چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمد نے نسلہ ٹاورسمیت غیر قانونی تعمیرات کو مہندم نے کے عدالتی حکم کو ادھورا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نسلہ ٹاورسمیت متعددتعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر مہندم کرنے کا فیصلہ قانونی سہی لیکن ادھورا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس طرح کی عمارتوں کی تعمیر میں نہ صرف عوام اور بلڈرکے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں بلکہ اسطرح کی عمارتیں کچی آبادیوں یا غیرقانونی گوٹھوں کی طرح رات کے اندھیرے میں اچانک تعمیر نہیں ہوتیں بلکہ انکے مکمل ہونے میں مہینوں نہیں سال تک لگ جاتے ہیں، اور اسطرح کی تعمیرات سے پہلے صوبے اور شہر کے ایک درجن سے زیادہ اداروں سے اپنی زمین اور تعمیرات کی مکمل دستاویزات دکھاکر تعمیرات کر اجازت حاصل کی جاتی ہے،اگر اسطرح کی تعمیرات غیرقانونی ہیں تو اسکی تعمیر کی اجازت دینے والے تمام ادارے جس میں وفاقی ادارا بھی شامل ہے،سب شریک جرم ہیں اس لئے تعمیرات کے انہدام کے ساتھ ساتھ اس جرم میں شریک افسران کو بھی کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
Author: +9251
-

ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سندھ کنور نوید جمیل کا وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری سندھ کو نسلہ ٹاور کے انہدام کے حوالے سے خط
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو نسلہ ٹاور کے انہدام کے حوالے سے خط تحریر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ نسلہ ٹاورکئی سال قبل تعمیر ہوا تھا جس کو باقاعدہ وہاں کے رہائشیوں نے رقم ادا کر کہ مالکانہ حقوق کی بنیاد پر خریدا تھا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اس کی منظوری بھی دی تھی جس کے تمام ثبوت انکے پاس موجود ہیں لہذا میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نسلہ ٹاور کے مکینوں کے نقصان کے ازالے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور ان متاثرین کیلئے ہنگامی بنیاد پر متبادل رہائش کا بند و بست کیا جائے کیوں کہ ان متاثرین کا یہ نقصان حکومت سندھ کے ذیلی ادارے کی وجہ سے ہوا تھا اور اس کی ساری ذمہ داری حکومت سندھ کی ہے۔
-

چیف جسٹس نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو معاوضہ دلوائیں، حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو معاوضہ دلوانے کی اپیل کر دی۔
یہ اپیل امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ نسلہ ٹاور غلط بنا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے درخواست ہے کہ نسلہ ٹاور کے ان رہائشیوں کو معاوضہ دلوائیں۔ -

نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا آغاز گیس ، بجلی اور پانی منقطع
سپریم کورٹ کے نسلہ ٹاور کو 7 روز میں مسمار کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ بجلی، گیس اور پانی کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے کراچی میں واقع رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں دھماکا خیز مواد سے گرانے کا حکم دیا تھا، عدالت عظمی نے کمشنر کراچی کو حکم دیا تھا کہ نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔
کمشنر کراچی ڈویژن، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ایف ڈبلیو او اور ایس بی سی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا۔ کمشنر کراچی آفس کی جانب سے دیگر متعلقہ اداروں کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا، جس میں نسلہ ٹاور مسمار کرنے کیلئے 2 روز میں ٹیکنیکل فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ نسلہ ٹاور کی بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی بند کردی ہے۔
نسلہ ٹاور کی بجلی گزشتہ روز کاٹ دی گئی تھی جبکہ گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیمیں منگل کی صبح پہنچیں، اس موقع پر نسلہ ٹاور کے رہائیشوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم ان کا احتجاج کسی کام نہ آیا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت میں چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک ہفتے میں عمارت کو کنٹرولڈ ایمیونیشن بلاسٹ کے ذریعے گرانے کا حکم دیاتھا۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کہا کہ اگر آپ کے پاس مشینری نہیں تو جائیں پاکستان آرمی سے مدد لیں اور ٹاور گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں مکمل کریں۔انہوں نے کہاتھاکہ نسلہ ٹاور بارود سے اڑا دیں، فوج کی مدد سے کارروائی ایک ہفتے میں مکمل کریں، حکومت رہائشیوں کو مالک سے رقم واپس کرائے۔عدالت نے عمارت کی بجلی اور پانی کے کنکشن 27اکتوبر تک منقطع کرانے کا حکم بھی دیا، جبکہ کمشنر کراچی کو ایک ہفتہ میں عمارت گرا کر کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
-

وزیراعظم عمران خان نے پھرسفارتکاری شروع کردی: شہزادہ چارلس سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
برطانوی سفارتخانہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کامن ویلتھ ممالک کے مابین قریبی تعلقات کی تصدیق کی، 26 ویں اقوام متحدہ کلائمنٹ چینج کانفرنس میں چند روز باقی ہیں،
دونوں رہنماؤں نے گلاسگو میں ہونے والی کانفرنس اور موسمیاتی تبدیلی بارے عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
برطانوی سفارتخانہ کے مطابق پرنس آف ویلز نے پاکستان کے 10 بلین ٹری منصوبے پر وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد دی، شہزادہ چارلس نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ چارلس نے کہا کہ پاکستان خطے میں کلیدی کردار کا حامل ملک ہے۔شہازدہ چارلس نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی قیادت میں پاکستان ضرور مشکلات سے نکلے گا
-

شاباش میرے بچو:خوش کردیا:سدا خوش رہو:وزیراعظم عمران خان سمیت دیگررہنماوں کی قومی ٹیم کومبارکباد
لاہور:شاباش میرے بچو:وطن پاک کوخوش کردیا:سدا خوش رہو:وزیراعظم عمران خان سمیت دیگررہنماوں کی قومی ٹیم کومبارکباد،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے پر پورا پاکستان خوش اور اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے ، وزیراعظم سے لیکر عام پاکستانی تک ہرکوئی اس موقع پر انتہائی خوش ہے
دوسری طرف نیوزی لینڈ کو بھی پیغام دیاگیا ہے جس میں اہل پاکستان نے کچھ اس انداز سے اپنے خیالات کا اظہارکیا ہے ، سکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان سے دم دبا کر بھاگنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی ‘سکیورٹی کا مسئلہ’ پاکستان نے آج حل کردیا اور ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں 5وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرکے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی ہے۔
میگا ایونٹ میں بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد گرین شرٹس کو حکومتی اور سیاسی رہنماؤں نے قومی ٹیم کو مبارکبادی دی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر چلائے اور ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے لگائے۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔ ڈیوڈ ایلس نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھاکہ ویلڈن پاکستان، سکیورٹی کا مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا۔
وزیراعظم آفس
پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی پر وزیراعظم آفس کی طرف سے ٹوئٹر پرشاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔
Congratulations Team Pakistan. Bowling again was outstanding. A good team will analyse it’s mistakes when it loses. A great team does a thorough analysis of its game even when it wins.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 26, 2021
صدر مملکت
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی،اپنی جیت کا تسلسل اسی طرح برقرار رکھیں،حارث رؤف نےباؤلنگ اور آصف علی نے بیٹںگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔آخر میں انہوں نے مزہ آگیا ،واہ واہ بھی لکھا۔
Outstanding my dear Green Shirts. You continue with your winning spree and took your disappointment of NZ cancelled tour on the ground.
Excellent performance by Haris Rauf with the ball & then Asif Ali with the bat at the end who made sure of our win.
مزا آگیا۔ واہ واہ pic.twitter.com/kcovLZXhqB— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 26, 2021
عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی پاکستان کی جیت پر پرجوش دکھائی دیئے اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویلڈن شاہینو کیویز کو شکست دے کر آج پھر قوم کو خوش کر دیا، قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں جبکہ بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھی۔
Well played Green Caps 🇵🇰
Once again a great team effort!!#PakistanZindabad #Pakistan— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) October 26, 2021
فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج جو پاکستان کو کامیابی ملی ہے اس سے ثابت ہوا کہ کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے۔
آخر میں انہوں نے ورلڈ چیمپئن پاکستان ،انشا اللہ بھی لکھا۔
آج پاکستان کو جو کامیابی ملی ہے اس سے ثابت ہوا کہ کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے شکریہ ٹیم پاکستان آپ کی کامیابیاں کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیتی ہیں۔۔۔ ، ورلڈچمپئنن پاکستان۔۔۔ انشاللہ #PAKvNZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 26, 2021
شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سورماؤں کے بعد کیویز بھی شاہینوں کا نشانہ بن گئے،پاکستان زندہ باد۔
Congratulations to all the Nation for winning against New Zealand after India also #PakvsNz
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 26, 2021
شہباز شریف
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے بھی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے آپ کو میدان کے باہر سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی نہ کے میدان کے اندر۔
What a finish, 🇵🇰 boys! Keep making us proud 👏
NZ: we assured you off-the-field security … but on the field … it’s you & the boys in green!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 26, 2021
اسد قیصر
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے گرین شرٹس کو ٹی20ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری کامیابی پر مبارکباد دی۔
Congratulations Pakistan #T20WorldCup
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) October 26, 2021
مفتی پوپلزئی
معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پر طنزیہ وار کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ مل گئی سکیورٹی؟
مل گئی سیکیورٹی ؟
🇵🇰🇵🇰🇵🇰— Mufti Shahabuddin Popalzai (@MuftiPopalzai) October 26, 2021
فہمیدہ مرزا
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی پاکستانی ٹٰیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کھلاڑیوں نے جس ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔
دیگر کرکٹز اور شخصیات کی قومی ٹیم کو مبارکباد
-

‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے:نیوزی لینڈ کی ٹیم کوشکست اور پاکسان نہ آنے کے طعنوں نے ماردیا
شارجہ : ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے:نیوزی لینڈ کی ٹیم کوشکست اور پاکسان نہ آنے کے طعنوں نے ماردیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے بعد جس طرح نیوزی لینڈ کوپاکستان نے شکست فاش دی ہے ، اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دہرے صدمے برداشت کرنے پڑرہےہیں ،
ذرائع کے مطابق ایک طرف نیوزی لینڈ کی شکست تو دوسری طرف گراؤنڈ میں ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے لگ گئے
Security issue has been resolved 😂#PakvsNz pic.twitter.com/bP47m2WY9Y
— Tαɳʋҽҽɾ Rαʝρσσƚ🇵🇰 (@tanveerrajpk) October 26, 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگ گئے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے۔ شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر چلائے اور ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے لگائے۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔ ڈیوڈ ایلس نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھاکہ ویلڈن پاکستان، سکیورٹی کا مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم ‘سکیورٹی’ کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ گئی تھی۔
-

پنجاب حکومت کب گرائیں گے؟رانا ثنااللہ نےانکشاف کردیا
لاہور:پنجاب حکومت کب گرائیں گے؟رانا ثنااللہ نےانکشاف کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگرمطلوبہ تعداد حاصل ہوگئی تو پنجاب حکومت کو گرا دیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کا گرایا جانا وفاقی حکومت کے گرائے جانے کے مترادف ہوگا، اگرمطلوبہ تعداد حاصل ہوگئی توپنجاب حکومت کوگرادیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ سیاسی طورپردرست نہیں ہوگا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کوگراکراپنی حکومت بنائیں، اگر عثمان بزدار جائيں گے تو ن لیگ حکومت نہیں بنائے گی بلکہ شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کے ساتھ زيادتی ہوئی، بلوچستان میں جو کچھ ہوا دیکھتے ہیں اب پی ڈی ایم کس کس کو نوٹس بھیجتی ہے؟
-

دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست دیدی
دبئی:دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست دیدی ،اطلاعات کے مطابق دبئی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آج کے میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقہ نے 144 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس 56 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ جنوبی افریقہ کے بولر ڈوائن پریٹوریس نے 3 اور کیشو مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے 144 رنز کا ہدف 18.2 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مرکرم نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، ریزا ہینڈرکس نے 39 اور ڈوسن نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں گروپ ون میں شامل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ دونوں ہی اپنا پہلا میچ ہار گئے تھے اور یہ میچ ان دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہے۔
سپر 12 میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچز کھیلے گی جس کے بعد دونوں گروپس کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
دوسری طرف پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ جاری ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کوبیٹنگ کی دعوت دی ہے ،
بھارت کی طرح نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ کو بھی بڑی اہمیت دی جارہی ہے اورپاکستانی دعاوں کےساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم کوپاکستان کے ہاتھوں شکست خوردہ دیکھنا چاہتے ہیں
-

پاکستان نیوزی لینڈ کوشکست دیکرجیت گیا :آصف علی کے چھکوں نے کیوی کھلاڑیوں کے چھکے چھڑا دیئے
شارجہ :ورلڈکپ سپر 12: نیوزی لینڈ کیخلاف 135 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا مثبت آغاز:فتح کی جانب گامزن ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی کی بیٹنگ کا اچھا آغاز ہوا ہے
ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
نیوزی لینڈ کے 134 رنز کے جواب میں پاکستان کے 69 پر 4 آوٹ ہوچکے ہیں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا مثبت انداز میں آغاز کیا ہے اور پاکستان نے 16 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 98 رنز بنائے ہیں۔
بابر اعظم 9 اسکور پر کلین بولڈ ہوگئے دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان ہیں جبکہ تیسرے آوٹ ہونے والے
محمد رضوان نے تین چوکوں کےساتھ 17 جبکہ بابر اعظم ایک چوکے کے ساتھ 9 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے، باقی کھلاڑی بھی کوئی خاص اسکوربنائے آوٹ ہوگئے
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 135رنز کا ہدف دیا۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے 5 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر18 ویں میں 135 رنز بنا کرنیوزی لینڈ کو شکست سے دی
نیوزی لینڈ کی اننگز
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ، ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے 27،27 رنز بنا کر نمایاں رہے
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ محمد حفیظ ،عماد وسیم اور شاہین شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے 54رنز پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈیرل مچل بھی عماد وسیم کی گیند پر 27 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری ،جیمز نیشم محمد حفیظ کی گیند پر صرف 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 90 رنز پر گری ، کپتان ولیم سن حسن علی کی ڈاریکٹ تھرو کا شکار ہوئے،وہ 25 رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اورگلین فلپس17ویں اوور میں حارث رؤف کا شکار بنے۔اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ 8 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور گزشتہ میچ کی فاتح الیون میدان میں اتاری ہے۔
میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار تھے لیکن وہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے میں کامیاب رہے۔
تاہم نیوزی لینڈ کو میچ سے قبل بڑادھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر لوکی فرگیوسن انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچز کی تاریخ پر نظر
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے درمیان 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 14 میچز میں کامیابی سمیٹی۔
اس کے علاوہ دونوں ٹیمیں 8 بار متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے آئیں جس میں پاکستان 7 جبکہ نیوزی لیڈ ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔
اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بات کی جائے تو وہاں بھی پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔
دونوں ٹیمیں 5 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئیں، پاکستان نے 3 جبکہ نیوزی لینڈ 2 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا۔
یاد رہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 12 میچز سے ناقابل شکست ہے ۔
میچ کیلئے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
پاکستان:
بابر اعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔
نیوزی لینڈ:
کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی۔