Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم نےکابینہ کومشکل وقت میں اپنے2وزرا کےساتھ کھڑاہونے کی ہدایت کی:شہبازشریف کاانکشاف

    وزیراعظم نےکابینہ کومشکل وقت میں اپنے2وزرا کےساتھ کھڑاہونے کی ہدایت کی:شہبازشریف کاانکشاف

    لاہور:وزیراعظم نے کابینہ کواپنے دو وزرا کوبچانے کی ہدایات دی ہیں:شہبازشریف کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اپوزیشن لیڈر ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے ایک انکشاف کیا ہے کہ عمران خان مشکل وقت میں اپنے 2 وزرا کوبچانے کے لیے خود میدان میں آگئے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہبازشریف نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کے ساتھ جھگڑے میں ملوث دووفاقی وزرا کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا ہے اورہوسکتا ہے کہ بیانات کی وجہ سے اور بھی مشکل کھڑی ہوجائے

     

     

    شہبازشریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنی کابینہ کوہدایت کی ہے کہ وہ اس سارے معاملے میں اپنے وزیرساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہوں

    ش لیگ کے سربراہ شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو توہین عدالت کے مرتکب 2 وزراء کی ‘حمایت’ کی ہدایت الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ ہے۔

    پاکستان کے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے موقع پر الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں جب ملک داخلی اورخارجی مسائل میں گھرا ہوا ہے۔دھونس سے اور ہراساں کر کے اداروں کو جھکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

  • گلشن حدید ای ایف یو لائف کمپنی میں تمام برانچز پر بازی لے گیا

    گلشن حدید ای ایف یو لائف کمپنی میں تمام برانچز پر بازی لے گیا

    لراچی : گلشن حدید ای ایف یو لائف کمپنی میں تمام برانچز پر بازی لے گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کی ای ایف یو لائف انشورنس کے فلور پر تمام بہترین ٹاپ کلاس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ٹاپ زونل منیجر ملک عابد حسین صاحب نے شرکت کی اور کہا کہ ای ایف یو لائف انشورنس واحد کمپنی ہے جو آپ کو زیرو سے ہیرو بناتی پے ۔ خاک سے سونا بنا دیتی ہے ۔ آپ کا رویہ، آپ کی اسکلز ، آپ کو کامیاب بناتی ہیں ۔ آپ کی کامیابی آپ کے اندر ہی ہوتی ہے جو آپ کو نظر نہیں آتی اس لئے جب تک آپ اپنے آپ کو تبدیل نہیں کریں گے کامیابی آپ کا مقدر نہیں بنے گی ۔
    ٹاپ گروپ منیجر محمد اخترصاحب کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ کی فیلڈ مکمل طور پر پروفیشنل ازم ہے جب تک آپ کی زندگی میں پلاننگ اور ڈسپلن نہیں ہوگا آپ کا فیوچر تابناک نہیں پو گا ۔
    ٹاپ برانچ منیجر نعیم احمد ابڑو صاحب کا کہنا تھا کہ آج سے کل تک کے سفر میں آپ کو راستے کی مشکلات ، چیلنجز اور ہر مشکل مرحلے سے گذرنے کے لئے ہمہ وقت آپ کو تیار رہنا ہے تبھی آپ کامیابی کے آسمانوں کو چھو سکتے ہیں ۔
    ٹاپ سیلز بزنس کنسلٹنٹ سجاد شیخ صاحب جو کمپنی میں پورے پاکستان میں ٹاپ 20 اور ریجن میں تیسرے نمبر پر ہیں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے مشکل کام اپنے آپ سے کئے گئے چیلنجز کو پورا کرنا پے اس لئے سب سے پہلے خود کو چیلنج دیں تبھی آپ کامیاب ہوں گے ۔
    یاد رہے حدید فلور کا ای ایف یو لائف انشورنس کمپنی میں ایک خاص مقام ہے اور تمام بہترین منیجرز ، سیلز کنسلٹنٹ یہاں موجود ہیں ۔ جن میں قابل ذکر نام ملک عابد حسین صاحب، محمد اختر صاحب، نعیم ابڑو صاحب، سجاد شیخ صاحب ، بھرت لال صاحب، نواز سومرو صاحب، شریف میرانی صاحب اور بہت سارے ہیں ۔

  • وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں‌صبرجمیل کی تلقین کریں گے:ٹی ایل پی سے ڈیل کی تاویل کریں گے

    وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں‌صبرجمیل کی تلقین کریں گے:ٹی ایل پی سے ڈیل کی تاویل کریں گے

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں‌صبرجمیل کی تلقین کریں گے:ٹی ایل پی سے ڈیل کی تاویل کریں گے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج شام 5 بجے قوم سے خطاب کے دوران ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

    وزیراعظم اپنے خطاب میں اہم قومی معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور مہنگائی کے حوالے سے حکومت کی پوزیشن واضح کریں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی حالات کے تناظرمیں ہونے والی مہنگائی اوربدامنی پر قوم کوصبراورنہ گھبرانے کی نصحیت کریں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ٹی ایل پی سے حکومت نے معاہدہ کیوں کیا اس حوالے سے دلائل کی روشنی میں تاویل پیش کریں گے ، اس کے ساتھ ساتھ افغانستان اور عالمی کساد بازی پربھی بات کریں گے

     

     

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

    دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ! مہنگائی، معاشی تباہی، بے روزگاری کے ذمہ دار ہیں، آپ کا استعفیٰ ہی سب بڑا ریلیف پیکج ہے، جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں پیدا کرے گا، بہتر ہے قوم سے خطاب کر کے جھوٹوں میں اور اضافہ نہ کریں۔

  • بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بن گئے

    بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بن گئے

    دبئی :بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بن گئے،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں بابراعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے نمبر ون ہونے کا اعزاز چھین لیا۔

    آئی سی سی کی بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں اور انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ کا 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

    بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان 731 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارتی کپتان کوہلی 714 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اس سے قبل بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز رہ چکے ہیں۔

    ادھر بابراعطم کی صلاحیتوں کے بھارتی کرکٹ اسٹارزبھی معترف نکلے ، اسی حوالے سے سنجے منجریکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اور کپتان بابراعظم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔

    انہوں نے پاکستان کی نمیبیا کے خلاف فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی غیر معمولی مستقل مزاجی کو دیکھ کر حیران ہوں گے۔

    سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اس وقت اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے، اس نے نہ صرف بھارت کے خلاف بلکہ مسلسل مضبوط طریقے سے اپنے ٹارگٹ حاصل کیے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی جب کہ اسپنرز نے بہت زیادہ وکٹیں لیں اور بہت اسمارٹ بولنگ کی۔

    سنجے منجریکر نے شاہین آفریدی کو ایونٹ کا بہترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بولنگ زبردست نظر آرہی ہے، عماد وسیم اور شاداب باصلاحیت اسپنرز ہیں، انہیں پتا ہےکہ بال کو کس جگہ ڈالنا ہے۔

  • پاک فوج کےزیراہتمام بین الاقوامی پیسزمقابلےجاری:   6 ممالک کے107اہلکارشریک:دوڑکون جیتا؟خبرآگئی

    پاک فوج کےزیراہتمام بین الاقوامی پیسزمقابلےجاری: 6 ممالک کے107اہلکارشریک:دوڑکون جیتا؟خبرآگئی

    لاہور: پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلے جاری:6 ممالک کے 107 اہلکارشریک:دوڑکون جیتا؟خبرآگئی پاک فوج کے زیر اہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلوں کا انعقاد یکم نومبر سے لاہور میں شروع ہوچکا ہے۔ مقابلوں میں 6 ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل دستے شرکت کررہے ہیں‌۔

    ادھر ذرائع کے مطابق یکم سے 7 نومبر 2021 تک لاہور میں تیسرا بین الاقوامی فزیکل ایجیلیٹی اینڈ کامبیٹ ایفیشنسی سسٹم (PACES) مقابلے جاری ہیں ، اس حوالےسے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیسری بین الاقوامی PACES چیمپئن شپ کے سلسلے میں آج ایوب سٹیڈیم لاہور گیریژن میں 3.2 کلومیٹر ریس کا انعقاد کیا گیا۔

    ان مقابلوں کے بارے میں جوایک اچھی خبرآئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ تمام شرکاء نے دوڑ میں انتہائی جوش اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔

    دوڑ کے اس مقابلے مٰیں‌ متحدہ عرب امارات کے مبارک راشد نے 09:02:42 کے وقت میں دوسرے بین الاقوامی PACES مقابلے 2018 کا ریکارڈ توڑا جو یو اے ای کے عبید محمد نے 09:26:23 کا بنایا تھا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

     

     

    اسی طرح عبید محمد نے تیسرے بین الاقوامی PACES مقابلہ 2021 میں دوبارہ حصہ لیتے ہوئے 09:02:72 کے وقت میں یہ فاصلہ طئے کیا اور دوسرے نمبر پر رہے جبکہ عراق سے تعلق رکھنے والے زید مدظلم 09:24:52 وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان مقابلوں میں شامل اہلکاروں کوتاریخی مقامات کی سیر بھی کروائی جارہی ہے

    پاکستان میں ہونے والے ان مقابلوں میں عراق، اردن، فلسطین سمیت چھ ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل فوجی دستے شرکت کررہے ہیں‌جبکہ ۔ میانمار، انڈونیشیا اور مصر کی مقابلوں میں شرکت بطور مبصر ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی 121 کھلاڑیوں پر مشتمل 9 ٹیمیں بھی مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں‌۔ بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب یکم نومبر کو فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں ہوہوئی ،جبکہ اختتامی تقریب 7 نومبر کو ایوب اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایونٹ سے پاکستان ایک پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم کے طور پر ابھرے گا، ایونٹ سے پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے آئے گا

  • بھارتیو:مان لوکرکٹ کے میدان میں‌ بھی اب "پاکستان زندہ باد” ہے: سنجے منجریکر

    بھارتیو:مان لوکرکٹ کے میدان میں‌ بھی اب "پاکستان زندہ باد” ہے: سنجے منجریکر

    نئی دہلی :بھارتیو:مان لوکرکٹ کے میدان میں‌ بھی اب "پاکستان زندہ باد” ہے: اطلاعات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم اس وقت اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتیوں کواب یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ پاکستان کرکٹ کے میدان میں ایک مقام رکھتا ہے

    ادھر اس حوالے سے کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سنجے منجریکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اور کپتان بابراعظم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔

    ھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستان کی نمیبیا کے خلاف فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی غیر معمولی مستقل مزاجی کو دیکھ کر حیران ہوں گے۔

    سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اس وقت اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے، اس نے نہ صرف بھارت کے خلاف بلکہ مسلسل مضبوط طریقے سے اپنے ٹارگٹ حاصل کیے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی جب کہ اسپنرز نے بہت زیادہ وکٹیں لیں اور بہت اسمارٹ بولنگ کی۔

    سنجے منجریکر نے شاہین آفریدی کو ایونٹ کا بہترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بولنگ زبردست نظر آرہی ہے، عماد وسیم اور شاداب باصلاحیت اسپنرز ہیں، انہیں پتا ہےکہ بال کو کس جگہ ڈالنا ہے۔

  • کرونا کے بعد عالمی سطح پر روبوٹک اور مصنوعی ذہانت کا نیاد ور شروع ہو رہا ہے۔ انجینئر احمد حسن

    کرونا کے بعد عالمی سطح پر روبوٹک اور مصنوعی ذہانت کا نیاد ور شروع ہو رہا ہے۔ انجینئر احمد حسن

    فیصل آباد (عثمان صادق) کرونا کے بعد عالمی سطح پر روبوٹک اور مصنوعی ذہانت کا نیاد ور شروع ہو رہا ہے۔ اس طرح جہاں بڑے پیمانے پر موجودہ ملازمتوں میں کمی ہو گی وہاں ان سے کئی گنا زیادہ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی مگر اِس سے فائدہ اٹھانے کیلئے بروقت تیاری کی ضرورت ہے۔ یہ بات سی پیک اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بارے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر احمد حسن نے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں فیصل آباد کی جامع ترقی کیلئے نئی ہائی ٹیک صنعتوں کے قیام کے علاوہ موجودہ صنعتوں میں بھی جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کیلئے انڈسٹری اکیڈیمیا رابطوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے عملی اطلاق کیلئے حکومت کو بیک وقت مالی اور ترغیبی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ میٹنگ کے ایجنڈے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ آر اینڈ ڈی کی ویژن، مشن اور اہداف کا تعین، آر اینڈ ڈی ونگ کے ماڈل اور فریم ورک کی تیاری، انڈسٹری اکیڈیمیا روابط، انڈسٹری اکیڈیمیا روابط کے فوائد کو متعلقہ شعبوں تک پہنچانااور اس مقصد کیلئے یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے استعمال، پراجیکٹ فوکس ایریاز کی نشاندہی اور اُن کے قومی معیشت اور عوام پر اثرات اور کیپسٹی بلڈنگ کے مقامی صنعتوں کیلئے فوائد کا تعین کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایجنڈے کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ سے بھی شیئر کیا جائے گا تاکہ اس میں اُن کے روڈ میپ اور تجاویز کو بھی شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے ایجنڈے کے بارے میں بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد مائیکرو فنانشل استحکام، ٹیکس، گورننس، تنوع اور ویلیو ایڈیشن، توانائی، زراعت اور لائیو سٹاک، افرادی قوت، انٹر پرینورشپ اور کاروباری آسانیاں، ماحولیات کا تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنا اور مجموعی قومی معیشت کو بہتربنانا ہے۔ وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ اس بھاری بھر کم ایجنڈ ے کی بجائے کم سے کم ایجنڈے پرکام کیا جائے تاکہ ایک مقصد کو حاصل کرنے کے بعد بتدریج دوسرے اہداف پر کام شروع کیا جا سکے۔ ڈاکٹر عارف نے کہا کہ کمیٹی کو بیک وقت مقامی اور قومی سطح کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے اور اس سلسلہ میں انہوں نے توانائی، توانائی کے متبادل ذرائع، واٹر ٹریٹمنٹ، انڈسٹری اکیڈیمیا روابط، ملازمین کی تربیت، ریگولیٹری اداروں سے روابط اور ان کی تجاویز سے پالیسیوں کی تشکیل میں بہتری لانے پر توجہ دینا ہو گی۔ محمد امجد خواجہ نے فیصل آباد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران کی صلاحیتوں میں اضافہ پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس مقصد کیلئے خصوصی پروگرام تشکیل دیئے جائیں۔ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی جو ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر حبیب اسلم گابا کی نگرانی میں آئندہ لائحہ عمل تشکیل دے گی۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ماحول کے تحفظ کیلئے 1.3ٹریلین ڈالر کا بجٹ منظور کیا ہے جس سے پاکستان بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے گرین انقلاب اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے بھی اقدامات پر زور دیا۔ چیئرمین کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر زرعی ملک ہے جسے اپنی زرعی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس شعبہ میں ویلیو ایڈیشن پر بھی کام کرنا چاہیے تاکہ دیہی غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت کو بھی مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں زرعی سکالر اظہر رسول آئندہ اجلاس میں فیصل آباد کے پوٹینشل کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ انہوں نے چوتھے صنعتی انقلاب کیلئے فیصل آباد چیمبر اور صنعتکاروں کی آگاہی کیلئے جامع پروگرام ترتیب دینے کی اہمیت بھی واضح کی۔

  • قصورموسم سرما کی آمد سے قبل چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے اہم میٹنگ

    قصورموسم سرما کی آمد سے قبل چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے اہم میٹنگ

    قصورموسم سرما کی آمد سے قبل چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئیے ڈی ایس پی چونیاں لال محمد کھوکھر متحرک،تھانہ کنگن پور میں نمبرداران،معززین اور تاجروں سے ملاقات شہر اور دیہاتوں میں ٹھکری پہرے لگانے کا فیصلہ

    ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چونیاں لال محمد کھوکھر اور ایس ایچ او نصراللہ بھٹی نے تھانہ کنگن پور میں مختلف دیہاتوں کے نمبرداران،تاجروں اور معززین سے ملاقات کی ڈی ایس پی چونیاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی اجتماعی زمہ داری یہ ہے کہ پولیس اور شہری مل کر جرائم پر قابو پانے کے لئیے کردار ادا کریں کیوں کہ موسم سرما میں دھند کے باعث چوری چکاری کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے کرائم کی روک تھام کے لئیے تمام نمبرداران مل کر کنگن پور شہر اور ارد گرد کے دیہاتوں میں ٹھکری پہروں کا اہتمام کریں انہوں نے تاجروں سے بھی گزارش کی کہ وہ مارکیٹوں میں چوکیداروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کا مناسب بندو بست کریں علاقہ بھر کے تمام نمبرداران نے ڈی ایس پی چونیاں لال محمد کھوکھر کو یقین دہانی کروائی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ علاقہ میں امن و امان کی فضا قائم رہ سکے،
    مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • آکسفورڈ کے بےروزگارگریجوایٹ وکیل کی بے بسی یا والدین کے بے حسی:عجب کہانی سامنے آگئی

    آکسفورڈ کے بےروزگارگریجوایٹ وکیل کی بے بسی یا والدین کے بے حسی:عجب کہانی سامنے آگئی

    لندن:آکسفورڈ کے بےروزگارگریجوایٹ وکیل کی بے بسی یا والدین کے بے حسی:عجب کہانی سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق آکسفورڈ کے ایک بے روزگار گریجویٹ نے اپنے ‘ والدین کے خلاف اپنی کفالت کی درخواست دی جو مسترد کردی گئی ہے

    41 سالہ فیض صدیقی، جنہوں نے ایک اعلیٰ قانونی فرم سے بطور وکیل تربیت حاصل کی، کا کہنا ہے کہ کہ وہ مکمل طور پر اپنی بوڑھی ماں اور باپ پرانحصار کرتےہیں ،جو کہ مالدار ہیں

    فیض صدیقی کہتے ہیں کہ کئی سال سے اسے ہائیڈ پارک کے قریب فلیٹ میں مفت رہائش دی گئی تھی

    لیکن خاندان کے توڑپھوڑ کے بعد دبئی میں رہنے والے اس کے ‘درد برداشت کرنے والے’ والدین نے اس سے یہ سہولت واپس لے لی ہے

    یاد رہے کہ فیض صدیقی جسے انسانی حقوق کے اعلیٰ وکلاء کی حمایت حاصل ہے نے اپنے والدین کے خلاف برطانیہ میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹیسٹ کیس میں مقدمہ دائر کیا۔

    لیکن اب اپیل کورٹ کے ججوں نے اس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی شدہ والدین کا ‘اپنے بالغ بچوں کی کفالت کرنا کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہے’۔

    کورٹ آف اپیل نے سنا کہ مسٹر صدیقی نے آکسفورڈ کے بریسینوز کالج سے تاریخ میں ڈگری حاصل کی ہے اور ٹیکسیشن میں ماسٹرز کیا ہے، اور وہ بطور وکیل اہل ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ فیض صدیقی نے برجیس سالمن اور فیلڈ فشر واٹر ہاؤس سمیت اعلی قانونی اداروں میں پریکٹس کی۔اس کے ساتھ ساتھ فیض صدیقی نے ارنسٹ اینڈ ینگ میں بطور ٹیکس ایڈوائزر بھی کام کیا۔ لیکن وہ 2011 سے بے روزگار ہے۔

    20 سالوں سےاسے اس کے امیر والدین نے ہائیڈ پارک کے قریب اپنے اپارٹمنٹ میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے اس کے بلوں اور دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ہینڈ آؤٹ بھی دیے ہیں۔

    لیکن والدین کے ساتھ تعلقات، خاص طور پر اس کے والد کے ساتھ، حالیہ برسوں میں ‘خراب’ ہوئے۔اب بھی والدین صدیقی کو جو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں اس میں ‘نمایاں حد تک کمی’ ہو گئی ہے۔جس کی وجہ سے صدیقی بہت پریشان ہے جبکہ عدالت کا کہنا ہےکہ اگروالدین اپنی رضا مندی سے اپنی بالغ اولاد پرخرچ کرتے ہیں تو ان کا احسان ہے ورنہ والدین اب بالغ بیٹے کی کفالت کے مکلف نہیں ہیں اس لیے فیض صدیقی کا اپنے والدین کےخلاف دعویٰ مسترد کیا جاتا ہے

  • وکیل آن لائن:گھربیٹھے قانونی مشاورت اوربہترین رہنمائی کےلیےحاضرہیں پاکستان کے وکیل

    وکیل آن لائن:گھربیٹھے قانونی مشاورت اوربہترین رہنمائی کےلیےحاضرہیں پاکستان کے وکیل

    لاہور:وکیل آن لائن:گھربیٹھے قانونی مشاورت اوربہترین رہنمائی کےلیےحاضرہیں پاکستان کے وکیل ،اطلاعات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا جہاں دنیا زندگی کے دیگر شعبوں میں استعمال لاکر معاملات کو عام فہم اورہر ایک کی دسترس تک پہنچایا جارہا ہے ایسے ہی پاکستان کی تاریخ میں باقاعدہ ایک معیاری اور واقعی قابل فہم قانونی مشاورت کا ایسا آن لائن سلسلہ شروع ہوا ہے کہ جسے دیکھتے ہی دیکھتے پزیرائی ملنے لگی ہے

     

     

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے سینئر وکلا کی ٹیم نے لاہور میں ایک تقریب کی میزبانی کی جہاں وکیل آن لائن کمیونٹی کے ممبران کو عوام الناس کو آن لائن مشاورت دینےکے حوالے سے منصوبے کا جائزہ لیا اورپھراس کی افادیت کو سراہا

     

    https://vakeelonline.pk/

     

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس موقع پر وکلا کے اس منصوبے کے حوالے سے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا اور وکلا سے اس حوالے سے مفید تجاویز بھی لی گئیں‌

     

    ادھر اس حوالے سے وکیل آن لائن کے بانی اسفند یار قصوری نے بتایا کہ ٹیکنالوجی ملک کے قانونی نظام کی سختی سے اگلی نسل کے وکلاء کو آزاد کرنے کا بہترین طریقہ اور ذریعہ ہے جس سے بھرپورفائدہ اٹھایا جائے گا ،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آن لائن سسٹم کے تحت جو بھی قانونی مشاورت مانگی جائے گی یا قانونی مدد کی خواہش کا اظہارکیا جائے گا وہ اپنے صارفین کو ہر صورت پہنچائی جائے گی ،-

     

    پاکستان کے پہلے قانونی ڈیجیٹل کمیونٹی پلیٹ فارم www vakeelonline.pk پر متعارف کرایا گیا، جس کا مقصد انہیں اپنے کیریئر کو اس شرح سے زیادہ تیزی سے ترقی دینے میں مدد فراہم کرنا ہے