Baaghi TV

Author: +9251

  • ہم حاضر ہم قربان :قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ایئر چیف

    ہم حاضر ہم قربان :قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ایئر چیف

    اسلام آباد:ہم حاضر ہم قربان :قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں:اطلاعات کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، میجر جنرل احسان محمود خان ڈائریکٹر جنرل اسرا نے وفد کی سربراہی کی، وفد میں پارلیمنٹرینز، فیکلٹی ممبرز اور اعلیٰ ملٹری وسول عہدیداران شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے وفد سے ملاقات کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔

    ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ فضائی قوت نے ہمیشہ زمینی اور سمندری آپریشنز میں فیصلہ کن اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاک فضائیہ سکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح آگاہ اور اپنے آپریشنل ترقیاتی منصوبوں پر سرگرمی سے عمل پیرا ہے، پاک فضائیہ قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

  • جامعات کے طلبا،طالبات واساتذہ کا لاہور گریژن کا دورہ: پاک فوج کے جوانوں کے جزبوں اور حوصلوں کوسلام

    جامعات کے طلبا،طالبات واساتذہ کا لاہور گریژن کا دورہ: پاک فوج کے جوانوں کے جزبوں اور حوصلوں کوسلام

    لاہور:جامعات کے طلبا،طالبات واساتذہ کا لاہور گریژن کا دورہ،پاک فوج کے جوانوں کے حوصلوں کوسلام ،اطلاعات کےمطابق آج پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی 6 بڑی جامعات کے طلبا نے لاہور گریژن کا دورہ کیااور جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جامعات کے طلبا کو لاہور گریژن کے دورہ کے دوران پاک فوج کی تربیتی سرگرمیوں، معمول کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ طلبا نے پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق طلبانےجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،بلندعزم اورحوصلےکی تعریف کی جبکہ جامعات کےوائس چانسلرزاوراساتذہ بھی اس موقع پرموجودتھے۔

    طلبا نے آرمر، آرٹلری اور انفنٹری یونٹس کے جوانوں سے ملاقات کی اور آؤٹ ڈور فیلڈ سرگرمیوں میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔طلبا،طالبات اوراساتذہ نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور بہت ہی زیادہ متاثرہوئے

  • پاکستان آنیوالی پروازوں کو پوری گنجائش کے ساتھ آنےکی اجازت ہے:این سی او سی

    پاکستان آنیوالی پروازوں کو پوری گنجائش کے ساتھ آنےکی اجازت ہے:این سی او سی

    اسلام آباد: پاکستان آنیوالی پروازوں کو پوری گنجائش کے ساتھ آنےکی اجازت ہے:اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے ٹریول پالیسی میں تبدیلی کردی۔

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے ٹریول پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

    این سی او سی کے مطابق تمام فلائٹس کو 10 نومبر سے پوری گنجائش کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔

    نئی ٹریول پالیسی میں کورونا کی شرح زیادہ ہونے پر دس ممالک کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے،کیٹیگری سی میں آرمینیا، بلغاریہ، کوسٹا ریکا، عراق ،میکسیکو، منگولیا، سلوانیا، تھائی لینڈ اور یوکرین شامل ہیں۔

    کیٹیگری بی میں 6 ممالک کو بھی شامل کیا گیا ہے،کیٹیگری بی میں روس، ایران ، ایتھوپیا، جرمنی، فلپائن اور افغانستان شامل ہیں، کیٹیگری بی میں شامل ممالک پر کوئی سفری پابندی نہیں ہوگی۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ویکسین 100فیصد ہونی چاہیے، 6 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مسافروں کے لیے پی سی آر رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

  • معزز افسران کو بالآخر ہوش آہی گیا مسلسل چلنے والی ویڈیوز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،،،،،،،

    معزز افسران کو بالآخر ہوش آہی گیا مسلسل چلنے والی ویڈیوز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،،،،،،،

    معزز افسران کو بالآخر ہوش آہی گیا مسلسل چلنے والی ویڈیوز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،،،،،،،،،،،

    تھانہ ڈاکس کی حدود محمدی کالونی اعوان اڈے والی گلی نمبر 3 کے نجی پلاٹ پر جواء کا اڈا چلانے والے دہشتگرد *(ریاض نیازی)* *(عارف خان عرف عارف لنگڑا ایم کیو ایم لندن والا)* *(عبدالخانان عرف خانان)* منشیات فروش لینڈ گریبر جواء سٹہ ڈان کے خلاف افسران نے کمر قص لی،،،،،،،،،،،

    جنگل کی حدود لینڈ گریبنگ کرکے *(کے پی ٹی)* کے پلاٹوں پر قبضہ کرکے فروخت کرنے والے قوم کے مجرم سیاسی چھتری میں چھپ کر دیگر جرائم کی فہرست عالہ افسران نے منگوالی *(خانان)* نامی مجرم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں سے فہرست مرتب کی جانے کا انکشافات سامنے آیا ہے دیگر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکس تھانے سے 5 مقدمات کی لسٹ افسران تک پہنچادی گئی جلد گرفتاری عمل میں لائی جانے کا امکان،،،،،،،،،

    *(عارف خان عرف عارف لنگڑا ایم کیو ایم لندن والا)* کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز جاری کردی گئی تفصیلات کے مطابق *(عارف خان عرف عارف لنگڑے)* کے اوپر 12 مئی 2007 کو شہریوں کو شہید کرنے شہر میں دہشتگردی پھیلانے اور ناجائز اسلحے سے مچھر کالونی کی عوام کو ہراسہ کرنے جنگل میں *(کے پی ٹی)* کے پلاٹوں پر قبضہ کرکے فروخت کرنے اور جواء کا منظم اڈہ چلانے کا الزام عائد ہے جس کی عالہ سطح کی تحقیقات جاری ہے جبکہ ایس ایچ او ڈاکس پرویز علی سولنگی کی بھرپور کوشش جاری ہے کہ کسی طرح سے *(عارف خان عرف عارف لنگڑا)* کی تحقیقات کا دائرہ رک جائے،،،،،،،

    اقدام قتل،قتل،پانی چوری،کے پی ٹی کے پلاٹوں پر قبضہ سمیت کریکر سمیت جواء کے مقدمے میں ملوث دہشتگرد نیازی محلے کا رہائشی محمدی کالونی میں جواء کامنظم نیٹ ورک چلانے والا بدنام زمانہ *(ریاض نیازی)* کےخلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا تمام *(ایف آئی آروں)* سمیت سابقہ ایس ایچ او ڈاکس اعجاز میمن کا بیان بھی قلمبند کیا جانے کا انکشاف تمام ویڈیوز سمیت چلائے جانے والااسلحہ کی تحقیقات بھی جاری،،،،،،،،

    گینگ وار کارندہ *(بلال کچھی)* کے خلاف بھی انکوائری کا آغازکردیا گیا جواء کی ایف آئی آرز سمیت بھتہ خوری کے الزامات و علاقائی بیانات کے لیئے خفیہ معلومات جاری،،،،،،،،،

  • اگرپٹرول مہنگانہ کیاتوپھرملکی نظام کیسےچلائیں گے:  دُکھ سہنےکےلیےتیاررہیں:وزیراعظم کا قوم سےخطاب

    اگرپٹرول مہنگانہ کیاتوپھرملکی نظام کیسےچلائیں گے: دُکھ سہنےکےلیےتیاررہیں:وزیراعظم کا قوم سےخطاب

    اسلام آباد:اگرپٹرول مہنگا نہ کیا توپھرملکی نظام کیسے چلائیں گے:بس دُکھ سہنے کے لیے تیاررہیں:وزیراعظم کا قوم سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مقررہ وقت پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پیٹرول مزیدمہنگا خریدنے کے لیے تیار رہیں۔

    قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی کیونکہ اگر ہم نے نہیں بڑھایا تو ہمارا خسارہ بڑھتا جارہا ہے، قرضوں میں سود کی مد میں پہلے ہی خسارہ پڑا ہوا اور میں آج آپ کو کہہ رہا ہوں پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔

    قوم سے خطاب کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا ’فلاحی پروگرام‘ پیش کررہے ہیں، اس پروگرام کا مقصد ملک کو فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تین برس میں تمام لوگوں کا ڈیٹا جمع کیا کیونکہ ڈیٹا کے بغیر سبسڈی دینا آسان کام نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ’جب ہمیں پاکستان ملا تب پاکستان کا خسارہ سب سے زیادہ تھا، قرضے بھی سب سے زیادہ تھے اور سود بھی ان قرضوں پر سب سے زیادہ دینا پڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوست ملک کی سپورٹ پر ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ ان کی مدد سے روپیہ کو سنبھالنے میں مدد ملا۔ سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے مشکل وقت میں مدد کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی،ان کے تعاون کی وجہ سے دیوالیہ ہونے سے بچے ورنہ بہت مہنگائی ہوتی۔

    انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اتنے ڈالر نہیں تھے جس کی وجہ سے ہمیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے رابطہ کرنا پڑا، ہم شروع کے ایک سال معیشت کو مستحکم کرنے میں لگے رہے اور اتنے میں کورونا وبا کا آغاز ہوگیا۔

    عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 100 برس میں اتنا بحران پیدا نہیں ہوا جتنا کورونا وبا سے صورتحال پیدا ہوئی، پاکستان سمیت پوری دنیا کے ممالک متاثر ہوئے اور اس مرحلے میں این سی او سی نے نمایاں کردار ادا کیا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے معاشی سرگرمیاں محدود پیمانے پر جاری رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے 8 ارب ڈالر خرچ کیے ساتھ ہی میڈیا کو چاہیے وہ اپنی خبروں اور تجزیوں کا جائزہ لے کہ کیا ہماری حکومت کی وجہ سے مہنگائی بڑھی جبکہ پوری دنیامیں صورتحال مایوس کن تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے ہم ایک پیکیج لے کر آ رہے ہیں، یہ پیکیج 120 ارب رپے کا ہے جس سے 13 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، 6 ماہ تک پیکیج سے گھی، آٹا دال کی قیمت میں 30 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

    اپنے خطاب کے آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ ’اپوزیشن مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، میں پاکستان کے دو بڑے خاندانوں سے کہتا ہوں کہ آپ اپنی لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لائیں میں ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آدھی کردوں گا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں مہنگائی 19 فیصد ہے، ترکی کی کرنسی 35 فیصد گراوٹ کا شکار ہے، امریکا اور یورپ میں 2008 کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں موسم سرما آنے والا ہے اور ساتھ ہی گیس کا مسئلہ بھی جنم لے گا، امریکا میں قدرتی گیس کی قیمت میں تقریباً 116 فیصد اور یورپ میں 300 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں قدرتی گیس پر کوئی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں درآمدی گیس پر قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں، مہنگائی کا بھاؤ عالمی ہے جس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر گزشتہ 4 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ ہمارے ملک میں اضافہ محض 33 فیصد رہا۔

  • حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان معاملات طے پاگئے

    حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان معاملات طے پاگئے

    حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہین جس کے بعد ملک میں پیٹرول پمپس کی بندش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

    وزارت پیٹرولیم اسلام آباد میں حکومت کی طرف سے وزیر پیٹرولیم حماد اظہر، سیکرٹری پیٹرولیم، ڈی جی آئل اور چیئرمین اوگرا نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تفصیلی مذاکرات کیے۔

    6 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے 6 فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی، ڈیلرز مارجن بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ جو کابینہ اور ای سی سی سے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری لے کر ڈیلرز کو آگاہ کرے گی۔
    ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے پانچ نومبر کو اب ہڑتال نہیں ہوگی لیکن اگر حکومت نے 17 نومبر تک اپنے وعدے پر عمل درآمد نہ کروایا تو 20 نومبر سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کردیں گے.

  • پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 5 نومبر سے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 5 نومبر سے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہےاور ڈیلرز کے کمیشن میں طے شدہ اضافہ گزشتہ 17برس سے نہیں کیا جارہا،حکومت کے ساتھ تین نومبر کو اسلام آباد میں اجلاس ہے جس میں کمیشن نہ بڑھایا گیا تو پانچ نومبر سے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر دیئے جائیں گے۔

    کراچی پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ملک خدا بخش، طارق حسن،راجا انور،انور کمال، امیر خان محسو د،محمود عالم غوری،عارف محمود،ڈاکٹر شا ہ زیب رند، محمد افضال،سعید خانجی سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعبدالسمیع خان نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے کوششیں کررہے ہیں کہ ہمارا مارجن بڑھایا جائے تاہم حکومت اور وزارت پٹرولیم اس پر توجہ ہی نہیں دے رہی، جس کی وجہ سے ہم مجبور ہو کر احتجاج کرنے کا قانونی، اخلاقی اور شرعی حق استعمال کر رہے ہیں،وزارت پڑولیم سمیت ہماری کہیں بھی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ایک جانب حکومت پاکستان دو ماہ کے دوران چارسےپانچ مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے جبکہ دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرز کے کمیشن کو نہیں بڑھایا جارہا،حکومت نے ہمارے ساتھ پانچ فیصد کمیشن بڑھانے کاوعدہ کیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، موجودہ حالات میں ہر چیز کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہمارے روز مرہ کے اخراجات میں اضافہ ہو چکا ہے، بجلی کے بل بڑھ گئے ہیں، ملازمین کی تنخواہوں میں کم سے کم ویج بورڈنے اضافہ کر دیا ہے،سوشل سیکیورٹی نے کنٹری بیوشن بڑھا دیا ہے، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی)نے بھی کنٹری بیوشن بڑھا دیا ہے، ورکر ویلفیئر بورڈ نے بھی فنڈز بڑھا دیئے ہیں گورنمنٹ کی سالانہ فیسیں بڑھ چکی ہیں، سیلز ٹیکس اور لوکل ٹیکسز بڑھ گئے مگر 2004سے اب تک ہمارا کمیشن نہ بڑھ سکا۔
    پٹرول پمپ مالکان نے مطالبہ کیا کہ حکومت کم از کم کمیشن میں چھ فیصد اضافہ کرے اور یہ اضافہ رواں ماہ سے نافذ العمل کیا جائے اور یہ اضافہ کرنے کے لئے کسی بھی قسم کا نیا ٹیکس عوام پر نہ لگائے، نہ ہی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے ہمار ا کمیشن بڑھایا جائے بلکہ ٹیکسز کی مد میں کمی کرکے ہمارامارجن بڑھایا جائے تاکہ عوام کے لئے مسائل مزید نہ بڑھیں، حکومت لیوی اور سیلز ٹیکس کمی کرے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جائے تاکہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل و بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے ۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف

    ٹی 20 ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف

    دبئی:ٹی 20 ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 میں آج کھیلے جارہے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے رنز کا 173ہدف دیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کیویز ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گلین فلپس نے 33 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

    اسکاٹ لینڈ کے براڈ ویل اور صفیان شریف نے دو دو جب کہ مارک واٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ادھر ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج شام افغانستان اور بھارت ابو ظبی میں آپس میں ٹکرائیں گی۔

    خیال رہے کہ اس وقت اسکاٹ لینڈ گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے جب کہ نیوزی لینڈ 1 میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

  • انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال اور کچھ راز کی بات :ڈاکٹر بابر اعوان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

    انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال اور کچھ راز کی بات :ڈاکٹر بابر اعوان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

    اسلام آباد: انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال اور کچھ راز کی بات :ڈاکٹر بابر اعوان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں انتخابی اصلاحات کا معاملہ زیر غور آیا۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی پر بھی بات چیت کی گئی۔

    مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن ریفارمز پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    دوسری طرف معتبرذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران پی ٹی آئی کے دو وزرا اورچیف الیکشن کمشنر کےدرمیان ہونے والی ہوائی لڑائی کے حوالے سے بھی کچھ محتاط گفتگوکی گئی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران یہ طئے پایا کہ ایک مرتبہ توان وزرا کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونا پڑے گا پھر بعا ازان افہام وتفہیم کا کوئی نہ کوئی راستہ بھی نکل آئے گا

    ادھر دوسری طرف پاکستان کے اپویشن لیڈرمیاں شہبازشریف نے کہا کہعمران خان مشکل وقت میں اپنے 2 وزرا کوبچانے کے لیے خود میدان میں آگئے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہبازشریف نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کے ساتھ جھگڑے میں ملوث دووفاقی وزرا کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا ہے

    شہبازشریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنی کابینہ کوہدایت کی ہے کہ وہ اس سارے معاملے میں اپنے وزیرساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہوں

  • جو فضل الرحمن کو نہیں جانتا وہ کچھ نہیں جانتا:بلاول بھٹو کے سیکرٹری کےتہلکہ خیزانکشافات

    جو فضل الرحمن کو نہیں جانتا وہ کچھ نہیں جانتا:بلاول بھٹو کے سیکرٹری کےتہلکہ خیزانکشافات

    کراچی:جو فضل الرحمن کو نہیں جانتا وہ کچھ نہیں جانتا:بلاول بھٹو کے سیکرٹری کےتہلکہ خیزانکشافات،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سیکرٹری جمیل سومرونے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ذات کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے بڑے انکشافات کیے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق جمیل سومرو جو کہ بلاول بھٹو کے سیکرٹری اورسندھ میں انتظامی معاملات پربہت زیادہ گہری نظررکھتے ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ جتنا وہ مولانا فضل الرحمن کو جانتے ہیں اتنا کوئی اور نہیں جانتا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو مولنا کو نہیں سمجھ سکا وہ دنیا میں کچھ نہیں جانتا ، مولانا ایک بڑی بلا کا نام ہے

    جمیل سومرونے اس حوالے سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو صرف ایک ایشو پرپردہ چاک کرنے کی اجازت ملی ہے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا کی زندگی ایک کتاب ہے اوراس کتاب کے ایک باب کے یہ ابتدائی حقیقی حروف اورحقائق ہیں کہ مولانا کی محبت مال کے لیے ہے اورمال کمانے کے لیے وہ عہدوں کا حصول عین عبادت سمجھتے ہیں‌

    جمیل سومرو نے جس پہلو کی طرف اشارہ کیاوہ ان کے بھائی کی خلاف پالیسی، خلاف آئین ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے سندھ میں تقرری تھی

    جمیل سومرو کہتے ہ یں‌کہ اس دوران بڑے دلچسپ مراحل بھی آئے ، جمیل سومرو کا مزید کہنا تھا کہ ‏فضل الرحمان نے اپنے بھائی ضیاالرحمن کو سندھ میں ڈپٹی کمشنر لگوایا۔ جب عدالت کے حکم پر ہٹایا گیا تو ناراض ہوگیا۔

    جمیل سومرو نے اسی حوالے سے ایک یہ بھی انکشاف کیاکہ نوکری چند کی تھی ، جبکہ مولانا کا بھائی کراچی میونسپل کارپوریشن کے 15 سال پرانے ٹھیکوں کے بل لے آیا کہ انکی ادائیگی کردو۔

    بلاول بھٹو زرداری کے سیکرٹری جمیل سومرو نے آن کیمرہ گفتگوکرتے ہوئے بڑے دکھ کے ساتھ کہا کہ یہ ہے فضل الرحمن کی سیاست۔اور قوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے