Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ حکومت کی طرف سے پی ایس 114 میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

    سندھ حکومت کی طرف سے پی ایس 114 میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

    کراچی : سندھ حکومت کی طرف سے پی ایس 114 میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پی ایس ۱۱۴ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا آغاز پو گیا
    اس موقع پر سب سے پہلے سائٹ ایریا غنی چورنگی پر واقع سڑک جو سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور عوام کے لئے درد سری کا باعث تھی ۔ روڈ پر بڑی گاڑیاں تو چلنا دشوار تھا ہی چھوٹی ٹرانسپورٹ بھی بمشکل اس روڈ سے گذرتی تھی ۔ سندھ حکومت نے اس طرف نظر کرم کی اور اس روڈ پر ترقیاتی کام شروع کیا ۔
    اس موقع پر پی پی کے حلقہ پی ایس 114 کے جنرل سیکرٹری آصف موسی نے غنی چورنگی سائٹ ایریا کا دورہ کیا اپنے تصورات عکس بند کروائے ۔ اس موقع پر باغی ٹی وی کراچی کے بیورو چیف ملک ضمیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
    آصف موسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ حلقہ پی ایس 114 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اب یہاں کے مقامی لوگوں کی ہر تکلیف کو دور کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ملک ضمیر کا کہنا تھا کہ بہت جلد اس علاقے کو سر سبز و شاداب بنائیں گے اور اس کے ساتھ ہی عوام کو خوشحال اور ملک کو مستحکم بنائیں گے ۔ مزید انہوں نے اہلیان سائٹ ایریا کی طرف سے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

  • ٹی20ورلڈ کپ:بھارت کو ایک اور شرمناک شکست،نیوزی لینڈ کی 8وکٹوں سے فتح

    ٹی20ورلڈ کپ:بھارت کو ایک اور شرمناک شکست،نیوزی لینڈ کی 8وکٹوں سے فتح

    لاہور::ٹی20ورلڈ کپ:بھارت کو ایک اور شرمناک شکست،نیوزی لینڈ کی 8وکٹوں سے فتح ،اطلاعات کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو8وکٹوں سے شرمناک شکست دے دی ہے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 28واں میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے کیویز کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کپتانی کررہے ہیں جبکہ کیویز کے کین ولیمسن قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    بھارتی سورماؤں کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے،رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے جبکہ ہاردیک پانڈیا 23سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے،کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور ایش سوڈھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

     

    111رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلہ بناتے ہوئےصرف 2وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،کیویز کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر مارٹن گپٹل تھے جو کہ 20رنز بناکر بھمراہ کی گیند پر شردل ٹھاکر کو کیچ دے بیٹھے،ڈیرل مچل دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو 49رنزبناسکے۔

    واضح رہے کہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 10وکٹوں کی شرمناک اور عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا تھا۔

    بھارت سکواڈ

    بھارت کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما ، کے ایل راہول ،ویرات کوہلی ، ایشان کشن، رشبھ پنت، ہاردیک پانڈیا ، رویندرا جدیجا ، شردل ٹھاکر ، محمد شامی ،جسپریت بھمرا اور ورن چکرورتی شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ سکواڈ

    نیوزی لینڈ پلئنگ الیون میں مارٹن گپٹل ، ڈیرل مچل ، کین ولیمسن ، ڈیون کونوے ،گلین فلپس ، جیمی نیشم ، مچل سینٹنر،ایڈم مائلن ، ٹم ساؤتھی ،ایش سوڈھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔

  • بدبخت بیٹے نے ضعیف العمر والدین کو من گھڑت مقدمات میں پھنسا کر عدالتی کٹہرے میں کھڑا کر دیا

    بدبخت بیٹے نے ضعیف العمر والدین کو من گھڑت مقدمات میں پھنسا کر عدالتی کٹہرے میں کھڑا کر دیا

    کرک : بد بخت اور ناخلف بیٹے نے ضعیف العمر والدین کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسا کر عدالتی کٹہرے میں کھڑا کردیا۔ نواحی گاؤں میٹھاخیل سے تعلق رکھنے والے ارب پتی رحیم اللہ نے کرک کی مقامی عدالت میں دائر مقدمہ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والدین نے ان کو غیر قانونی طریقہ سے دولت اور جائداد سے محروم کردیا ہے۔

    عدالتی دعویٰ کے مطابق، ضعیف العمر شہری محیط خان اور ان کی ادھیڑ عمر اور بیمار اہلیہ نے ملی بھگت سے اپنے بیٹے رحیم اللہ کو ایک کروڑ نو لاکھ روپے اور ایک پلاٹ سے محروم کردیا ہے اور ان کو پیسوں اور جائداد کا حساب دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

    درخواست کنندہ رحیم اللہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے والدین کو قرار واقعی سزا دیکر ان کی لوٹی گئی رقم اور ایک پلاٹ ان کو واپس دلوائے جائیں۔ ہفتہ کو عدالت میں پیشی کے بعد سفید ریش محیط خان نے اپنی اہلیہ کا مختیار نامہ تیار کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو عدالتی دستاویزات اور جواب دعویٰ کے کاغذات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کئی مقامی جرگوں اور مقامی عمائدین کے صلح کی کوششوں کے باؤجود رحیم اللہ اپنے والدین کو معاف کرنے پر راضی نہیں ہے اور اپنی تسکین طبع کی خاطر ان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسا رکھا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ناخلف رحیم اللہ گھریلو معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے سے مسلسل پہلو تہی کر رہا ہے۔ محیط خان کی ادھیڑ عمر اہلیہ نے بتایا کہ ان کے بدبخت بیٹے نے پچھلے کئی سال سے ان کی زندگی جہنم بنا رکھی ہے اور ان کو ایک ناقابل برداشت عذاب میں مبتلا کررکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رحیم اللہ نے اپنے بھائیوں کو خاندان کے مشترکہ کاروبار سے زبردستی بے دخل کر دیا ہے اور اپنی پہلی بیوی اور اپنے کم سن بیٹے پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے بعد ان کو بھی گھر سے نکال باہر کر دیا ہے۔

    ضعیف العمر والدین نے بتایا کہ سنگ دل رحیم اللہ نے اپنے ہی کم سن بیٹے کو نہ صرف سکول سے نکال کر ان کا تعلیمی سلسلہ منقطع کر دیا ہے، بلکہ ان کو گھر سے بھی بے دخل کر دیا ہے، جبکہ اپنی بانجھ دوسری بیوی کو ساٹھ سال کی عمر میں آن لائن کلاسوں کے ذریعے مزید تعلیم دلوا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی سال پہلے بہ وجہ نافرمانی رحیم اللہ کو عاق کردیا تھا اور ان کے ساتھ قطع تعلق کر رکھا تھا، مگر وہ ان کی جان نہیں چھوڑ رہا ہے اور ان کو زندہ در گور کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس کو کئی بار اپنے ناخلف بیٹے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے درخواستیں بھی دے چکے ہیں مگر پولیس ان کو گرفتاری کے فوراً بعد ضمانت پر رہا کر دیتی ہے۔

  • عمران خان کو غریب آدمی خصوصاً کرائے کے مکانات میں رہنے والوں کی بہت فکر ہے۔ فرخ حبیب

    عمران خان کو غریب آدمی خصوصاً کرائے کے مکانات میں رہنے والوں کی بہت فکر ہے۔ فرخ حبیب

    فیصل آباد(عثمان صادق) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دن رات عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہے ہیں اورآئندہ چند روز میں کم آمدنی والے افراد کیلئے بہت بڑے فوڈ سپورٹ پروگرام کا اعلان ہونیوالا ہے جس کے تحت ہیلتھ کارڈ، کسان کارڈ، سوشل سکیورٹی کارڈاور لیبر کارڈ کی طرح راشن کارڈ کے ذریعے غریب افراد کوفوڈ سپورٹ پروگرام کے تحت اربوں روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی جس سے وہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش سستے داموں خرید سکیں گے۔فرخ حبیب نے 7کروڑ روپے کی لاگت سے اپنے حلقہ این اے108 فیصل آباد کے علاقہ فیکٹری ایریا و سرسید ٹاؤن میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح،گورنمنٹ سول ڈسپنسری فیکٹری ایریا کی دوبارہ تعمیر،سیوریج لائن گنیش مل روڈتا شفیع چوک اور گیان ملز،عزیز کالونی و لال ملز چوک کی سڑکات کی کارپٹنگ اور پی سی سی گلیوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غریب آدمی خصوصاً کرائے کے مکانات میں رہنے والوں کا بیحد خیال ہے جن کا نہ مکان اپنا نہ زمین اپنی نہ چھت اپنی ہے لہٰذا عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بینکوں کو پابند کیا کہ جس طرح وہ بڑے بڑے بزنس مینوں، سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور دیگر شعبہ جات کو قرض دیتے ہیں اسی طرح وہ اپنے گھر کی تعمیر کیلئے کم آمدنی والے افراد کو بھی قرضے دیں جس پر تمام بینکوں نے قرضوں کی فراہمی شروع کردی ہے اور اس ضمن میں اب تک 200 ارب روپے کے قرضوں کیلئے 57 ہزار درخواستیں وصول ہوچکی ہیں جن میں سے 180 ارب روپے کے قرضے منظور اور 19 ارب روپے کے قرضے جاری بھی ہوچکے ہیں اس طرح اب لاکھوں بے گھر لوگوں کا اپنا گھر اپنی زمین اپنی چھت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دوسرا بڑا مسئلہ صحت کیلئے وسائل کی فراہمی کا ہے کیونکہ بہت سے غریب افراد علاج کی سکت نہ ہونے سے اللہ کو پیارے ہوجاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ جس طرح کے پی کے میں ہر گھرانے کو صحت کارڈ جاری ہوچکا ہے اسی طرح اگلے ماہ دسمبر کے آخر تک پنجاب کی تمام آبادی اور ہر گھرانے کو ہیلتھ کارڈ جاری کردیا جا ئے گا جس سے وہ سالانہ 10 لاکھ روپے تک اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پسند کے ہسپتال میں پسند کے ڈاکٹر سے علاج کرواسکے گا اور اب کسی کا پیارا بغیر علاج اللہ کو پیارا نہیں ہوگا۔فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کے حوالے سے عوام کی پریشانی کا بیحد احساس ہے مگر چونکہ عالمی سطح پر گزشتہ50 سالہ مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور پٹرول کی جو قیمت 40 ڈالر فی بیرل تھی وہ اب بڑھ کر 85 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے اسی طرح پہلے خوردنی تیل کا جو کنٹینر 500 ڈالر کا تھا وہ 1200 ڈالر کا ہوگیا ہے اسی طرح باقی امپورٹڈ اشیا کے ریٹ بھی کورونا کی وجہ سے طلب و رسد میں فرق کے باعث بڑھے مگر پھر بھی ہم نے کم سے کم بوجھ عوام پر پاس آن کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار کی طرح پٹرول پر 50 روپے فی لٹر ٹیکس نہیں لے رہے بلکہ ہم نے اپنے ریونیو اور ٹیکسز میں حتی الامکان کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ وزیراعظم کے فوڈ سپورٹ پروگرام کے اعلان سے کم آمدن والے گھرانوں اور غریب افراد کو زبردست ریلیف ملے گاکیونکہ انہیں سبسڈی کا حامل راشن کارڈ ملنے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن حکومت پر تنقید کررہی ہے لیکن کل یہی لوگ ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر اور ڈیفالٹ کے قریب کرنے سمیت اس کی جڑیں کھوکھلی کرکے گئے تھے اسلئے ان کو چاہیے کہ اگر انہیں عوام کا اتنا ہی درد ہے تو یہ ملک و قوم کا لوٹا ہوا اربوں روپے کا سرمایہ غیر ممالک سے واپس پاکستان لائیں تاکہ یہاں کے عوام کو مناسب ریلیف مل سکے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان کے مانچسٹر اور ٹیکسٹائل حب فیصل آباد کو ٹیکسٹائل و پاورلومز کا قبرستان بنادیا گیا تھا لیکن ہماری حکومت کی حکمت عملی سے اب یہ دوبارہ ٹیکسٹائل کا گڑھ بن رہا ہے اور یہاں اندسٹری کا پہیہ چلنے سمیت ایکسپورٹ میں اضافہ اور ریکارڈ ٹیکس بھی جمع ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری کوششوں سے کسان خوشحال ہورہا ہے اور اسے رواں سال 1100 ارب روپے اضافی ملے ہیں نیز اس بار ہماری گنے کی فصل بھی انتہائی شاندار ہوئی ہے جس سے رواں ماہ نومبر میں شوگر ملز چلنے اور کرشنگ سیزن کے آغاز سے کئی گنا اضافی چینی پیدا ہوگی اور چینی کے نرخ بھی کم ہوں گے۔فرخ حبیب نے کہا کہ کاٹن کی فصل 6 ملین سے بڑھ کر ساڑھے 9 ملین گانٹھ تک پہنچ گئی ہے،مکئی کی پیداوار میں 18 فیصد، چاول کی پیداوار میں 19 فیصداضافہ ہوا ہے اسی طرح پہلی بار اولو آئل کیلئے درخت لگائے جارہے ہیں جس کیلئے ایک ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے جس میں مزید اضافہ بھی کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بار نہ صرف گندم کی شاندار پیداوار لیکر خود کفیل ہوں گے بلکہ اس کی برآمد کے ذریعے زرمبادلہ بھی کمائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 1967 کے بعد ملک میں کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا بلکہ سابق چور و لٹیرے حکمرانوں نے مہنگی ترین بجلی کے ایسے معاہدے کئے کہ بجلی بنے نہ بنے، عوام بجلی لیں یا نہ لیں ہم نے ان کو کپیسٹی پیمنٹ کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک ان مہنگے بجلی گھروں کی کپیسٹی پیمنٹ 1500 ارب روپے ہوجا ئے گی جو عوام پر بوجھ ہے لیکن اس کے برعکس ہماری حکومت تربیلا کے بعد پہلی بار دیامر بھا شا ڈیم، داسو ڈیم اورمہمند ڈیم سمیت 10 نئے ڈیم تعمیر کررہی ہے جن کی تکمیل سے 10 ہزار میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔فرخ حبیب نے کہا کہ زردرای، نواز شریف، شہباز شریف نے قوم کے اربوں روپے لوٹ کے لندن اور دیگر ممالک میں محلات اور جائیدادیں بنائیں لیکن عمران خان نے نہ لندن میں جائیداد بنائی نہ محلات تعمیر کئے بلکہ ان کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور وہ دن رات عوام کیلئے محنت اور کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اور اس کے عوام ترقی کرکے خوشحال ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ عمران کان کا مقصد غریب عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر اٹھانا ہے جس کیلئے وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ بڑی بڑی امپورٹڈ گاڑیوں، بڑے بڑے مہنگے بیگ اٹھا اور مہنگے ترین لباس پہن کر عوام کا دکھ دور نہیں کیا جاسکتا لہٰذا اگر عوام کے آنسو پونچھنے ہیں تو ان کا لوٹا ہوا سرمایہ واپس کرو تاکہ آ پ کی طرح ان کی حالت بھی بہتر ہوسکے۔فرخ حبیب نے کہا کہ اللہ کے فضل سے آٹو موبیل، سیمنٹ، انجینئرنگ،کنسٹرکشن،انرجی سمیت تمام سیکٹر ترقی کررہے ہیں جس سے معیشت کو استحکام حاصل ہورہا ہے اور ہم معیشت کو سسٹین ایبل گروتھ و ڈویلپمنٹ کی طرف لیکر جارہے ہیں جس سے ملک میں جلد خوشحالی آئے گی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محض زبانی دعوؤں کی بجائے ملکی ترقی،خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ ہیلتھ کارڈ،کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے تحت 34 پروگراموں سے ہر طبقہ کے عوام کو ریلیف مل رہا ہے اسی طرح نوجوان طبقہ کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ جات سے نوجوان طبقہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کر کے خود کفیل ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہم خدمت کے اس مشن کو پوری محنت، لگن اور جوش و جذبے سے جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مختلف مافیاز کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جس میں کامیابی حاصل اور ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کیا جا ئے گا۔انہوں نے حلقہ کے حوالے سے کہا کہ میں آپ کے مسائل کو جانتا ہوں اورآپ کے علاقے کی مشکلا ت کو حل کرنا ان کی ترجیحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے روڈ کا این او سی لیکر روڈ تعمیر کروائیں گے اورایک کروڑ20 لاکھ کی لاگت سے سیوریج لائن مکمل ہوگی۔فرخ حبیب نے کہا کہ این اے 108 کی ہر یونین کونسل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگارہے ہیں جن میں کئی پلانٹ چالو ہوگئے ہیں اور باقی کی تنصیب بھی جلد ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کا مشن حلقے کو پارکس کا گڑھ بنانا ہے تاکہ لوگوں کو ساف ستھری سیر و تفریح کی سہولیات میسر آسکیں جس کیلئے اقدامات جاری ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ فیصل آباد کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے ثمرات جلد آنا شروع ہوجائیں گے۔

  • اسلام آباد میں دھماکا ہوگیا،1شخص جاں بحق،5 زخمی

    اسلام آباد میں دھماکا ہوگیا،1شخص جاں بحق،5 زخمی

    اسلام آباد:اسلام آباد میں دھماکا ہوگیا،1شخص جاں بحق،5 زخمی ،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایچ 13 میں گیس لیکج کےباعث رہائشی فلیٹ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایچ 13 میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 3خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال پمز ہپستال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ایچ 13 گیس دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہ جہاں کے نام سے ہوئی جبکہ واقعے میں 3خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جن میں ڈاکٹر کمال غنی، راوید، کشمالا، نوشین اور مغلا ہمایوں شامل ہیں۔

  • پنجگور میں زوردار دھماکہ اور فائرنگ دو افراد جانبحق تین زخمی

    پنجگور میں زوردار دھماکہ اور فائرنگ دو افراد جانبحق تین زخمی

    کوئٹہ :پنجگور میں زوردار دھماکہ اور فائرنگ دو افراد جانبحق تین زخمی ،اطلاعات کےمطابق آچ شام بلوچستان کےعلاقے پنجگور میں زوردار دھماکہ اور فائرنگ دو افراد جانبحق تین زخمی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

    دوسری طرف اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجگور بازار میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مزمت کی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے دہشت گردی کی اس کاروائی میں دو افراد کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے

    وزیراعلئ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہناتھا کہ بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بذدلانہ فعل ہے ،دہشت گردانہ کاروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کر کے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پورا کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں- صوبے میں دیرپا امن کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح رہے گی۔

    وزیراعلئ بلوچستا ن کاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیۓ جامع پالیسی بنائے گی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لیا جاۓ گا ۔

    ۔وزیراعلئ نے دھماکے کے شہداء کے لیۓ دعا ۓ مغفرت اور لوحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیا اور حکم دیا کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں

    وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بذدلانہ فعل ہے ۔۔دہشت گردانہ کاروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کر کے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پورا کرنا ہے۔

  • پی آئی اے نے نجف عراق کی باقاعدہ سروس کا آغاز کر دیا

    پی آئی اے نے نجف عراق کی باقاعدہ سروس کا آغاز کر دیا

    کراچی :پی آئی اے نے نجف عراق کی باقاعدہ سروس کا آغاز کر دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قومی فضائے ادارے پی آئی اے نے نجف عراق کی باقاعدہ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔اوریہ سلسلہ باقاعدہ شروع ہوچکا ہے

    پی آئی اے کی پہلی شیڈیول پرواز پی کے 219، 91 مسافروں کو لے کر نجف پہنچی جس میں عراقی سفیر جناب حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک موجود تھے۔

    سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ عراق پاکستانی مسلمانوں کے لیے اہم منزل ہے اور تمام فقہائے کرام کے پیروکاروں کے لیے مقدس ہے۔

    گورنر نجف کا تقریب میں کہنا تھا کہ پی آئی اے اور پاکستانی زائرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، کوشش ہے ویزا نظام کو اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیارت سے مستفید ہو سکیں۔

    سفیر پاکستان احمد امجد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی شیڈول پروازیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

  • پکڑی جانے والی منشیات پنجاب پولیس کس طرح غائب کرتی ہے:انکشاف بھری رپورٹ آگئی

    پکڑی جانے والی منشیات پنجاب پولیس کس طرح غائب کرتی ہے:انکشاف بھری رپورٹ آگئی

    لاہور:پکڑی جانے والی منشیات پنجاب پولیس کس طرح غائب کرتی ہے:انکشاف بھری رپورٹ آگئی،اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس کے 2 اہلکار منشیات (آئس) غائب کرنے اور ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت کے عوض دو ملزمان کو چھوڑنے میں ملوث نکلے۔

    علامہ اقبال ٹاؤن پولیس کی تحویل سے منشیات غائب ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک نے ذمہ داروں کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی، انکوائری میں دو اہلکاروں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔

    پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی چارج شیٹ پر دونوں اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    چارج شیٹ کے مطابق سب انسپکٹر سہیل لیاقت اور اے ایس آئی محمد یوسف نے تین منشیات فروشوں زاہد، علی رضا اور عظیم کو پکڑا، ملزمان سے 20 گرام آئس برآمد ہوئی، پولیس نے ملزم علی اور عظیم کو چھوڑ دیا اور بیس گرام کے بجائے صرف 7 گرام آئس کا مقدمہ درج کیا گیا۔

    چارج شیٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے منشیات فروشوں کو چھوڑنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت وصول کی۔

  • بھتیجا تو گیا پیپلزپارٹی میں ، بھائی کب جائے گا:پرویزخٹک کا خاندان ہاتھ سے گیا

    بھتیجا تو گیا پیپلزپارٹی میں ، بھائی کب جائے گا:پرویزخٹک کا خاندان ہاتھ سے گیا

    نوشہرہ :بھتیجا تو گیا پیپلزپارٹی میں ، بھائی کب جائے گا:پرویزخٹک کا خاندان ہاتھ سے گیا ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک ساتھوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑا دی ہے اوروزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک ساتھوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں،احد خٹک تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک کے بیٹے ہیں۔

    اس موقع پر احد خٹک نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عزت دی اورحلقے کے عوام بھی میرے ساتھ ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ ہم احد خٹک کو پارٹی میں خوش آمدید کہتےہیں،پیپلزپارٹی مضبوط ہورہی ہے،بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے جبکہ 19 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری مانکی شریف میں جلسے سے خطاب کرینگے ۔

  • فرانس اوربرطانیہ میں مفادات کی جنگ حقیقی جنگ کی طرف رواں دواں

    فرانس اوربرطانیہ میں مفادات کی جنگ حقیقی جنگ کی طرف رواں دواں

    پیرس :فرانس اوربرطانیہ میں مفادات کی جنگ حقیقی جنگ کی طرف رواں دواں ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی فرانس کو ماہی گیروں کے تنازع پر یورپی یونین کو متحرک کرنے کی دھمکی

    فرانس نے برطانیہ کے جزائر میں فرانسیسی کشتیوں کو ماہی گیری کے لیے لائسنس جاری نہیں کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ – فائل فوٹو:اے ایف پی
    روم: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورپی یونین کے سربراہ ارسلا وون ڈیر لین سے شکایت کی کہ ماہی گیری کے بارے میں فرانس کی دھمکیاں ’مکمل طور پر غیر منصفانہ‘ ہیں۔

     

     

    ذرائع کے مطابق وان ڈیر لین نے ٹوئٹ کیا کہ یورپی کمیشن شمالی آئرلینڈ میں بریگزٹ معاہدے کے نفاذ پر برسلز کے ساتھ ماہی گیری کے جھگڑے اور ایک اور جڑے ہوئے تنازع، دونوں پر ’حل تلاش کرنے کے لیے مشغول ہے‘۔

    ماہی گیری پر بڑھتے ہوئے تنازع میں برطانوی ٹرالر کو فرانسیسی بندرگاہ میں حراست میں لے لیا گیا ہے اور لندن میں پیرس کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے جسے دشمن ریاستوں کے درمیان ایک تنازع دیکھا جارہا ہے نہ کہ اتحادیوں کے طور پر۔

    روم میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بات چیت کے دوران بورس جانسن نے ’ماہی گیری کے لائسنس کے معاملے پر فرانسیسی حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بیان بازی کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا‘۔

    ان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بورس جانسن نے اس بات پر زور دیا کہ ’فرانس کی دھمکیاں مکمل طور پر غیر منصفانہ ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے‘۔