Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کے محمد رضوان کا اصغر افغان کو ریٹائرمنٹ پرزبردست خراج تحسین

    پاکستان کے محمد رضوان کا اصغر افغان کو ریٹائرمنٹ پرزبردست خراج تحسین

    دبئی :پاکستان کے محمد رضوان کا اصغر افغان کو ریٹائرمنٹ پرزبردست خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے کرکٹر محمد رضوان نے افغانستان کے اصغر افغان کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اصغر افغان ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے افغانستان ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھاکہ اصغر افغان، محمد نبی اور نوروز منگل نے افغان کرکٹ کی بہت خدمت کی۔

     

     

    محمد رضوان کا کہنا تھاکہ میرے بھائی، آپ کیلئے بہت ساری دعائیں۔

    خیال رہے کہ افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور آج نمیبیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا۔

    واضح رہے کہ برادر اسلامی ملک افغانستان کے اصغر افغان نے 6 ٹیسٹ، 114 ون ڈے اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

    اس کے علاوہ اصغر افغان بحیثیت کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے کپتان ہیں۔انہوں نے 52 میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 42 میں کامیابی حاصل کی جب کہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے 72 میں سے 41 میچز بحیثیت کپتان جیتے۔

  • پنجاب میں کاشت کاروں کیلئےگنےکی فی من قیمت مقرر

    پنجاب میں کاشت کاروں کیلئےگنےکی فی من قیمت مقرر

    لاہور:پنجاب میں کاشت کاروں کیلئےگنےکی فی من قیمت مقرر ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت 225 روپے فی من مقررکردی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ اورخوشحالی اولین ترجیح ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کےتین سالوں میں کاشتکاروں کو معقول اوربروقت معاوضہ ملا ہے۔

    ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نےگنےکی کم سےکم قیمت 225 روپےفی من رکھنےکافیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 تک گنے کا سرکاری ریٹ 180 روپے تھا جبکہ کاشتکار کو صرف 110 یا 120 روپےملتےتھے، اتنی کم ادائیگی بھی کئی ماہ بعد ہوتی تھی ۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کو شوگرملوں سےاربوں روپے بقایاجات دلوائے ہیں جبکہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعےادائیگی کا قانون بھی بروقت اورکٹوتی کےبغیر معاوضہ یقینی بنائےگا۔

  • مہنگائی کو بام عروج پر پہنچا کر غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے : سربراہ پاکستان سنی تحریک

    مہنگائی کو بام عروج پر پہنچا کر غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے : سربراہ پاکستان سنی تحریک

    کراچی : مہنگائی کو بام عروج پر پہنچا کر غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے ۔

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کو بام عروج پر پہنچا کر غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے، تبدیلی اگر غریبوں کا استحصال کرنا ہے تو ہم ایسی تبدیلی نہیں مانتے،مہنگائی پر کنٹرول اور غریبوں کو ریلیف نہیں دیاگیا تو مایوسیاں جنم لینگی،مایوسیوں نے جنم لیا تو جمہوریت اور حکمرانوں کیلئے اچھا نہیں ہوگا،حکمران مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کریں،حکمران غریبوں کا استحصال اور مہنگائی کو روکنے کیلئے کام نہیں کرینگے تو پھر عوام عدلیہ کے دروازے پر دستک دینگے،حکمران عملی طور پر عوامی مسائل حل اور غربت کو ختم کرنے کیلئے مثبت پالیسیاں بنائیں،حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے دعوں سے کام چلا رہے ہیں،تعلیم کے بغیر معاشرہ بہتر اور قومیں ترقی نہیں کرسکتیں،جد ید تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے نئی نسل کو آراستہ کرکے ہی ملک کو ترقی کی طرف لیجایا جاسکتا ہے،دنیا کے جتنے ترقی یافتہ ممالک ہیں انہوں نے ایجوکیشن کو فوکس اور نیو جنریشن کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں،دینی ودنیاوی تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرناوالدین کا اولین فرض ہے،معاشرے کا عام فرد جب تعلیم سے روشنا س ہوگا تو اس سے انتہاپسندی کمزور اور دہشتگردی ختم ہوجائیگی،حکومت غریبوں کو تعلیم دلانے کیلئے آئین کے تحت اقدامات کو یقینی بنائے،نیوجنریشن ہمارے مستقبل کے معمار اور روشنی وترقی کی نوید ہے،دوہرے تعلیم معیار کو ختم اور یکساں تعلیم معیار کو فروغ دینا ہوگا،تعلیم کو فروغ اور نیو جنریشن کو آگے لاکر معاشی استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ غربت، جہالت کو ختم اور قانون کی بالادستی و امن کو پروان چڑھانا ہے تو تعلیم کو لازم وملزوم قرار دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ مدرسوں میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی جدید تعلیم کو یقینی بنایا جائے، دہشتگردی اور جرائم کا خاتمہ تعلیم اور قلم کی طاقت سے ختم کرنا ہوگا .

  • ساڈھے پیسے دیئویا پھرایف 16 طیارے:طیب اردوان اور جوبائیڈن آمنے سامنے

    ساڈھے پیسے دیئویا پھرایف 16 طیارے:طیب اردوان اور جوبائیڈن آمنے سامنے

    روم: ساڈھے پیسے دیئویا پھرایف 16 طیارے:طیب اردوان اور جوبائیڈن آمنے سامنے ،اطلاعات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت میں جی-20 کانفرنس کے دوران ترک صدر طیب اردوان نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کی اور جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اور تناؤ تاحال برقرار ہے تاہم ترک صدر نے اٹلی میں ہونے والے جی 20 اجلاس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حاشیے میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کرکے تعلقات کی بحالی کا اشارہ دیا ہے۔

    صدر طیب اردوان نے امریکی صدر سے معاہدے کے مطابق ایف سولہ جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا جب کہ امریکی صدر نے اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے روس سے ایس-400 دفاعی نظام کی خریداری روکنے کا اپنا مطالبہ دہرایا۔

    طیب اردوان اور جوبائیڈن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مبینہ طور پر امریکی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے انقرہ سے ملک بدر کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

    خیال رہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے امریکی سفیر سمیت کئی دیگر مغربی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کو کہا تھا لیکن بعد میں ترک صدر نے فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ امریکا نے ترکی کو رقم کی فراہمی کے باوجود ایف سولہ طیاروں اور تربیت کی فراہمی سے انکار کرتے ہوئے شرط رکھی تھی کہ ترکی روس سے ایس-400 دفاعی نظام خریدنے کے معاہدے کو ترک کردے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے ڈپٹی سیکرٹری کے والد محترم قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے ڈپٹی سیکرٹری کے والد محترم قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے ڈپٹی سیکرٹری کے والد محترم قضائے الٰہی سے وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے ڈپٹی سیکرٹری محمد صہیب بٹ کے والد محمد سرفراز بٹ سابق چیف انجینئر ہائی ویز نارتھ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

    محمد سرفراز بٹ مرحوم کی نماز جنازہ کل مورخہ یکم نومبر کو صبح ساڑھے نو بجے جامع مسجد ڈیفنس فیز ون میں ادا کی جائے گی

    ادھر اس حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محمد صہیب بٹ کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کےلیے دعائیں بھی کیں‌

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محمد صہیب بٹ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
    اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

  • حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے

    حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے

    ‏اسلام آباد: حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے،اطلاعات کے مطابق حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان ہونےوالے معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں جوبہت ہی قابل غور ہیں‌

    ذرائع کے مطابق اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پچھلے معاہدے کے تحت فرانسسی سفیر کی ملک بدری کے قرارداد قومی اسمبلی میں لائے گی، وہاں جو فیصلہ آئے گا سب فریق اسے تسلیم کریں گے،

    معاہدے کے مطابق تحریک لبیک پاکستان آئندہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے گی، پرامن احتجاج کو حکومت سبوتاژ نہیں کرے گی، تحریک لبیک پاکستان آیندہ بطور سیاسی جماعت قومی سیاسی دھارے میں شریک ہوگی،

    معاہدے کے مطابق حکومت نے کالعدم تنظیم کے تمام گرفتار کارکنوں بشمول حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کرے گی، گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکن لیگل پروسیس کے ذریعے عدالتوں سے رہا ہونگے،

    ‏معاہدے میں یہ بھی طئے ہے کہ دھرنے کے شرکا آج رات تک راستہ کھول دیں گے،شرکا ایک سے دو روز میں واپس گھروں کو جائیں گے،حکومت ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی،

    معاہدے کے مطابق دھرنے کے شرکاء کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، ‏کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور گارنٹر معاہدے کےلیے کردار ادا کیا

    حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور گارنٹر کردار ادا کیا،حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے

  • عمران خان نے کشمیریوں کوتنہا چھوڑدیا:مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے کشمیریوں کوتنہا چھوڑدیا:مولانا فضل الرحمان

    ڈیرہ غازیخان:عمران خان نے کشمیریوں کوتنہا چھوڑدیا:مولانا فضل الرحمان کی عمران خان پر سخت تنقید ،اطلاعات کےمطابق پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکمران ناجائز تھے، اب نالائق بھی ثابت ہوگئے،حالات کی بہتری چیلنج ہے اس لئے سب کو مل کر ملک بچانا ہوگا۔

    ڈی جی خان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ 25 جولائی 2018 جمہوری اورپارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، پہلے یہ ناجائز تھےاب یہ نالائق بھی ثابت ہوگئےہیں، آج آپ نے پاکستان کا کیا حشر کر دیا ہے، نوکریاں تو ملی نہیں لاکھوں لوگوں کو بےروزگار کر دیا گیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہماراحکمران جہاں جاتاہےبھکاری کی طرح کھڑا ہوتا ہے، گزشتہ حکومت میں جی ڈی پی کی شرح ساڑھے5 فیصدتھی جبکہ کشمیریوں کا خون ہورہا ہے پاکستان سےکوئی آواز نہیں اٹھ رہی،ہم نے کشمیریوں کو تنہا چھوڑدیا ہے

  • جو جنوبی پنجاب کے ساتھ ہم کرگئے وہ تبدیلی سرکار نہیں کرسکتی:شہبازشریف

    جو جنوبی پنجاب کے ساتھ ہم کرگئے وہ تبدیلی سرکار نہیں کرسکتی:شہبازشریف

    ڈیرہ غازیخان:جو جنوبی پنجاب کے ساتھ ہم کرگئے وہ تبدیلی سرکار نہیں کرسکتی:اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تین سال پہلے ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، تبدیلی سرکار نے بیڑہ غرق کردیا، عمران نیازی کا وقت پورا ہوچکا ہے جبکہ عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے گھروں سےنکلیں۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی جانب سے احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ آج میں ڈی جی خان میں اپنے گھر آیا ہوں، یاد کرو جولائی 2010میں جب پورے جنوبی پنجاب میں میانوالی سے اوچ شریف تک پانی سمندر کی طرح ٹھاٹھیں ماررہاتھا، ہزاروں ایکڑ رقبہ تباہ ہوگیا، ہزاروں گھر پانی میں بہہ گئے، اس وقت میں ڈی جی خان اور جنوبی پنجاب کے چپے چپے میں حاضر ہوتا تھا۔

    شہباز شریف نےکہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہر طرف تباہی تھی ، میں یہاں پر خدمت بتانے نہیں آیا، اربوں روپےہم نے غریب لوگوں میں تقسیم کیا ،یہ وہ وقت جب بہت تنگی تھی ، ہم نے جنوبی پنجاب کو دوبارہ آباد کیا تھا جبکہ اس وقت کھاد کی قیمت 1200تھی آج 2400 ہے ،دانش سکول غریب علاقوں میں کس نے بنائے۔

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام کا اس وقت مہنگائی سے برا حال ہے،ادویات کی قیمتوں میں 400فیصد اضافہ ہوچکا ہے،آج بیروزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے،مہنگائی اور غربت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،کون کہتا تھا ڈالر مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔

  • بھارت 11 سال پرانی کرکٹ کھیل رہا ہے، سابق انگلش کپتان

    بھارت 11 سال پرانی کرکٹ کھیل رہا ہے، سابق انگلش کپتان

    دبئی : بھارت 11 سال پرانی کرکٹ کھیل رہا ہے، سابق انگلش کپتان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سارے پردے فاش کردیئے،اطلاعات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم11سال پرانی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

    ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم 2010 کی کرکٹ کھیل رہی ہے، اب کھیل کافی آگے بڑھ چکا ہے۔

     

    ایک اور ٹوئٹ میں مائیکل وان نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو دیگر ممالک کی لیگز کھیلنے کی بھی اجازت دے تاکہ انہیں زیادہ تجربہ حاصل ہوسکے۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔دبئی میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    کیویز بولرز کے سامنے بھارتی بیٹسمینوں کی ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور بیٹسمین کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے، بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز بناسکی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس طرح بھارت کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات محدود ہوگئے ہیں اور بھارتی ٹیم اگر مگر کی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے

  • بھارتی کوچ روی شاستری کا بھارتی ٹیم کی صورت حال دیکھ کر منہ لٹکتا ہی رہ گیا: تصویر وائرل

    بھارتی کوچ روی شاستری کا بھارتی ٹیم کی صورت حال دیکھ کر منہ لٹکتا ہی رہ گیا: تصویر وائرل

    دبئی : بھارتی کوچ روی شاستری کا بھارتی ٹیم کی صورت حال دیکھ کر منہ لٹکتا ہی رہ گیا: تصویر وائرل ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے صرف 111 رنز کا ہدف دیا ۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جواب میں بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں جبکہ بیٹسمین بھی کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔

    بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 ہی رنز بنائے۔بھارت کی خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہیڈ کوچ روی شاستری منہ لٹکائے میچ دیکھتے رہے۔
    سوشل میڈیا پر روی شاستری کی منہ لٹکائے میچ دیکھنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
    یادرہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو8وکٹوں سے شرمناک شکست دے دی ہے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 28واں میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے کیویز کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔

    بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کپتانی کررہے ہیں جبکہ کیویز کے کین ولیمسن قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    سورماؤں کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے،رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے جبکہ ہاردیک پانڈیا 23سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے،کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور ایش سوڈھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    111رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلہ بناتے ہوئےصرف 2وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،کیویز کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر مارٹن گپٹل تھے جو کہ 20رنز بناکر بھمراہ کی گیند پر شردل ٹھاکر کو کیچ دے بیٹھے،ڈیرل مچل دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو 49رنزبناسکے۔