Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ حکومت کاہندووں کے”دیوالی” تہوارکےلیےچھُٹّی کا اعلان

    سندھ حکومت کاہندووں کے”دیوالی” تہوارکےلیےچھُٹّی کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت کاہندووں کے”دیوالی” تہوار کےلیے چھُٹّی کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لیے 4 نومبرکو چھٹی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے دیوالی کے تہوار پر ہندو ملازمین کے لیے 4نومبر بروز جمعرات کو چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

    جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرکاری، نیم سرکاری کارپوریشنز اور لوکل کونسل کے ماتحت اداروں کے ہندو اقلیتی ملازمین کوجمعرات کی چھٹی دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتی ہے، اس کو عام طور پر دیوالی، دیپاولی اور عید چراغاں بھی کہا جاتاہے۔ اس مذہبی رسم کی تیاریاں نو دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔

    اس حوالے سے اماوس یا نئے چاند کی رات کو اہم سمجھا جاتا ہے اور اس دن سب اپنے گھروں میں چراغ روشن کرتے ہیں۔ یہ تہوار شمسی قمری ہندو تقویم کے مہینے کارتیک کے حساب سے منایا جاتا ہے، گریگورین تقویم کے مطابق یہ تہوار وسط اکتوبر اور وسط نومبر میں آتا ہے۔

    دیا جلانا اور رنگولی دو ایسے جز ہیں جن کے بغیر دیوالی کو نامکمل تصور کیا جاتا ہے، اس روز بچے آتش بازی کرتے ہیں جبکہ مندروں میں ’لکشمی‘ کی پوچا کا خاص اہتمام کیا جاتا اور مندر آنے والوں کو پرساد تقسیم ہوتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج فیصل آباد میں واک کا انعقاد

    مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج فیصل آباد میں واک کا انعقاد

    فیصل آباد (عثمان صادق) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک منعقد ہوئی جس کی قیادت پرنسپل کالج ڈاکٹر سائزہ خانم نے کی۔اساتذہ اور طالبات بھی شریک تھیں جنہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیربنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔پرنسپل ادارہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اورکشمیرکی آزادی کے لئے ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے پر امن حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپر پوری قوم چٹان کی طرح متحد ہے جو کہ کشمیرکی آزادی کے لئے واضح پیغام ہے.

  • وشوا ہندو پریشد کے انتہاپسندوں کی طرف سے مسلمان خواتین کی بے حرمتی

    وشوا ہندو پریشد کے انتہاپسندوں کی طرف سے مسلمان خواتین کی بے حرمتی

    نئی دلی:وشوا ہندو پریشد کے انتہاپسندوں کی طرف سے مسلمان خواتین کی بے حرمتی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست تری پورہ میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشو اہندو پریشد کے کارکنوں نے مسلمان خواتین کی بے حرمتی کی ہے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تری پورہ میں مسلمانوں نے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے منگل کو مسلمان خواتین کی بے حرمتی کی ہے۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہندوتوا عسکریت پسند گروپ وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے ریاست کے علاقے پانی ساگر کے رووا بازار میں ایک ریلی نکالی اور اس دوران مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں کو نذر آتش کردیا۔

    پولیس کے پاس درج کرائی گئی شکایت میں کہاگیا ہے کہ ریلی کے دوران ہندو بلوائیوں نے خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ہندو بلوائی رووا بازار کی جامع مسجد کو نذر آتش کرناچاہتے تھے اور موجودہ صورتحال میں علاقے میں مسلمان بالکل بھی محفوظ نہیں لہذا وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت ضروری کارروائی کی جانی چاہیے ۔

  • خالصتان کے قیام کے لیے پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی حمایت

    خالصتان کے قیام کے لیے پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی حمایت

    نئی دہلی :خالصتان کے قیام کے لیے پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی حمایت ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں قائم سکھوں کی ایک تنظیم سکھس فار جسٹس نے خالصتان کے قیام کے لیے پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی حمایت کی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے بھارت کا ایک نیا نقشہ بھی جاری کیا ہے جس میں نہ صرف پنجاب بلکہ ہریانہ، ہماچل پردیش اور راجستھان اور اتر پردیش کے کئی اضلاع کو خالصتان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکہ میں قائم یہ تنظیم 1984میں سکھوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی حکومت اور سیاستدانوں کے خلاف ایک طویل قانونی جنگ لڑ رہی ہے اور اس نے ریاست پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کے لیے مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکھ برادری کو بھارتی حکومتوں کی طرف سے مسلسل منظم ظلم وتشدد اوراستحصال کا سامنا ہے اور بھارتی فوج کا آپریشن بلیو سٹار بھارت سے سکھ برادری کے منظم خاتمے کا باضابطہ آغاز تھا۔ بھارت میں سکھوں پر مسلسل ظلم وتشدد نے انہیں خالصتان کے لیے جدوجہد کرنے پر مجبور کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خالصتان تحریک بھارت کے نام نہاد سیکولر چہرے پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے اور خالصتان کے نام سے سکھوں کے لیے ایک علیحدہ وطن نوشتہ دیوار ہے ۔

  • کراچی سے ایک بڑی اوراچھی خبرآگئی

    کراچی سے ایک بڑی اوراچھی خبرآگئی

    کراچی :کراچی سے ایک بڑی اوراچھی خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق کراچی سے علم کے پیاسوں کےلیے ایک اچھی خبرجاری کردی گئی ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی وزیرجامعات وبورڈز محمداسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کا رزلٹ جلدجاری کیا جائے گا اور جلد تمام بورڈزکے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ بھی حل ہوجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرجامعات وبورڈزمحمداسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سال 2ارب روپےکی الوکیشن امتحانی بورڈز کیلئے رکھے ہیں جبکہ گزشتہ سال بورڈزکو ایک ارب 6کروڑروپےکی رقم رلیزکی تھی۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ تمام بورڈزکو 50کروڑ دینےکی سمری محکمہ فنانس کو ارسال کردی ، باقی ڈیڑھ ارب روپےکی رقم بھی بہت جلدبورڈزکوجاری کر دی جائے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تمام بورڈزکےملازمین کی تنخواہوں کامعاملہ جلدحل ہوجائےگا، ہم نہیں چاہتےکہ بورڈزمیں تنخواہوں کابحران رہےجلد مسئلہ حل ہوگا۔انٹر امتحانات کے نتائج کے حوالے سے وزیربورڈز کا کہنا تھا کہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کارزلٹ جلدجاری کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کی چھٹی کرا دی:عمرایوب خان کوبڑا عہدہ دے دیا گیا

    وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کی چھٹی کرا دی:عمرایوب خان کوبڑا عہدہ دے دیا گیا

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کی چھٹی کرا دی:عمرایوب خان کوبڑا عہدہ دے دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان ای سی سی کے چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، ای سی سی کی تشکیل نوشوکت ترین کاوفاقی وزیرکااسٹیٹس ختم ہونےکےباعث کی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی 12ارکان پرمشتمل ہوگی۔

    12رکنی ای سی سی میں مواصلات، توانائی کے وزرا ، وزیر صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف،میری ٹائم افیئرز ، وزارت غذائی تحفظ،منصوبہ بندی،نجکاری، ریلوے،آبی وسائل کے وزرا شامل ہوں گے۔

    یاد رہے 16اکتوبر شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت پوری ہونے کے بعد انھیں مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کردیا گیا تھا۔شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔

  • کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا

    کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا

    ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ احتجاجی ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد کرکے منایا گیا۔ یوم سیاہ پر ڈسٹرکٹ جناح لائبریری میں مرکزی احتجاجی سیمینار اور ریلی کا انعقاد کا ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بطورمہمان خصوصی اور ڈی پی او محمد علی وسیم مہمان اعزاز شریک ہوئے۔

    سیمینار میں ایس پی موٹر وے فیصل اکرم، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، رہنما پی ٹی آئی مصدق شاہ،ممبران امن کمیٹی،علماء،صحافیوں،کارکنوں،طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کے قیام کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مظلوم کشمیریوں کا حق دینا ہوگا۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کے ساتھ پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کشمیر اور پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ ایس پی موٹر وے فیصل اکرم نے کہا کہ کشمیر بر صغیر پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا۔

    اے ڈی سی جی اختر منڈھیرا نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ رہنما پی ٹی آئی مصدق شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ دوھرا معیار ختم کرکے کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلائے۔ممبران امن کمیٹی ذوالفقار علی رضوی و قاری سیف اللہ عابد سمیت ڈاکٹر جمیل غوری نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہمراہی میں یوم سیاہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔راستے کشمیری بنے گا پاکستان،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ ،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی کے فلگ شگاف نعروں سے گونج آٹھے۔

    ریلی کے اختتام پر ممبر امن کمیٹی ذو الفقار علی رضوی نے اسلام کی سر بلندی پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کروائی۔ تحصیلوں میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یوم سیاہ کے حوالہ سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

  • اب کوئی کسی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کر سکے گا:ٍفیصلے ہوگئے

    اب کوئی کسی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کر سکے گا:ٍفیصلے ہوگئے

    لاہور: اب کوئی کسی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کر سکے گا:ٍفیصلے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری کرنے کا سفر 100 سال بعد ختم کر دیا گیا۔ جامعہ پنجاب سے اب کوئی کسی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کر سکے گا۔

    پنجاب یونیورسٹی کے ڈینز کی کمیٹی نے تاریخی فیصلہ کر لیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے خصوصی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے الحاق رکھنے والے کالجز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگلے سال پی یو سے ریگولر یا پرائیویٹ طلبہ کو ماسٹر ڈگری نہیں کرائی جائے گی۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبہ مختلف مضامین میں ماسٹر ڈگری کرتے ہیں۔ اگلے سال بی اے، بی ایس اسی، ایسوسی ایٹ ڈگری والوں کو 5 ویں سمسٹر میں داخلہ ملے گا۔

    رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کرائی جائے گی، ماسٹر ڈگری کی جگہ متبادل پروگرام کیا ہو گا ؟ اس کیلئے کمیٹی بنا دی، کمیٹی کی تجویز پر ماسٹر ڈگری کا متبادل پروگرام شروع کریں گے۔

    ادھر اس حوالے سے ہائیرایجوکیشن کمیشن نے بی اے، بی ایس سی کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا اجرا کیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری کو ختم کر دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کیخلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ

    مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کیخلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ

    مظفرآباد: مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کیخلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ ،اطلاعات کے مطابق پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مظفر آباد میں بھارت کی جیل میں گزشتہ 18برس سے قید آزاد کشمیر کے نوجوان ضیا مصطفی کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے ضیا مصطفی شہید کی تصاویر والے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری نوجوان کے جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کا سخت نوٹس لینے کی اپیل کی گئی تھی ۔

    مظاہرے سے وزیر بلدیات آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمداور پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی کے علاوہ شوکت جاوید میر، عتیق الرحمن دانش، مولانا عظمت کشمیری ، حریت رہنما مشتاق السلام، ڈاکٹر منظور احمد اور عثمان علی ہاشم نے خطاب کیا۔

    مقررین نے کہا کہ پونچھ میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے کوٹ بھلوال جیل جموںمیں غیر قانونی طورپر نظربند آزاد کشمیرکے نوجوان ضیا مصطفی کاماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ ضیا مصطفی نے اٹھارہ برس تک جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی اور سزا کی تکمیل پر رہائی کے بجائے اسے بے رحمی سے پونچھ کے جنگل میں ایک جعلی مقابلے کے دوران شہید کردیاگیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ضیامصطفی کا نام عالمی ریڈ کراس کی بھارت میں قید پاکستانی قیدیوں کی فہرست میں شامل تھا اور اس کا بہیمانہ قتل قیدیوں کے تحفظ کے عالمی قوانین ، پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی صریحا خلاف ورزی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری نظربندوں کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کے عالمی اداروں کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے۔

    مقررین نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ ضیا مصطفی کے قتل میں ملوث بھارتی فوجی اہلکاروں کیخلاف کاروائی کرے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی اپیل کی کے وہ ضیا مصطفی کی میت سفارتی ذرائع سے واپس منگوا کر لواحقین کے حوالے کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

  • تیسری عالمی جنگ ناگزیر:چین نےہائپرسونک میزائل کا        تجربہ کرکےامریکہ کی سلامتی خطرے میں ڈال دی:پینٹاگان

    تیسری عالمی جنگ ناگزیر:چین نےہائپرسونک میزائل کا تجربہ کرکےامریکہ کی سلامتی خطرے میں ڈال دی:پینٹاگان

    واشنگٹن :تیسری عالمی جنگ ناگزیر:چین نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کرکے امریکہ کی سلامتی خطرے میں ڈال دی :اطلاعات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے حال ہی میں زمین کے مدار میں گھومنے والے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ سوویت یونین کی دنیا کی پہلی سیٹیلائٹ ’اسپوتنک‘ سے مشابہت رکھتا ہے جس کا شاندار تجربہ انہوں نے 1957 میں کیا تھا اور اس سے سپر پاور کی خلائی دوڑ کا آغاز ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے تصدیق کی کہ چین نے پہلی بار جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ کیا ہے، جس سے دفاع کرنا بہت مشکل ہوگا۔

    امریکی نشریاتی ادارے ’بلومبرگ ٹی وی‘ سے بات کرتے ہوئے مارک ملی نے بتایا کہ ’ہم نے ہائپرسونک ویپن سسٹم کے تجربے کی ایک شاندار تقریب دیکھی، جو انتہائی تشویش ناک ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ یہ بالکل اسپوتنک کی طرز کا تھا یا نہیں، لیکن میرے خیال میں یہ اس سے کافی حد تک قریب ہے‘۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے کہا کہ ’یہ بہت نمایاں ٹیکنالوجیکل ایونٹ تھا اور اس پر ہم سب کی توجہ ہے‘۔اس سے قبل پینٹاگون نے تجربے کی تصدیق سے انکار کیا تھا، جسے سب سے پہلے ’فنانشل ٹائمز‘ نے 16 اکتوبر کو رپورٹ کیا تھا۔اخبار کا کہنا تھا کہ اگست میں کیے جانے والے تجربے نے امریکا کا حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

    فنانشل ٹائمز کے مطابق میزائل نے کم اونچائی پر زمین کے گرد چکر لگایا اور اس ک رفتار آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تھی لیکن یہ اپنے مقررہ ہدف سے 30 کلو میٹر (19 میل) سے زائد دور گرا تھا۔

    ہائپرسونک میزائل کی جدید ٹیکنالوجی ہے، کیونکہ یہ نچلی سطح پر اڑتا ہے اور بیلسٹک میزائل کے مقابلے میں اس کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہے، یہ تیزی سے ہدف تک پہنچتا ہے اور نقل و حرکت کر سکتا ہے۔اگر اس میں جوہری وارہیڈز نصب کر دیے جائیں تو یہ میزائل کو زیادہ خطرناک بنا دیتا ہے۔

    امریکا، روس، چین، اور شمالی کوریا تمام ممالک ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کر چکے ہیں جبکہ متعدد دیگر ممالک بھی ٹیکنالوجی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    چین کی جانب سے سال 2019 میں ’ڈی ایف 17‘ ہائپرسونک کے درمیانی رینج کے میزائل کی نقاب کشائی کی گئی تھی جو کہ تقریباً 2 ہزار کلومیٹر سفر کر سکتا ہے اور جوہری وار ہیڈز لے جاسکتا ہے۔

    فنانشل ٹائمز کی خبر میں جس میزائل کے بارے میں بات کی گئی وہ مختلف ہے جس کی رینج زیادہ ہے، اسے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے فضا میں واپس آنے سے پہلے مدار میں چھوڑا جاسکتا ہے۔