Baaghi TV

Author: +9251

  • نسلہ ٹاور کے تمام مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے

    نسلہ ٹاور کے تمام مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے

    کراچی: نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کاحکم دے رکھا ہے، اور 15 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاورخالی کرنے کی مہلت آج ختم ہوجائے گی، آج کسی بھی وقت عمارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا ۔

    ذرائع کا کنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں، اور چند فلیٹس میں رہ جانے والے سامان کی منتقلی جاری ہے، تاہم تاحال رہائشیوں کو فلیٹس کی رقم واپس نہیں کی جاسکی۔

  • تحریک انصاف کی حکومت پر الزام لگانے والے شرم کریں:تمہارے گناہوں کا کفارہ ہم ادا کررہے ہیں:مراد سعید

    تحریک انصاف کی حکومت پر الزام لگانے والے شرم کریں:تمہارے گناہوں کا کفارہ ہم ادا کررہے ہیں:مراد سعید

    صوابی:تحریک انصاف کی حکومت پر الزام لگانے والے شرم کریں:تمہارے گناہوں کا کفارہ ہم ادا کررہے ہیں:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو عوام کی کوئی فکر نہیں، یہ صرف "لوٹ مار کو تحفظ دو” کی تحریک چلارہے ہیں، مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے، تحریک انصاف کی حکومت پر الزام لگانے والے شرم کریں۔

    صوابی کے علاقے مرغز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ جب ہشتگردی تھی تب ایزی لوڈ کی حکومت تھی اور ملاکنڈ کے لوگ بے گھر ہوئے تو صوابی کے عوام نے ہمیں اپنے گھر دیئے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا اچار پارٹی جلسے کی تاریخیں دیتی ہیں تو یہ لوگ اتنا جلسہ نہیں کرسکتے،جب لوگ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑ تھے تھے اس وقت عمران خان آئے اور کہا کے اسلام امن کا دین ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھاکہ آپ نے عوام کو لوٹا،عمران خان نے عوام کومفت علاج دیا، دسمبر میں پورے پنجاب میں صحت کارڈ دیا،ہمارے صوابی میں سکیورٹی فورسز و عمران خان کی حکومت میں امن ہوا جبکہ لوگوں کا روزگار کھلا اور سیاحوں نے یہاں کارخ کیا ،صوابی میں زرمبادلہ آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے تجارت کے راستے کھلے ہیں،اچار پارٹیاں مہنگائی و چینی پر بات کرتی ہیں، شوگر ملز زرداریوں و شریفوں کی ہیں ،عوام سے محبت ہے تو چینی سستی کریں،آپ کو عوام سے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل سے پیار ہے ،نوازشریف علاج کے لئے گئے مگر اب تک دوائی نہیں ملی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف:مگرفتح افغانستان کا مقدربن سکتی ہے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف:مگرفتح افغانستان کا مقدربن سکتی ہے

    ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف:مگرفتح افغانستان کا مقدربن سکتی ہے،اطلاعات کے مطابق آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ابوظبی میں جاری میچ میں افغانستان نے نمیبیاکیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

    افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے جب کہ محمد نبی نے ناقابل شکست 32 رنز اور اصغرافغان نے 31 رنزبنائے۔
    نمیبیا کی جانب سے جوبین نے 2 اور اسمت نے1 وکٹ حاصل کی ۔

    خیال رہےکہ افغان کرکٹر اصغر افغان نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج وہ اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ افغانستان اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے۔دوسری طرف افغانستان کے 161 کے ہدف کو پورا کنا نمیبیا کے لیے مشکل دکھائی دیتا ہے اوریوں امکان ہے کہ یہ میچ افغانستان باآسانی جیت جائے گا

    دوسرے اور اہم مقابلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ شائقین کرکٹ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے یہ مقابلہ دیکھ سکیں گے۔

  • عظمیٰ بخاری کے عثمان بزدار پر محبت بھرے حملے:کھانے پینے کے طعنے اور گھٹیا جملے

    عظمیٰ بخاری کے عثمان بزدار پر محبت بھرے حملے:کھانے پینے کے طعنے اور گھٹیا جملے

    لاہور:عظمیٰ بخاری کے عثمان بزدار پر محبت بھرے حملے:کھانے پینے کے طعنے اور گھٹیا جملے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےعثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محبت بھرے انداز میں تابڑتوڑجملوں کے ساتھ سخت تنقید کی ہے

    عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ جناب میرے بزدار صاحب آپ کام ہیں نہ کاج کے،بس دشمن اناج کے

    آپ بس پنجاب کو پشاور بی آر ٹی کے کھڈوں میں تبدیل کرنے آئے ہیں،آج عام آدمی آپ کی نالائقیوں کی سزا بھگت رہا ہے

    ن لیگ کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ سنیں ہمیں معلوم ہے پی ڈی ایم آج آپ کے ضلع میں جلسہ کررہے ہیں،اور آپ پریشان ہیں اس لیے عثمان بزدار کو بیانات جاری کرنے کی بجائے اپنی خود احتسابی کرنی چاہیے

    عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار پر جملے کستے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم آج ڈی جی خان میں تاریخی جلسہ کرے گی،لگ پتےجان گے ،عظمٰی بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا آج کا جلسہ ڈیرہ غازی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا

  • حرمین شریفین پرہم قربان،ہم محافظ ہم نگہبان:وزیراعظم عمران خان کاسعودی جریدےکوانٹریو:سن کرسعودی خوش

    حرمین شریفین پرہم قربان،ہم محافظ ہم نگہبان:وزیراعظم عمران خان کاسعودی جریدےکوانٹریو:سن کرسعودی خوش

    اسلام آباد:حرمین شریفین پرہم قربان،ہم محافظ ہم نگہبان:وزیراعظم عمران خان کا سعودی جریدے کوانٹریو:سن کرسعودی خوش ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق سعودی جریدے کو انٹریودیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم کاانعقادخوش آئند ہے،کاروباری شعبوں میں نئی راہیں تلاش کرنےکاموقع ملااوردونوں ممالک کےتعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے۔

    وزیراعظم نے سعودی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کےوژن 2030کیلئےپاکستانی افرادی قوت اہم کرداراداکرسکتی ہے،نیاپاکستان اورسعودی وژن کامقصدترقی کاحصول اورتجارتی روابط کافروغ ہے جبکہ نیاپاکستان اورسعودی وژن 2030سماجی واقتصادی اصولوں پرمبنی ہیں۔

    عمران خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ دیرپاترقی کےاہداف کیلئےپاکستان کی ترجیحات جیوپولیٹکس سےجیواکنامکس کی جانب گامزن ہیں،وژن 2030کےتحت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانےپرسعودی قیادت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،دونوں ملکوں کےنجی اورکارپوریٹ سیکٹرکوقریب لانےکیلئےانویسٹمنٹ فورم مواقع فراہم کریگا جبکہ باہمی تعاون کومزیدوسعت دینےاورمختلف شعبوں خصوصاً تجارتی تعلقات اورسرمایہ کاری میں تعاون کوفروغ دیاجائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فورم کےذریعےدوطرفہ تجارت کاروباری سرگرمیوں کےشعبوں میں نئی راہیں تلاش کرنےکاموقع ملا،سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کاانعقادخوش آئندرہا،سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کاانعقادخوش آئندرہا جبکہ ہم باہمی تعاون کومزیدوسعت دیناچاہتےہیں۔

    سعودی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان،سعودی عرب گہرے روابط کوسودمندتذویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنےکےخواہاں ہیں،دونوں ممالک کےتعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہےہیں جبکہ پاکستان اورسعودی عرب کےمابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ اوراس کی حرمت کےلیے ہروقت تیار ہے پہلے بھی پاکستان نے اپنا فرض ادا کیا اور پھر بھی کرتا رہے گا

  • لندن: بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم شروع:بھارت ٹوٹنے کے قریب

    لندن: بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم شروع:بھارت ٹوٹنے کے قریب

    لندن: لندن: بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم شروع:بھارت ٹوٹنے کے قریب،اطلاعات کے مطابق بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ریفرنڈم کا آغاز ہو گیا ہے۔

    خالصتان کے قیام کے لیے ووٹنگ کچھ کا عمل شروع ہو گیا ہے اور سکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سپریم کورٹ کے عقب میں موجود سرکاری عمارت کوئین ایلزبتھ 2 میں ہو رہی ہے، ووٹنگ کے موقع پر عمارت پر خالصتان کے جھنڈے بھی لگا دیے گئے ہیں۔

    سکھ رہنماؤں کا کہنا ہےکہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

    سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبدار کمیشن کر رہا ہے جبکہ سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ریفرنڈم سے روکنے کیلئے مجھ پر جعلی مقدمات بنوائے۔

    سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریفرنڈم میں 50 ہزار ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔

  • اسکائی ونگز کی سول ایوی ایشن کے الزامات کی تردید، قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا

    اسکائی ونگز کی سول ایوی ایشن کے الزامات کی تردید، قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا

    اسکائی ونگز کی سول ایوی ایشن کے الزامات کی تردید، قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا

    اسکائی ونگز نے سول ایوی ایشن کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی گئی ہے

    اسکائی ونگز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسکائی ونگز پہلی ایوی ایشن کمپنی نہیںے جسے سی اے اے حکام کے آمرانہ رویے سے اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سب سے پہلے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اسکائی ونگز پہلے ہی ملک کا سب سے بڑا فلائنگ سکول چلا رہا ہے، تین مختلف ممالک میں بین الاقوامی ایئر لائنز کے لیے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایک فلائٹ سپورٹ سروسز، ایک بین الاقوامی ایئر ایمبولینس سروس اور اس کے پاس پارٹ 145 مینٹیننس کا لائسنس بھی ہے۔ ہوائی جہازوں کی دیکھ بھال کے لیے مرمت کا ادارہ، جو اسکائی ونگز ڈائریکٹرز کی مناسب سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کیا جاتا ہے۔ تاہم اسکائی ونگز کی جانب سے 2019 میں ایریل ورکس لائسنس کے لیے درخواست دینے کے بعد سی اے اے ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ اکنامک اوور سائیٹ ڈیپارٹمنٹ ہی اسکائی ونگز کے آڈیٹر کی رپورٹ سے منسلک آخری کلیریکل وجوہات کی بناء پر تاخیر ہوئی.جسے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کمپنی نے بروقت درست کیا تھا۔

    اسکائی ونگز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے نے کبھی بھی اسکائی ونگز ایریل ورک لائسنس کی درخواست کو میرٹ ڈیل نہیں کیا، سی اے اے ایئر ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری کلریکل اعتراضات عائد کرتا ہے جس سے ایوی ایشن کمپنیوں کو نقصان ہوتا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں اور وزارت داخلہ کی طرف سے سیکورٹی کلیئرنس اور این او سی بالترتیب فروری اور مئی 2021 میں جاری کیا گیا تھا۔ سی اے اے کا جھوٹا الزام میڈیا پر ان کے جھوٹ سے عیاں ہے کہ کمپنی سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے میں ناکام رہی، اس ضمن میں وزارت داخلہ سے رابطہ کریں اور ان سے پوچھیں کہ کیا ان کی طرف سے ایوی ایشن ڈویژن کو ایریل ورکس لائسنس کے اجراء کا این او سی جاری کیا گیا تھا ؟

    اسکائی ونگز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے وزارت داخلہ کی طرف سے سیکورٹی کلیئرنس اور NOC کے بعد خط نمبر 2/14/2020-KP اور سیکورٹی ایجنسی کے ذریعے خط نمبر ECR412/5 SVC (12)/1317 S.III کو نظر انداز کر دیا گیا ہے،کمپنی کی طرف سے تاخیر کا ذکر بلاجواز ہے اور یہ کہنا کہ اسکائی ونگز اپنی تازہ ترین مالی حالت کا کوئی معتبر ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی، اگر یہ سوال ہے کہ اسکائی ونگز کس طرح اپنا فلائٹ آپریشن چلا رہا ہے اور وبائی امراض کے دوران ملازمین کو تنخواہیں ادا کر رہا ہے۔ اور اب بھی اسکائی ونگز اپنی آپریشنل سرگرمیوں میں سب سے بہترین اور محفوظ ترین ہے، جہاں ان دنوں زیادہ تر کمپنیوں نے اپنا کام بند کر دیا ہے۔اسکائی ونگز کی مالی پوزیشن بالکل اچھی ہے جس کے بارے میں پہلے ہی سی اے اے ایئر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کی تصدیق شدہ اور آڈٹ شدہ نوٹریائزڈ کاپی کے ساتھ بریف کیا گیا تھا، اس لیے کمپنی کے لائسنس کی تجدید میں تاخیر کرنا غلط ہے اور غیر ضروری الزامات فضول ہیں

    اسکائی ونگز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے نے نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019 اور 2019 کے سی اے اے آرڈر 004 پر عمل درآمد نہیں کیا جو ہمارے لئے ذہنی تناؤ کا باعث بنا،ہم اپنی قانونی فرم سے مشورہ کر رہے ہیں کہ سی اے اے کے ذمہ داروں کو ایک قانونی نوٹس جاری کیا جائے جو میڈیا کو غلط بیان جاری کر کے ہمیں بدنام کر رہا ہے اور ہماری ساکھ اور کاروبار کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

    قبل ازیں اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی کا آپریشن بند کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک اور ایوی ایشن کمپنی کا آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔اسکائی ونگز ایوی ایشن کے ڈاریکٹر عمران اسلم نے سی اے اے، وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اور آرمی چیف کو خط لکھا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کے ڈاریکٹر نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے لائسنس کی تجدید نہ کی تو 16 نومبر سے کاروبار و آپریشن بند کردیں گے، سی اے اے کی طرف سے اسکائی ونگ ایوی ایشن کے سالانہ لائسنس کی تجدید روک دی گئی ہے۔خط میں لکھا کہ ایریل ورکس لائسنس کے حصول کے لیے بھی دو سال سے درخواست کے باوجود لائسنس نہیں دیا، حکومت نے کاروبار کو سہل بنانے کے دعوے کیے لیکن سی اے اے نے اسے مکمل ناکام بنا دیا ہے۔اس کے علاوہ خط میں مزید لکھا کہ 15 نومبر تک اسکائی ونگز کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر پاکستان سے بزنس بند کرنے اور جہاز بیرون ملک شفٹ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، سی اے اے حکام کے باعث ماضی میں بھی کئی ایوی ایشن کمپنیز اور ایئرلائنز بند ہوگئی تھیں۔

  • مسافروں کیلئے بری خبر، ٹرین سروس معطل تو زندگی معطل ،مسافر بددعائیں دینے لگے

    مسافروں کیلئے بری خبر، ٹرین سروس معطل تو زندگی معطل ،مسافر بددعائیں دینے لگے

    لاہور:ریلوے انتظامیہ نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں سمیت دیگر روٹس کو معطل کیا ہے۔

    اپنے تازہ بیان میں ترجمان ریلوے نے کہا کہ جعفرایکسپریس کو پشاور اور لاہور کے درمیان معطل کیا گیا، خیبرمیل بھی پشاور اور لاہور کے درمیان معطل رہے گا۔

    ‘گرین لائن کو راولپنڈی اور لاہور کے درمیان آج معطل کیا گیا ہے’

    ترجمان کا کہنا ہے کہ تیزگام ایکسپریس کو راولپنڈی اور لاہور کے درمیان معطل کیاگیا، باقی ٹرینیں اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں

    ترجمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا ہے۔

    لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام 4 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی سبک خرام اور شام 6بجے چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس اور رات 12بجکر30 منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس کوبھی دونوں اطراف سے آج کے لیے معطل کیاگیاہے۔

    پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔

  • کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ معاہدہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے:سب سے پہلے پاکستان: مفتی منیب؛ قریشی

    کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ معاہدہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے:سب سے پہلے پاکستان: مفتی منیب؛ قریشی

    اسلام آباد :کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ معاہدہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے:سب سے پہلے پاکستان: اطلاعات کے مطابق حکومتی کمیٹی، ٹی ایل پی کے مابین معاہدہ طے پاچکا،اب قوم جلد آزمائش سے نکل جائے گی:اادھراسی حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے تین رکنی کمیٹی قائم کی اور انہوں نے کمیٹی کو بااختیار بنایا اور اعتماد کا اظہار کیا۔

    اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور ٹی ایل پی کے مابین معاہدہ طے پایا ہے اس پر سربراہ سعد رضوی کی تائید بھی حاصل ہے۔

    مفتی منیب الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ طے پانے والا کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ معاہدہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے، آنے والے دنوں میں معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کی رو سے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کریں گے جبکہ تحریک لبیک کی جانب سے مفتی غلام غوث بغدادی اس میں شامل ہوں گے، کمیٹی آج ہی سے فعال ہو جائے گی

    مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اس طرح کا نہیں ہے کہ دوپہر کو دستخط کیے جائیں اور شام کو کہا جائے کہ اس معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جن افراد نے بھی معاہدے کے لیے مثبت اقدامات کیے ان سب کا شکر گزار ہوں۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کی ترجیحات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےدانشمندی سےمسئلہ حل کرنےکوترجیح دی،

    شاہ محمود قریشی نے اس موقع پرکہا کہ امن اوربہتری کاراستہ تلاش کیاگیا، ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں کے دوران پوری قوم کس کرب سے گرزرہی ہے اس کی تکلیف کا اندازہ کرنا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نےسڑکوں پررکاوٹیں،معصوم جانوں کاضیاع دیکھا ،ان کا کہنا تھا کہ ان سڑکوں پرمسافروں کوجس طرح پریشان کیا گیا یہ بہت ہی تکلیف دہ مناظر تھے ،

    شاہ محمودقریشی نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے ان سڑکوں پر لوگوں کوزخمی ہوتےاوراملاک کونقصان پہنچتےدیکھا اور اپنے ہی بھائیوں کے ہاتھوں قوم کورسوا ہوتے دیکھا

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ معاملہ طوالت اختیارکرتاتودھرنوں اوراحتجاج سے بڑانقصان ہوسکتاتھا

  • مفتی منیب الرحمان اور اہلسنت کمیٹی کے ساتھ کیا بیتی ؟بڑی عجیب کہانی منظرعام پرآگئی

    مفتی منیب الرحمان اور اہلسنت کمیٹی کے ساتھ کیا بیتی ؟بڑی عجیب کہانی منظرعام پرآگئی

    لاہور:مفتی منیب الرحمان اور اہلسنت کمیٹی کے ساتھ کیا بیتی ؟بڑی عجیب کہانی منظرعام پرآگئی ،اطلاعات کے مطابق حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کا معاملات کیا نوعیت اختیار کرگئے ہیں اور اس دوران کیا کیا معاملات پیش آئے اس حوالے سےاندرونی کہانی سامنے آگئی

    مذاکرات میں مفتی منیب الرحمان ان اور اہلسنت علما کمیٹی آؤٹ کیسے ہوئی ؟ اس حوالے سے بھی ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اہلسنت علما کی مصالحتی کمیٹی سعد رضوی کی حکومت کی طرف سے گارنٹی مانگنے پر پیچھے ہٹ گئی،

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتی منیب الرحمان ایک صحافی اور ایک تاجر کے ذریعے آرمی چیف سے ملاقات میں کامیاب ہوئے،

    ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مفتی منیب نے سعد رضوی کی طرف سے آئندہ کسی قسم کے دھرنے اور لانگ مارچ نہ کرنے کی ضمانت دی ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اہلسنت علما کی مصالحتی کمیٹی نے سعد رضوی کی گارنٹی سے انکار کردیا تھا ،وزیر اعظم عمران خان سعد رضوی کی رہائی پر آمادہ نہیں تھے ،

    ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ نئے معاہدے میں کالعدم تنظیم فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ،

    ادھر ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اہلسنت علما کی سعد رضوی سے ملاقات مفتی منیب الرحمان کے مذاکرات میں شامل ہونے کے بعد نہ ہوسکی

    نئے معاہدے کے مطابق ٹی ایل پی کے مقدمات کارکنوں کی رہائی اور کالعدم جماعت کی حیثیت پر فیصلے عدالت کرے گی

    ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اپیل کے باوجود صاحبزادہ حامد رضا ،ابوالخیر زبیر اور جلیل شرقپوری نے حکومتی مزاکراتی ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس سے انکار کردیا