Baaghi TV

Author: +9251

  • بلدیہ شرقی کے چھ اساتذہ سندھ کے بہترین اساتذہ قرار

    بلدیہ شرقی کے چھ اساتذہ سندھ کے بہترین اساتذہ قرار

    کراچی : بلدیہ شرقی کے چھ اساتذہ سندھ کے بہترین اساتذہ قرار دیئے گئے ۔

    ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو نے ڈائریکٹر ایجوکیشن شیرعلی اور بلدیہ شرقی کے سندھ میں چھ بہترین اساتذہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات پر بے انتہا خوشی ہے کہ بلدیہ شرقی کے محکمہ تعلیم میں ایسے اساتذہ موجود ہیں جو قوم کے معمار تیار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،اساتذہ نہ صرف کراچی بلکہ سندھ میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں اور ان کی خدمات کو ہر سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے جو کہ قابل فخر بات ہے، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو نے کہا کہ بہترین اساتذہ کی موجودگی کی وجہ سے بلدیہ شرقی کے اسکول، نجی اسکولوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، کوشش کریں گے کہ بلدیہ شرقی کے اسکولوں کو مزید بہتری کی جانب گامزن کیا جائی.پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کو پی اے ایف میوزیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں بہترین ٹیچرز ایوارڈ دئیے گئے جس میں بلدیہ شرقی وہ واحد ضلعی بلدیہ تھی جس میں چھ اساتذہ کو بہترین ٹیچرز کے ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ روبینہ عرفان، مہ جبیں اعجاز، فوزیہ مشہود، حمیرا افتخار، سیما احمد اور عظمی یٰسین کو دئیے گئے یاد رہے کہ بلدیہ شرقی کے تین اسکولوں کو بھی بہترین اسکول قرار دیا جاچکا ہے ۔

  • سیہون کے ہسپتال میں زیرِ علاج بچے کے جسم میں 2 دل ہونے کا انکشاف

    سیہون کے ہسپتال میں زیرِ علاج بچے کے جسم میں 2 دل ہونے کا انکشاف

    سیہون شریف کے سید عبداللّٰہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں زیرِ علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دو دل رکھنے والے 4 سال کے بچے کا تعلق نواب شاہ قاضی احمد سے ہے اس حوالے سے بچے کے والد نے کہا کہ بیٹے کو چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی سیہون لایا تو ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کرائے۔
    دوسری جانب ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے بتایا کہ ٹیسٹ میں بچے کے جسم میں دو دل پائے گئے۔ڈاکٹر معین الدین نے کہا کہ 4 سال کے کامران کا ایک دل دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب ہے، میڈیکل سائنسز میں جسم میں دو دل کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں۔اس حوالے سے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر عبدالرحمن جمالی نے کہا کہ میں نے پہلی بار ایسا کیس دیکھا ہے۔ڈاکٹر عبدالرحمن جمالی نے کہا کہ دو دل کے سبب بچے کو مستقبل میں تکلیف ہوسکتی ہے لہٰذا بچے کو علاج کے لیے کراچی بھیجیں گے

  • کراچی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا

    کراچی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا

    کراچی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا ۔
    گیند کی طرف بھاگتے ہوئے سڑک پر اپنی جانب تیزی سے آتا ہوا رکشہ نہ دیکھ سکا اور اس کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے اس کو شدید دماغی چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔
    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاون کے رہائشی کاشف انصاری کے کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ نے اس کی جان لے لی ، نوجوان کرکٹ کھیلنے کے لئے ہفتے کی شب اپنے گھر سے گیا مگر زندہ واپس نہ آیا ، کیوں کہ قذافی روڈ پر کھیلے گئے نائٹ کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کاشف انصاری گیند کی طرف بھاگتے ہوئے سڑک پر اپنی جانب تیزی سے آتا ہوا رکشہ نہ دیکھ سکا اور اس کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے اس کو شدید دماغی چوٹ آئی ، دماغ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے کاشف انصاری کے دماغ کے 2 آپریشن ہوئے لیکن وہ زندہ نہ بچ سکا ۔
    خیال رہے کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے کے عالمی سطح پر اب تک سب سے زیادہ انگلینڈ کے کھلاڑی ہلاک ہوئے تاہم اس فہرست میں پاکستان کے بھی دو کھلاڑی شامل ہیں ، ان میں سب سے کم عمر انگلینڈ کے آرتھر ایئرلم تھے جو باؤلنگ کرتے تھے، وہ صرف 17برس کی عمر میں سر پر گیند لگنے سے اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

  • پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے:قوم ان کو جان چکی :شاہ محمود قریشی

    پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے:قوم ان کو جان چکی :شاہ محمود قریشی

    ملتان:پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے:قوم ان کو جان چکی :اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے ، لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ گھبرانے والے نہیں ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں فیڈریشن کی مخالف ہیں، یہ احتجاج اور مارچ کا شوق بھی پورا کرلیں، ماضی کی تحریکوں کی طرح اس دفعہ بھی پی ڈی ایم کو مایوسی ہوگی،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اسمبلی سے باہر بیٹھنے والے وقت کا انتظار کریں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے ،تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو فیڈریشن کی حامی اور قومی سیاسی جماعت ہے ، 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف اقتدار میں آئیگی جبکہ تحریک انصاف کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقتدار ملا تو خزانہ خالی اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، ہماری پہلی ترجیح عوام کو عالمی سطح پر مہنگائی کے رجحان کے اثرات سے بچانا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ پاکستان کا ہر شہری سر اٹھا کر چلے ۔

  • عرب شکاریوں کی وڈیو بنانے والے مقتول ناظم جوکیو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

    عرب شکاریوں کی وڈیو بنانے والے مقتول ناظم جوکیو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

    عرب شکاریوں کی وڈیو بنانے والے مقتول ناظم جوکیو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

    ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق مقتول کے جسم۔کے ہر حصے پر سخت تشدد کیا گیا ہے۔
    جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے پوسٹ مارٹم معائنے میں پورے جسم پر "شدید تشدد کے نشانات” پائے گئے ہیں ۔

    چار بچوں کے والد جوکھیو کو ملیر میں پیپلز پارٹی کے زیر حراست رکن اسمبلی جام اویس کے فارم ہاؤس پر مبینہ طور پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی میں مقتول کے گاؤں کے قریب رکن اسمبلی کے غیر ملکی مہمانوں کو شکار کرنے اور اس کی فلم بندی کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

    ڈاکٹر سید نے کہا کہ جے پی ایم سی مردہ خانے میں ڈاکٹر محمد اریب کے پوسٹ مارٹم سے یہ بات سامنے آئی کہ "سر سمیت پورے جسم پر چوٹ کے نشانات تھے۔”

  • شعیب کی تیز ترین ففٹی، ثانیہ مرزا کی شوہر کو داد:چھکوں سے زیادہ اہمیت اختیار کرگئی

    شعیب کی تیز ترین ففٹی، ثانیہ مرزا کی شوہر کو داد:چھکوں سے زیادہ اہمیت اختیار کرگئی

    دبئی:شعیب کی تیز ترین ففٹی، ثانیہ مرزا کی شوہر کو داد:چھکوں سے زیادہ اہمیت اختیار کرگئی،اطلاعات کے مطابق
    شعیب ملک پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والےکھلاڑی بن گئے۔دوسری طرف شعیب ملک کے چھکوں کی جس طرح داد اہلیہ ثانیہ مرزا نے دی وہ بھی یادگار لمحات بن گئے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی۔
    شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیزترین نصف سنچری بنانے والے پاکستانی بن گئے

    پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور وہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والےکھلاڑی بن گئے ہیں۔

    انہوں نے 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔

     

     

    شعیب کی دھواں دھار اننگز کے دوران ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی میدان میں موجود تھیں جو شوہر کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتی رہیں۔اس دوران چھکے اور چوکوں پر شوہر کو داد دیتی رہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو فتح کے لیے 190 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے اوریہ بھی امکان ہے کہ پاکستان اپنے گروپ کے سارے میچ جیت کرکلین سویپ کرنےکا خواب پھی پورا کردے

    ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے شعیب ملک اور بابراعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو فتح کے لیے 190رنز کا ہدف دیا ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کے اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور اسکاٹ لینڈ کے باؤلرز کے نے بھی نپی تلی باؤلنگ کی۔

    دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 35تک پہنچایا لیکن اسی مرحلے پر رضوان وکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنے۔فخر زمان 8 رنز بناپائے اور حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    دوسرے اینڈ سے بابراعطم نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور حفیظ کے ساتھ 53 رنز کی شراکت قائم کی، حفیظ 18 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

    بابر اعظم 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

    شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

  • ڈسکہ رپورٹ آچکی:پولیس،ضلعی انتظامیہ,محکمہ تعلیم سمیت سب چور:وزیراعظم کیوں خاموش:شہبازشریف

    ڈسکہ رپورٹ آچکی:پولیس،ضلعی انتظامیہ,محکمہ تعلیم سمیت سب چور:وزیراعظم کیوں خاموش:شہبازشریف

    لاہور:ڈسکہ رپورٹ آچکی:پولیس،ضلعی انتظامیہ,محکمہ تعلیم سمیت سب چور:وزیراعظم کیوں خاموش:اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر صدراور پاکستان کے حزب مخالف لیڈر میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ ڈسکہ رپورٹ آ چکی ہے اور اب کارروائی کی جائے،

    شہبازشریف نے پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، محکمہ تعلیم سمیت دیگرمحکموں کوووٹ چورقراردیتے ہوئے جہاں ان کی سخت مذمت کی ہے وہاں ان کے خلاف کارروائی کےلیے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے

    شہبازشریف نے کہا کہ ووٹ چوری ثابت ہوئی سارے محکمے ووٹ چور نکلے اورعمران نیازی بتائیں اب کس چیز کا انتظار ہے؟آپ طاقتور ہیں، خود کو قانون کے نیچے لائیں،نواز شریف کی طرح وزیراعظم ہو کر قانون کا سامنا کرنے کے لئے بڑا دل چاہیے۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیان دیا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، پٹرول سمیت اشیائے ضروریہ کی تاریخی مہنگائی کے بعد حکومت تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر قوم پر مزید ظلم ڈھا رہی ہے ،30 ڈالر سے زائد فی ایم ایم بی ٹی یو کی خریداری ایک اور بڑا اور سنگین سکینڈل ہے۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے مجرمانہ رویے کی قیمت عوام سے وصول کی جائے گی جسے صرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہی کہا جا سکتا ہے ،آٹے سے لے کر دوائی، چینی سے لے کر ایل این جی تک کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار دکھائی دے رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت تحریک لوٹ مار اور فراڈ بن چکی ہے ۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرنے کہا کہ تین دن ہوگئے، الیکشن کمیشن کی ڈسکہ رپورٹ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی؟ کیا اسے این ار او کہا جائے؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے کرپٹ ترین قرار پانے والی حکومت چوری کا مال اور اپنی کھال بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائی ایسی دھاندلیاں کرکے پھر عمران نیازی کہتے ہیں کہ عوام کو مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سمجھ نہیں آرہیں۔

  • عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ’ڈرون‘ حملہ: دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتےہیں:پاکستان

    عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ’ڈرون‘ حملہ: دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتےہیں:پاکستان

    اسلام آباد / بغداد:عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ’ڈرون‘ حملہ: دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتےہیں:اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    پاکستان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے عراقی وزیراعظم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان آج بغداد میں عراق کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی محفوظ ہیں۔

    پاکستان عراق کی برادر حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    کوئی بھی وجہ تشدد کی اس طرح کی بے ہودہ کارروائیوں کا جواز نہیں بنتی۔ ہم دہشت گردی کی اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں بھرپور مذمت کا اعادہ کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ عراقی ملٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ بغداد میں وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظم کی رہائش پر ڈرون سے حملے کیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عراقی ملٹری کی جانب سے کہا گیا کہ مصطفیٰ الکاظم ڈرون حملے میں محفوظ رہے ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں عراقی وزیراعظم کے کئی محافظ زخمی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب امریکا نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ’حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو دہشت گردی کا ایک واقعہ لگتا ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’امریکا، عراقی سیکیورٹی فورسز سے مسلسل رابطے میں ہے اور بغداد کی سالمیت اور آزادی پر یقین رکھتے ہیں‘۔

    نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا کی جانب سے عراقی سیکیورٹی فورسز کو حملے سے متعلق تحقیقات کے لیے تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

    عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان نے کہا کہ ڈرون حملے کے بعد بغداد کے گرین زون کے اندر سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے، جس میں سرکاری عمارتیں اور غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کی جانب سے شائع کردہ تصاویر میں عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے کچھ حصوں اور گیراج میں کھڑی ایک تباہ شدہ ایس یو وی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

    حملے کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ حملے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون کی باقیات سیکیورٹی فورسز نے تحقیقات کے لیے جمع کرلی ہیں۔

    سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حملہ کس نے کیا، کیونکہ وہ سیکیورٹی تفصیلات پر تبصرہ کرنے کے مجاز افسر نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنی انٹیلی جنس رپورٹس کی جانچ کر رہے ہیں اور مجرموں کی گرفتاری سے قبل ابتدائی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

  • بلوچستان اسمبلی کی 14 رکنی نئی کابینہ معرض وجود میں آگئی:

    بلوچستان اسمبلی کی 14 رکنی نئی کابینہ معرض وجود میں آگئی:

    کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کی 14 رکنی نئی کابینہ معرض وجود میں آگئی،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے لئے 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

    کوئٹہ میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے 14رکنی کابینہ کے وزراء سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ،

     

     

    ذرائع کے مطابق کابینہ میں بی اے پی کے ظہور بلیدی،سردارصالح بھوتانی،سردار عبدالرحمن کھیتران شامل جبکہ بی ےا پی کے نوابزادہ طارق مگسی ،نورمحمدڈومڑ،اکبر آسکانی،محمدخان لہڑی، سکندر عمرانی ، پی ٹی آئی کے نصیب اللہ مری،مبین خلجی بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

     

    بی این پی عوامی کے اسد بلوچ،سید احسان شاہ نئی کابینہ کا حصہ ،کابینہ میں پانچ مشیر بھی شامل ہونگے، بی اے پی کے لالہ رشید بلوچ،ضیاء لانگو،سردار مسعود لونی ،پی ٹی آئی کے نعمت اللہ زہری اور جے ڈبلیو پی کے گہرام بگٹی بھی مشیر ہونگے۔

    وزراء مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز کے محکموں کے قلمدان آج سونپے جانے کا امکان ہے۔

  • علماء کرام اپنے محراب ومنبر سے مذہبی رواداری، پیار و محبت اور قانون کی پاسداری کا درس جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر

    علماء کرام اپنے محراب ومنبر سے مذہبی رواداری، پیار و محبت اور قانون کی پاسداری کا درس جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر

    فیصل آباد(عثمان صادق)ضلعی مسجد کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مولانا محمد یوسف انور،صاحبزادہ فیض رسول رضوی،مفتی محمد ضیاء مدنی،سیدجعفر نقوی،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کے علاوہ دیگر علماء کرام،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاشرتی امن اورمذہبی رواداری کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے ان کی شاندارخدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے خوشی اوراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ضلع میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام آپس میں متحد ومتفق ہیں تاہم اس نوعیت کے اجلاس خیروبرکت اورباہمی رابطے کے استحکام کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اپنے محراب ومنبر سے مذہبی رواداری،پیارومحبت اور قانون کی پاسداری کا درس جاری رکھیں اور خصوصی طور پر جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دیں تاکہ اس وباء سے محفوظ رہا جاسکے۔انہوں نے علماء کرام کی طرف سے نشاندہی کئے گئے بعض مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مسجد کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر علماء کرام نے امن وامان کے قیام اور رواداری کے فروغ کے لئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آخرمیں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی،امن وسلامتی،اتحاد ویکجہتی اورخیروبرکت کی دعا کی گئی۔