Baaghi TV

Author: +9251

  • قطرپاکستان میں LNG کےمیدان میں بڑی سرمایہ کاری شروع کررہا ہے:حماد اظہرکا اعلان،خوش ہوگیا پاکستان

    قطرپاکستان میں LNG کےمیدان میں بڑی سرمایہ کاری شروع کررہا ہے:حماد اظہرکا اعلان،خوش ہوگیا پاکستان

    اسلام آباد :قطرپاکستان میں این ایل جی کا ٹرمینل پلانٹ اوراس شعبے میں سرمایہ کاری شروع کررہا ہے:حماد اظہرکا اعلان خوش ہوگیا پاکستان ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے ایک ایسی خوشخبری سنائی ہے کہ اگراس پرواقعی کام ہورہاہے تویہ پاکستان کی خوشقسمتی ہے،

    حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر جو کہ مائع قدرتی گیس کا دنیا کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے اب چلرپلانٹ اور دیگرضروریات کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خریداروں میں سے ایک کی مدد کرنے کے لیے پاکستان کے اگلے درآمدی ٹرمینل میں سرمایہ کاری کرے گا۔

    بلومبرگ نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی قاسم ٹرمینل ہولڈنگ کمپنی، قطر انرجی کی ذیلی کمپنی نے انرجی ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ میں حصہ لینے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ کلیئرنس کے لیے درخواست دی ہے۔ بلومبرگ نے یہ بھی شکوہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں جب تصدیق کی ضرورت پڑی تو قطر کے ان انرجی سرمایہ کاروں نے کسی قسم کی بھی معلومات فراہم کرنے سے احتراز کیا جبکہ پاکستان کے مسابقتی کمیشن نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

    بلومبرگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر اگلی دہائی کے دوران ڈرامائی طور پر پیداوار بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے لیے مشرق وسطیٰ کو اپنے ایندھن کے لیے مزید خریدار تلاش کرنے کی ضرورت ہوگی۔ قطر پہلے ہی پاکستان کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس کی تازہ ترین طویل مدتی ڈیل اس سال شروع ہونے والی ہے۔

    انرجی کا ٹرمینل ملک کا سب سے بڑا ٹرمینل ہوگا جس میں سالانہ 1 بلین کیوبک فٹ گیس درآمد کرنے کی گنجائش ہوگی۔ پاکستان اس وقت دو ایل این جی ٹرمینلز چلا رہا ہے، جب کہ Energas اور جاپان کی Mitsubishi Corp. ملک کے پہلے دو پرائیویٹ پراجیکٹس بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

  • ٹی ایل پی پر پابندی: الیکیشن کمیشن نے اپنی پوزیش واضح کردی

    ٹی ایل پی پر پابندی: الیکیشن کمیشن نے اپنی پوزیش واضح کردی

    اسلام آباد:ٹی ایل پی پر پابندی:ارکان نااہل اورپھربوریا بسترگول:الیکیشن کمیشن نے اپنی پوزیش واضح کردی ،اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کے معاملے پر ترجمان الیکشن کمیشن کا بیان سامنے آیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے الیکشن کمیشن کالعدم جماعت پر پابندی لگانے میں کردار ادا نہیں کررہا، آئین کے تحت وفاقی حکومت اس بارے میں اعلان کرے گی۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت ایسی پارٹی کے خلاف 15 دن میں ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجےگی، اگر سپریم کورٹ ریفرنس کے حق میں فیصلہ دے تو سیاسی پارٹی فوری تحلیل تصور ہوگی۔

    ترجمان کے مطابق اس کے بعد الیکشن کمیشن بذریعہ گزٹ سیاسی پارٹی کے ممبران کو نااہل قرار دے گا۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریاستی اداروں نے اس پرتشدد تحریک کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے

  • پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھرمیں‌ تبدیلی آگئی :فیس بک کا نام تبدیل:کیا نام رکھا تفصیلات آگئیں

    پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھرمیں‌ تبدیلی آگئی :فیس بک کا نام تبدیل:کیا نام رکھا تفصیلات آگئیں

    کیلیفورنیا:پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھرمیں‌ تبدیلی آگئی :فیس بک کا نام تبدیل:کیا نام رکھا تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی سب سےبڑی ویب سائٹ فیس بک نےاپنی کمپنی کا نام تبدیل کرلیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیار پورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا کہ ہم نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا رکھ دیا ہے۔

    فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ہمارا نام وہ ہے جو ہم کرتے ہیں، صارفین ورچوئل ماحول میں کام، بات چیت اور گیم کھیل سکیں گے۔

    مارک زکر برگ نے لکھا کہ اکٹھے مل کر لوگوں کو ٹیکنالوجی کے مرکز میں لاسکتے ہیں اور اکٹھے مل کر ہم زیادہ بڑی معیشت کو تشکیل دے سکیں گے۔ اس وقت ہمارا برانڈ ایک پراڈکٹ (فیس بک) سے مضبوطی سے جڑا ہوا ہے، مگر وقت کے ساتھ توقع ہے کہ ہمیں ایک میٹا ورس کمپنی کے طور پر دیکھا جائے گا۔

     

     

    یاد رہے کہ فیس بک انکارپوریشن (ایف بی او) کو اپنی پالسیز اور کاروباری ضوابط کی بنیاد پر عالمی سطح پر ریگولیٹرز اور امریکی قانون سازوں کی تنقید کا سامنا ہے جس کے بعد کمپنی نے اپنا نام بدلنے اور نئے نام کے ساتھ کام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس منصوبے کے مطابق فیس بک کی معروف ایپس جیسے کے انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک نگران کمپنی کے تحت کیا جائے گا۔ اس سے قبل گوگل بھی اسی قسم کی تبدیلی سے گزر چکا ہے جب اس نے سال 2015 میں الفابیٹ کے نام سے نئی کمپنی قائم کی تھی۔

    فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکر برگ اس سے قبل بھی میٹا ورس کی بات کرتے رہے ہیں جو ان کے مطابق ایک ڈیجیٹل دنیا ہے جہاں لوگ ایک ورچوئل ماحول میں مختلف ڈیوائسز کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

    جولائی سے ہی کمپنی نے ورچوئل ریئلٹی اور آگمینٹڈ ریئلٹی، اوکولوس وی آر جیسے سافٹ وئیرز، اے آر گلسز اور رسٹ بینڈز ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی تھی۔

    یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیس بک کو عالمی سطح پر قانون سازوں اور ریگولیٹرز کی سخت تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ فیس بک پر پوسٹ کیے جانے والے مواد کے حوالے سے کمپنی کی پالیسی اور اس مواد سے جڑے خطرات ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر کی جیل میں‌ قید پاکستانی کا ماورائے عدالت قتل،قابل مذمت ہے:پاکستان

    مقبوضہ کشمیر کی جیل میں‌ قید پاکستانی کا ماورائے عدالت قتل،قابل مذمت ہے:پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قید پاکستانی کی ماورائے عدالت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حراست میں قید پاکستانی شہری ضیا مصطفیٰ کے ماورائے عدالت قتل پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی قیدی کے قتل پر بھارت سےوضاحت طلب کی اور ہلاکت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامورکو بتایا گیا کہ ضیامصطفیٰ2003سے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قیدتھا، جس کی ایک روز قبل ماورائے عدالت ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی ناظم الامور سے بھارت میں قید پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان نے بھارت پر واضح کیا کہ ماورائے عدالت قتل کا معاملہ پہلی بار نہیں بلکہ اس سے پہلے متعدد بار پیش آچکا ہے، ماضی میں بھی پاکستانی قیدیوں کو جیلوں میں قتل کیا گیا۔

    پاکستان نے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے فوری تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”432138″ /]

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھانے کے بعد بھارتی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

    بعدازاں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا جشن منانے والے میڈیکل کالجز کے دو طلبہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات دائر کردیے گئے۔

    طلبہ سری نگر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز میں زیر تعلیم ہیں۔

    بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر رویندر رینا نے کہا تھا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے ’دشمن ملک‘ پاکستان کے لیے خوشی کا اظہار کیا وہ جلد ہی جیل میں ہوں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • جمعہ ہفتہ اہم دن ہیں‌:شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

    جمعہ ہفتہ اہم دن ہیں‌:شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد:جمعہ ہفتہ اہم دن ہیں‌:شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے مارچ کو ہر صورت روکا جائے گا بات ‏آگے بڑھی تو انہی کا نقصان زیادہ ہو گا۔

    کالعدم تحریک لبیک کے حوالے سے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ ریاست کی رٹ کوہرصورت قائم کیا جائے گا ‏مظاہرین کو ہرصورت روکا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے احتجاج کاکوئی جواز نہیں اگر مظاہرین واپس مرکزچلےجائیں ‏توان سے بات چیت کیلئے تیار ہے جی ٹی روڈ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جی ٹی روڈ اہم شاہراہ ‏ہے اسے بند نہیں کیاجاسکتا۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو دوبارہ سعد رضوی سے بات ہو گی پاکستان کیخلاف عالمی پابندیاں لگانے ‏کی سازش ہو رہی ہے پولیس کو وہ اختیارات نہیں دیئے جو وہ ہم سے مانگ رہےہیں بات آگے بڑھی تو انہی ‏کا نقصان زیادہ ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سیاسی رول اداکرے الیکشن کمیشن نےاس پرپابندی نہیں لگائی، حکومت جھکے گی ‏نہ یرغمال بنے گی ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی مظاہرین کو ہرصورت روکا جائے گا۔

  • شعیب اخترسرکاری ٹی وی کے فیصلے پرناراض :بڑی بات بھی کہہ دی

    شعیب اخترسرکاری ٹی وی کے فیصلے پرناراض :بڑی بات بھی کہہ دی

    دبئی :شعیب اخترسرکاری ٹی وی کے فیصلے پرناراض :بڑی بات بھی کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کے فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ مجھے آف ائیر کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، میں نے 22 کروڑ پاکستانیوں کے سامنے خود استعفے کا اعلان کیا۔شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی والے مجھے آف ائیر کرنے والے کون ہوتے ہیں؟

    خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

     

     

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔

    سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔

    شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

    اس معاملے پر تنقید کے بعد سرکاری ٹی وی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی تھی جس کا پہلا اجلاس آج ہوا۔

    اجلاس میں ڈاکٹر نعمان بھی پیش ہوئے اور ان کا مؤقف سننے کے بعد کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان اور شعیب اختر دونوں کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ائیر کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ دونوں پی ٹی وی کے کسی شو میں شرکت نہیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی نے اجلاس کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی جگہ متبادل اینکر پرسن لانے سے معذرت کرلی اور کہا کہ پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دوں گا۔

     

    دوسری طرف شہبازگل نے بھی اس پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی انتطامیہ نے کچھ اچھا نہیں کیا ، وہ کہتے ہیں کہ کیا ہو گیا آپکو۔ شعیب تو پہلے ہی استعفی دے چکا۔ اور کتنی بار اسے آف ائیر کرنا ہے آپ نے۔ کوئی عقل کے ناخن لے لیں۔

  • ‏’اخلاقی اقدار کی بہتری کیلئے نبی کریم ﷺ کی سیرت بہترین ذریعہ ہے‘‏:عمران خان

    ‏’اخلاقی اقدار کی بہتری کیلئے نبی کریم ﷺ کی سیرت بہترین ذریعہ ہے‘‏:عمران خان

    اسلام آباد:‏’اخلاقی اقدار کی بہتری کیلئے نبی کریم ﷺ کی سیرت بہترین ذریعہ ہے‘‏:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی بقاء اخلاقی اقدار کو مضبوط کرنے میں ہے اخلاقی اقدار کی بہتری ‏کیلئے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ راہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے رحمتہ اللعالمین اتھارٹی اخلاقیات کی قومی ‏سطح پر بہتری کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت رحمتہ اللعالمین اتھارٹی پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی ‏وزراء پیر نور الحق قادری، شفقت محمود، ڈاکٹر انیس احمد، صاحبزادہ سلطان احمد علی اور پروفیسر اعجاز اکرم ‏نے شرکت کی۔

    اجلاس کو رحمتہ اللعالمین اتھارٹی پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ اتھارٹی کا آرڈینینس ‏جاری ہو چکا چھ ممبران پر مشتمل بورڈ کی صدارت وزیرِ اعظم خود کریں گے، بورڈ ممبران میں مقامی اور بین ‏الاقوامی سطح کے محققین شامل ہوں گے۔ اتھارٹی نوجوانوں کو بڑھتی ہوئی معاشرتی اور اخلاقی برائیوں جیسے ‏کہ منشیات کے استعمال سے روکنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

    وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ممبران کی تقرری میں میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے اسلامی خاندانی نظام اور اسکے ‏معاشرے پر مثبت اثرات پر بھی تحقیق ہونی چاہیئے۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ اتھارٹی اسکول، کالج، یونیورسٹی، میڈیا اور بین الاقوامی سطح پر تحقیق کے ذریعے سیرت ‏طیبہ کے پہلوؤں کے عملی زندگی میں اطلاق کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی، نشری مواد جیسے کہ ڈرامے، ‏کارٹون اور فلمیں بنائی جائیں گی جن کا مقصد اپنے کلچر اور تاریخ کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہی دینا ‏ہوگا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

    دبئی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 15 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری۔ کوسال پریرا اور اسلانکا کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

    سری لنکا کی جانب سے کوسال پریرا اور اسلانکا 35، 35 رنز بناکر نمایاں رہے، بھنوکا راجا پاکسے 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور زامپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں آسٹریلیا نے 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ ڈیوڈ وارنر 65 اور ایرون فنچ 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم اپنا ایک میچ جیت چکی ہے۔

  • کراچی میں ڈبل شاھ کا ٹولہ نئے ناموں سے متحرک۔۔۔۔۔۔عوام ہو جائیں ہوشیار

    کراچی میں ڈبل شاھ کا ٹولہ نئے ناموں سے متحرک۔۔۔۔۔۔عوام ہو جائیں ہوشیار

    کراچی: کراچی میں ڈبل شاھ کا ٹولہ نئے ناموں سے متحرک۔۔۔۔۔۔۔عوام ہوجائے ہوشیار

    تفصیلات کے مطابق باغی چینل کے پروگرام ڈیوٹی کے ہوسٹ اسد احمد خان نے کراچی میں ڈبل شاھ کے ٹولے کو بے نقاب کیا ۔ جس میں انہوں نے بیان کیا کہ کراچی پاکستان کا ایک ایسا شہر ہے جو اربوں نہیں کھربوں کا کاروبار کرتا ہے اور ملک کو اربوں کی کمائی اسی شہر سے ہوتی ہے۔ مزید بتایا کہ کراچی میں کچھ ایسے گروپ سرگرم ہیں جو کراچی کی عوام کو لاوارث سمجھتے ہوئے ان کا پیسہ بٹور کر انہیں بے وقوف بنانا شروع ہو چکے ہیں اور ایسے فراڈئیے گروہ کی نشان دہی حکومت وقت اور حکمران بالا کو کروانا میری ڈیوٹی پے ۔
    ہوسٹ کا کہنا تھا کہ دنیا میں نیٹ ورک مارکیٹنگ جس ملک میں بھی ہے وہاں اکانومی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور لوگ مالی لحاظ سے مستحکم ہو رہے ہیں ۔ پاکستان میں اس وقت تین رجسٹرڈ کمپنیز کام کر رہی ہیں ۔ جس میں ٹیانشی انٹرنیشنل کمپنی ، اوریفلیم ، ڈی ایکس این سر فہرست ہیں ۔ ان کے علاوہ تمام کمپنیز جو نیٹ ورک کے نام پر کام کرتی ہیں وہ عوام کو دھوکا دینے کے علاوہ کچھ نہیں ۔
    ہوسٹ نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں بہت سی ایسی کمپنیز آئیں جنہوں نے کراچی کے سادہ لوح عوام کو خوب لوٹا ان میں سب سے پہلا نام لاثانی گروپ جس نے عوام کو80 ارب کا چونا لگایا اس کے بعد رائل گروپ اور اب جو گروپ عوام کو چونا لگا رہا ہے وہ ہے تھری جینئس ۔ 3 لوگوں پر مشتمل یہ گروپ جس کا CEO قاسم اویس سدھو ڈھائی ارب روپے لے کر پاکستان سے فرار ہو چکا ہے ۔ اس گروپ میں دوسرا نام عمران گلابی جو لاثانی گروپ سے لوٹ کر آیا ہے اور پھر تھری جینئس گروپ کا ممبر بن کر کراچی کی معصوم عوام سے منرل واٹر اور پیمپرز کے نام پر انویسٹمنٹ کروا کے نئے طریقہ واردات کے زریعے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا ۔ کرائے کی نئی چمکتی دمکتی گاڑیاں اور کرائے کے گارڈذ کے پروٹوکول کے دکھاوے کے ساتھ لوگوں کے مالی خوشحالی کے خوابوں سے کھیلنا شروع کر دیا ہے اور حکام بالا خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور کسی بڑی تباہی کا انتظار کر رہے ہیں ۔
    ذرائع کے مطابق تھری جینئس گروپ آف کمپنیز یہ دعوی کرتی ہے کہ 2 لاکھ کی انویسٹمنٹ پر 20 سے 25 ہزار ماہانہ گھر بیٹھے کمائیں تو اب تک ماہانہ انکم کی لالچ میں پچھلے ڈیڑھ سالوں سے عوام سے اربوں روپیہ بٹورا جا چکا ہے ۔ کمپنی کی انہی مشکوک حرکات پر نیب لاہور نے بھرپور ایکشن لیا ، اخبارات اور چینلز پر عوام کی آگاہی کے لئے اشتہارات جاری کئے گئے ۔ نیب کے متحرک ہونے کے ساتھ ہی کمپنی کے سی ای او قاسم اویس سدھو راتوں رات ملک سے فرار ہو گئے اور اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور نیب لاہور کی ٹیم کو مطلوب ہیں ۔ یہی ٹولہ پچھلے چھ ماہ سے کراچی میں نئے نام سے داخل ہو چکا ہے جو کہ تھری جینئس سے تبدیل ہو کر نیٹ ورلڈ کے نام سے عوام سے پیسہ بٹورنے میں مصروف عمل ہے جو کہ عمران گلابی ( لاثانی گروپ کے مفرور ) کی سربراہی میں عوام کے کروڑوں روپے بٹورنے مین کامیاب ہو چکےہیں۔ کمپنی ہر چند ماہ بعد نئے پراجیکٹس جیسے حیدرآبار کے قریب غیر قانونی سوسائٹی کا پروجیکٹ ، پے گولڈ ، کیو ورلڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے ۔
    پروگرام ڈیوٹی کئی اقساط پر مشتمل ہے اور ہر ہفتے کی شام پر باغی ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے مزید دیگر اقساط کے ساتھ خبر نشر ہوتی رہے گی ۔

  • پیمرا نے ایک بار پھر کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی

    پیمرا نے ایک بار پھر کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد :پیمرا نے ایک بار پھر کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی،اطلاعات کے مطابق پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی ہرقسم کی میڈیا کوریج پرپابندی لگا دی ہے۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے ریگولیشن اورضابطہ اخلاق کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے۔

    پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔پیمرا اعلامیے کے مطابق پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی کوریج سے روک دیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف ایم ریڈیو، کیبل آپریٹرز اور آئی پی ٹی وی کو بھی کوریج روکنے کی ہدایت کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر پابندی میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لگائی، میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج ممنوع ہے۔

     

     

     

     

    پیمرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو 15 اپریل 2021 کو کالعدم قراردیا ہے، وزارت داخلہ نے دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث ہونے پر ٹی ایل پی کو کالعدم قراردیا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کالعدم ٹی ایل پی پرپابندی عائد کی گئی تھی جوکہ بعد ازاں غیرموثرہوکررہ گئی تھی ، اس وقت وزارت داخلہ کی جانب سے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

    کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی تھی۔ منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی۔ وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی ۔