Baaghi TV

Author: +9251

  • سعید غنی نے پی ڈی ایم قیادت سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف بھی لاجواب ہو جائیں

    سعید غنی نے پی ڈی ایم قیادت سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف بھی لاجواب ہو جائیں

    وزیراطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سارے چینی چور، گندم چور، پیٹرول چور، ڈالر اور دوائیاں چورعمران خان کےدائیں اوربائیں کھڑےہیں،سلیکٹڈ کی حکومت اِن چوروں کےکاندھوں پرکھڑی ہے،ہم پراستعفوں کادباؤ ڈال کرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سےباہر کرنے والوں نے ابھی تک خود استعفے کیوں نہیں دیئے؟وفاقی حکومت کے دور میں ہونے والی کرپشن پر حلیف جماعتیں برابر کی شریک ہیں ۔

    نجی ٹی وی کےمطابق میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےسعیدغنی نےکہاکہ اس نالائق وزیراعظم نےپہلےگندم باہربھجوائی اوربعدازاں اس سےمہنگےداموں منگوائی، چینی کمیشن کی رپورٹ خود وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی نے تیار کی لیکن اس رپورٹ کو یہ کہہ کر سرد خانے میں ڈالا گیا کہ اس کی فرانزیک تحقیقات ہوں گی،میں پوچھتا ہوں کہ کیانیب کو یہ سب نظر نہیں آرہا ؟ کیا نیب کے چیئرمین اور ان کے افسران نے اس رپورٹ کو نہیں پڑھا؟اس کے ذمہ داران کے خلاف آج تک کیا کارروائی کی ہے؟
    انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے گزارش کرتا ہوں کہ اللہ کے واسطے ان کی سمجھ میں جو آتا ہے وہ اس کا اظہار میڈیا پر نہ کریں کیونکہ ان کے اس طرح کے اظہار سے ملک کی عالمی سطح پر بہت بدنامی ہورہی ہے،لوگ ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں کہ کیسا وزیر اعظم ہے کہ اس کو کسی چیز کا معلوم ہی نہیں ہوتا، بلاول بھٹو زرداری جب بھی محسوس کرتے ہیں اپوزیشن کی جماعتوں اور اُن کے سربراہان سے رابطہ کرتے ہیں، پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے وہ کسی کا دم چھلہ نہیں بن سکتی۔

    سعید غنی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان جب پیپلز پارٹی کی حلیف تھی ، تب پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپیہ اضافہ ہونے پرانہوں نے حکومت سےعلیحدگی اختیارکرلی تھی،آج جب اس نالائق حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دگنی کردی ہیں تب بھی وہ خاموش ہیں،ایم کیو ایم پاکستان والے وفاقی حکومت میں اسی تنخواہ پرکام کرتے رہیں گے اور ساتھ میں وہ عوام کو بیوقوف بھی بناتے رہیں گے۔

  • گورنر سندھ مقتول ناظم جوکھیو کی رہائش گاہ جا پہنچے ، ایسا اعلان کردیا کہ سندھ حکومت ہل جائے

    گورنر سندھ مقتول ناظم جوکھیو کی رہائش گاہ جا پہنچے ، ایسا اعلان کردیا کہ سندھ حکومت ہل جائے

    گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اراکین سندھ سمبلی کے ہمراہ مقتول ناظم جوکھیو کی رہائش گاہ جاپہنچے، اُنہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہارتعزیت کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناظم جوکھیو کو بے دردی سے قتل کیا گیا جبکہ پورے خاندان کو دھمکیاں مل رہی ہیں،بااثر ملزم کو بچایا جا رہا ہے، ایف آئی آر میں چند نام ہیں، اصل ملزمان کے نہیں ہیں،مظلوم خاندان کے ساتھ سٹیٹ کھڑی ہے ،صوبائی حکومت کی جانب سے بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی)مقتول کے ورثاء کو بھروسہ نہیں،جے آئی ٹی فیڈرل حکومت کے تحت بنی گی،ورثاء کی جانب سے وکیل کا بندوبست بھی کریں گے۔
    مقتول ناظم جوکھیو کےبھائی افضل جوکھیو اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کےہمراہ میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر میں یہاں آیا تھا،ناظم جوکھیوکے ورثاء کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گےاور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس سے بھی بات کروں گا،یہاں پر جنگل کا قانون چلنے نہیں دیں گے، صوبائی حکومت کی جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں ہے، اس ضمن میں وزیراعظم سے کہہ کر وفاقی سطح پر جے آئی ٹی بنواؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کئی اراکین ایسے بیٹھے ہیں جن پر قتل کے الزامات لگے ہیں، وزیر اعلی سندھ کو چاہیے کہ ان کا ٹرائل کرائیں، اسمبلی میں قتل کے ملزمان موجود ہیں اور اپنے ہی شہر میں اپنے ووٹرز کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ شکار کے لئے جو عرب پاکستان آتے ہیں، ان کا کوئی قصور نہیں،عرب تو صرف جانوروں کا شکار کرتے ہیں لیکن مقامی وڈیرے اپنے لوگوں کا شکار کرتے ہیں،شکار کا سلسلہ تو پاکستان میں پچھلے 40 سال سے چل رہا ہے، عرب سے جو لوگ شکار کرنے آتے ہیں، اس سے حوشحالی آتی ہے، شکار کے حوالے سے ضابطہ احلاق موجود ہے اور اس پر عملدرآمد بھی ہورہا ہے لیکن مقامی وڈیرے اپنے ہی لوگوں کو قتل کر رہے ہیں، اس کی اجازت نہیں دیں گے۔گورنر سندھ نے متاثرہ خاندان کویقین دلایا کہ وزیراعظم کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا آؤٹ،سیمی فائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا سےمقابلہ

    ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا آؤٹ،سیمی فائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا سےمقابلہ

    لاہور:ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا آؤٹ،سیمی فائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا سے ٹاکرا،اطلاعات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے دوران پاکستان کا مقابلے آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کی ہار نے سارے ضابطے ہی بدل دیئے

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ گروپ ون میں سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے، گروپ 2 میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ اتوار کو اس نے اپنا میچ سکاٹ لینڈ کے ساتھ کھیلنا ہے۔

    نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ میں فیصلہ ہو گا کونسی ٹیم اس گروپ میں نمبر ٹو کی پوزیشن پر آ گئی، اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو شکست دیتا ہے، تو با آسانی کوالیفائی کر جائے گا اور بھارت خالی ہاتھ گھر واپس جائے گا

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر نبی الیون اگر کیویز کو پچھاڑ دیتے ہیں تو رن ریٹ کی بنیاد پر افغانستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ آئے گا، اس وقت کوہلی الیون کا رن ریٹ افغان ٹیم سے بہت بہتر ہے۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے آج پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو با آسانی ہرا دیا ہے۔ جس کے بعد وہ اپنے گروپ میں ٹاپ ٹو کی پوزیشن پر آ گیا ہے۔

    اگر جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان جاری میچ کے دوران پروٹیز ٹیم نے مورگن الیون کو 131 رنز سے قبل آؤٹ کر لیتی تو جنوبی افریقی ٹیم نے رن ریٹ کی بنیاد پر کوالیفائی کر جانا تھا۔

    آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارت کے معروف کرکٹ کوچ چل بسے :بھارت پریشان

    ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارت کے معروف کرکٹ کوچ چل بسے :بھارت پریشان

    نئی دہلی :ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارت کے معروف کرکٹ کوچ چل بسے :بھارت پریشان ،اطلاعات کے مطابق ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارت کے معروف کرکٹ کوچ چل بسے

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق 71 سالہ تارک سنہا دہلی کے نامی گرامی کلب کے کوچ اور اہم رکن تھے جنہوں نے کئی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی۔

    رپورٹس کے مطابق سنہا کی کوچنگ میں بھارت کیلئے کئی بڑے نام سامنے آئے جن میں سریندر کھنہ، منوج پربھارکر، اجے شرما، اشیش نہرا، شیکھر دھون اور ریشبھ پنٹ شامل ہیں۔

     

     

    تارک سنہا کا انتقال پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہوا۔آنجہانی کوچ کو بھارت کی نیشنل ویمن ٹیم کا کوچ بھی بنایا گیا تھا تاہم وہ زیادہ عرصہ کوچنگ نہ کرسکے۔

    تارک سنہا ان 5 کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں کھیلوں کے مشہور بھارتی ڈرون آچاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    بھارتی کوچ کے انتقال پر کئی معروف کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی اسکواڈ میں شامل اہم بلے باز ریشبھ پنٹ نے بھی اپنے کوچ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ بھی کیا۔

    ان کا کہناتھاکہ یہ میرے مینٹور، کوچ، بڑے ناقد اور عظیم مداح جنہوں نے اپنے بچوں کی طرح میرا خیال رکھا، ان کے انتقال سے میرا ناقابل تلافی نقصان ہوا اور وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے۔

  • چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کی آگاہی کیلئے فیصل آباد میں سیمینار کا انعقاد

    چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کی آگاہی کیلئے فیصل آباد میں سیمینار کا انعقاد

    فیصل آباد(عثمان صادق)چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کی آگاہی کے لئے سیمینار گورنمنٹ کالج برائے خواتین عید گاہ روڑ میں منعقد ہوا جس کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی فردوس رائے تھیں۔پرنسپل ادارہ ڈاکٹر ناہید،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے ڈاکٹر جویریہ اختر، ڈاکٹر حنا،ڈائٹیشن سونیا عروج اور طالبات بھی موجود تھیں۔ماہرین ڈاکٹر نے بتایا کہ چھاتی کا کینسر دنیا میں خواتین کی اموات کی بڑی وجہ ہے اور پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک عورت اس مرض میں مبتلا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرض کی بروقت تشخیص ہی اس سے بچاؤ کا ذریعہ ہے اس ضمن میں ماہانہ معائنہ کرانا چاہیے جبکہ خوراک کا بھی خاص خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تلی ہوئی اشیاء سے گریز اور پھلوں وسبزیوں کا زیادہ استعمال کیا جائے جو کہ قوت مدافعت بڑھانے اور مرض سے بچاؤ کا باعث ہے۔ایم پی اے نے ڈاکٹرز کی جانب سے مفید معلومات کو سراہا اور کہا کہ چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے لئے آگاہی پروگرامز کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ باقاعدگی سے اپنا طبی معائنہ کرائیں اور دیگر خواتین کو بھی آگاہی دیں۔دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو فتح کے لیے 190رنز کا ہدف

    ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو فتح کے لیے 190رنز کا ہدف

    دبئی :ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو فتح کے لیے 190رنز کا ہدف،اطلاعات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کا آخری میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے اور جنوبی افریقا نے 189 رنز بنا کرانگلینڈ کو بڑا ہدف دے دیا ہے۔

    جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے راسی ڈسن نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 94 اور ایڈن مرکرم نے 25 گیندوں پر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

    مرکرم نے رواں ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی کی،ایڈن مرکرم نے25 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈوسن چھ رنز کی کمی سے سنچری نہ بنا سکے اور 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

    جنوبی افریقہ کو اننگز کے آغاز میں ہی وکٹ گنوانا پڑی اور ریزا ہینڈرکس صرف دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 70رنز کی شراکت قائم کی۔

    اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ڈی کوک 34 رنز بنانے کے بعد عادل راشد کی وکٹ بن گئے۔دوسرے اینڈ سے وین ڈر ڈوسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

    ڈوسن نے نئے بلے باز ایڈن مرکرم کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 103 رنز کی شراکت قائم کی جو ٹی20 ورلڈ ک میں جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے بڑی شراکت ہے۔

    جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کو 131رنز یا اس سے کم تک محدود رکھنا ہو گا۔واضح رہے کہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنوبی افریقہ کو اس میچ میں بڑے مارجن سے فتح درکار ہے۔

    اس سے قبل گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور اپنے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

    اگر انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی تو آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں جائیں گے۔ جنوبی افریقا جیتا تو بہتر رن ریٹ والی دو ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

  • یوم شہدائے جموں ۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر ۔۔۔(علی عمران شاھین)#حق #سچ

    یوم شہدائے جموں ۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر ۔۔۔(علی عمران شاھین)#حق #سچ

    6نومبر 1947 کا ہولناک دن جب مقبوضہ جموں کے مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام شروع ہوا۔ یہ بدترین خونریزی کئی ماہ جاری رہی جس میں5 لاکھ کے لگ بھگ کشمیری شہید اور لاکھوں علاقہ بد کر دئیے گئے۔ اس سارے قتل عام کی منصوبہ بندی بھارتی وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل اور اس کے حواریوں نے کی تھی جسے آر ایس ایس اور دیگر ہندو دہشت گرد تنظیموں نے انتہائی منظم انداز میں انجام دیا۔

    اس قتل عام میں 6نومبر کے روز جموں پولیس لائن سے ایک قافلہ جو بیسیوں ٹرکوں پر مشتمل تھا مقامی انتظامیہ کی جانب سے جمع کرکے سیالکوٹ بھیجنے کے بہانے روانہ کیا گیا تھا۔جب یہ قافلہ عین درمیان میں پہنچا تو اس میں سوار سب لوگوں کو ہندو اور سکھ بلوائیوں نے، جو پہلے سے تیار تھے گھیر کر قتل کر دیا۔

    صرف جوان لڑکیوں کو زندہ چھوڑا گیا اور حملہ اور سکھ اور ہندو انہیں پکڑ کر ساتھ لے گئے۔ بے شمار کی عزتیں لوٹیں اور قتل کیا اور بے شمار کو مستقل گھروں میں ہی رکھ کر انہیں رگیدتے بھنبھوڑتے رہے اور ان سے ہندو اور سکھ اولادیں پیدا کرتے رہے۔

    حالات اس قدر دگرگوں اور خوفناک تھے کہ جموں کے ایک معروف کشمیری رہنما مستری عطا محمد نے اپنی تین جوان بیٹیاں اسی عمل سے بچانے کے لیے خود اپنے ہاتھ سے ہی ذبح کر دیں۔ معروف کشمیری رہنما اور قائد اعظم کے سٹاف افسر چودھری غلام عباس کی بہنیں بھی اسی درندگی کا شکار ہوئیں۔

    جموں میں تب65فی صد مسلم آبادی تھی جو 38فی صد رہ گئی۔

    آج اس قتل عام کو 74برس بہت چکے، ہم چاہے اسے بھول جائیں کشمیری کبھی نہیں بھولے نہ بھولیں گے اور حساب و انتقام تک چین بھی نہیں لیں گے۔

  • اے این ایف سندھ کی سپر ہائی وے کراچی پر کارروائی

    اے این ایف سندھ کی سپر ہائی وے کراچی پر کارروائی

    کراچی: اے این ایف سندھ کی سپر ہائی وے کراچی پر کارروائی۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے کراچی پر اے این ایف سندھ انٹیلجنس کی اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی گئی اور ایک کار جو سپر ہائی وے سے گذر رہی تھی اطلاع پر کار کو روکا گیا اور چھاپہ مارا گیا تو دوران تلاشی سوزوکی کلٹس کار سے 350 گرام کوکین برآمد ہوئی برآمدشدہ کوکین کار کی ڈرائیونگ سیٹ میں چھپائی گئی تھی جس کو ایک ایک گرام پیکٹوں کی شکل میں چھوٹی ڈبیوں میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔
    کار میں سوار لودھراں کے رہائشی محمد اجمل ساغر نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اے این ایف ٹیم نے مزید کارروائی کرتے ہوئے قیوم آباد کراچی میں واقع سرسید ہسپتال کے قریب چھاپہ مارا۔ دورانِ چھاپہ گرفتار ملزم کے دوسرے ساتھی لودھراں کے رہائشی محمد الیاس نامی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اے این ایف گلشن اقبال کراچی میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • اسکائی و نگز اور سی اے اے کا تنازعہ:5 کروڑ کا ہرجانہ: وزیراعظم کونوٹس لینے کی درخواست

    اسکائی و نگز اور سی اے اے کا تنازعہ:5 کروڑ کا ہرجانہ: وزیراعظم کونوٹس لینے کی درخواست

    اسلام آباد:اسکائی و نگز اور سی اے اے کا تنازعہ:اصل کہانی منظرعام پرآگئی،اطلاعات کے مطابق اسکائی ونگز نے شہرت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے پر اور میڈیا کو جھوٹ پر مبنی پریسں ریلیز اشو کرنے پر ہر جانے کا قانونی نوٹس جاری کر دیا۔دوسری طرف اصل کہانی بھی سامنے آگئی ہے

    اسکائی ویز انتظامیہ کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی اے اے ترجمان کے لگائے جانے والے تمام الزامات ثبوت کے ساتھ جھوٹے ثابت ہوئے ہیں‌

    کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کمپنی نے لائسنس ڈھائی سال سے اپلائی کیا ہوا ہے،سول ایوی ایشن کے الزامات پر اسکائی ونگر نے اپنی مالی حیثیت کے ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئے۔

    اس کے ساتھ ساتھ اسکائی ونگر کے سیکورٹی کلیڑڈ ہونے کے ثبوت بھی لیگل نوٹس کا حصہ بنایا گیاہے ،اسکائی و نگز کا سی اے اے کو پانچ کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے

    کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سی اےاے نے اگر اپنے بیان کو واپس نا لیا اور معافی نامانگی تو اسکاہی ونگز کے خلاف عدالت جائیں گے

    ذرائع کے مطابق ڈجی سی اے اے کے واضح احکامات کے باوجود لائسنس کی تجدید نہ کی گئی۔ اور ڈ جی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا

    ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسکائی ونگز نے ناقابل تردید ثبوت میڈیا کو بھی جاری کردیٕے ایوایش انڈسٹری پریشان کے سرکاری ادارہ سی اے اے ہی ایوایش انڈسٹری کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے

    دوسری طرف ایوایش انڈسٹری نے اسکائی ونگر کے ساتھ زیادتی پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکائی ونگر کا ٹی وی پر لإ کر تمام حقائق قوم کے سامنے بمع وڈیو ثبوت پیش کرے گی

  • اسکائی ونگز پر چھوٹے الزامات :CAA ترجمان کو لیگل نوٹس کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

    اسکائی ونگز پر چھوٹے الزامات :CAA ترجمان کو لیگل نوٹس کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

    اسلام آباد:اسکائی ونگز پر چھوٹے الزامات لگانے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کو لیگل نوٹس کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

    "پاکستان سول ایوی ایشن پاکستان کے میڈیا spokesman کو قانونی نوٹس”

    جناب عالی آپکو میرے موکل اسکائی وننگ پرائیوٹ لمیٹڈ کی طرف یہ قانونی نوٹس بھیجا جا رہا ھے کیونکہ آپ نے مورخہ 31 اکتوبر 2021 کو نیشنل میڈیا پر CAA پاکستان کے ترجمان کی حیثیت سے جھوٹا اور من گھڑت بیان/ پریس ریلیز جاری کیا جسکی وجہ میرے موکل اسکائی ونگ پرائیویٹ لمیٹڈ پر آپ نے یہ الزام عائد کیا کہ میرا موکلAerial Works لائسنس کے اجرا اور فلائنگ سکول لائسنس کی تجدید کیلئے موزوں مالی پوزیشن فراہم کرنے میں ناکام رہا ھے اور میرے موکل کے پاس متعلقہ سیکورٹی کلیرنس بھی نہیں ھے.

    ایریل ورکس لائسنس کے لئے درخواست کی تاریخ اور سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے میں کمپنی کی ناکامی فلائنگ اسکول کی تجدید کی کارروائی میں تاخیر اور ایریل ورکس لائسنسوں کی پروسیسنگ کی وجوہات ہیں۔ اسکائی ونگز پرائیویٹ لمیٹڈ ان تمام الزامات کی واضح طور پر تردید کرتی ھے جس کےدستاویزی شواہد کی تفصیل ذیل میں منسلک ھے۔

    ایریل ورکس لائسنس کے لئے میرے موکل نے 13 مئی 2019 کو سی اے اے کو درخواست دی ہے (سی اے اے میں اس درخواست کی وصولی والی کاپی ضمیمہ "اے” کے طور پر منسلک ہے)۔

    منسلک خط سے پتہ چلتا ہے کہ درخواست ڈھائی سال پہلے دی گئی تھی نہ کہ جیسا کہ آپ نے میڈیا میں حوالہ دیا ہے کہ اس کا اطلاق دو سال سے بھی کم عرصہ پہلے کیا گیا تھا۔ ہوابازی کے کاروبار اور سیاحت کی ترقی کے لئے بنیادی لائسنس جاری کرنے میں سی اے اے کی طرف سے اس طرح کی تاخیر آپکے محکمے کی کرپشن کا ایک ٹھوس ثبوت ھے.

    آپ نے سی اے اے کے ترجمان کے طور پر غلط حوالہ دیا کہ اسکائی ونگز سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے میں ناکام رہا جو کہ صریح جھوٹ ہے ، کیونکہ اسکائی و گزکو سکیورٹی کلیرنس وزارت داخلہ کی طرف سے مل چکی تھی جس ثبوت اضمیمہ ب کے طور پر لف ھے

    . دیا گیا ہے، درحقیقت پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ یہ فضائی کام لائسنس کی منظوری اور میرے موکل کو بری طرح سے بدنام کرنے کے لئے ایک اور تاخیری حربہ ہے کیونکہ یہ ایک بار پھر جھوٹ تھا، جبکہ حقائق یہ ہیں کہ وزارت داخلہ کی طرف سے میرے موکل کے لئے 28 مئی 2021 کو سکیورٹی کلیئرنس اور این او سی جاری کیا گیا تھا جس میں ان کے خط نمبر 2/14/202-کے پی (ضمیمہ "بی” کے طور پر منسلک کاپی) کے ذریعے جاری کیا گیا تھا جسے ایوی ایشن ڈویژن اور ایجنسی وائڈ ریفرنس نمبر کی تصدیق کے ذریعے مخاطب کیا گیا تھا۔ ای سی آر 412/5 ایس وی سی (12)/1317 (ضمیمہ "سی” کے طور پر منسلک نقل)۔

    میڈیا میں یہ بتانے کے پیچھے بدنیتی کہ کمپنی سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے سے قاصر ہے براہ مہربانی وضاحت کی جاسکتی ہے کہ میڈیا میں اس طرح کی چیزوں کو غلط کیوں بیان کیا گیا اور ان حقائق کو چھپانے کے پیچھے کیا ارادہ تھا؟ یعنی ایک اور تاخیری حربے یا نچوڑنا اور یا میرے موکل کی بدنامی کرنا؟

    حقائق پر مبنی آڈٹ شدہ مالیاتی 13 مئی 2019 کو ایریل ورکس درخواست کے وقت اور اس کے بعد کے سالوں کے لئے سی اے اے کو جمع کرائے گئے تھے بشمول سال 2020-2021 (ضمیمہ "ڈی” کے طور پر منسلک)، آپ اور کیا قابل اعتماد مالی پوزیشن کے طور پر کہتے ہیں؟ اگرچہ تمام مالیات ڈائریکٹوریٹ آف ایئر ٹرانسپورٹ کو جمع کرائے گئے تھے لیکن اگر ضرورت پڑی تو ہر سال کے لئے دستاویزی ثبوت فراہم کیے جا سکتے ہیں کیونکہ کمپنی کوویڈ-19 وبا میں بھی اچھی مالی صحت میں رہی اور مئی 2020 سے پائلٹ لائسنس جاری کرنے اور پائلٹ لائسنس امتحانات کے انعقاد میں سی اے اے کی ناکامی میں کمپنی نے اپنے تمام ملازمین کو بھی برقرار رکھا اور کسی کو فارغ نہیں کیا تاکہ مشکل وقت گزر جائے۔

    ان کے لئے آسانی. ایک نامور بین الاقوامی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم نے ہر سال مالیات کا آڈٹ کیا، اور آپ کے بیان نے شکوک و شبہات پیدا کیے ہیں اور نہ صرف میرے موکل بلکہ بین الاقوامی آڈٹ نگ فرم کو بھی برا لگا ؤ اور بے پناہ کاروباری نقصان پہنچایا ہے، بین الاقوامی آڈٹ نگ فرم اس کیس کو الگ سے لے سکتی ہے …

    میڈیا کو آپ کا بیان بالکل جعلی، بدخواہ اور حکومتی ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے نازیبا ہے۔

    اس کے علاوہ میڈیا میں آپ کے بیان نے کمپنی کے مالک جناب عمران اسلم خان کو بدنام کیا لیکن انہوں نے ہم سے کہا کہ وہ اس بات کو نظر انداز کریں کہ ان کے لئے 50 سے زائد ملازمین کی ملازمتیں برقرار رکھنے کے لئے کمپنی کا کام کرنا زیادہ اہم ہے۔

    دریں اثنا، چونکہ سی اے اے کے ترجمان کی حیثیت سے آپ کی جانب سے جاری کردہ غیر ذمہ دارانہ، جھوٹی اور من گھڑت پریس ریلیز مکمل طور پر بدنیتی پر مبنی تھی کیونکہ نیشنل میڈیا میں عوامی سطح پر لگائے گئے تینوں الزامات منسلک دستاویزی شواہد کے ذریعے غلط ثابت ہوئے ہیں اور اس سے بے پناہ ذہنی دباؤ اور ساکھ کا نقصان ہوا ہے اور اس لحاظ سے یہ میرے موکل کے لئے بہت نقصان دہ ہے اور اس سے کاروباری نقصانات ہوئے ہیں،

    اس لئے آپ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ یا تو پریس ریلیز کے ذریعے وضاحت جاری کریں اور اسکائی ونگز کو بدنام کرنے والے غلط بیان پر افسوس کا اظہار کریں یا اس قانونی نوٹس کے اجراء کے دو ہفتوں کے اندر 50 ملین پاکستانی روپے کے نقصانات ادا کریں۔ معافی نامہ جاری کرنے میں ناکامی یا نقصانات کی عدم ادائیگی کی صورت میں کمپنی پاکستان کی معزز عدالتوں میں ذمہ دار کے مقدمے کی پیروی کے اپنے حقوق محفوظ رکھتی ہے۔

    Captain/Advocate
    MUHAMMAD NAWAZ ASIM, LLM
    Aviation & Maritime Regulatory Services
    D-9 University Rd. Opposite CP-6 Malir Cantt
    Karachi. Cell: 03002022340 Email: mna7406@hotmail.com

    CC:
    PM Office, Islamabad
    Secretary Aviation Division, Cabinet Secretariat, Islamabad, Karachi
    DG, CAA, HQCAA, Karachi
    Additional DG, HQCAA, Karachi