Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو آتےہی چھا گئے:لاکھوں روپے بانٹ دیئے

    وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو آتےہی چھا گئے:لاکھوں روپے بانٹ دیئے

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا پہلا عوامی اقدام :غریب اوربے بس زلزلہ متاثرین کو لاکھوں روپے دے دیئے ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو عہدہ سنبھالنےکے بعد پہلا عوامی اقدام ایسا کیا ہے کہ سننے والے بھی حیران رہ گئے

    ددوسری طرف اس حوالے سے ایک یہ بھی تاثر ابھرا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہرنائی زلزلہ متاثرین کی آواز سن لی،وزیر اعلیٰ عبدالقدوس نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی سمری پر دستخط کر دئیے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی سے متلعق سمری منظور کر لی ،زلزلے میں جاں بحق افراد و بچوں کے لواحقین کیلئے 5, 5 لاکھ امداد کی منظوری دی ہے ، جبکہ پہلے جاں بحق افراد کیلئے تین لاکھ تک مالی امداد کی جاتی تھی

    ذرائع کے مطابق زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے 2،2 لاکھ روپے امداد کی منظوری بھی دی گئی ہے ،ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زلزلہ متاثرین کئی ہفتوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت سے اپیل کر رہے تھے

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کل ہرنائی زلزلہ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس میں حلقہ کے ارکان اسمبلی اور متعلقہ اداروں کے افسران شرکت کرینگے ،اجلاس میں ہرنائی میں زلزلے سے ہونیوالے نقصانات اور بحالی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا

  • مقبوضہ کشمیر:آزادی کی آوازوں کو دبانے کیلئے بھارت کا مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

    مقبوضہ کشمیر:آزادی کی آوازوں کو دبانے کیلئے بھارت کا مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

    سرینگر: نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے پیراملٹری فورسز کے مزید 5 ہزاراہلکار تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے عہدیدارنے مقبوضہ علاقے میں 50 اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 30 کمپنیاں صرف سرینگر میں تعینات کی جا رہی ہیں۔ قابض حکومت نے پیراملٹری اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے مستقل کیمپوں کی تعمیر کے لیے حال ہی میں جنوبی کشمیر میں آٹھ مقامات پر زمین الاٹ کی ہے۔

    قابض بھارتی حکومت کی طرف سے جبراً زمین چھیننے کے بعد پلوامہ، اسلام آباد اور شوپیان اضلاع میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ بھارتی فوجی اسٹیبلشمنٹ نے پہلے ہی سرینگر اور وادی کے دیگر قصبہ جات اور دیہات کے گلی کوچوں میں سینکڑوں کیمپ اور کنکریٹ بنکر قائم کر رکھے ہیں۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلم آبادی کوہراساں کرنے کی منظم کوششیں کر رہی ہے۔ کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لئے مسلمان ملازمین کو برطرف کرنے، مسلمان طلباءپر بغاوت کے الزامات عائد کرنے اور انتہا پسند عناصر کو مسلمانوں اور ان کے مذہب پر حملہ کرنے پر اکسانے جیسے اقدامات بھارتی سازشوں کا حصہ ہیں۔

    سینئر حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے سرینگر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مسلسل اور متواتر مذاکراتی عمل کے ذرےعے تنازعہ کشمیر حل کرے تاکہ ایک بڑی جنگ سے بچاجاسکے ۔

    دریں اثناءبھارت نے کشمیریوں کے گرد گھیرا مزیدا تنگ کرنے کے لیے مقبوضہ وکشمیر میں” سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی“ کے نام سے ایک خصوصی ادارہ قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔حکم نامے کے مطابق یہ ادارہ کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کے خلاف مقدمات کی تیزی سے تفتیش اور استغاثہ کے لئے کام کرے گا۔

  • قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی، صدر ،وزیراعظم سمیت دیگر کی مبارکباد

    قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی، صدر ،وزیراعظم سمیت دیگر کی مبارکباد

    لاہور: قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی، صدر ،وزیراعظم سمیت دیگر کی مبارکباد،اطلاعات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ کے پانچویں بار سیمی فائنل میں داخل ہونے والی قومی ٹیم کو نمیبیا کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد وزیراعظم،صدر مملکت سمیت مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

    آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45رنز سے شکست دیکر مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت سیاسی شخصیات اور کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل چوتھی فتح حاصل کی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی

    پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان،بابر اعظم اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹںگ کی تعریف کی۔

    وفاقی وزیر فواد چودھری

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے شاندار کرکٹ کھیلنے پر محمد رضوان اور بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    فرخ حبیب

    وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح مبارک ہو۔

    فہمیدہ مرزا

    قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لیے نیک خواہشات، انشاء اللہ پاکستان ٹیم کپ جیت کر آئے گی۔

  • وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ۖ۔ اے اللہ تونے پاکستان کوعزت دی:تیرا کروڑہا بارشکریہ:مبشرلقمان

    وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ۖ۔ اے اللہ تونے پاکستان کوعزت دی:تیرا کروڑہا بارشکریہ:مبشرلقمان

    لاہور:وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ۖ۔ اے اللہ تونے پاکستان کوعزت دی:تیرا کروڑہا بارشکریہ،اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل فتوحات پراللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ذات نے پاکستان کوعزت دی پھر ان فتوحات سے پاکستانیوں کوعزت ملی اوردنیا میں پاکستان کے مخالفین کی سازشوں اورعداتوں کے باوجود ان پرپاکستان کی حیثیت ، فضیلت کو مسلمہ کیا اس پر اپنے رب کا جتنا بھی شکر کیا جائے وہ کم ہے

     

    مبشرلقمان نے اپنےپیغام میں‌ جہاں‌ خود اپنے رب کریم کا شکرادا کیا ہے وہاں پاکستان سے محبت رکھنے والوں کوترغیب بھی دی ہے کہ وہ اللہ کا شکرادا کریں جس نے پاکستان کو فتح کے ساتھ عزت دی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تواللہ کے فضل سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا اب بھارت جو پاکستان کا ابدی دشمن ہے اس کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنا بہت مشکل لگتا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر نمیبیا کی ٹیم اچھا کھیلی تو ہوسکتا ہے کہ بھارت اس دوڑ سے ویسے ہی باہر ہوجائے

     

    مبشرلقمان جو کہ اس وقت پاکستانکی فتح مبین پرانتہائی خوش ہیں اورقوم کومبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے خوش کردیا ہے

    اپنے پیغام میں مزید آگے چل کر مبشر لقمان کہتے ہیں کہ ہمیں یہ نہیں بھولتا چاہیے کہ ایک طرف پاکستان کو بگ تھری کا دعوہ کرنے والی اس تین ملکی گینگ نے تنہا کرنا چاہا اس پاکستان کی محبت اللہ نے کروڑوں انسانوں کے دلوں میں مزین کردی اورپھرآج بگ تھری کی تمام سازشیں اس وقت ناکام ہوگئیں جب پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    یاد رہےکہ آج پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دی اور رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا۔

    پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، ڈیوڈ ویزے 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں پر 189رنز بنائے ۔

    محمد رضوان ناقابل شکست 79 اور بابر اعظم 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

  • محمد رضوان کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

    محمد رضوان کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

    دبئی : محمد رضوان کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔

    آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی۔محمد رضوان 79 رنز بناکرناقابل شکست رہے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے۔

    تاہم محمد رضوان ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کے ریکارڈ سےصرف چار رنز دور ہیں۔کرس گیل نے 2015 میں 1665 رنز بنائے تھے۔

    محمد رضوان نے 2016 میں 1614رنز بنانے والے ویرات کوہلی اور 2019 میں1607 رنز بنانے والے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان کے190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں پر 189رنز بنائے ۔ محمد رضوان ناقابل شکست 79 اور بابر اعظم 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری۔مائیک وان 4 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔نمیبیا کا اسکور 55 رنز پہنچا تو اسٹیفن بارڈ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔نمیبیا کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری ،کپتان اراسمس 15 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے۔

    واضح رہے کہ پاکستان گروپ 2 میں مسلسل 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ نمیبیا 2 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

  • نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شامل 65 رکنی وفد کا طورخم بارڈرکا مشاہدہ

    نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شامل 65 رکنی وفد کا طورخم بارڈرکا مشاہدہ

    راولپنڈی :نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شامل 65 رکنی وفد کا طورخم بارڈرکا مشاہدہ،اطلاعات کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ شرکت کرنے والے 65 ارکان پر مشتمل وفد نے آج ضلع خیبر کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں باڑکا معائنہ بھی کیا گیا ، یہ بیھ بتایا گیا کہ دورے کے دوران وفد کو طورخم بارڈر ٹرمینل مینجمنٹ سسٹم، بارڈر پر باڑ لگانے کے نظام اور طورخم پر پاک افغان بارڈر کراسنگ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    وفد کو طورخم بارڈر ٹرمینل کے انتظام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر سرکاری اداروں کے کردار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وفد نے سیکورٹی اداروں کی خدمات کو سراہا اورمیکنزم سے بہت زیادہ متاثر ہوئے

  • ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان انتخابی اتحاد: مفتی منیب بھی بول اٹھے

    ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان انتخابی اتحاد: مفتی منیب بھی بول اٹھے

    کراچی :ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان انتخابی اتحاد: مفتی منیب بھی بول اٹھے ،اطلاعات کے مطابق سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا ٹی ایل پی اور حکومت کے حوالے سے انتہائی اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

    حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی میں الیکشن اتحاد کی باتیں کرنے والے اور کالعدم ٹی ایل پی جانیں

    اس موقع پرمفتی منیب نے اگلے انتخابات کے لیے ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کے درمیان انتخابی اتحاد کی خبروں کی تردید نہیں کی ، یہ خبریں پہلے بھی گردش کرتی رہی ہیں‌لیکن اب اطلاعات ہیں کہ علیٰ محمد خان اس منصوبے کوپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، کیونکہ وہ ٹی ایل پی کے بہت قریب جانے جاتےہیں‌

    سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بھی دانش پرمبنی فیصلے پرشکرگزارہوں۔ عمران خان کے عقاب خطرے کا سبب بن رہے تھے۔

    مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، مظاہرین دہشت گرد نہیں ملک کےوفادارہیں، کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف الزام اورفتوے لگانا درست نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے جوانوں کوآمادہ کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ سب اچھی باتیں منوالی گئی ہیں۔

    سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ لبرل دوستوں کو دکھ اورپریشانی ہے، لبرل دوست چند دن کرب کے برداشت کرلیں۔سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ اللہ نے وطن عزیزکوخون خرابے سے بچالیا، یقین دلاتا ہوں آنے والے دن اچھے ہونگے۔

  • اب made in china  نہیں بلکہ made in pakistan موبائل کریں گے راج، بڑا معاہدہ طے پا گیا

    اب made in china نہیں بلکہ made in pakistan موبائل کریں گے راج، بڑا معاہدہ طے پا گیا

    لاہور :اب made in china نہیں بلکہ made in pakistan موبائل کی ہوگی حکومت، بڑا معاہدہ طے پا گیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں موبائل کی تیاری کیلئے چینی موبائل کمپنی شاؤمی اور ایئرلنک کے درمیان معاہدہ ہوگیا ، چینی کمپنی جنوری 2022 سے پاکستان میں کام کا آغاز کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی موبائل کمپنی شاؤمی اور ایئرلنک میں موبائل اسمبلنگ کا معاہدہ ہوگیا ، جس کے تحت جنوری 2022 سے چینی موبائل کمپنی پاکستان میں موبائل اسمبلنگ کرے گی۔

     

     

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ حماد اظہر اور خسرو بختیار بلا شبہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ان کے اقدام تیزی سے نتائج کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    یاد رہے رواں سال جولائی میں لکی گروپ اور سام سنگ کے درمیان پاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا ، انشااللہ یہ یونٹ دسمبر 2021 تک پیداوار کا آغاز کر دے گا۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکی گروپ اور سام سنگ کوپاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کرنےپر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا موبائل فون تیار کرنے کی مثبت ڈیولپمنٹ ڈربزسسٹم کی کامیابی کاثبوت ہے ،موبائل تصدیقی نظام ڈربزسسٹم سے موبائل فون کی اسمگلنگ کاخاتمہ ہواہے، ڈربزسسٹم کےبعدگزشتہ سال ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی بھی تیار کی گئی۔

     

  • سرگودھا : محکمہ لیبر کے زیراہتمام جناح حال کمپنی باغ میں تقریب کا اہتمام ۔

    سرگودھا : محکمہ لیبر کے زیراہتمام جناح حال کمپنی باغ میں تقریب کا اہتمام ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) محکمہ لیبر ڈیپاٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ اور ٹیلنٹ سکالر شپ کی مد میں مزدوروں،بیوہ خواتین اور طلباء کو تین کروڑ کے چیکس تقسیم۔۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چٹھی کے روز کمپنی باغ جناح ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت عنصر مجید خان نیازی، صوبائی سیکرٹری لیبر پنجاب لیاقت علی چٹھہ،اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل،ڈائریکٹر لیبر فضل سمیت دیگر افسران کے ساتھ ساتھ خواتین،طلباء اور مزدور مرد حضرات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر بیوہ خواتین ،طلباء اور مزدور مردوں میں تین کروڑ کے چیک تقسیم کیے گئے صوبائی سیکرٹری پنجاب لیاقت چٹھہ کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں پنجاب بھر رجسٹرڈ بتیس ہزار مرد و خواتین میں نوے دن کے اندر اندر چودہ ارب کے چیک تقسیم کیے جائیں گے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت عنصر مجید خان نیازی کا کہنا تھا کہ چیکوں کی تقسیم کا عمل دو سال سے رکا ہوا تھا جو کہ شروع ہو چکا ہے اور اب ہم پنجاب کے ہر ضلع میں جائیں گے لیبر کے میٹنگز اور ملاقات کریں گے اور ان کو چیکوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل بھی حل کریں گے اور یہ عمل ایک سال تک جاری رہے گا

  • ٹی20 ورلڈ کپ: نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں

    ٹی20 ورلڈ کپ: نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں

    ابوظہبی :ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ،مسلسل چوتھا میچ جیت کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا.آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دی اور رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا۔

    پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، ڈیوڈ ویزے 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں پر 189رنز بنائے ۔

    محمد رضوان ناقابل شکست 79 اور بابر اعظم 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا نمیبیا کوجیت کے لیے ہدف:پاکستان کی فتح یقینی ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے ہدف دیا ہے

    ابوظبی میں کھیلے جا رہے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو روبن ٹرمپیل مین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا اور یہ محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں میڈن اوور کرایا۔

    نمیبیا کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو بڑے شاٹس کھیلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    10 اوورز کے بعد دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی اور دو اوورز میں ایک رن دینے والے ٹرمپل مین کے تیسرے اوور میں 18رنز بٹورے۔پاکستان کے اوپنرز نے ایک اور مرتبہ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔

    دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم 113 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد بابر اعظم پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 49 گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 70رنز کی اننگز کھیلیفخر زمان کا وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وکٹوں کے عقب میں زین گرین نے شاندار کیچ لے کر انہیں پویلین رخصت کردیا۔

    محمد رضوان 79 بنا کرناٹ رہے جبکہ ان کے ساتھ محمد حفیط نے 32 رنز بنائے اور وہ بھی آوٹ نہیں ہوئے یوں‌ پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنا کر نمیبیا کو 190 رنز کا ہدف دیا ہے جو کہ ناممکن نظرآرہا ہے اورپاکستان کی فتح یقینی ہے

    اس سے قبل نمیبیا کے کپتان جیرہارڈ ایراسمس نے بابر اعظم کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ تینوں میچ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ نمیبیا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک ایونٹ میں اپنے تینوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے اور آج کے میچ میں فتح پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنا دے گی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

    نمیبیا: جیرہارڈ ایراسمس (کپتان)، زین گرین، کریگ ولیمز، ڈیوڈ ویزے، مائیکل وین لینگین، جے جے اسمٹ، جین فریلنک، اسٹیفن بارڈ، جین نیکول لوفٹی ایٹون، روبن ٹرمپیل مین، بین شکنگو