Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودھا : خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پریشان

    سرگودھا : خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پریشان

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،شہری سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق
    ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے شہری سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد خشک میوہ جات کی خریداری کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے پچھلے سال کی نسبت اس دفعہ خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی قیمتیں ناقابل خرید حد تک بڑھ چکی ہیں جن میں چلغوزہ سات ہزار دو سو روپے کلو،پستہ گری چھتیس روپے کلو،کاجو چوبیس روپے کلو،مغز بادام سولہ سو روپے کلو اور مونگ پھلی چار سو روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جسکی وجہ سے خشک میوہ جات کو دیکھا تو جا سکتا ہے لیکن غریب آدمی خرید کی سکت نہ رکھتا ہے دوکاندار حضرات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے خشک میوہ جات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے گاہک ریٹ سن کر چلے جاتے ہیں
    شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں نمایاں حد تک کمی کی جائے تاکہ غریب عوام بھی خشک میوہ جات سے مستفید ہو سکے۔

  • ازبکستان لیفٹیننٹ جنرل وکٹرمخمودوف کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    ازبکستان لیفٹیننٹ جنرل وکٹرمخمودوف کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    اسلام آباد: ازبکستان لیفٹیننٹ جنرل وکٹرمخمودوف کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے، ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے

    وزیر خارجہ نے معزز مہمان کو پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا

    ذرائع کے مطابق دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،دفاعی و عسکری تعاون، افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ازبگ مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ازبکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس ملاقات میں مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات یکساں مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی اقدار کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات استوار ہیں،

    مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، ازبکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری میں بدلنے کا خواہشمند ہے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 16/17 جولائی 2021 کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء تاشقند اور ازبک صدر شوکت مرزاایوف کیساتھ ہونے والی ملاقات سے، دو طرفہ تعلقات مزید وسعت پذیر ہوئے، پاکستان، "وژن وسط ایشیا "پالیسی کے تحت، ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ سکیورٹی کمیشن کے قیام سے متعلق معاہدہ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    مخدوم شاہ محمود قریشی کا ازبک مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دہشت گردی کی روک تھام ، منشیات کی سمگلنگ کو روکنے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون کے حصول میں مدد ملے گی،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزیدکہاکہ تہران میں افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزاراتی اجلاس کے موقع پر میری ازبک وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات انتہائی سود مند رہی، افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور ازبکستان نے افغانستان کے نقطہ نظر میں مماثلت ہے، افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری، افغان عوام کی مدد کرے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے ازبک جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، اپنی توجہ، جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن سے وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کو فروغ ملے گا،افغانستان کے قریبی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان اور ازبکستان،یکساں طور پر افغانستان میں قیام امن کے خواہاں ہیں،

    دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور ازبکستان کے مابین ،پہلے سے موجود دفاعی اور عسکری تعاون کے معاہدوں کو فعال بنانے کے عزم کا اظہار کا اظہار کیا

  • پیر8نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:کل وزیراعظم کا قوم سے خطاب :فیصلے ہوگئے

    پیر8نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:کل وزیراعظم کا قوم سے خطاب :فیصلے ہوگئے

    اسلام آباد:حکومت کا پیر8نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے پیرکو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کو منظور کروایا جائےگا اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق بل منظورکروایا جائےگا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں سے مشاورتی اجلاس میں کالعدم تنظیم کے معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا، اتحادی جماعتوں نے اہم قومی معاملات پر مشترکہ مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل ملک کی سیاسی صورتحال، مہنگائی پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم موجودہ صورتحال پر بدھ کو قوم سے خطاب کریں گے اور قوم کو اعتماد میں لیں گے، جبکہ مہنگائی کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہونے والے معاہدے سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران اعظم سواتی اور فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر عمران خان نے دونوں وزراء کو ہدایت کی کہ اعظم سواتی، فواد چودھری کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

    ذرائع کے مطابق دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریفارمز لانا آسان نہیں ہے، مشکلات آتی ہیں، مل کر سامنا کریں گے۔

  • سرگودھا : کھادیں کسانوں کی پہنچ سے دور ۔ کسانوں کی دہاٸیاں ۔

    سرگودھا : کھادیں کسانوں کی پہنچ سے دور ۔ کسانوں کی دہاٸیاں ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) میں حکومت کے کسانوں کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گٸے ۔ کسانوں کی دہاٸیاں ۔ حکومت وقت سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں حکومت نے کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کا قدم اٹھایا ۔ لیکن ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث دکاندار من مانے ریٹ لگا کر کھادیں فروخت کرنے لگے ۔ ذراٸع کے مطابق کسانوں کے پاس کسان کارڈ ہونے کے باوجود ریلیف ملنا خواب بن چکا ھے ۔ دوکاندار کھادیں مہنگی فروخت کرنے لگے ۔ کسانوں کا کہنا ھے ۔ کہ حکومت وقت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ھے ۔ کسان دوکانداروں کے ہاتھوں لٹ رھے ھیں ۔ کھادیں کسانوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ھیں ۔ ضلعی افسران شہروں کو نوازنے میں مصروف عمل ھیں ۔ جبکہ کسانوں کا کوٸ پرسان حال نہیں ۔ ایک طرف مہنگاٸی نے کسان کی قمر توڑ رکھی ھے ۔ اور دوسری طرف کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دعووں تک محدود رہنا ۔ حکومت وقت اور ضلعی انتظامی افسران کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان ھے ۔ کسانوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا ، چیف سیکٹری پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ:نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کرپاکستان کی بیٹنگ جاری

    ٹی20 ورلڈ کپ:نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کرپاکستان کی بیٹنگ جاری

    ابو ظہبی :ٹی 20 ورلڈ کپ:نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کرپاکستان کی بیٹنگ جاری ،اطلاعات کے مطابق 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کی طرف سے اننگز شروع کردی گئی ہے

    ابوظبی میں کھیلے جا رہے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نمیابی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    نمیبیا کے کپتان جیرہارڈ ایراسمس نے بابر اعظم کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ ہی کریں گے توپھر پاکستان نے پہلے بیٹنگ شروع کردی ہے

     

     

    پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ تینوں میچ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ نمیبیا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان گروپ 2 میں مسلسل 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ نمیبیا 2 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ آج کے میچ میں فتح پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنا دے گی۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

    نمیبیا: جیرہارڈ ایراسمس (کپتان)، زین گرین، کریگ ولیمز، ڈیوڈ ویزے، مائیکل وین لینگین، جے جے اسمٹ، جین فریلنک، اسٹیفن بارڈ، جین نیکول لوفٹی ایٹون، روبن ٹرومپیلمین، بین شکنگو

  • ٹی 20ورلڈ کپ:بنگلہ دیش پھر ہار گیا :جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

    ٹی 20ورلڈ کپ:بنگلہ دیش پھر ہار گیا :جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

    لاہور:ٹی 20ورلڈ کپ:بنگلہ دیش پھر ہار گیا :جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ،اطلاعات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے پچھاڑ دیاہے۔

    ابوظہبی میں شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 30واں میچ کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

    جنوبی افریقی بولرز کے سامنے بنگلادیش کی بیٹنگ لائن پتوں کی طرح بکھر کر رہ گئی اور پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن 27 اور لٹن داس 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا اور کگیسو رباڈا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں جنوبی افریقا نے 14 ویں اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیمبا باوما نے 31 رنز بنائے جب کہ راسی وینڈر ڈیوسن 22 اور کوئنٹن ڈی کاک 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بنگلا دیش کے تسکین احمد 18 رنز دے کر دو جب کہ مہدی حسن، اور نسم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پی آئی اے نے مسافروں کا سُکھ چین چھین لیا:تاخیربھی اوربے رُخی بھی:معاملہ شدت اختیارکرگیا

    پی آئی اے نے مسافروں کا سُکھ چین چھین لیا:تاخیربھی اوربے رُخی بھی:معاملہ شدت اختیارکرگیا

    لاہور:پی آئی اے نے مسافروں کا سُکھ چین چھین لیا:تاخیربھی اوربے رُخی بھی:معاملہ شدت اختیارکرگیا،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 اتنی زیادہ تاخیر کا سبب بنی کہ مسافروں کی چیخیں نکل گیں

    اس حوالے سے سینئر صحافی مبشرلقمان جو کہ فضائی سفرکے امور کے ماہرجانے جاتے ہیں نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ آج پی کے 304 طیارے میں بیٹھے مسافروں کو 90 منٹ سے زائد تاخیر کا سامنا کرنا پڑا

     

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو مسافروں کو خوار کیا گیا اور دوسرا مسافروں کے ساتھ اس موقع پر تعاون بھی نہیں کیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی بات تو یہ ہے کہ اس دوران مسافروں کی طرف سے بار بارپوچھنے کے باوجود کوئی رہنمائی نہیں کی گئی

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایسا لاپرواہ رویہ یقینی طور پر ایئر لائن کی شہرت کو داغدار کرتا ہے۔ ایک جرمن خاتون جو جرمن سفارتخانے سے تعلق رکھتی ہے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے حکام کا رویہ غیرمناسب تھا

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پی آئی اے کا کوئی بھی اہلکار مسافروں کو یہ بتانے کے لیے نہیں ہے کہ فلائٹ کیوں اور کب تک تاخیر کا شکار ہے!

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو اندازہ نہیں اور نہ ہی کوئی ذمہ داری لے رہا ہے ٹریفک کے لوگ موقع سے غائب ہو گئے ہیں اور عملہ بتانے سے قاصر ہے کہ کیا ہو رہا ہے

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایئرلائن کے اس رویے سے مسافربہت مایوس ہیں‌ اور ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی رویے رہے تو ایئرلائن کا ستیا ناس ہوجائے گا

  • نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کے بعد مکہ ٹیرس گرانے کا حکم دے دیا گیا

    نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کے بعد مکہ ٹیرس گرانے کا حکم دے دیا گیا

    سندھ ہائی کورٹ نے پورشن مکہ ٹیرس کو ایک ماہ میں گرانے کا حکم دے دیا اور رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    نیوز کے مطابق سپری کورٹ نے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کو گرانے کے حکم دیا تھا، اور اب سندھ ہائی کورٹ نے پورشنز مکہ ٹیرس کو گرانے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے 4 منزلہ پورشن مکہ ٹیرس کے خلاف ایک ماہ میں کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل بینچ کے روبرو پریڈی اسٹریٹ پر واقع مکہ ٹیرس کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 500 مربع گز پر 4 منزلہ عمارت کھڑی کردی گئی۔ کھلی جگہ کو بھی عمارت میں شامل کرلیا گیا۔

    جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کے ادارے کی کارکردگی صفر ہے۔ فیصلے دیتے ہیں مگر کوئی عمل نہیں ہوتا۔ بے شک ایس بی سی اے محکمہ پورا خالی ہو جائے، اب کارروائی ہوگی، یہ بلڈنگز کیسے بن رہی ہیں؟ جب بلڈنگز بنتی ہیں تو آپ کے افسران سو رہے ہوتے ہیں؟، بتائیں، ذمہ دار افسران کیخلاف کیا کارروائی کی؟۔

    جسٹس ظفر احمد راجپوت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے آپ کے افسران کیخلاف نیب کی کارروائی تک جا سکتے ہیں۔ آپ کے افسران کے اثاثے بھی چیک کروائیں گے۔ آپ نمائشی کارروائی کرکے رپورٹ جمع کروا دیتے ہیں۔

    بتائیں، متعلقہ ذمہ دار افسران سیٹ پر ہیں یا ہٹا دیا گیا؟ عدالت نے استفسار کیا مکہ ٹیرس کے بلڈر کیخلاف کیا کارروائی کی؟ ڈی جی نے بتایا کہ بلڈر کیخلاف کارروائی آج کرلیں گے۔

    جسٹس ظفر احمد راجپوت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کیا سو رہے تھے؟ آپ یہاں اس لیے کھڑے ہیں کہ آپ کے افسر عمل نہیں کر رہے۔ صرف غیر قانونی جگہ توڑ دی جائے۔ ایس بی سی اے حکام نے کہا کہ عمارت کے پلرز ایک ساتھ ہیں، پوری ہی عمارت متاثر ہوگی۔

    عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو حکم دیا کہ جو غیر قانونی ہے سب توڑیں، اور ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریں۔ افسران زندہ ہیں یا مردہ، حاضر سروس یا ریٹائرڈ، سب کے نام بتائیں۔ جو بھی بلڈنگ غیر قانونی ہوگی، سب گرانا پڑیں گی ۔جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے اب ہر کیس میں ایسا ہی فیصلہ ہوگا۔

    عدالت نے پریڈی اسٹریٹ پر واقع مکہ ٹیرس کیخلاف کارروائی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ذمہ دار افسر کو انکوائری تک کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔ ڈی جی ایس بی سی اے کو عدالت نے ایک ہفتے میں ہر افسر کیخلاف کارروائی یقینی بنانے کا حکم دے دیا، جب کہ جس جس نے بلڈنگ بنانے کی اجازت دی، سب افسران کے نام بھی طلب کرلیے اور ذمہ دار افسران کیخلاف انکوائری رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی۔

  • کراچی: پہلی بار فالج کی مریضہ کے دماغ میں اسٹنٹ ڈال کر خون کا لوتھڑا نکال دیا:مریضہ صحت مند ہوگئی

    کراچی: پہلی بار فالج کی مریضہ کے دماغ میں اسٹنٹ ڈال کر خون کا لوتھڑا نکال دیا:مریضہ صحت مند ہوگئی

    کراچی:کراچی: پہلی بار فالج کی مریضہ کے دماغ میں اسٹنٹ ڈال کر خون کا لوتھڑا نکال دیا:مریضہ صحت مند ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) نے پہلا اسٹروک انٹروینشن پروسیجر سرانجام دے کر کارڈیک ہیلتھ کیئر میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔پروفیسر عرفان لطفی (انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ، این آئی سی وی ڈی) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 48سالہ خاتوں پر یہ کامیاب پروسیجر سرانجام دیا۔ ڈاکٹر عرفان لطفی نے بتایا کہ پروسیجر بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر عرفان لطفی نے مزید کہا کہ مریضہ صوفیہ کو آدھے گھنٹے کی دائیں طرف کی کمزوری اور چہرے کی بے ترتیبی کے ساتھ این آئی سی وی ڈی ایمرجنسی کے شعبے میں لایاگیا تھااور ہم نے فوری طور پر مریضہ کا سی ٹی اسکین اور سی ٹی انجیوگرام کیا اور بعد میں مریضہ کو کتیھ لیب میں منتقل کیا گیا۔ پروسیجر کے دوران مریضہ کے دماغ میں اسٹنٹ ڈال کر جما ہوا خون کا لوتھڑا نکالا گیا۔

     

    ڈاکٹر لطفی نے مزید بتایا کہ پروسیجر کے بعد مریضہ طبّی لحاظ سے بہتر ہے او روہ پوری طاقت کے ساتھ متحرک ہوگئی ہے۔ انہوں کہا کہ فالج کے اٹیک کے دورانیے کے دوران پہلے چھ گھنٹے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، اسی دورانیے میں خون کی جمی ہوئی گٹھلی کو انٹروینشن پروسیجر کی مدد سے باہر نکالا جا سکتا ہے اور مریض کافی پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

    ڈاکٹر عرفان لطفی نے بتایاکہ یہ تشویشناک ہے کہ پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ فالج اور مناسب آگاہی کا فقدان ہے، لیکن اللہ تعالیٰ فضل و کرم سے اب این آئی سی وی ڈی کراچی میں اس بالکل مفت انٹروینشنل اسٹروک ٹریٹمنٹ سے ہزاروں مریض مسفید ہوسکے گیں اور زندگی بھر کی معذوری سے بچ جائینگے۔

     

     

    این آئی سی وی ڈی ٹیم کو سراہتے اور مبارکباد دیتے ہوئے ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے کہاکہ این آئی سی وی ڈی کراچی نے کیتھیٹر پر مبنی فالج کا طریقہ علاج متعارف کرا کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کا شمار دنیا کی بہترین کارڈیک ہسپتالوں میں ہوگیا ہے۔این آئی سی وی ڈی صوبہ سندھ بھر میں پہلا کارڈیک ہسپتال بن چکا ہے جہاں پر اسٹروک انٹروینشن پروسیجر بالکل مفت سرانجام دیا جارہا ہے۔اس پروسیجر کو بہترین نتائج کے ساتھ سرانجام دیتے رہینگے

  • بلدیاتی انتخابات کےلیے 4 نومبرسے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں:پشاورہائی کورٹ کا حکم

    بلدیاتی انتخابات کےلیے 4 نومبرسے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں:پشاورہائی کورٹ کا حکم

    پشاور:بلدیاتی انتخابات مقررہ تاریخ پر ہونگے,ملتوی نہیں ہونگے تاہم ویلیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل بھی جماعتی بنیادوں پر ہونگے جن کے لئے کاغذات نامزدگی 4 نومبر سے لئے جا سکیں گے,

    اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ  نے فیصلہ سنا دیا۔

     

    پشاور ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

    ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا بھی حکم دیتے ہوئے 4 نومبر سے الیکشن پروسیجر شروع کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ پرسوں سے شروع کیا جائے

     

    یاد رہے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف جے یو آئی (ف) کے اکرم خان درانی، جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان اور مشتاق احمد خان، و دیگر خوشدل خان، حمایت اللہ مایار نے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواستوں کو جزوی طور پر منظور کرلیا۔

     

     

    علاوہ ازیں حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بحال بلدیاتی اداروں کے اکاؤنٹس بھی بحال کردیے۔ سیکریٹری بلدیات نورالامین مینگل کی ہدایات پر اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے کے لیے چیف آفیسرز کو گائیڈ لائینز جاری کر دی گئیں۔

    ترجمان لوکل گورنمنٹ کے مطابق مجاز افسران 2019 کے ایکٹ کے تحت قائم کیے گئے اکاؤنٹس میں موجود رقوم 2013کے تحت بنائے گئے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ اکاؤنٹس میں موجودہ رقوم کراس چیک کے ذریعے منتقل کی جائیں گی۔

    مقامی حکومتوں کی تمام آمدنی، پی ایف سی شیئر، ٹیکس شیئر 2013کے تحت قائم بینک اکاؤنٹس میں فوری منتقل کیے جائیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت قائم کیے گئے بینک اکاؤنٹس سے مزید کوئی ٹرانزیکشنز نہیں کی جاسکیں گی۔

    ملازمین کی تنخواہوں،پنشنز،بجلی کے بل،پیٹرول اور دیگر اخراجات کی مد میں ادائیگیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اکاؤنٹس کی منتقلی کے لیے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق بلدیاتی ادارے انتظامی اور مالی معاملات ہموار طریقے سے چلا سکیں گے۔