Baaghi TV

Author: +9251

  • لیاقت آباد دس نمبر پل کے نیچے اچانک آگ لگ گئی

    لیاقت آباد دس نمبر پل کے نیچے اچانک آگ لگ گئی

    کراچی: لیاقت آباد دس نمبر پل کے نیچے قائم رینٹ کار ٹرانسپورٹ کی کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاقت آباد دس نمبر پل کے نیچے قائم رینٹ کار ٹرانسپورٹ کی کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تا حال ابھی بھی فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف عمل ہے ۔ فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

  • اسکائی ونگز ایوی ایشن لائسنس تجدید کا معاملہ:CAA کے درمیان معاملات اہم موڑ پرپہنچ گئے

    اسکائی ونگز ایوی ایشن لائسنس تجدید کا معاملہ:CAA کے درمیان معاملات اہم موڑ پرپہنچ گئے

    اسلام آباد:اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی کے لائسنس کی تجدید کا معاملہ: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کو لیگل نوٹس بھیج دیا،اطلاعات کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی کے لائسنس کی تجدید کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

    اس حوالےسے کمپنی کی طرف سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے الزامات کے خلاف سخٹ ایکشن لیتے ہوئےاسکائی ونگز انتظامیہ نے کمپنی پر چھوٹے الزامات لگانے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کو لیگل نوٹس بھیج دیا

    اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر کو اسکائی ونگز پر الزامات سے بھری میڈیا کو جھوٹی پریس ریلیز کیوں جاری کی، یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے کمپنی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،

    سول ایویشن کو جاری نوٹس میں کمپنی کی ساکھ خراب کرنے پر اسکائی ونگز ایوی ایشن نے 5 کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا بھی مطالبہ کردیا ،کمپنی کے لائسنس کی تجدید سے متعلق بروقت اور مکمل درست آڈٹ رپورٹس شعبہ ایر ٹرانسپورٹ کو جمع کرائیں

    سول ایوی ایشن کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جس کی تصدیق خود سی اے اے کے شعبہ ایرٹرانسپورٹ کے حکام نے اپنے آفیشل لیٹر میں کی ہے، اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تاحال اسکائی ونگز کے لائسنس کی تجدید نہیں کی گئی،

    اسکائی ویز کی طرف سے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی سیکورٹی کلیرنس کا بھی جھوٹا الزام لگایا جو جھوٹ کا پلندہ ہے،کمپنی کو ایریل ورکس لائسنس کے لیے رواں سال مئی 2021 میں وزارت داخلہ نے این او سی دیا، کمپنی مکمل طور سیکورٹی کلیرنس کے باعث این او سی دیا گیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کوقانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیکن تاحال سی اے اے نے ایریل ورکس لائسنس بھی جاری نہین کیا،کمپنی کی ساکھ خراب کرنے پر فوری طور آفیشل پریس ریلیز جاری کرکے معافی نشر کرائیں،

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معافی نہ مانگنے اور آفیشل ہریس ریلیز میں جھوٹ کی تردید نہ کرنے پر بطور ترجماں سی اے اے آپکے خلاف اسکائی ونگ ایوی ایشن سول ایوی ایشن قانونی کارروائی کرے گی،

  • ہیلپ انٹر نیشنل ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے9 نومبر کو تقریب یوم اقبال کا انعقاد کیا جا رہا ہے

    ہیلپ انٹر نیشنل ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے9 نومبر کو تقریب یوم اقبال کا انعقاد کیا جا رہا ہے

    کراچی : ہیلپ انٹر نیشنل ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے9 نومبر کو تقریب یوم اقبال کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق حلقہ فکر و ادب کے زیر اہتمام ہیلپ انٹر نیشنل ویلفئیر ٹرسٹ والینٹیر اور کراچی یوتھ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکتر علامہ محمد اقبال کے افکار کو معاشرے مین عام کرنے کے لئے تقریب یوم اقبال کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جس کی صدارت جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کریں گے اور اس کے مہمان خصوصی ماہر اقبالیات پروفیسر خیال آفاقی ہوں گے ۔ اور اس کے مہمان اعزازی خناب عبدالروف تابانی صاحب جو کہ ہیلپ انٹر نیشنل ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین بھی ہیں ہوں گے ۔
    اس تقریب میں نوجوان طلبا و طالبات کلام اقبال کے خصوصی حصے پیش کریں گے جبکہ مختلف شعبہ جاگ کے ماہرین نوجوانوں کو فکر اقبال سے روشناس کروائیں گے ۔ تقریب کا انعقاد گلستان جوہر کراچی میں کیا جائے گا ۔

  • آئل ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی،91 افراد ہلاک:سیرا لِیون خوان آلود ہوگیا

    آئل ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی،91 افراد ہلاک:سیرا لِیون خوان آلود ہوگیا

    فری ٹاؤن: مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں تیل بردار ٹینک کے بس سے تصادم کے بعد آئل کا اخراج شروع ہوگیا تھا جسے لوگ جمع کر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 91 افراد ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں ایک تیل بردار ٹینکر اور بس میں تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل روڈ پر بہنے لگا۔

    سڑک پر بہتے تیل کو چوری کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسی دوران ٹینکر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جل کر 91 افراد ہلاک ہوگئے۔

     

     

    فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منقتل کیا ہے جہاں 90 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ چند سال قبل پاکستان کے جنوبی پنجاب کے علاقے میں ایک آئل ٹینکرکوآگ لگنے سے 3سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے

  • کراچی ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کی پریس کانفرنس

    کراچی ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کی پریس کانفرنس

    ‏کراچی ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کی پریس کانفرنس

    ترجمان وزارت خزانہ کہتے ہیں سندھ کو اگر درآمدہ چینی چاہئے تو وفاق سے مانگ لے، حکومت کے پاس 1 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں جب کہ شوگر ملز کے پاس 11 روز کے ذخائر موجود ہیں۔

    کراچی پریس کلب میں چینی کے بحران کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کہتے ہیں کہ ملک میں چینی کی سالانہ کھپت 60 لاکھ ٹن ہے، سندھ حکومت نے گنے کی سپورٹ پرائز کا اعلان کیا مگر ابتک نوٹس جاری نہیں ہوا جس کی وجہ سے شوگر ملز میں کرشنگ تاخیر ہو سکتی ہے ۔ ملک میں 15ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہے ۔ سندھ میں ابھی تک کوئی شوگر مل نہیں چلی ۔ ‏سندھ حکومت کوچینی چاہیے تو وفاقی حکومت دینے کو تیار ہے لیکن سندھ حکومت چینی کے معاملے پر وفاق سے مدد لینے کو تیار نہیں ۔ چینی کا معاملہ صوبائی ہے ۔ سندھ میں کرشنگ شروع نہ ہونے پر ملز نے چینی کی قیمت بڑھا دی ہے ۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ :جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    ٹی 20 ورلڈ کپ :جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    دبئی :جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کا آخری میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ہے اور جنوبی افریقا نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر انگلینڈ کو بڑا ہدف دے دیا ہے۔

    جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے راسی ڈسن نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 94 اور ایڈن مرکرم نے 25 گیندوں پر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔مرکرم نے رواں ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی کی، تیز ترین بھارت کے کے ایل راہول نے کی تھی۔

    ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 131 سے زیادہ اسکور کرلیا جس کی بدولت وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ جنوبی افریقا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

    انگلینڈ کے 131 سے زائد رنز بنانے کی وجہ سے آسٹریلیا بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے کیوں کہ اس کا رن ریٹ بہتر ہے اور اب میچ جیت کر بھی جنوبی افریقا سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکتا۔

    جنوبی افریقا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم اسکور پر روکنا تھا لیکن وہ ایسا نہ کرسکا جس کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

    پہلے تویہ بھی کہا جارہا تھا کہ جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 86 سے پہلے آؤٹ کردیا تو وہ مسلسل چار میچز جیت کر بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گا البتہ اب نہ صرف انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے بلکہ وہ ٹاپ ٹیم کی حیثیت سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

    جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    اس سے قبل گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور اپنے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

    اگر انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی تو آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں جائیں گے۔ جنوبی افریقا جیتا تو بہتر رن ریٹ والی دو ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹی 20 ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔

    ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے 38 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کیریبین سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 157 رنز بنائے۔ پولارڈ 44 رنز بنا کر سرفہرست رہے، دیگر کھلاڑیوں میں گیل 15، لوئس 29، نکولس پوران 4، چیس 0، شیمرون ہیٹمائر 27، براوو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رسل 18 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جوش ہیزل ووڈ نے 4 شکار کیے، مچل سٹارک، زمپا اور کمنز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    آسٹریلیا نے ہدف با آسانی 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ فنچ 9 جبکہ مچل مارش 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وارنر نے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ عقیل حسین اور گیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

  • اللہ کا پکا وعدہ لڑکا ہے حبا بخاری کا مداح کو جواب

    اللہ کا پکا وعدہ لڑکا ہے حبا بخاری کا مداح کو جواب

    پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے منگیتر کے بارے میں پوچھنے والے مداحوں کو دلچسپ انداز میں جواب دیا ہے۔

    حبابخاری نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ کی شادی کب ہی جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد شادی کررہی ہیں۔

    جبکہ ایک مداح نے اداکارہ سے کافی مضحکہ خیز انداز میں سوال کیا کہ سچ سچ بتادیں کس سے شادی کریں گی۔حبا بخاری نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ کا پکا وعدہ لڑکا ہے۔ایک اور مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے منگیتر کو انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں اس سوال کاجواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے منگیتر کو انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں۔

  • نثار کھوڑو کی آچارسالار گوٹھ آمد ،ناظم جوکھیو کے لواحقین سے تعزیت

    نثار کھوڑو کی آچارسالار گوٹھ آمد ،ناظم جوکھیو کے لواحقین سے تعزیت

    پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے صوبائی وزیر ساجد جوکھیو کے ہمراہ ملیر کے علاقے آچار سالار جوکھیو گوٹھ پہنچ کر ویڈیو بنانے کے معاملے پر تشدد کرکے قتل کئے گئے مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی اور ان کے ورثا سے تعزیت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نثار کھوڑو نے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم ہونے کی یقین دہانی کرائی۔
    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعے کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس لیا ہے اور مقتول کا بے گناہ قتل رائیگاں ہونے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقتول ناظم جوکھیو کو تشدد کرکے قتل کیا گیا اس سے زیادہ افسوسناک واقعہ ہو نہیں سکتا ۔ہم ظلم کے خلاف ہیں اور ظالم کا ساتھ نبھانے والے کبھی نہیں ہو سکتے اورنہ ہی قتل کے اس بہیمانہ واقعے کی کوئی سپورٹ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کے ہم مظلوم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور مقتول کے ورثا پر دبا ڈالنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جا رہی ہے اور مقتول کے ورثا کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا۔

  • مصطفی کمال نے پی ایس پی کے پارٹی سلوگن ‘‘ہم ٹھیک کردیں گے‘‘کا اجرا کردیا

    مصطفی کمال نے پی ایس پی کے پارٹی سلوگن ‘‘ہم ٹھیک کردیں گے‘‘کا اجرا کردیا

    چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے پی ایس پی کے پارٹی سلوگن ‘‘ہم ٹھیک کردیں گے‘‘کا اجرا کردیا۔ نواز شریف نعرہ لگا رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو، مطلب یہ کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دو ورنہ ووٹ کی کوئی عزت نہیں، پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑا مکان کیساتھ جیے بھٹو کا نعرہ لگا کر قوم سے سب کچھ چھین کر پیپلز پارٹی جاگیر بنادی، ایم کیو ایم نے اپنوں کا ووٹ اپنوں کا نعرہ لگایا یعنی اگر ان کو ووٹ نہیں دیا تو آپ انکے اپنے نہیں، جبکہ تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ لگایا، قوم سوچے سمجھے بغیر نعرے کے پیچھے چل پڑی جسکی وجہ سے آج تبدیلی تباہی بن کر ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے، نا کسی نے ان تمام نعروں کے آگے کا نظام بتایا اور نا پاکستان میں کسی نے سیاسی جماعتوں سے یہ پوچھنے کی ہمت کی کہ وہ اپنے نعروں کو عملی جامہ کیسے پہنائیں گے۔
    پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جسکا نعرہ "ہم ٹھیک کردیں گی” کے پیچھے تمام ملکی مسائل کا قابل عمل حل ہے۔ "ہم ٹھیک کردیں گی” کیونکہ صرف ہمارے پاس مسائل حل کرنے کے لیے پورا بلیو پرنٹ ہے۔ تین تین دفعہ وزیراعظم بننے والی جماعتیں چوتھی بار وزیراعظم بننے کے لیے تیار بیٹھی ہیں۔ چوتھی بار وزیراعظم بننے سے وہ تباہ شدہ نظام جو انہوں نے خود تباہ کیا ہے یکسر تبدیل ہوگا۔
    نواز شریف نے حکومت کرنے کے لیے تین بار آصف زرداری کو سندھ گروی میں دیا تھا۔ پاکستان میں اب کسی کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں آئے گی۔ ہمارے پاس اس کراچی کی 10-15 سیٹیں ہوں تو جسکو وزیراعظم بننے کے لیے ہماری ضرورت ہوگی تو ہم سپورٹ کریں گے لیکن وزارتوں کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ ہم 2 آئینی ترامیم کروایں گے اور غیر مشروط حمایت کریں گے۔ پہلی آئینی ترمیم کے ذریعے ہم بلدیاتی نظام کے اختیارات آئیں میں لکھوائیں گے۔
    پی ایس پی اختیارات، وسائل اور طاقت وزیراعظم، وزیر اعلی سے لیکر یوسی چئیر مین کو ڈائیریکٹ دے گی جو آپکے محلے میں رہ رہا ہوگا، اگر وہ کام نہیں کرئے گا تو کچھ دن بعد محلے والے جمع ہوکر اسکے گھر پہنچ کر گریبان پکڑیں گے۔ آپ کسی وزیراعظم، وزیر اعلی اور وزیر، مشیر کو پکڑ نہیں سکتے، لیکن یہی محلے والوں کا ہاتھ نیب کا ہاتھ ہوگا۔ دوسری ترمیم کے زریعے ہم این ایف سی ایوارڈ کیساتھ پی ایف سی لکھوائیں گے۔
    یہی وہ اصل اصلاحات ہیں جو پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کردے گی اور یہ اصلاحات صرف ووٹ سے آئیں گے۔ اس فارمولے سے سب ٹھیک ہو جائے گا، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اسی فارمولے کے تحت ترقی یافتہ بنے۔ مجھے قوم کا ساتھ چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پا ک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ ریزیڈنٹ کمیٹی کی جانب منعقدہ تقریب میں علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    انہوں مزید کہا کہ 13 سال میں سندھ کو وفاق سے 10242 ارب ملے لیکن آج سندھ انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہ ہے۔ پورے سندھ میں ایک ماڈل یوسی نہیں جبکہ میرے ہاتھ سے 300 ارب خرچ ہوئے جس میں تمام تنخواہیں اور پیٹرول ملالیں تو میں نے 200 ارب انفرا اسٹرکچر لگایا تو دنیا کے چار بہترین شہروں میں شامل ہوگیا۔ طاقت، اختیارات اور وسائل کے ارتکاز سے کرپشن جنم لے رہی ہے۔
    ان سب کچھ تباہ کاریوں کو ہم ٹھیک کردیں گے۔ اب اگر ایک آدمی کے بجائے 2000 افراد کو اختیار دیا جائے 10242 ارب کو کام میں لا سکیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 18 سیٹیں حکومتی اتحاد کے پاس ہیں، صدر وزیراعظم اور گورنر، وزرا ہیں۔ 3 سیٹ والی پیپلز پارٹی کراچی پر قابض ہے کیونکہ تحریکِ انصاف اور ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی سے زیادہ کرپٹ ہیں۔
    ملک میں ہر سطح پر ظلم ہے۔ رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں دواں اور تعلیمی اداروں میں صحت اور تعلیم نام کی کوئی چیز نہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ظالم ہمیشہ طاقت، اختیارات اور وسائل پر قابض ہوتا ہے۔ عامر خان دس ہزار مہاجر نوجوانوں کوقتل کرکہ الطاف حسین سے معافی مانگ کر 2011 ایم کیو ایم میں شامل ہوا۔
    چونکہ 68 فیصد پاکستان کا نوجوان 1992 کے بعد پیدا ہوا ہے اس لیے اسے ہی پتہ نہیں کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کو کس طرح تباہ کیا۔ 2012 میں اپنی گورنری بچانے کے لیے ایم کیو ایم نے شہر کا بلدیاتی نظام پیپلز پارٹی کو دے دیا۔ منٹ منٹ پر ہڑتال کرنے والی ایم کیو ایم نے ایک ہڑتال نہیں کی جب شہر پر ڈاکہ پڑ رہا تھا۔ ہڑتال کیوں نہیں کی ایک ہیلو کی آس لگائے بیٹھے سمجھ لیں کہ الطاف حسین کی بد اعمالیوں کے باعث ملک چھوڑ کر چلے گئے پھر ہم جب واپس آئے تو ہیلو چل رہی تھی۔
    ایم کیو ایم کا پورا شباب اپنے عروج پہ تھا۔ جب ہم اکیلے تھے تو انکی ہیلو سے نہیں ڈرے تو اب کیا ڈریں گے جب ہمارے ساتھ لاکھوں لوگ ہیں۔ہم اپنے بچوں کو بلکتا چھوڑ کر مرنے کے لیے پاکستان واپس آئے کیونکہ اس شہر میں سچ بولنے کی سب سے چھوٹی سزا موت تھی۔ مہاجروں کے نام نہاد ٹھیکیدار ہمیں مہاجروں کا غدار کہتے ہیں کیونکہ ہم مہاجروں کو پختونوں، سندھیوں، بلوچوں اور پنجابیوں سے نہیں لڑوا رہے۔
    ہماری وجہ سے شہدا قبرستان میں تالے لگ گئے۔ ہماری وجہ سے انکی خون آشام سیاست ختم ہوگئی ہے۔ ہم مہاجروں کے حقوق حاصل کرنے کے لیے پختونوں، سندھیوں، پنجابیوں اور بلوچوں کو ملا کر سب کے حقوق حاصل کریں گے۔ عامر خان ٹی وی پر کھڑے ہوکر مہاجروں کے قتل کا اعتراف کررہا ہے۔ مہاجروں کے حقوق کا علمبردار بنا ہوا ہے، کوئی مہاجر عامر خان سے کیوں نہیں پوچھتا، انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیں ہارنے کا طعنہ دیتے ہیں وہ دیکھ لیں کہ ہم کامیاب ہوگئے ہیں کیونکہ تڑپتی ماں کے لعل اپنی ماں کے پاس ہیں۔
    انکی دعائیں ہمارا منافع اور انعام ہے۔ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پروردگار نے ہم سے کام لیا۔

  • وزیراعظم پوری قوم کو سائیکل چلانے پر مجبور کردینگے ،تیمور تالپور

    وزیراعظم پوری قوم کو سائیکل چلانے پر مجبور کردینگے ،تیمور تالپور

    صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے پاکستان کا باتونی وزیر اعظم پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کر کے پوری قوم کو ہالینڈ کے وزیر اعظم کی طرح سائیکل چلانے کی راہ پر گامزن کردے گا۔ اس وقت ضرورت زندگی و روزمرہ استعمال کی عام اشیا بھی اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ انکا خریدنا بھی عوام کے لئے مشکل ہوگیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے جو کہا تھا کہ کوئی غریب نہیں رہے گا واقعی سچ کہا تھا جب مہنگائی اور غریت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہو اور اس نے پاکستان کی تاریخ کے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہو تو پھر غریب عوام کے پاس مرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچے گا اور اس طرح غریب ختم کرنا کے ویژن پر عمل درآمد کرنا بھی بہت آسان ہوجائے گا۔۔مزے کی بات یہ ہے کہ کپتان کیحواری بھی غریب مٹا مہم کا دفاع بغیر خوف خدا کے بھرپور طریقے سے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں آج تک ایسے بیحس بے ضمیر حکمران کبھی نہیں دیکھے۔جو عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے کے باوجود بھی ڈھٹائی سے اپنے غلط اقدامات کو صیح ثابت کرنے میں تلے پڑے ہیں۔