Baaghi TV

Author: +9251

  • ناظم جوکھیو قتل کیس، پولیس کا تفتیشی افسر تبدیل

    ناظم جوکھیو قتل کیس، پولیس کا تفتیشی افسر تبدیل

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں کیس پولیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا گیا ، جس کے بعد نئے تفتیشی افسر نے عدالت سے تفتیش کے لئے مزید وقت کی استدعا کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس کی ملیر کورٹ میں سماعت ہوئی ، جس میں وکیل مدعی نے کہا ملزم جام اویس کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کو نشاندہی پر ایس ایچ او میمن گوٹھ نے ملزم کو ہتھکڑی لگائی‌۔

    جس پر عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہاراگر ایسا ہی چلتا رہا توآپ کے خلاف کارروائی کریں گے، مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا نہ فارم ہاؤس کی سی سی ٹی وی لی۔

    مقتول کا موبائل بھی برآمد نہیں کیا جاسکا نہ ہی سی ڈی آر کرایا گیا۔

    وکیل نے استدعا کی کہ مقتول کا موبائل بھی برآمد نہیں کیا جاسکا نہ ہی سی ڈی آر کرایا گیا، مقدمے میں دہشتگردی، اغوا اور دھمکانے کی دفعات شامل کی جائیں۔

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا جبکہ نئے تفتیشی افسر نے تفتیش کے لئے مزید وقت کی استدعا کردی۔

    اس سے قبل ناظم جوکھیو قتل کیس میں کراچی کی ملیر کورٹ نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کرتے ہوئے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی تھی۔

  • فیصل آباد میں چینی کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں

    فیصل آباد میں چینی کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں

    فیصل آباد(عثمان صادق) ضلع بھر میں چینی کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ محمد زبیر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرکے32ہزار کلو گھی،3سو بوری چینی قبضہ میں لیکر گودامز سیل اور دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ملک ظفر 240موڑ کے گودام پر چھاپہ مار کر وہاں سے 32ہزار کلو گھی،3سو بوری چینی برآمد کرلی جبکہ شیخ اشرف کو سرکاری نرخوں سے زائد ریٹ پر چینی فروخت کرنے اورشیخ یعقوب غلہ منڈی کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو زائد نرخوں پر اشیائےخورونوش کی فراہمی کسی صورت قبول نہیں اور ذخیرہ اندوزوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پرمزید 9 دکانیں سیل، 7دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اورموقع سے 4۔افراد کو گرفتار کرادیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں سارا دن سرگرم رہے اورچینی مہنگے داموں فروخت کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔علاوہ ازیں 1876۔انسپکشنز کرکے پھل،سبزیاں،گوشت اورکریانہ کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے111 ناجائزمنافع خوروں کو پونے تین لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔

  • سرگودھا : شاہپور جیل میں قیدیوں کیلیٸے بیرکوں میں ایل سی ڈیز لگا دی گٸیں ۔

    سرگودھا : شاہپور جیل میں قیدیوں کیلیٸے بیرکوں میں ایل سی ڈیز لگا دی گٸیں ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شاہپور میں قیدیوں کیلیٸے ایل سی ڈیز لگا دی گٸیں ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل میاں انصر کی کارکردگی قابل تعریف ۔

    سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل شاہپور میاں انصر نے قیدیوں کیلیٸے بیرکوں میں نٸی ایل سی ڈیز لگوا دیں ۔ اس سے قبل بھی سپرنٹنڈنٹ میاں انصر اپنی کارکردگی و خوش اخلاقی کی بدولت عوامی سماجی حلقوں و قیدیوں میں کافی مقبول ھیں ۔ جیل ذراٸع کے مطابق میاں انصر کی تعیناتی سے لیکر اب تک شاہپور جیل میں صحیح معنوں میں تبدیلی دیکھنے کو آٸی ھے ۔ افسران سے لیکر اہلکاران تک تمام اپنی ڈیوٹی کے فراٸض بخوبی اور خوش اخلاقی سے ادا کر رھے ھیں ۔ جیل میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ھے ۔ قیدیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے اور جیل میں امن و امان و کرپشن فری کرنے میں سپرنٹنڈنٹ جیل میاں انصر انتہاٸی اہم کردار ادا کر رھے ھیں ۔ جس کی مثال اس سے قبل کم ہی ملتی ھے ۔ شاہپور جیل میں آٸے قیدیوں اور انکے لواحقین کی ملاقات کو بھی بہترین انداز سے کروایا جاتا ھے ۔ جیل افسران عوام کو ذلیل کرنے کی بجاٸے عوامی خدمت میں پیش پیش ھیں ۔ جس کی وجہ سے سپرنٹنڈنٹ جیل شاہپور میاں انصر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رھا ھے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل شاہپور میاں انصر کی کارکردگی ، اور جیل میں قیدیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے اور جیل کے ماحول کو بہتر کرنے و جیل کو کرپشن فری بنانے کی خدمات کو سراہتے ہوٸے انکو خراج تحسین پیش کیا ۔

  • سرگودھا : واٹرسپلاٸی نظام انتظامیہ کی غفلت کے باعث تباہ حالی کا شکار ۔

    سرگودھا : واٹرسپلاٸی نظام انتظامیہ کی غفلت کے باعث تباہ حالی کا شکار ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) واٹر سپلائی کا تباہ حال نظام عوامی مسائل میں اضافہ کا باعث، زیر زمین پانی مضر صحت، واٹر سپلائی کے تالاب گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، لوگ مختلف مہلک امراض کا شکار اور دور دراز سے پانی لانے یا خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں میٹروپولیٹین حکام اور واٹر سپلائی ذمہ داتان کے ساتھ مقامی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور ممبران اسمبلی کی حالات سے چشم پوشی کے باعث صورت حال ابتر ہوچکی ہے، سرگودھا کے زیر زمین مضر صحت پانی کی وجہ سے آبادی کا انحصار واٹر سپلائی پر ہوتا ہے مگر زیر زمین بچھی ہوئی واٹر سپلائی اور سیوریج لائنیں بوسیدہ اور اکثر علاقوں میں سیوریج کا پانی مکس ہوجانے کی وجہ سے یہ پانی بھی قابل استعمال نہیں رہتا، دوسری جانب واٹر سپلائی کے تالاب بھی گندگی کا ڈھیر بن چکے ہیں ۔ واٹر سپلائی تالابوں کی کئی عشروں سے تالابوں کی صفائی نہ ہونے سے حالات ابتر ہیں، انہی عوامل کی وجہ سے لوگ شدید مسائل اور مختلف بیماریوں کا شکار ہیں اور پانی خرید کر یا دور دراز علاقوں سے بھر کر لانے پر مجبور ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ۔
    عوام کا مطالبہ ہے کہ ارباب اختیار اس سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حالات کی بہتری کیلئے حقیقی کردار ادا کریں تاکہ اہل سرگودھا کو اس مستقل عذاب سے نجات مل سکے ۔

  • سرگودھا ۔ تحصیل بھلوال میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

    سرگودھا ۔ تحصیل بھلوال میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تحصیل بھلوال میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک نوجوان جانبحق دوسرا شدید زخمی ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا کے علاقے پرانا بھلوال کے رہائشی صدام ولد محمد الیاس ساکن پرانا بھلوال کی محمدنوید وغیرہ کے ساتھ پرانی دشمنی چلی آرہی تھی گزشتہ شام نوید نامی شخص نے صدام اور اسکے ساتھی مقیط احمد ساکن منظور حیات کالونی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں مقیط احمد نامی نوجوان فائر لگنے سے موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ صدام گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیاتھانہ بھلوال پولیس نے جاعہ وقوعہ پر جاکر قتل ہونیوالے مقیط احمد کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال پہنچا دیااور ابتدائی کاروائی شروع کردی

  • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور منعقد ہوا۔اہم امورمیں پیشرفت

    پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور منعقد ہوا۔اہم امورمیں پیشرفت

    اسلام آباد :پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور منعقد ہوا۔اہم امورمیں پیشرفت،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت (BPC) کا چوتھا دور آج شام منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کی جبکہ کینیڈین وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے کی۔

    دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے وسیع رینج کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ انتخابات کے بعد اپنے اپنے کینیڈین ہم منصبوں کو مبارکباد کے پیغامات پہنچائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ وسیع تر اور کثیر جہتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    سیکرٹری خارجہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان مضبوطی سے جیو اکنامکس کی ضروریات پر توجہ دے رہا ہے اور ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جو امن، ترقیاتی شراکت داری اور علاقائی روابط کو فروغ دیں۔

    سیکرٹری خارجہ نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے سہولت کار سرمایہ کاری اور تجارتی نظام سے آگاہ کیا اور کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور ایک بڑی صارف مارکیٹ سے منافع اور ملک اور خطے میں مضبوط اقتصادی مواقع حاصل کرنے کی دعوت دی۔

    سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ COVID-19 کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے دوبارہ شروع کیے جائیں اور دوطرفہ تعلقات کے وسیع امکانات کو پوری طرح محسوس کیا جائے۔

    سیکرٹری خارجہ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے مثبت تعاون کو اجاگر کیا جو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کی حیثیت رکھتے ہیں‌۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر نقل و حرکت کو آسان بنانے کی ضرورت ہے اور امید ظاہر کی کہ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے تحت مزید پاکستانی طلباء کینیڈا کا سفر کرنے کے قابل ہوں گے۔

    انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ سیکورٹی کی صورتحال میں بڑی بہتری کے پیش نظر، کینیڈا اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کر سکتا ہے تاکہ لوگوں کو دونوں ممالک میں سفر کرنے اور کاروبار کو ترقی دینے کے قابل بنایا جا سکے۔

    علاقائی تناظر میں سیکرٹری خارجہ نے افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور دیرپا امن و استحکام کے لیے افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کی مسلسل اور مثبت شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔

    اس موقع پرسیکرٹری خارجہ نے افغانستان میں فوری انسانی اور اقتصادی چیلنجز پر زور دیا اور افغان عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کی رہائی ایک اور قدم تھا جو اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے ان قوتوں کے خلاف بھی خبردار کیا جو "بگاڑنے والوں” کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

    سیکرٹری خارجہ نے جموں و کشمیر کے تنازع سمیت ایشیا میں امن و استحکام کے مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کیا۔

    کینیڈین نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک دیرینہ دوست ہے اور کینیڈا کی پاکستان کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے افغانستان سے کینیڈین شہریوں کے انخلا میں پاکستان کی مدد کو سراہتے ہوئے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    دونوں فریقوں نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے تعمیری اور بامعنی طور پر مصروف رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • ٹی 20ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی فتح ،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی طرف سے مبارکبادیں

    ٹی 20ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی فتح ،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی طرف سے مبارکبادیں

    لاہور: ٹی 20ورلڈ کپ:قومی ٹیم کی فتح ،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی طرف سے مبارکبادیں ،اطلاعات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں مسلسل 5ویں کامیابی حاصل کرنے پر صدر مملکت،وزیراعظم آفس اور دیگر کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

     

    شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے گروپ 2 میں اپنے پانچویں اور آخری میچ میں سکاٹ لینڈ کو 72رنز سے شکست دی اور اس گروپ میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کی۔

     

    صدر مملکت

    قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کو مبارک ہو، جیتنا ایک اچھی عادت بن جاتی ہے، دو اور پرفارمنس باقی ہیں۔ اپنی کارکردگی کو جاری رکھیں اور آپ انشاء اللہ فاتح بن کر گھر آئیں گے۔

     

    وزیراعظم آفس

    وزیراعظم آفس کی جانب سے نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ٹیم پاکستان کی شاندار پرفارمنس پر پوری کو فخر ہے، قومی ٹیم کی کارکردگی ابھی تک متاثر کن رہی، بابر الیون کو سیمی فائنل کے لیے ’’بیسٹ آف لک‘‘ کہہ دیا اور کہا کہ انشاء اللہ ٹی 20 کی ٹرافی پاکستان آئے گی۔

    فواد چودھری

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ بھارت کے لئے بڑی خبر!، بھارتی ٹیم نمیبیا کے خلاف تین اوورز میں میچ ختم کرے تو جلد ائیرپورٹ پہنچ سکتی ہے۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قومی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پانچویں فتح بھی مبارک، آج کا میلہ شعیب ملک نے لوٹ لیا ،بابر اعظم نے ایک بارپھر کیپٹن اننگز کھیل کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نےسکاٹ لینڈ کو ہرا کر ورلڈکپ میں نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا، پاکستانی ٹیم نے بھارت،نیوزی لینڈ،افغانستان، نمیبیا کے بعد آج سکاٹ لینڈکو آسانی سے شکست دی، کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کے میچوں میں شاندار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سیمی فائنل میں بھی مخالف ٹیم کو زیر کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی:رمیزراجہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر کہا کہ پاکستانی ٹیم کی ایک اور متاثر کن پرفارمنس پانچوں میچز جیتے، قومی ٹیم کی نا قابل یقین پرفارمنس ،فائنل میں بھی اسی سپرٹ سے جائیں گے۔

  • ناظم جوکھیوقتل کیس: میڈیکل رپورٹ میں تشددکی تصدیق:سندھ حکومت سخت پریشان

    ناظم جوکھیوقتل کیس: میڈیکل رپورٹ میں تشددکی تصدیق:سندھ حکومت سخت پریشان

    کراچی :ناظم جوکھیوقتل کیس: میڈیکل رپورٹ میں تشددکی تصدیق:سندھ حکومت سخت پریشان،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ میڈيکولیگل رپورٹ کے مطابق ناظم جوکھیو کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، سر ، چہرے اور ہاتھ پاؤں پر بڑے بڑے نیل کے نشانات پائے گئے۔

    اس کے علاوہ پیٹھ اور جسم کے پچھلے حصے پر بھی رگڑ کے زخم موجود تھے، دونوں ہاتھوں پر کافی زیادہ سوجن تھی ، دماغ کے اندر خون کے لوتھڑے ملے ، سر پر چوٹ کے نشانات بھی پائے گئے ، ہاتھ پاؤں پر باندھنے کے نشانات نہیں ملے، سینے اور رانوں پر نیل کے بڑے بڑے نشانات اور زخم پائےگئے۔

    رپورٹ کے مطابق پھندا یا لٹکا کرگلا گھٹنے کے نشانات یا ہڈیاں ٹوٹنےکے شواہد نہیں ملے ۔

    واضح رہےکہ دو روز قبل ملیر کے علاقے میمن گوٹھ کے قریب سے ناظم جوکھیو نامی شخص کی لاش ملی تھی جس سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں کہ ناظم جوکھیو نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کےشکار کی ویڈیو وائرل کی تھی۔

    ناظم جوکھیو کے اہل خانہ کا الزام ہےکہ ناظم نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے مہمانوں کے شکارکی ویڈیو وائرل کی تھی، ویڈیو منظر عام پرآنے کے بعد ناظم جوکھیو کو جام اویس نے ملیر میں اپنے گھر بلاکر وحشیانہ تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

    لواحقین کے احتجاج کے بعد نامزد ملزم پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے میمن گوٹھ تھانے میں پولیس کو گرفتاری دیدی، گذشتہ روز مقامی عدالت نے جام اویس اور گرفتار 2 ملزمان کو3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

    سندھ حکومت کی جانب سے قتل کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی سربراہی میں 8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

  • تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹادی گئی, وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا

    تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹادی گئی, وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا

    اسلام آباد:تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹادی گئی, وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم لسٹ سے نکال دیا جس کا نوٹیفکشین بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ آج کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے کا نوٹفیکشن جاری کر دیا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق کر دی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی۔

    تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سب سیکشن ایک کے تحت کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالا گیا ہے،انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت شیڈول فرسٹ میں رکھا گیا تھا۔

     

     

    نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر 15 اپریل 2021 کو کالعدم تنظیم قرار دیا گیا تھا ،تحریک لبیک پاکستان کی آئین اور قانون پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی پر نام کالعدم کی فہرست سے نکالا گیا ہے جبکہ تنظیم پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

    قبل ازیں پنجاب کابنیہ نے تحریک لبیک کا نام کالعدم کی لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی اور وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارشات کی منظوری دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے معاہدے کے تمام نکات پر عمل درآمد کردیا ، پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے،

    یہ بھی یاد رہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے اکیس سو سے زائد گرفتار احتجاجی کارکنوں کو رہا کردیا گیا جبکہ مقدمات کے حامل پر افراد بارے عدالتوں میں حکومت پنجاب نرم رویہ اختیار کرے گی ۔

  • پاکستان زندہ باد:پاکستان کی جیت سے ملک بھر میں عید کا سماں:بھارت ہوگیا پریشان:مبشرلقمان

    پاکستان زندہ باد:پاکستان کی جیت سے ملک بھر میں عید کا سماں:بھارت ہوگیا پریشان:مبشرلقمان

    لاہور:پاکستان زندہ باد:اللہ کے فضل سے پاکستان آج بھی جیت گیا،پاکستان میں عید کا سماں:اطلاعات کے مطابق پاکستان کی اسکاٹ لیند سے جیت پرمعروف تجزیہ نگار،سینئرصحافی مبشرلقمان نے سب سے پہلے "پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے

    مبشرلقمان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت پراللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو اللہ نے کامیابی دے کرسب پرپاکستانی کی فوقیت مسلمہ کردی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کے میچ کی جیت کا فلسفہ پاکستان زندہ باد کی صورت میں پھرابھرا ہے

     

     

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں مبشرلقمان نے کہا ہے کہ ٹیم نے میچ پریکٹس نہ ہونے کے باوجود تمام میچ جیت لیے۔ پاکستان کی پئے درپئے فتح پر آج ہم فخر کرتے ہیں۔

    دوسری طرف انہوں بھارت کے نام ایک پیغام بھیجا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ” ہندوستان ہوشیار رہو، آپ لوگوں کے سامنے نمیبیا کے ساتھ بہت سخت میچ ہے”

    یاد رہےکہ آج ٹی 20ورلڈ کپ میں گروپ 2 میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72رنز سے مات دیدی اور اب سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ11نومبر کو ہوگا۔

    شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 41واں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

    سکاٹ لینڈ اننگز

    پاکستان کے 190رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے اور کائل کوئٹزرکی جانب سے اننگز کا آغاز کیا گیا جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کروایا۔

    سکاٹ لینڈکی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بناسکی،جارج منسے 17،کوئٹزر9 اور میتھیو کراس 5رنز بناکر پویلین لوٹے،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نےایک، ایک اورشاداب خان نے 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے مائیکل لیسک14 ،ڈائیلن بج صفر اور کرس گریوز 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رچی بیرنگٹن سب سے زیادہ54رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان اننگز

    سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

    محمد رضوان15سکور بناکر حمزہ طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو کہ 8سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے،محمد حفیظ نے 18گیندوں پر جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے31رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،کپتان بابر اعظم 66سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے۔

    گرین شرٹس نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 189رنزبنائے،کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر نصف سنچری سکور کی اور 66رنز بنائے،شعیب ملک نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 18گیندوں پرچھ چھکوں اور1چوکے کی مدد سے54رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، آصف علی 5رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    پاکستان سکواڈ

    پاکستان پلئینگ الیون میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ، عماد وسیم،شاداب خان ، حسن علی ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل تھے۔

    مین آف دی میچ

    ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے والے شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ابھی مکمل فٹ ہوں اور کھیلتا رہوں گا جبکہ ایسی وکٹوں پر رک کر کھیلنا ہوتا ہے۔

    بابر اعظم

    میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم یونٹ کی طرح کرکٹ کھیل رہے ہیں،محمد حفیظ اور شعیب ملک نے اچھی اننگز کھیلی،جیت کے تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھیں گے اور سیمی فائنل میں بھی اپنا 100فیصد دیں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ 2 میں اپنے مسلسل 5 میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے،جبکہ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیکر بھارت کا بوریا بستر گول کرتے ہوئے ایونٹ کے فائنل فور میں جگہ بنالی ہے۔

    اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان کا مقابلہ اب سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔