Baaghi TV

Author: +9251

  • کوئٹہ:طلبا کے اغوا کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی کے باہراحتجاج

    کوئٹہ:طلبا کے اغوا کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی کے باہراحتجاج

    کوئٹہ:کوئٹہ:طلبا کے اغوا کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی کے باہراحتجاج ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں 2طلباء کے اغواء کیخلاف بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ کو آمد رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے اور احتجاجی جاری ہے

    باغی ٹی وی کوکوئٹہ سے ملنےوالی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ 5 نومبر کو بلوچستان یونیورسٹی کے 2 طلباء لاپتہ ہوگئے تھے

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ کو طلباء تنظیموں نے بند کردیا .ادھر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کے طور پر طلباء نے بلوچستان یونیورسٹی میں جاری پیپرز کا بھی بائیکارٹ کردیا

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ طلبا تنظیمون نے کہا ہے کہ جب تک طلباء کو منظرعام پر نہیں لایا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کی طلبا تنظیموں نے کہاہے کہ طلباء کی بازیابی تک جاری پیپرز کا بھی بائیکارٹ کیا جائے گا

    یاد رہے کہ چند دن پہلے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے تھے۔

    بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ پر ڈیوٹی پر مامور پولیس ٹرک کو موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

    صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگوکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار یونیورسٹی کے سامنے احتجاج پر بیٹھے طلبا کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

    انہوں نے کہا کہ حملہ آور طلبا کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ شرپسند طلبا کو نشانہ بناکر افراتفری پھیلانا چاہ رہے تھے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں سریاب روڑ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی تھی، لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نظر نہیں‌ آئی ۔

    انہوں نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو تمام وسائل اور معاونت فراہم کرے گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

  • پاکستانی کرنسی میں تبدیلی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی بیان جاری کر دیا

    پاکستانی کرنسی میں تبدیلی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی بیان جاری کر دیا

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چند عناصر نے یہ سنسنی پھیلائی کہ2021میں اسٹیٹ بنک نئی پاکستانی کرنسی متعارف کروا رہا ہے لہذا پرانی کرنسی فروخت یا تبدیل کر لیں

    اس حوالے سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے فوراً اپنے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا لہزا تمام صارفین ہوشیار رہیں تاحال ایسا کوئی عمل ابھی تک زیر غور نہیں ہے

    چند شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر نے یہ سنسنی صرف اور صرف فراڈ کیلئے پھیلائی ہے لہزا تمام لوگ اس سے خبردار رہیں اور کسی قسم کی کوئی کرنسی تبدیل نہ کروائیں اور ایسے نوسر بازوں کی نشاندہی کریں جو یہ سنسنی پھیلا رہے ہیں

  • کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے وبائی امراض پھوٹ چکے ہیں، حنید لاکھانی

    کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے وبائی امراض پھوٹ چکے ہیں، حنید لاکھانی

    معروف سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ شہر قائد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں مختلف وبائی امراض پھیل رہے ہیں کراچی کے وہ علاقے جہاں غریب یا متوسط گھرانے رہ رہے ہیں وہاں صفائی ستھرائی کا کوئی جامع نظام نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ گندگی پھیل رہی ہے اور گندی گلیوں میں جب بچے کھیلتے ہیں تو مختلف جراثیم لگنے سے وہ بیمار ہوجاتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا ، حنیدلاکھانی نے کہا کہ کراچی میں کچرے کے ڈھیرو ں سے اٹھنے والا تعفن اوربدبو نے شہریوں کو شدید ذہنی کوفت اور اذیت میں مبتلا کردیا ہے کئی ماہ تک کراچی کی شاہراہوں ہر کچر ا پڑ ا رہتا ہے لیکن انتظامیہ کے پاس اس کو ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی منصوبہ بندی یا وقت نہیں ہوتا جس کی وجہ سے کراچی کی شاہراہیں بھی تباہ ہورہی ہیں اور آدھی سڑک پر کچرا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی سے صفائی ستھرائی کے معاملات اور نظام تباہ و برباد ہوچکا ہے جبکہ شہر کی صفائی کے لیئے جاری ہونے والا فنڈ بھی کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا ایسا شہر ہے جہاں سے اربوں کا ٹیکس جمع ہوتا ہے بیرون ممالک سے لوگ کراچی آتے ہیں بڑی بڑی کاروباری شخصیات اور سیاسی و سماجی شخصیات اس شہر میں بستی ہیں لیکن ان سب کے باوجود کراچی میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں اور یہ گندگی کا یہ مسئلہ کو ئی ایک روز یا ایک ماہ کا نہیں ہے کہ جو انتظامیہ کو نظر نہ آتا ہو سالوں سے شہر میں گندگی کے ڈھیر، سیوریج نظام کی تباہی، نکاسی آب کے سسٹم کا نہ ہوتا سمیت دیگر ایسے مسائل ہیں جو صرف اور صرف انتظامیہ کی سستی اور نا اہلی کی وجہ سے ہیں ورنہ اگر انتظامیہ اپنی ذمہ داریوںکو احسن اور پوری ایمانداری سے نبھائے تو یہ مسائل تو پیداہی نہ ہوں یہ وہ مسائل ہیں جن کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی کو کسی سازش کے تحت گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا ہے لیکن باشعور کراچی کے شہری اپنے شہر کو کسی بھی سازش کا چال کا شکار نہیں ہونے دیں گے

  • پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی

    پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی

    کراچی : پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی ۔
    کراچی کی ملیرکورٹ نے ناظم جوکھیوقتل کیس میں پیپلزپارٹی کیایم پی اے جام اویس سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی ہے۔ملیرکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی ،پولیس نے مرکزی ملزم رکن صوبائی اسمبلی جام اویس کو عدالت میں پیش کیا۔
    جام اویس کی پیشی پر ملیرکورٹ میں وکلا نے جام اویس کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

    جبکہ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد مزید دو ملزمان مفرور ہیں، مفرور ملزمان سے متعلق تفتیش کرنی ہے، تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔جس پر عدالت نے ناظم جوکھیوقتل کیس میں جام اویس سمیت 3ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3دن کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

  • مہنگائی کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے،مفتی نعمان نعیم

    مہنگائی کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے،مفتی نعمان نعیم

    جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے، بے ہنگم مشکلات کے پیش نظرعوام کی ذرائع آمدنی کاانتظام کرنا حکومت کے اخلاقی، آئینی اورفرائض میں شامل ہے، روز مرہ کی اشیا خورد ونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں غریب کے منہ کا نوالہ چھین رہی ہیں،سیاستدانوں ،حکمرانوںاوررفاہی ادروں کو عوامی دادرسی کیلئے اپنااپناکرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔
    ان خیالات اظہار گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے مزدوررہنماں سے گفتگوکرتے ہوئے مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا نعمان نعیم نے کیا ، اس موقع پر انہوں نے بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ داران کو کم آمدن والے گھرانوں کی مالی معاونت کیلئے اقدامات اٹھنے کا حکم دیا،ان کا کہنا تھاکہ بیرون ممالک میں مہنگائی کا تناسب پاکستان سے زیادہ ہے یہ حقیقت ہے لیکن وہاں روزگار اور تنخواہوں کا تناسب یہاں سے بہتر ہے اس لیے اس طرح سے موازانہ کرنے سے پہلے معروضی حالات کا بھی جائزہ لینا چاہیے ، بے ہنگم مشکلات کے پیش نظرعوام کی ذرائع آمدنی کاانتظام کرنا حکومت کی اخلاقی، آئینی فرائض میں شامل ہے۔
    انہوں نے کہاکہ عوام نے حکمرانوں کا انتخاب اچھی توقعات کے ساتھ کیا ہے اور حکمران طبقے کے ماضی میں دعوے بھی ایسے رہے ہیں جن سے جان چھڑایا نہیں جاسکتا ، عوام شکوی شکایت کا حق رکھتی ہے، انہیں یہ کہہ کر خاموش نہیں کیاجاسکتا کہ ”عالمی سطحی پر مہنگائی ہی” بلکہ ٹھوس اقدامات پر توجہ دینی ہوگی اور شہروں میں پرائس کنٹرول اتھارٹی کو منظم کرکے نرخوں کے جانچ پڑتال کے نظام میں بہتری لانی ہوگی ۔

  • لیاری جنرل اسپتال میں انڈو اسکوپی کا شعبہ قائم ہو گیا

    لیاری جنرل اسپتال میں انڈو اسکوپی کا شعبہ قائم ہو گیا

    لیاری میڈیکل کالج کی انتظامیہ حکومت سندھ کے ویژن کے مطابق لیاری کے غریب عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،ٹیم ورک کیوجہ سے لیاری جنرل اسپتال کے مریضوں کو دیگر سرکاری اسپتال منتقل کرنے کاعمل نہ ہونے کے برابر ہو گیا ہے بلکہ تدریسی اسپتال میں بہتر سہولیات کی بناء پر دیگر سرکاری اسپتالوں کے مریض لیاری اسپتال میں علاج کرانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔
    ان خیالات کا اظہار شہید محترمہ بے نظیر بھٹو لیاری میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر انجم رحمان نے اسپتال میں انڈو اسکوپی ڈیپارٹمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر زبیر آغا ،ڈاکٹر بروہی ،عذیر رستم بلوچ ،اقبال انصاری،جمیل شاہ ،ملا عبد الغنی ،اعجاز بلوچ ،عاطف بلوچ ،عاصم بلوچ ،ریاض بابل اور دیگر بھی موجود تھے ۔
    پروفیسر انجم رحمان نے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو لیاری جنرل اسپتال کو کراچی کا مثالی سرکاری اسپتال بنانے کی خواہاں ہیں وہ اپنی طبی اور نیم طبی عملے کی ٹیم کے ہمراہ شب روز اسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجے کی سہولیات کو بہتر اور جدید بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔اس موقع پر طبی اور نیم طبی عملے نے پروفیسر انجم رحمان گلدستے پیش کئے ۔

  • خاتون نے سگے بھتیجے پر زیادتی کا الزام لگا دیا

    خاتون نے سگے بھتیجے پر زیادتی کا الزام لگا دیا

    اوڈیرولال کی رہائشی خاتون نے اپنے بھتیجے پر مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہالا کے علاقے اوڈیرولال کی رہائشی خاتون نے اپنے سگے بھتیجے پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور منہ بند رکھنے کے لئے دھمکیاں دے رہا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس کا بھتیجا شوکت اسے اوطاق پر لے گیا اور زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، میں دہائی دیتی رہی کہ ظلم مت کرو لیکن اس نے ایک نہ سنی اور زیادتی کا نشانہ بناڈالااور جب واقعہ کی رپورٹ درج کرانے تھانے گئی تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے مجھ پر طنز کے تیر برسانا شروع کردیئے۔
    خاتون نے کہاکہ بھتیجا زیادتی کے بعد منہ بند رکھنے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے، اس نے کہاکہ زبان کھولنے پر وہ مجھے قتل کردے گا، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے درخواست ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔

  • کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد

    کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد

    کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد
    لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، نئے تعینات ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کی۔
    واضح رہے رواں سال 26 اکتوبر کو پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئندہ کیلئے باقاعدہ نئے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس( ڈی جی آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دستخط کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاور کا عہدہ سنبھال لیں گے ۔

  • کرونا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہونے والی دو طرفہ تجارتی کوششوں کو نئے جذبے سے شروع کیا جائے گا. میتھو تھو زالی ہائی کمشنرجنوبی افریقہ

    کرونا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہونے والی دو طرفہ تجارتی کوششوں کو نئے جذبے سے شروع کیا جائے گا. میتھو تھو زالی ہائی کمشنرجنوبی افریقہ

    فیصل آباد (عثمان صادق) کرونا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہونے والی دو طرفہ تجارتی کوششوں کو نئے جذبے سے شروع کیا جائے گا تاکہ دونوں ملکوں کے پوٹینشل کے مطابق تجارت کو بڑھایاجا سکے۔ یہ بات جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر میتھو تھو زالی ماڈی کیزا نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پاکستان کی ”Look Africa“پالیسی کو بھی سراہا اور کہا کہ اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کا مشترکہ کمیشن کلیدی کردار ادا کر رہا تھا مگر کرونا کی وجہ سے سارا معاملہ تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اَ ب ہم نے دوبارہ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں اور توقع ہے کہ اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو قریب لانے کیلئے مختصر اور طویل المدتی حکمت عملی اختیار کی جائے گی تاکہ پائیدار بنیادوں پر باہمی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔ ویزا کے بارے میں مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ سنجیدہ کاروباری افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا مگر بدقسمتی سے ایجنٹوں کے ذریعے جنوبی افریقہ آنے والوں کی ایک بڑی تعدادواپس نہیں جاتی جس کی وجہ سے اُن کے ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے اور اس وجہ سے ہمیں ویزوں کے اجراء میں زیادہ احتیاط سے کام لینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد ویزے کے سلسلہ میں براہ راست اُن کے دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں تاکہ اُن کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلہ میں فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی ضرورت پر بھی زور دیا اور دونوں ملکوں کے چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کی تجویز کو بھی سراہا اور کہا کہ اس سلسلہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ کرونا کے بعد اَب حالات کافی بہتر ہیں اور ہمیں اس صورتحال سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کا مختصر تعارف پیش کیا اور کہا کہ یہاں قائم ہونے والے جدید صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دوطرفہ تجارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات کے باوجود ابھی تک ہماری باہمی تجارت لاکھوں میں ہے جسے اربوں تک ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر نے صنعتی، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مقامی تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جس سے یہاں جدید اور ہائی ٹیک صنعتوں کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کا تجارتی وفد جنوبی افریقہ بھیجنے اور دونوں ملکوں کے سرکردہ چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کی اہمیت پربھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں سنگل کنٹری نمائشوں کا بھی تسلسل سے انعقاد کرنا چاہیے۔ اس موقع پر سوال و جواب کی بھی نشست ہوئی جس میں محمد فاضل، سہیل بٹ، انجینئر احمد حسن، انجینئر عاصم منیر اور دیگر شرکاء نے حصہ لیا۔ آخر میں سینئر نائب صدر عمران محمود شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ رانا محمد سکندر اعظم خاں نے صدر عاطف منیر شیخ کے ہمراہ جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر وومن چیمبر کی صدر محترمہ نگہت شاہد، سابق صدر چوہدری محمد نواز اور رانا اکرام اللہ بھی موجود تھے۔

  • کراچی میں دودھ 140 روپے لیٹر جبکہ دہی 220 روپے کلو کردیا گیا

    کراچی میں دودھ 140 روپے لیٹر جبکہ دہی 220 روپے کلو کردیا گیا

    شہر میں مافیا نے دودھ مہنگا کردیا جس کے نتیجے میں دودھ 140 روپے لیٹر جبکہ دہی 220 روپے کلو کردیا گیا۔

    کراچی میں دودھ سرکاری نرخ سے 46 روپے زائد میں فروخت ہونے لگا۔ ڈیری مافیا نے 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دو ماہ بعد فی لیٹر قیمت میں مزید 30 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

    کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت 25 اکتوبر اور 4 نومبر کو متعلقہ ایسوسی ایشنز کے اجلاس منعقد ہوچکے ہیں اور 4 نومبر کو ڈیری فارمرز ہول سیلرز اجلاس میں تخمینہ مرتب کرنے کے لیے کمیٹی بنادی گئی تھی۔ قیمت کے تعین کے حوالے سے قائم کمیٹی کی سفارشات سے قبل اضافہ غیر قانونی ہے۔