Baaghi TV

Author: +9251

  • جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون غیر اسلامی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

    جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون غیر اسلامی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

    اسلام آباد (محمداویس)اسلامی نظریاتی کونسل نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد کرنے کی سزا کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس کی جگہ متبادل سزائیں تجویز کی جائیں ۔ کونسل نے ملتان میں عید میلاد النبیﷺ کے دوران جلوس میں حورِ جنت کے نام پر کئے جانے والے عمل کو نامناسب قرار دیا اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ کے لیے ایسی نامناسب حرکتوں کے انسداد کو یقینی بنایا جائے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کا 225 واں دو روزہ اجلاس مؤرخہ 26-27 اکتوبر 2021ء کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں درج ذیل فیصلے کیے گئے:

    1. اسلامی نظریاتی کونسل نے دینی مدارس اور عصری تعلیمی ادارے اور جامعات سے متعلق اخلاقی حوالے سے سامنے آنے والے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں دینی اور عصری تعلیمی اداروں میں اخلاقی اقدار کی بحالی کے لیے دینی مدارس کے وفاقوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، وفاقی وزارت تعلیم اور صوبائی تعلیم کی وزارتوں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں ایچ ای سی اور وزارتوں کو تعلیمی اداروں میں اخلاقی اقدار کی پاس داری اور جنسی ہراسانی کے انسداد کے متعلق جامع لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے قومی تعلیمی کانفرنس بلانے کی تجویز دی جائے گی۔ کونسل نے وفاق ہائے مدارس کو بھی خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا، جس میں ان پر زور دیا جائے گا کہ وہ مدارس میں اس موضوع پر کھلے مکالمے اور مباحثے کی ابتداء کریں اور مفتی محمد تقی عثمانی اور دیگر جید علماء کرام اس کی شروعات کریں، کیونکہ اس مسئلے کو دبانا حل نہیں بلکہ اس پر غور و فکر کر کے انسدادی لائحہ عمل بنانا ہی حل ہے۔

    2. فوج داری قانون (ترمیمی) آرڈیننس 2020ء کے تحت جنسی زیادتی کے مجرم کی آختہ کاری یعنی نامرد بنانے کے قانون کو غیر اسلامی قرار دیا اور رائے دی کہ اس کی جگہ متبادل مؤثر سزائیں تجویز کی جائیں۔

    3. رؤیت ہلال پر قانون سازی کے بل کی کونسل نے تائید کی اور تجویز دی کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں رؤیت ہلال کے حوالے سے تربیتی سیشنز کا انعقادکیا جائے۔

    4. تعلیمی اداروں میں عربی لازم کرنے کے بل 2020ء کی تائید کرتے ہوئے کونسل نے قرار دیا کہ عربی زبان کی تدریس کے لیے اقدامات کرنا دینی اور آئینی تقاضا ہے ۔ امید ہے یہ بل اس کی طرف پہلا قدم ثابت ہوگا ۔ مزید برآں کونسل نے یہ بھی تجویز دی کہ ثانوی تعلیمی اداروں میں بطور اختیاری مضمون فارسی ، ترکی اور چینی زبان کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے۔

    5. صوبہ خیبر پختون خوا میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے مسودہ بل (ADR) میں کونسل نے تائید کرتے ہوئے چند ترامیم کی سفارش کی۔

    6. کونسل نے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کو ایک مستحسن قدم قرار دیا اور وزیر اعظم پاکستان کے اس اقدام کو دور رس مثبت نتائج کا پیش خیمہ قرار دیا۔

    7. مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آگ لگنے کے واقعات پر کونسل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ حکومت اور سی ڈی اے ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ کونسل نے ائمہ کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ مساجد میں ماحولیات اور شجرکاری کے حوالے سے خطبات جمعہ اور دروس میں اسلامی تعلیمات بیان کریں۔ دینی مدارس میں گلشن قرآنی (قرآنی گارڈنز) متعارف کرائے جائیں اور مدارس و مساجد کے خالی رقبوں میں قرآنک گارڈنز قائم کئے جائیں۔ مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سخت سزائیں دی جائیں۔

    8. کونسل نے ملتان میں عید میلاد النبیﷺ کے دوران جلوس میں حورِ جنت کے نام پر کئے جانے والے عمل کو نامناسب قرار دیا اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ کے لیے ایسی نامناسب حرکتوں کے انسداد کو یقینی بنایا جائے۔

  • بلوچستان کی ترقی،خوشحالی کے لیے ہم حاضر:سنجرانی ، خٹک اور یار محمد رند بول اٹھے

    بلوچستان کی ترقی،خوشحالی کے لیے ہم حاضر:سنجرانی ، خٹک اور یار محمد رند بول اٹھے

    کوئٹہ :بلوچستان کی ترقی،خوشحالی کے لیے ہم حاضر:سنجرانی ، خٹک اور یار محمد رند بول اٹھے ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،وفاقی وزیر پرویز خٹک، سردار یار محمد رند و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے پی ٹی آئی کی اتحادیوں کے ساتھ ہمدردیوں کوپھر دہرایا

    اس موقو پر گفتگو کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کو ایسا لگا کہ انکو نظرانداز کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی اراکین نے مجھے وزیراعلی اور بابر موسی خیل کو اسپیکر کیلئے نامزد کیا،

    سردار یار محمد رند نے مزید کہا کہ باپ پارٹی حکام آپس میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں،اتحاد کو چلانے کیلئے قربانیاں دی جاتی ہیں،استعفی دینے کے بعد بھی صوبائی حکومت کو غیر مستحکم نہیں کیا،

    سردار یار محمد رندنے کہا کہ امید ہے کہ باپ ہمارے ساتھ سابق رویہ اختیار نہیں رکھے گی،
    پارٹی کا فیصلہ ہے ماننا پڑیگا۔ہم نے چلکر بلوچستان کو چلانا ہے، ہم نے بلوچستان کو ترقی دینی ہے،

    وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی باپ پارٹی کو سپورٹ کیا،اب بھی کرے گی ، بلوچستان کی ترقی کے لیے کوئی ایک قدم آگے بڑھے گا تو پی ٹی آئی دس قدم آگے آئے گی

    پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں بننے والی نئی حکومت پی ٹی آئی کا خیال رکھے گی،پی ٹی آئی اراکین کو نظرانداز کرنا برداشت نہیں،سابق حکومت نے پی ٹی آئی کو وہ حیثیت نہیں دی تو جو انکا حق تھا،سردار رند نے ہمیں عزت دی،

    باپ پارٹی کے سنیئر رہنما ظہور بلیدی نے کہا کہ سردار رند نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا،بڑے ہونے کی حیثیت سے ہم نے ہمیشہ ان سے قربانی لی،باپ پارٹی نے سردار رند کو مختلف جگہوں پر نظرانداز کیا،

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کووزارت اعلیٰ سے محروم کرنے والے مرکزی کردار عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سردار رند ہمارے بڑے اور قبائلی حیثیت رکھتے ہیں،

    قدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ملکر بلوچستان میں اچھی حکومت بنائینگے،سردار رند باہر تھے جس کی وجہ سے ہم نہیں مل سکے،

  • مظلوموں کو دیوار سے لگا کر نسلہ ٹاورز کو دوسری لال مسجد نہ بنایا جائے:مصطفیٰ کمال

    مظلوموں کو دیوار سے لگا کر نسلہ ٹاورز کو دوسری لال مسجد نہ بنایا جائے:مصطفیٰ کمال

    کراچی :مظلوموں کو دیوار سے لگا کر نسلہ ٹاورز کو دوسری لال مسجد نہ بنایا جائے:اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مظلوموں کو دیوار سے لگا کر نسلہ ٹاورز کو دوسری لال مسجد نہ بنایا جائے۔ 24 گھنٹے کے اندر نسلہ ٹاورز کے متاثرین کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اگر متاثرین کو ادائیگیوں کے لیے پیسے نہیں ہیں تو آباد میں شامل ہزاروں بلڈرز ہیں، شہر کے بڑے بلڈروں سے پول بنا کر پیسے لے لیں اور مارکیٹ ریٹ کے حساب سے رہائشیوں کو ادائیگیاں کر دیں اور اگلے ایس بی سی اے کے چالان میں بلڈروں کی رقم ایڈجسٹ کردیں۔ کراچی کی بدقسمتی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں، حکومت پاکستان کے جس ریاستی ادارے کو طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے وہ کراچی کا رخ کر لیتا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی والے قانون کا احترام کرتے ہیں اس لیے سب کو یہی شہر نظر آتا ہے۔ اگر کسی عمارت کو بم سے اڑانا ہی ہے تو ایس بی سی اے کی عمارت کو اڑائیں جو غیر قانونی تعمیرات کا گڑھ ہے، تاکہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات رکیں۔ سندھ حکومت روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں ایکڑ آراضی اپنی جاگیر سمجھ کر تحفے اور سیاسی رشوت کے طور پر دے رہی ہے لیکن اسکے پاس در بدر کیے گئے متاثرین کو متبادل جگہ دینے کے لیے ایک انچ زمین نہیں ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاورز کے یہ 44 خاندان ہوا میں تحلیل نہیں ہوجائیں گے، کہیں تو جائیں گے، کہیں تو بیٹھیں گے، ہم نے اپنے دور نظامت میں لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر سے پہلے نالے میں رہائش پزیر 10 ہزار سے اور خاندانوں میں ناصرف تین متبادل علاقے پانی، بجلی اور گیس کیساتھ فراہم کیے بلکہ انکو پچاس ہزار کا چیک بھی دیا۔ حکومت، عدلیہ سمیت تمام اداروں کو ساتھ ملایا اور مسئلہ حل ہوگیا، شہر میں ایک پتھر کسی نے نہیں اٹھایا۔ لیکن اب تو المیہ ہی یہی ہے کہ موجودہ حکمران مسائل حل نہیں کرسکتے کیونکہ یہ تو خود مسائل کی اصل وجہ ہیں۔ جب یہ عمارتیں تعمیر ہو رہی تھی تب کسی نے نہیں پوچھا نہ روکا،

    سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جو کہ تب کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تھی کے افسران سے کچھ نہیں پوچھا گیا، کوئی برطرفی نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس عدالت میں ریمارکس دیتے ہیں کہ سندھ حکومت چور ہے جو اگلے روز تمام اخبارات کی سرخیوں میں ہوتی ہے لیکن کبھی فیصلہ نہیں دیتے، نہ کبھی چوروں کو پکڑتے ہیں۔ عام آدمی بھی سوچنے پر مجبور ہے کہ چیف جسٹس صاحب کو سب معلوم ہے تو روکتے کیوں نہیں اور زمہ داران کو سزا کیوں نہیں دیتے؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی اور دیگر اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے۔ ان لوگوں کا کیا گناہ ہے جو انکی بجلی، پانی، گیس، ڈرینج کی لائنیں منقطع کر دی گئیں۔ نسلہ ٹاورز کو ذاتی انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، بلکہ رہائشیوں کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں لاکھوں کیسز تعطل کا شکار ہیں، انصاف میں دیر کر کے سب سے زیادہ ظلم عدلیہ میں ہوتا ہے۔ پاکستان کو ٹھیک کرنے کے لیے پاکستان کے اداروں کو ٹھیک کریں۔ سابقہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کے نام پر پوری قوم سے چندہ کیا آج نہ سابق جسٹس ثاقب نثار کا پتا ہے اور نہ ڈیم کا، جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے پر اپنے والد سے کیس حل کرانے کیلئے کروڑوں کی رشوت لینے کا الزام تھا۔ کوئی پوچھنے والا نہیں، ملک آٹو پہ چل رہا ہے۔

  • شعیب اختر سے بدسلوکی، قائمہ کمیٹی نے اہم اجلاس طلب کرلیا:بڑے سخت فیصلوں کی توقع

    اسلام آباد:شعیب اختر سے بدسلوکی،قائمہ کمیٹی نے اہم اجلاس طلب کرلیا:بڑے سخت فیصلوں کی توقع،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے 8 نومبرکوایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں بہت سے اہم ایشوز زیربحث لائے جائیں گے

    ذرائع کے مطابق اس اہم میٹنگ میں قومی کرکٹ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے کی گئی بد سلوکی پر پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز سے متعلق معاملے پرقومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے نوٹس لیا ہے اور اس معاملے سمیت دیگراہم ایشوزسے متعلق حقائق جاننے کے لیے 8 نومبر کو ایک اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے

     

     

     

    اس اہم اجلاس میں اسد طور ، حامد میر ، سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ، مولانا عبدالاکبرچترالی کے معاملات سمیت کئی اہم معاملات زیربحث آئیں گے

    ادھر دوسری طرف سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ نے شعیب اختر اور اینکر کی لائیو پروگرام میں نوک جھونک کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے معاملہ علم میں آنے کے بعد انہوں نے پی ٹی وی کی انتظامیہ کو فی الفور تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایم ڈی پی ٹی وی کریں گے جب کہ پی ٹی وی کے ایچ آر سمیت دیگر شعبوں کے لوگ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے تنازع کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جائے گی،

    اس دوران میزبان اور شعیب اختر کے درمیان آن ائیر اور آف ائیر ہونے والی گفتگو کی فوٹیج دیکھی جائیں گی جب کہ کمیٹی اپنی فائنڈنگز فواد چوہدری کو بھجوائے گی جس میں اینکر کی غلطی ثابت ہونے کی صورت میں ڈاکٹر نعمان نیاز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    تحقیقاتی کمیٹی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کو بھی بلائے گی جس میں دونوں کے مؤقف کو سنا جائے گا۔

    دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کےچیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے بھی واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی ! آپ مکمل طورپر پٹری سے اترگئے ہیں، اپنی ساکھ کوبحال کریں، یہ کسی فرد کی نہیں، ادارے کے بارے میں ہے۔

     

     

    انہوں نے کہا یہ کس کے لیے اچھا ہے؟ ورلڈ کپ کے بعد بحث کریں گے کیونکہ یہ خوشی خراب نہیں کرنا چاہتے جو ہماری کرکٹ ٹیم لارہی ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست

    ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

     

     

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 بناسکی۔

    بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 29 ، نسیم احمد اور محموداللہ نے 19 ، 19 رنز بنائے۔

    انگلینڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ معین علی اور لیونگسٹن نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     

     

    جواب میں انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف 15 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، جوز بٹلر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیوڈ ملان 28 اور جونی بیئرسٹو 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور نوسم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہے کہ بنگلا دیش اس سے پہلے اپنے پہلے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔

  • اہل پاکستان کےجان ومال اورعزتیں عزیز:عوام کوشر   پسندوں کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے:شیخ رشید

    اہل پاکستان کےجان ومال اورعزتیں عزیز:عوام کوشر پسندوں کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے:شیخ رشید

    اسلام آباد :اہل پاکستان کی جانیں،عزتیں اور مال واسباب عزیز:امن بحال برقرار رکھنے کیلئے دو ماہ کیلئے رینجرز طلب ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں دو ماہ کے لیے رینجز طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سندھ کی طرح رینجرز کو کہیں بھی تعینات کرسکتی ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے کالعدم تنظیم نے ‏کلاشنکوف اور خودکار ہتھیاروں سے پولیس اہلکاروں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے ‏میں 3 اہلکار شہید اور 70 زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی 8 اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔

    شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہل پاکستان کو مطئمن رہنے کا پیغام دیا اور کہا کہ ریاست کو اس وطن میں‌ رہنے والے ہرشہری کی جان ، عزت اور ان کے مال واسباب سب سے زیادہ عزیز ہیں ، ان سب چیزوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اب اس پرہرصورت عمل کرکے دکھائیں گے

    وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم کی جانب سے لانگ مارچ کے بعد سیکورٹی صورتحال کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے 60 دن کے لیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

    انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر رکھا ہے احتجاج ‏کرنےوالوں سےابھی بھی کہتا ہوں ہوش کےناخن لیں فرانس کےسفارتخانےکو بند نہیں کر سکتے ذمہ ‏داری سے کہہ رہا ہوں فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کی ہمیشہ عزت کی اور کرتا رہوں گا عالمی صورتحال سامنے ‏ہے مولانافضل الرحمان سنگینی سمجھیں، کوشش ہے معاملات کےحل کیلئےدروازےبندنہ ہوں ٹی ‏ایل پی چھٹی مرتبہ آرہےہیں اورمذہب کانام استعمال کر رہے ہیں جذباتی نعروں سےگریز کریں ذمہ ‏داری کامظاہرہ کریں ملک پراہم وقت ہےجذباتی نعروں کانقصان ہوگا۔

  • ٹی ایل پی کا احتجاج :پاکستان ریلوے کونقصان سے بچانے کا فیصلہ کرلیا گیا

    ٹی ایل پی کا احتجاج :پاکستان ریلوے کونقصان سے بچانے کا فیصلہ کرلیا گیا

    اسلام آباد:ٹی ایل پی کا احتجاج :پشاور،راولپنڈی سےلاہورکےدرمیان ٹرینوں کا روٹ تبدیل ،اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ریلوے انتظامیہ نے پشاوراور راولپنڈی سےلاہورکےدرمیان ٹرینوں کا روٹ تبدیل کردیا۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے پشاور اور راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال ، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل اور شیخوپورہ لاہور روانہ کیا جا رہا ہے ۔

    ترجمان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام 4 بج کر 30 منٹ پر چلنے والی سبک خرام اور شام 6 بجے چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس اور رات 12بج کر 30 منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس کو بھی دونوں اطراف سے آج کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

    ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ گرین لائن کو راولپنڈی سے لاہور کے لیے آج کے روز معطل کیا گیا ہے، پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔

  • دہشتگردوں کی پاک افغان بارڈر عبور کرنے کی کوشش، فائرنگ، دو جوان شہید

    دہشتگردوں کی پاک افغان بارڈر عبور کرنے کی کوشش، فائرنگ، دو جوان شہید

    راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشتگردوں نے پاک افغان بارڈر عبور کرنے کی کوشش کی اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ہوئی، بارڈر پار کرنے کی یہ کوشش 26 اور 27 فروری کی درمیانی رات کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر رد عمل دیتے ہوئے دہشت گردوں کی پاکستان میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے باعث دو جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف شہید شامل ہیں۔ لانس نائیک اسد کا تعلق ضلع کرم اور سپاہی آصف کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اپنے سرحدوں کی دفاع کےلیے پرعزم ہے۔ دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایاجائےگا، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

    اس سے قبل پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے پاکستان مخالف سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بھارت میں کشمیری طلبہ پر دہشت گردی کے مقدمات ناقابل قبول،مذمت کرتے ہیں: پاکستان

    بھارت میں کشمیری طلبہ پر دہشت گردی کے مقدمات ناقابل قبول،مذمت کرتے ہیں: پاکستان

    اسلام آباد :بھارت میں کشمیری طلبہ پر دہشت گردی کےمقدمات ناقابل قبول،مذمت کرتے ہیں:اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیاب پر جشن منانے والے کشمیریوں پر بدترین تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بیان دیا گیا کہ کشمیری طلبہ پر تشدد سے واضح ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور انتہاپسند ہندو تنظیم ایک دوسرے میں ضم ہو کر انتہاپسند ’ہندوتوا‘ سوچ اقلیت خصوصاً مسلمانوں کے خلاف نفرت عروج پر ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انتہائی مذمت اور گہری تشویش کا باعث ہے کہ بھارتی حکام کشمیری طلبہ اور نوجوانوں پر انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’یہ بالکل واضح ہے کہ نفرت آمیز رویہ اور اسلاموفوبیا بھارت میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور جنٹلمین گیم کرکٹ بھی اس کے مضر اثرات سے نہیں بچ سکا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت کو ٹی 20 کرکٹ میچ کے پس منظر میں کشمیری نوجوانوں اور مسلم اقلیت کے خلاف ڈرانے دھمکانے اور تشدد کی مکمل تحقیقات کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھانے کے بعد بھارتی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

    بعدازاں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا جشن منانے والے میڈیکل کالجز کے دو طلبہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات دائر کردیے گئے۔

    طلبہ سری نگر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز میں زیر تعلیم ہیں۔

    بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر رویندر رینا نے کہا تھا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے ’دشمن ملک‘ پاکستان کے لیے خوشی کا اظہار کیا وہ جلد ہی جیل میں ہوں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا آسان  ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا آسان ہدف

    ابوظہبی :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا آسان ہدف ،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دے دیا۔

    ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بنگلہ دیش کے دونوں اوپنرز لٹن داس اور محمد نعیم 14 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، دونوں بلے بازوں کو معین علی نے آؤٹ کیا۔

     

     

    تیسرے نمبر پر آنے والے شکیب الحسن بھی بلے بازی میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 26 کے مجموعے پر 4 رنز بنا کر کرس ووکس کا شکار بنے۔اس کے بعد مشفیق الرحیم 29 اور محمود اللہ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    قبل ازیں بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر کہا کہ وکٹ، بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شریف الاسلام کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ آئی پی ایل میں اس وکٹ پر بہت کھیلا ہے اور یہ اس وقت کی طرح آج بھی اچھی لگ رہی ہے۔

     

    ورلڈ کپ میں اس سے قبل میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے ہرایا ہے۔

    دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    انگلینڈ:
    اوئن مورگن (کپتان)، جیسن روئے، جوز بٹلر، ڈیوڈ ملان، جونی بیئراسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید اور ٹائمل ملز

    بنگلہ دیش:
    محموداللہ (کپتان)، لٹن داس، محمد نعیم، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، عفیف حسین، نورالحسن، مہدی حسن، شریف الاسلام، نسم احمد اور مستفیض الرحمٰن