Baaghi TV

Author: +9251

  • مریم نواز کو شادی والے دن سے ہی وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں:پتہ نہیں کب باری آئے گی:کیپٹن (ر) صفدر

    مریم نواز کو شادی والے دن سے ہی وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں:پتہ نہیں کب باری آئے گی:کیپٹن (ر) صفدر

    لاہور:مریم نواز کو شادی والے دن سے ہی وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں:پتہ نہیں کب باری آئے گی:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھاکہ جنید کی شادی دسمبرتک ہوجائےگی۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے دسمبرتک الیکشن کا اعلان ہوجائے اورجنید کی شادی آگے کرنی پڑجائے۔

    ایک سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھاکہ میں تو مریم نواز کو 2018 سے وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں بلکہ جب سے شادی ہوئی ہے میں اس کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں۔کیپٹن (ر) صفدر کے اہلیہ سے متعلق جواب پر زوردار قہقہے بھی لگے۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ جیند صفدر کی شادی کی کہانی بھی بڑی عجیب ہے ، پتہ نہیں ان بڑے لوگوں کی شادیاں بھی ڈبلیکیٹ ہوتی ہیں،پہلے بھی شادی ہوئی اب پھر شادی کی باتیں‌ہورہی ہیں‌

  • پاکستان اورافغانستان کے درمیان فرینڈ لی میچ:جیتے افغانستان ، فتح پاکستان کی ہوگی

    پاکستان اورافغانستان کے درمیان فرینڈ لی میچ:جیتے افغانستان ، فتح پاکستان کی ہوگی

    دبئی :پاکستان اورافغانستان کے درمیان فرینڈ لی میچ:جیتے افغانستان ، فتح پاکستان کی ہوگی ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 12 مرحلے کا اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف آج دبئی میں کھیلے گی۔

    ذرائع کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے افغانستان کو بھی خطرناک حریف تصور کیا جارہا ہے ۔

    پاکستان بھارت کو پہلے میچ میں خوب دھویا، دس بڑے ناموں کی ٹیم کو دس وکٹوں سے مارا، دوسرے میچ میں کیویز کو بھی بآسانی چت کیا، گرین شرٹس کا اگلا شکار اب افغانستان ہے۔

    افغانستان کی ٹیم بھی اس ٹورنامنٹ میں خطرناک حریف کے طور پر سامنے آئی ہے۔وارم اپ میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دی، پھر اسکاٹ لینڈ کو گروپ ٹو کے میچ میں 130 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا۔

    بولنگ میں راشد خان اور مجیب الرحمان اپنی گھومتی گیندوں سے بیٹسمینوں کو پریشان کررہے ہیں تو بیٹنگ میں حضرت اللہ ززائی، محمد شہزاد اور اصغر افغان شامل ہیں۔

    دوسری جانب گرین شرٹس نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے لیے راہ ہموار کرلی ہے، بولرز فارم میں ہیں، بیٹسمینوں کے بلے بھی خوب چل رہے ہیں۔

    کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن افغانستان کی ٹیم کو اب کمزور حریف نہیں کہا جاسکتا، یہ دونوں ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوں تو دلچسپ میچ دیکھنے کو ملتا ہے۔

    ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جس میں پاکستان نے تین وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ آج شام سات بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    دوسری طرف اس وقت پاکستانیوں نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان افغانستان دوبرادرمسلمان ملک ہیں ، پاکستان ہمیشہ سے افغانستان کے لیے درد دل رکھتا ہے اور آج بھی وہی جزبات ہیں ، عوام الناس کا کہنا ہے کہ بے شک افغانستان جیت جائے لیکن فتح پاکستان کی ہوگی

  • وقت ضائع کرنے سے کیسے رکا جائے ،تحریر:ام سلمیٰ

    وقت ضائع کرنے سے کیسے رکا جائے ،تحریر:ام سلمیٰ

    حصہ اول

    وقت ضائع کرنے سے کیسے روکا جائے اور زیادہ نتیجہ خیز بنایا جہ سکے اس تحریر میں ہم آپکو گائیڈ کریں گے.

    اگر کوئی ساتھی آپ کی میز پر آیا ، آپ کا پرس اٹھایا اور آپ سے پوچھے بغیر پوچھے کچھ پیسے آپ کے پرس سے نکال لے تو کیا آپ مشتعل ہو جائیں گے؟ پھر بھی ، اگر کوئی ساتھی آپ کے پاس آیا اور آپ سے پوچھنا شروع کیا کہ آپ کا ویک اینڈ کیسا رہا ، آپ اس کے ساتھ بالکل ٹھیک ہوں گے؟

    یہ مثال یہاں اس لیے دی گئی کسی نے آپ کے پیسے لیے۔ دوسرے میں ، کسی نے آپ کے وقت کا دس منٹ لیا۔ آپ ہمیشہ زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں لیکن آپ کبھی زیادہ وقت نہیں کمائیں گے۔تو اس سے ثابت ہوا کے وقت اہم ہے زیادہ پیسوں سے.

    بہت سے لوگوں کے نزدیک یہ یقین ہے کہ پیسہ ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ کا سب سے بڑا اثاثہ وقت ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے پاس کتنا پیسہ ہے اگر آپ کے پاس اس سے لطف اندوز ہونے کا وقت نہیں ہے۔ جب آپ کا وقت ختم ہو جائے تو آپ کبھی بھی اپنے پیسے اپنے ساتھ نہیں لے سکیں گے۔ وقت ضائع کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اس کی پیمائش کرنے کا ایک اچھا طریقہ یہ دیکھنا ہے کہ آپ ہر دن اپنا وقت کیسے گزار رہے ہیں۔کیا اس وقت کا آپ صحیح استعمال کر رہے ہیں یہ پھر آپ کا وقت ضائع ہو رہا ہے.

    اگر آپ ہر دن بے مقصد گزر رہے ہیں – بالکل آخری لمحے میں جاگتے ہوئے ، کافی پیتے ہوئے ، دروازے سے باہر نکل کر ایسی نوکری پر جانے کے لیے جو آپ کو متاثر نہیں کرتی یا آپ کو اپنے مقاصد کی طرف نہیں لے جاتی اور دن کے اختتام پر گھر لوٹ کر صوفے پر بیٹھ کر اپنے ٹی وی یا فون پر گھنٹوں بے معنی تفریح ​​کرتے ہیں… تو آپ وقت ضائع کر رہے ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا دن ضائع ہو گیا ہے ، تو شاید یہ تھا۔ آپ ہر دن اپنے وقت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔ تو اس وقت کو ضائع کرنے سے روکنے کے لیے اب سے آپ کیا کر سکتے ہیں؟

    اپنا ہر دن کسی منصوبے سے شروع کریں دن کے لئے ایک منصوبہ ضروری ہے وقت کا سب سے بڑا ضیاع دن یا ہفتے کے لیے کسی قسم کا منصوبہ نہ بنانا ہے۔ جب ہمارے پاس دن کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہوتا ہے ، ہم دن بھر کسی بھی ایسی چیز پر رد عمل ظاہر کرتے ہیں جو ہمارے راستے میں آتی ہے اور اپنے مقاصد یا مقصد کی طرف کوئی پیش رفت نہیں کرتی ہے۔
    جیسے کے سوشل میڈیا کے لوگو کے پیغامات ان پر اپنا گھنٹوں وقت ضائع کرنا. ہم خبریں دیکھتے ہیں اور سیاستدانوں پر ہم پر غصہ کرنے لگتے ہیں اور اس ہی چیز کو آگے بڑھاتے ہوئے پھر ان لوگوں کے بارے میں ہیں کسی کے ساتھ سیاسی گفتگو میں شامل ہو جاتے ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے جو ہمارے خیالات نہیں بانٹتے۔ یہ ‘مباحثے’ ہمیں مایوس کرتے ہیں ، ہمارے منفی جذبات کو بڑھاتے ہیں اور ہم ناراض اور خالی محسوس کرتے ہیں۔اور اس طرح صرف اور صرف ہم وقت ضائع کرتے ہیں.اور ساتھ اپنی طاقت بھی. اگر آپ رک گئے اور اپنے آپ سے پوچھا کہ آپ اس طرح کے مباحثوں میں کیوں شامل ہو رہے ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یہ صرف وقت کا ضیاع ہے۔ آپ کسی ایسے شخص کو قائل کرنے کا امکان نہیں رکھتے جو آپ کے سیاسی عقائد کا اشتراک نہیں کرتا ہے تاکہ وہ اپنا خیال بدل سکے۔تو پھر ہم اپنا وقت اسکو سمجھانے میں کیوں ضائع کریں. اگر سیاست آپ کے لیےاتنا ہی اہم ہے تو سیاستدان بنیں۔ اگر نہیں ، تو ان ‘مباحثوں’ سے دور رہیں۔ وہ کچھ بھی تبدیل نہیں کریں گے اور صرف آپ کے وقت کا ضیاع ہیں۔

    کن چیزوں میں باتوں میں وقت یہ ضیا ع ہے ہمیں علم ہونا چائیے. اس بات سے آگاہ ہونا کہ آپ کا وقت کہاں ضائع ہوگیا ضروری ہے ، آپ کے دستیاب وقت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا پہلا قدم ہے یہ ہی ہے کے پتہ رکھیں کیا کام آپکی ضرورت ہے اور کیا آپ غیر ضروری کر رہے ہیں۔ بنیادی باتوں سے شروع کرتے ہوئے ، ہمیں ایسا کام کرنا چاہیے جو ہمیں متاثر کرے۔ اگر آپ کی موجودہ نوکری آپ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی ہے تو ، کچھ وقت لگانے کے لیے ایسی پیشہ تلاش کریں جو آپ کو متاثر کرے آپ اپنے وقت کا اچھا استعمال کریں گے۔

    یہ دیکھنا کہ آپ سوشل میڈیا پر کتنا وقت گزار رہے ہیں اس سے آگاہ ہونا ایک اور شعبہ ہے۔ کیا آپ اپنے سوشل میڈیا فیڈز کے ذریعے سکرول کرنے میں بہت زیادہ وقت گزار رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ، شاید آپ کو ہر دن وہاں گزارنے والے وقت کو محدود کرنا چاہئے۔اس چیز کو اکثر ہم توجہ نہں دیتے کے ہم گھنٹوں سوشل میڈیا کا استعمال اور وہ بھی بے وجہ کرتے اور سے ضائع ہونے والے وقت کو ہیں کہیں صحیح استعمال کر سکتے ہیں.

    Twitter handle
    @Aworrior888

  • مقبوضہ کشمیر: حریت کانفرنس کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت

    مقبوضہ کشمیر: حریت کانفرنس کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت

    سرینگر :کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے دبئی میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے اور بھارت میں کشمیری طلباء اور نوجوانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی تازہ لہر کی مذمت کی ہے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت کے غیر مہذب اور قدامت پسندانہ رویے پر افسوس کا اظہار کیا جس کی جدید دنیا کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

    انہوں نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کی ایک عدالت کے احاطے میں وکلا اور عدلیہ کے عملے کی طرف سے تین کشمیری طلبا پر تشدد کی بھی مذمت کی۔انہوں نے بے بنیاد الزامات کے تحت کشمیری طلباء اور نوجوانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کیلئے اپنی عدلیہ کو استعمال کرنے پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    انہوں نے عدالتی احکامات کوسیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا جس میں ان بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو دس سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ حریت ترجمان نے بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے ایک اور کشمیری نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی پسند کشمیری عوام بھارتی ظلم و تشدداور نسل کشیُ خصوصا اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کے قتل عام اور گرفتاریوں کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جبری قبضے کے خلاف ان کا غم و غصہ اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر کشمیریوں کے قتل عام ، گرفتاریوں ، کالے قوانین کے وحشیانہ استعمال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔

    حریت ترجمان نے انہوں نے عالمی امن اور خوشحالی کے بہترین مفادمیں دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ فوری طورپر بند کرانے کا مطالبہ کیا ۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیزکی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیزکی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری

    شارجہ :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیزکی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوائس بیٹنگ کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکے ہیں اور دونوں ٹیموں کو دو دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور افغان ٹیمیں آج رات 7 بجے دبئی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

    ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں شاہینوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری، ایونٹ کی تاحال ناقابل شکست قومی ٹیم سے شائقین کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، شاہین سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ کیلئے آج افغانستان کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں۔

    آج کے میچ کے حوالے سے کرکٹ شائقین کا جذبہ عروج پر ہے، پوری قوم شاہینوں کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں، کہتے ہیں کہ گرین شرٹس آج ہونے والے میچ میں انڈیا اور کیویز کی طرح افغانستان کو بھی پچھاڑ کر رکھ دیں گے۔

    بھارت اور نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں گھر کے شیروں کو تگنی کا ناچ نچایا، دوسرے میچ میں کیویز کو ہرایا، آج گرین شرٹس افغانستان کو شکست دینے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔

  • خواتین پر کاروبار کرنے کی  پابندی نہیں مگر یہ کام کرنا ہو گا،ڈاکٹر نگہت ہاشمی

    خواتین پر کاروبار کرنے کی پابندی نہیں مگر یہ کام کرنا ہو گا،ڈاکٹر نگہت ہاشمی

    فیصل آباد (عثمان صادق) پاکستان میں ٹھوس بنیادوں پرمعاشی اور معاشرتی تبدیلی لانے کیلئے خواتین کو آگے آنا ہو گا کیونکہ 50فیصد آبادی کو عضو معطل بنا کر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ یہ بات معروف مذہبی سکالر اور مفسر محترمہ نگہت ہاشمی نے فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ربیع الاول کے سلسلہ میں سیرت النبی ؐ اور وومن ایمپاورمنٹ کے بارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اسلامی تاریخ کے حوالے دیا اور بتایا کہ چودہ سو سال قبل خواتین نہ صرف گھریلو ذمہ داریوں کو پورا کرتی تھیں بلکہ کاروباری معاملات کو خوش اسلوبی سے چلا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی برحق ؐ نے خواتین کے حقوق پر خصوصی توجہ دی اور کہا کہ اُن پر کاروبار کرنے کی کوئی پابندی نہیں۔ تاہم انہیں اسلامی شریعت کے مطابق حجاب اور دیگر قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔ انہوں نے خواتین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے یہ اعتراف کیا تھا کہ انہیں دو چیزیں بہت محبوب ہیں ایک عورت اور دوسری خوشبو۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے انہیں معاشرے کا پیداواری حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے والی خواتین کو دراصل دوہرا ثواب ملے گا پہلے اپنے گھر کی ذمہ داری کا جبکہ دوسرے مرحلہ میں اپنے خاندان کی خود کفالت کے ذریعے بھی اللہ تعالیٰ کی عنایات کی مستحق ٹھہریں گی۔

    انہوں نے حضرت خدیجہ ؓ اور دیگر خواتین کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ اس زمانے میں کاشتکاری بھی کرتی تھی اور کئی ایک باغات کی مالک بھی تھیں۔ تاہم انہوں نے کہا حقوق و فرائض میں توازن ضروری ہے اور خواتین کو بہرحال اس توازن کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے اس تقریب کیلئے مدعو کرنے کا خاص طور پرصدر فیصل آباد وومن چیمبر محترمہ نگہت شاہد کا شکریہ ادا کیا۔ صدر محترمہ نگہت شاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد وومن چیمبر خواتین کے کردار کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے خواتین کو ہنر سکھانے پر زور دیا اور بتایا کہ فیصل آباد وومن چیمبر بہت جلد خواتین کیلئے کمپیوٹر، موبائل رپئیرز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ وغیرہ کے کورسز شروع کر رہا ہے جس سے خواتین گھر بیٹھے ہی اپنا روزگار شروع کر سکیں گی۔ انہوں نے انتہائی پر مغز اور پر اثر تقریر کرنے پر ڈاکٹر نگہت ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ نعت رسول مقبولؐ کی سعادت محترمہ ارم شہزاد ی نے حاصل کی۔ فاؤنڈر صدر محترمہ روبینہ امجد نے اس تقریب کے انعقاد پر صدر فیصل آباد وومن چیمبر محترمہ نگہت شاہد کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ حقوق و فرائض میں توازن بہرحال خواتین کیلئے ضروری ہے اور اس سلسلہ میں خواتین کو اپنے بچوں کی تربیت خالصتاً اسلامی اصولوں کے مطابق کرنا ہو گی۔ آخر میں محترمہ نگہت شاہد اور محترمہ روبینہ امجد نے ڈاکٹر نگہت ہاشمی کو تحائف پیش کئے جبکہ نگہت ہاشمی نے محترمہ شمع احمد، محترمہ نجمہ افضل، محترمہ زرقا طارق اور دیگر شرکاء کو کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

  • ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کی کشمیر بارے ڈیجیٹل اشتہاری ٹرک مہم:بھارتی مظالم آشکارکرنے کا نیاانداز

    ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کی کشمیر بارے ڈیجیٹل اشتہاری ٹرک مہم:بھارتی مظالم آشکارکرنے کا نیاانداز

    واشنگٹن :ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کی کشمیر بارے ڈیجیٹل اشتہاری ٹرک مہم:بھارتی مظالم آشکارکرنے کا نیاانداز ،اطلاعات کے مطابق ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کی کشمیر بارے ڈیجیٹل اشتہاری ٹرک مہم شروع کرکے عالمی برادری کوایک اہم پیغام جاری کیا تھا

    واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم نے ڈیجیٹل اشتہاری ٹرکوں کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو اجاگر کی مہم چلائی ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نیویارک اور واشنگٹن کی سڑکوں پر موجود ٹرکوں کی الیکٹرانک اسکرینوں پر ”کشمیر بھارتی محاصرے میں ہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماﺅ والا خطہ،کشمیر میں نسل کشی بند کرو، بھارت کشمیر میں آزادی صحافت کا گلہ گھونٹ رہا ہے،بھارت کو کشمیر میں جنگی جرائم کا جوابدہ ٹھہراو اور آزادی سب کے لیے“ جیسے پیغامات درج تھے۔

    یہ ٹرک27 اکتوبر کو دونوں شہروں کی سڑکوں پر نمودار ہوئے جو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے 1947 اس دن کشمیریوںکی مرضی کے خلاف اپنی فوج سرینگر کے ہوائی اڈے پر اتار دی تھی۔

    ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ایک بیان میں کہاکہ ہمارا مقصد صحیح جگہوں پر سامعین تک پر پیغامات پہنچانا تھا اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے۔

    انہوںنے کہا کہ ٹرکوں کے ذریعے تمام وفاقی عمارتوںبشمول محکمہ خارجہ ،کیپیٹل ہل، کانگریس کی لائبریری،واشنگٹن یادگار،سفید گھر؛ مختلف عجائب گھر،لنکن میموریل،واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل، بھارتی سفارت خانہ، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے مقامات پر پیغامات لوگوں تک پہنچائے گئے۔

  • ہریانہ:کھلےمقامات پرنمازکےخلاف ہندوتنظیم کاہنگامہ

    ہریانہ:کھلےمقامات پرنمازکےخلاف ہندوتنظیم کاہنگامہ

    گڑگاوں : دہلی سے ملحقہ ہریانہ کے گڑگاوں میں جمعہ کے روز کھلے مقامات پر نماز کے حوالہ سے ہندو تنظیم سے وابستہ لوگوں نے پھر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس اگرچہ جمعہ کے روز مجموعی طور پر 37 مقامات پر نماز ادا کرنے کی اجازت فراہم کی ہے تاہم ہندو تنظیم گزشتہ 5 ہفتوں سے لگاتار ماحول خراب کرنے پر آمادہ ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آج جمعہ کے روز جیسے ہی ظہر کا وقت ہوا تو ہندو تنظیم کے ارکان نماز کے مقام پر پہنچ کر ہنگامہ کرنے لگے۔ پولیس نے ان میں سے 13 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

    گزشتہ ہفتہ اس وقت صورت حال کشیدہ ہو گئی تھی جب گڑگاوں کے سیکٹر 12-اے کے ایک نجی مقام پر نماز ادا کرنے والے مسلمانوں کو مشتعل ہجوم، جس میں مبینہ طور پر بجرنگ دل کے کارکنان شامل تھے، کا سامنا کرنا پڑا۔ بھیڑ نے جے شری رام کے نعرے لگائے تھے۔

    گزشتہ ہفتہ کے واقعہ کی ویڈیو میں نماز کے مقامات پر سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار کی بڑی تعداد موجود تھی اس کے باوجود ہندو تنظیم کے لوگوں نے کافی ہنگامہ کیا تھا۔ پولیس کی یقین دہانی کے بعد ہی شرپسندوں کا ہجوم منتشر ہو سکا تھا۔

    ادھر، گڑگاوں کے سیکٹر 47 میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے ایسے ہی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ علاقہ کے لوگوں کا دعوی ہے کہ غیر سماجی عناصر یا روہنگیا پناہ گزین علاقہ میں جرائم انجام دینے کے لئے نماز کا استعمال کرتے ہیں۔

    اے سی پی امن یادو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقامی باشندگان کے درمیان اس معاملہ پر بات چیت کے کئی دور ہوچکے ہیں لیکن اب تک مسئلہ حل نہیں ہو پایا ہے۔

  • پاکستان اور افغان ٹیمیں آج شام 7 بجے دبئی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی

    پاکستان اور افغان ٹیمیں آج شام 7 بجے دبئی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی

    لاہور: پاکستان اور افغان ٹیمیں آج شام 7 بجے دبئی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ،اطلاعات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور افغان ٹیمیں آج رات 7 بجے دبئی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، اس سے قبل بنگلہ دیش سہ پہر 3 بجے ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گا۔

    ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں شاہینوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری، ایونٹ کی تاحال ناقابل شکست قومی ٹیم سے شائقین کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، شاہین سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ کیلئے آج افغانستان کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں۔ آج کے میچ کے حوالے سے کرکٹ شائقین کا جذبہ عروج پر ہے

    بھارت اور نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں گھر کے شیروں کو تگنی کا ناچ نچایا، دوسرے میچ میں کیویز کو ہرایا، آج گرین شرٹس افغانستان کو شکست دینے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ بھی آج شیڈول ہے جو سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل 2 دفعہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں ایک مرتبہ بنگلہ دیش اور ایک دفعہ ویسٹ انڈیز نے فتح سمیٹی۔

  • پیمرا نے”بول”نیوز کی بولتی ایک بارپھربند کردی:    صحافتی حلقوں کی طرف سےمذمت

    پیمرا نے”بول”نیوز کی بولتی ایک بارپھربند کردی: صحافتی حلقوں کی طرف سےمذمت

    حکراچی :پیمرا نے”بول”نیوز کی بولتی ایک بارپھربند کردی ،اطلاعات کے مطابق زادی صحافت پر پیمرا کا وار، بول نیوز کی نشریات بند کردی گئیں۔

    بول کے ڈائریکٹر نیوز سمیع ابراہیم نے پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی نشریات بند کرنے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیمرا کے ذریعے بول نیوز کی نشریات کو بند کروا دیا۔

    دوسری جانب سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بول نیوز کی بندش کی مذمت کی ہے۔

    بول ٹی وی کی نشریات بند کرنے پر الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کی نشریات بند کرنا صحافت پر حملہ ہے۔

    پاکستان میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی کی جانب سے بول نیوز ٹی وی کی بندش کے اقدام کی لاہور پریس کلب کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے-لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدر سلمان قریشی، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے بول نیوز کی بندش کو آزادی اظہار پر پابندی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی بندش خلاف قانون ہے اس اقدام کو فی الفور واپس لیا جائے .

    ادھر اس حوالے سے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بول نیوز کی نشریات معطل ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مہذب ممالک میں آزادی صحافت پر قدغن کا تصور نہیں ہے، بول ٹی وی کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ بول نیوز کی نشریات پر پابندی آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی بول نیوز کی نشریات بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔