Baaghi TV

Author: +9251

  • سُنا ہے کہ بابر اور رضوان سے ہمارا سامنا ہوگا : کپتان اسکاٹ لینڈ بول اٹھے

    سُنا ہے کہ بابر اور رضوان سے ہمارا سامنا ہوگا : کپتان اسکاٹ لینڈ بول اٹھے

    دبئی :سُنا ہے کہ بابر اور رضوان سے ہمارا سامنا ہوگا : کپتان اسکاٹ لینڈ بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے قبل گروپ ٹو کی ٹیمیں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ اپنا آخری میچ کھیلیں گی۔

    آخری میچ میں پاکستان سے ہونے والے مقابلے کو اسکاٹ لینڈ ٹیم کے کپتان کائلی کوئٹزر دلچسپ چیلنج قرار دیتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹش کپتان کائلی کوئٹزر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں بابر اور رضوان کا سامنا کرنا دلچسپ چیلنج ہوگا۔

    اسکاٹ لینڈ ٹیم کے کپتان کائلی کوئٹز کا کہنا ہے کہ ہم جن چیلنجز کا سامنا کریں گے وہ بھی دلچسپ ہوں گے، میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی سرفہرست ہوں گے جن کا ہمیں سامنا کرنا ہوگا، امید ہے کہ ہم ان میں سے چند کو شکست بھی دے دیں گے۔

    اسکاٹ لینڈ کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کھلاڑیوں کی عزت بھی کرنی ہے، ہم نے پچھلے چند میچز سے بہت کچھ سیکھا ہے، میرا خیال ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ سے کچھ خاص سبق سیکھ کر جا رہے ہیں۔

    خیا ل رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ ٹیم آج قومی کرکٹ ٹیم سے شارجہ کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے اپنا آخری میچ کھیلے گی۔

    آج کے میچ میں ایک طرف پاکستانی ٹیم ہے جو کہ اس سے قبل تک ہونے والے تمام میچز میں مسسلسل فاتح ہے تو دوسری طرف اسکاٹ لینڈ ہے جسے اب تک اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی فتح نہیں ملی ہے۔

  • افغانستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 125رنز کا ہدف،ادھر بھارت کی امیدیں دم توڑنے  لگیں

    افغانستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 125رنز کا ہدف،ادھر بھارت کی امیدیں دم توڑنے لگیں

    دبئی :افغانستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 125رنز کا ہدف،ادھر بھارت کی امیدیں دم توڑنے لگیں ،اطلاعات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان نے نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 125رنز کا ہدف دیا ہے اورساتھ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بھی دم توڑنے لگی ہیں‌

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں نجیب اللہ زدران کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود افغانستان نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو انہیں ابتدا میں رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں 19رنز پر تین افغان کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔محمد شہزاد نے 4، حضرت اللہ زازئی نے 2 اور رحمٰن اللہ گرباز نے 6 رنز بنائے۔

    اس مرحلے پر گلبدین نائب کا ساتھ دینے نجیب اللہ زدران آئے اور دونوں بلے بازوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 37 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر گلبدین 15رنز بنا کر چلتے بنے۔

    دوسرے اینڈ سے نجیب اللہ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کپتان محمد نبی کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔

    دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 59 رنز جوڑے جس میں نبی کا حصہ صرف 14 رنز کا رہا اور ٹم ساؤدھی کو انہی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

    اننگز کے 19ویں اوور میں نجیب اللہ کی شاندار اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے ٹرینٹ بولٹ کی وکٹ بننے سے قبل 48 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔افغانستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

    گروپ 2 سے پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور امکان ہے کہ اس گروپ سے سیمی فائنل میں جانے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج کے میچ کے بعد ہوجائے گا۔

    اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا دیتا ہے تو وہ رن ریٹ کی پیچیدگیوں میں پڑے بغیر دوسرے سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔

    تاہم اگر افغانستان بلیک کیپس کے خلاف جیت جاتا ہے، تو بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک مضبوط دعویدار ہوگا کیونکہ پیر کو اس کا آخری گروپ میچ میں نمیبیا سے مقابلہ ہوگا۔

    ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ہیں جو بھارت کے خلاف ان فٹ ہونے کے سبب میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

    واضح رہے کہ گروپ 2 سے آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

    گروپ 1 میں اس وقت پاکستان کے سب سے زیادہ 8 پوائنٹس ہیں جس کے بعد نیوزی لینڈ کے 6 اور بھارت کے 4 پوائنٹس ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    افغانستان: محمد نبی (کپتان) حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد (وکٹ کیپر)، رحمٰن اللہ،مجیب الرحمٰن، نجیب اللہ زدران، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق، حامد حسن۔

    نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے-

  • ‏امیر جماعت اسلامی کراچی ‎حافظ نعیم الرحمن کا سالار گوٹھ میں ‎ناظم جوکھیو کے لواحقین سے تعزیت۔۔۔

    ‏امیر جماعت اسلامی کراچی ‎حافظ نعیم الرحمن کا سالار گوٹھ میں ‎ناظم جوکھیو کے لواحقین سے تعزیت۔۔۔

    ‏امیر جماعت اسلامی کراچی ‎حافظ نعیم الرحمن کا سالار گوٹھ میں ‎ناظم جوکھیو کے بھائی ودیگر لواحقین سے تعزیت۔۔۔

    حافظ انجنئیر نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ناظم جوکھیو کی ہمت اور قربانی ایک اعلیٰ مثال بن گئی ہے لہذا سندھ کی عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ جاگیر داروں ، وڈیروں اور سرداروں کے ظلم کو ختم کرنے کے لیے ناظم جوکھیو کے نقش قدم پر چلیں ، سرداری نظام کے کرتا دھرتا عام انسانوں کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے۔
    حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے جو سندھ اور سندھ کی عوام کا دوست ہوگا وہ اس وڈیرا شاہی کے خلاف ہوگا۔ وڈیرے اچھے بھی ہوتے ہیں برے بھی ہوتے ہیں انکا اپنا ایک قباٸلی نظام ہوتاہے۔لیکن اسکا یہ مقصد نہیں کہ وہ جسے چاہے کسی بے گناہ کو موت کے گھاٹ اتار دے۔انکی حیثیت کیا ہے کہ وہ انکو غلام سمجھیں اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کی عوام ان ان وڈیروں جاگیرداروں کے ظلم کیخلاف آواز بلند کرے جسکی مثال انہوں نے سڑکوں پر نکل کر دی ہے۔

    جماعت اسلامی بھی اس ظلم اور بربریت کیخلاف غریب عوام کی آواز بنی ہوٸی ہے۔ قبل ازیں انھوں نےشکید ہونے والے نوجوان کے گاٶں دھابیجی سالار گوٹھ میں شہید ناظم جوکھیو کے ورثاء اور شہید کے بھاٸی افضل جوکھیو و دیگر سے تعزیت کی۔
    اس موقع پر مقامی ذمہ داران امیر جماعت اسلامی ٹھٹہ الطاف احمد ملاح ، عبداللہ آدم گندرو، محمد ریاض جیلانی ، محمد علی خٹک ، مہر دین راجپوت , راجہ محمود کشمیری ، طلحہ فاروقی، حماد اشرف راجپوت, حافظ نور محمد کوریجہ محمّد ، اسماعیل ناھیو و دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

  • میرے وزیراعظم ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ آنے کے بعد استعفیٰ دیں، شہبازشریف

    میرے وزیراعظم ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ آنے کے بعد استعفیٰ دیں، شہبازشریف

    لاہور:میرے وزیراعظم ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ آنے کے بعد استعفیٰ دیں،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا زرا بھی احترام ہے تو ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے رپورٹ کے آنے کے بعد استعفی دیں اور قانون کا سامنا کریں۔

    ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے سرمائے کی طرح لوگوں کے ووٹ اور اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار بھی لوٹنے اور چھننے کی کوشش ہو رہی ہے،

    ڈسکہ رپورٹ آگئی ہے اور ووٹ چوری ثابت ہوچکی ہے، عمران نیازی بتائیں اب کس چیز کا انتظار ہے، اب کارروائی کی جائے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا ذرا بھی احترام ہے تو اس رپورٹ کے آنے کے بعد استعفی دیں اور قانون کا سامنا کریں،

    نواز شریف کی طرح وزیراعظم ہو کر قانون کا سامنا کرنے اور پیشیاں بھگتنے کے لئے بڑا دل گردہ چاہئے، اگر عمران نیازی طاقتور ہیں تو خود کو قانون کے نیچے لائیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈسکہ میں ووٹ چوری پکڑے جانے کے بعد عمران خان نیازی کو سیاہ انتخابی اصلاحات اور الیکڑانک ووٹنگ مشین کی ضرورت پڑی، لیکن ہم انتخابی اصلاحات، الیکڑانک ووٹنگ مشین اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے پاکستان، عوام اور آئین کے خلاف سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے،

    سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر عوام کو غلام بنانے کا موجودہ حکومت کا سیاہ منصوبہ ناکام بنائیں گے، یہ بھیانک سازش بھی اس سیاہ مزاج حکومت اور اس کے سیاہ ناموں کے ساتھ ہی تاریخ میں دفن ہوگی۔

  • ایک طرف وادی کشمیر میں تازہ برف باری سے سردی میں اضافہ دوسری طرف ڈینگی حملہ آور

    ایک طرف وادی کشمیر میں تازہ برف باری سے سردی میں اضافہ دوسری طرف ڈینگی حملہ آور

    سرینگر:ایک طرف وادی کشمیر میں تازہ برف باری سے سردی میں اضافہ دوسری طرف ڈینگی حملہ آور،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں تازہ برفتاری کی وجہ سے وادی کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اورہفتے کے روز گلمرگ اور پہلگام کے صحت افزاءمقامات پر درجہ حرارت نکتہ انجماد سے نیچے گرگیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ رات کے 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے اہلکارکا کہنا تھا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات بھی درجہ حرارت یہی تھا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے معروف تفریحی مقام پہلگام میں درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جبکہ گزشتہ رات یہ 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ا

    نہوں نے کہاکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میںکم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ گزشتہ رات 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا تھا۔

    عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں دنیا کے معروف سکیئنگ مقام گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ گزشتہ رات درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈتھا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ فی الحال کسی بڑی برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    دوسری طرف وادی میں ڈینگی مچھرکے حملے تیز ہوگئے ہیں اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہسپتال ڈینگی مریضوں سے بھر گئے ہیں ، دوسری طرف کشمیریوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت پریشان ہیں ،بھارتی حکومت ہم سے جبری ٹیکس تو وصول کررہی ہے لیکن صحت کی سہولتیں بالکل میسر نہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وادی میں ڈینگی ٹیسٹ کی سہولت بھی میسرنہیں جس کی وجہ سے شہری بہت زیادہ پریشان ہیں‌

  • ہاتھ بھی وہی ہیں اوردل بھی وہی ہے’میں کیا خاص کردیا ؟آصف:نہیں توبڑی چیز ہے : کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن

    ہاتھ بھی وہی ہیں اوردل بھی وہی ہے’میں کیا خاص کردیا ؟آصف:نہیں توبڑی چیز ہے : کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن

    دبئی :میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اوردل بھی وہی ہے’آصف:نہیں توبڑی چیز ہے:کوچبیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا خیال ،اطلاعات کےمطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو دو سنسنی خیز مقابلے جتوانے والے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔

    افغانستان کیخلاف 4 چھکے لگانے والے آصف علی نے اس جیت کے حوالے سے کہا کہ افغانستان سے میچ میں اٹیک کرنے کا پلان تھا، مجھے اس بات کا احساس تھا کہ گیم فنش کر سکتا ہوں۔

    قومی کرکٹر نے کہا کہ میں نے کبھی محنت نہیں چھوڑی، کرکٹ کھیلتا رہا، ڈومیسٹک اور لیگز کھیلیں، میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اور دل بھی وہی ہے۔

    آصف علی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اور خوشیاں دیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے آصف علی کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ افغانستان کے خلاف آصف علی نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا، آصف علی میں پاور ہے، وہ جرات کا مظاہرہ کرنا جانتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کوچ پاور نہیں لا سکتا، آصف علی بیٹنگ میں پاور لاتے ہیں، وہ عزت کرنے والے کرکٹر ہیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ آصف علی ڈومیسٹک کی طرح فارم میں ہیں اور پراعتماد انداز میں کھیل رہے ہیں، افغانستان کے خلاف سنگل نہ لینے پر غصہ آیا تھا لیکن یقین تھا کہ آصف میچ فنش کر سکتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں اسکولوں، کالجوں اور سڑکوں کے نام تبدیل کرنے پرتشویش،بھارتی اقدام کی سخت مذمت

    مقبوضہ کشمیرمیں اسکولوں، کالجوں اور سڑکوں کے نام تبدیل کرنے پرتشویش،بھارتی اقدام کی سخت مذمت

    سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں اسکولوں، کالجوں اور سڑکوں کے نام تبدیل کرنے پرتشویش،بھارتی اقدام کی سخت مذمت ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے سکولوں، کالجوں، سڑکوں اور دیگر عمارتوں کے نام تبدیل کرکے علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے نام پر رکھنے کی شدید مذمت کی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ تاریخی مقامات کے نام تبدیل کرنے سے تنازعہ کشمیر کی حیثیت بدل جائے گی اور وہ کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے باز رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی تذلیل کرنے کے لئے ضلع کولگام کے علاقے کیلم میں جان بوجھ کرسرکاری کالج کا نام ایک بدنام زمانہ پولیس افسر الطاف احمد بٹ کے نام پر رکھ دیا جو درجنوں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے میں ملوث رہا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ہندوتوا حکومت کے مجرمانہ رویے سے بغیر کسی شک وشبے کے یہ ظاہر ہوتاہے کہ معصوم کشمیریوں کوشہید کرنے اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کو ہر طرح سے نوازا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بھارتی فورسز کی پانچ اضافی بٹالین کی تعیناتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آج تک کشمیریوںکا عزم توڑنے میں ناکام رہی ہیں۔

    انہوں نے افسوس کا اظہارکیاکہ اضافی دستوں کی تعیناتی سے زمینی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ صرف مظلوم عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔خواجہ فردوس نے بھارت پر زوردیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے کہ کشمیری کسی قیمت پر اس کے ساتھ رہنے کے لیے تیار نہیں اوروہ تنازعہ کشمیرکے حل کے لیے تمام فریقین کے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرے۔

  • تحریک آزادی کشمیرمیں تیزی:بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف کی پانچ اضافی کمپنیاں سرینگر پہنچ گئیں

    تحریک آزادی کشمیرمیں تیزی:بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف کی پانچ اضافی کمپنیاں سرینگر پہنچ گئیں

    سرینگر:تحریک آزادی کشمیرمیں تیزی:بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف کی پانچ اضافی کمپنیاں سرینگر پہنچ گئیں ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کرنے کے قابض حکام کے فیصلے کے تحت بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کم از کم پانچ اضافی کمپنیاں سرینگر پہنچ گئی ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی اضافی نفری کو شہری علاقوں میں واقع شادی ہالوں میں رکھا گیا ہے۔سی آر پی ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ پولیس کی مدد کے لیے کشمیر میں ہیں اور جب تک ان کو طلب نہیں کیاجاتا، وہ کسی جگہ نہیں جاتے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو درخواست بھیجتی ہے جس کے بعد سی آر پی ایف کی تعیناتی کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کی درخواست پر سی آر پی ایف کی پانچ اضافی کمپنیاں سرینگر پہنچی ہیں۔ واضح رہے کہ سی آر پی ایف کی ہر کمپنی میں 100 سے 135 اہلکار ہوتے ہیں اور ہر کمپنی کا سربراہ ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ رینک کا افسر ہوتا ہے۔

    نئی دہلی سے ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرینگر کی ضلعی انتظامیہ نے فورسز اہلکاروں کے قیام کے لیے سوتراشاہی، بربر شاہ، نوشہرہ، الٰہی باغ، مل باغ اور دیگر علاقوں میں شادی ہالوں کی نشاندہی کی ہے۔

    قبل ازیں سرینگر کے علاقوں سوتراشاہی اور الٰہی باغ ملپورہ کے عوام نے اپنے علاقوںمیں شادی ہالوں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کو ٹھہرانے کے قابض حکام کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

    دریں اثناءنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاہے کہ کشمیر کی صورت حال اس حد تک بگڑچکی ہے کہ ان کی وزارت اعلیٰ کے دور میں بنائے گئے کمیونٹی ہالوں کو اب فورسز کے بیرک کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

  • سرگودھا پولیس کے بروقت رسپانس و مٶثر حکمت عملی نے بڑا حادثہ ہونے سے روک دیا ۔

    سرگودھا پولیس کے بروقت رسپانس و مٶثر حکمت عملی نے بڑا حادثہ ہونے سے روک دیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) پولیس کے بروقت ریسپانس اور موثر حکمت عملی سے ایک بڑے حادثے کو ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا ۔
    سرگودھا سیال موڑ کے قریب آئیل ٹینکر سے تیل کے اخراج کی اطلاع ملی ۔ آئیل ٹینکر تیل کی بڑی مقدار لے کر کراچی سے راولپنڈی جا رہا تھا ۔ سرگودھا پولیس کی بھاری نفری اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ۔ سرگودھا پولیس نے سڑک کی نا کہ بندی کر کے ٹریفک روک دی ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں ۔ تیل کی محفوظ ترسیل کے لیٸے اقدامات کیٸے جارہے ہیں ۔

  • سرگودھا : تحصیل سلانوالی ٹی ایم اے ھال میں ہلڑ بازی و بدنظمی ۔

    سرگودھا : تحصیل سلانوالی ٹی ایم اے ھال میں ہلڑ بازی و بدنظمی ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تحصیل سلانوالی ٹی ایم اے ہال میں ہلڑ بازی ۔ نمبرداران کے منعقدہ اجلاس میں بدنظمی پیدا ہوئی ۔ بدنظمی تحصیل اور ضلع قیادت کے الیکشن پر ہوئی ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    ذراٸع کے مطابق نمبرداران نے ضلعی صدر کو بطور صدر ماننے سے صاف انکار کردیا ۔ تحصیل بھر کے نمبرداران نے ضلعی صدر کا کٹھا چھٹا کھول دیا ۔ ضلعی صدر نے ہمارے حقوق کا تین لاکھ روپے میں سودا کیا، نمبرداران کے سنگین الزامات ۔ نمبرداران کا کہنا تھا کہ ضلعی صدر بغیر کسی الیکشن کے خود ساختہ صدر بن گیا،ضلعی سطح پر فل فور الیکشن کروائے جائیں ورنہ نتائج کے زمہ دار ضلعی قیادت ہو گی، ضلعی صدر اپنا مینڈیٹ کھو چکا ہے فوری طور پر نئے الیکشن کروائے جائیں، ضلعی صدر ٹی ایم اے ہال سلانوالی میں منعقدہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے