Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہ رخ کی وکلا کے ہمراہ تصویر:کئی اہم سوالات کے جوابات مل گئے

    شاہ رخ کی وکلا کے ہمراہ تصویر:کئی اہم سوالات کے جوابات مل گئے

    بمبئی : شاہ رخ کی وکلا کے ہمراہ تصویر:کئی اہم سوالات کے جوابات مل گئے،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت منظور ہونے کے بعد وکلا کی ٹیم کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی۔

    بمبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں آریان سمیت 3 ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔ ضمانت منظوری کے بعد اگلے ایک دو روز میں آریان کی ممبئی کی سینٹرل جیل سے رہائی کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کے وکلا کی ٹیم نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی۔

    ملاقات کی تصاویر بھارتی میڈیا نے جاری کی ہیں اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔شاہ رخ خان کی وکلا کی ٹیم سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق انہیں خصوصی طور پر موصول ہونے والے نارکوٹکس کنٹرول بیور (این سی بی) پنچ نامہ میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ آریان خان نے اعتراف کیا کہ ان سمیت ان کے دوست کے پاس 6 گرام چرس موجود تھی تاکہ وہ کروز پر استعمال کرسکیں۔

    پنچ نامہ، جو تلاشی کے وقت لیا گیا گواہ کا ریکارڈ ہے، اس وقت ریکارڈ کیا گیا تھا جب این سی بی کی ٹیم نے جہاز پر منشیات استعمال کیے جانے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ممبئی کے ساحل پر موجود کورڈیلیا کروز پر چھاپا مارنے کے بعد آریان خان اور ارباز مرچنٹ تک رسائی حاصل کی

  • شعیب اختر سے بدتمیزی، پی ٹی وی  کے اینکر نعمان نیازکی چُھٹی ہوگئی

    شعیب اختر سے بدتمیزی، پی ٹی وی کے اینکر نعمان نیازکی چُھٹی ہوگئی

    اسلام آباد: شعیب اختر سے بدتمیزی، پی ٹی وی کے اینکر نعمان نیازکی چُھٹی ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی وی کی انکوائری کمیٹی نے سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو فوری طور پر آف ائیر کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انہیں آف ائیر کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے کے معاملے پر سرکاری ٹی وی کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی وژن (ایم ڈی پی ٹی وی) اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے فوری طور پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کی جبکہ انکوائری کمیٹی نے شعیب اختر کو بھی بیان کے لیے بلا لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی نے اجلاس کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی جگہ متبادل اینکر پرسن لانے سے معذرت کرلی اور کہا کہ پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دوں گا۔

    سے بدتمیزی، میزبان ڈاکٹر نعمان کا بیان بھی سامنے آ گیا

    خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔

    سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔

    شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

  • ہر طرح کے خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں:عسکری قیادت کا عزم

    ہر طرح کے خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں:عسکری قیادت کا عزم

    راولپنڈی:عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہر طرح کے خطرات کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے مسلح افواج تیار ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کی، اجلاس میں تینوں سروسز چیفس نے شرکت کی۔

    خطے میں دیرپا ترقی کے لئے افغانستان میں امن کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ درپیش چیلنجز، تینوں مسلح افواج کے ورک پلان اور آپریشنل تیاریوں پر بھی گفتگوکی گئی اور عسکری قیادت نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہارکیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران ہر طرح کے خطرات کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے پاکستان کو درپیش ہر طرح کے دفاعی و سلامتی چیلنجز سے نمٹںے کے لئے مسلح افواج کے مربوط اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز قومی امنگوں کے مطابق کام کررہا ہے۔

  • بیٹاطلاق کےباوجود سابقہ بیوی کےساتھ راتیں گزارتا ہے:20 کروڑ بھی لے اُڑے:آسیہ عامردخترملک ریاض

    بیٹاطلاق کےباوجود سابقہ بیوی کےساتھ راتیں گزارتا ہے:20 کروڑ بھی لے اُڑے:آسیہ عامردخترملک ریاض

    لاہور:بیٹا طلاق کے باوجود اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ راتیں گزارتا ہے:20 کروڑ بھی لے اُڑے:آسیہ عامردخترملک ریاض اپنے بیٹے کی عیاشیوں پر خاموش نہ رہ سکیں ، اطلاعات کے مطابق ملک ریاض کی بیٹی آسیہ عامر نے دکھ بھری داستان بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا بیٹا ماں کے قابو سے باہر ہے۔

    واضح رہے کہ زوریز ماڈل علیزے گبول کو ان کی والدہ نے طلاق دینے پر مجبور کیا تھا اور طلاق کے بعد بھی زوریز اور علیزے ساتھ گھومتے رہے ہیں۔

    آسیہ عامر علیزے گبول پر الزام لگایا کہ ان کے پیسوں میں دلچسپی ہے۔ مزید برآں، اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا بیٹا علیزے کے مطالبے پر 20 کروڑ روپے لے کر بھاگ گیا۔

    آسیہ عامر نے لکھا کہ ان جیسی عورت پر اخلاقی پابندی لگنی چاہیے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق طلاق ہونے کے باوجود یہ جوڑا دبئی میں ایک ساتھ رہ رہا ہے ۔ علاوہ ازیں ملک فیملی کی جانب سے زوریز ملک کو عاق کرنے کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

  • بالآخرشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ضمانت مل ہی گئی

    بالآخرشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ضمانت مل ہی گئی

    بمبئی:بالآخرشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ضمانت مل ہی گئی ا،طلاعات کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور کرلی۔

    بمبئی ہائیکورٹ میں آریان خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان، ارباز مرچنٹ اور خاتون ساتھی کی ضمانت منظور کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہی جمعے یا ہفتے کے روز آریان اور دیگر کی رہائی کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔آریان خان اور دیگر 18 افراد اس کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں ہیں تاہم آج ان کی ضمانت منظور ہوگئی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے کیس میں گرفتار، بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور فیشن ڈیزائنر گوری خان کے، 23 سالہ بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ نے چرس استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق انہیں خصوصی طور پر موصول ہونے والے نارکوٹکس کنٹرول بیور (این سی بی) پنچ نامہ میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ آریان خان نے اعتراف کیا کہ ان سمیت ان کے دوست کے پاس 6 گرام چرس موجود تھی تاکہ وہ کروز پر استعمال کرسکیں۔

    پنچ نامہ، جو تلاشی کے وقت لیا گیا گواہ کا ریکارڈ ہے، اس وقت ریکارڈ کیا گیا تھا جب این سی بی کی ٹیم نے جہاز پر منشیات استعمال کیے جانے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ممبئی کے ساحل پر موجود کورڈیلیا کروز پر چھاپا مارنے کے بعد آریان خان اور ارباز مرچنٹ تک رسائی حاصل کی

  • وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا: مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے

    وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا: مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے

    اسلام آباد:وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا: مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ،اطلاعات کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کل ہنگامی طور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اس اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو 12 بجے ہو گا۔ مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی بھی شریک ہوں گے، وفاقی وزراء بھی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر نور الحق اجلاس کو بریفنگ دیں گے، وزیر داخلہ موجودہ صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے، احتاجی مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، ‘

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کالعدم تنظیم کی غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، کالعدم تنظیم کے احتجاج سے متعلق کابینہ کےفیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی، قومی سلامتی سےمتعلق دیگراموربھی غورکیا جائے گا۔

  • جو پاکستان کی جیت کی خوشی منائے گا:وہ سیدھا جیل جائے گا:وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ

    جو پاکستان کی جیت کی خوشی منائے گا:وہ سیدھا جیل جائے گا:وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ

    نئی دہلی :جو پاکستان کی جیت کی خوشی منائے گا:وہ سیدھا جیل جائے گا:اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں پر بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    ٹی وی کو دیئےگئے اپنے ایک انٹرویو میں یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو جس کسی نے بھی پاکستان کی جیت کا جشن منایا اس کیخلاف بغاوت کے قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے گا۔اس انٹرویو کا لنک بھی ٹوئٹر پر یوگی ادتیہ ناتھ کے آفیشل ہینڈل پر پِن کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام میں بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں 7 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی پولیس نے 7 میں سے 4 افراد کوگرفتار کرلیا ہے، ان تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، پاکستان کی حمایت میں نعرے اور اسٹیٹس لگانے کے الزامات ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل راجستھان میں اسکول ٹیچر اور آگرہ میں زیرِ تعلیم تین کشمیری طالب علموں سمیت 6 افراد کوپاکستان کی جیت کے بعد جشن منانے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    یاد رہے کہ اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار شکست دی جس کے بعد سے بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تو پاکستان کے حق میں نعرے لگے ہی اس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پاکستان کی جیت کی خوشی میں پٹاخے چھوڑے گئے۔

    نئی دہلی میں پٹاخے پھوڑنے کے معاملے پر تو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ سیخ پا بھی ہوگئے اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا تھا۔پاکستان سے شکست کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر بھی تنقید کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

  • فیسکوفیصل آباد نے 53 کروڑ کے نادہندہ 11 سرکاری اداروں کو نوٹس جاری کردیئے

    فیسکوفیصل آباد نے 53 کروڑ کے نادہندہ 11 سرکاری اداروں کو نوٹس جاری کردیئے

    فیصل آباد (عثمان صادق) فیسکو نے 53 کروڑ کے نادہندہ 11 سرکاری اداروں کو ادائیگی کے فائنل نوٹس جاری کردیئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو فیسکوانجنئیر بشیراحمد کی خصوصی ہدایات پر فیسکونے نادہندگان سرکاری اداروں کے خلاف ریکوری مہم کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق متعدد سرکاری ادارے فیسکو کے 535.7ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔ان نادہندگان میں پاکستان ریلوے کے ذمے 1.42ملین، ایگری کلچر یونیورسٹی کے ذمے 24.24ملین، پنجاب پولیس کے ذمے 5.93ملین، واسا 473.16ملین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ 4.75ملین، ریونیو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 1.05ملین، ٹی ایم اے لائلپور ٹاؤن، 4.68ملین، ٹی ایم اے مدینہ ٹاؤن 2.09ملین، ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن 4.08ملین، سوئی ناردرن 10.24ملین اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی 4.06ملین روپے واجب الادا ہیں۔ان نادہندہ اداروں کو فیسکو کی طرف سے حتمی نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں ایک ہفتے کے دوران ان اداروں کی طرف سے ادائیگی نہ کی گئی تو ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی۔

  • گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج میں ”ڈپلومہ کے بعد کاروبار” کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد

    گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج میں ”ڈپلومہ کے بعد کاروبار” کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد

    فیصل آباد (عثمان صادق) گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج میں ”ڈپلومہ کے بعد کاروبار” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مائیکرو سافٹ سپیکرز کلب کے نائب صدرعلی آصف نے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کاروبار کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے تعلیم کے بعد کاروبار کرنے کے لئے رہنما اصولوں کا تفصیلی ذکر کیا۔انہوں نے اسوہ حسنہ کے مطابق کاروبار کے معیار کا اعادہ بھی کیا۔اس موقع پر تمام طلباء نے اس پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔تقریب میں پرنسپل کالج انجینیر مظہر عباس نقوی،ڈسٹرکٹ پلیسمینٹ آفیسرمحمد اصغر،کالج پلیسمینٹ آفیسررضوان اکرم ودیگر نے خطاب کیا۔

  • افغانستان ٹیم بھی اچھا کھیلتی ہے:ثقلین مشتاق نے قبل ازوقت پیشن گوئی کردی

    افغانستان ٹیم بھی اچھا کھیلتی ہے:ثقلین مشتاق نے قبل ازوقت پیشن گوئی کردی

    دبئی :افغانستان ٹیم بھی اچھا کھیلتی ہے:ثقلین مشتاق نے قبل ازوقت پیشن گوئی کردی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے کل کے میچ کے بارے میں کچھ ایسے اشارے دئیے ہیں‌کہ جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ کل افغآنستان اپ سیٹ کرسکتا ہے

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کل میچ ہوگا۔

    قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ورچوئل پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پاکستان ٹیم نے اچھا آغازکیا ہےاور اس وقت پرُ اعتماد ہیں، ہمارا مقصد کلیئر ہے جس کیلئے سب محنت کررہے ہیں اور متحد بھی ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ ٹی ٹوئنٹی گیم ہے، اس میں اونچ نیچ کی توقع رکھنی چاہیے، افغانستان ٹیم کیلئے اسپنرز بڑے اہم ہیں، ان کے اسپنرز بہت اچھے ہیں، اسپنرز کے خلاف ہمیں اپنے پلانز کے مطابق کھیلنا ہے۔

    عبوری ہیڈ کوچ کا کہنا تھاکہ بھارت سے پہلے میچ کے بعد جس طرح دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ملے وہ زبردست لمحہ تھا، پوری دنیا نے دیکھا کہ ہم صرف کرکٹرز ہیں اور ہمارے آپس میں کیسے تعلقات ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوتا ہے تو خوشی ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کو آپس میں ایک اور میچ کھیلنے کو ملے گا۔ ثقلین مشتاق کا کہناہے کہ ٹیم کمبی نیشن ابھی نہیں بتاؤں گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔