Baaghi TV

Author: +9251

  • شعیب اخترنے برداشت کا مظاہرہ کیا،غلط رویے کے جواب میں اچھے رویے سے جواب دیا :صوفیہ مرزا

    شعیب اخترنے برداشت کا مظاہرہ کیا،غلط رویے کے جواب میں اچھے رویے سے جواب دیا :صوفیہ مرزا

    لاہور:شعیب اخترکے اندربرداشت اورپھروہاں سے چلے جانا اعلیٰ ظرفی ہے:اطلاعات کےمطابق معروف ماڈل ادا کارہ صوفیہ مرزا نے پی ٹی وی کے شو میں جس طرح‌شعیب اختر کے ساتھ سلوک برتا گیا اس پرایک بہت ہی خوبصورت بات کی ہے

    صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ ایک قومی سٹار کوایک پروگرام میں بلا کرپھر اس کے ساتھ ساری دنیا کے سامنے انتہائی گھٹیا رویہ اختیار کرنا کسی صورت بھی ناقابل برداشت تھا لیکن اس موقع پر شعیب اخترنے جس اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا وہ ایک بہادر انسان کا شیوہ ہے، ورنہ وہ بھی اسی وقت سخت جواب دے کرحساب برابر کرسکتے تھے

    صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ ایک اینکر اور میزبان کی حیثیت سے وہ بہتر جانتی ہیں کہ اپنے مہمان کوکس طرح عزت دینی چاہیے لیکن جس طرر کل پی ٹی وی کے پروگرام میں انتہائی غلط انداز اختیار کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی

    ادھر اطلاعات کے مطابق شعیب اختر کے معاملے پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے 8 نومبرکوایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں بہت سے اہم ایشوز زیربحث لائے جائیں گے

    ذرائع کے مطابق اس اہم میٹنگ میں قومی کرکٹ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے کی گئی بد سلوکی پر پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز سے متعلق معاملے پرقومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے نوٹس لیا ہے اور اس معاملے سمیت دیگراہم ایشوزسے متعلق حقائق جاننے کے لیے 8 نومبر کو ایک اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے

     

     

     

    اس اہم اجلاس میں اسد طور ، حامد میر ، سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ، مولانا عبدالاکبرچترالی کے معاملات سمیت کئی اہم معاملات زیربحث آئیں گے

    ادھر دوسری طرف سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ نے شعیب اختر اور اینکر کی لائیو پروگرام میں نوک جھونک کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے معاملہ علم میں آنے کے بعد انہوں نے پی ٹی وی کی انتظامیہ کو فی الفور تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایم ڈی پی ٹی وی کریں گے جب کہ پی ٹی وی کے ایچ آر سمیت دیگر شعبوں کے لوگ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے تنازع کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جائے گی،

    اس دوران میزبان اور شعیب اختر کے درمیان آن ائیر اور آف ائیر ہونے والی گفتگو کی فوٹیج دیکھی جائیں گی جب کہ کمیٹی اپنی فائنڈنگز فواد چوہدری کو بھجوائے گی جس میں اینکر کی غلطی ثابت ہونے کی صورت میں ڈاکٹر نعمان نیاز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    تحقیقاتی کمیٹی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کو بھی بلائے گی جس میں دونوں کے مؤقف کو سنا جائے گا۔

    دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کےچیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے بھی واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی ! آپ مکمل طورپر پٹری سے اترگئے ہیں، اپنی ساکھ کوبحال کریں، یہ کسی فرد کی نہیں، ادارے کے بارے میں ہے۔

    انہوں نے کہا یہ کس کے لیے اچھا ہے؟ ورلڈ کپ کے بعد بحث کریں گے کیونکہ یہ خوشی خراب نہیں کرنا چاہتے جو ہماری کرکٹ ٹیم لارہی ہے۔

  • فیصل آباد آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کے سلسلے میں کشمیریوں کے جدوجہد آزادی پر مشتمل تصویری نمائش

    فیصل آباد آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کے سلسلے میں کشمیریوں کے جدوجہد آزادی پر مشتمل تصویری نمائش

    فیصل آباد(عثمان صادق)کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیریوں کو حق رائے دہی دئیے بغیر علاقائی امن ممکن نہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ کے سلسلے میں کشمیریوں کے جدوجہد آزادی پر مشتمل تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد تصاویر دیکھتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ27۔اکتوبر 1948ء کو کشمیرمیں ہندوستانی فوج کے داخلہ اور قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تصاویری نمائش کا مقصد بھارتی فوج کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو اجاگر کرکے احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھی جائے گی۔نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے مختلف مناظر دکھائے گئے ہیں

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ نمیبیا سے بھی شکست کھا گیا
    نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ —فوٹو: آئی سی سی
    نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ —فوٹو: آئی سی سی
    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    نمیبیا نے 110 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست

    ابو ظبی میں کھیلے گئےگروپ 2 کے میچ میں نمیبیا کے کپتان اراسمس نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    اسکاٹ لینڈکے کپتان کائل کوئٹزر انگلی میں تکلیف کے باعث آج کا میچ نہیں کھیلے ، ان کی جگہ رچی بیرینگٹن کو کپتانی کے فرائض دیے گئے۔

    اسکاٹ لینڈ کی اننگز

    اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے ،لیسک 44 اور کرس گریوز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اسکاٹ لینڈ کا آغاز بلکل اچھا نہ رہا اور پہلے اوور میں ہی اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسری بار ہوا کہ کسی بھی ٹیم کے 3 کھلاڑی پہلے اوور میں آؤٹ ہوجائیں۔

    اس سے قبل2009 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی سری لنکا کے خلاف پہلے اوور میں آؤٹ ہوئے تھے۔

    نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرومپلمین نے 3اور جین فریلنک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    نمیبیا کی اننگز

    110 رنز کا ہدف نمیبیا نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، جے جے سمٹ 32 اور کریگ ولیئمز 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    واضح رہے کہ نمیبیا نے سپر 12 مرحلے میں آج اپنا پہلا میچ کھیلا جبکہ اسکاٹ لینڈ کو مسلسل دوسرے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

    اس سے قبل افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے ہرایا تھا۔

  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سفارتکار تعینات:افغان حکومت نے سفارتکاری شروع کردی

    پاکستان کے مختلف شہروں میں سفارتکار تعینات:افغان حکومت نے سفارتکاری شروع کردی

    کابل :پاکستان کے مختلف شہروں میں سفارتکار تعینات:افغان حکومت نے سفارتکاری شروع کردی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان نے پاکستان کے مختلف شہروں میں سفارتکار تعینات کردیے،

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے افغانستان کی طالبان حکومت نے اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سفارتکار تعینات کر دیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتخانے اور تینوں قونصل خانوں میں تقرری کا نوٹیفیکیشن 20 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا، افغان سفارت خانے کے ذرائع نے نوٹیفیکیشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکار ابھی پاکستان نہیں آئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانے اور تینوں قونصل خانوں کے سفارتی عملے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، اسلام آباد میں سفیر کی بجائے فرسٹ سیکرٹری سردار احمد شکیب بطور ناظم الامور فرایض انجام دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق حافظ محب اللہ شاکر کو پشاور، گل حسن ابو محمد کو کوئٹہ اور عباس خان محمد کو کراچی تعینات کیا گیا ہے، اسلام آباد، پشاور، کراچی اور کوئٹہ کے لیے سفارتکاروں کی تقرریاں بطور فرسٹ سیکریٹری کی گئی ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کے ہاتھوں شہری کے قتل پر پاکستان کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کے ہاتھوں شہری کے قتل پر پاکستان کا شدید احتجاج

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کے ہاتھوں شہری کے قتل پر پاکستان کا شدید احتجاج ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے پونچھ سیکٹرمیں بھارتی قابض افواج کی حراست میں پاکستانی شہری ضیا مصطفیٰ کے قتل پرشدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ کے بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی اورکشمیری قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کی طرف سے ماورائے عدالت قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پاکستانی قیدی کا جیل سے دورپراسرارقتل سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

    عاصم افتخار کے مطابق بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی یا وطن واپسی تک ان کی حفاظت یقینی بنائے۔ نئی دہلی واقعے کی فوری شفاف تحقیقات کرکے انصاف کویقینی بنائے۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”432138″ /]

    ادھر اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیاب پر جشن منانے والے کشمیریوں پر بدترین تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بیان دیا گیا کہ کشمیری طلبہ پر تشدد سے واضح ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور انتہاپسند ہندو تنظیم ایک دوسرے میں ضم ہو کر انتہاپسند ’ہندوتوا‘ سوچ اقلیت خصوصاً مسلمانوں کے خلاف نفرت عروج پر ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انتہائی مذمت اور گہری تشویش کا باعث ہے کہ بھارتی حکام کشمیری طلبہ اور نوجوانوں پر انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’یہ بالکل واضح ہے کہ نفرت آمیز رویہ اور اسلاموفوبیا بھارت میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور جنٹلمین گیم کرکٹ بھی اس کے مضر اثرات سے نہیں بچ سکا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت کو ٹی 20 کرکٹ میچ کے پس منظر میں کشمیری نوجوانوں اور مسلم اقلیت کے خلاف ڈرانے دھمکانے اور تشدد کی مکمل تحقیقات کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھانے کے بعد بھارتی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

    بعدازاں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا جشن منانے والے میڈیکل کالجز کے دو طلبہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات دائر کردیے گئے۔

    طلبہ سری نگر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز میں زیر تعلیم ہیں۔

    بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر رویندر رینا نے کہا تھا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے ’دشمن ملک‘ پاکستان کے لیے خوشی کا اظہار کیا وہ جلد ہی جیل میں ہوں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نمیبیا نئی ابھرتی ہوئی ، اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نمیبیا نئی ابھرتی ہوئی ، اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست دے دی

    دبئی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نمیبیا نئی ابھرتی ہوئی ، اسکاٹ لینڈ کو بھی شکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    نمیبیا نے 110 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    ابو ظبی میں کھیلے گئےگروپ 2 کے میچ میں نمیبیا کے کپتان اراسمس نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسکاٹ لینڈکے کپتان کائل کوئٹزر انگلی میں تکلیف کے باعث آج کا میچ نہیں کھیلے ، ان کی جگہ رچی بیرینگٹن کو کپتانی کے فرائض دیے گئے۔

    اسکاٹ لینڈ کی اننگز

    اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے ،لیسک 44 اور کرس گریوز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسکاٹ لینڈ کا آغاز بلکل اچھا نہ رہا اور پہلے اوور میں ہی اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسری بار ہوا کہ کسی بھی ٹیم کے 3 کھلاڑی پہلے اوور میں آؤٹ ہوجائیں۔اس سے قبل2009 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی سری لنکا کے خلاف پہلے اوور میں آؤٹ ہوئے تھے۔

    نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرومپلمین نے 3اور جین فریلنک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    نمیبیا کی اننگز

    110 رنز کا ہدف نمیبیا نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، جے جے سمٹ 32 اور کریگ ولیئمز 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    واضح رہے کہ نمیبیا نے سپر 12 مرحلے میں آج اپنا پہلا میچ کھیلا جبکہ اسکاٹ لینڈ کو مسلسل دوسرے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

    اس سے قبل افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے ہرایا تھا۔

  • یومِ سیاہ کشمیر، فواد چوہدری کا ویڈیو پیغام جاری:پہلی محبت کے گُن گاتےرہے

    یومِ سیاہ کشمیر، فواد چوہدری کا ویڈیو پیغام جاری:پہلی محبت کے گُن گاتےرہے

    اسلام آباد :یومِ سیاہ کشمیر، فواد چوہدری کا ویڈیو پیغام جاری:پہلی محبت کے گُن گاتےرہے ،اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیرپربھارتی قبضے کےخلاف یوم سیاہ کی تقریب جاری تھی تو دوسری طرف وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یوم سیاہ کشمیر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے گن گارہے تھے کہ "مجھ سے پہلی سے محبت میرے محبوب نا مانگ”

    ادھر اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی اہم تقریب میں اتنی بڑی شخصیت کا کسی کی محب میں ایسے گم ہوجانا اچھی روایت نہیں ہے

    ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے کئی عشرے قبل 27 اکتوبر کو بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد شروع کی۔

    انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد میں ماؤں نے اپنے لال، بہنوں نے اپنے بھائی، سہاگنوں نے اپنے سہاگ اور بچوں نے اپنے والدین کھوئے ہیں۔

     

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہزاروں لا پتہ افراد بھارتی جیلوں میں دم توڑ گئے، جبر، استبداد اور استحصال کی مثالیں بھارت کشمیر میں روزانہ قائم کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا ہمیشہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں کارروائیوں کی مذمت کرتی رہی ہے، پاکستان کی قوم 27 اکتوبر کو کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یک جہتی کرتی ہے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہم نے کشمیر کے لیے 3 جنگیں لڑی ہیں، ہمارے قبرستان کشمیر کے لیے قربانیاں دینے والے شہیدوں کے خون سے مہک رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی معیشت، سیاست اور خارجہ پالیسی کشمیری عوام کی امنگوں کی نذر کی ہے، ان شاء اللّٰہ جبر کا یہ دور ختم ہو گا، آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ وہ دن بھی دیکھیں گے جب ان کی اپنی حکومت ہو گی۔

  • کراچی  پیپلز بس سروس: پہلے فیز میں 50 بسیں چلائی جائیں گی

    کراچی پیپلز بس سروس: پہلے فیز میں 50 بسیں چلائی جائیں گی

    کراچی میں پہلے فیز میں پیپلز بس سروس کی 50 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے فیز میں 200 بسیں کراچی اور لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔

    اس حوالے سے کراچی میں ترکی اور چین کے نمائندگان نے معاہدہ پر دستخط تقریب میں شرکت کی جبکہ این آر ٹی سی کے ایم ڈی بریگیڈیئر توفیق شریک ہوئے۔

    ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر توفیق کا کہنا تھا کہ این آر ٹی سی سندھ میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل استعمال کرے گی۔ ہم لاہور میٹرو سمیت کئی شہروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سندھ کے لوگوں کو بھی مثالی سروس دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تین ماہ بعد یعنی 31 جنوری 2022 کے بعد بسیں کراچی میں دیکھی جا سکیں گی جبکہ 12 سال تک این آر ٹی سی اس پروجیکٹ کو خود چلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد پبلک کو سہولت دینا چاہتے ہیں، تین سو بس اسٹاپ بنیں گے اور بین الاقوامی طرز کا سسٹم ہوگا۔ بسیں آنے کے بعد ٹیسٹ ٹرائل ہوگا۔

    میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ہم نے شروع کیا تھا لیکن فنڈز کا مسئلہ تھا اور اس سال فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ وفاق سے فنڈز نا ملنے کے باوجود ہمیں وزیر اعلیٰ نے فنڈز دیے۔

    پیپلز بس سروس پروجیکٹ شروع ہونے سے قبل ضلع وسطی یوپی موڑ پر بس ڈپو قائم کیا جائے گا جبکہ پروجیکٹ شروع ہونے کے بعد مزید پانچ ڈپو قائم کیے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت 250 ڈیزل ہائیبرڈ بسیں لائی جائیں گی۔

    پیپلز بس سروس کل چھ روٹس پر چلائی جائیں گی۔ بسوں کا کرایہ کیا ہوگا اوقات کیا ہوں گے اس متعلق ابھی کوئی تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں۔

    پہلا روٹ

    کراچی میں پہلا روٹ 29.5 کلومیٹر پر محیط ہوگا اور اس روٹ پر ماڈل کالونی سے ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔

    روٹ میں ملیر ہالٹ، کالونی گیٹ، ناتھا خان برج، ڈرگ روڈ اسٹیشن، پی اے ایف بیس فیصل، لال کوٹھی، کارساز، نرسری، ایف ٹی سی، ریجنٹ پلازہ، جی پی ایم سی، کینٹ اسٹیشن، میٹرو پول، ریگل چوک اور آرام باغ شامل ہے۔

    دوسرا روٹ

    بس کا دوسرا روٹ 32.9 کلو میٹر پر محیط ہوگا اور روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال تک کا ہوگا۔

    روٹ میں ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، نیپا، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈرگ روڈ اسٹیشن، کالونی گیٹ، شاہ فیصل کالونی، سنگر چورنگی اور لانڈھی روڈ شامل ہے۔

    تیسرا روٹ

    تیسرا روٹ ناگن چورنگی سے کورنگی سنگر چورنگی تک ہوگا، جس کا روٹ 33کلو میٹر پر محیط ہوگا۔

    روٹ میں انڈہ موڑ، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، کے ڈی اے چورنگی، ناظم آباد ٹاؤن، لیاقت آباد 10نمبر، عیسیٰ نگری، سوک سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم، کارساز، نرسری، ایف ٹی سی، کورنگی روڈ، کے پی ٹی انٹرچینج اور شان چورنگی شامل ہے۔

    چوتھا روٹ

    بسوں کا چوتھا روٹ موسمیات سے ڈاکیارڈ تک ہوگا، جوکہ 25.9 کلو میٹر پر محیط ہوگا۔

    روٹ میں گلزار ہجری، موٹروے ایم9، الآصف اسکوائر، عائشہ منزل، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد نمبر10، لالو کھیت، گرو مندر، سوسائیٹی چورنگی، ایمپریس مارکیٹ، سندھ ہائیکورٹ، آرٹ کونسل، آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور شامل ہے۔

    پانچواں روٹ

    پانچواں روٹ 28.2 کلو میٹر پر محیط ہوگا جوکہ سرجانی سے مسرور بیس تک ہوگا۔

    روٹ میں نیو کراچی، شفیق موڑ، کے ایم ڈی سی، ضیاءالدین چورنگی، کے ڈی اے چورنگی، موسیٰ کالونی، منگھوپیر، سائٹ ایریا اور گلبائی شامل ہے۔

    چھٹا روٹ

    چھٹا روٹ 29.6 کلو میٹر پر محیط ہوگا جوکہ اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سے سنگر چورنگی تک ہوگا۔

    روٹ میں اورنگی ٹاؤن، بنارس، پاپوش نگر، سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن، پی آئی بی کالونی، جیل چورنگی، بہادرآباد، بلوچ کالونی، محمودآباد، منظور کالونی، ڈی یاچ اے فیز1، کے پی ٹی انٹرچینج اور شان چورنگی شامل ہے۔

    لاڑکانہ

    لاڑکانہ میں بس کا روٹ 10.3 کلومیٹر پر محیط ہوگا جہاں بس ٹرمنل سے لاڑکانہ جنکشن تک بسیں چلائی جائیں گی۔

    بسوں کے روٹ میں انڈس ہائی وے، 7 ناکا برج، غریب نگر، نوڈیرو چوک، شاھی بازار، انصاری محلہ اور اسٹیشن روڈ شامل ہے ۔

  • جدید ٹیکنالوجی سے لیس تربیت یافتہ فوج ہی ملک کا دفاع کر سکتی ہے: آرمی چیف

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس تربیت یافتہ فوج ہی ملک کا دفاع کر سکتی ہے: آرمی چیف

    ملتان: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس تربیت یافتہ فوج ہی ملک کا دفاع کر سکتی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی کمانڈ ہیڈ کوارٹرز ملتان کا دورہ کیا۔ جنوبی کمانڈ ہیڈکوارٹرز آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے خیرمقدم کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا مشادہ کیا اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کوٹ عبدالحکیم میں سٹرائیک کور کی انٹیگریٹڈ ٹریننگ کا بھی مشاہدہ کیا۔

    اس موقع پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ مشقیں جوانوں کے اعتماد میں اضافےکا ذریعہ ہیں، چیلنجز کے باوجود ہماری توجہ پاک فوج کی روایتی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے۔ پاک فوج ملک کو درپیش کسی بھی چلینج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس تربیت یافتہ فوج ہی ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کر سکتی ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس، سرویلنس اور ریکانیسنس، ایئر ڈیفنس، سائبر اور میکانائزیشن پر توجہ مرکوز ہے۔ تمام تر چیلنجز کے باوجود ہماری توجہ روایتی صلاحیتوں پر مرکوز ہے۔

  • بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا:مشال ملک

    بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا:مشال ملک

    اسلام آباد: بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا:مشال ملک ،اطلاعات کے مابق پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کے چیئرپرسن مشال حسین ملک نے کہا کہ دہشت گرد بھارتی فورسز نے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا، جہاں وادی میں نوجوان کشمیریوں اور حریت رہنماؤں کو بے رحمی سے قتل اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    مشال ملک نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ وادی میں دنیا کی بدترین ریاستی دہشت گردی پر بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی پر دکھ ہوتا ہے

    اسیر کشمیرچیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشال نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں منائے جانے والے کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ وہ بدقسمت دن تھا جب بھارتی سفاک قوتوں نے تقریباً 74 سال قبل وادی پر حملہ کرکے کشمیریوں کو اپنے منصفانہ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر ان کا خون بہانا شروع کیا۔

    27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوجیوں نے برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کی اور کشمیریوں کی امنگوں کے خلاف جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر، پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہونے والی احتجاجی ریلیوں میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت بھارتی غلامی کے طوق کو توڑنے کے ان کے منصفانہ مقصد کے ساتھ کشمیر کے عزم اور عزم کا اظہار کرتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے دنیا کو یہ مضبوط پیغام بھی دیا ہے کہ کشمیریوں کے تئیں بے حسی کے باوجود وہ اپنے وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    چیئرپرسن نے مزید کہا کہ قابض افواج نے مقبوضہ وادی میں بربریت اور دہشت گردی کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے جنت جیسی وادی کو جہنم بنا دیا ہے۔

    مشال ملک نے عالمی برادری کے دہرے معیار پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری دوغلے پن کو ترک کرے اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے تاکہ کشمیری عوام دنیا کے دیگر حصوں کی طرح آزادانہ زندگی گزار سکیں۔