Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیزکودربدرکردیاگیا

    سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیزکودربدرکردیاگیا

    کراچی :سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیزکودربدرکردیاگیا،اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس کے تمام اہم ڈی آئی جیز کا دوسرے صوبوں میں تبادلہ کر دیا گیا۔ تبادلہ کیے گئے تمام ڈی آئی جیز ‏اہم عہدوں پر تعینات تھے۔

    یہ تبادلے سندھ میں پولیس کو غیرسیاسی کردار ادا کرنے کے لیے کئے گئے ہیں، یہ بھی یاد رہے کہ سندھ میں پولیس افسران کے تبادلوں کے حوالے سے پی پی کو ہمیشہ اعتراضات ہی رہے ، حالیہ تبادلے بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

    مقصوداحمدکی خدمات پنجاب حکومت کےحوالےکردی گئیں۔ مقصوداحمدکئی سال سےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ ‏کی سربراہی کررہےتھے۔

    نعیم احمدشیخ کی خدمات بھی پنجاب حکومت کےحوالےکردی گئیں وہ بطور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ خدمات ‏انجام دے رہےتھے۔ثاقب اسماعیل میمن کی خدمات خیبرپختونخواحکومت کےسپرد کی گئی ہیں وہ بطور ڈی آئی جی ایسٹ خدمات ‏انجام دے رہےتھے۔

    ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا تبادلہ بھی خیبرپختونخوا کیا گیا ہے نعمان صدیقی ڈی آئی جی سی آئی اے کے طور ‏پر خدمات انجام دےرہےتھے۔

    جاویداکبر ریاض کا پنجاب اور عبداللہ شیخ کاتبادلہ خیبرپختونخوا کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی جاوید اکبر ریاض بطور ‏ڈی آئی جی ساؤتھ تعینات تھے۔ڈی آئی جی عمرشاہدحامدکا تبادلہ بلوچستان کر دیا گیا جو آئی جی سی ٹی ڈی خدمات انجام دے رہےتھے۔

  • ڈی آئی جی عمران احمر نے بطور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ چارج سنبھال لیا

    ڈی آئی جی عمران احمر نے بطور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ چارج سنبھال لیا

    ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے اشرف مارتھ شہیدپولیس لائنزگوجرانوالہ کا وزٹ کیا۔
    سٹی پولیس افیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد اور دیگر سینئر افسران نے آر پی او کا استقبال کیا۔
    پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ یادگار شہدائے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
    قانون کی بالا دستی،فرینڈلی پولیسنگ، میرٹ پر تفتیش اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں۔
    ہر پولیس افسر کو بہتر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، کارکردگی کی بنیاد پر عزت و تکریم کا معیار قائم کیا جائے گا۔

    گوجرانوالہ: عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے مقدمات کا اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جائے۔شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے پولیس افسردن رات ایک کر دیں۔ہر پولیس افسر کو بہتر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر عزت و تکریم کا معیار قائم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ میں تعینات ہونے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عمران احمر نے بطور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ چارج سنبھالنے کے بعد آر پی او آفس میں منعقد کی جانے والی تعارفی میٹنگ میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے انچارجز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ و ہ آنے والے سائلین سے انتہائی شائستگی سے پیش آئیں اور ان کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھا کر اُن کے مسائل سنیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اُن کے مسائل فوری حل کریں۔
    بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد ودیگر سینئر پولیس افسران نے آر پی او کا استقبال کیا۔پولیس لائنز آمد کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔سلامی لینے کے بعدآر پی اونے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لیے دعائے خیر کی۔پولیس لائن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ریسورس مینجمنٹ سنٹر، جدید آڈیٹوریم اورجمنازیم کو دوران وزٹ چیک کیا۔آر پی او نے پولیس لائن میس کے معیارکو باقاعدہ چیک کیا۔آخر میں آر پی او نے ملازمان سے استفسار کرتے ہوئے انہیں حُسنِ اخلاق اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

  • ملالہ یوسف زئی کونکاح کی سب سے پہلے مبارکباد جمائما نے دیکر سب کوحیران کردیا

    ملالہ یوسف زئی کونکاح کی سب سے پہلے مبارکباد جمائما نے دیکر سب کوحیران کردیا

    لندن :ملالہ یوسف زئی کونکاح کی سب سے پہلے مبارکباد جمائما نے دیکر سب کوحیران کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کو نکاح پرمبارک باد دی ہے۔

    ان کے نکاح پر دنیا بھر سے مبارکباد دہینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی انہیں نکاح کی مبارکباد دی ہے۔

     

    اپنی ٹوئٹ میں جمائما نے لکھاکہ ‘مبارک، ماشاء اللہ‘۔

    خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے افسر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجرآپریشنز ہیں

     

     

    یاد رہے کہامن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی  پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نکاح کے  بندھن میں بندھ گئی ہیں ، ان کے شوہر عصر  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس  سینٹر کے افسر  ہیں۔

     

     

    پی سی بی ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز  ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔

     

     

     ذرائع کا کہنا ہے کہ عصرملک  لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) کے گریجویٹ  ہیں اور ان کا شمار  پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز  میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں

  • ملالہ یوسف زئی کی کس معروف شخصیت سے شادی ہوئی؟نوجوان منظرعام پرآگیا

    ملالہ یوسف زئی کی کس معروف شخصیت سے شادی ہوئی؟نوجوان منظرعام پرآگیا

    لندن:ملالہ یوسف زئی کی کس سے شادی ہوئی؟نوجوان منظرعام پرآگیا،اطلاعات کے مطابق امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

     

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ آج میری زندگی کا بہت اہم دن ہے، آسر اور میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، زندگی کے اس نئے سفر کیلئے ہم بہت پرجوش ہیں۔

    ملالہ یوسفزئی نے اپنی ٹوئٹ میں نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ برمنگھم میں نکاح کی ایک چھوٹی سے تقریب ہوئی جس میں دلہا دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

     

     

    ملالہ یوسفزئی نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ زندگی کے نئے اور اہم سفر کیلئے آپ سب کی دعاوں کی ضرورت ہے۔ زندگی کے سفر کا آغاز کرنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ کی جانب سے شیئر کی گئی اپنے نکاح کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، دنیا بھر سے چاہنے والے ملالہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

     

     

    ملالہ یوسفزئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والےشریک ہوئے۔

    ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی میں سفر کیلئے پرجوش ہیں۔

    یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر ایچ پی سی ہیں۔انہوں نےدو سال ‎@TheRealPCB جوائن کیا تھا۔وہ لمس کے گریجویٹ ہیں ۔پی سی بی میں آنے سے قبل عصر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنر ل منیجر ل آپریشنز رہ چکے ہیں۔

  • پاکستان میں‌ لگائی جانے والی ویکسینز،برطانیہ میں منظور:پریشانی دور

    پاکستان میں‌ لگائی جانے والی ویکسینز،برطانیہ میں منظور:پریشانی دور

    اسلام آباد:پاکستان میں‌ لگائی جانے والی ویکسینز،برطانیہ میں منظور:پریشانی دور،اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے پاکستان میں لگائی جانے والی کرونا ویکسین کو منظور کرلیا، جس کے بعد اب سفر مزید آسان ہوجائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان سےبرطانیہ سفر کرنے والوں کیلئےخوشخبری یہ ہے کہ برطانوی حکومت نے سائنو فام، سائنوویک، کوویکسین کو بھی منظورشدہ ویکسین کی فہرست میں شامل کرلیا۔

    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹویٹ میں بتایا کہ بائیس نومبرسےسائنوویک، سائنو فارم کو بھی تسلیم کیا جائے گا۔

    جاری ہونے والی نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ اس ماہ عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی استعمال کی فہرست میں تمام ویکسینز کو تسلیم کرے گا۔

    ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ منظور شدہ ویکسینز میں فائزر، آسٹرا زینیکا،موڈرنا اور جانسن سمیت سائنوویک،سائنو فارم اور کو ویکسین لگوانے والوں کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔

  • سائبرحملوں سے کیسےبچاجائے:اسلام آباد میں اہم سیمینار: ڈی جی FIA ثنا اللہ عباسی بھی شریک

    سائبرحملوں سے کیسےبچاجائے:اسلام آباد میں اہم سیمینار: ڈی جی FIA ثنا اللہ عباسی بھی شریک

    اسلام آباد :سائبرحملوں عوام الناس کوکیسےبچایا جائے:اسلام آباد میں اہم سیمینار: ڈی جی FIA ثنا اللہ عباسی بھی شریک ،اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں سائبر حملوں کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی مہمان خصوصی تھے۔ اکیڈمیا کے سائبر سیکورٹی ماہرین، معروف اداروں اور سائبر کرائم ونگ کے عہدیداران نے شرکت کی۔

    سیمینار کے پہلے سیشن میں اکیڈمی کے سائبر سیکیورٹی ماہرین اور سائبر کرائم ونگ کے عہدیداروں کے ساتھ سائبر حملوں کی روک تھام کے حوالے سے پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر نیشنل سینٹر آف سائبر سیکیورٹی (NCCS) ڈاکٹر کاشف کفایت، ڈاکٹر حیدر عباس ڈائریکٹر NCSAEL – NUST،عمار جعفری ڈائریکٹر جنرل، سینٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (CIT)، ڈاکٹر عمران – ملٹری کالج آف سگنلز (MCS)، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ پی آئی ای اے ایس بحث کا حصہ تھے۔

    ایکسپرٹ گروپ پینل ڈسکشن کے بعد معزز ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی صدارت میں "سائبر حملوں کی روک تھام” کے موضوع پر ایک کانفرنس بھی منعقد ہوئی۔ سائبر ماہرین نے سائبر سیکیورٹی اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے قومی، تنظیمی اور انفرادی سطح پر ان اقدامات کو اپنانے پر زور دیا۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ سائبر سیکیورٹی پالیسی اور انتظام کے حوالے سے بین الاقوامی معیارات کو لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کانفرنس کے اختتامی سیشن میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اور سائبر حملوں کی شدت اور نوعیت کو سمجھنے کا وقت آگیا ہے۔ اس وجہ سے، ہمیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی کوششوں میں شامل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے مسائل کو پیش آنے سے روکا جا سکے۔

    ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ پہلے ہی کم وسائل کے ساتھ اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاہم ہمیں مستقبل میں اس قسم کے جرائم کو کم کرنے کے لیے مزید تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ بنانے اور اس سلسلے میں بہترین طرز عمل اپنانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سائبر سیکورٹی کے بغیر کوئی پائیدار ترقی نہیں ہو سکتی۔

  • سابق چیف جسٹس کو 11 سال قیدکی سزا سنادی گئی

    سابق چیف جسٹس کو 11 سال قیدکی سزا سنادی گئی

    ڈھاکہ : سابق چیف جسٹس کو 11 سال قیدکی سزا سنادی گئی،اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس کو منی لانڈرنگ اور اعتماد توڑنےکےکیس میں 11 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی عدالت نے سابق چیف جسٹس سریندرکمار سنہا کو ان کی غیر موجودگی میں سزاسنائی، سریندرکماران دنوں شمالی امریکا میں مقیم ہیں۔

    ادھراس حوالے سے پراسیکیوٹر کے مطابق سنہا کو منی لانڈرنگ پر 7 سال اور اعتماد توڑنے پر 4 سال جیل میں رہنا ہوگا۔

    اپوزیشن گروپ اور اتحادیوں نے سابق چیف جسٹس کے خلاف کیس کو سیاسی قرار دیا ہے، سریندر کمارنے 2017 میں ایک کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ پارلیمنٹ ججوں کو برطرف نہیں کرسکتی۔

    اس تاریخی فیصلے کے بعد وہ ملک چھوڑ کر شمالی امریکا منتقل ہوگئے تھے، سریندر کمارنے اپنی کتاب میں اعتراف کیا تھا کہ انھیں استعفیٰ دینے اور ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔سریندرکمار سنہا بنگلادیش کے پہلے ہندو چیف جسٹس تھے۔

  • ن لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی کو”لوٹا”بننے سے روکنے اور پارٹی کو بچانے کے لیے بل پیش کردیا

    ن لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی کو”لوٹا”بننے سے روکنے اور پارٹی کو بچانے کے لیے بل پیش کردیا

    اسلام آباد:ن لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی کو”لوٹا”بننے سے روکنے کا بل پیش کردیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے آج اپنے اتحادیوں سے ملک کرقومی اسمبلی میں ایک ایسا بل پیش کیا ہے جس کا مقصد اپنے ارکان اسمبلی کودوسری پارٹیوں خصوصا پی ٹی آئی میں جانے سے روکنا ہے،

    اس حوالے سے آج ن لیگ اسی سلسلے میں ایک بل لے آئی کس مرکزی خیال یہ تھا کہ منتخب رکن سات سال تک دوسری پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہوگا،

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی جانب سے دستور ترمیمی بل کی قرار داد سیّد جاوید حسنین نے پیش کی۔ حکومت کی طرف سے بل کی مخالفت کی گئی، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے بل کے خلاف فیصلہ دیا جس کو اپوزیشن نے چیلنج کیا۔

    قومی اسمبلی میں حکومت کو اپوزیشن نے تاریخی شکست دے دی، اجلاس کے دوران گنتی میں بل پر حکومت کو عددی شکست ہو گئی، بل کے حق میں 117 جبکہ مخالفت میں 104 ووٹ آئے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ قومی اسمبلی میں حکومت کو شکست دینے پر متحدہ اپوزیشن کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    سابق قومی اسمبلی کے سپیکر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ آج حکومت کو بدترین شکست ہوئی ہے، حکومت کو مستعفی ہونا چاہئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے کہا کہ آئین ہر شخص کو کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا حق دیتا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج حکومت کو تیاری کے باوجود قومی اسمبلی میں شکت ہوئی، وزیر اعظم نے اجلاس بلایا پھر بھی 104 ووٹ ملے، 117 اپوزیشن کو ملے ہیں، مشترکہ اجلاس کی تیاری مکمل ہے،

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب آرڈینینس اور ای وی ایم قانون سازی کو رکوائیں گے، نیب آرڈیننس آٹا چینی چوروں کو این آر او دینے کے لئے لائے ہیں، ای وی ایم کالا قانون ہے انکو معلوم ہے کے ٹکٹ کے لئے بھی لوگ نہیں ملیں گے، وزیراعظم اجلاس بلائیں، روئیں چیخیں انکے جانے کا وقت ہو چکا ہے۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کودرپیش مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں ن لیگیوں کے پی ٹی آئی میں جانے کی اطلاعات ہیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف کی ریاست مخالف سیاست اور ن لیگ میں گروہ بندیوں کے بعد بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم میں جانے کے خواہاں ہیں ، ان اطلاعات کے بعد ن لیگ اپنی پارٹی کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے یہ بل لے کر آئی ہے

  • انگلش ٹیم آئندہ سال پاکستان کا ضرور دورہ کرے گی:کتنے ٹی 20 میچ ہوں گے یہ بھی بتادیا

    انگلش ٹیم آئندہ سال پاکستان کا ضرور دورہ کرے گی:کتنے ٹی 20 میچ ہوں گے یہ بھی بتادیا

    لاہور:انگلش ٹیم آئندہ سال پاکستان کا ضرور دورہ کرے گی:کتنے ٹی 20 میچ ہوں گے یہ بھی بتادیا ، اس حوالے سے آج فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے انگلش کرکٹ ٹیم کے چیئرمین نے آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کرکے پہلےاپنے رویے کی معذرت کی پھراعلان کیا کہ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام نے لاہور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور چیئر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران انگلینڈ نے اگلے سال دو اضافی ٹونٹی میچز کھیلنے کی حامی بھر لی۔ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔

    اس اہم ملاقات میں یہ فیصلہ ہوا کہ اس دوران آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئیگی۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شاندار تعلقات کا خواہاں ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا خوش آیند ہے اور شائقین کرکٹ کے لیے بہترین خبر ہے۔

    اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے قذافی سٹیڈیم کاد ورہ کیا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے اہم ملاقات کے دوران ملتوی ہونے والی سیریز پر معذرت کرلی۔

    دوسری طرف کرکٹ شائقین نے انگلینڈ کی طرف سے پاکستان میں آکرکرکٹ کھیلنے کے اعلان پر خوشی کااظہارکرتےہوئے کہاہے کہ چلواچھا ہوا انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنی غلطی کا کفارہ اس صورت میں ادا کرنے کی کوشش کی ہے اب نیوزی کو بھی یہ دل دکھانا چاہیے

  • افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں،سلام پیش کرتا ہوں :آرمی چیف

    افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں،سلام پیش کرتا ہوں :آرمی چیف

    راولپنڈی : افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں،سلام پیش کرتا ہوں اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں چیئرمین ایچ آئی ٹی میجرجنرل سیدعامررضانےاستقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی کی استعداد، ترقی، جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ ہیوی انڈسٹریز کے پیداواری یونٹس کو جدید بنانے کے حالیہ اقدامات پر بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ٹینکوں کےریموٹ ویپن سسٹم اورآرٹلری گن بیرلزپر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی کو اےپی سی،ٹینکوں کی اپ گریڈیشن،فوجی گاڑیوں کی پروٹیکشن کےاقدامات سےبھی آگاہ کیاگیا۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نےریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا اور آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مہارت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔

     

     

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایچ آئی ٹی کےافسران اور ورکرز جدید دفاعی پیداواری صنعت کیلئےکوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایچ آئی ٹی مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کی ضروریات پوری کررہاہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دفاعی پیداوارمیں خودانحصاری کسی بھی ملک کاخاصہ ہے، ہمیں سنگ میل عبورکرنےپرفخرہے۔