Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت اورمظاہرین کےدرمیان مذاکرات کی پریس کانفرنس کیوں ملتوی ہوئی ؟اب کب ہوگی وقت بھی بتادیا گیا

    حکومت اورمظاہرین کےدرمیان مذاکرات کی پریس کانفرنس کیوں ملتوی ہوئی ؟اب کب ہوگی وقت بھی بتادیا گیا

    اسلام آباد :حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کی پریس کانفرنس کیوں ملتوی ہوئی ؟ اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کی پریس کانفرنس اچانک ملتوی کردی گئی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کےپیچھے کچھ اہم عوامل کارفرما ہیں

    ذرائع کے مطابق اس وقت کچھ ایسی اطلاعات ہیں‌کہ 12 رکنی وفد اور مفتی منیب الرحمان میں فقہی امور پر اختلافات ہیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بریلوی مکتبہ فکر کے کچھ علما کو مفتی منیب الرحمان کی شخصیت پر بھی اعتراض ہے،

    ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اب سپیکر آفس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صاحبزادہ حامد رضا سمیت 12 رکنی کمیٹی سے بھی مشاورت ہوگی،

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ امکان ہے کہ اس حوالے سے مزید دو سے تین گھنٹے تک مشاورت کی جائے گی، ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو علما و مشائخ کے اتفاق رائے کے بعد کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا،

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے عین وقت پر صاحبزاد حامد رضا اور دیگر علما و مشائخ کو پریس بریفنگ کا بتایا گیا، عین وقت پر کمیٹی کا بریفنگ میں پہنچنا ممکن نہیں تھا،

    دوسری طرف ذرائع مصالحتی کمیٹی سے معلوم ہوا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے صاحبزادہ حامد رضا اور جید علماء و پیران پر مظاہرین کو زیادہ اعتماد ہے،

    ذرائع مصالحتی کمیٹی ادھر ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مفتی منیب الرحمان جب چیئرمین روئت ہلال کمیٹی تھے تو انہوں نے اپنے مکتب کو یکسر نظر انداز کیا،

    ذرائع مصالحتی کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ پر ہم سے مشاورت کی جارہی ہے،

    اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ مفتی منیب الرحمان بڑے ہیں مگر فیصلے تمام علماء مشائخ کو اعتماد میں لے کر ہونگے تو قابل عمل ہونگے،کسی بھی قسم کے یکطرفہ فیصلے کو عوام قبول کریں گے نہ وہ دیرپا ہونگے،

    ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اوراسد قیصرنے اعلان کیا ہے کہ اب پریس کانفرنس 3بجکر 15منٹ پر ہوگی

  • مردوخواتین سینٹری ورکرز کا تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ۔

    مردوخواتین سینٹری ورکرز کا تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ۔

    #وہاڑی
    ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مردوخواتین سینٹری ورکرز کا تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے مردوخواتین سینٹری ورکرز تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹری ورکرز نے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ صبح سے لے کر شام تک کام کرتے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتاہے۔ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں مہنگائی کے اس دور میں گھروں کا سسٹم کیسے چلائیں۔ نہ تو ڈیوٹی کے اوقات بنائے گئے ہیں اور نہ ہی کسی ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی ملتی ہے۔ اگر تھوڑے سے لیٹ ہوجائیں تو کٹوتیاں کرتے ہیں اور نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور تنخواہیں مانگنے پر نارواسلوک کیاجارہاہے ۔مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ پیچ پر ترقیاتی کام کا افتتاح کردیا

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ پیچ پر ترقیاتی کام کا افتتاح کردیا

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ پیچ پر ترقیاتی کام کا افتتاح کردیا۔

    وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، ممبر قومی اسمبلی قادر مندوخیل، سینیٹر قادر پٹیل، وزیر اعلی سندھ کے کوارڈینیٹر شہزاد میمن سمیت دیگر ممبر صوبائی اسمبلی سمیت اعلی افسران نے شرکت کی

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے مشن پر گامزن ہے، کراچی کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام اور روڈ کارپٹنگ جلد مکمل کی جائے گی۔

  • سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی شمالی کے گھر چوری

    سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی شمالی کے گھر چوری

    کراچی : سکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی سمالی کے گھر چوری۔

    تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون حدود حسن بروہی گوٹھ مکان نمبر آر233کے رہائشی جماعت اسلامی ضلع شمالی کے سیکرٹری اطلاعات نیک محمد نے سرجانی ٹائون تھانے میں درخوست دی ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ 28اکتوبر کو شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے گھرواپس لوٹے تو دروازے کاتالا ٹوٹا ہواتھا،نیک محمد کے مطابق گھر سے ایک ایل ای ڈی ٹی وی،پانی کی موٹر،اسٹیبلائزر،آدھا تولہ سونے کی چین ،6ہزار روپے وغیرہ غائب تھے،جبکہ گھر کے باہردروزے پر ایک موٹرسائیکلKHB7822لاوارث حالت میں کھڑی تھی۔

    انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ چور کی واردات کی تحقیقات کرواکرملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کریں

  • کراچی :  لوٹ مار کرنے والے ملزمان پر شہری نے فائرنگ کردی ، ڈکیت ہلاک

    کراچی : لوٹ مار کرنے والے ملزمان پر شہری نے فائرنگ کردی ، ڈکیت ہلاک

    کراچی : بوٹ بیسن سگنل کے قریب لوٹ مار کرنے والے ملزمان پر شہری نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد رینجرز نے علاقے کو گیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود بینظٰر پارک اور بلوچ آئسکریم کے قریب تین مزلمان لوگں سے لوٹ مار کررہے تھے اس دورا ملزمان نے ایڈوکیٹ آغا امتیاز سے لوت مار کی کوشش کی تو انہوں نے مزمان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر مارا گیا جبکہ دو ملزمان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری وہاں پہنچی اور علاقے کو گھیرے یں لے لیا اور معلومات جمع کیں۔ واقعے کافی دیر بعد کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے کہ ملزم ایڈووکیٹ کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اسکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ لاش کو چھیپا ایمبولیسن کے زریعے جناح اسپتال پہنچایا گیا اور چھیپا حکام کے مطابق ملزم کی شناخت 24 سالہ عبدالکریم ولد جان محمد کے نامس ے ہوئی واقعے کی مزید جانچ اور ملزم کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے

  • کراچی سہراب گوٹھ سے افغانی باشندے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کراچی سہراب گوٹھ سے افغانی باشندے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کراچی : سہراب گوٹھ سے افغانی باشندے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    سہراب گوٹھ سے افغانی باشندے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔مقتول تندور کے خارخانے میں کام کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود الاصف اسکوائرکے فلیٹ میں قائم تندور کے کارخانے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے سرپر لوہے کی راڈ مار کر قتل کیا گیا۔۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے الاصف اسکوائرکے گراؤنڈ فلورکے فلیٹ قائم تندورکے کارخانے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کرکے قتل کیاگیا،لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 42 سالہ عبدالرحیم ولد خرم کے نام سے کر لی گئی ،مقتول تندورکا کام کررہا تھا اورجس فلیٹ سے مقتول کی لاش ملی وہی رہائش پذیر تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق افغانستان سے تھاپولیس کے مطابق مقتول کونامعلوم ملزمان نے سرپرلوہے کی راڈ مارکرقتل کیا گیا ہے پولیس کوجائے وقوع سے آلہ قتل لوہے کی راڈ ملی ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،پولیس کے مطابق مقتول کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ ، صارفین کو خدمات کی فراہمی روک دی گئی

    نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ ، صارفین کو خدمات کی فراہمی روک دی گئی

    نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر سائبر حملے کی وجہ سے صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک حکام نے بتایا ہے کہ 29 اور 30 اکتوبراکتوبر کی رات کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا ، جس کی وجہ سے بینک خدمات کا سلسلہ جزوی طور پر متاثر ہوا تو متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کر دیا گیا تاہم سائبر حملے میں بینک کو کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
    ترجمان نیشنل بینک کے مطابق فی الحال صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل کی گئی ہے ، سائبر حملے کے تدارک اور سسٹم کی مکمل درستگی کے لیے دستیاب وسائل اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی خدمات بروئے کار لائی جا رہی ہیں جس کے بعد پیر کی صبح سے بنیادی بینکنگ خدمات کی بحالی کا امکان ہے.

    خیال رہے کہ حال ہی میں فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) پر بھی ہیکرز نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں ہیکرز مائیکروسافٹ کے اہم سافٹ ویئر کو توڑنے میں کامیاب ہوئے جس کی وجہ سے تمام سرکاری ویب سائٹس بند ہوگئیں جب کہ ویب سائٹس اور ڈیٹا سینٹر کی بندش سے ملکی شپمنٹس شدید متاثر ہوگئیں۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق ہیکرز گزشتہ چند روز سے ڈیٹا رومز میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران سیریس سائبر اٹیک کی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم ایف بی آر نے وارننگ کو نظر انداز کیا اور آخر کار ہیکرز اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے ، ہیکرز کی جانب سے ایف بی آر پر کیے گئے سائبر حملے کے نتیجے میں ایف بی سے چلائی جانے والے تمام سرکاری ویب سائٹس بند ہوگئی ہیں ، ایف بی آر کی ویب سائٹس اور ڈیٹا سینٹر بند ہونے سے ملک کی شپمنٹس بھی متاثر ہوئی ہیں جب کہ سائبر حملے کے نتیجے میں کسٹمز پر بھی دباؤ آگیا ، جس سے بارڈر سٹیشنز پر تازہ سبزیوں کی کنسائنمنٹس پھنس کر رہ گئی ہیں اس کے علاوہ صارفین ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے مستفید ہونے سے بھی محروم ہوگئے۔
    ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں ایک اعلیٰ افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر سائبر دہشت گردی ہوئی ، جس میں ہیکرز نے ایف بی آر کے ڈیٹا سینٹر پر حملہ کیا اور مائیکروسافٹ کے ہائپر وی سافٹ ویئر کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے ، اس دوران ہیکرز نے ڈیٹا سینٹر کی ورچوئل انوائرمنٹ اور ہائپر وی سافٹ ویئر کو نقصان پہنچایا۔

  • کراچی، شہید بے نظیر پارک میں عوام سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    کراچی، شہید بے نظیر پارک میں عوام سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    کراچی، شہید بے نظیر پارک میں عوام سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    بوٹ بیسن پولیس نے شہید بے نظیر پارک میں عوام سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ایس پی کلفٹن ،توحیدمیمن کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کلفٹن بینظیر پارک میں شہریوں سے پارک انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصول کیا جارہا تھابھتہ نہ دینے کی صورت میں فیملی کے ساتھ آنے والے شہریوں پر تشدد کیا جاتا تھا بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفیش جاری ہے،نیوٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کریمنل محمد زبیر ولد لیاقت علی کو گرفتار کر کے 01 ریوالور 32 بور 02برآمد کرلیا ہے۔

  • کراچی : سرجانی ٹاؤن پولیس نے کم عمر لڑکوں کا ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

    کراچی : سرجانی ٹاؤن پولیس نے کم عمر لڑکوں کا ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

    کراچی : سرجانی ٹاؤن سے کم عمر لڑکوں کا ڈکیت گینگ گرفتار۔
    پولیس کے مطابق ملزمان علی عرف سلمان ولد گل باز اور شیر دل ولد گل باز گرفتاری سے کچھ دیر قبل سرجانی کے علاقے سیکٹر 50 سے کائنات نامی راہ گیر خاتون سے اسلحہ کے زور پر لیڈیز پرس چھین کر فرار ہوئے تھے۔
    واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1709/2021 بجرم دفعہ 392/397 متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
    کم عمر ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ایس ایچ او سرجانی نے زیرو پوائنٹ کے قریب حکمت عملی سے کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔
    گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، خاتون سے چھینا گیا لیڈیز پرس، 208 گرام چرس اور آئس برآمد۔ملزمان کے زیر استعمال واردات میں استعمال ہونے والی بلا نمبری موٹرسائیکل کو بھی 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا۔
    ملزمان نے برآمدہ موٹرسائیکل حب چوکی سے چوری کر کے لانے کا اعتراف کیا۔گرفتار کم عمر ملزمان میں ایک کی عمر 13 سال اور دوسرے کی عمر 16 سال ہے۔
    گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 1719/2021 اور 1720/2021 درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائے گا۔ گرفتار ملزمان میں علی عرف سلمان ولد گل باز اور شیر دل ولد گل باز شامل ہیں۔

  • راجوری میں دھماکہ:لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک

    راجوری میں دھماکہ:لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک

    سری نگر:راجوری میں دھماکہ، ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکے میں ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ ضلع میں نوشہرہ کے علاقے کلال میں ہوا۔ سرکاری ذرائع نے دھماکے میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائرنے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے علاقے کلال میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک لیفٹیننٹ سمیت دو فوجی شدید زخمی ہو گئے۔

    دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دھماکے کے وقت فوجی معمول کی گشت پر تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نوشہرہ سیکٹر میں ہونے والے دھماکے سے بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ اور ایک سپاہی ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بارودی سرنگ کا تھا۔