Baaghi TV

Author: +9251

  • این اے 133میں ضمنی الیکشن ملتوی؟محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے درخواست

    این اے 133میں ضمنی الیکشن ملتوی؟محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے درخواست

    لاہور:این اے 133میں ضمنی الیکشن ملتوی؟محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے درخواست ،اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے این اے 133 میں الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کردی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کیا گیا جس میں ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے این اے 133 کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ۔اپنے خط میں محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ انٹیلی جنس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ابھی الیکشن کروانا مشکل ہے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 ضمنتی انتخاب کیلئے امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا گیا۔

    ریٹرننگ افسر نے جمشید اقبال چیمہ ،شائستہ پرویز ملک اور اسلم گل سے وضاحت طلب کرتے ہوئے تینوں امیدواروں سے یکم نومبر کو جواب مانگ لیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں پینا فلیکس اور بل بورڈز مطلوبہ سائز سے بڑا لگانے پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کو ٹکٹ دیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف شائستہ پرویز ملک کو امیدوار کے طور پر سامنے لائے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلم گل کو حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے لئے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔

  • نارتھ ناظم آباد سی این جی اسٹیشن میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق:8 زخمی

    نارتھ ناظم آباد سی این جی اسٹیشن میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق:8 زخمی

    کراچی :نارتھ ناظم آباد سی این جی اسٹیشن میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق:8 زخمی ہیں ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب سی این جی اسٹیشن میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے اور 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ دھماکا سی این جی پمپ کے الیکٹرک روم میں ہوا، ابتدائی طور پر دھماکا تخریب کاری نہیں لگتا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جس کمرے میں دھماکا ہوا اس میں کوئی سلینڈر نصب نہیں، لگتا ہے دھماکا گیس بھرجانے سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

  • عوام کر چوتھی مرتبہ بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاری

    عوام کر چوتھی مرتبہ بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاری

    اسلام آباد: رواں ماہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں پے در پے اضافے کے بعد حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافے کی تیاری کر لی،،وفاقی حکومت نے نیپرا کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست دے دی ہے۔

    حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی ہے اور یہ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر مستقل بوجھ پڑے گا۔

    نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گا، ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت میں جائزہ لیا جائے گا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے۔

    نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

  • عبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ منتخب ہوگئے:گورنربلوچستان نے حلف لیا

    عبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ منتخب ہوگئے:گورنربلوچستان نے حلف لیا

    کوئٹہ:عبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ منتخب ہوگئے:گورنربلوچستان نے حلف لیا ،اطلاعات کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق گورنر ہاؤس بلوچستان میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے گورنر سید ظہور آغا نے حلف لیا۔

    تقریب میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری شریک ہوئے جبکہ حلف برداری کی تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز بھی شریک ہوئے ،تقریب میں عمائدین اور اعلیٰ سول حکام سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

    قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ نے جھاڑو پکڑ کر صفائی مہم کا آغاز کیا، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان بلوچ ،ایم پی اے سردار عبد الرحمان کھیتران،حمل کلمتی نصراللہ زیرے بھی صفائی مہم میں موجود تھے۔

    اس موقع پر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ دکھاوے کے لئے نہیں عملی کام کے لئے آئے ہیں،شہر ہم سب کا ہے ،عوام تعاون کریں،صوبے کے ہر شہر کو صاف ستھرا رکھیں گے ۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ: آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

    ٹی20 ورلڈ کپ: آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

    دبئی :آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا ہے۔
    اس سے قبل دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی تھی

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کاہدفدیا۔
    ۔

    افغانستان کی اننگز:

    افغانستان نےآخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گری،حضرت اللہ ززئی صفر پر عماد وسیم کا شکار بنے۔

    ٹیم کا اسکور 13 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ محمد شہزاد بھی شاہین شاہ کی گیند پر 8 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔افغانستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گر ی ، حارث رؤف نے اصغرافغان کو 10 رنز پر پویلین بھیجا۔

    افغانستان نے جارحانہ انداز تو اپنایا لیکن ساتھ اپنی وکٹیں بھی گنواتیں رہے، حسن علی نے افغانستان کی چوتھی وکٹ 39 رنز پر گرائی ،رحمان اللہ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    افغانستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسہ جاری رہا ، عمادوسیم نے کریم جنت کو 15 رنز پر آؤٹ کیا۔

    اس کے علاوہ نجیب اللہ زادران 22 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔رضوان نے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا محمد رضوان نے نجیب اللہ زادران کاکیچ پکڑ کر ایک سال میں بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی شکار کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

    رضوان کے سال 2021 میں مجموعی وکٹ کیپنگ شکار کی تعداد 39 ہوگئی جبکہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے سال 2016 میں 39 شکار کیے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ 2 میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے اپنے گزشتہ دونوں میچز میں ٹاس جیتا تھا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

    افغانستان: محمد نبی (کپتان) حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد (وکٹ کیپر)، رحمٰن اللہ، اصغر افغان، نجیب اللہ زدران، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق، مجیب الرحمٰن

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی پہلی کامیابی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی پہلی کامیابی

    شارجہ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی پہلی کامیابی ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 142 رنز بنائے، بنگلا دیش 5 وکٹوں پر 139 رنز بناسکا۔

    خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی تھیں، ویسٹ انڈیز کی یہ پہلی فتح ہے جبکہ بنگلا دیش تینوں میچز ہاری ہے

    بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، کپتان محموداللہ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی یہ کاوش بھی بنگلہ دیش کو فتح دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔

    22 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلنے والے نکلوس پوران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    بنگلہ دیش: محمود اللہ (کپتان)، لٹن داس، محمد نعیم، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، عفیف حسین، مہدی حسن، شریف الاسلام، تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن

    ویسٹ انڈیز: کیرن پولارڈ (کپتان)، ایون لوئس، کرس گیل، روسٹن چیز، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، جیسن ہولڈر، عقیل حسین اور ری رامپال

  • افغان حکومت نے پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامورکا تقررکردیا

    افغان حکومت نے پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامورکا تقررکردیا

    اسلام آباد : افغان حکومت نے پاکستان میں افغان سفارتخانے کیلئے نئے ناظم الامورکا تقررکردیا ،اطلاعات کے مطابق خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت نےمحمد شکیب کو پاکستان میں افغان سفارتخانے کا ناظم الامور تعینات کیا ہے۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ کوئٹہ اور پشاور کے افغان قونصل خانوں کیلئے بھی افغان سفارتکار مقرر کیے گئے ہیں۔خبرایجنسی سے گفتگو میں طالبان رہنماکا کہنا تھاکہ پاکستان نے ابھی ہمیں بطور افغان حکومت تسلیم نہیں کیا لیکن افغان سفارتکاروں کا تقرر عوام کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ اورطالبان ترجمان کی طرف سےخبرپرابھی کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا۔

    خیال رہے کہ طالبان نے کابل پر کنٹرول کے بعد نئی عبوری حکومت بنائی ہے تاہم دنیا بھر میں تاحال سفارتکار مقرر نہیں کیے ہیں اور نہ ہی کسی ملک نے باقاعدہ تسلیم کیا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف پاکستان ٹاس ہارکربھی خوش:دنیا دیکھتی رہ گئی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف پاکستان ٹاس ہارکربھی خوش:دنیا دیکھتی رہ گئی

    دبئی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کیخلاف پاکستان ٹاس ہارکربھی خوش:دنیا دیکھتی رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دے دی ہے ۔پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ 2 میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے اپنے گزشتہ دونوں میچوں میں ٹاس جیتا تھا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

     

     

    ماہرین کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈیو فیکٹر کی وجہ سے ٹاس کا ایک اہم کردار ہوتاہے۔

    گروپ 2 کی موجودہ صورتحال:

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

    اس وقت پاکستان گروپ 2 میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے افغانستان اور نمیبیا 2،2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا:وزیراعظم عمران خان

    ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی کو کالعدم تنظیم کے احتجاج سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکا کو کالعدم تنظیم کے بیرونی رابطوں سے متعلق بھی بتایا گیا۔

    کمیٹی کو ملکی داخلی صورتحال اور ٹی ایل پی کے احتجاج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    قومی سلامتی کے اہم اجلاس میں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی گروپ یا عناصر کو امن و عامہ کی صورتحال بگاڑنے اور حکومت پر دباو ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹی ایل پی نےاحتجاج کے دوران جان و مال کو نقصان پہنچایا ، جس کا بہت زیادہ دکھ ہے

    قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ قانون کی عملداری میں خلل ڈالنے کی مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

    کمیٹی نے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور تحمل کو خراج تحسین پیش کیا جن کے 4 اہلکار شہید اور 400 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ کمیٹی نے اعادہ کیا کے تحمل کا مطلب ہر گز کمزوری نا سمجھا جائے۔ پولیس کو جان و مال کے تحفظ کے لیے دفاع کا حق حاصل ہے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست پر امن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے تاہم ٹی ایل پی نے دانستہ طور پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا اور اہلکاروں پر تشدد کیا۔ یہ رویہ قابل قبول نہیں۔ریاست آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہ کر مزاکرات کرے گی اور کسی قسم کے غیر آئینی اور بلا جواز مطالبات تسلیم نہیں کرے گی۔

    وزیر اعظم اور قومی سلامتی کمیٹی ممبران نے امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے تعزیت کی اور کہا کے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کو معاوضہ اور ان کی کفالت یقینی بنائی جائے گی۔

    اس اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت قانون نافظ کرنے والے اہلکاروں کی ہر قسم امداد اور پشت پناہی جاری رکھے گی کیونکہ یہ عوام کا تحفظ کر رہے ہیں۔

    کسی بھی پچھلی حکومت یا وزیر اعظم نے ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر اتنا کام نہیں کیا جتنا اس حکومت نے کیا۔ حکومت نے کامیابی سے ان ایشوز کو اقوام متحدہ، او ائی سی، یوروپین یونین اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کیا

    اس موقع پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد بھی اسلام کے خلاف منفی پراپیگنڈے کو رد کرنا ہے۔

    کمیٹی نے ٹی ایل پی کی طرف سے ناموس رسالت کے غلط اور گمراہ کن استعمال کی شدید مذمت کی جس کی وجہ سے فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے اور ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں۔

    اربوں مسلمان حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس سے محبت کرتے ہیں اور عقیدت رکھتے ہیں تاہم کسی بھی دوسری اسلامی ریاست میں املاک اور عوام کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ ٹی ایل پی کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا منفی تاثر گیا ہے۔

    ٹی ایل پی نے ماضی میں بھی متعدد بار پر تشدد احتجاج کا راستہ اختیار کیا جس سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا اور ریاست کی حکمرانی کو چیلینج کیا گیا۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے متفقہ طور پر اس عزم کو دہرایا کے ریاست کی خودمختاری کو کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرات سے محفوظ رکھا جائے گا۔

    کمیٹی نے فیصلہ کیا کے ٹی ایل پی کے ساتھ صرف آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مذاکرت کئے جائیں گے۔ ٹی ایل پی کو مزید قانون شکنی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور نا ہی کسی قسم کے ناجائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔ ریاست کی حکمرانی کو چیلینج کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریاست کی حکمرانی کو قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائیں جائیں۔

  • بہترین پاک نائیجیریا تعلقات کے پیش نظر دو طرفہ تجارت کو1 بلین ڈالر تک بڑھانے کی ضرورت ہے.محمد بیلو ابیوئے

    بہترین پاک نائیجیریا تعلقات کے پیش نظر دو طرفہ تجارت کو1 بلین ڈالر تک بڑھانے کی ضرورت ہے.محمد بیلو ابیوئے

    فیصل آباد (عثمان صادق) بہترین پاک نائیجیریا سفارتی تعلقات کے پیش نظر دو طرفہ تجارت کو کم از کم 1بلین ڈالر تک بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کو انتہائی متحرک کردار ادا کرنا ہو گا۔ یہ بات پاکستان میں تعینات نائیجیریا کے ہائی کمشنر محمدبیلو ابیوئے نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان انتہائی مضبوط اور مستحکم تعلقات ہیں مگر اس تناسب سے معاشی معاملات کو آگے نہیں بڑھایا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں معاشی تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دیناہو گی اور اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل کی صنعت نے زبردست ترقی کی ہے جبکہ پاکستان سے نائیجیریا کو ٹیکسٹائل اور آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے وفد کے آئندہ ماہ لاگوس میں ہونے والی نمائش میں حصہ لینے کاخیر مقدم کیا اور کہا کہ اس میں شرکت کرنے والوں کو ہر قسم کی سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔ آئی ٹی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں نائیجیریا کے ہائی کمشنر نے کہا کہ آپ اس بارے میں پلان تیار کر کے اُن سے شیئر کریں تاکہ اس سلسلہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات شروع کئے جاسکیں۔ انہوں نے نائیجیریا کے قابل اعتبار اجناس برآمد کرنے والوں کی فہرست مہیا کرنے کا بھی یقین دلایاتاکہ پاکستانی درآمد کنندگان یہ اجناس نائیجریا سے درآمد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور کے علاوہ فیصل آباد میں بھی نائیجیریا کا اعزازی قونصل جنرل مقرر کرنے کی تجاویز آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر اس سلسلہ میں اپنی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ اس سلسلہ میں اپنی حکومت کے سامنے یہ تجویز پیش کر سکیں۔ انہوں نے فوڈ فلیور نائیجیریا برآمد کرنے کے بارے میں بھی متعلقہ افراد سے رابطوں کا یقین دلایا۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر عمران محمود شیخ نے نائیجیریا کے ہائی کمشنر محمدبیلو ابیوئے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصل آباد او رفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا تعارف کرایا اور بتایا کہ اگرچہ ٹیکسٹائل اس شہر کی شناخت ہے مگر یہاں کیمیکلز، فارما سوٹیکل، بیوریج، سوپ اور خوردنی تیل سمیت دیگر کئی شعبے بھی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اور نائیجیریا میں بہترین تعلقات ہیں لیکن اِس کے تناسب سے ہماری دو طرفہ تجارت کا حجم بہت کم ہے۔ انہوں نے کرونا کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی وجہ سے جب عالمی معیشت سکڑ رہی تھی پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی سے نہ صرف صنعتی، تجارتی اور برآمدی سرگرمیاں جاری رہیں بلکہ بے روزگاری کے مسئلہ پر بھی بخوبی قابو پایا گیا۔ نئے عالمی رجحانات کے مطابق افریقہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افریقی ملکوں سے تجارتی تعلقات بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں نائیجیریا کے ذریعے دوسرے افریقی ممالک تک بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ درآمدی اور برآمدی اعداد وشمار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تجارتی توازن نائیجیریا کے حق میں ہے جبکہ فیصل آباد نائیجیریا کی کپڑے کی ضروریات کو بآسانی پورا کر سکتا ہے۔انہوں نے کرونا کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان زوم میٹنگز، تجارتی اطلاعات کے تبادلے، کیٹلاگ کی نمائش، دونوں ملکوں میں تجارتی معاہدے، سنگل کنٹری ایگزی بیشنز اور دونوں ملکوں کے چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں پر بھی زور دیا۔ سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں محمد اظہر چوہدری، انجینئر احمد حسن، انجینئر عاصم منیر، محمد فاضل، خرم، محمد طاہر یعقوب اور دیگر ممبران نے حصہ لیا۔ آخر میں نائب صدر رانا فیاض احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ انجینئر احمد حسن نے سینئر نائب صدر عمران محمود شیخ کے ہمراہ نائیجیریا کے ہائی کمشنر کو فیصل آبا د چیمبر کی خصوصی شیلڈ پیش کی۔