Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق صدر پاکستان چیمبر آف کامرس پی سی سی – یو ایس اے ڈاکٹر مبشر چوہدری چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    سابق صدر پاکستان چیمبر آف کامرس پی سی سی – یو ایس اے ڈاکٹر مبشر چوہدری چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    صدر / سی ای او یونیورسل سرجیکل پارٹنرز اینڈ پیشنٹ بینیفٹ فائو نڈیشن ، سابق صدر پاکستان چیمبر آف کامرس پی سی سی – یو ایس اے ڈاکٹر مبشر چوہدری چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر مبشر چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت سیاسی بے یقینی کی کیفیت ہے ایسے حالات میں بزنس کمیونٹی کیلئے کاروبار دوست ماحول بنانے کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان معاشی نمو میں اضافے کیلئے انقلابی اقدامات کو یقینی بنائیں، برآمدات پر مبنی پالیسوں کو پرکشش بنائیں اور برآمدی شعبے کو مزید مراعات دیں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو سکے ۔
    انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی شہری اپنے وطن پاکستا ن کی معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں بیرون ملک مقیم پاکستان ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
    ڈاکٹر مبشر چوہدری دورے کے دوران کراچی میں معروف تاجر تنظیموں اور بزنس مین مرزا اختیار اور مرزا اشتیاق بیگ سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

    ڈاکٹر مبشر چوہدری کے اعزاز میں کاروباری شخصیات چیئرمین بیگ گروپ آف کمپنیز مرزا اختیار بیگ اور اشتیاق بیگ، سی ای او اسٹار مارکیٹنگ ایکسپو محمود احمد خان، عضب گلوبل ٹریڈ اینڈ ایگزیبیشن اور انٹریگریٹڈ ٹیکسٹائل کے سی ای او فاروق افضل ظہرانے کا اہتمام کرینگے۔

  • واٹر بورڈ کے مرحوم ملازمین کے بچے 2 سال سے ملازمتوں سے محروم ہیں،جوزف صنم

    واٹر بورڈ کے مرحوم ملازمین کے بچے 2 سال سے ملازمتوں سے محروم ہیں،جوزف صنم

    کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان، چیف آرگنائزر اکبر معید یوسفی، رہنمائوں چن زیب، ناظم خان، کامریڈ امرجلیل مگسی، ارشد اعوان، ریحان الٰہی، ولی محمد بلوچ اور انچارج میڈیا سیل اشرف اعوان نے کہا ہے کہ 2 سال سے دوران ڈیوٹی انتقال کرجانے والے ملازمین کے بچوں اور بیوائوں کو 2019 سے فوتگی کوٹے پر ملازمتیں نہیں دی جارہی ہیں۔
    ومبر 2020 میں بھرتی کیلئے اخبار میں اشتہار دیا گیا تھا۔ کمیٹی ممبران ڈی ایم دی آر آر جی محمد ثاقب، ڈی ایم ڈی پلاننگ حسن اعجاز کاظمی، سابق ڈائریکٹر پرسنل رضا نقوی کے بے جا اعتراضات کے باعث بھرتی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا۔ چیئرمین واٹر بورڈ نے ایک ماہ قبل فوتگی کوٹے پر بھرتی کی منظوری دے دی تھی لیکن سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے اپائنٹمنٹ آرڈرز جاری نہیں کیے جارہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو ان کے واجبات فنڈز وغیر جاری کیے جائیں اور فوتگی کوٹے پر اپائنٹمنٹ آرڈرز جاری کیے جائیں۔

  • سید ذوالفقار شاہ کی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات

    سید ذوالفقار شاہ کی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات

    آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ و سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ دنیا بھر میں ہندو قوم 4 نومبر کو دیوالی کا تہوار منارہی ہے۔
    اس موقع پر بلدیاتی ہندو ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں ادا کی جائیں۔
    وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو فوری طور پر ہدایت جاری کی کہ دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دیوالی کا تہوار مناسکیں۔ اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے سید ذوالفقار شاہ نے یقین دہانی کروائی کہ بلدیاتی ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیربلدیات نے میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی افضل زیدی کو ہدایت دی کہ وہ بلدیاتی ملازمین کے مسائل فوری حل کریں۔ ہندو ملازمین کی تنخواہوں، پنشن کا معاملہ بھی حل کیا جائے گا۔ سید ذوالفقار شاہ نے ان کا مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری کرنے پر شکرہ ادا کیا۔

  • حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کے تحت 28 اکتوبر کوجلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا جائے گا

    حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کے تحت 28 اکتوبر کوجلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا جائے گا

    حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کے تحت 28 اکتوبر بروز بدھ دوپہر3بجے الخیر گارڈن میں جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسماء سفیر خصوصی خطاب کریں گی۔ ناظمہ ضلع عذرا جمیل نے خواتین سے خصوصی شرکت کی اپیل کی ہے ۔

  • کمشنر کراچی کا نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملد رآمد کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس

    کمشنر کراچی کا نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملد رآمد کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس

    کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملد رآمد کے لئے منگل کو اپنے دفتر میں متعلقہ اداروں کا ایک اجلاس طلب کیا۔
    (جاری ہے)

    جس میں نسلہ ٹاور گرانے کے تمام تیکنکی پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ایک ہفتہ میں عمارت گرانے کے لئے ڈیمولیشن کپنیوں سے اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی جائینگی فیصلہ کیا گیا کہ نسلہ ٹاور گرانے کے لئے یہ اشتہار فوری طور پر جاری کیا جائے گا تاکہ دوسرے روز اخبارات میں اشتہار مشتہر کیا جا سکے۔

    اجلاس میں ایف ڈبیلو او ، سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی پاکستان رینجرز منرلز اینڈ مائنزاور شعبہ تجاوزات بلدیہ عظمی کراچی کے سینئر افسران این ای ڈی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدلجبار سانگی کے علاوہ ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی، ایس ایس پی شرقی قمر رضا جسکانی اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد عصمہ بتول شہری کی جزل سیکریڑی امبر علی بھائی اور دیگر نے شرکت کی ۔

  • کراچی میں 6 میں سے 5 کنٹونمنٹ بورڈز کی 8 نشستوں پر پولنگ

    کراچی میں 6 میں سے 5 کنٹونمنٹ بورڈز کی 8 نشستوں پر پولنگ

    کراچی میں 6 میں سے 5 کنٹونمنٹ بورڈز کی 8 نشستوں پر پولنگ میں ملیر میں تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی اتحاداور کورنگی میں مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف اور ایم کیوایم اتحاد ، جبکہ کلفٹن میں پیپلزپارٹی، فیصل میں تحریک انصاف اور کراچی کنٹونمنٹ میں ایم کیوایم نے میدان مارلیا ہے۔
    غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی دونوں مخصوص نشستوں پر ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں ۔ کسان ، مزدور، یوتھ ، خواتین کی نشست پر ایم کیوایم کے سید سلطان علی زیدی 3 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ، جبکہ پیپلزپارٹی کے امتیاز علی شاہ اور پاک سرزمین پارٹی کے دانش شوکت کو ایک ایک ووٹ ملا ۔اقلیت کی نشست پر ایم کیوایم کے ایلی سن بلا مقابلہ پہلے ہی کامیاب ہوچکے ہیں۔
    ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کی واحد اقلیتی نشست پر تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جماعت اتحاد کے مشترکہ امیدوار جماعت اسلامی کے ارشد مسیح 6 ووٹ لیکر کامیاب، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار افراہیم مسیح کو 4 ووٹ ملے۔ کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف اور ایم کیوایم پاکستان اتحاد کے مشترکہ امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے اشکوک کمار 3 ووٹ لیکر کامیاب ،جبکہ پیپلزپارٹی کے شہزاد گل کو 2 ووٹ ملے۔
    3 جماعتی اتحاد کے معاہدے کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن)کا ہوگا۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی دونوں مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں ۔ کسان ، مزدور، یوتھ ، خواتین کی نشست پر محمد شاہد شیخ اور اقلیتی نشست پر آصف کامیاب ہوگئے ہیں ۔ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی دونوں مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔کسان ، مزدور، یوتھ ، خواتین کی نشست پر زرتاج اقبال اور اقلیتی نشست پر کلیم شارون کامیاب ہوئے ہیں ۔ مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ منگل کو صبح 8 سے شام 4 بجے تک ریٹرننگ آفیسر ز کے دفاتر میں ہوئی ۔

  • بینک الفلاح نے 26 فیصد تک منافع میں اضافہ ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

    بینک الفلاح نے 26 فیصد تک منافع میں اضافہ ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

    بینک الفلاح لمیٹڈ (BAFL) نے ستمبر2021 کو ختم ہونے والی مدت کے حوالے سے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا،جس میں بینک نے مالی سال 2021 کے نو ماہ (9MCY21) کے حوالے سے سال بہ سال (YoY) کی 25% بہتری کے ساتھ، 10.481 بلین روپے (ای پی ایس 5.9 روپی) کے بعد از محصول منافع کا اندراج کیا ہے،جو گزشتہ سال(SPLY) کی اسی مدت کے دوران 8.331 بلین روپے (ای پی ایس 4.69 روپی) رپورٹ کیا گیا تھا۔
    مالی سال 2021 کے نو ماہ میں سال بہ سال (YoY) کی بنیاد پر صافی/خالص سود کی آمدنی (NII) فلیٹ رہی اور ساتھ ہی مستحکم و ٹھوس ڈپازٹ میں ہونے والے اضافے نے وبائی مرض کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے کاروباری اداروں کی معاونت و مدد کے لیے طے شدہ شرح میں کمی کے اثرات کو زائل کیا۔
    غیر سودی آمدن 15.6% تک اضافے کے ساتھ 11.589 بلین روپے پر رہی۔یہ بنیاد ی طور پر فیس کی آمدنی (25% YoY)، منافع منقسمہ کی آمدن (65% YoY)اور مالیات پر حاصل ہونے والے منافع کی وجہ سے ہے۔

    فیس کی آمدنی میں ہونے والا یہ اضافہ، غیر معمولی ہوم ریمیٹنس اور کاروباری امور کی روانی نیز مشترکہ طور پر کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے خرچ کی جانے والی رقوم،گاڑی اور گھر کے قرضوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ہوا ۔نو مہینوں کے دوران انتظامی اخراجات 13.7% YoY تک بڑھ گئے ۔دوران سال 19 برانچوں کے اضافے کے ساتھ برانچ نیٹ ورک کی وسعت، آر ڈی اے اور ہوم ریمیٹنس کی معاونت کے حوالے سے اشتہاری مہم اور ٹیکنالوجی میں کی جانے والی سرمایہ کاری ، لاگت میں اضافے کا باعث بنے۔
    یہاں یہ امر انتہائی قابل ذکر ہے کہ BAFL نے 10% مارکیٹ شیئر کے ساتھ آر ڈی اے اسپیس میں نہ صرف 5 سرفہرست بینک میں شمار کئے جانے کا اعزاز حاصل کیا ، بلکہ اس کا شمار پی آر آئی اقدامات کے تحت تین سر فہرست ہوم ریمیٹنس پراسیسنگ بینکوں میں بھی کیا جاتا ہے ۔جس کے نتیجے میں مالی سال 2021 کے نو مہینوں میں بینک کی آمدن کا تناسب ، مالی سال 2020 کے نو ماہ کی52.6% سے بڑھ کر 58.5% ہوگیا ۔

  • جہاں قومی ہیروزکی تذلیل ہوتی ہووہاں بیٹھےرہنا توہین ہے:شعیب اخترنےPTVاسپورٹس سے استعفیٰ دے دیا

    جہاں قومی ہیروزکی تذلیل ہوتی ہووہاں بیٹھےرہنا توہین ہے:شعیب اخترنےPTVاسپورٹس سے استعفیٰ دے دیا

    دبئی:جہاں قومی ہیروز کی تذلیل ہوتی ہووہاں رُک جانا توہین ہے:شعیب اختر نے پی ٹی وی اسپورٹس سے استعفیٰ دے دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ باولرشعیب اخترنے پی ٹی وی اسپورٹس سے اینکر کے جارحانہ رویے پراحتجاجا اٹھ کرچلے گئے اورساتھ ہی اس پروگرام سے استعفے کا اعلان بھی کردیا ،

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) سپورٹس کے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے تجزیہ پسند نہ آنے پر شعیب اختر کو سٹوڈیو سے نکلنے کا حکم دے دیا۔

    پی ٹی وی پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران تجزیے کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق فاسٹ باؤلر کی براہ راست نشریات کے دوران بے عزتی کردی اور انہیں سٹوڈیو چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ باولرشعیب اختر لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی بات کر رہے تھے۔ اس دوران نعمان نیاز نے کہا کہ شاہین آفریدی پاکستان کیلئے اچھا کھیلے ہیں۔ اس پر شعیب اختر نے کہا کہ "سرمیں حارث رؤف کی بات کر رہا ہوں۔”

    اس دوران شعیب اختر کا” سر” کہنا یا شاید "حارث رؤف” کا نام لینانعمان نیاز کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے سپیڈ سٹار کی لائیو نشریات میں بے عزتی کردی۔

    اس موقع پر حارث رؤف کا نام لینے پر نعمان نیاز نے اچانک کہا "آپ بدتمیزی کر رہے ہیں، آپ اوور سمارٹ ہو رہے ہیں۔” اس پر شعیب اختر ہنسنے لگے اور سمجھا کہ شاید ایسے ہی مذاق میں بات ہو رہی ہے لیکن نعمان نیاز نے کہا کہ "آپ سٹوڈیو چھوڑ کر جاسکتے ہیں ، میں یہ بات لائیو کہہ رہا ہوں۔”

    شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پہلے تو سمجھ ہی نہیں آئی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے لیکن جب نعمان نیاز نے ” میں یہ بات لائیو کہہ رہا ہوں” کہا تو شعیب اختر کو سمجھ آگئی، انہوں نے ایکسیوز می ہی کہا تھا کہ نعمان نیاز نےوقفہ لے لیا۔

    وقفے کے دوران ممکنہ طور پر سٹوڈیو میں موجود سینئر کھلاڑیوں سر ویون رچرڈ، عاقب جاوید، اظہر محمود اور عمر گل نے معاملہ حل کرادیا کیونکہ میچ کے خاتمے کے بعد شعیب اختر پی ٹی وی سپورٹس کے سٹوڈیو میں بیٹھے تجزیہ کرتے ہوئے نظر آئے۔

  • شاعرشاکرشجاع آبادی کی کسمپرسی:کسطرح حکومتی کارندے سلوک کرتےہیں؟دُکھ بھری کہانی سامنےآگئی

    شاعرشاکرشجاع آبادی کی کسمپرسی:کسطرح حکومتی کارندے سلوک کرتےہیں؟دُکھ بھری کہانی سامنےآگئی

    شجاع آباد:شاعرشاکرشجاع آبادی کی کسمپرسی:کسطرح حکومتی کارندے سلوک کرتے ہیں؟دُکھ بھری کہانی سامنے آگئی اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کے ایک بہت بڑے شاعر کی کسمپرسی کو کس طرح سرکاری عمال ، اہلکار اور افسران اپنی انا کا مسئلہ بناتےہیں ، ایک عجیب ہی صورت حال سامنے آئی ہے

    ذرائع کے مطابق شجاع آباد کے ایک قومی سطح کےشاعرجنہیں دنیا وکیل شاکرشجاع آبادی کے نام سے جانتی ہے اس وقت اپنی زندگی کے وہ ایام گزاررہےہیں کہ جن کودیکھ کرحکمران طبقے کی بے حسی اور دعووں کے ساتھ وعدوں کی قلعی کھل کرسامنے آجاتی ہے

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق شاکرشجاع آبادی جو کہ اس وقت سخت بیمار ہیں اورپھراس کے ساتھ ساتھ ان پر جس طرح بے بسی اورحالات کی بے رحمی طاری ہے یہ بہت ہی تکلیف دہ بات ہے، ایک طرف ایک ممتازشاعربے بسی سے دنیا کے سامنے حکمرانوں کی بے حسی کا شکار ہے تو دوسری طرف یہ بے بسی کسی کے سامنے آنے پربھی کئی بڑے بڑے افسران کو ناگوارگزرتی ہے

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ شاکر شجاع آبادی کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پرپنجاب حکوتم نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی مظفرگڑھ کوشاکرشجاع آبادی کے ساتھ مکمل تعاون اور ان کےعلاج معالجہ اوردیگرضروریات کے حوالے سے کہا گیا تھا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی مظفرگڑھ نے تعاون کی بجائے ان کے بیٹوں سے انکوائری شروع کردی ، ان سےسوالات شروع کردیئے، کہ تم نے یہ ویڈیو کیوں وائرل کی ، کس نے کی اورحکومت پنجاب تک کس نے یہ پہنچائی ، جس پرشاکرشجاع آبادی کے بیٹوں کوبجائے آسانی اور تعاون کے الٹا آزمائش میں ڈال دیا،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے شاکرشجاع آبادی سے وعدہ کیا تھا کہ انکے ایک بیٹے کوسرکاری ملازمت دی جائے گی لیکن ملازمت تو درکناران سے الٹا حساب کتاب لینا شروع کردیا ہے

     

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ میں اس وقت ایک نیا موڑآیا ہے جب شاکرشجاع آبادی کی بے بسی کی ایک اور ویڈیو کسی طریقے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار تک پہنچی تو انہوں نے پھرڈی سی مظفرگڑھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے اورساتھ یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر ضرورت مندوں کی امداد اورعلاج معالجےکےلیے اقدامات کےساتھ احکامات دے رہے ہیں

     

     

    وزیراعلیٰ کی طرف سے بیان آنے کے بعد اب شاکرشجاع آبادی کےچاہنے والے اس وقت احکامات پرعمل درآمد کے منتظر ہیں اوروہ اپنے اس شاعرکے ساتھ حُسن سلوک اور حسب منصب تعاون کے نظرآنے کے منتظر ہیں‌

  • "خان جی پاکستان واسطےجان بھی حاضر”سعودی عرب کاپاکستان کیلئے3 ارب ڈالرزکےسپورٹ فنڈ کا اعلان

    "خان جی پاکستان واسطےجان بھی حاضر”سعودی عرب کاپاکستان کیلئے3 ارب ڈالرزکےسپورٹ فنڈ کا اعلان

    اسلام آباد:”خان جی پاکستان واسطے جان بھی حاضر”سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد مثبت خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

     

    اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتدار سنبھالنے کے کچھ عرصے بعد بھی سعودی عرب نے پاکستان کی مالی معاونت کی تھی۔کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کی مالی معاونت کی تھی