آئیں گے، دریں اثنا تفتیشی ٹیم نے مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا تاحال ناظم جوکھیو کا موبائل فون نہیں ملا، تاہم تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں مزید افراد کو گرفتار کیا جائے گا .

  • کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں جاری

    کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں جاری

    کراچی،کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں جاری

    معزز عدالت عالیہ (سندھ ہائی کورٹ ) کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں اورگاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق اس ضمن میں مورخہ 2 ستمبر سے 8 نومبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں اس خصوصی مہم میں درج ذیل جرمانے اور چالان جاری کئی, کم عمر ڈرائیوری پر 30507 چالان اور 15253500 روپے جرمانے کئے گئے،گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 17100 چالان جاری کئے گئے جبکہ 17100000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی28850 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں

  • سندھ بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تاحال جاری

    سندھ بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تاحال جاری

    سندھ بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تاحال جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی 45.84 فیصد آبادی کو کورونا کی ویکسین لگا دی گئی ہے جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ ویکسین ضلع جنوبی میں 93 فیصد افراد کو لگائی گئی ہے۔

    ضلع شرقی میں 70 فیصد، ملیر میں 41 فیصد ، ضلع کورنگی میں 35، وسطی میں 30 اور غربی میں 26 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

    اسکے علاوہ حیدرآباد ڈویژن میں 37 ، سکھر ڈویژن میں 33 ، میر پور خاص ڈویژن میں 63 ، شہید بینظیر آباد میں 42 اور لاڑکانہ ڈویژن میں 33 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں مجموعی طور پر 94 لاکھ 57 ہزار 128 جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار 363 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

  • پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی بحران ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی بحران ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی بحران ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا کرتے ہوئے عوام مشکل میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر ہمیشہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے نتیجے میں مہنگائی کے طوفان سمیت معاشی بحران کے مسئلے کو اٹھایا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے آج ایک بار پھر قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دینا ایک اچھا اشاریہ ہے کہ مستقبل میں ہم حکومت کو شکست دیتے رہیں گے۔

  • روزمرہ اشیا کی قیمتیں کنٹرول نہ کرنے سے متعلق درخواست پر جواب طلب

    روزمرہ اشیا کی قیمتیں کنٹرول نہ کرنے سے متعلق درخواست پر جواب طلب

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے دودھ، دہی، چینی سمیت روزمرہ اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول نہ کرنے سے متعلق درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان و دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں بینچ کے روبرو دودھ، دہی، چینی سمیت روز مرہ اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول نہ کرنے سے متعلق طارق منصور ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار طارق منصور ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے کہ ہورڈنگ اینڈ بلیک مارکیٹنگ ایکٹ قائد اعظم کے زمانے سے موجود ہے۔ قائد اعظم نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق 1948 میں یہ قانون بنایا۔ قائد اعظم کی رحلت کے بعد اس قانون کو پس پشت ڈال دیا گیا۔ 70 سال سے اس قانون پر عمل نہیں ہو رہا۔ اس قانون پر عمل نہ کرنے سے اشیا کی قیمتوں میں من مانی چل رہی ہے۔ 2 اداروں کی جنگ میں عوام پس رہے ہیں۔ جب تک یہ اختیارات کمشنر، ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس ہیں، مہنگائی رہے گی۔ یہ کام کمشنرز کا نہیں بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسس ڈیپارٹمنٹ کا ہے۔ اشیا کی قیمتوں سے متعلق اسپیشل ججز تعینات کیے جائیں۔ یہ اختیارات کمشنرز سے لے کر اسپیشل ججز کو دیے جائیں۔ اسپیشل جج کو 7 سال سزا تک کا اختیار دیا گیا ہے۔ یہاں گودام تک کی رجسٹریشن نہیں ہوتی۔
    دوران سماعت ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسس کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا سندھ حکومت نے ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسس تعینات کردیا ہے ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان و دیگر فریقین سے 9 دسمبر تک کے لیے جواب طلب کرلیا۔

  • بہادر سیکیورٹی گارڈ فرض کی ادائیگی کے دوران شہید

    بہادر سیکیورٹی گارڈ فرض کی ادائیگی کے دوران شہید

    راولپنڈی :بہادر سیکیورٹی گارڈ فرض کی ادائیگی کے دوران شہید،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی شہرراولپنڈی میں ایک بینک کا سیکورٹی گارڈ اپنے فرض منصبی کونبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا

    راولپنڈی سے ذرائع کے مطابق ایک نجی بینک میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ عںنصر کو گولی مار دی

    اس حوالے سے مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ دو مسلح افراد تھانہ گنج منڈی سے چند قدم کےفاصلے پر واقع بینک میں داخل ہوئے،ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں اور بینک عملے کو یرغمال بنالیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران ملزمان کیش لوٹ کر فرار ہونے لگے تو سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کردی ، مقامی اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ عنصر کو گردن پر گولی لگی ، س دوران سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا

    مقامی ذرائع کے مطابق اسی دوران سیکورٹی گارڈ اسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سی پی او راولپنڈی سمیت پولیس کے اعلی افسران کا جائے، وقوعہ کا دورہ کیا ہے ، جس کے بعد پولیس نے موقع سے فرانزک شوائد حاصل کرلیے

  • بلوچستان کی نئی حکومت کے آتے ہی اتحادیوں سے اختلافات شروع ہوگئے

    بلوچستان کی نئی حکومت کے آتے ہی اتحادیوں سے اختلافات شروع ہوگئے

    کوئٹہ : بلوچستان کی نئی حکومت کے آتے ہی اتحادیوں سے اختلافات شروع ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کے ترجمان نے بی اے کے ترجمان عبدالرحمن کھیتران کے جاری ویڈیو بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی دروغ گوئی پر مبنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل سے تین روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے سردار یار محمد رند سے ہونے والی ملاقات میں طویل مشاورت ھوئی اور انہیں کہا گیا کہ وہ پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے قدوس بزنجو سے بات کریں اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دیں

    سردار یار محمد رند نے کہا کہ  وزیر اعظم کی جانب سے اس ملاقات میں کوئی ہدایات نہیں دی گئی تاہم قدوس بزنجو نے ایسی کسی بھی مشاورت کے قطع نظر اپنی پسند نہ پسند پر مبنی کابینہ تشکیل دی،  بہتر ہوگا کہ بی اے پی کے ترجمان اخلاقی جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی اس مرکزی قیادت کا نام بتائیں جس سے بلوچستان کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کی گئی ،

    منگل کو  یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردار یار محمد رند کے ترجمان نے کہا کہ بی اے پی کے ترجمان وزیر صریحا غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں پی ٹی آئی بلوچستان  کے پارلیمانی لیڈر سے قطعی کوئی مشاورت نہیں کی گئی وزیر اعلی کو صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کے ساتھ بیٹھنا ہے نہ کہ ایوان بالا یا ایوان زیریں کے چند افراد کے ساتھ، اس لئے معاملے کو ٹالنے کے لئے غیر متعلقہ اور نامعلوم مرکزی قیادت کا نام استعمال کیا جاررہا ہے

    سردار یار محمد رند نے کہا کہ فیصلہ سازی کا اختیار پارلیمانی کمیٹی کو ھے اور فائنل اختیار چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو حاصل ہے اور ہم ان ہی کے فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ترجمان موصوف کو جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے تاہم وزیر اعلی  قدوس بزنجو پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آئندہ اس قسم کا کوئی بھی بیان آیا تو ہم اس کو براہ راست وزیر اعلی سے منسوب سمجھیں گے

    سرداریار محمد رند نے کہا کہ ترجمان موصوف کے سابقہ رویوں کی وجہ سے ہی جام کمال صاحب کو اپنی سابقہ حکومت سے ہاتھ دھونا پڑا ہم وزیر اعلی قدوس بزنجو سے امید کرتے ھیں کہ وہ اپنے ترجمانوں کو طرز ترجمانی سیکھائیں گے

  • لاہور:خاتون مجسٹریٹ اورسب رجسٹرارکے ساتھ مقامی بااثر افراد کی بدتمیزی:مقدمہ درج

    لاہور:خاتون مجسٹریٹ اورسب رجسٹرارکے ساتھ مقامی بااثر افراد کی بدتمیزی:مقدمہ درج

    لاہور:خاتون مجسٹریٹ اورسب رجسٹرارکے ساتھ مقامی بااثر افراد کی بدتمیزی:مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ باٹا پور میں خاتون مجسٹریٹ اور سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن فرح دیبا کے ساتھ مقامی بااثر افراد کی بدتمیزی کی خبر نے افسران بالا کوپریشان کردیا

    لاہور سے حکام کے مطابق خاتون مجسٹریٹ اور سب رجسٹرار سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف باٹا پور پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،یہ مقدمہ سب رجسٹرار آفس کے نائب قاصد اعجاز احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں‌

    ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں بدمعدشی کرنے والے واقعہ کی موبائل ویڈیو منظر عام پر آگئی ،واقعہ منگل کی سہ پہر ایک بجے جلو موڑ سبزی منڈی میں پیش آیا، موبائل ویڈیو میں مجسٹریٹ فرح دیبا کو سرکاری گاڑی میں دیکھا جا سکتا ہے

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مجسٹریٹ اور سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن فرح دیبا ٹیم کے ہمراہ جب جلوموڑ پہنچیں، تواس دوران ٹیم نے مختلف اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں چیک کرنے کا کام شروع کیا،

    اسی دوران مقامی یونین کونسل کا چیئرمین راشد بٹ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آ پہنچا، ملزم مجسٹریٹ فرح دیبا اور عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا، ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے جرمانے کی رقم اور رسید بک بھی چھین لی،