Baaghi TV

Author: +9251

  • این اے 133 ضمنی الیکشن، جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد:فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

    این اے 133 ضمنی الیکشن، جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد:فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

    لاہور:این اے 133 ضمنی الیکشن، جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد:فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس کے بعد الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جمشید اقبال چیمہ کو امیدوار بنایا گیا تھا، شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ ن کی امیدوار تھیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلم گل کو میدان میں اُتارا تھا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے تجویز کنندہ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے۔

     

     

    مسلم لیگ ن کے نصیر بھٹہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ محمد بلال این اے 130 کا رہائشی ہے جبکہ الیکشن این اے 133 میں ہو رہا ہے۔ تائید کنندہ، تجویز کنندہ عدالت عظمی، عدالت عالیہ، الیکشن کمشن کی ججمنٹس موجود ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے نصیر بھٹہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے۔ الیکشن رولز کے تحت جمشید اقبال چیمہ الیکشن لڑنے کےلیے نااہل ہیں۔ جمیشد اقبال چیمہ کے کاغزات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

    این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزد مسترد کر دیئے۔

    ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں ہے۔

    ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمشید چیمہ نےالیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اورامید کی جارہی ہے کہ ریویو میں جمشید چیمہ کو الیکیشن لڑنے کا ریلیف مل جائے گا

  • قوم پہلے ہی مہنگائی میں تباہ حال ہوگئی:پھرپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ:اب ایسا نہیں‌ چلے گا:عمران خان

    قوم پہلے ہی مہنگائی میں تباہ حال ہوگئی:پھرپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ:اب ایسا نہیں‌ چلے گا:عمران خان

    اسلام آباد:قوم پہلے ہی مہنگائی میں تباہ حال ہوگئی:پھر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے بند:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دیں۔

    اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11 روپے 53 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

    وزیرِ اعظم نے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے، اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کر رہی ہے۔

  • ان کا نام نارووال کی تاریخ میں زندہ رہے گا

    ان کا نام نارووال کی تاریخ میں زندہ رہے گا

    نارووال(نمائندہ باغی ٹی وی)سابق وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایم حفیظ الله دور حاضر کے امین اور قیمتی ورثہ تھے ان کا نام نارووال کی تاریخ میں زندہ رہے گا انکی کی صحافت اعلی اصولوں پر اور ان کی سیاست دیانتداری اور خدمت پر تھی۔ایم حفیظ الله ایک ایسا درخت تھا جس سے چھاؤں میسر آتی تھی۔ایم حفیظ الله نہایت شفیق اور محبت کرنے والے عظیم انسان تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابائے صحافت ایم حفیظ اللہ کے جنازہ کے موقع پر جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم حفیظ الله میرے سیاسی استاد اور نارووال کے گیٹ وے تھے۔ایم حفیظ الله کو تحریک پاکستان کا ایک ایک نقطہ ان کے دل پر پیوست تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے ایم حفیظ اللہ کا جسد خاکی جدا نہیں ہوا بلکہ میرے جسم اور روح کا حصہ مجھ سے جدا ہوا ہے انکی یادیں اور انکا کردار انکی خدمات ہمیشہ زندہ رہے گا۔
    احسن اقبال نے کہا کہ ایم حفیظ الله ایک پکے اور سچے پاکستانی اور مخلص مسلم لیگی تھے میری خواہش تھی کہ انہیں مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کیا جاتا کیونکہ ان کے خون میں مسلم لیگ اور پاکستان رچی بسی تھی اہل خانہ کو چاہئے ان کی روایات اور مشن جو انہوں نے چھوڑا اس کو آگے لیکر چلیں۔انہوں نے کہا کہ میں اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور الله سے دعا کرتا ہوں کہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔اس موقع پر علامہ محمد یعقوب رضوی۔سماجی رہنما رانا محمد اسلم۔ڈاکٹر طارق اپل۔ریٹائرڈ کرنل جاوید کاہلوں۔شیخ ثائر علی۔نور الہی تتلہ۔امانت علی بٹ۔عابد محمود بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ایم حفیظ الله کی سیاسی سماجی مذہبی اور صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

  • اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں:اپنے ہی ساتھیوں کوہٹا کربزنجووزیراعلیٰ اوراب جمالی اسپیکرمنتخب ہوگئے

    اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں:اپنے ہی ساتھیوں کوہٹا کربزنجووزیراعلیٰ اوراب جمالی اسپیکرمنتخب ہوگئے

    کوئٹہ:اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں:اپنے ہی ساتھیوں کوہٹا کربزنجووزیراعلیٰ اوراب جمالی اسپیکرمنتخب ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب، میر جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہو گئے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائمقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر اسمبلی کا اعلان کرینگے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے اسپیکر شپ سے مستعفی ہونے کے بعد نئے اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ آج ہو رہا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی کے 5 کاغذات نامزدگی میں جمع کرائے گئے، تاہم مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

    سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہوگئے، اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 بجے ہونیوالے اسمبلی اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی، تاہم قائمقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر کے نام کا اعلان کرینگے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بی اے پی کے جام کمال خان وزیراعلیٰ بلوچستان تھے جن کوہٹانے کےلیے اپنے ہی ساتھیوں نے بے وفائی کی اورتمام ترتعلقات اوروابستگیوں کے باوجود ان کوزبردستی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے بڑی بڑی سازشیں رچائی گئیں اورپھرایک ایسا وقت بھی آیا کہ وہ مقولہ درست ثابت ہوگیا کہ اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں،

    عبدالقدوس بزنجو جام کمال کو ان کے عہدے سے زبردستی ہٹا کراب وزیراعلیٰ بن گئے ہیں اور جان محمد جمالی اسپیکرکے منصب پربیٹھ گئےہیں ، اب یہ اتحاد کب تک چلتا ہے اس کا اگلے چند ہفتوں میں بتہ چل جائے گا

  • بھارت سُن لے:کشمیری طلبا کے خلاف مقدمات کا اندراج مضحکہ خیز ہے:نیشنل کانفرنس

    بھارت سُن لے:کشمیری طلبا کے خلاف مقدمات کا اندراج مضحکہ خیز ہے:نیشنل کانفرنس

    سرینگر:بھارت سُن لے:کشمیری طلبا کے خلاف مقدمات کا اندراج مضحکہ خیز ہے:اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد کشمیری طلباءکے خلاف غداری کے الزامات کے تحت مقدمات کے اندراج پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جموں و کشمیر اور آگرہ میں کشمیری طلباءکے خلاف غداری کے الزامات کے تحت مقدمات کے اندراج کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قانون کا سراسر غلط استعمال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباءایک ہمسائیہ ملک کی فتح پر محض جشن منا رہے ہیں اور اس حوالے سے وائرل ویڈیوز میں تشدد کا کوئی پہلو دکھائی نہیں دیتا۔ ترجمان نے کیا اس سارے معاملے کو سیاسی میدان میں گھسیٹنا عجیب ہے۔

  • جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں کشمیر کے موضوع پرویبنار بھارتی سرکارنےزبردستی منسوخ کروادیا

    جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں کشمیر کے موضوع پرویبنار بھارتی سرکارنےزبردستی منسوخ کروادیا

    نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں کشمیر کے موضوع پرویبنار بھارتی سرکارنےزبردستی منسوخ کروادیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دلی کی معروف جواہر لال نہرو یونیورسٹی( جے این یو ) میں ہونے والا کشمیر کے متعلق ویبینار زبردستی منسوخ کروادیاگیا۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ویبنار سنٹر فار ویمن اسٹڈیز کی طرف سے منعقد کیا جا رہا تھا جس پر کیمپس میں احتجاج شروع ہوگیا۔ احتجاج کے فوراً بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سینٹر فار ویمن اسٹڈیز کے زیر اہتمام پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کی ایک خبر میں کہا گیا کہ جے این یو کے وائس چانسلر پروفیسر ایم جگدیش کمار نے کہا کہ سنٹر فار ویمن اسٹڈیز کی جانب سے رات ساڑھے آٹھ بجے ‘جینڈر ریزسٹنس اینڈ فریش چیلنجز ان پوسٹ 2019 کشمیر’ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا تھا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جیسے ہی اس پروگرام کی اطلاع ملی تو منتظمین کو پروگرام کو فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی کیونکہ یونیورسٹی انتظامیہ سے اسکے انعقاد کی اجازت نہیں لی گئی تھی ۔جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنوں نے پروگرام کے انعقاد کے خلاف احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔

  • مقبوضہ کشمیر: پولیس نے مسلمانوں پر حملو ں کے حلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر لیا

    مقبوضہ کشمیر: پولیس نے مسلمانوں پر حملو ں کے حلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر لیا

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر: پولیس نے مسلمانوں پر حملو ں کے حلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر لیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی پولیس نے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے ریاست تریپورہ میں مساجداور مسلمانوں کی املاک پر حملوں کے خلاف تریپورہ بھون کے قریب سراپا احتجاج کئی تنظیموں کے کارکنوں کو گرفتار کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے مساجد اور مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں کی حفاظت میں ناکامی پر تریپورہ کے وزیر اعلیٰBiplab Deb، تریپورہ پولیس اور ریاست کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف نعرے لگانے والے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

    احتجاج کی کال کئی سول سوسائٹی گروپوں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن، فراترنٹی موومنٹ، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ نے دی تھی۔ احتجاج شروع ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری حرکت میں آگئی اور احتجاج کرنے والوںکو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

    قبل ازیں فریٹرنٹی موومنٹ کے سکریٹری Wasim Arizوسیم آریز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ میں تشدد فروری 2020 کے دہلی فسادات جیساہے جنہیں ریاستی سرپرستی حاصل تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں اور عبادت گاہوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارتی مسلمان مزید تشدد برداشت نہیں کر سکتے، ہم اپنی آواز بلند کریں گے۔

    تریپورہ میں گزشتہ ہفتے سے ہندو تو ا کے جتھو ں کی طرف سے مساجد اور مسلمانوں کے گھروں ، دکانوں اور دیگر املاک پر حملے کیے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تری پورہ میں مختلف مقامات پر کم از کم 16 مساجد، درجنوں گھروں اور مسلمانوں کی دکانوں پر حملے کیے گئے ہیں ۔ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے بعد پانی ساگر علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

  • پاکستان کی عوام سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کو ریجیکٹ کر چکی ہے : شیری رحمان

    پاکستان کی عوام سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کو ریجیکٹ کر چکی ہے : شیری رحمان

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مہنگائی کے خلاف ہونے والے کراچی ریگل چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی عوام سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کو ریجیکٹ کر چکی ہے۔
    مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام اب سڑکوں پر نکل آئی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے تین سال لوگوں نے جس مشکل اور پریشانی میں گزارے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔اب عوام تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہو کر عمران خان کی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہو چکے ہیں اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے غریب لوگ وفاقی سرکار کی نااہلی مہنگائی بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والا وزیراعظم اب اپنے گھر چلا جائے کیونکہ وہ اب عوام کی برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ جو لوگ لوگ سہانے خواب دکھا کر اقتدار میں آئے ہیں ہیں انہوں نے تین سال کے عرصے میں عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے 50 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے ہے لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے وہ ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں جب کہ عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔اگر یہ ہے نیا پاکستان ان تو ہمیں ایسا پاکستان نہیں چاہیے ہمیں قائداعظم، قائدعوام اور شہید محترمہ بینظر بھٹو کا پرانا پاکستان چاہیے ہے جس میں عوام خوشحال رہے سکیں۔
    اس موقع پر سینیٹر شہادت اعوان، جاویدناگوری، خلیل ہوت، کرم اللہ وقاصی شکیل چوہدری اور ایم پی اے شازیہ کریم نے بھی خطاب کیا مظاہرے میں ڈسٹرکٹ ساو تھ کے عہدیداران کارکنان اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی .

  • ہم غریبوں کے ،غریب ہمارے ،غریبوں کی مشکلات ختم کرتے ہیں، آصف علی زرداری

    ہم غریبوں کے ،غریب ہمارے ،غریبوں کی مشکلات ختم کرتے ہیں، آصف علی زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم غریبوں کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ملک گیر احتجاج پر جیالوں کو شاباش دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کر سکتی ہے تو مہنگائی پر بھی قابو پا سکتی ہے ، ہمارے دور میں دو خطرناک سیلاب آئے، انسانی خوراک میں کمی ہوئی نہ مہنگائی ہوئی۔
    انہوں نے کہاکہ ہم غریبوں کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں، اس لیے غریبوں کی مشکلات ختم کرتے ہیں، اب ملک کا ہر شہری مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے، ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے، ہماری ترجیح عوام کی خدمت ہوتی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پھر آئیں گے، برطرف ملازمین کو بحال کریں گے اور روزگار کے وسائل پیدا کریں گے، بلاول بھٹو میدان میں آ چکے ہیں، فتح عوام کی ہوگی، پیپلزپارٹی مہنگائی بھی ختم کرے گی اور عوام میں خوشحالی بھی لائے گی۔

  • عمران نیازی کی سونامی سرکار نے ملک کی معیشت کو برباد اور عوام کو زندہ درگور کر دیا : شہلا رضا

    عمران نیازی کی سونامی سرکار نے ملک کی معیشت کو برباد اور عوام کو زندہ درگور کر دیا : شہلا رضا

    صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سونامی سرکار نے ملک کی معیشت کو برباد اور عوام کو زندہ درگور کر دیا ہی,جو تبدیلی کا نعرہ لگا کر آئے تھے انہوں نے ملک کے ہر شعبے میں تباہی مچا دی ہی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر ملک میں بڑھتی مہنگائ, بیروزگاری کے خلاف لیاقت آباد 10 نمبر پر منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
    اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر ظفر صدیقی و دیگر رہنمائ بھی موجود تھی. انہوں نے کہا کہ آج بجلی کی قیمتوں میں 57 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ اب دو روپے سے زائد مزید اضافہ کیا جا رہا ہی. انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے ساتھ انتہائ ظلم ہے کہ بجلی ملتی نہیں اور زائد پیسے وصول کرلیے جاتے ہیں, پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہی, روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ پر نئے نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں اور عوام سے انکی خوشیاں, انکے گھر, دو وقت کی روٹی تک چھین لی گئی ہی.
    انہوں نے کہا کہ آج ہر شخص کی زبان پر گو نیازی گو نیازی کا نعرہ ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں. انہوں نے کہا کہ عوام چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ساتھ دیں,عوام کی طاقت سے ہم اس نام نہاد تبدیلی سرکار سے عوام کے حقوق چھین کر رہیں گی. احتجاجی مظاہرے سے ظفر صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔