ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اس شہر کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جس کو جو کام کرنا چاہئے وہ نہیں کر رہا بلکہ دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے،ہمیں دوسروں کو الزام دینے کے بجائے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے، یہ شہر ماضی میں تنزلی کا شکار ہوا ہم سے اس کی دیکھ بھال میں کوتاہی ہوئی،جب تک غلطی کا اعتراف نہ ہو بہتری نہیں آسکتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بشیر سدوزئی کی کتاب ’’بلدیہ کراچی‘‘ کی تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، سیکریٹری کلچر سندھ رحیم سومرو، پرنسپل سیکریٹری گورنر سندھ ڈاکٹر سیف الرحمن، رو ٴف اختر فاروقی، پروفیسر توصیف احمد خان، میر حسین علی، احمد چنائے،کتاب کے پبلشرفرید حسین اور دیگر بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا یہ میرا شہر ہے، میں نے یہیں تعلیم حاصل کی، سندھ حکومت کے ساتھ اب میں کے ایم سی کا بھی ترجمان ہوں، شہر کے ساتھ ساتھ کے ایم سی ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کام کر رہے ہیں،ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے مسائل حل کرنے ہیں اورسندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت یہ کام کر کے دکھائے گی، انہوں نے کہاکہ فادر آف سٹی کی حیثیت سے شہر کی ترجمانی نہ کرسکوں تو مجھے اس عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، ہمیں خوف کی فضا سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے اور اپنے شہر کے حقوق کے لئے بولنا ہے، عدالت میں یہ بتانے کی کوشش کی کہ کے ایم سی کام کررہی ہے، کے ایم سی کے اثاثے ویب سائٹ پر ڈال دیئے ہیں لوگوں کو معلومات ہوں گی تو پتہ چلے گا کیا کس کے پاس ہے،بہتری لانے کی کوشش کی تو لوگ عدالت چلے گئے، ہم سب بے حس ہوچکے ہیں، کے ایم سی اس بے حسی کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ پچھلے تین ماہ میں کے ایم سی کے ملازمین کو ایک سمت نظر آئی ہے، کے ایم سی ملازمین میں کام کرنے کی صلاحیت ہے صرف رہنمائی کی ضرورت ہے، مجھے کے ایم سی میں افسران کی ٹرانسفر، پوسٹنگ سے دلچسپی نہیں جو کام کرے گا اسے سپورٹ کروں گا،تبدیلی تیس دن یا تین ماہ میں نہیں آتی اس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،ماضی میں جو ہوا،سو ہواآج ہمیں شہر کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں ہمیشہ حق اور سچ بات کرنی ہے، تفریق کی سیاست ختم کرکے اتفاق کی سیاست بحال کریں، مل کرکام کریں گے تو اس شہر میں بہتری آئے گی، درستگی کا عمل ہمارے اپنے اندر سے شروع ہونا چاہیئے، بشیر سدوزئی کو محنت اور جانفشانی سے کراچی کے متعلق کتاب لکھنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی احمد شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کا ہر فرد مرتضی وہاب کو اپنے گھر کا فرد تصور کرتا ہے، امید ہے کہ مرتضی وہاب کراچی کیلئے بہت کام کریں گے، شہر میں بنیادی تبدیلی کیلئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے پاس بھرپور وسائل ہونا چاہئیں .
Author: +9251
-

پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو تباہ حال ملک کو دوبارہ تعمیر کرسکتی ہے
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو تباہ حال ملک کو دوبارہ تعمیر کرسکتی ہے، ہم غریبوں کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں، مہنگائی پر قابو پائیں گے، ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے۔ انہوں نے ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنے پر جیالوں کو شاباش دی اور کہا کہ پیپلزپارٹی جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کرسکتی ہے تو پیپلزپارٹی میں مہنگائی پر بھی قابو پانے کی بھی صلاحیت ہے۔
مارے دور حکومت میں دو خطرناک سیلاب آئے لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت نے مہنگائی ہونے دی اور نہ ہی انسانی خوراک میں کمی ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریبوں کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں، ملک کا ہر شہری مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے،ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے بلکہ صرف عوامی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو میدان میں آ چکے ہیں، فتح عوام کی ہوگی، پیپلزپارٹی پھر حکومت میں آئے گی، حکومت میں آکر برطرف ملازمین کو بحال کریں گے اور روزگار کے وسائل پیدا کریں گے۔مزید برآں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلاول بھٹو زر داری کی ہدایت پر ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے وزیر توانائی کہتے ہیں پاکستان سستا ملک ہے،وزیر اپنی جیب سے پٹرول، بجلی، گیس سمیت کوئی چیز خود نہیں لیتے ،غریب عوام کا مذاق بنایا جا رہا ہے ،38 ماہ میں پاکستان میں لوگوں کی حالت ابتر ہوگی ،غریب طبقہ دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا ،عوام اور اپوزیشن کو سڑکوں پر آکر عمران خان کی حکومت ختم کرنا ہوگی ،وزیر خزانہ نے مزید مہنگائی ہونے کا کہہ دیا ہے ،ان حکمرانوں کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے ۔
-

فیس بک کا نام تبدیل ہونے پر اسرائیل میں کیوں ہلچل مچ گئی؟
واشنگٹن :فیس بک کا نام تبدیل ہونے پر اسرائیل میں کیوں ہلچل مچ گئی؟ ،اطلاعات کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے گزشتہ روز سالانہ کنیکٹ کانفرنس میں فیس بک کا نام تبدیل کیا اور بتایا کہ اب فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی کا نام میٹا ’META‘ رکھ دیا گیا ہے۔
کمپنی کا نام ’META‘ کیا تبدیل ہوا اسرائیل میں ہلچل مچ گئی ۔
صارفین کاکہنا ہے کہ میٹا ’META‘ اسرائیل میں بولے جانے والی عبرانی زبان (Hebrew)کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے موت۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے فیس بک ڈیڈ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ شکریہ (Hebrew) زبان بولنے والے افراد کو ہنسنے کا ایک اچھا موقع مل گیا ہے۔
زکربرگ نے میٹاورس کو ایک ’ورچوئل کائنات‘ قرار دیا ہے جسے آپ صرف اسکرین پر دیکھنے کے بجائے اس کے اندر جا سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ لامتناہی، باہم جڑی ہوئی ورچوئل کمیونٹیز کی دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ، آگمینٹڈ ریئلٹی گلاسز، اسمارٹ فون ایپس یا دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں، کام کرسکتے ہیں اور کھیل سکتے ہیں۔
ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی پیروی کرنے والی ایک تجزیہ کار وکٹوریہ پیٹروک کے مطابق اس میں آن لائن زندگی کے دیگر پہلوؤں جیسے شاپنگ اور سوشل میڈیا کو بھی شامل کیا جائے گا۔
-

آصف علی کے چھکوں نے دیکھنے والوں کو خوش کردیا:چھکوں کی ویڈیو وائرل
دبئی :آصف علی کے چھکوں نے دیکھنے والوں کو خوش کردیا:چھکوں کی ویڈیو وائرل ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے 4 چھکے لگاکر افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کو کامیابی دلائی۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شسکت دے کر سیمی فائنل تک رسائی تقریباً ممکن کرلی ہے۔آصف علی کے 4 چھکوں کی گونج سوشل میڈیا پر ہر جگہ موجود ہے۔ صارفین ان کے چھکوں کی ویڈیو خوب شیئر کررہے ہیں۔
آئیے ایک بار پھر آصف علی کے ان چار چھکوں کو دیکھتے ہیں۔
ادھرآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا ہے۔
اس سے قبل دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی تھیآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کاہدفدیا۔
-

گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں:پاکستان سے شکست کے بعد اہم طالبان رہنما کا اپنی ٹیم کوخراج تحسین
کابل :گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں:پاکستان سے شکست کے بعد اہم طالبان رہنما کا اپنی ٹیم کوخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان سے شکست کے بعد اہم طالبان رہنما کا شاعرانہ ردعمل سامنے آیا ہے جس نے ہرایک کو بہت متاثرکیا ہے
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔
گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے#افغانستان
— Anas Haqqani(انس حقاني) (@AnasHaqqani313) October 29, 2021
پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کیا۔
پاکستان کی جیت کے بعد طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے شاعرانہ انداز ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے افغانستان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھاکہ ’گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں، وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے‘۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سے شکست پر افغان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
-

افغانستان کی ٹیم بہت اچھا کھیلی:اصف علی نے تو چھکے ہی چھڑا دیئے :صوفیہ مرزا
لاہور:افغانستان کی ٹیم بہت اچھا کھیلی:اصف علی نے تو چھکے ہی چھڑا دیئے :صوفیہ مرزا نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دینے سے پہلے افغانستان کی ٹیم کی کارکردگی کوخوب سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آج توافغانستان کی ٹیم انتہائی اچھا کھیل پیش کیا
صوفیہ مرزا نے اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جس طرح افغانستان کی ٹیم کھیل رہی تھی آخر میں یہ احساس ہونے لگا تھا کہ پاکستان یہ میچ ہارجائے گا لیکن محمد آصف نے تو چھکے مار مارکرچھکے ہی چھڑا دیئے
https://www.youtube.com/shorts/2VKJlW1W1eM
صوفیہ مرزا نے پاکستانی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ بہرکیف پاکستانی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرکے سیمی فائنل کےلیے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے ،
یاد رہےکہ آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا۔
-

ٹی 20ورلڈکپ:پاکستان کوجیت اورافغانستان کوزبردست کھیل مبارک:وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد
لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ :پاکستان کو جیت اورافغانستان کو زبردست کھیل مبارک ہو:وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد ,اطلاعات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل کی طرف گامزن ہے تو دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد ملنے کا تانتا بندھ گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کی کامیابی پر مبارک ہو ٹیم پاکستان لکھا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پر بیان پر لکھا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم بھی زبردست میچ کھیلی، میں نے کبھی کسی کرکٹ ملک کو بین الاقوامی کرکٹ میں اتنی تیزی سے ترقی کرتے اور اتنی مسابقتی بنتے نہیں دیکھا۔ اس مسابقتی جذبے اور ٹیلنٹ کے ساتھ افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹر پر لکھا کہ پھر سے مزا آ گیا، گرین شرٹس کی شاندار جیت نے اسے ایک بار پھر ایک عادت بنالیا، میں افغانستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہمدردی کرتا ہوں۔ آپ کے پاس عالمی معیار کے زبردست سپنرز موجود ہیں۔ آپ کے سامنے ایک بڑا مستقبل ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آصف علی نے زبردست اور دلکش اننگز کھیلی ۔ ٹیم پاکستان کی ایک اور شاندار فتح پر آپ کا شکریہ۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پر لکھا کہ انشاللہ پاکستان تمام میچ جیتے گا! آصف علی آپ نے دل خوش کر دیا۔ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ افغانستان ٹیم نے بھی اچھا میچ کھیلا ہے۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے لکھا کہ پاکستان کی افغانستان سے ٹی 20 ورلڈکپ میں ایک سنسنی خیز مقابلہ میں جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، آصف علی کے چھکوں نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ویل پلیڈ افغانستان، ویل ڈن پاکستان!
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹر پر آصف علی کو چیتا لکھا اور کہا کہ قومی ٹیم نے ایک اور میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی، افغانستان کی ٹیم اچھا کھیلی۔
-

بابراعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کروالیا
دبئی :بابراعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کروالیا،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں انجام دیا۔واضح رہے کہ پاکستانی کپتان نے 26 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ ا ہے۔
ویرات کوہلی نے بطور کپتان ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز30 اننگز میں مکمل کیے تھے۔اس کے علاوہ بابر ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک ہزار رنز بنانے والے نویں کپتان ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔
دوسری طرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے کپتان محمد نبی اور گل بدین نے 35،35 رنز بنائے،نجیب اللہ زردان 22،کریم جنت 15،رحمان اللہ گرباز اور اصغر افغان 10،10 جبکہ محمد شہزاد نے 8 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2 ،شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خا ن نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محتاظ بیٹنگ کی گئی، کپتان بابر اعظم نے 51 رنز کی اننگ کھیلی،فخر زمان 30 ،شعیب ملک 19،محمد رضوان 8 جبکہ آصف علی نے برق رفتار 25 رنز کی اننگ کھیلتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمان ،محمد نبی اور نوید الحق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس فتح کے بعد پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
-

ناظم آباد میں دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی لسٹ جاری کر دی گئی
ناظم آباد سی این جی پمپ دھماکے سے 4 شخص ہلاک 5 زخمی جس میں ایک عورت ہے
نام۔نامعلوم ولد نامعلوم
عمر تقریباً 30 سال ہلاک
نام۔نامعلوم ولد نامعلوم
عمر تقریباً 35 ہلاک
نام۔نامعلوم ولد نامعلوم
عمر تقریباً 65سال ہلاک
نام۔نامعلوم ولد نامعلوم
عمر تقریباً 30 سال ہلاک
نام۔سہیل ولد محمد اسحاق
عمر تقریباً 28 سال زخمی
نام۔عبدالوحید ولد ممتاز علی
عمر تقریباً 21 سال زخمی
نام۔عالیہ زوجہ ہمایوں خان
عمر۔تقریبا 45 سال زخمی
نام۔عابد ولد نامعلوم
عمر تقریباً 28 سال زخمی
نام۔نامعلوم ولد نامعلوم
عمر تقریباً 25 سال زخمی
ایریا۔نورتھ ناظم آباد بلاک اے نزد بورڈ آ فس بائی پمپ
تھانہ۔نارتھ ناظم آباد -

ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب پٹرول پمپ پر دھماکا
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب پیٹرول پمپ پر دھماکا ہوا ۔ دھما کے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پمپ کے مالک کا کہنا ہے کہ کسی نے پمپ پر جلی ہوئی سگریٹ پھینکی ۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔
ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق دھماکہ پمپ کے الیکٹرک روم میں ہوا ۔ الیکٹرک روم میں گیس بھری اور اسنے دھماکہ کیا ۔ الیکٹرک روم شیشے سے بند تھا ۔ جو لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے وہ شیشہ لگنے سے ہوئے ۔
