Baaghi TV

Author: +9251

  • دسمبر کے مہینے میں دما دم مست قلندر ہوگا:مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں فیصلہ ہوگیا

    دسمبر کے مہینے میں دما دم مست قلندر ہوگا:مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد:دسمبر کے مہینے میں دما دم مست قلندر ہوگا:مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فیصلہ کیا ہے کہ دسمبر میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔

    ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاج کی عملی پر غور کے لیے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کا اجلاس جاری ہے،

    ذرائع کے مطابق اجلاس کی سربراہی حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہے۔

    اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز، محمود اچکزئی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیرپائو شریک ہیں۔

    اجلاس میں 10 نومبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبوں میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا جائے گا جبکہ اس بھرپور احتجاج کے بعد لانگ مارچ ہو گا۔ یہ لانگ مارچ دسمبر میں ہو سکتا ہے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے ورنہ خسارہ بڑھ جائے گا۔

    خطاب کے ایک روز کے بعد وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا، پٹرول فی لٹر کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

  • جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے ملیر میں ناظم جوکھیو کے قتل کی شدید مذمت

    جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے ملیر میں ناظم جوکھیو کے قتل کی شدید مذمت

    جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے ملیر میمن گوٹھ میں پیپلزپارٹی کے مقامی ایم پی اے کے کارندوں کے ہاتھو تشدد کے نتیجے میں جانبحق نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے وڈیرے طاقت کے نشے میں دھت ہوکر عوام کی جان ومال اور عزتوں کے درپے ہوچکے ہیں سندھ حکومت عوام کو رلیف تو دور کی بات اب تحفظ دینے کیلئے بھی تیار نہیں ہے، طاقت کے نشے میں مست مقامی ایم پی اے کی فرعونیت کا شکار ہونے والے نوجوان کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے جماعت اسلامی ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔
    انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ ناظم جوکھیو نے مقامی ایم پی اے کے غیر ملکی مہمانوں کو علاقے میں تلور کے شکار سے روکا تھا جس پر مقامی وڈیروں نے انہیں اپنے ڈیرے پر بلاکر بدترین تشدد کرکے قتل کردیا اس المناک واقعے نے پوری سندھ کے عوام کو عدم تحفظ کا شکار کردیا ہے، پیپلزپارٹی گذشتہ ساڑھے تیرہ سالوں سے اقتدار میں ہونے کے باوجود سندھ کے عوام کو کسی قسم کا رلیف دینے، صحت، تعلیم، روزگار اور صاف پانی جیسی سہولیات فراہم کرنا تو دور کی بات لیکن اب اقتدار کے نشے میں دھت ہوکر عوام کے جان ومال سے کھیلنا شروع کردیا ہے جو سندھ کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، سندھ پولیس عوام کو تحفظ دینے کی بجائے اقتداری پارٹی کے وڈیروں کی مرضی پر کام کررہی ہے اور مظلوم انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
    (جاری ہے)

    جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ ازخود نوٹیس لیکر مقتول نوجوان ناظم جوکھیو کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے فی الفورمقتول کے سوشل میڈیا پر رکھے گئے بیان کی روشنی اور لواحقین کی مرضی کے مطابق مقامی ایم پی اے جام اویس جوکھیو، جام عبدالکریم جوکھیو اور ان کے ایجنٹوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مقدمے میں درج لوگوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر جماعت اسلامی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کرے گی جب تک مقتول کے لواحقین کو انصاف نہیں ملتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔

  • سرگودھا : اغوا براٸے تاوان کے مقدمہ کا فیصلہ ، ملزمان کو چار بار سزاٸے موت ۔

    سرگودھا : اغوا براٸے تاوان کے مقدمہ کا فیصلہ ، ملزمان کو چار بار سزاٸے موت ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت کے جج خاور رشید نے تاجر کو تاوان کیلئے اغواہ کر کے قتل کرنے والے چار ملزمان کو چار، چار بار سزائے موت، دو دو لاکھ روپے فی کس جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں تھانہ سٹی بھلوال کے علاقہ سے 9 دسمبر 2018ءکو ملزمان مدثر صدیق، شرافت علی، آفتاب احمد، ماجد علی نے تاوان حاصل کرنے کیلئے تاجر جاوید اقبال کو اغواءکر لیا تھا، ملزمان نے تاوان کی رقم نہ دینے پر تاجر کو قتل کر دیا تھا ۔ جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں قتل، اغواءاور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہوا ۔ چونکہ یہ ایک بلاٸنڈ کیس تھا ۔ جس میں مجرمان کی گرفتاری پولیس کیلیٸے ایک چیلنج تھی ۔ تاجر کے بیہمانہ قتل پر شٹر ڈاٶن ہڑتال بھی کی گٸی تھی ۔ اس وقت کے تعینات ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ڈی ایس پی ملک غلام عباس بھسین اور ایس ایچ او چوہدری عبدالمجید جٹ نے دن رات کی انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوٸے ملزمان کو گرفتار کیا ۔ اس وقت ڈی ایس پی بھلوال ملک غلام عباس بھسین اور ایس ایچ او چوہدری عبدالمجید جٹ کی اس کامیاب کارواٸی پر اھل علاقہ نے انکو خراج تحسین پیش کیا تھا ۔ پولیس نے چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کیا، بعد از سماعت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چاروں ملزمان کو چار چار بار سزائے موت، دو دو لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا، فیصلہ کے وقت عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ملزمان کو سکیورٹی کے کڑے حصار میں جیل سے عدالت لایا اور واپس منتقل کیا گیا۔

  • شادی کےباوجودمریم نوازکابیٹاجنید صفدرخوبصورت          اداکارہ کےدل کی دھڑکن بن گیا:شریف فیملی پریشان

    شادی کےباوجودمریم نوازکابیٹاجنید صفدرخوبصورت اداکارہ کےدل کی دھڑکن بن گیا:شریف فیملی پریشان

    لاہور:شادی کے باوجود مریم نواز کا صاحبزادہ جنید صفدرخوبصورت ادا کارہ کے دل کی دھڑکن بن گیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت کچھ ایسی خبریں آرہی ہیں جن میں بتایا جا رہا ہے کہ ن لیگ کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے نواسے،مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو ایک خوبرو اداکارہ اپنا دل دے بیٹھی ہیں‌

    بعض نے اس انداز سے لکھا ہے کہ ” مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پر پاکستانی اداکارہ اپنا دِل ہار بیٹھیں”

    اس حوالے سے یہ خبریں اب منظرعام پرآنا شروع ہوگئی ہیں کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ زویا ناصر نے اعتراف کیا کہ وہ جنید صفدر کو پسند کرتی ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جس میں ان کے مداحوں نے منفرد اور انوکھے سوالات پوچھے۔

    ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کا کرش کون ہے؟ جس پر زویا ناصر نے سوال کے جواب میں جنید صفدر کے نکاح کی تصویر شیئر کردی۔

    یہ تصویر اس وقت کی ہے جب جنید صفدر نے نکاح کی تقریب میں گانا گایا تھا جس کی ویڈیو کئی دن تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی تھی۔

    ادھربعض ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شریف فیملی جنید صفدر اور ادکارہ کے درمیان اس قسم کے افسانوی تعلقات پربہت زیادہ پریشان ہے

    یاد رہےکہ اس سے پہلے جب جنید صفدر کی چند ماہ پہلے شادی ہوئی تھی اس وقت اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی ۔

    جنید جنید صفد کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے نکا ح کی تقریب کے دوران ماضی کا مقبول ترین گانا’ کیا ہو اتیرا وعدہ‘ خوبصورت آواز میں گا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Blockbuster (@hithaiboss00)

    ویڈیو میں جنید صفدر کے پہلو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جو شوہر کی گلوکاری سے محظوظ ہورہی ہیں جبکہ جنید کی گلوکار ی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا تھا ۔

    اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدرایک پروفیشنل گلوکار کی طرح بڑے ردھم سے گانا گاتے ہیں اوران کےساتھ خواتین اورکچھ نوجوان اس گانے کے ردھم کوبہتر سے بہتر کرنے کے لیے تالیاں بجاتے ہیں ،

    جبکہ مذہبی حلقوں نے سخت پریشانی کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ شریف فیملی میں یہ گلوکاری کے شوق نے شرافت کے سارے پردے چاک کردیئے ہیں اگریہ حال ان کے بچوں کا دیارغیر میں ہے توپھران کوان کے حال پرہی چھوڑ دیا جائے

  • کراچی میں ڈیری مافیا کا دودھ 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان

    کراچی میں ڈیری مافیا کا دودھ 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان

    کراچی: ڈیری مافیا نے 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔

    ایکسپریس نیو زکے مطابق کراچی میں ڈیری مافیا نے 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد دودھ کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر 140 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

    ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، دو ماہ بعد فی لیٹر قیمت میں مزید 30 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمت کے تعین کے حوالے سے قائم کمیٹی کے سفارشات مُرتب ہونے سے پہلے ہی اضافہ غیر قانونی ہے، کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت 25 اکتوبر اور 4 نومبر کو متعلقہ ایسوسی ایشنز کے اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، 4 نومبر کو ڈیری فارمرز ہول سیلرز اجلاس میں تخمینہ مرتب کرنے کے لیے کمیٹی بنادی گئی تھی۔

  • عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے ساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے ساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    کراچی: عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے ساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

    عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹاکر والد کا نام دوبارہ لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں تھیں۔

    دیکھتے ہی دیکھتے عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ کی طلاق کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جب یہ افواہیں حد سے زیادہ بڑھ گئیں تو عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سیدہ طوبیٰ، عامر لیاقت کے ساتھ ان ہی کے گھر میں موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔
    عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ’’یہ اب بھی میری بیوی ہے‘‘۔

  • ملک میں فوری نئے انتخابات کروائے جائیں:ن لیگ مطالبہ:حکومت نے غورشروع کردیا

    ملک میں فوری نئے انتخابات کروائے جائیں:ن لیگ مطالبہ:حکومت نے غورشروع کردیا

    لاہور:ملک میں فوری نئے انتخابات کروائے جائیں:ن لیگ مطالبہ:حکومت نے غورشروع کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں۔ دوسروں پر ووٹ چوری کے الزام لگانے والے خود دھاندلی کے چیمپئن ثابت ہو گئے، ڈسکہ الیکشن انکوائری رپورٹ میں سچ سامنے آگیا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق سمیت دیگر رہنماوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حالات کوکنٹرول کرنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔ عمران خان کو جو مینڈیٹ ملا یا دلوایا گیا وہ فیل ہوگئے۔ پاکستانی توچاہتے ہیں اگلا سورج طلوع ہونے سے پہلے یہ حکومت چلی جائے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن متحد ہوگئی ہے، الیکشن اصلاحات، نیب ترمیمی آرڈیننس پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک موقف ہے۔ گلیوں،کوچوں میں جا کر زورلگانے کے بجائے عمران خان کو خود جانا چاہیے۔

    سابق وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد، ایک آئینی و قانونی راستہ موجود ہے، ہمارے پاس اتنے ووٹ نہیں، حکومتی جماعت کے کریکس بڑے واضح ہوچکے ہمیں انتظارکرنا چاہیے، تمام تجربات کودیکھ چکے ہیں، عمران خان کی حکومت کو گرانے کے لیے ہم نے کوئی کھیل نہیں کھیلا، عمران خان خود ہی گڑھا کھود رہے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہاکہ عدم مقبولیت انتہا کی طرف جا چکی ہے۔ جتھوں کے ذریعے حکومتیں گرانے کے خلاف ہیں، عمران خان خود ہی اپوزیشن سے رابطہ کرکے روڈ میپ بنائیں اورمستعفی جائیں، ایسا بھی تو ہو سکتا ہے ای وی ایم کوئی اوراستعمال کرجائے؟ بہتر ہے عدم استحکام کے بجائے خود ہی فیصلہ کرلیں، حکومتی اتحادیوں سے بھی گزارش کرتے ہیں ہماری بات پرغورکریں۔

    اس موقع پر سینیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جوریاست عوام کے تابع نہ ہو وہاں مہنگائی کیوں نہ ہو؟ اگریہ عوام کے تابع نہیں تو کس کے تابع ہیں؟ یہ ایسٹ انڈیا کمپنی کس کے تابع ہیں؟ فرانس، جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ، فلپائن،

    امریکا نے ای وی ایم کواستعمال کرنا بند کردیا، یہ ای وی ایم اس لیے لائی جارہی ہیں کہ حکومت عوام کے تابع نہ ہو، ہرسال مہنگائی 12 سے 14 فیصد تک ہورہی ہے، یہ ایسٹ انڈیا کمپنی آئی ایم ایف کی تابع ہیں۔

    دوسری طرف اہم حلقوں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ کے اس مطالبے پرغورشروع کردیا ہے

  • ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف:ویسٹ انڈیزکے جیتنے کے چانسز زیادہ

    ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف:ویسٹ انڈیزکے جیتنے کے چانسز زیادہ

    ابوظہبی :ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف:ویسٹ انڈیزکے جیتنے کے چانسز زیادہ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔

    ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیتا اور ویسٹ انڈین کپتان کیرن پولارڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ویسٹ انڈیز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ پر157 رنز بنائے، کپتان کیرن پولارڈ 44 اور شمرون ہیٹمائر 24 رنزبناکرنمایاں رہے۔

    ان کے علاوہ آندرے رسل نے18 ، کرس گیل نے 15 اور ڈوائن براوو نے 10 رنزبنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایڈم زمپا ، مچل اسٹارک اورپیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہے کہ آج دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ون میں انگلینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    تاہم گروپ 1 میں ویسٹ انڈیز ، بنگلادیش اور سری لنکا کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب ٹوٹ چکا ہے۔

    ادھرویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی بیٹنگ سے مداحوں کو محظوظ تو نہ کر سکے لیکن اس کے باوجود انہیں ہمیشہ ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف گروپ 12 کے لیگ میچ میں رنگ برنگے گلاسز لگا کر بیٹنگ کے لیے آنے والے 42 سالہ کرس گیل جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے دو چھکے لگا کر اس کی جھلک بھی دکھائی لیکن بدقسمتی سے وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    کرس گیل جب آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور جب وہ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے تو اس وقت بھی بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارح مزاج بلے باز نے بلا ہلا کر شائقین کرکٹ سے داد وصول کی اور کھلاڑیوں سے گلے بھی ملے۔

    ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ یا کرس گیل کی جانب سے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان تو تاحال سامنے نہیں آیا ہے تاہم غیر ملکی ویب سائٹ کرک انفو نے سوشل میڈیا پر کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اختتام پزیر‘۔

    کرس گیل 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دو سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1899 رنز بنا چکے ہیں۔

    دو روز قبل ویسٹ انڈین اسٹار آل راؤنڈر اور دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے ڈیوائن براوو نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • بڑھتی مہنگائی کیخلاف عوام کو کیسے اپنا ہم نوا بنایا جائے، پی ڈی ایم اجلاس جاری،مشاورت شروع

    بڑھتی مہنگائی کیخلاف عوام کو کیسے اپنا ہم نوا بنایا جائے، پی ڈی ایم اجلاس جاری،مشاورت شروع

    اسلام آباد:بڑھتی مہنگائی کیخلاف عوام کو کیسے اپنا ہم نوا بنایا جائے، پی ڈی ایم اجلاس جاری،مشاورت شروع،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں شروع ہو گیا۔

    ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاج کی عملی پر غور کے لیے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس کی سربراہی حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہے۔

    اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز، محمود اچکزئی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیرپائو شریک ہیں۔

    اجلاس میں دس نومبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ہو گا، پڑولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا، اجلاس میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی پر بھی غور ہو گا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے ورنہ خسارہ بڑھ جائے گا۔

    خطاب کے ایک روز کے بعد وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا، پٹرول فی لٹر کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

  • "6 نومبر”:کشمیر ی آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں:بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے

    "6 نومبر”:کشمیر ی آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں:بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے

    سری نگر:”6 نومبر”:کشمیر ی آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں:بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے ،اطلاعات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموںاس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ اپنا ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت تسلیم کیے جانے تک شہداءکا مشن جاری رکھیں گے۔

    تاریخ کشمیر کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں پاکستان ہجرت کرنے والے لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیاتھا۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شہداءنے اپنی جانیں ایک عظیم مقصد کیلئے قربان کیں اور انکی بیش بہاقربانیاں ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتیں۔حریت رہنماﺅں نے کہا کہ 1947میں جموں میں مسلمانوں کی دل دہلا دینے والی نسل کشی دنیا کا سب سے بڑا سانحہ تھاجس میں لاکھوں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا تھا۔

    حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا کہ شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    دوسری طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید افواج بھیج کرہرکشمیری کے دروازے پرایک بندوق والا بٹھا دیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اوربے گناہ کشمیریوں کوگرفتارکرکے فوجی کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے