Baaghi TV

Author: +9251

  • چھتیس گڑھ : ہندو انتہا پسندوں نےدو عیسائی پادریوں کومار مارکرلہولہان کردیا

    چھتیس گڑھ : ہندو انتہا پسندوں نےدو عیسائی پادریوں کومار مارکرلہولہان کردیا

    نئی دہلی:چھتیس گڑھ : ہندو انتہا پسندوں نےدو عیسائی پادریوں کومار مارکرلہولہان کردیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ضلع دھمتری کے گاﺅں بلیر میں ہندوانتہاپسندوں نے دو عیسائی پادریوں کو مارا پیٹ کا نشانہ بنایا اورانکی ایک دعائیہ تقریب میں خلل ڈالا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2 نومبر کی سہ پہر کو پیش آنے والے اس واقعے کی قیادت رجنی کانت دیوگھن اور نیلمبری ساہو نامی دو ہندو انتہا پسند کر رہے تھے ۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے بائبل کی کاپیوں کو بھی آگ لگا دی اور پادریوں کو خبردار کیا کہ وہ گاوں میںعبادت کا سلسلہ بند کریں۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ دو پادری سشارتھ مانک پوری اور کیسر مانک پوری کو ایک گھر سے گھسیٹ کر اس جگہ لے جایا گیا جہاں دعائیہ میٹنگ چل رہی تھی۔ ہجوم نے پادریوںکو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ہندوتوا کے ہجوم نے پادریوں سے ہندو مذہب اختیار کرنے کے لیے کہا اور انہیں دھمکی دی کہ اگر انہوں نے گاﺅں میں عبادت کا سلسلہ بند نہ کیا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    بھارت میں عیسائیوں کو سنگین مظالم کا نشانہ بنانےکا سلسلہ پھربڑی تیزی سے شروع ہوگیا ہے ۔ ویشو ہندو پریشد، بجرنگ دل، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سمیت دیگر شدت پسند ہندو جماعتوں کا الزام ہے کہ عیسائی مبلغیبن یا مشنریز روپے اور دیگر مراعات کا لالچ دے کر ہندوٴوں کو زبردستی اپنا مذہب تبدیل کرکے عیسائی بن جانے کی ترغیب دے رہے ہیں، تاہم عیسائی اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

    بھارت کی چار ریاستوں کیریلا، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور اڑیسہ میں جاری انتہا پسندی کے تازہ واقعات میں عیسائیوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرانے کے واقعات میں پھرشدت آگئی ہے، جس میں کچھ وقت کےلیے ٹھہراوآیا تھا

  • ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری

    ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری

    اسسٹنٹ کمشنر کی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی‘300بوریاں چینی قبضہ میں لیکر 25ہزار روپے جرمانہ عائد
    قصور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر قصور کی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی‘300بوریاں چینی قبضہ میں لیکر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو کی نگرانی میں محکمہ ریونیو کے افسران نے تارا گڑھ چوک میں کاروائی کرتے ہوئے عظمت علی ولد خادم حسین کے گودام میں چھاپہ مارکر 300بوریاں چینی برآمد کر کے قبضہ میں لیکر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
    رپورٹ مہر بشارت صدیقی قصور
    ٭٭٭٭٭

  • واش روم میں خفیہ کیمروں کی تنصیب، نجی اسکول کو سیل کردیا گیا

    واش روم میں خفیہ کیمروں کی تنصیب، نجی اسکول کو سیل کردیا گیا

    ڈپٹی کمشنرشرقی نے واش روم میں خفیہ کیمرے لگانے پر نجی اسکول کو سیل کردیا، ڈی جی اسکولز منصوب صدیقی نے اسکول سیل کرنے کیلئے ڈی سی ایسٹ کو خط لکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صفوراکےقریب نجی اسکول میں خفیہ کیمرے لگانے سے متعلق کیس میں ڈپٹی کمشنرشرقی نے نجی اسکول کوسیل کردیا، نجی اسکول کوڈی جی اسکولزکی درخواست پرسیل کیا گیا۔

    یاد رہے ڈی جی اسکولز نےخفیہ کیمروں کی تنصیب کے معاملے پر اسکول سیل کرنے کےلیے ڈی سی ایسٹ کو خط لکھا تھا۔

    ڈی جی اسکولزمنصوب صدیقی نے خط میں کہا تھا کہ اسکول کو سیل کیا جائے، 3نومبر کو نجی اسکول میں ٹیچرشکایت پر دورہ کیا گیا، ٹیم کو اسکول کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا پتا چلا۔

    منصوب صدیقی کا کہنا تھا کہ پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، قوانین کے تحت اسکول کی رجسٹریشن کینسل کردی گئی۔

    دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض نے صفورا کےقریب اسکول میں خفیہ کیمروں کی تنصیب سے متعلق کیس میں کہا ہے کہ ڈی جی اسکولز نےتا حال تحریری درخواست نہیں دی ، زبانی درخواست پر ایف آئی اے کام نہیں کر سکتی۔

    عمران ریاض کا کہنا تھا کہ اسکول کو بھی تاحال سیل نہیں کیا گیا ہے ، کیا ایک چھاپہ مارنے کے بعد محکمہ تعلیم کا کام ختم ہوگیا ؟

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی اسکول کے واش رومز میں خفیہ کیمروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

    محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنائی جاتی تھیں، محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اسکول کے دورے کے دوران واش رومز سے خفیہ کیمرے بر آمد کیے، اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی تھی۔

  • متعدد وارداتوں میں ملوث 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

    متعدد وارداتوں میں ملوث 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

    ایس آئی یو اور سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے 4پستول برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس آئی یو اور سی آئی اے نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایس آئی یوعارف عزیز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 4پستول برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کیخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہے۔

    عارف عزیز کا کہنا تھا کہ ملزمان نےضلع سینٹرل میں متعددڈکیتی وارداتوں کاانکشافات کیا ، جس کے بعد ملزمان سےمزیدتفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے سکھن سے ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزمان سے دو پستول ،گولیاں اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبدالروف اور ناصر خان شامل ہیں، دونوں ملزمان لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے اور تفتیش بھی جاری ہے۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے8 وکٹوں سےشکست دیکرویسٹ انڈیز کا قصہ تمام کردیا

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے8 وکٹوں سےشکست دیکرویسٹ انڈیز کا قصہ تمام کردیا

    دبئی : آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکرویسٹ انڈیز کا قصہ تمام کردیا ،اطلاعات کے مطابق دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز باہرجبکہ آج کا میچ جیتنے والا آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آگیا

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیتا اور ویسٹ انڈین کپتان کیرن پولارڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ویسٹ انڈیز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ پر157 رنز بنائے، جواب میں کینگروز نے 158 رنز کا ہدف 16 اعشاریہ 2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے اپنی اننگز میں 157 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سےکپتان کیرن پولارڈ 44 اور شمرون ہیٹمائر 24 رنزبناکرنمایاں رہے۔

     

     

    ان کے علاوہ آندرے رسل نے18 ، کرس گیل نے 15 اور ڈوائن براوو نے 10 رنزبنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایڈم زمپا ، مچل اسٹارک اورپیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں آسٹریلیا نے158 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا، آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ ڈیوڈ وارنر 89 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوسین اور کرس گیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے اور آسٹریلیا گروپ میں پوائنٹس کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے

    اطلاعات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کیربئین ٹیم کے عروج کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔

     

    ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر ٹیم کی پرانی جشن منانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج آسٹریلیا کے ساتھ میچ کی جیت یا ہار سے زیادہ میں اس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ان عظیم یادوں اور خوشیوں کو انجوائے کرنا چاؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اس فارمیٹ کی کنگ بنی، آج اس عظیم عہد کا خاتمہ ہوگیا جس کا میں بھی حصہ ہوا کرتا تھا، شکریہ ان دوستوں کا جو اس سنہرے دور میں ساتھ رہے۔

     

     

     

    یاد رہےکہ اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلور اوور ریٹ پر ویسٹ انڈیز پر جرمانہ کردیا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں گزشتہ روز سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ہوا جو سری لنکا نے جیت لیا اور اس طرح ویسٹ انڈیز ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

    گزشتہ روز میچ ہار کر ویسٹ انڈیز کی جہاں سیمی فائنل تک رسائی ختم ہوئی وہیں اسے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    سری لنکا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے تاخیر سے اوور مکمل کیے جس پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

  • ٹریفک حادثہ,باپ بیٹا جاں بحق

    ٹریفک حادثہ,باپ بیٹا جاں بحق

    *الہ آباد / ٹریفک حادثہ,باپ بیٹا جاں بحق*
    الہ آباد کے قریب دیپالپور روڑ پر ٹریفک حادثہ باپ، بیٹا موقع پر جاں بحق، پولیس
    قصور: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل ڈالا،پولیس

    قصور نواحی گاؤں حسنہ کا رہائشی پولیس ملازم نعیم موٹر سائیکل پر اپنے آٹھ سالہ بیٹے اور دو بیٹیوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آ گیا،پولیس
    قصور :دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گے،جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا الہ آباد پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
    قصور :حادثہ کا شکار پولیس کانسٹیبل نعیم تھانہ الہ آباد میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا،پولیس
    *مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور*

  • اب ویسٹ انڈیز کا ٹی ٹوئنٹی میں عروج ختم ہوچکا، ڈیرن سیمی

    اب ویسٹ انڈیز کا ٹی ٹوئنٹی میں عروج ختم ہوچکا، ڈیرن سیمی

    دبئی : اب ویسٹ انڈیز کا ٹی ٹوئنٹی میں عروج ختم ہوچکا، ڈیرن سیمی نے جاتے جاتے دکھ بھری کہانی سنادی ،اطلاعات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کیربئین ٹیم کے عروج کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔

    ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر ٹیم کی پرانی جشن منانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج آسٹریلیا کے ساتھ میچ کی جیت یا ہار سے زیادہ میں اس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ان عظیم یادوں اور خوشیوں کو انجوائے کرنا چاؤں گا۔

     

     

     

    انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اس فارمیٹ کی کنگ بنی، آج اس عظیم عہد کا خاتمہ ہوگیا جس کا میں بھی حصہ ہوا کرتا تھا، شکریہ ان دوستوں کا جو اس سنہرے دور میں ساتھ رہے۔

    یاد رہےکہ اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلور اوور ریٹ پر ویسٹ انڈیز پر جرمانہ کردیا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں گزشتہ روز سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ہوا جو سری لنکا نے جیت لیا اور اس طرح ویسٹ انڈیز ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

    گزشتہ روز میچ ہار کر ویسٹ انڈیز کی جہاں سیمی فائنل تک رسائی ختم ہوئی وہیں اسے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    سری لنکا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے تاخیر سے اوور مکمل کیے جس پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

    یاد رہے کہ کل سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئے۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    سری لنکا کی اننگز

    سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔سری لنکن بیٹسمینوں نے ویسٹ انڈین بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور شروع اننگز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔

    سری لنکا کی جانب سے چاریتھ آسالنکا 68 اور نسانکا 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 2 اور ڈوئین براوو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کی اننگز

    190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔شیمرون ہٹمیئر نے اپنی ٹیم کو کامیابی کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، وہ 81 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس کے علاوہ نکولس پورن46 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا ڈی سلوا، فر نینڈو اور کرونارتنے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس جیت کے باوجود سری لنکا سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگیا

  • "ن لیگ بھی تحریک لبیک سے انتخابی اتحادکر سکتی ہے”:شاہد خاقان عباسی امید سے ہوگئے

    "ن لیگ بھی تحریک لبیک سے انتخابی اتحادکر سکتی ہے”:شاہد خاقان عباسی امید سے ہوگئے

    لاہور:”ن لیگ بھی تحریک لبیک سے انتخابی اتحادکر سکتی ہے”:شاہد خاقان عباسی امید سے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ن لیگ کا بھی ٹی ایل پی سے انتخابی اتحاد ہوجائے

    اس حوالے سے ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے پرائم ٹی وی پراینکر کے ایک سوال کا جواب دیتےہوئے کہا کہ ہاں سیاست میں کوئی بعید ازقیاس نہیں ، ایسا چلتا رہتا ہے ،

    اینکرکے سوال پر کہ اگرپی ٹی آئی کا انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے تو کیا ن لیگ کا ممکن نہیں، اس پرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹی ایل پی ایک سیاسی پارٹی ہے اور اس کا پاکستان میں ایک ووٹ بینک ہے ، اس لیے ممکن ہے کہ انتخابی اتحاد ہوجائے

     

    یاد رہے کہ تحریک لبیک کے احتجاجی دھرنوں کے بعد جس طرح حکومت سے مذاکرات کے دوران یہ خبریں بڑی تیزی سے گردش کررہی تھیں کہ اس وقت کچھ ایسی قوتیں بھی اس میں سرگرم ہیں جو یہ چاہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کو ہرصورت اگلے انتخابات میں کامیابی دلوانے کے لیے ٹی ایل پی سے انتخابی اتحاد ہوجائے

    ادھر اس حوالے سے کچھ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ن لیگ کی قیادت فی الحال ایسے کسی معاہدے کے حوالے سے تیار نہیں ، کیونکہ ن لیگ کے ساتھ دیگرمذہبی جماعتوں کوٹی ایل پی سے نظریاتی اختلاف ہے اس لیے ن لیگ ایک وقت میں یاان دینی جماعتوں کو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں یا پھر ٹی ایل پی کو ، ان حقائق کو مدنظررکھاجائے تو یہ امکان نظرآتا ہے کہ یہ باتوں باتوں میں دعویٰ تو کیا جاسکتا ہے کہ ٹی ایل پی سےن لیگ کا اتحاد ہوجائے لیکن عملی طور پر یہ مشکل نظرآتا ہے

  • فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ

    قصور : اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے ڈینگی ،لاروا کے سلسلہ میں تحصیل کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا جمبر میں فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ اور ان سے میٹنگ کی اور انکو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے هدایات جاری کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی قصور کے احکامات کی روشنی میں ڈینگی اور لاروا کے حوالے سے جگہ جگہ چیکنگ کی جارہی ہے اور عوام الناس کو ڈینگی سے بچنے کیلئے فیکٹری انتظامیہ اور بھٹہ مالکان کو ہدایات دی گئی ہیں جہاں بھی جس فیکٹری یا اینٹوں کے بھٹوں پر ڈینگی یا لاروا پایا گیا تو انکے خلاف سخت کارروائی ہوگی ان سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی
    کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • مسجد حرم نارتھ ناظم آباد میں شر پسند لینڈگر یبروں نے مسجد انتظامیہ سے دو لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں

    مسجد حرم نارتھ ناظم آباد میں شر پسند لینڈگر یبروں نے مسجد انتظامیہ سے دو لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں

    مسجد حرم نارتھ ناظم آباد میں شر پسند،لینڈگریبروں نے مسجد انتظامیہ سے دو لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں
    ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی حافظ احمد علی ،ملک نعیم خلجی ،علی عثمانی جمعیت علماء اسلام(س) صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی ،کراچی علماء کمیٹی کے چیئرمین مولانا اقبال اللہ ،امیر پی ٹی آئی علماء کونسل سندھ مولانا مفتی حضرت ولی ہزاروی ، جمعیت علماء اسلام کراچی کے جنرل سیکٹری علامہ حماد مدنی جمعیت علماء اسلام کراچی یوتھ ونگ کے صدر دانش ملک جمعیت علماء اسلام ڈسٹرک سینٹرل یوتھ ونگ کے صدر علی عثمانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میںکہا ہے کہ کراچی نارتھ ناظم آبادبلاک این مسجد حرم میں شرپسند عناصرمعروف لینڈ کریبر اختر نعیمی عرف نمو جو کہ اپنے آپ کو پولیس والا ظاہر کرتا ہے اسکے دست راست حامد علی رضوی ،مقصود ،ماجد علی رضوی ،سید فرقان الاسلام جعلی ایف آی اے والا ،اظہر ،علی رضا،ساجد نعیم انصاری اور عرفان اور نعمان جو کہ اپنے آپ کو جماعت اسلامی کا ظاہر کرتے ہیں شامل ہیں جوکہ جعلی غیر رجسٹرڈ این جی اوز انجمن فلاح کا نام لیکر مسجدحرم میں آکر انتظامیہ سے دو لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے ہیں اور مسجد انتظامیہ میں شامل ہونے کے لئے مسجد انتظامیہ پر دبائو ڈالا جانا اور بھتہ نا دینے پر مسجد حرم کوتالا لاگایا اور مزدوروں اور چوکیداروں کو زدکوب کیا چوکیدار محمد وارث کی اسی سالہ بوڑھی والدہ کو دھکے دئے اور مسجد کا مکان خالی کرنے کی دھمکی دی ،لینڈ کریبروں نے مسجد کو تالا لگاکر مسجد کے تقدس کی پامالی کی ہے اور کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو اور ایمان کو ٹھیس پہچائی ہے انکی طرف سے مسجد کی بے حرمتی اور مسجد انتظامیہ سے بھتہ طلب کرنا مسجد کے خادم اور چوکیدار محمد وارث کے حراساں کرنے اور چوکیدار محمد وارث کی اسی سالہ بوڑھی والدہ کو دھکے دینے اور زد کوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،مسجد اللہ کا گھر ہے اس اللہ کے گھر کی بے حرمتی انتظامیہ کے ساتھ ناروا سلوک کسی صور ت برداشت نہیں کیا جاسکتا اور شرپسند عناصر کی طرف سے اپنے آپ کو کبھی پولیس والا اور کبھی سرکاری ادارے کے اہلکار اور کبھی اپنے آپ کو جعلی ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنا،کبھی اپنے آپ کو جماعت اسلامی کا ظاہر کرنا جب کے انتظامیہ کی جماعت اسلامی کے ذمداروں سے بھی بات چیت ہوئی انہوں نے عرفان اور نعمان نامی شخص سے برات کا اظہار کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کا ایسے شرپسندوں سے کوئی تعلق نہیں ، مسجد انتظامیہ سے دو لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے اور مسجد حرم کے تقدس کی پامالی چوکیداروں اور انتظامیہ کو ڈرانے دھمکانے اور مزدوروں کو کام کرنے سے منع کرنے اور روکنے کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام مسجد مدرسہ کا تحفظ اور اسکی نگہبانی اپنا ایمان کا حصہ سمجھتی ہے اور اس کی حرمت اپنی جان ،مال عزت آبرواور اپنی گردنوں سے زیادہ عزیز رکھتی ہے،اپنی گردنیں کٹواسکتی ہے لیکن مسجد کے تقدس کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی انتظامیہ واقع کا فی الفور نوٹس لے اور کور ٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اور مسجد حرم کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مسجدحرم کو سیکورٹی فراہم کرے اورشرپسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے .