Baaghi TV

Author: +9251

  • افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کا کل پاکستان آنے کا اعلان

    افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کا کل پاکستان آنے کا اعلان

    اسلام آباد:افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں طالبان کا وفد کل پاکستان کا دورہ کرے گا اور افغان صورتحال پر 2 روزہ ٹرائیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔

    افغان ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت وفد کی قیادت وزیرخارجہ امیرخان متقی کریں گے، طالبان وفد میں ان کے تجارت اور خزانہ کے وزیر بھی شامل ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ طالبان حکومتی وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پردورہ کررہا ہے، افغان وفد افغان صورتحال پر 2روزہ ٹرائیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ادھر پاکستان میں‌ دو روزہ ٹرائیکاپلس اجلاس 11اور12 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان،روس،امریکااور چین کے وفود شرکت کریں گے۔

     

     

    دوسری جانب افغان وزارت خارجہ کے ترجمان قہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کی سر براہی میں طالبان کا وفد کل پاکستان کا دورہ کرے گا ، جہاں اسلام آباد میں ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات، معیشت ، افغان مہاجرین سے متعلق بات چیت ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کابل کا دورہ کیا تھا ، جہاں افغانستان کےعبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،تجارتی و اقتصادی شعبہ جات میں تعاون سمیت افغان عوام کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا تھا پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اوراستحکام کاخواہاں ہے اور انسانی بنیادوں پرافغان بھائیوں کی مددکیلئےپرعزم ہے۔

  • انگلینڈ کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹواچانک لاہور پہنچ گئے:رمیزراجہ سے اہم ملاقات

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹواچانک لاہور پہنچ گئے:رمیزراجہ سے اہم ملاقات

    لاہور: انگلینڈ کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹواچانک لاہور پہنچ گئے:رمیزراجہ سے اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیرسن نے پی سی بی چیئرمین رمیز راجا سے اہم ملاقات کی ہے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن آج دوپہر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی جس میں انگلینڈ کے آئندہ سال دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت گئی

     

    انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیری سن چیئرمین پی سی بی کو آئندہ برس کے مکمل دورے کی یقین دہانی کرائیں گے جب کہ وہ اس دورے کے بعد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوں گے۔

    ستمبر میں نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر دونوں بورڈز کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس کےباعث ای سی بی کے سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔

    واضح رہےکہ ستمبر میں پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کا طے شدہ دورہ منسوخ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 13 اکتوبر کو انگلینڈ نے پاکستان آنا تھا۔ ستمبر میں راولپنڈی میں موجود نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی کو جواز بناکر وطن واپس روانگی کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیاتھا۔

  • سرگودھا : DIG محمد فیصل رانا نے بطور RPO سرگودھا کا چارج سنبھال لیا ۔

    سرگودھا : DIG محمد فیصل رانا نے بطور RPO سرگودھا کا چارج سنبھال لیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد فیصل رانانے بطور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن چارج سنبھال لیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن سر گودھا کے ہمراہ آر پی او آفس سرگودھا کے سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او سرگودھا ریجن کو سلامی دی۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد فیصل رانا نے بطور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن چارج سنبھال لیا۔اس سے پہلے آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا بطو ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محکمہ پولیس میں اپنی خدمات سرا نجام دے چکے ہیں ۔ آر پی او آفس سرگودھا پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی پیش کی۔ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا محمد اکرم خان، اے ڈی آئی جی عامر مشتاق،ڈی ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ڈی ایس پی لیگل ثناء اللہ خان اور ریجنل پولیس آفس کے سٹاف نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔اس کے بعد آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے آر پی او آفس کی تمام برانچز کا وزٹ کیا۔تمام افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی۔ان کے مسائل دریافت کیے اور اے ڈی آئی جی عامر مشتاق کو انتظامی و سیکیورٹی امور مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مناسب احکامات جاری کیٸے ۔ آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے تمام سٹاف سے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ تمام لوگ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عوام کے مسائل حل کرنے میں استعمال کریں گے۔ آپ پوری محنت،لگن،ایمانداری اور توجہ سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔آر پی او آفس آنے والے لوگوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھیں اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ان کی ہر ممکن حد تک میرٹ پر مدد کو یقینی بنائیں۔عوام میں احساس تحفظ کے فروغ کے لیے سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جائے اور عوام کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کریں۔

  • مہنگائی پرقابوبھی پائیں گے اوراگلے پانچ سال بھی حکومت کریں گے:فواد چوہدری

    مہنگائی پرقابوبھی پائیں گے اوراگلے پانچ سال بھی حکومت کریں گے:فواد چوہدری

    اسلام آباد :مہنگائی پرقابوبھی پائیں گے اوراگلے پانچ سال بھی حکومت کریں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پہلے 2 سال پھر5 سال مزید صبرکرنا پڑےگا،اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ سازشیں چھوڑیں اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھیں، مہنگائی کا طوفان دو تین ماہ میں سیٹل ہوجائے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ریاست مسلسل حالت جنگ میں رہے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ اس وقت صرف سیز فائر پر بات ہو رہی ہے۔ ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں مقامی لوگوں کوبھی شامل کیا ہے۔ ہم اس پورے خطے میں امن چاہتے ہیں۔ یہ مقامی لوگ ہیں اس لیے ریاست ان کوموقع دے رہی ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، افغانستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، اوآئی سی وزراء خارجہ کا اجلاس اگلے ماہ اسلام آباد میں بلا رہے ہیں، 2 کروڑ 30 لاکھ افغان غذائی قلت کا شکار ہیں، مسلم امہ سے اپیل ہےکہ وہ افغان عوام کی مدد کیلئے آگے آئے،

    فواد چوہدری نے میڈیا پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ صورتحال سے افغانستان میں بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، چاول اورگندم افغانستان کیلئے بھجوا رہے ہیں، افغان وزیر خارجہ کے دورے پر معاملات طے کیے جائینگے، پاکستان کےعوام بھی افغانستان کےعوام کی مدد کرسکیں گے، افغان عوام کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ چینی 160 روپے سے اوپر چلی گئی لیکن آن لائن ایپ پر آپ 100روپے میں منگوا سکتے ہیں۔ گیس پرسبسڈی دی گئی جس کاغلط استعمال کیاگیا۔فواد چودھری نے کہا کہ ہر چیز پر سبسڈی دینگے تو ملک نہیں چل سکتا، کابینہ نے برآمدی صنعت کیلئے گیس سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مارچ کے بعد گیس بحران کم ہوجائےگا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 2023 میں الیکشن کی طرف جائیں گے۔ یہ 90 کی دہائی نہیں کہ آپ سازشوں میں لگے رہیں۔ اپوزیشن کو ڈیڑھ 2سال صبرکرنا پڑے گا اور پھر 5 سال مزید صبر کرنا پڑے گا۔

  • "9”نومبر 1947 کوجونا گڑھ پربھارت نے قبضہ کرلیا:قضبہ واپس لینےکے لیے عمران خان کوآوازیں

    "9”نومبر 1947 کوجونا گڑھ پربھارت نے قبضہ کرلیا:قضبہ واپس لینےکے لیے عمران خان کوآوازیں

    حیدرآباد :”9″نومبر 1947 کوجونا گڑھ پربھارت نے قبضہ کرلیا:قضبہ واپس لینے کا وقت آگیا،اطلاعات کے مطابق ایک طرف قوم آج شاعرمشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش بڑی عقیدت کے ساتھ منارہے ہیں تو دوسری طرف بھارت کے زیرقبضہ جوناگڑھ کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اوریہ پیغام دے رہے ہیں کہ بھارت سےجونا گڑھ کا قبضہ واپس لیا جائے ،

    ادھر اس حوالے سے سوشل میڈیا پرجوناگڑھ کی عوام کی طرف سے پاکستان اورخصوصا عمران خان سے التجا کی جارہی ہے کہ بھارت کے زیرقبضہ علاقوں کو جلد ازاد کروائیں اورمقبوضہ کشمیرکے عوام کی طرف جونا گڑھ کی عوام بھی بھارتی تسلط سے آزاد ہوکرپاکستان میں شامل ہونا چاہتی ہیں لٰہذا کچھ ضرورکیجیئے

    یاد رہے کہ بھارت نے9نومبر1947 کوتقسیم برصغیر کے فوراً بعد عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست جوناگڑھ پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرلیا تھاجہاں مسلمانوں کی حکمرانی تھی ۔

    کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے اس دن کی مناسبت سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جونا گڑھ پر پاکستان کا دعویٰ حق پر مبنی ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ الحاق کی حقیقی دستاویز موجودہے ۔ جوناگڑھ کے اس وقت کے گورنر نواب محبت خان نے 15ستمبر 1947کو نظریہ پاکستان کے مطابق الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق وہ خواب تھا جوبرصغیر کی تقسیم کے وقت قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔ جوناگڑھ کے حکمران اور اس کے لوگوں نے بھارت کے غیر قانونی قبضے سے پہلے پاکستان کے ساتھ الحاق کاعزم ظاہر کیا تھا۔پاکستان جوناگڑھ کے معاملے پر پرعزم ہے کیونکہ اس نے اسے ملک کے نئے سیاسی نقشے میں شامل کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق صرف جوناگڑھ کے عوام کو ہی اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اوربھارت نے تقسیم برصغیر کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر اور جوناگڑھ دونوںپر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    پاکستان جموں وکشمیر اور جوناگڑھ کی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے اور وہ اقوام متحدہ پر زور دیتا ہے کہ وہ کشمیر اور جوناگڑھ کو بھارتی غاصبانہ قبضے سے آزاد کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

  • حافظ نعیم الرحمن کا تحریک بحالی ناظم آباد احتجاجی فیملی واک کے شرکا سے خطاب

    حافظ نعیم الرحمن کا تحریک بحالی ناظم آباد احتجاجی فیملی واک کے شرکا سے خطاب

    ناظم آباد سمیت کراچی بحالی تحریک کامیاب بنانے کا اعلان
    جماعت اسلامی کے تحت ناظم آباد کی تباہ حالی و بربادی کے خلاف اور صورتحال کی بہتری کے لیے جاری تحریک بحالی ناظم آباد کے سلسلے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پیٹرول پمپ (عید گاہ) گول مارکیٹ تک واک نکالی گئی جس میں بچے ، بوڑھے، جوان ،خواتین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    واک سے امیرجماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن، شاہد قریشی، کاٹھیاواڑی برادری کے صدر عبد الرزاق خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    واک سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

    آج ناظم آباد کے مسائل کے حل کے لیے خواتین بھی گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوگئیں ہیں، گول مارکیٹ، ناظم آباد نمبر 3، وہ علاقے ہیں جہاں بڑی بڑی شخصیات رہائش پذیرتھیں، اسکولز اور لائبریریاں آباد تھیں، ان علاقوں کے افراد نے اسپورٹس کی دنیا میں نام پیدا کیا۔

    2001ء میں جب اہل ناظم آباد نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو جماعت اسلامی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان اور ان کی پوری ٹیم نے ناظم آباد کی گلیوں اور سڑکوں کو تعمیر کیا، ریکارڈ، مثالی اور ترقیاتی کام کرائے، آج ناظم آباد کی صورتحال سب کے سامنے ہے، گلیوں اور سڑکوں پر گندا پانی بہہ رہا ہے، پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے، کیا ہمارے بچے ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور ابلتے ہوئے گٹر غلاظت کے ڈھیر دیکھنے کے لیے رہ گئے ہیں؟ پاکستان کے دیگر شہروں میں ٹرانسپورٹ کا نظام کراچی کے ٹیکسوں پر چلتا ہے لیکن کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا ،کراچی منی پاکستان ہے، یہاں تمام زبانیں بولنے والے لوگ رہتے ہیں، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت صرف زبانی جمع خرچ کرتی ہیں لیکن عملاً کراچی کے لیے کوئی پروجیکٹ مکمل نہیں کیا جا رہا، عمران خان اور ان کی ٹیم نے کراچی کے عوام کا استحصال کیا اور کراچی کے لیے جھوٹے اعلانات کے سوا کچھ نہیں کیا۔ موجودہ حکومت نے کراچی کے لیے جتنے بھی پروجیکٹ کے اعلانات کیے وہ سب کے سب جھوٹے نکلے، کراچی سے 26 سو ارب وصول کرنے کے بعد صرف 80 بسیں دے کر احسان کررہے ہیں، ہمیں خیرات نہیں بلکہ ہمارا حق چاہیئے، وفاقی حکومت کو اب کراچی کو اس کا حق دینا ہوگا۔سندھ حکومت کو صرف کراچی کے اداروں پر قبضہ کرنے میں دلچسپی ہے، صوبائی حکومت کراچی کے تمام محکموں پر قبضہ کرکے سمجھ رہی ہے کہ ہم نے کراچی کو فتح کرلیا، اس وقت شہر کو فتح نہیں تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی قبضہ سیاست کی مذمت کرتی ہے، سندھ حکومت کراچی سے 96 فیصد ریونیو وصول کرتی ہے لیکن کراچی کو اپنا نہیں سمجھتی، لسانیت و عصبیت کی بنیاد پر جعلی ڈومسائل بناکر نوکریاں دی جارہی ہیں اور کراچی کا پڑھا لکھا نوجوان طبقہ بے روزگار ہے، لیکن اب ہم ایک قوت بن کر ان جاگیرداروں اور وڈیروں کی مزاحمت کریں گے اور قبضہ کی سیاست کو ختم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام حقوق کراچی تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ وڈیرے اور جاگیردار مقامی سندھیوں کا استحصال کر کے ایوانوں میں پہنچتے ہیں، جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ بلدیاتی ایکٹ ختم ہونا چاہیئے، کراچی کے تین کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کے لیے سرکاری بسیں موجود نہیں ہیں، ہمیں پیکجز کی خیرات نہیں بلکہ ہمارا حق چاہیے، حق نہ دیا گیا تو کراچی کے عوام اپنا حق لینا جانتے ہیں ۔

  • سرینگر کے مختلف علاقوں میں 10دن کیلئے کرفیو نافذ کردیاگیا

    سرینگر کے مختلف علاقوں میں 10دن کیلئے کرفیو نافذ کردیاگیا

    سری نگر:سرینگر کے مختلف علاقوں میں 10دن کیلئے کرفیو نافذ کردیاگیا،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مہلک کورونا وبا کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ مزید 125افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہلک وبا کے باعث وفات پانیوالے تینوں افراد کا تعلق وادی کشمیر سے تھا ۔ قابض حکام نے وادی کشمیر اور جموں ریجن میں سیاہ فنگس کے 49مریضوں کی تصدیق بھی کی ہے۔

    ادھر قابض انتظامیہ نے کورونا وائرس کی آڑ میں سرینگر کے 14علاقوں میں 10دنوں کیلئے کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ کے مطابق سرینگر میں لال بازار، حیدر پورہ،چھانہ پورہ،بمنہ ہمدانیہ کالونی اوربمنہ ہائوسنگ کالونی کے متعد د علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔

    قابض انتظامیہ نے دفعہ 144کے تحت لوگوں کے اجتماعات اورپبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔ یہ کرفیو پیر اور منگل کی درمیانی شب سے نافذ کردیاگیا ہے ۔

    ادھر دوسری طرف اطلاعات کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چینی اداروں نے بھارت کے خلاف سوشل میڈیا مہم تیز کردی اور بھارت کو اروناچل پردیش میں فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے جس کے بعد بھارتی فوج کو ہائی الرٹ پررکھا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چین کی طرف سے جارحانہ سوشل میڈیا مہم پینٹاگون کی ایک حالیہ رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے اروناچل پردیش کے متنازعہ علاقے میں 100 گھروں پر مشتمل ایک گاوں تعمیر کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر مختلف ہینڈل سامنے آئے ہیں جوبھارتی سرحد پر چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کر رہے ہیں۔ایسی ہی ایک تصویر میں بھارتی فوجی چینی فوج کے سامنے کان پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور بظاہراس کامقصد یہ دکھانا ہے کہ بھارت نے لداخ خطے میں چین کے سامنے سر تسلیم خم کیاہے

  • سرگودھا : ٹریفک وارڈن محمد اعظم کا جعلی چالان بکوں کے ذریعے کرپشن کا انکشاف ۔

    سرگودھا : ٹریفک وارڈن محمد اعظم کا جعلی چالان بکوں کے ذریعے کرپشن کا انکشاف ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ٹریفک وارڈن محکمہ ٹریفک پولیس کے افسران سمیت ملازمین کو بھی ماموں بناتا رہا ۔ ٹریفک پولیس میں جعلی چالان بکوں کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپیے لوٹنے کا انکشاف ۔ ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد اعظم نے جعلی چالان بکیں چھپوا رکھی تھیں ۔ جعلی تیار شدہ چالان بیکس سے عرصہ دراز سے چالان کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا ۔ ٹریفک وارڈن شہر کے مختلف مقامات پر دوران ڈیوٹی ناکے لگا کر شہریوں کے جعلی چالان کرتا رہا ۔ نقد چالان کی نقد رقم وصول ٹریفک وارڈن نے ڈرائیوروں سمیت شہریوں کو بھی چونا لگا دیا ۔ لاکھوں کے چلان کی رقم رقم بینک میں جمع ھی نھی ھوئی ۔ ٹریفک وارڈن انسپکٹر اعظم جعلی چلان چیٹ دے کر اصلی نوٹ وصولتا رہا ۔ سرگودھا میں ٹریفک وارڈن کی مبینہ کرپشن پر ڈی پی او ذوالفقار احمد کا سخت ایکشن ۔ ٹریفک وارڈن محمد اعظم کو معطل کر دیا گیا ۔ ٹریفک وارڈن کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔ ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کو انکوائری کا حکم ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا ۔ کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ملوث تمام کرداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

  • اروناچل پردیش واپس لینے کی چین کی دھمکی کے بعد بھارتی فوج ہائی الرٹ

    اروناچل پردیش واپس لینے کی چین کی دھمکی کے بعد بھارتی فوج ہائی الرٹ

    نئی دہلی:اروناچل پردیش واپس لینے کی چین کی دھمکی کے بعد بھارتی فوج ہائی الرٹ ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چینی اداروں نے بھارت کے خلاف سوشل میڈیا مہم تیز کردی اور بھارت کو اروناچل پردیش میں فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے جس کے بعد بھارتی فوج کو ہائی الرٹ پررکھا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چین کی طرف سے جارحانہ سوشل میڈیا مہم پینٹاگون کی ایک حالیہ رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے اروناچل پردیش کے متنازعہ علاقے میں 100 گھروں پر مشتمل ایک گاوں تعمیر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر مختلف ہینڈل سامنے آئے ہیں جوبھارتی سرحد پر چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کر رہے ہیں۔ایسی ہی ایک تصویر میں بھارتی فوجی چینی فوج کے سامنے کان پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور بظاہراس کامقصد یہ دکھانا ہے کہ بھارت نے لداخ خطے میں چین کے سامنے سر تسلیم خم کیاہے۔

    اکنامک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر بھارتی سرحد پر تعینات پی ایل اے کے فوجیوں کی تصاویر اور معلومات سے بھرا ہوا ہے۔ بھارت نے حال ہی میں اس سلسلے میں لداخ اور اروناچل پردیش دونوں سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیاہے۔یہ پیش رفت امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ جاری ہونے کے دو دن بعد سامنے آئی ہے۔

    رپورٹ کے بعد ایک ٹویٹر پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چینی فوج نے ڈونگ ژانگ آبشار پر کنٹرول حاصل کرنے کے ارادے سے اروناچل پردیش میں توانگ سرحد کی طرف پیش قدمی کی ہے۔ چین کے تصدیق شدہ سے سرکاری میڈیا کے ایک اکاونٹ کی ایک اور ٹویٹر پوسٹ 2020 میں لداخ کی وادی گالوان میں تصادم کے بارے میں تھی جو گزشتہ45 سال میں سرحدی علاقے کی بدترین جھڑپوں میں سے ایک ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں سرحدی مسائل کو حل کرنے میں فوجی مذاکرات ناکام رہے ہیں کیونکہ چینی فوج گاگرا، ہاٹ اسپرنگس اور ڈیمچوک کے مقامات سے اپنی فوجیں واپس بلانے پر راضی نہیں ہوئی۔ چینی فوج نے بھارتی فوج کو اسٹریٹجک لحاظ سے اہم میدانی علاقے ڈیپسانگ میں گشت کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا۔

  • نواز شریف کی جائیداد ہو گی نیلام،مگر کب؟ اعلان ہو گیا

    نواز شریف کی جائیداد ہو گی نیلام،مگر کب؟ اعلان ہو گیا

    نواز شریف کی جائیداد ہو گی نیلام،مگر کب؟ اعلان ہو گیا
    لاہور:اشتہاری اورمفرورنواز شریف کی جائیدادیں 19 نومبر کو نیلام کردی جائیں‌:اسسٹنٹ کمشنرلاہور نے حکم دے دیا ، اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ نے 19 نومبر کو نواز شریف کی لاہور کی زمین کی فروخت کے لیے نیلامی کا اعلان کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر لاہور نے احتساب عدالت کے اپریل کے فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور میں جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 135 اپر مال لاہور کے نام سے مشہور جائیداد کی نیلامی، موضع میاں میر، تحصیل کینٹ میں واقع ہے۔ نیلامی لاہور 19-11-2021 بروز جمعہ صبح 10:00 بجے اسسٹنٹ کمشنر آفس کینٹ کے احاطے میں کی جائے گی

     

     

    خیال رہےکہ رواں سال اپریل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی غیرمنقولہ جائیدادکی نیلامی کا حکم دیا تھا۔

    توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے معاملے پر نیب نے احتساب عدالت نمبر 3 میں درخواست دائر کی تھی۔

    نیب کی درخواست کے متن میں تحریر تھا کہ متعلقہ حکام کوضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنےکی ہدایت کی جائے، نیب کا درخواست میں موقف تھا کہ نوازشریف نےجان بوجھ کر سرنڈر نہیں کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے سے متعلق درحواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی تھیں‌۔

     

     

     

    نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے مختصر فیصلہ سنایا۔

    جائیدادوں کی نیلامی رکوانے سے متعلق درخواستیں میاں اقبال برکت، محمد اشرف اور اسلم عزیز کی جانب سے دائر گئی تھیں۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار کے پاس متبادل فورم موجود ہے اور نیلامی رکوانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

    اس کے علاوہ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ متبادل فورم موجود ہونے پر ہائی کورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت یہ درخواستیں نہیں سن سکتی