Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دے کرجیت آسان بنا دی

    ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دے کرجیت آسان بنا دی

    لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دے کرجیت آسان بنا دی ،اطلاعات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیدیا۔

    دبئی میں کھیلے جانے والے گروپ ون کے 26 ویں میچ میں انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کینگروز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 125 رنز بنائے۔ کپتان فنچ کے 44 رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ وارنر 1، سمتھ1، میکسویل 6، سٹون صفر، میتھیو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جورڈن نے 3، ٹائمل ملز، کرس ووکس نے 2.2، عادل راشد، لیونگسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ادھر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ون میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوائن پریٹوریس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ’بلیک لائیو میٹرز‘ کے معاملے پر گھٹنے نہ ٹیکنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو معافی مانگنے کے بعد آج پروٹیز پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    جنوبی افریقا کی اننگز

    جنوبی افریقا نے 143 رنز کا ہدف ڈیوڈ ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ایک گیند پہلے ہی مکمل کرلیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹمبا باووما 46 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    واجح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

  • بھارتی مسلمانوں پرقیامت طاری:ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں کی املاک اور مساجد پرحملے

    بھارتی مسلمانوں پرقیامت طاری:ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں کی املاک اور مساجد پرحملے

    بھارت کی ریاست تریپورہ میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ، ایک ہفتے کے دوران ہندو انتہا پسندوں نےکئی مساجد کی بے حرمتی کی اور مسلمانوں کی املاک جلادیں۔

    بنگلا دیش کی سرحد سے متصل بھارتی ریاست تریپورہ گذشتہ ایک ہفتے سے تشدد کی لپیٹ میں ہے جہاں بسنے والے مسلمانوں پر حملے کیے جارہے ہیں اور ان کے کاروبار سمیت مساجد پر بھی حملےکیے گئے ہیں۔

     

    https://twitter.com/ZafarAafaq/status/1451501681321996293?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1451501681321996293%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F268019-

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سےکم ازکم ایک درجن مساجد میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے یا انھیں جلایا گیا اور متعدد مقامات پر مسلمانوں کے گھروں اور کاروبار پر حملےکیے گئے۔

     

     

     

    سوشل میڈیا پر مسجدوں اور مسلمانوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

    مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات پر اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہندو مذہب کے نام پر نفرت اور تشدد کرنے والے ہندو نہیں، منافق ہیں، حکومت کب تک اندھی اور بہری ہونے کا ڈرامہ کرتی رہےگی۔

    دوسری جانب تریپورہ ہائی کورٹ نےمسلم اقلیت پر تشدد کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان:سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق آج محکمہ انسداد دہشت گردی نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں ریجن نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 2دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سپین وام بوبلی میں دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیم پرفائرنگ کی، ہلاک دہشت گردوں میں لعل مرجان عرف یاسر اور زر قیوم عرف زڑگے شامل ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرعلیم خان خوشحالی گروپ سے تھا۔

    گذشتہ روز سی ٹی ڈی بنوں ریجن، پولیس اورحساس اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی میرعلی کے گاؤں بوب علی سپین وام کے حدود میں کی تھی ، سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے ایس ایم جی، ہینڈگرنیڈ، میگزین اورکارتوس برآمد ہوئے تاہم دیگر دہشت گرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    حکام کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ،بم دھماکوں،فورسزپرحملوں میں ملوث تھے ، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے لوکل کمانڈر سے ہے۔

  • کراچی میں ڈبل شاھ کا ٹولہ نئے ناموں سے متحرک۔۔۔۔۔۔۔عوام ہوجائے ہوشیار

    کراچی میں ڈبل شاھ کا ٹولہ نئے ناموں سے متحرک۔۔۔۔۔۔۔عوام ہوجائے ہوشیار

    کراچی: کراچی میں ڈبل شاھ کا ٹولہ نئے ناموں سے متحرک۔۔۔۔۔۔۔عوام ہوجائے ہوشیار

    تفصیلات کے مطابق باغی چینل کے پروگرام ڈیوٹی کے ہوسٹ اسد احمد خان نے کراچی میں ڈبل شاھ کے ٹولے کو بے نقاب کیا ۔ جس میں انہوں نے بیان کیا کہ کراچی پاکستان کا ایک ایسا شہر ہے جو اربوں نہیں کھربوں کا کاروبار کرتا ہے اور ملک کو اربوں کی کمائی اسی شہر سے ہوتی ہے۔ مزید بتایا کہ کراچی میں کچھ ایسے گروپ سرگرم ہیں جو کراچی کی عوام کو لاوارث سمجھتے ہوئے ان کا پیسہ بٹور کر انہیں بے وقوف بنانا شروع ہو چکے ہیں اور ایسے فراڈئیے گروہ کی نشان دہی حکومت وقت اور حکمران بالا کو کروانا میری ڈیوٹی پے ۔
    ہوسٹ کا کہنا تھا کہ دنیا میں نیٹ ورک مارکیٹنگ جس ملک میں بھی ہے وہاں کی اکانومی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور لوگ مالی لحاظ سے مستحکم ہو رہے ہیں ۔ پاکستان میں اس وقت تین رجسٹرڈ کمپنیز کام کر رہی ہیں ۔ جس میں ٹیانشی انٹرنیشنل ، اوریفلیم ، ڈی ایکس این سر فہرست ہیں ۔ ان کے علاوہ تمام کمپنیز جو نیٹ ورک کے نام پر کام کرتی ہیں وہ عوام کو دھوکا دینے کے علاوہ کچھ نہیں ۔
    ہوسٹ نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں بہت سی ایسی کمپنیز آئیں جنہوں نے کراچی کے سادہ لوح عوام کو خوب لوٹا ان میں سب سے پہلا نام لاثانی گروپ جس نے عوام کو80 ارب کا چونا لگایا اس کے بعد رائل گروپ اور اب جو گروپ عوام کو چونا لگا رہا ہے وہ ہے تھری جینئس ۔ تین لوگوں پر مشتمل یہ گروپ جس کے CEO قاسم اویس سدھو ڈھائی ارب روپے لے کر پاکستان سے فرار ہو چکا ہے ۔ اس گروپ میں دوسرا نام عمران گلابی جو لاثانی گروپ سے لوٹ کر آیا ہے اور پھر تھری جینئس گروپ کا ممبر بن کر کراچی کی معصوم عوام سے منرل واٹر اور پیمپرز کے نام پر انویسٹمنٹ کروا کے نئے طریقہ واردات کے زریعے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا ۔ کرائے کی نئی چمکتی دمکتی گاڑیاں اور کرائے کے گارڈذ کے پروٹوکول کے دکھاوے کے ساتھ لوگوں کے مالی خوشحالی کے خوابوں سے کھیلنا شروع کر دیا ہے اور حکام بالا خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور کسی بڑی تباہی کا انتظار کر رہے ہیں ۔
    ذرائع کے مطابق تھری جینئس گروپ آف کمپنیز یہ دعوی کرتی ہے کہ 2 لاکھ کی انویسٹمنٹ پر 20 سے 25 ہزار ماہانہ گھر بیٹھے کمائیں تو اب تک ماہانہ انکم کی لالچ میں پچھلے ڈیڑھ سالوں سے عوام سے اربوں روپیہ بٹورا جا چکا ہے ۔ کمپنی کی انہی مشکوک حرکات پر نیب لاہور نے بھرپور ایکشن لیا ، اخبارات اور چینلز پر عوام کی آگاہی کے لئے اشتہارات جاری کئے ۔ نیب کے متحرک ہونے کے ساتھ ہی کمپنی کے سی ای او قاسم اویس سدھو راتوں رات ملک سے فرار ہو گئے اور اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور نیب لاہور کی ٹیم کو مطلوب ہیں ۔ یہی ٹولہ پچھلے چھ ماہ سے کراچی میں نئے نام سے داخل ہو چکا ہے جو کہ تھری جینئس سے تبدیل ہو کر نیٹ ورلڈ کے نام سے عوام سے پیسہ بٹورنے میں مصروف عمل ہے جو کہ عمران گلابی ( لاثانی گروپ کے مفرور ) کی سربراہی میں عوام کے کروڑوں روپے بٹورنے میں کامیاب ہو چکےہیں۔ کمپنی ہر چند ماہ بعد نئے پراجیکٹس جیسے حیدرآبار کے قریب غیر قانونی سوسائٹی کا پروجیکٹ ، پے گولڈ ، کیو ورلڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔ (جاری ہے)
    پروگرام ڈیوٹی کئی اقساط پر مشتمل ہے اور ہر ہفتے کی شام پر باغی ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے مزید دیگر اقساط کے ساتھ خبر نشر ہوتی رہے گی ۔

  • علماکاطاہراشرفی اور فواد چوہدری کی موجودگی میں مذاکرات سےانکار،وزیراعظم نے مجلس چھوڑنےکا کہہ دیا

    علماکاطاہراشرفی اور فواد چوہدری کی موجودگی میں مذاکرات سےانکار،وزیراعظم نے مجلس چھوڑنےکا کہہ دیا

    اسلام آباد:علما کا طاہر اشرفی اور فواد چوہدری کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار،وزیراعظم نے مجلس چھوڑنے کا کہہ دیا،اطلاعات کے مطابق آج اس وقت صورت حال بڑی خراب ہوگئی جب وزیراعظم سے ملاقات کے لیے آئے ہوئے علما کے وفد نے مذاکرات سے انکار کردیا

    اس حوالے سے 24 نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ علما جب مذاکرات کےلیے بنی گالہ پہنچے تو وہاں مذاکرات کے دوران حکومتی پارٹی کی طرف سے طاہراشرفی اور فواد چوہدری بھی موجود تھے ، ان کودیکھتے ہی علمانے وزیراعظم سے کہا کہ جب تک طاہر اشرفی اور فواد چوہدری یہاں سے نہیں جائیں گے وہ مذاکرات نہیں کریں گے

     

     

    یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس اصرار پروزیراعظم نے مولانا طاہراشرفی اور فواد چوہدری کوحکم دیا کہ وہ یہاں سے چلیں جائیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے حکم کے بعد طاہر اشرفی اورفواد چوہدری بڑے بوجھل قدموں کے ساتھ وہاں سے چلے گئے

  • این اے 133 ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد:ن لیگ

    این اے 133 ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد:ن لیگ

    لاہور:این اے 133 ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد:اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے کالعدم جماعت کے احتجاج کو بنیاد بنا کر پنجاب حکومت کی طرف سے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک اور نصیر بھٹہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے بہانہ بنایا کہ کالعدم جماعات کے احتجاج کے دوران الیکشن نہیں ہوسکتا۔

    ن لیگ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے اس مطالبے کومسترد کرتے ہیں، شہرسے200کلومیٹردوراحتجاج کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔ جب الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کیا تب امن وامان کی صورتحال انہیں یاد نہیں آئی، انتخابات کوملتوی نہیں ہونا چاہیے، اگرکورونا کے دوران انتخاب ہوسکتے ہیں تواب کیوں نہیں، این اے133میں پانچ دسمبرکوالیکشن ہونا ہے۔

    ن لیگ نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے بنانے جانے والے قوانین چیلنج ہونگے، ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوارہے، ہماری بہن شائستہ پرویزملک کی جیت یقینی ہے، ای وی ایم سے ان کوالیکشن کرانے کا حق نہیں ہے۔

    سابق وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ الیکشن کا اکھاڑہ سج چکا، اب حکومت بھاگنا چاہتی ہے، ساڑھے تین سالوں میں صوبے کو کھنڈربنادیا گیا ہے، جھوٹے بہانوں کوالیکشن شیڈول پراثراندازنہیں ہونا چاہیے۔ یہ الیکشن سے فراریا کچھ اورچاہتے ہیں۔

    اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے کہا کہ جمشید اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کوآج منہ کی کھانا پڑی،ان کے امیدوارکوحلقے کی حدود تک کا نہیں پتا تھا، انہوں نے اپنی اے ٹی ایم کواکھاڑے میں اتارا تھا، ان کی نالائقی کا جواب آج آراو نے دیدیا ہے۔

  • ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی

    ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی

    دبئی :ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق آج شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے جا رہے سپر12 راؤنڈ کے گروپ 1 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پاتھُم نسانکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے۔پریرا 20 کے مجموعی اسکور پر 7 رنز بنا کر نوکیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    چارتھ اسالانکا نے نسانکا کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 61 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر اسالانکا 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔اگلے ہی اوور میں بھنوکا راجا پکسے نے بھی پویلین کی راہ لے لی، وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    اسکور ابھی 77 تک ہی پہنچا تھا کہ راجاپکسے کی طرح آوشکا فرنینڈو بھی عالمی نمبر ایک باؤلر تبریز شمسی کو انہی کی گیند پر کیچ دے کر چلتے بنے جبکہ وننندو ہسارنگا ڈی سلوا آؤٹ ہوئے تو سری لنکا کی ٹیم 91 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہوچکی تھی۔

    پتھم نسانکا نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 110 کے مجموعے پر کپتان داسن شناکا کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے صرف 11 رنز بنائے۔

    اس موقع پر نسانکا نے تیزی سے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اور اسکور کو 131 تک پہنچا دیا لیکن 19ویں اوور میں ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ 72 رنز بنانے کے بعد ڈیوین پریٹوریس کو وکٹ دے بیٹھے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈیوین پریٹوریس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوکیا نے دو وکٹیں لیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ٹیم میں واپس آنے والے کوئنٹن ڈی کوک اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا اور 25رنز کی شراکت قائم کی۔

    چمیرا نے 11 رنز بناکر کھیلنے والے ریزا ہینڈرکس کو آؤٹ کرکے جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان پہنچایا، جس کے بعد 26 رنز پر ڈی کوک کو آؤٹ کرکے دوسری کامیابی حاصل کی۔

    کپتان ٹیمبا باووما نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے اور مطلوبہ ہدف آخری اوور کی 5ویں گیند پر حاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 3 اور چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر کہا تھا کہ ’ٹیم گزشتہ چند دنوں کے مقابلے زیادہ پراعتماد ہے اور آج کا میچ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے اور کلاسین کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

    سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ’ہم اس وکٹ پر دو میچ کھیل چکے ہیں جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے‘۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مرکرم، راسی وین ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، اینرچ نوکیا اور تبریز شمسی

    سری لنکا: داسن شناکا (کپتان)، پاتھُم نسانکا، کوشل پریرا، چارتھ اسالانکا، آوشکا فرنینڈو، بھنوکا راجا پکسے، چمیکا کورونارتنے، ونندو ہسارنگا، دشمانتھا چمیرا، مہیش تھکشانا اور لہیرو کمارا

  • خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں:بابراعظم کے والد محترم کی قوم کونصیحت

    خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں:بابراعظم کے والد محترم کی قوم کونصیحت

    لاہور:خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں:بابراعظم کے والد محترم کی قوم کونصیحت ،اطلاعات کے مطابق بابراعظم کے والدمحترم نے فقط ایک منظراس لیے شیر کیا ہے تاکہ میں بدگمانی سے بچ سکیں ،

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے روز بابراعظم کی والدہ ونٹیلیڑرپر تھیں اُن کا آپریشن ہوا تھا۔

    ویڈیو اینڈ فوٹو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر اعظم صدیقی نے اپنی اہلیہ اور بیٹوں کے تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی قومی کو ایک سچ بتانا چاہتا ہوں۔ ہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا جس دن بھارت کے خلاف پاکستان میچ کھیل رہا تھا اسی دن بابراعظم کی والدہ آپریشن کے بعد ونٹیلیٹر پر تھیں۔اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بابر تینوں میچ پریشانی میں کھیلا، میرا یہاں آنا بنتا نہیں تھا مگر بابر کی حوصلہ افزائی کے لیے میں دبئی آ گیا۔

    اعظم صدیقی نے کہا کہ میری یہ بات شیئر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ خدارا اپنے قومی ھیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نا بنایا کریں۔

  • بھارت میں مذہبی آزادی شدید خطرات کی زد میں:معاملات مزید بگڑسکتے ہیں:خصوصی رپورٹ جاری

    بھارت میں مذہبی آزادی شدید خطرات کی زد میں:معاملات مزید بگڑسکتے ہیں:خصوصی رپورٹ جاری

    نئی دہلی :بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال نے سنگین رخ اختیار کرلیا ہے کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مذہبی اقلیتوں کو پیٹ پیٹ کو قتل کرنے سمیت انہیں بڑے پیمانے پر ہراساں کرنے اورتشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بہیمانہ عمل کی سرپرستی کر رہی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت دوسرے مذاہب پر ہندو مذہب کےغلبہ کی تبلیغ کر رہی ہے اور ہندو جتھوں کی طرف سے مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کے خلاف حملے بھارت میں روز کا معمول بن چکے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کا اصل چہرہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں پوری طرح سے بے نقاب ہو چکا ہے جہاں مسلمانوں کی شناخت چھینی جا رہی ہے۔مودی آر ایس ایس کی ہندوتوا پالیسی کے مطابق بھارت کی تشکیل کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت ہندو قوم پرستانہ پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے جس کے نتیجے میں مذہبی آزادی کی منظم اور سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں مودی حکومت کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی مذہبی آزادی کے حالات 2021 میں منفی رفتار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    امریکی کمیشن نے گزشتہ برس نئی دہلی میں فسادات کے دوران مسلمانوں کے خلاف تشدد میں پولیس کی ملی بھگت کو اجاگر کیا ہے اور بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے خاص تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندو جنہیں بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے گزشتہ ایک ہفتے سے ریاست تری پورہ کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات، مکانات اور دکانوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ ہندو ہجوم نے اس عرصے میں کم از کم 16 مساجد، مسلمانوں کے درجنوں مکانات اور دکانوں کو توڑ پھوڑ کی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو ہندو فاشزم سے بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندووں کا اصل ہدف مسلمان ہیں۔ گائے کا گوشت کھانے اور اسے ذبح کرنے پر بھارت بھر میں اکثر مسلمانوں کو مارا پیٹا جاتا ہے۔

    آر ایس ایس کے مسلح اور منظم انتہا پسندوں کی طرف سے اقلیتوں کی مارپٹائی اور زدوکوب کرنے کی رپورٹیں معمول بن چکی ہیں۔ ہندو جتھوں سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ بھارت میں دیگر اقلیتوں کو بھی خطرہ ہے۔

  • جو بھی قوم کے ساتھ دھوکہ کرے گا وہ جیل جائے گا:ایف آئی اے کا پٹرولیم مافیازکے خلاف آپریشن تیز

    جو بھی قوم کے ساتھ دھوکہ کرے گا وہ جیل جائے گا:ایف آئی اے کا پٹرولیم مافیازکے خلاف آپریشن تیز

    اسلام آباد :جو بھی قوم کے ساتھ دھوکہ کرے گا وہ جیل جائے گا:ایف آئی اے کا پٹرولیم مافیازکے خلاف آپریشن تیز,اطلاعات کے مطابق پٹرولیم مافیا -آئل مارکیٹنگ کمپنیز، اوگرا ، منسٹری آف انرجی و پٹرولیم ڈویژن و دیگران کے خلاف ایف آئی اے کا گھیرا تنگ ہوگیا ہے اوراس وقت بڑے اپریشن کی تیاریاں ہیں

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہورمیں وفاقی حکومت کے احکامات پرجون 2020میں پیٹرولیم بحران پر درج ہونے والی انکوائریزکے بعد فوسل انرجی اور عاسکر آئل (پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز) پر مقدمات درج کیے جاچکے ہیں‌

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ایف آئی اےلاہورنےCEOفوسل انرجی ندیم بٹ ،اوگرا کےممبر گیس عامر نسیم ، ممبر آئل عبداللہ ملک اور منسٹری آف انرجی و پٹرولیم کے ڈی جی آئل شفیع اللہ آفرید ی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئل عمران ابڑوکو گرفتار کرلیا۔

    ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا کے افسران نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے۔ منسٹری آف انرجی و پٹرولیم ڈویژن کے افسران نے ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا۔

    ذرائع پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کی اشیر آباد سے منظور شدہ پیٹرول پمپس سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کا ملک بھر میں جال بچھا دیا۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف باہمی ملی بھگت سے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس، ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیر قانونی پیٹرولیم امپورٹس کی خریدوفروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانےاور اس سے کمائے جانے والے اربوں روپے کے ناجائز دھن کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔