Baaghi TV

Author: +9251

  • ‘لگتا ہے صرف پاکستان ہی انگلینڈ کو روک سکتا ہے:سابق انگلش کپتان مائیکل وان

    ‘لگتا ہے صرف پاکستان ہی انگلینڈ کو روک سکتا ہے:سابق انگلش کپتان مائیکل وان

    لندن : ‘لگتا ہے صرف پاکستان ہی انگلینڈ کو روک سکتا ہے:سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان سے خطرات سے اپنی ٹیم کو آگاہ کردیا ،ادھرآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1 میں کینگروز کو 8 وکٹوں سے پچھاڑنےکے بعد انگلش ٹیم اپنے گروپ میں سرفہرست آگئی ہے اور اسے روکنا ناممکن نظر آرہا ہے۔دوسری جانب گروپ 2 میں مسلسل فتوحات کے بعد پاکستان ٹیم بھی حریفوں کے اعصاب پر سوار ہوگئی ہے۔

    سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہےکہ ‘یہ باقی ٹیموں کے لیے بھی پیغام ہےکہ انگلینڈ سب سے زیادہ تباہ کن اور بہترین ٹیم ہے’۔

    مائیکل وان کا مزید کہنا ہے کہ ‘ اب انگلینڈ کو کون روکنے جارہا ہے؟ اس مرحلے پر لگتا ہے کہ صرف پاکستان ہی ایسا کرسکتا ہے’۔

    مائیکل وان نے آسٹریلیا اورانگلینڈ کو میچ سے قبل بھی خبردار کیا تھا اور ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، آج کا میچ جیتنا ضروری ہےکیونکہ آج کا میچ جو جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائےگا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 میں انگلینڈ 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا 3 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    انگلینڈ3 میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائی کی جانب گامزن ہے جب کہ دوسری جانب پاکستان بھی گروپ 1 میں پوائنٹس کے لحاظ سے سرفہرست ہے، اس طرح امکان ہےکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ان دونوں ٹیموں کا مقابلہ دوسرے گروپ میں سیکنڈ پوزیشن والی ٹیم سے ہوگا، اگر اسی طرح ہوا تو سیمی فائنل میں کامیابی کی صورت میں انگلینڈ اور پاکستان فائنل میں مدمقابل آسکتے ہیں۔

  • پاکستان کو بچانا ہے تو گو نیازی گو کے ساتھ گو زرداری گو کہنا ہوگا،مصطفی کمال

    پاکستان کو بچانا ہے تو گو نیازی گو کے ساتھ گو زرداری گو کہنا ہوگا،مصطفی کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو گو نیازی گو کے ساتھ گو زرداری گو کہنا ہوگا۔ رکشہ چلانے والی نااہل تحریک انصاف کو ایف 16 اڑانے کو دے دیا گیا ہے، جہاز تو تباہ ہوگا ہی، یہ رن وے بھی تباہ کریں گے اور کسی ٹرمینل کے اندر گھس کر اسکا بھی ستیا ناس کریں گے۔
    کرپٹ پیپلز پارٹی نااہل تحریک انصاف کے پیچھے چھپ کر سیاسی غازی بننا چاہتی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کرپٹ پیپلز پارٹی کو نااہل تحریک انصاف کے پیچھے چھپنے نہیں دے گی۔ پاک سر زمین پارٹی نے تحریک انصاف کی نااہل اور کرپٹ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ، نااہل، اقربا پرور اور تعصب زدہ سندھ حکومت کے خلاف تسلسل کیساتھ ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی سیریز کا اعلان کردیا۔
    احتجاجی مظاہروں کی سیریز کا پہلا اور منفرد مظاہرہ 2 نومبر کو ضلع وسطی میں کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی نااہل وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی کا معاملہ بگاڑ دیا ہے، عاشقان رسولﷺ یا پولیس والوں کے خون کا بہنا بدترین حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ یہ جس بات کا نوٹس لیتے ہیں اسے مزید بگاڑ دیتے ہیں۔ وفاق میں حکومت بنانے سے پہلے تحریک انصاف نے عوام سے لوٹی رقم واپس لانے کے دعوے کئے، لیکن آج تک لوٹی گئی رقم کا ایک روپیہ تک واپس نہیں لائے، عمران خان کو کراچی سے مینڈیٹ ملا، شہر سے صدر مملکت اور گورنر ہونے کے باوجود عمران خان نے پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو پیپلز پارٹی کی کرپشن اور تعصب سے بچانا بھول کر وفاقی حکومت کے دوام کیلئے سندھ میں ظالم، کرپٹ اور تعصب زدہ پیپلز پارٹی کو کھلی چھوٹ دے دی۔
    پاکستان میں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آئی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ تین سال اور سندھ میں گزشتہ تیرہ سال سے کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی پر مہنگی ایل این جی خریدنے کا مقدمہ بنایا، اب خود اس سے مزید مہنگی ایل این جی خرید رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے غیر منتخب اور لاعلم ترین ایڈمنسٹریٹر فرماتے ہیں کہ تعلیم اور صحت چلانا بلدیہ کا کام نہیں، صرف صفائی کرنا کام ہے۔
    دنیا بھر میں ایئرپورٹس، پورٹس، پولیس، تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر تک کا نظام مقامی حکومتیں سنبھالتی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے غیر منتخب اور لاعلم ترین ایڈمنسٹریٹر بلدیاتی اداروں پر پیپلز پارٹی کے قبضے میں ایسے دے رہے ہیں جیسے بلدیہ کے ادارے پیپلز پارٹی کی ذاتی جاگیر ہو۔ اب انکی نظر کراچی ہارٹ ڈیزیز اسپتال، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور عباسی شہید اسپتال پر ہے۔
    خود تو پیپلزپارٹی سے کراچی سے کشمور تک ایک اسپتال نہیں چل رہا لیکن پاکستان کی معاشی شہ رگ کے بلدیاتی اداروں پر صرف اس لیے قبضہ کرنا چاہتی ہے کہ نااہلوں کو رشوت لیکر اس میں بھرتی کیا جائے۔ سندھی بھائیوں کو بھی لاکھوں روپے لیکر نوکری دی جارہی ہے۔ ایک کانسٹیبل کی نوکری بھی 12 سے 13 لاکھ میں بیچ رہے ہیں، اب جو رشوت دیکر نوکری حاصل کرئے گا وہ تو صرف رشوت کا بازار ہی گرم رکھے گا۔
    روزگار پر پہلا حق ان کا ہے جو اس علاقے کا رہائشی ہے۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کے بھائی ندیم قمر جو ریٹائر ہونے کے باوجود این آئی سی وی ڈی سے 60 لاکھ تنخواہ وصول کررہے ہیں، جنہوں نے غیر قانونی طور پر این آئی سی وی ڈی کے اکاؤنٹ سے 13 کروڑ نکلوائے۔ جن پر خود نیب کے مقدمات ہیں، وہ کراچی ہارٹ ڈیزیز اسپتال کا دورہ کرکہ اس پر قبضہ کرنے کی نوید سنا کر چلے گئے۔

  • سپرہائی وے پرڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ ،سندھ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ زین العابدین قتل

    سپرہائی وے پرڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ ،سندھ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ زین العابدین قتل

    سپرہائی وے پرڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کرکے سندھ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ زین العابدین کو قتل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور ڈکیتی کا لگتا ہے ، مقتول حیدرآبادسے میلاد میں شرکت کیلیے کراچی پہنچے تھے۔

    ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی کے مطابق فائرنگ کاواقعہ یوسف خان گوٹھ کے قریب پیش آیا۔

    واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی لگتا ہے ،لیکن واقعہ کس جگہ ہوا ہے اس جگہ کا تعین نہ ہوسکا ہے ۔ گاڑی کے اندر نہ خون کے نشانات ہیں نہ ہی شیشہ ٹوٹا ہے ۔ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے قبضے سے چھری ملی ہے ۔اہل خانہ کے مطابق ملزمان موبائل فون لوٹ کر لے گے ہیں ۔ساتھ میں ان کا بیٹا بھی موجود تھا اسکا موبائل نہیں چھینا گیا ، مقدمہ اب تک اہل خانہ نے نہیں کروایا ہے۔

  • مریم نواز اور بھارتی لابی کے درمیان محبت کی مشترکہ داستان:ورلڈ کپ 2019 کی خفیہ محبت کا پھراظہار

    مریم نواز اور بھارتی لابی کے درمیان محبت کی مشترکہ داستان:ورلڈ کپ 2019 کی خفیہ محبت کا پھراظہار

    لاہور:مریم نواز اور بھارتی لابی کے درمیان محبت کی مشترکہ داستان:ورلڈ کپ 2019 کی خفیہ محبت کا پھراظہار،اطلاعات کے مطابق حسب روایت اور حسب خواہش ن لیگ کی نائب صدر کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم نوازشریف کی سیاسی جانشین مریم نواز نے ورلڈ کپ 2019 کے دوران بھارتی لابی کے پراپیگنڈےکاکلپ شیئرکردیا

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ٹویٹر پر بھارتی لابی کی جانب سے کیے گے سٹنٹ "جسٹس فار بلوچستان” کے بینر کی ویڈیو شیئر کردی ۔

     

     

    مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نےایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو 2019 ورلڈ کپ کے دوران ہوا میں ایک بینر کے لہرائے جانے کی تھی جس پر "جسٹس فار بلوچستان” تحریر تھا۔ شدید تنقید کے بعد ماضی کی طرح مریم نواز نے ایک بار پھر اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

    یہ حرکت اس وقت انگلینڈ میں ہونےو الے ورلڈ کپ کے دوران بھارتی لابی نے کی تھی جس پر دنیا بھر کی جانب سے شدید تنقید اور ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔ تاہم آج دوبارہ اس ویڈیو کو مریم نواز شریف نے نہ صرف شیئر کیا بلکہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو بڑھاوا دیتے ہوئے ” جسٹس فار بلوچستان پلیز” کا نعرہ بھی لگادیا۔

    مریم نواز شریف کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصہ ہوگئے اور انہوں نے مریم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مریم نواز شریف اسی علیحدگی پسند عناصر کو سپانسر کرنے والی بھارتی لابی کا حصہ بن گئی ہیں ۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی لابی نے یہ بینر ‘ جسٹس فار بلوچستان ‘ میدان کے اوپر اڑنے کے لیے سپانسر کیا تھا۔ مریم نواز نے آج یہ ٹوئیٹ کرکے آفیشل اعلان کردیا کہ وہ پاکستان میں اسی بھارتی لابی کا حصہ ہیں جو پاکستان میں علیحدگی پسند تحاریک سپانسر کرتی ہیں۔

    وزیراعلی عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی نے کہا "سجن جندال کی فنڈنگ سے بننے والی اینٹی پاکستان ویڈیو کو اس کے دلال 2021 میں پروموٹ کرتے ہوئے، ڈوب کے مر جاؤ”۔

     

     

    تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریم نواز بغض پاکستان میں پاگل ہوچکی ہیں، یہی وہ ملک ہے جس پر ان کےوالد نے دہائیوں حکومت کی ہے۔

     

    https://twitter.com/AmnahJPlus/status/1454467033043767297?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1454467033043767297%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD985D8B1DB8CD985-D986D988D8A7D8B2-D986DB92-D988D8B1D984DA88-DAA9D9BE-2019-DAA9DB92-D8AFD988D8B1D8A7D986-D8A8DABED8A7D8B1D8AADB8C-D984D8A7D8A8DB8C-DAA9DB92-D9BED8B1D8A7D9BEDB8CDAAFD986DA88DB92DAA9D8A7DAA9D984D9BE-D8B4DB8CD8A6D8B1DAA9D8B1D8AFDB8CD8A7.802444%2F

    صحافی و بلاگر آمنہ جبیں نے کہا کہ آج اس پرانی ویڈیو کو شیئر کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ مریم نواز اسی بھارتی لابی کا حصہ ہیں جو پاکستان میں علیحدگی پسند تحاریک کو مدد فراہم کرتی ہیں۔

     

  • پولیس شہدا کے خاندانوں کو پاک فوج کی جانب سے مالی امداد، زخمی اہلکاروں‌ کی عیادت :اخوت کی اعلیٰ مثال قائم

    پولیس شہدا کے خاندانوں کو پاک فوج کی جانب سے مالی امداد، زخمی اہلکاروں‌ کی عیادت :اخوت کی اعلیٰ مثال قائم

    راولپنڈی: پولیس شہدا کے خاندانوں کو پاک فوج کی جانب سے مالی امداد، زخمی اہلکاروں‌ کی عیادت :اخوت کی اعلیٰ مثال قائم ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سینئر افسران نے حالیہ بدامنی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد بھی فراہم کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک فوج کےسینئر حکام کی پولیس شہدا کے لواحقین کےگھروں آمد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر افسران نے پنجاب پولیس کے شہدا اے ایس آئی محمداکبر، کانسٹیبل غلام رسول، کانسٹیبل محمد ایوب، خالد جاوید کے لواحقین سے ملاقات کی اور بلند درجات کی دعا کی۔ سینئرحکام نےشہداکی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔پاک فوج کی جانب سےمتاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئیں۔

    پاک فوج کے سینئر حکام نے شہداکےایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا، علاوہ ازیں سینئر قیادت نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی تھی۔

    اجلاس میں پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی تھی جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے ہر ممکن اقدامات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • ہماری جو ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی ہے وہ بیسٹ آف بیسٹ ہے، جاوید میانداد

    ہماری جو ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی ہے وہ بیسٹ آف بیسٹ ہے، جاوید میانداد

    قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ میچ سے پہلے منفی نہیں سوچنا چاہیے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی بہت اچھے ہیں اور اگر کھلاڑی اچھے نہ ہوتے تو ٹیم میں نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی کا مائنڈ سیٹ بالکل ٹھیک ہے اور آصف علی کو اوپنر کے طور پر بھی لایا جاسکتا ہے۔
    ایسے کھلاڑیوں کو پروموٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔جاوید میانداد نے کہا کہ 5 بالرز میں سے ایک کو تو مار پڑتی ہی ہے اور ہماری جو ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی ہے وہ بیسٹ آف بیسٹ ہے۔ میچ سے پہلے منفی نہیں سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے جبکہ افغان ٹیم کے کھلاڑی کافی محنت کر رہے ہیں۔ افغان ٹیم کے کھلاڑی بھی خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میچ میں ہار جیت تو ہوتی ہی ہے اور کوئی بھی بالر مار کھا سکتا ہے۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا

    ورلڈ کپ میں تین میچ جیت کر پاکستان، بھارت سے آگے نکل کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا۔
    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی رینکنگ میں انگلینڈ پہلے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستان بھارت سے 5 پوائنٹس پیچھے تھا، آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے رینکنگ پوائنٹس 265 ہوگئے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اب تک بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے چکا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کوعبرتناک شکست

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کوعبرتناک شکست

    دبئی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کوعبرتناک شکست اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

    آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کیلئے 126 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے باآسانی 11.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میچ میں خاص کارکردگی کامظاہرہ نہ کرپائی اور انگلینڈ نے اسے پوری طرح آؤٹ کلاس کردیا۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ایرون فنچ 44 اور ایشٹن اگار 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3،کرس ووکس اور ٹائم ملز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نےجارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا، انگلش ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 11.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے 22 اور ڈیوڈ ملان 8 رنزبناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جوز بٹلر نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور جونی بیئرسٹو 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور ایشٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہے کہ اطلاعات کے مطابق آج شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

  • محکمہ داخلہ سندھ نے 15 نومبر تک کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا

    محکمہ داخلہ سندھ نے 15 نومبر تک کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا

    محکمہ داخلہ سندھ نے 15 نومبر تک کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا، صوبے میں کاروباری اوقات کار رات 10بجے تک ہوں گے، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز اور سینما ہالز میں ویکسی نیٹڈ کے حامل افراد کو سروس کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایات کی روشنی میں 15 نومبر تک کیلئے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سندھ بھر میں کاروباری اوقات کار رات 10بجے تک ہوں گے، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز اور سینما ہالز میں ویکسی نیٹڈ کے حامل افراد کو سروس کی اجازت ہوگی۔
    انڈور کیلئے 300 اور آوٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن میں کارکردگی دکھانے والے شہروں میں معاملات زندگی درجہ بدرجہ معمول پر لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت 60 فیصد ویکسی نیشن والے شہروں سے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے .
    این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا اور شہروں میں ویکسی نیشن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    این سی او سی نے اس ضمن میں اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ویکسی نیشن میں کارکردگی دکھانے والے شہروں میں معاملات زندگی درجہ بدرجہ معمول پر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد، منڈی بہاءالدین، گلگت اور میرپور کو 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے پر بہترین شہر قرار دیا گیا ہے جب کہ 40 سے 60 فیصد آبادی کوویکسین لگانے پر راولپنڈی، اسکردو، ہنزہ، باغ، بھمبر، جہلم، پشاور، غذر اور کھرمنگ کو بھی ویکسین شدہ شہر قرار دیا گیا ہے۔

  • خدا دا واسطہ جے شریف فیملی کے دھوکے میں نہ آنا:لیگی عہدیدار نے بہت بڑا انکشاف کردیا

    خدا دا واسطہ جے شریف فیملی کے دھوکے میں نہ آنا:لیگی عہدیدار نے بہت بڑا انکشاف کردیا

    فیصل آباد: خدا دا واسطہ جے شریف فیملی کے دھوکے میں نہ آنا:لیگی عہدیدار نے بہت بڑا انکشاف کردیا ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی نائب صدر عبدالماجد معاذ نے انکشاف کیا ہے کہ دھوبی گھاٹ جلسے میں کیپٹن (ر) صفدر کے کہنے پر حساس اداروں پر تنقید کی۔

    فیصل آباد میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالماجد معاذ نے فیصل آباد دھوبی گھاٹ جلسے میں اداروں کے خلاف بیان پر معذرت کی اور مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

    عبدالماجد معاذ کہتے ہیں کہ یہ نام نہاد شریفان پاکستان اپنی سیاسی بقا کی خاطردوسروں کے بیٹوں کوقربان کرتے ہیں اورخود لندن اورامریکہ میں جا کرراتیں گزارتے ہیں‌

    انہوں نے انکشاف کیا کہ جلسے میں کیپٹن صفدر کی ہدایت پر حساس اداروں اور سربراہ کو نتقید کا نشانہ بنایا، جلسے میں ایک لفظ بھی اپنا ادا نہیں کیا بلکہ کیپٹن صفدر کے الفاظ کو مائیک پر بیان کیا۔

    عبد الماجد معاذ نے کہا کہ میرے بیان سے شہباز شریف نے لاتعلقی کا اظہار کیا اور مجھے مسلم لیگ ن کا کارکن تک ماننے سے انکار کیا جبکہ میں یوتھ ونگ کا سٹی نائب صدر ہوں۔انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ قیادت کی باتوں میں آکر اداروں کے خلاف زہر افشانی نہ کریں اور محتاط رہیں۔

    عبدالماجد معاذ نے اداروں کے خلاف دیے گیے بیان پر معذرت کرتے ہوئے قیادت سے ناراضی کا اظہار کیا اور پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان بھی کیا۔