Baaghi TV

Author: +9251

  • اداکارہ صبا قمر کی طبیعت ناساز ہو گئی

    اداکارہ صبا قمر کی طبیعت ناساز ہو گئی

    معروف اداکارہ صبا قمر طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی طبیعت خراب دکھائی دیتی ہے اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث دوائیوں پر گزارا کر رہی ہیں۔

    اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ مجھے بیمار ہونا بالکل پسند نہیں ہے ،بیمار ہو نے سے سخت نفرت ہے ۔

  • گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : کلری اور کھارادرپولیس نے گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

    کلری اور کھارادرپولیس نے گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق کلری پولیس نے 3 ملزمان محمد یاسر,عبدالکریم اور محمد حنیف عرف پٹنی کو گرفتار کرکے.،8کلو300 گرام گٹکاماوا برآمد کیا گیا.کھارادر پولیس نے علی نیازکو گرفتار کرکے 2کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد کرلیا ۔ ملزمان گٹکا ماوا شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی بیچا کرتے تھے ۔

  • ٹریفک پولیس کی کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف کارروائی

    ٹریفک پولیس کی کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف کارروائی

    ٹریفک پولیس کی کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس ضمن میں 2 ستمبر سے 5 نومبر 2021 تک شہر بھر میں اس خصوصی مہم میں کم عمر ڈرائیوری پر 30236 چالان اور 15118000 روپے جرمانے کئے گئے۔گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 17021 چالان جاری کئے گئے جبکہ 17021000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی28600 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔

  • قائد آباد سے انتہائی مطلوب منشیات کی سپلائر خاتون گرفتار

    قائد آباد سے انتہائی مطلوب منشیات کی سپلائر خاتون گرفتار

    کراچی : قائد آباد سے انتہائی مطلوب منشیات کی سپلائر خاتون گرفتار

    قائد آباد سے انتہائی مطلوب منشیات کی سپلائر خاتون کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بسم اللہ کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اور ملزمہ ممتاز بی بی عرف چاچی سے پانچ کلو سے زائد چرس، آئس اور ہیروئن برآمد۔

    گرفتار خاتون ممتاز بی بی عرف چاچی کیخلاف منشیات کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ خاتون ملیر کے مختلف علاقوں میں مختلف اقسام کی منشیات کی سپلائی اور فروخت ملوث تھی اور ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار خاتون کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • مومن آباد پولیس کا غیر قانونی ایرانی تیل کے ڈپو پر چھاپہ

    مومن آباد پولیس کا غیر قانونی ایرانی تیل کے ڈپو پر چھاپہ

    کراچی : مومن آباد پولیس کا غیر قانونی ایرانی تیل کے ڈپو پر چھاپہ ۔ مالک سمیت دو ملزمان گرفتار ۔

    مومن آباد پولیس نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل/پیٹرول کے ڈپو پر چھاپہ مارکر ڈپو کے مالک سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول برآمد،کرلیا ۔
    تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاعات پر فرید کالونی میں قائم ڈپو پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران ڈیپو مالک ساجد عرف طور کو گرفتار کیا۔ ملزم کے ڈ پو سے برآمدہ غیر قانونی ایرانی ڈیزل وپیٹرول، ڈرم، موٹرز، نوزل اور دیگر آلات کو 02 ٹرکوں میں لوڈ کر کے تھانہ منتقل کیا گیا پولیس کی جانب سے رابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ناقص طریقے سے ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت جان و مال کے لئے بھی خطرے کا سبب بن سکتی ہے۔

  • مہنگائی اور تباہ حال کاروبار سے پریشان شخص نے بیوی کی زندگی کا خاتمہ کردیا

    مہنگائی اور تباہ حال کاروبار سے پریشان شخص نے بیوی کی زندگی کا خاتمہ کردیا

    کراچی : مہنگائی اور تباہ حال کاروبار سے پریشان شخص نے بیوی کی زندگی کا خاتمہ کردیا

    کراچی کے علاقے حسین آباد میں کاروبار تباہ ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے حسین آباد کے رہائشی 52 سالہ مشتاق پٹیل نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی صبیحہ بی بی کو قتل کردیا ، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تمام تر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جب کہ ملزم مشتاق پٹیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ۔
    گرفتار کے بعد ملزم کی جانب سے پولیس کو اعترافی بیان دیا گیا کہ ہمارے 4 بچے ہیں ، جن میں ایک بیٹا شادی شدہ اور ان سے الگ رہتا ہے گزشتہ چند برسوں کے دوران کاروبار تباہ ہوگیا اور مہنگائی کی وجہ سے گزارہ بھی مشکل ہوگیا جس کی وجہ سے بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا ، اسی وجہ سے حالات سے تنگ آکر بیوی کو قتل کردیا ۔

  • سرگرم ڈکیت گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

    سرگرم ڈکیت گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

    کراچی : سرگرم ڈکیت گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

    مدینہ کالونی پولیس نے انٹیلیجنس و ٹیکنیکل بیسڈ کارروائی کرکے سرگرم ڈکیت گینگ کا اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مدینہ کالونی کی انٹیلیجنس و ٹیکنیکل بیسڈ کارروائی مدینہ کالونی کی حدود میں سرگرم ڈکیت گینگ کا اہم سرغنہ عدنان عرف حاجی سیکٹر اے تھری سے گرفتار ملزم کے قبضے سے 30بور پستول برآمد کرلی ملزم کو CCTV کیمرہ کی مدد سے شناخت کر کہ گرفتار کیا گیا۔
    ملزم عدنان عرف حاجی تھانہ مدینہ کالونی میں 3 مقدمات میں مطلوب تھا ،ملزم تھانہ سعیداآباد کے 3 مقدمات میں مفرور اور اشتہاری بھی ہے،ملزم عدنان عرف حاجی کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: پولیس نے شیر شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی کراچی فدا حسین جانوری کے مطابق پولیس نے شیر شاہ میں واقع قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار کیا گیا ایک دہشت گرد ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ملزم ہے، ملزم سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔

  • آفات،مشکلات اورسانحات کے باوجود پاکستان کی فضائی صنعت کو ابھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں :غیرملکی ماہرین

    آفات،مشکلات اورسانحات کے باوجود پاکستان کی فضائی صنعت کو ابھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں :غیرملکی ماہرین

    بیجنگ :آفات،مشکلات اورسانحات کے باوجود پاکستان کی فضائی صنعت بہت بڑا مقام حاصل کرسکتی ہے: ماہرین معیشت ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی معاشی صورت حال کے بارے میں فضائی صنعت کے ماہرین معیشت نے مختلف زاویوں سے کچھ تجزیے اورتبصرے کیے ہیں،

    لونیس بائر جو کہ فضائی سفر کے حوالے سے بہترین معلومات اورتجزیات رکھنے والے شخص ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے، جس کی 22 کروڑ سے زیادہ آبادی میں متوسط طبقہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں میں معاشی ڈھانچہ ڈرامائی طور پر تبدیل ہوا ہے۔ دیگر شعبوں کے مقابلے میں سروس سیکٹر میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پچھلی دو دہائیوں میں کئی گنا چیلنجوں کے باوجود معیشت بلند اور پائیدار ترقی کی راہ پر بتدریج آگے بڑھ رہی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ ان حالات میں جہاں بہت سے شعبوں اورپہلووں میں بہت زیادہ بہتری آرہی ہے وہاں پاکستان کی فضائی صنعت ایک بڑے دیو ہیکل کی طرف ایک بوجھ بھی بنتا جارہاہے ہے جسے وبائی امراض کے اثرات سے بیدار ہونے اور بہتر مستقبل کے مواقع کو فوری طور پر حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وبائی مرض سے پہلے پاکستان کے ہوائی نقل و حمل کے شعبے میں اگلے 20 سالوں میں 180 فیصد سے زیادہ ترقی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

    لونس بائر کہتےہیں‌کہ ان کے علم کے مطابق 2019 میں پاکستان میں 500,000 سے زائد براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں ہوائی نقل و حمل کے شعبے سے پیدا ہوئیں۔ آج، پاکستان کی جی ڈی پی کا 1.3 فیصد ایوی ایشن سیکٹر کے ان پٹ اور ہوائی جہاز کے ذریعے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی مدد سے ہے۔ 2019 میں پاکستان سے تمام بین الاقوامی روانگی نشستوں کا 85 فیصد مشرق وسطیٰ کی منزلوں پر تھا

    ان کا خیال ہے کہ جس طرح پاکستان دیگرشبعوں مین مشکلات کے باوجود بہتری کی طرف جارہا ہے ایسے ہی پاکستانی ایئر لائن انڈسٹری کی تقدیر وبائی امراض کے بعد کے دور میں بدلنے والی ہے۔

    ان کا یہ بھی خیال ہےکہ ایک طرف پاکستانی ہوابازی کا شعبہ مخصوص چیلنجوں کے ایک بڑے مجموعے سے نمٹ رہا ہے: سیاسی عدم استحکام، سیکورٹی کے حالات، ناکافی انفراسٹرکچر، ناقص حفاظتی کلچر، ریاستی پالیسی میں عدم مطابقت، ٹیکس کے متضاد قوانین، کمزور اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری اور فنڈز تک ناقص رسائی۔ ساختی اصلاحات کا فقدان اور غیر معاون اقتصادی پالیسیاں۔لیکن اس کے باوجود وہ امید کی کرن دیکھ رہے ہیں

    لونس بائر کا کہنا ہے کہ ان حالات میں پاکستان ایئر لائن کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس کے عملے کا معیار اور فلیٹ ایئر قابلیت حفاظتی معیارات کے مطابق ہو۔ اس طرح بین الاقوامی ریگولیٹرز جیسے EASA، ICAO اور FAA کو مطمئن کرنا بھی اس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے

    فضائی صنعت کے ماہر لونس بائر کہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ ہونے کے باوجود نااہل لوگوں کے ہاتھوں میں اس ادارے کا مستقبل چلا گیا ہے ۔ وبائی امراض کے بعد کے دور میں مالی طور پر پائیدار ہونے کے لیے، خسارے میں چلنے والے کیریئر کو آمدنی میں اضافہ، لاگت کو کم کرنا اور اپنی بیلنس شیٹ کو از سر نو تشکیل دینا چاہیے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات ممکنہ صارفین کے درمیان اعتماد بحال کرنے، موجودہ پابندی والے روٹس پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے اور مجموعی آمدنی میں اضافے کے لیے دیگر ایئر لائنز کے ساتھ کوڈ شیئرنگ معاہدوں کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔

    ان کا خیال ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہیں جہاں افرادی قوت کی ایک بڑی تعداد نوجوان ہے جو کہ کل آبادی کا اعلی تناسب (15-33 سال: 63 فیصد ہے جو کہ ملکی ترقی میں بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں‌

    ان کا خیال ہے کہ وہ یہ دیکھ رہےہیں کہ پاکستان میں بہت سی رکاوٹوں کے باوجود، حالیہ برسوں میں وہاں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آئی ہے۔ اگر ہم پاکستانی ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں کے موجودہ میکرو ماحول پر نظر ڈالیں تو بڑے سوئے ہوئے دیو کو جگانے کے لیے ساختی اصلاحات اور معاشی پالیسی میں تبدیلیاں ضروری ہوں گی۔

    مثال کے طور پر، پاکستانی حکومت کو پاکستانی عوام کے لیے ہوائی سفر کو مزید سستی بنانے کے لیے ہوائی ٹکٹوں پر بھاری ٹیکسوں کو معقول بنانا ہوگا۔ دیگر ملکوں کی نسبت فضائی سفر کو آسان اورسستا ترین بنانا ہوگا اوراس صنعت کو کوششوں سے بہت بہتر بنایا جاسکتا ہے

  • فائزرکمپنی کے چیف ایگزیکٹو کورونا ویکیسین کے حوالے سے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

    فائزرکمپنی کے چیف ایگزیکٹو کورونا ویکیسین کے حوالے سے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

    نیویارک :فائزرکمپنی کے چیف ایگزیکٹو کورونا ویکیسین کے حوالے سے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار،اطلاعات کے مطابق معروف عالمی ادارے فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر البرٹ بورلا کو جمعہ کی صبح ایف بی آئی نے نیو یارک کے اسکارسڈیل کے متمول مضافاتی علاقے میں ان کے گھر سے گرفتار کیا

    فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر البرٹ بورلا پر دھوکہ دہی کے متعدد الزامات عائد کیے گئے تھے۔ بورلا اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنی ضمانت کے سلسلے میں کوشاں تھے۔ دوسری طرف ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر البرٹ بورلا کی ظاہری اورخفیہ جائیدادوں کو سراغ لگا رہے ہیں‌

    البرٹ بورلا کو COVID-19 "ویکسین” کی کوالٹی پر صارفین کو دھوکہ دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔ Pfizer پر ڈیٹا کو غلط بنانے، اور بڑی رشوت دینے کا الزام ہے۔

    ایف بی آئی کے ایک اہلکار کے مطابق جس نے کنزرویٹو بیور سے بات کی، فائزر نے ویکسین کی تاثیر کے بارے میں جھوٹ بولا، اور صارفین کو ویکسین کے سنگین مضر اثرات کے بارے میں گمراہ کیا۔ فائزر پر حکومتوں اور وفاقی دھارے کے میڈیا کو خاموش رہنے کے لیے ادائیگی کرنے کا الزام ہے۔

    البرٹ بورلا فائزر کے انکشاف کے بعد پہلے ہی مختلف الزامات کی زد میں تھا، اور ایک ریسرچ پارٹنر، "جھوٹا ڈیٹا، نابینا مریضوں، ناکافی تربیت یافتہ ویکسینیٹروں کو ملازم، اور منفی واقعات کے روح رواں ہونے کے الزامات تھے

    اسی حوالے سے پچھلے ماہ اکتوبر میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ پروجیکٹ ویریٹاس نے "PfizerLeaks” کے نام سے لیکس کا ایک سلسلہ جاری کیا۔ ویڈیو میں، فائزر کے ایک اور سیٹی بلور نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح کمپنی اسقاط شدہ جنین کے خلیوں کو COVID-19 "ویکسین” میں استعمال کرتی ہے۔ فائزر نے اس حقیقت کو عوام سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی۔

    الزام ثابت ہونے کی صورت میں البرٹ بورلا اپنی باقی زندگی جیل میں گزار سکتا ہے۔ بورلا کو مجرم ثابت ہونے تک بے قصور سمجھا جاتا ہے۔پولیس نے میڈیا بلیک آؤٹ کا حکم دیا ہے جسے ایک جج نے فوری طور پر منظور کر لیا۔