Baaghi TV

Author: +9251

  • ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلوم و ستم کیخلاف بلیک ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا

    ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلوم و ستم کیخلاف بلیک ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا

    ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلوم و ستم کیخلاف بلیک ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا

    قصور ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی افواج کے مقبوضہ جموں کشمیر پر ناجائز قبضے کی مذمت کیلئے بلیک ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ضلع بھر میں ریلیوں کا اہتمام کیاگیا جس میں ضلعی افسران‘طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فورسز کے مقبوضہ جمو ں وکشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ 27اکتوبر برصغیر کے مسلمانوں کے تاریخی تناظر میں ایک سیاہ دن ہے اس روز بھارتی افواج نے کشمیری بھائیوں کے بنیادی حقوق کیساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔ کشمیری عوام 74سال سے اس ظلم و بربریت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ آج کے دن ہم کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور بھارتی افواج کے ناجائز قبضے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ریلیوں کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور کشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعا ئیں بھی کی گئیں
    مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • مولانا فضل الرحمان کو اپنا مستقبل نظرآگیا،ن لیگ کوقربانی کابکرا بنانے کی سازش

    مولانا فضل الرحمان کو اپنا مستقبل نظرآگیا،ن لیگ کوقربانی کابکرا بنانے کی سازش

    اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان کو اپنا مستقبل نظرآگیا،ن لیگ کوقربانی کابکرا بنانے کی سازش ،اطلاعات کے مطابق کے پی میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں اوران انتخابات میں جے یو آئی ف کواپنے ذلت آمیززوال کا خوف پیدا ہوگیا ہے اوریہی وجہ ہےکہ مولانا نے اس ہزیمت سے بچنے کے لیے اپنے دیگرساتھیوں کو بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے ،

    مولانا فضل الرحمان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو نیا مشورہ دے دیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کی تجویز دے دی ہے، انھوں نے رہنماؤں کو فون کر کے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی بجائے عام انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

    اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، محمود خان اچکزئی، اختر مینگل، آفتاب شیر پاؤ اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے فون پر رابطہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کویہ رپورٹ دی گئی ہےکہ بلدیاتی انتخابات میں ان کی پارٹی کو بہت ہی کم نشستیں ملیں گی جس سے وہ اپنی پارٹی کے وجود کے لیے بطورحجت ثابت نہیں کرپائیں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اس ہزیمت سے بچنے کے لیے کے پی میں‌ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ چاہتے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا اس فیصلے اوران مقاصد کی آڑمیں ن لیگ اور دیگرپارٹیوں کوبھی شامل کرکے ان کوقربانی کا بکرا بنانا چاہتےہیں

  • سعودی یونیورسٹی میں طلبہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

    سعودی یونیورسٹی میں طلبہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

    جدہ :سعودی یونیورسٹی میں طلبہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جدہ یونیورسٹی نے طلبہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق جدہ یونیورسٹی کی جانب سے نئے ڈریس کوڈ میں ٹائٹس، شارٹ ٹراؤزر اور پھٹی ہوئی جینز پہننے پر پابندی عائد کردی۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکولر میں طلبہ کو مناسب لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہےکہ انتظامیہ نے اعلیٰ قیادت کی جانب سے ملنے والی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے جس میں طلبہ کو مناسب لباس پہننے کا کہا گیا ہے تاکہ وہ سعودی ثقافت کی خلاف ورزی نہ کریں۔

    انتظامیہ نے کیمپس میں ٹائٹس، شارٹس، تنگ پتلون اور پھٹی ہوئی جینز پہننے پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ لباس نامناسب ہیں جو کیمپس کے رولز کی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب بعض طلبہ نے یونیورسٹی کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے شخص آزادی کے خلاف قرار دیا ہے۔

  • بنگلادیش نےانگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بنگلادیش نےانگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی

    شارجہ : بنگلادیش نےانگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی،طلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں بنگلادیش نے انگلینڈ کیخلاف میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے ،

    شارجہ سے ذرائع کے مطابق آج بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئے ٹاس میں بنگلادیش کے کپتان محمداللہ نے ٹاس جیتا اور انگلش کرکٹ ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔بنگلا دیش اس سے پہلے اپنے پہلے میچ میں شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔

    آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیمیبیا اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل ہوں گے جن کا مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔

    یاد رہے کہ کل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے ٰخلاف اپنے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جس پر ابھی تک تبصرے جاری ہیں

    حتی کہ نیوزی لینڈ کے شہریوں نے بھی اپنے کھلاڑیوں پرآوازیں کستے ہوئے بڑے طعنے دینے شروع کردیئےہیں

    سکیورٹی کو جواز بناکر دورہ پاکستان منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی ہار کے سوشل میڈیا پر کل سے کافی چرچے ہیں۔

    گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں بھی سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگائے گئے۔

    اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں نیوزی لینڈ کے شائقین اردو زبان میں بولتے نظر آرہے ہیں۔

    پاکستانی شہری کہتا ہے کہ سکیورٹی کا مسئلہ حل ہوا جس پر پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے شائقین ہم آواز ہوکر کہہ رہے ہیں کہ ہوا۔ اب آرام ہوا، اس پر نیوزی لینڈ کے حمایتی کہہ رہے ہیں کہ ہوا۔ وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے

  • پاکستانی کھلاڑیوں میں اللہ اوراس کےرسولﷺ. کی محبت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے:غیرمسلم بھی متاثر

    پاکستانی کھلاڑیوں میں اللہ اوراس کےرسولﷺ. کی محبت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے:غیرمسلم بھی متاثر

    نئی دہلی :یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ. کی محبت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے،اطلاعات کے مطابق قومی کھلاڑیوں کے مذہبی رجحان کے ناصرف گرین شرٹس کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن معترف ہیں بلکہ بھارتی میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران پاکستان کے بلے باز محمد رضوان کے نماز پڑھنے کے عمل نے دنیا بھرکومتاثرکیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی ڈرنکس بریک کے دوران نماز کی ادائیگی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ محمد رضوان کی دوران میچ نماز کی ادائیگی پر جہاں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے بھی قومی کھلاڑیوں کے مذہب سے لگاؤ پر پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں افغانستان کے شہر جلال آباد کے میئر قاری احسان اللہ ساجد نے بھی کہا کہ محمد رضوان کی نماز کی ادائیگی سے اچھا میسج گیا۔

    قومی کھلاڑیوں کے مذہب سے قریبی لگاؤ کے بھارتی میڈیا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں اور ایک ٹی وی شو کے میزبان نے تو باقاعدہ اس پر سیگمنٹ بھی کیا۔

     

     

    بھارتی ٹی وی کے میزبان نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے وطن اور مذہب کو سب سے آگے رکھا اور یہ کام وہ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں، چاہے معاملہ پاکستان کا ہو، چاہے کشمیر یا معاملہ اسلام کا ہو، وہ کھل کر اسلام کی بات کرتے ہیں اور وہ اس کی پرواہ بھی نہیں کرتے کہ کون کیا کہے گا۔

    بھارتی میزبان نے محمد رضوان کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کے دوران جب ڈرنکس بریک ہوا تو پاکستانی بلے باز محمد رضوان میدان پر ہی نماز پڑھنے لگے۔

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے ہر سوال کا جواب اللہ کا نام لیکر ہی شروع کیا۔

    اس کے بعد بھارتی ٹی وی پر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی پریس کانفرنس کے چند کلپس بھی دکھائے گئے۔

    بھارتی ٹی وی میزبان نے آخر میں یہ بھی بتایا کہ پاکستان کا ہر کھلاڑی سب سے پہلے یہ بتاتا ہے کہ وہ ایک سچا مسلمان ہے، پھر وہ یہ بتاتا ہے کہ وہ ایک سچا پاکستانی ہے اور اگر ضرورت پڑتی ہے تو پاکستانی کھلاڑی کشمیر کے معاملے پر بھی کھل کر بولتے ہیں

  • UCPاور ورلڈ کال ٹیلی کام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط:پاکستان میں بلاک چین ٹیکنالوجی کی آمد آمد

    UCPاور ورلڈ کال ٹیلی کام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط:پاکستان میں بلاک چین ٹیکنالوجی کی آمد آمد

    لاہور: UCPاور ورلڈ کال ٹیلی کام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط:پاکستان میں بلاک چین ٹیکنالوجی کی آمد آمد،اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب ہوئی

    ذرائع کے مطابق لاہور کی ایک انڈسٹریل اسٹیٹ میں‌ ہونے والی اس تقریب میں معاہدے کے تحت یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیکلٹی اور طلبہ کیلئے بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔

    بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے یو سی پی اور ورلڈ کال کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق اس نئے معاہدے کے تحت بلاک چین ٹیکنالوجی کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر ریکٹر یو سی پی ڈاکٹر نصر اکرام اور سی ای او ورلڈ کال بابر علی سید نے دستخط کئے۔

     

     

     

    اس موقع پر ریکٹر یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ڈاکٹر نصر اکرام نے کہا کہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب انڈسٹریز کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی ہے۔ کسی بھی نئی ٹیکنالوجی میں جدت اور ریسرچ کو آگے لے جانے کیلئے یونیورسٹیز سے ہی ہیومن ریسورس ملتا ہے۔

    اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ بابر علی سید کا کہنا تھا کہ بلاک چین ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے جو حقیقی معیشت کو جنم دیتی ہے۔ ورلڈ موبائل گروپ کے اشتراک سے سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔

    قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہونے والے اس تقریب میں یو سی پی سے ہیڈ آف سنٹر آف پروفیشنل ایکسی لینس زبیر انور، ڈین فار فیکلٹی آف آئی ٹی احمد شبر کاظمی اور ڈپٹی منیجر ٹیکنالوجی ٹرانسفر عبد اللہ اقبال شریک ہوئے۔ ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ سے چیف فنانشل اظہر سعید، ڈائریکٹر ٹیکنیکل آغا منصور، ڈائریکٹر سیلز فیصل احمد اور ڈائریکٹر نیٹ ورک عرفان ابن ریاض نے شرکت کی۔

    UCPاور ورلڈ کال ٹیلی کام کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے مطابق ورلڈ کال کے تعاون سے قائم سنٹر آف ایکسی لینس میں پہلے یو سی پی کی فیکلٹی کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے ٹریننگ اور پھر طلبہ کے لئے کورسز رکھے جائیں گے۔

    دوسری طرف اس حوالے سے پاکستان کے سینئر تجزیہ نگار اور پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے اپنے نونہالوں کی جدید خطوط پراستوار تعیلم کے حوالے سے سرگرم معروف صحافی مبشرلقمان نے اس معاہدے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ میرے ملک کے طالب علموں کے لیے ایک بہترین منصوبہ ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے لیے اپنے طالب علموں کو موبلائز کرتے رہے اورآج وہ دن آگیا ہے کہ ایک بڑا معاہدہ ہوگیا ہے اوراس میں ایک یوکے بیسڈ ادارے نے پاکستان میں طالب علموں کوجدید ٹیکنالوجی سےمستفید ہونے کا موقع دیا ہے

  • محمد رضوان کے ’گراؤنڈ میں نماز‘ سے متعلق بیان پر معافی :وقاریونس کا ردعمل آگیا

    محمد رضوان کے ’گراؤنڈ میں نماز‘ سے متعلق بیان پر معافی :وقاریونس کا ردعمل آگیا

    دبئی :محمد رضوان کے ’گراؤنڈ میں نماز‘ سے متعلق بیان پر معافی :وقاریونس کا ردعمل آگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق کوچ وقار یونس نے محمد رضوان کے گراؤنڈ میں نماز سے متعلق دیے جانے والے بیان پر معافی مانگ لی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے سابق سٹارکرکٹر وقار یونس نے بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح اور اس دوران رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق نجی ٹی وی شو میں ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ رضوان کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ انہوں نے اس گراؤنڈ میں ہندوؤں کے بیچ کھڑے ہوکر نماز پڑھی جو کہ میرے لیے بہت خاص تھا۔

    بعد ازاں وقار یونس کو ان کے بیان پر سرحد پار سے خاصی تنقید کا سامنا کر نا پڑا اور بھارت کے معروف کمنٹیٹر نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے وقار یونس پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ بیان ان کے لیے مایوس کن ہے۔

    بھارتیوں کے ردعمل کے بعد اب اس بیان پر وقار یونس نے ٹوئٹر پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے بیان ہیٹ آف دی مومنٹ‘ (پرجوش انداز ) میں دیا جس سے کئی لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

    وقاریونس نے لکھا کہ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا کہنے کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا، یہ ایک غلطی ہے جو کہ جوش خطابت میں ہوئی۔سابق کپتان نے مزید لکھا کہ کھیل رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر لوگوں کو متحد کرتاہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق وقار یونس کی طرف سے اس معافی کے بعد سوشل میڈیا پرملا جلا رد عمل آرہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وقاریونس نے بھارتیوں کو ناراض ہوتے دیکھ کراپنے موقف میں جو بڑی تبدیلی کی ہے وہ ایک سچے مسلمان کا شیوہ نہیں ہے

  • پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

    پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

    کھڈیاں خاص ۔۔۔پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری۔ڈھائی کلو چرس برآمد ۔3گرفتار ۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر ایس ایچ او صداقت علی رندھاوا کی زیرنگرانی پولیس پارٹی کے ہمراہ اطلاع ملنے پر منشیات فروش محمد سلیم، شوکت علی،سلیم بھٹی سے دوران تلاشی ڈھائی کلو چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے
    مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 5 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کااعلان

    پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 5 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کااعلان

    ملک میں ایک بار پھر پیٹرول بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، پیٹرول 137 روپے پر فروخت ہورہا ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یکم نومبر سے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

    ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے ڈیلرز کے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کرائی لیکن اُس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی کی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ کمیشن نہ بڑھا تو 5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔

  • کراچی  کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

    کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

    کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی ایک ماہ کیلئے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، صارفین کو صرف نومبر کے مہینے میں بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی ملے گی۔

    نیپرا کے مطابق فیصلہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

    نیپرا نے 2 ستمبر کو کے الیکٹرک کی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی۔