Baaghi TV

Author: +9251

  • کھاد ڈیلروں  کیخلاف ایکشن

    کھاد ڈیلروں کیخلاف ایکشن

    قصور: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور کا کھاد ڈیلروں کیخلاف ایکشن مہنگی کھاد فروخت کرنے والے ایک کی دوکان کو سیل کر دیا اور متعدد کو وارننگ دیکر ریکارڈ طلب کر لیا

    دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عوامی شکایات پر احساس کفالت پروگرام پہنچے اور وہاں پر تمام صورت حال کا جائزہ لیا سیکورٹی انتظامات بہتر اور سخت بنانے کیلئے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ذخیرہ اندوزی اور بلیک میں مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور احساس كفالت پروگرام میں بہتر انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ احساس کفالت سنٹر پر آنے والی خواتین ذلیل و خوار نہ ہوں
    مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • پاکستان میں یومیہ 1200سے زائد  بچے سگریٹ نوشی شروع کررہے ہیں:پھررپورٹ جاری

    پاکستان میں یومیہ 1200سے زائد بچے سگریٹ نوشی شروع کررہے ہیں:پھررپورٹ جاری

    اسلام آباد :دنیا نہیں بلکہ پاکستان میں یومیہ 1200 بچے سگریٹ نوشی شروع کررہے ہیں،اطلاعات کے مطابق ایسوسی ایشن فارسموکنگ الٹرنیٹوز پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کو مشاورت اور مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے 10 لاکھ تمباکو نوشی کرنے والوں کی زندگیوں سے سگریٹ کو ہٹانے میں مدد فراہم کرے گی۔

    تنظیم کے مطابق عالمی سطح پر تمباکو نوشی کی شرح میں کمی کے باوجود، تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد اب بھی ایک ارب سے زیادہ ہے، جن میں سے 80 فیصد کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے افراد ہیں اور اسی وجہ سے ہی صحت عامہ کے زیادہ اخراجات آ رہے ہیں۔

    دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2017 میں تمباکو نوشی کی وجہ سے تقریبا 163,360 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے ہی روزانہ 5000 پاکستانی ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں۔

    تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق 6 سے 15 سال کی عمر کے 1200 پاکستانی بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں جب کہ 5 میں سے 2 تمباکو نوشی کرنے والوں نے 10 سال کی عمر سے پہلے سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریبا تمام سگریٹ نوشی کرنے والےافراد سگریٹ سے وابستہ خطرات کو سمجھتے ہیں لیکن ان کا استعمال اس وقت تک جاری رکھتے ہیں جب تک کہ وہ قلبی امراض، کینسر یا سگریٹ کے استعمال سے وابستہ دیگر بیماریوں کا شکار نہ ہو جائیں۔

    ایسوسی ایشن فار سموکنگ الٹرنیٹیوز ایسے افراد کا اتحاد ہے جو پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح کو نمایاں طور پر کم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

  • میرا خیال ہے کہ انگلینڈ کو صرف پاکستان یا افغانستان ہی ہرا سکتا ہے: سابق انگلش کرکٹر

    میرا خیال ہے کہ انگلینڈ کو صرف پاکستان یا افغانستان ہی ہرا سکتا ہے: سابق انگلش کرکٹر

    لندن :میرا خیال ہے کہ انگلینڈ کو صرف پاکستان یا افغانستان ہی ہرا سکتا ہے: اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کو پاکستان یا افغانستان ہی شکست دے سکتا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک کنڈیشن بھی بتائی۔

    پیٹرسن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صرف پاکستان یا افغانستان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ باآسانی انگلینڈ کو شکست دے سکیں۔

     

    https://twitter.com/KP24/status/1455433406356070401?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455433406356070401%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F268314-

     

    انہوں نے لکھا کہ ایسا صرف اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے اگر میچ شارجہ میں استعمال شدہ وکٹ پر کھیلا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرایا تھا جب کہ پاکستان اب تک سپر 12 مرحلے میں ناقابل شکست رہا ہے۔

     

     

    ادھرابو ظہبی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 2 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ بنگلا دیش نے ابھی تک ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کا کرپٹ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کا کرپٹ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کا کرپٹ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن

    کرپشن شکایات، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور قیمتی سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر 5 ملازمین کیخلاف کاروائی، باقاعدہ انکوائری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا، کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس اختیار کی جائے گی ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ دانش افضال

    این ٹی او برانچ ڈپٹی کمشنر دفتر سے تحصیل صدر کے موضع پپلی گورائیہ کی میوٹیشن بک، ریکارڈ چُرانے اور غائب کرنے پر عثمان اور ذیشان بستہ قلی کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، ناصر پٹواری این ٹی او برانچ کو جبری ریٹائر کرنے اور بستہ قلی صادق علی کی دوران انکوائری ریٹائر ہونے پر پنشن روک دی گئی۔

    خرم شہزاد ماشکی (واٹر کیریئر)کو کرپشن شکایات، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے پرنوکری سے برخواست کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ نے تحصیل صدرکے موضع پپلی گورائیہ کی میوٹیشن بُک (کتاب) این ٹی او(NTO) برانچ ڈی سی دفترسے غائب ہونے سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ ڈپٹی کمشنر دفتر میں پیش کی جس پرڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ دانش افضال نے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرسٹی کامران حسین کو انکوائری آفیسرمقررکیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی جس میں این ٹی او برانچ ڈپٹی کمشنر دفتر سے تحصیل صدر کے موضع پپلی گورائیہ کی میوٹیشن بک، ریکارڈ چُرانے اور غائب کرنا ثابت ہوا جس میں مذکورہ ملازمین ملوث پائے گئے جن میں عثمان اور ذیشان رضا بستہ قلی کو نوکری سے فارغ کردیا گیا جبکہ ناصر پٹواری این ٹی او برانچ کو جبری ریٹائر کرنے اور بستہ قلی صادق علی کے دوران انکوائری ریٹائر ہونے پر اسکی پنشن روک دی گئی۔

    ایک اور انکوائری میں رجسٹری برانچ اربن گوجرانوالہ میں تعینات خرم ماشکی (واٹر کئیریر) کیخلاف کرپشن شکایات، اختیارات کے ناجائز استعمال، ڈیوٹی سے غیرحاضری اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت مزکورہ ملازم کونوکری سے برخاست کرتے ہوئے محکمانہ آرڈرزجاری کردیئے گئے۔

    ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف زیرٹالرنس پالیسی پر سختی عملدارآمد کیا جائے گا اور اداروں کی بدنامی اور عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں نکال باہر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کرپشن سے پاک پاکستان ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ : جنوبی افریقا کی فیلڈنگ اوربنگلادیش کی بیٹنگ جاری

    ٹی 20 ورلڈ کپ : جنوبی افریقا کی فیلڈنگ اوربنگلادیش کی بیٹنگ جاری

    دبئی : ٹی 20 ورلڈ کپ : جنوبی افریقا کی فیلڈنگ اوربنگلادیش کی بیٹنگ جاری اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ اے کے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ابو ظبی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گروپ اے میں اس وقت انگلینڈ 4 میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ جنوبی افریقا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔بنگلادیش اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر صفر کیساتھ آخری نمبر پر ہے۔

     

    دوسری طرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف بدترین شکست کو بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے کھلاڑیوں کی تھکن سے منسوب کردیا۔

    جسپریت بمراہ نے آئی پی ایل سمیت بھارتی کھلاڑیوں کے گزشتہ 6 ماہ سے کیے جانے والے دوروں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی ٹیم بائیو سکیور ببل کی تھکاوٹ کا شکار ہے اور کھلاڑی گزشتہ 6 ماہ سے کیے جانے والے دوروں کے سبب بھی تھکن سے متاثر ہیں۔

    بھارتی ٹیم اپریل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) شروع ہونے سے قبل سفر کررہی ہے، ٹیم نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملتوی ہونے والے آئی پی ایل کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد ستمبر میں متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا، اس سے قبل ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ کا بھی دورہ کرچکی ہے۔

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ آپ کو واقعی بریک کی ضرورت ہوتی ہے، جب آپ 6 ماہ سے سفر کررہے ہوں تو آپ کو اپنی فیملی کی یاد بھی ستاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب آپ کھیل کے لیے میدان میں جاتے ہیں تو آپ ان سب چیزوں کے بارے میں نہیں سوچتے لیکن درحقیقت اتنے عرصے تک اپنی فیملی سے دور رہنا اور ببل میں رہنا معنی رکھتا ہے۔

    جسپریت بمراہ کا کہنا تھاکہ ہمیں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک آرام دہ ماحول فراہم کرنے کی پوری کوشش کی، ہم جانتے ہیں کہ یہ مشکل وقت ہے اور ہم اس سے لڑنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود تھکن ہوجاتی ہے۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی ٹیم مسلسل دو میچ ہار چکی ہے، پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان سے 10 وکٹوں جب کہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے ہاری ہے، بھارتی ٹیم کے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔

  • ہیلووین کے موقع پر امریکا میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، 52 زخمی:لڑائی جھگڑے ابھی جاری

    ہیلووین کے موقع پر امریکا میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، 52 زخمی:لڑائی جھگڑے ابھی جاری

    واشنگٹن:ہیلووین کے موقع پر امریکا میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، 52 زخمی:لڑائی جھگڑے ابھی جاری ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں ہیلووین کے موقع پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیلووین تہوار کے موقع پر گزشتہ ہفتے امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔ زیادہ تر واقعات گھروں میں یا ان جگہوں پر پیش آئے جہاں ہیلووین پارٹی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔

    امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی لہر کے دوران فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں سال ابھی تک فائرنگ کے نتیجے میں 599 افراد ہلاک ہوئے جب کہ گزشتہ سال 611 اور 2019 میں 417 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    ادھر امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لڑائی اورجھگڑے رکنے کا نام نہیں لے رہے اورمعاملات ہر روز بگڑتے ہی جارہے ہیں‌ ، جس پر قابوپانے کی کوشش کی جارہی ہے

  • "ووہان” شہر میں دریاکنارے پاک چین دوستی چوک کا شاندار افتتاح

    "ووہان” شہر میں دریاکنارے پاک چین دوستی چوک کا شاندار افتتاح

    ووہان:”ووہان” شہر میں دریاکنارے پاک چین دوستی چوک کا شاندار افتتاح،اطلاعات کے مطابق چین کے شہر ووہان میں چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کا افتتاح کردیا گیا۔

    چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کے افتتاح پر ووہان میں دریائے ینگتی ژی کے کنارے پرایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

     

     

    تقریب میں ہوبی کے نائب گورنر ژاوٴ ہیشان، ووہان کے وائس میئر جیانگ وی اور دیگر مقامی سینئر رہنماؤں اور حکام نے بھی شرکت کی۔ وائس میئر جیانگ وی نے چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی۔

     

    اس موقع پر سفیر معین الحق نے کہا کہ اسکوائر دونوں ممالک اور لوگوں کے درمیان قریبی تعلق، گہرے اعتماد اور احترام کی عکاسی ہے ، اس سے پاکستان اور چین کے صوبہ ہوبی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آبی وسائل کے انتظام، سائنس اور ٹیکنالوجی اور عوام کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں عملی تعاون کو بھی مزید تقویت ملے گی۔

  • غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن غیر آئینی قرار:عمران خان کے ویژن کو جھٹکا

    غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن غیر آئینی قرار:عمران خان کے ویژن کو جھٹکا

    غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن غیر آئینی قرار:عمران خان کے ویژن کو جھٹکا ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر عدالت نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔

    پشاور ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

    نے الیکشن کمیشن کو نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا بھی حکم دے دیا۔

    لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف جے یو آئی (ف) کے اکرم خان درانی، جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان اور مشتاق احمد خان، و دیگر خوشدل خان، حمایت اللہ مایار نے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواستوں کو جزوی طور پر منظور کرلیا۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا امکان ہے، کیونکہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے فیصلے کے بعد شیڈول متاثر ہوگا۔

    الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے بعد صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جس پر صوبائی حکومت نے عدالتی فیصلے پر مشاورت کا وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومتی مشاورت کے بعد الیکشن شیڈول کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا ہے کہ بدھ کے روز کابینہ اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ، الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ فیصلوں کے تناظر میں پیداشدہ صورتحال پر غوروخوض ہوگا۔

    علاوہ ازیں حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بحال بلدیاتی اداروں کے اکاؤنٹس بھی بحال کردیے۔ سیکریٹری بلدیات نورالامین مینگل کی ہدایات پر اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے کے لیے چیف آفیسرز کو گائیڈ لائینز جاری کر دی گئیں۔

    ترجمان لوکل گورنمنٹ کے مطابق مجاز افسران 2019 کے ایکٹ کے تحت قائم کیے گئے اکاؤنٹس میں موجود رقوم 2013کے تحت بنائے گئے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ اکاؤنٹس میں موجودہ رقوم کراس چیک کے ذریعے منتقل کی جائیں گی۔

    مقامی حکومتوں کی تمام آمدنی، پی ایف سی شیئر، ٹیکس شیئر 2013کے تحت قائم بینک اکاؤنٹس میں فوری منتقل کیے جائیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت قائم کیے گئے بینک اکاؤنٹس سے مزید کوئی ٹرانزیکشنز نہیں کی جاسکیں گی۔

    ملازمین کی تنخواہوں،پنشنز،بجلی کے بل،پیٹرول اور دیگر اخراجات کی مد میں ادائیگیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اکاؤنٹس کی منتقلی کے لیے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق بلدیاتی ادارے انتظامی اور مالی معاملات ہموار طریقے سے چلا سکیں گے۔

  • قصور/ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی کے اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل ٹیسٹ اور تحریری امتحان کا انعقاد

    قصور/ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی کے اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل ٹیسٹ اور تحریری امتحان کا انعقاد

    *قصور/ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی کے اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل ٹیسٹ اور تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ریسیکو اہلکاروں نے شرکت کی*

    پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی کے تمام اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ اور تحریری امتحان ریسیکو 1122 کے آفس میں لیا گیا۔جسکی قیادت ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر تحصیل پتوکی میڈم رابعہ خلیل اور اسٹیشن کوآرڈینٹیر محمد اعجاز نے کی۔فزیکل ٹیسٹ اور تحریری امتحان میں تمام ریسیکو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ٹیسٹ میں ایک میل کا فاصلہ 7 منٹ میں طے کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی مشقیں اور تحریری امتحان بھی پاس کرنا ضروری تھا۔ اس موقع پر ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر پتوکی میڈم رابعہ خلیل کا کہنا تھا کہ ماہانہ فزیکل ٹیسٹ منعقد کروانے کا مقصد ریسیکو اہلکاروں کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے اور تحریری امتحان کے ذریعے اہلکاروں کے علم میں اضافہ کرنا ہے۔تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں متاثرین کو بہتر انداز میں ریسیکو کیا جاسکے

    مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • قتل کے دو ملزمان کو دی گئیں قید وجرمانے کی سزائیں کالعدم قرار

    قتل کے دو ملزمان کو دی گئیں قید وجرمانے کی سزائیں کالعدم قرار

    سندھ کی اعلیٰ عدالت نے پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سزائے موت پانے والے پانچ ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دی ہیں۔

    سندھ ہائی کورٹ میں قتل کے ایک اور مقدمے کے دو ملزمان کو سزاؤں سے بری کردیا گیا، عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شہادتیں پیش نہیں کی گئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کامران نامی نوجوان کو نومبر2014میں کورنگی کے علاقے میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے دو ملزمان ندیم عرف منگا اور ذیشان کو گرفتار کیا تھا۔

    خصوصی عدالت نے ملزمان کو عمرقید اور2،دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ملزمان نے ماتحت عدالت کی سزاؤں کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔

    اپیلٹ بینچ نے ملزمان کی اپیل منظورکی اور ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئیں سزائیں کالعدم قرار دے دیں تاہم عدالت کی جانب سے مذکورہ ملزمان کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے یا نہیں اس حوالے سے کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔