Baaghi TV

Author: +9251

  • اب غیر قانونی ٹاور اور ٹیرس کے بعد غیر قانونی مکان بھی گریں گے

    اب غیر قانونی ٹاور اور ٹیرس کے بعد غیر قانونی مکان بھی گریں گے

    اب غیر قانونی ٹاور اور ٹیرس کے بعد غیر قانونی مکان بھی گریں گے

    انڈا موڑ نارتھ کراچی پر روڈ پر غیر قانونی تعمیرات نہ گرانے پر سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالت نے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا وارنٹ گرفتاری جاری کردیا اور حکام کو رپورٹ سمیت 16 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔
    انڈا موڑ پر روڈ پر تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس ظفر راجپوت نے سوال کیا کہ روڈ پر تعمیرات ہوگئیں ، آپ نے کارروائی کیوں نہیں کی ؟
    وکیل کے ایم سی نے کہا کہ روڈ کے ایم سی کا ہے مگر تعمیرات کے ڈی اے اور سندھ کچی آبادی کے بھی دائرہ اختیار میں آتا ہے، اگر عداکت جوائنٹ آپریشن کا حکم دے دے تو مشترکہ کارروائی ہوگی ،

    عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ دوسرے اداروں پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ؟ قانون کیوں بنا ہے ؟ ادارے اور دفاتر کیوں بناۓ ہیں ؟ کیا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کیلئے عدالتی حکم کی ضرورت ہے ؟

    وکیل کے ایم سی نے کہا کہ ہم آپریشن کریں گے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعاون کی ہدایت کی جاۓ ، قبضہ مافیا نے روڈ پر 90 سے ذائد مکانات بنادیئے ہیں ۔

  • حُسن اتفاق ہے:کہ وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات پر چل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

    حُسن اتفاق ہے:کہ وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات پر چل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

    لاہور:حُسن اتفاق ہے:کہ وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات پر چل رہا ہے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب تک کٹھ پتلیوں کا ٹولہ ملک پر مسلط رہے گا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

    عظمی بخاری نے مارکیٹ سے جان بچانے والی ادویات غائب ہونے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بخار کیلئے 3 کروڑ گولیاں مارکیٹ سے غائب ہیں، شاید وہ گولیاں وزیر اعظم عمران خان یا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے فرنٹ مین کھا گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی تشویشناک حد تک پھیل چکا ہے، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ صرف بند کمروں کی چائے بسکٹ میٹنگ تک محدود ہے، عثمان بزدار 11 کروڑ عوام کو چینی مافیا اور ڈینگی مچھر کے رحم و کرم پر چھوڑ کر فیملی کے ساتھ عمرہ کرنے چلے گئے ہیں، عثمان بزدار نے تین سالوں میں بولنا تو دور لکھنا بھی نہیں سیکھا۔

    مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ جب جادو ٹونے اور واٹس ایپ پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کنٹرول ہوگا تو صوبے کی حالت کیسے بہتر ہوگی؟ عثمان بزدار اور ان کے نالائق وزراء کھاتے قوم کا ہیں اور قصیدے اپنے کپتان کے پڑھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور ڈینگی 30 مار خان وزیر اعظم کے قوم کو تحفے ہیں، جیسا لیڈر نااہل ویسے ہی نالائق وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے، جب تک کٹھ پتلیوں کا ٹولہ ملک پر مسلط رہے گا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

  • جامعہ کراچی کے سامنے جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی

    جامعہ کراچی کے سامنے جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی

    جامعہ کراچی کے سامنے جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی .

    ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی کی ہدایت پر فوری کاروائ کرتے ہوۓ فائر برگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ۔
    کوئ جانی نقصان نہیں ہوا . تاہم ابھی تک تفصیلات معلوم نہ ہو سکیں کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا ہوئی ۔

    جھگیوں میں لگنے والی آگ کے حوالے سے تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں ۔ تین جھگیاں جل کر خاکستر ہو چکی ہیں ۔

  • وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس ہوا ۔
    اجلاس میں جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، نائب صدر مرزا مقبول، نجمی عالم، سردار خان، ذوالفقار قائمخانی، آصف خان، عابد ستی، شکیل چوہدری، شاہینہ شیر علی، تمام ڈسٹرکٹ کے صدور، جنرل سیکٹریری و انفارمیشن سیکرٹری، پیپلز اسٹوڈنس فیڈریشن، پیپلز یوتھ، پیپلز لیبر، پیپلز وکلاء فورم، کشمیر کمیٹی کے صدور و دیگر عہدیدار شریک ہوئے ۔
    اجلاس میں ووٹرز لسٹوں، مردم شماری اور 30 نومبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں سمیت دیگر پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔
    سعید غنی نے کہا کہ 2017 کے قانون کے مطابق جو پتہ چاہے عارضی ہو یا مستقل ان پر ہی ووٹر لسٹ میں اس پتہ پر ہی ووٹ کا اندراج ہوسکتا ہے۔ قانون کے تحت اس کے علاوہ اگر کوئی شخص کسی دوسرے علاقے میں اپنی رہائش اختیار کرتا ہے تو اسے پہلے اپنا شناختی کارڈ میں اس پتہ کا اندراج لازمی کروانا ہوگا۔ تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں پر لازمی ہے کہ وہ مردم شماری اور ووٹرز لسٹ میں اپنے ڈسٹرکٹ کے رہائشی افراد کے اندراج کے لئے مکمل طور پر متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر کام کریں۔ سعید غنی نے کہا کہ جن جن گھروں میں پچھلی ووٹرز لسٹ میں اندراج کے وقت 18 سال سے کم عمر افراد کے نام شامل نہیں ہوئے تھے اور اب وہ 18 سال کے ہوگئے ہیں تو ان کے ناموں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔

    تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیدار روزانہ کی بنیاد پر سٹی اور یوسی کی سطح پر اس حوالے سے رپورٹ طلب کریں۔ تمام ڈسٹرکٹ کے صدر اپنا ایک فوکل پرسن بنائے جو سٹی اور یوسی کی سطح پر رپورٹ مرتب کرکے روزانہ کی بنیاد پر صدر کے حوالے کرے۔ اس بات کی بھرپور کوشش کرنا ہوگی کہ مردم شماری اور ووٹرز لسٹوں میں تمام 18 سال سے زائد عمر والوں کے نام کا اندراج ہو۔
    انہوں نے مزید کہا کہ نادرہ کے اعلٰی حکام سے بات کرکے جن جن کے ایڈریس کے اشیوز کو حل کیا جائے گا۔

  • بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کو ظالم حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام ہے:شہبازشریف

    بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کو ظالم حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام ہے:شہبازشریف

    لاہور:بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کو ظالم حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام ہے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے مزید اضافہ کو ظالم حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام قرار دے دیا

    پاکستان کے حزب مخالف رہنما شہبازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹی حکومت کا ریلیف کا وعدہ جھوٹ تھا، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ اس کا ثبوت ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حکومت نے قوم سے جھوٹ بولا تھا کہ ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، یہ ہے اس حکومت کی حقیقت

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی یہ کہہ چکا ہوں کہ یہ حکومت چلے گی تو نہ معیشت چلے گی، نہ عوام کی جان بچے گی صنعتوں کوگیس پر سبسڈی کا خاتمہ نئے معاشی بحران کا نکتہ آغاز ہے، صنعت نہ چلی تو روزگار کیسے ملے گا؟

    قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ گیس پر سبسڈی ختم کرنے سے بجلی مزید مہنگی، صنعتوں کا پہیہ مزید سست ہوجائے گا، یہ نظام نہیں چل سکتا ،نئی خرید کردہ مہنگی ایل این جی یہاں پہنچ کر 5000 روپے فی یونٹ پر فراہم ہونے کی اطلاعات خوفناک ہیں

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 400 سے 500 کیوبک فٹ یومیہ گیس کی قلت بڑھنا کرپشن، نااہلی، مجرمانہ بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،تین سال میں چینی کی قیمت 53 روپے سے 160 ہوگئی،عوام کے لئے یہ قیامت ہے ،چینی کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے ، عوام کے لئے صرف تکلیف ہے، منافع خوروں نے 270 رب روپے ہڑپ کرلئے لیکن حکومت سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں کی پیداوار سست کردے گا ، بے روزگاری مزید بڑھے گی ،پشاور میں چینی کی قیمت 175 روپے کلو ہوگئی ، کہاں ہیں حکومت؟ کہاں ہے اس کا ریلیف؟

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے تمام ریکارڈپہلے ہی ٹوٹ چکے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حکومت ہی بحران کی وجہ ہے، اس طرح معیشت چل سکتی ہے، نہ کاروبار اور نہ عوام زندہ رہ سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام جب تک گھروں سے نہیں نکلے گی، مہنگائی کے چکی میں پستی رہے گی

  • اشرف صحرائی،علی گیلانی کے بعد قاسم فکتوکی جان کو بھی خطرہ ہے:او آئی سی نوٹس لے:کشمیرکمیٹی

    اشرف صحرائی،علی گیلانی کے بعد قاسم فکتوکی جان کو بھی خطرہ ہے:او آئی سی نوٹس لے:کشمیرکمیٹی

    اسلام آباد :اشرف صحرائی،علی گیلانی کے بعد قاسم فکتوکی جان کو بھی خطرہ ہے:او آئی سی نوٹس لے:کشمیرکمیٹی کا مطالبہ سامنے آگیا ، اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد میں آو آئی سی کے وفد کے ساتھ کشمیرکمیٹی کی اہم ملاقات ہوئی

    اس ملاقات میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کیا گیا ،پاکستان کے دورے پرآئے ہوئےآو آئی سی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی نے مسئلےکوعالمی سطح پراٹھانےپر زور دیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وفد کوبھارت کی طرف سے کشمیرکی اپنی تاریخی حیثیت کوبدلنے پربھارت کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کشمیر کیمیٹی کے اس اجلاس میں کشمیری یوتھ الائنس کے صدر مجاہد گیلانی بھی شریک تھے ، اس موقع پرمجاہد گیلانی نے وفد کی اس طرف توجہ مبذول کروائی کہ جس طرح بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے حریت رہنما اشرف صحرائی کو راستے سے ہٹانے کے لیے سازش کی ، یہ بھی امکان ہے کہ سید علی گیلانی کے ساتھ بھی ایسا ہی کوئی گھنونا کھیل کھیلا گیا ہے اور ان کو راستے سے ہٹا دیا گیا ہے

    اس موقع پر مجاہد گیلانی نے وفد کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ قبل اس کے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں قاسم فکتوکو بھی راستہ سے ہٹانے کے لیے کوئی خطرناک کھیل کھیلیں‌ او آئی سی پہلے ہی اس چیز کا نوٹس لیے اوربھارت کو خبردار کرے کہ وہ ایسی کسی بھی حرکت سے باز رہے

     

     

    یہ بھی یاد رہےکہ او آئی سی کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے اوراس سلسلے میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں

     

     

    ادھر بعض ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی بھی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر میں خصوصی شریک ہوئے .

    وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے او آئی سی وفد  کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہارِ خیال کیا

     

  • کراچی سے چوری ہوئی موٹر سائیکلیں کہاں جاتی ہیں

    کراچی سے چوری ہوئی موٹر سائیکلیں کہاں جاتی ہیں

    کراچی سے چوری ہوئی موٹر سائیکلیں کہاں جاتی ہیں

    کراچی سے چوری ہونے والی موٹرسائيکلیں ٹھکانے لگانے کا ايک راستہ ضلع لسبيلہ کی تحصيل ساکران کا علاقہ چيکو باغ بھی ہے جہاں ایسی موٹر سائيکلوں کے بدلے منشيات فراہم کی جاتی ہیں۔

    میڈیا نے اس معاملے کی تحقیقات کیں تو موٹر سائيکل چوری کے ساتھ منشیات کے دھندے کا بھی تعلق نکل آیا۔ کراچی سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کو ٹھکانے لگانے کا آّسان مقام حب کی تحصيل ساکران ہے جو کراچی سے قریب ہونے کی وجہ سے منشيات کے کھیپیوں کا آسان اور محفوظ مرکز ہے۔

    کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ایک منشیات فروش عارف سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق معلوم ہوا کہ کراچی سے چرائی گئی موٹرسائیکل چیکو باغ میں ٹھکانے لگانے اور اس کے بدلے منشیات کراچی لانے کے ليے پوليس کی خدمت میں جو قيمت ادا کرنی پڑتی ہے وہ صرف دو سو روپے ہے۔

    ساکران میں رہنے والوں نے بھی میڈیا کو بتایا کہ چیکو باغ منشیات فروشی کا ايسا اڈا ہے جہاں کھیپی آتے تو چوری کی موٹر سائیکل پر ہیں مگر ان کی واپسی پیدل اور منشیات کے ساتھ ہوتی ہے۔

    سابق ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹرمحمد رضوان بھی اپنی ر پورٹ میں بتا چکے ہيں کہ کراچی میں منشیات کچے راستوں سے لائی جاتی ہے اور اس کا تعلق بلوچستان میں جاری چوری کی موٹر سائیکلوں کے دھندے سے ہے۔

  • پاکستان کے بعد چین کا بھی بھارت کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق مذاکرات میں شرکت سے انکار

    پاکستان کے بعد چین کا بھی بھارت کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق مذاکرات میں شرکت سے انکار

    پاکستان کی جانب سے بھارت کی میزبانی میں افغانستان کے حوالے سے خطے کی سیکیورٹی پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے چند دنوں بعد چین نے بھی شرکت سے منع کردیا۔

    بھارت میں مذاکرات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے مذاکرات کے شیڈول کو وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کے لیے مذاکرات میں شرکت کرنا دشوار ہے۔معمول کی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ‘ہم پہلے بھارت کو اپنا جواب دے چکے ہیں’۔

    ادھربھارت میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے انڈیا کے معروف نیوز چینل انڈیا ٹوڈے نے بھی کہا ہے کہ بھارت کی میزبانی میں 10 نومبر کو افغانستان پر دہلی ریجنل سیکیورٹی ڈائیلاگ ہوگا، جس کی صدارت بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کریں گے۔

    بھارت کی خارجہ امور کی وزارت کے مطابق ‘اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی اور عوام کی مدد کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ امن، استحکام اور خوش حالی کو فروغ ملے’۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 ممالک نے ان مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں ایران، قازقستان، کرغیزستان، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں پاکستان نے بھارت کی میزبان میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کیا تھا۔قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ‘میں نہیں جارہا ہوں، ایک اسپائلر پیس میکر نہیں بن سکتا ہے’۔

    قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقو کی خلاف ورزیوں اور خطے میں نئی دہلی کے توسیع پسندانہ منصوبے کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    خطے میں امن اور ترقی کے حصول میں پاکستان کو درپیش رکاوٹوں کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں خطے کی رکاوٹیں آپ کے سامنے ہیں اور اس پر بحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے’۔

    قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ جہاں تک بھارت کے رویے اور نظریے کا تعلق ہے تو وہ تبدیل نہیں ہوا، اس کے بغیر خطے میں امن آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘بدقسمتی سے دنیا نے اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں اور بھارت کے حوالے سے اتنی بات نہیں کرتے جتنی کرنی چاہیے’۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس، پولیس کے ہاتھ قیمتی ثبوت لگ گیا

    ناظم جوکھیو قتل کیس، پولیس کے ہاتھ قیمتی ثبوت لگ گیا

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس حکام نے جام ہاؤس میں لگے کیمروں کا غائب کیا گیا ڈی وی آر قیمتی ثبوت کے طور پر برآمد کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کی واردات کے بعد ڈی وی آر موقع سے غائب کر دیا گیا تھا جسے اب پولیس نے حاصل کر لیا ہے۔مذکورہ ثبوت گرفتار کیے گئے ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد برآمد کیا گیا۔
    پولیس کے مطابق ڈی وی آر سے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔برآمد ہونے والے ڈی وی آر کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔کیس کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے بھی تفتیش شروع کی گئی ہے۔جس کے بعد جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز سالار ، جام عبدالکریم کے موبائل فون کی بھی لوکیشن آئی ہے۔
    ناظم جوکھیو کے قتل کے 7 دن بعد بھی مقتول کا موبائل فون لاپتہ ہے۔
    ناظم جوکھیو کی آڈیو اور ویڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ٹیم نے مقتول کے بھائی افضل جوکھیو کے ساتھ جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا۔ تاحال ناظم جوکھیو کا موبائل فون نہیں ملا۔تفتیشی حکام کے مطابق تلور کے شکار پر غیر ملکیوں کے ساتھ وائلڈ لائف کا عملہ موجود تھا۔
    مقتول ناظم جوکھیو کی قتل کی وجہ غیر ملکی شہریوں کو شکار کرنے سے منع کرنے اور ویڈیو بنانے کی بنی تھی۔حکام کے مطابق وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ سے عملے کی تفصیلات طلب کرلی گئیں، ان سے جھگڑے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں رکن اسمبلی جام اویس سمیت تین ملزمان گرفتار ہیں اور دو نامزد ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے

  • جام اویس موبائل پر بہت زیادہ تشدد گیم کھیلتا تھا، اکثر نشے میں دھت رہتا تھا

    جام اویس موبائل پر بہت زیادہ تشدد گیم کھیلتا تھا، اکثر نشے میں دھت رہتا تھا

    کراچی : جام اویس موبائل پر بہت زیادہ تشدد گیم کھیلتا تھا، اکثر نشے میں دھت رہتا تھا۔
    ناظم جوکھیو پر دم توڑنے تک تشدد کیا جاتا رہا،ہو سکتا ہے مرنے کے بعد بھی تشدد کیا گیا ہو،واقعے کے بعد جام اویس کراچی سے فرار ہو کر خضدار تک پہنچ گیا تھا۔پولیس حکام کا انکشاف

    ناظم جوکھیو قتل کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ پولیس حکام نے ناظم جوکھیو کے قتل کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ جام اویس موبائل پر بہت زیادہ تشدد گیم کھیلتا تھا اور اکثر نشے میں دھت رہتا تھا۔حکام کے مطابق ناظم جوکھیو پر دم توڑنے تک تشدد کیا جاتا رہا۔ہو سکتا ہے مرنے کے بعد بھی ناظم جوکیھو پر تشدد کیا گیا ہو۔
    پولیس کے مطابق جام اویس کراچی سے فرار ہو کر خضدار تک پہنچ گیا تھا۔جام اویس کراچی آیا اور پھر اس نے گرفتاری پیش کی، جام اویس پر چلنے والا کیس خالصتا قتل کا ہے۔جام اویس نے سرنڈر نہیں کیا بلکہ اسے گرفتاری دینے کے لیے مجبور کیا گیا۔پولیس کے مطابق موبائل ڈیٹا کی مدد سے بھی تفتیش شروع کی گئی ہے۔
    (جاری ہے)

    پولیس نے بتایا کہ جام اویس معاملے پر ایک اور چارج فریم کرنے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب ناظم جوکھیو قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس حکام نے جام ہاؤس میں لگے کیمروں کا غائب کیا گیا ڈی وی آر قیمتی ثبوت کے طور پر برآمد کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کی واردات کے بعد ڈی وی آر موقع سے غائب کر دیا گیا تھا جسے اب پولیس نے حاصل کر لیا ہے۔مذکورہ ثبوت گرفتار کیے گئے ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد برآمد کیا گیا۔
    پولیس کے مطابق ڈی وی آر سے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔برآمد ہونے والے ڈی وی آر کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔کیس کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے بھی تفتیش شروع کی گئی ہے۔جس کے بعد جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز سالار ، جام عبدالکریم کے موبائل فون کی بھی لوکیشن آئی ہے۔ ناظم جوکھیو کے قتل کے 7 دن بعد بھی مقتول کا موبائل فون لاپتہ ہے۔
    ناظم جوکھیو کی آڈیو اور ویڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ٹیم نے مقتول کے بھائی افضل جوکھیو کے ساتھ جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ناظم جوکھیو کو سر پر لگنے والا ڈنڈا جان لیوا ثابت ہوا۔ تاحال ناظم جوکھیو کا موبائل فون نہیں ملا۔تفتیشی حکام کے مطابق تلور کے شکار پر غیر ملکیوں کے ساتھ وائلڈ لائف کا عملہ موجود تھا۔