Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو بھی ہرا کرپاکستان نے کلین سویپ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو بھی ہرا کرپاکستان نے کلین سویپ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

    دبئی: ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو بھی ہرا کرپاکستان نے کلین سویپ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا،اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کے 189 رنز کے جواب میں مقررہ اوورز میں بس 117 رنز بنائے اور 6 وکٹیں بھی گنوا لیں ، یوں پاکستان یہ میچ بھی جیت گیا

    ٹی 20ورلڈ کپ میں گروپ 2 میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72رنز سے مات دیدی اور اب سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ11نومبر کو ہوگا۔

    شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 41واں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

    سکاٹ لینڈ اننگز
    پاکستان کے 190رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے اور کائل کوئٹزرکی جانب سے اننگز کا آغاز کیا گیا جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کروایا۔

    سکاٹ لینڈکی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بناسکی،جارج منسے 17،کوئٹزر9 اور میتھیو کراس 5رنز بناکر پویلین لوٹے،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نےایک، ایک اورشاداب خان نے 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے مائیکل لیسک14 ،ڈائیلن بج صفر اور کرس گریوز 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رچی بیرنگٹن سب سے زیادہ54رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان اننگز

    سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔

    محمد رضوان15سکور بناکر حمزہ طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو کہ 8سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے،

    محمد حفیظ نے 18گیندوں پر جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے31رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،کپتان بابر اعظم 66سکور بناکر گریوز کی گیند پر پویلین لوٹے۔

    گرین شرٹس نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 189رنزبنائے،کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر نصف سنچری سکور کی اور 66رنز بنائے،

    شعیب ملک نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 18گیندوں پرچھ چھکوں اور1چوکے کی مدد سے54رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، آصف علی 5رنز بناکر ناقابل شکست رہے

    شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 41واں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان نے لگاتار پانچویں میچ میچ میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ اسکاٹ لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور اس میچ میں فتح کی بدولت گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ادھر نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

    اسکاٹ لینڈ: کائل کوئٹزر (کپتان)، جیارج مُنسے، ڈائلن مج، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لیسک، کرس گریوز مارک واٹ، حمزہ طاہر، سفیان شریف، بریڈ وہیل۔

  • کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

    کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

    کراچی: شہر قائد میں سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں کی بھر مار کے باوجود شہر میں بہت کم سبزیاں 100 روپے یا اس سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹماٹر کی ایک بار پھر قلت ہے اور ٹماٹر 200 سے 240 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے، سیزن کے باوجود گاجریں 80 روپے کلو، مولی 80 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ مٹر 300 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

    سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ترسیل کی لاگت بڑھ گئی ہے، سندھ سے زیادہ بلوچستان سے سبزیاں آرہی ہے جن کی ترسیل کی لاگت زیادہ ہے۔
    سبزی فروشوں کے مطابق زیادہ تر گاہک دام پوچھ کر چلے جاتے ہیں 10 میں سے 2 سے 3 گاہک ہی خریداری کرتے ہیں، ٹماٹر کلو کے بجائے ایک پاؤ خریدتے ہیں، اسی طرح دیگر سبزیوں کی خریداری بھی محدود ہوچکی ہے، شہر میں آلو کی نئی فصل کی پیداوار 80 روپے کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ پرانا آلو بھی 50 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

    دوسری جانب سبزی منڈی میں پیاز کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود چھوٹے سائز کی پیاز 40 روپے اور بڑی پیاز 60 سے 70 روپے کلو فروخت ہورہی ہے، ہری مرچ 200، لہسن 280، ادرک 320، لیموں 220 روپے کلو ہوگیا، مٹر 300، ہری پیاز 240، ٹنڈہ 200، شملا مرچ 180 روپے کلو میں بکنے لگی۔ لوکی 80، پھول گوبھی 100، بند گوبھی 100، بھنڈی 180 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ گاجر 80 سے 100، مولی 80، کریلا 120، پالک 80، بینگن 80، شلجم 120، چقندر 120 روپے کلو بیچی جارہی ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست خوردہ بھارتی ٹیم کی مرمت کے لیے”گندے انڈے تیار”واپسی کا ٹکٹ مسئلہ بن گیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست خوردہ بھارتی ٹیم کی مرمت کے لیے”گندے انڈے تیار”واپسی کا ٹکٹ مسئلہ بن گیا

    دبئی :مبمئی :ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست خوردہ بھارتی ٹیم کی مرمت کے لیے”گندے انڈے تیار”واپسی کا ٹکٹ ہی مسئلہ بن گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے خلاف سازشیں کرنےوالی بھارتی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد واپس بھارت جانے کے لیے بڑے خوفناک لمحات سےگزررہی ہے ،

    ادھربھارت میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل سے باہرہونے کے بعد سخت ردعمل پایا جارہا ہے، بھارتی عوام سخت غصے میں ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ کرکٹ کے شائقین نے مارکیٹ سے گندے انڈے خریدنے شروع کردیئے ہیں

    یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کی تمام امیدیں افغانستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سے جڑی تھیں تاہم افغان ٹیم کی 8 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتیوں کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

     

     

    https://twitter.com/engrmianayub/status/1457318814832644096?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1457318814832644096%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F268821-

    افغانستان کی فتح کے ساتھ ہی جہاں کیویز نے سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے وہیں افغان ٹیم اور بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں اور ان کی وطن واپسی کا ٹکٹ کٹ چکا ہے۔

    ایسی صورتحال میں ٹوئٹر پر ممبئی ائیرپورٹ ٹرینڈ کر رہا ہے بلکہ صارفین نے تو ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم کے ممبئی ائیرپورٹ پر استقبال کی پیشگی تیاریاں شروع کردی تھیں۔

     

    ایک صارف نے ممبئی ائیرپورٹ کا منظر دکھایا ہے جس میں سکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے۔

     

    ایک صارف نے بھارتی کرکٹرز کی ائیرپورٹ پر واپسی کی تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم کی ممبئی ائیرپورٹ آمد پر مستقبل کی ایک تصویر۔

     

     

    https://twitter.com/danesh_kaleem/status/1457313028475654145?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1457313028475654145%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F268821-

    ایک پوسٹ میں بھارتی کوچ روی شاستری کی منہ لٹکائے تصویر والی میم شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہری ائیرپورٹ پر اپنی ٹیم کا انتظار کررہے ہیں۔

     

    اس کے علاوہ بھی صارفین کی جانب سے ممبئی ائیرپورٹ کے ساتھ میمز اور پوسٹس کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے مزید کچھ یہ ہیں۔

     

     

     

    https://twitter.com/Mr_Nobody456767/status/1457331320741416960

    ایک ٹوئٹ میں صارف نے میم شیئر کی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے افراد کہہ رہے ہیں کہ پریشانی کی بات نہیں ممبئی ائیرپورٹ کے لیے ٹکٹ لے لیا ہے۔

     

  • گورنر سندھ کا کراچی کے ناجائز شادی ہالز اور کچرا کنڈی کو پارک بنانے کا اعلان

    گورنر سندھ کا کراچی کے ناجائز شادی ہالز اور کچرا کنڈی کو پارک بنانے کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناجائز شادی ہالز اور کچرا کنڈی کو ختم کر کے پارک تعمیر کرنے کی ہدایت دے دی۔
    ذرائع کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا انچولی میں سادات شہدا پارک کا افتتاح کیا، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسلم خان بھی موجود تھے۔ سادات شہدا پارک رکن قومی اسمبلی کے فنڈز سے از سر نو تعمیر کیا گیا ہے۔
    گورنر سندھ نے پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح عام آدمی کےمسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے ناجائز شادی ہالز کو مسمار اور کچرہ کنڈی کو ختم کرکے پارک بنانے کا اعلان بھی کیا۔
    عمران اسماعیل نے کہا کہ ’ہمیں کہاگیاکہ یہ چھوٹےکام وفاق کےنہیں وہ بڑےکام کرے، سندھ کا سب سے بڑا ٹرانسپورٹ کا منصوبہ وفاق نےدیا، گرین لائن کا اسٹینڈرڈ بین الاقوامی سطح کا ہے، بس کا کرایہ چنگچی رکشوں کے برابر ہوگا۔
    انہوں نے مہنگائی پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قیمتیں بڑھی ہیں، وزیراعظم کی پوری کوشش ہےکہ وہ قیمتیں نیچے لائیں، اجناس کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں، آٹےکا اسٹاک سندھ کے پاس ہے، جس کو جاری کرنا بھی صوبائی حکومت کا ہی کام ہے، 12لاکھ ٹن گندم گودام میں پڑی ہے لیکن اسے ریلیز نہیں کیا جارہا، صوبائی حکومت کو آٹےکی قیمت میں کمی کیلئے کردارا ادا کرنا چاہیے۔

  • نیوزی لینڈ کی افغانستان کو شکست،بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

    نیوزی لینڈ کی افغانستان کو شکست،بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

    لاہور:ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8وکٹ سے شکست دیکر بھارت کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنالی ہے۔

    ابوظہبی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 40ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے،نجیب اللہ زدران نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے سب سے زیادہ 73رنز بنائے جبکہ گلبدین نائب نے 15سکور بنائے،ٹرینٹ بولٹ نے 3اور ٹم ساؤتھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    125رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا،گپٹل 28اور مچل17سکور بناکر پویلین لوٹے۔

    افغانستان کی جانب سے دیا گیا 125رنز کا ہدف کیویز نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،کپتان کین ولیمسن40رنز اور ڈیون کونوے36سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔

    افغانستان کوشکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ،گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ گروپ 2 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

  • سرگودھا : ضلعی انتظامیہ نے تاجروں سے ملکر چینی کے سٹالز لگا لیٸے ۔

    سرگودھا : ضلعی انتظامیہ نے تاجروں سے ملکر چینی کے سٹالز لگا لیٸے ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ذخیرہ اندوزوں سے برآمد چینی کو مقرر کردہ نرخوں 90 روپے فی کلو کے حساب سے صارفین کو فراہم کرنے کےلیٸے شہر کے مختلف مقامات پر ضلعی انتظامیہ نے تاجروں سے ملکر سٹالز لگا دیٸے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل نے ان سٹالز کا معائنہ کیا ۔ اور چینی کی مقررہ قمیت پر فروخت کا جائزہ بھی لیا ۔ اس موقع پر اے سی سرگودھا عمردراز گوندل کا کہنا تھا ۔ کہ چینی ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ جاری ھے ۔ اور یہ سلسلہ چھٹی والے دن بھی جاری رھے گا ۔ تحصیل سرگودھا میں جن افراد نے چینی ذخیرہ کی ھے ۔ انکیخلاف متعدد کارواٸیاں کی جا رہی ھیں ۔ اور ایف آٸی آر و جرمانے بھی کیٸے جا رھے ھیں ۔

  • پاکپتن۔بچے کو تڑپتا چھوڑ کر ڈیوٹی ڈاکٹر اسپتال سے چلا گیا اوربچہ دم توڑ گیا:بے حسی انتہا

    پاکپتن۔بچے کو تڑپتا چھوڑ کر ڈیوٹی ڈاکٹر اسپتال سے چلا گیا اوربچہ دم توڑ گیا:بے حسی انتہا

    پاکپتنٌبچے کو تڑپتا چھوڑ کر ڈیوٹی ڈاکٹر اسپتال سے چلا گیا اوربچہ دم توڑ گیا:بے حسی انتہا،اطلاعات کے مطابق پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے ڈاکٹروں کی بے حسی ایک ننھے کی جان لے گئی

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں کی غفلت، بروقت طبی امداد نہ ملنے سے 3 سالہ بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگیا لیکن کسی کو پرواہ تک نہیں

    ذرائع کے مطابق عارف والا کے ہسپتال میں امداد نا ملنے کی وجہ سے 3 ماہ کا ننھا بچہ ہاتھوں میں دم توڑ گیا ، بچے کی والدہ پرغشی کے دورے طاری ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بچے کو تڑپتا چھوڑ کر ڈیوٹی چھوڑ کے جانے والے ڈاکٹر کو بچے کی تشویشناک حالت کی تصویریں نرسز ڈاکٹر کو بزریعہ واٹس ایپ سینڈ کرتی رہیں

     

     

     

    بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کے 3 ماہ کے علی ارسل کو پیچش کی شکایت پر چلڈرن وارڈ لایا گیا تھا،

    اس موقع پر یہ بھی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ لخت جگر کی ہلاکت پر والدہ نوحہ کناں اسپتال میں دردناک مناظردیکھ کر ہرآنکھ اشک بار تھی

     

     

    دوسری طرف ڈاکٹروں کی بے حسی اور ڈاکٹروں کی غفلت سے بچے کی ہلاکت پربچے کے ورثا اوردیگرشہریوں نے احتجاج کیا ہے اورڈاکٹروں کی اس بے حسی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    دوسری طرف اس واقعہ کے رونما ہونے کے بعد پیدا ہونے والے ردعمل اوراحتجاج کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے فی الحال کہا ہےکہ وہ واقعے کی انکوائری کر رہیں ہیں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی

  • چینی بحران کا زمہ دار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے : سیدناصرحسین شاہ

    چینی بحران کا زمہ دار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے : سیدناصرحسین شاہ

    وزیر بلدیات و ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ اور رورل ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ سیدناصرحسین شاہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ چینی بحران کے معاملے پر وفاقی وزراء عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ چینی بحران کا زمہ دار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ باقی تینوں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے کیا وہاں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں ۔ سب سے زیادہ شگر ملز پنجاب میں ہیں کیا سب کام کررہی ہیں
    ہمت کریں اور تفصیلات بتائیں پنجاب کی کتنی شگرملز نے کرشنگ شروع کی ہے ۔ جھوٹ یوٹرن، جھوٹ یوٹرن پی ٹی آئی حکومت کی یہ ہی کارکردگی ہے ۔ عمران خان نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کرنے والے ترجمانوں کی فوج رکھی ہوئی ہے ۔
    کچھ لوگوں کو نوازنے کے لئے چینی ایکسپورٹ کی جاتی ہے اور پھر وہی چینی مہنگے داموں امپورٹ کی جاتی ہے
    ۔ پاکستان میں حالات کی بہتری کے لئے امید کی کرن صرف بلاول بھٹو ذرداری ہیں۔ مہنگائی میں کمی، معاشی استحکام، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی بلاول بھٹو ذرداری کی ترجیحات میں شامل ہیں

  • افغانستان اور نیوزی لینڈ میچ کی پچ تیار کرنیوالے کیوریٹر نے خودکشی کرلی

    افغانستان اور نیوزی لینڈ میچ کی پچ تیار کرنیوالے کیوریٹر نے خودکشی کرلی

    ذرائع کےمطابق موہن سنگھ نامی کیوریٹر میچ سے قبل مردہ حالت میں پائے گئے۔ واضح رہے کہ کیویز اور افغانز کے مابین کھیلا جانیوالا یہ میچ بھارت کے لیے زندگی اورموت کا مسئلہ ہے، نیوزی لینڈ اگر افغانستان سے جیت گیا تو سارے اگر مگر ختم، بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔

    اگر افغانستان کی نیوزی لینڈ سے جیت ہوتی ہے تو انڈیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید تو پیدا ہو جائے گی لیکن اس کا فیصلہ انڈیا اور نمیبیا کے آخری لیگ میچ کے بعد ہو گا۔

  • عائشہ اکرم نے ریمبوپرپھرسنگین الزامات لگادیئے

    عائشہ اکرم نے ریمبوپرپھرسنگین الزامات لگادیئے

    لاہور: عائشہ اکرم نے ریمبوپرپھرسنگین الزامات لگادیئے ،اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کوقراردے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سانحہ گریٹر اقبال پارک میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے اور بد سلوکی کے معاملے پرعائشہ اکرم نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

    ٹک ٹاکر عائشہ نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیا ہے اورکہا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا

    اپنے بیان میں عائشہ اکرم کی جانب سے ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گیے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔