Baaghi TV

Author: +9251

  • ثانیہ عاشق کی سائبر ہراسانی کیخلاف درخواست:حقیقت کیا ہے؟عوام بھی تبصرہ کرنے پرمجبور

    ثانیہ عاشق کی سائبر ہراسانی کیخلاف درخواست:حقیقت کیا ہے؟عوام بھی تبصرہ کرنے پرمجبور

    لاہور: ثانیہ عاشق کی سائبر ہراسانی کیخلاف درخواست:حقیقت کیا ہے؟عوام بھی تبصرہ کرنے پرمجبور،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے سائبر ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے پر ایف آئی اے سے رجوع کر لیا.

     

     

    اپنی درخواست میں ثانیہ عاشق نے کہا ہے کہ کچھ مجرم پیشہ افراد ان کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے تھے اوراسی وجہ سے انہوں نے فیک آئی ڈیز سے میرے متعلق نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئرکرکے میری عزت کوتار تار کرنے کی کوشش کی ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیوز میری نہیں اوریہ سراسر جھوٹ ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا ریکارڈ چیک کرلیں ،

    ثانیہ عاشق نے درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے

    اس حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے حکام سے کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ نے کے عطا تارڑ نے اس بارے میں ٹؤئٹر پیغام میں کہا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ثانیہ عاشق کے خلاف جھوٹی نازیبا وڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ مرحوم والد کی بستر مرگ پر تصاویر تک کو غلط رخ دیا گیا.

     

     

    سیکرٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ثانیہ عاشق مسلم لیگ (ن) کی ایک بہادر ، محنتی اور پختہ نظریاتی کارکن میں سے ایک ہے جو آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کا پرچم تھامے میدان عمل میں ہیں .

    یاد رہےکہ مبینہ طور پر ویڈیو کو کسی انجان شخص نے سوشل میڈیا پر ڈالا ہے اور نازیبا مناظر پر مشتمل ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد مرتبہ شیئر کی گئی جبکہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ویڈیو میں موجود خاتون رکنِ پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    عوام کا کہنا ہےکہ رکنِ پنجاب اسمبلی کو نازیبا ویڈیو کے متعلق وضاحتی بیان جاری کرنا ہوگا تاہم تاحال ایسا نہیں ہوسکا۔

    یاد رہےکہ چند ہفتے قبل سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر عمر کی نازیبا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں سابق گورنر کو کسی انجان خاتون کے ہمراہ دکھایا گیا۔

    سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر مختلف مقامات پر انجان خاتون کے ہمراہ نظر آئے تاہم ن لیگی رہنما نے اسے سیاست کے میدان کانیا ناکام حربہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویڈیو جعلی ہے۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروا ئیں گے مگرآج تک انہوں نے اس کیس کوکسی فورم پرنہیں اٹھایا ، عوام الناس کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کے معاملات کچھ ایسے ہی ہیں جومنظرعام پرآجائیں توان کو کوئی سیاسی پاور کی وجہ سے چیلنج کرنے کی جرات نہیں کرسکتا ، باقی کیسز کی طرح یہ کیسز بھی چند دنوں ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے جائیں گے

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،وکلاء ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،وکلاء ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز، گڈ گورننس کمیٹی کے اراکین، وکلاء ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے ملاقات کی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد تحریک انصاف کا گڑھ ہے -فیصل آباد کی تعمیر و ترقی دل و جان سے عزیز ہے –  فیصل آبادشہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں روپے کے اضافی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے -فیصل آباد رنگ روڈ بننے سے شہریو ں کو بے پناہ سہولت ملے گی -فیصل آباد بائی پاس کا پراجیکٹ بھی جلد شروع کریں گے -پارٹی کے عہدیداران کو پوری عزت دیں گے -عہدیداران کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کا اجلاس جلد لاہور میں بلایا جائے گا اورآپ سے مستقبل میں بھی مشاورت کا عمل جاری رہے گا-عہدیداران نے وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فیصل آباد میں اربوں روپے کا ڈویلپمنٹ پیکیج دے کر ہمارے دل جیت لئے ہیں – ڈویلپمنٹ پیکیج سے شہر میں ترقی کا نیاباب شروع ہو گا۔

  • محمد شامی پر تنقید،محمد رضوان کا رویّہ، بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا

    محمد شامی پر تنقید،محمد رضوان کا رویّہ، بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا

    نئی دہلی :محمد شامی پر تنقید،محمد رضوان کا رویّہ، بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی بھارٹی ٹیم کے مسلمان بولر محمد شامی پر تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بھی بولر کی حمایت میں سامنے آگیا۔

    پاکستان سے ہزیمت کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت کی شکست کا سارا ملبہ بولر محمد شامی پر ڈالا جارہا ہے اور پاک بھارت میچ کے اختتام پر محمد شامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

    محمد شامی کو انتہا پسندوں کی جانب سے برے القابات کہے گئے، کسی نے انہیں پاکستانی جاسوس کہا تو کسی نے پاکستان کے ساتھ مفت کھیلنے کا مشورہ دیا۔

    تو دوسری طرف انتہاپسندوں نے بھارتی بولر محمد شامی کو ‘غدار’ تک قرار دیا۔

    بھارتی صحافیوں اور کئی فینز نے ساتھی بولر کی حمایت نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ محمد شامی کی حمایت سامنے آگیا۔

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے محمد شامی اور ویرات کوہلی کی تصویر لگا کر لکھا کہ بھارت کا فخر قرار دیا۔

     

     

    خیال رہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔

  • پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 5 نومبرکو ہڑتال کا اعلان:سُن کرپاکستان پریشان

    پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 5 نومبرکو ہڑتال کا اعلان:سُن کرپاکستان پریشان

    اسلام آباد :پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 5 نومبرکو ہڑتال کا اعلان:سُن کرپاکستان پریشان ،اطلاعات کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اورپٹرول پمپس کے خلاف حکومت گھیرا تنگ کرنے کے خلاف پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے5 نومبرکو ہڑتال کا اعلان کیا ہے ،

    ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پشاور میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا سی حوالے سے چند دن پہلے ایک اجلاس بھی ہوچکا ہے ، جس میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی وعدہ خلافی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتھا

    پٹرولیم ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے اور آئل ڈپو کے گھیراؤ سمیت حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ایسوسی ایشن نے حکومت کو مطالبات کیحل کے لئے4نومبر کا وقت دے دیا 4نومبر تک حکومت نے مطالبات نہ مانے تو مکمل ہڑتال کی جائے گی

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سرحد پٹرولیم اینڈ کارٹیج عبد الماجد چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم سرحد چیمبر اور سیکرٹری گل نواز آفریدی کا کہنا تھا کہ تین سال سے کمیشن بڑھانے کے وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو پا رہا ہے مہنگائی اور پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث کاروبار کرنا نا۔ممکن۔ہو گیا ہے حکومت نے کمیشن نہ بڑھایا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے حکومت کو بار بار اپنے مطالبات کے بارے میں یاد دہانی کروائی لیکن کوئی بھی ہماری بات نہیں سن رہا حکومت ہمارے مطالبات مانے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنائیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بھی بچے ہیں ان کا سکول ہے گھر کے خرچے ہیں لیکن ہمارے حوالے سے حکومت سوچتی تک نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بار بار اپنے مطالبات کے حوال؛ے سے یاد دہانیاں کروا رہے ہیں لیکن تاحال ہماری فریاد نہیں سنی جا رہی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں احتجاج پر مجوبر کر رہی ہے حکومت کو 4 نومبر کا وقت دیتے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 5 نومبر سے پٹرول پمپس بند کر دیں گے ان کا کہنا تھا کہ اگر پٹرول پمپ مالکان نے احتجاج کا راستہ اپنایا تو حکومت خود گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گی

  • محمد شامی تمہاری عزت ،تمہاری شان:عزت کرو اے ہندوستان:محمد رضوان کا بھارتیوں کو پیغام

    محمد شامی تمہاری عزت ،تمہاری شان:عزت کرو اے ہندوستان:محمد رضوان کا بھارتیوں کو پیغام

    دبئی :محمد شامی تمہاری عزت ،تمہاری شان:عزت کرو اے ہندوستان:محمد رضوان کا بھارتیوں کو پیغام ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی عزت پاکستان کی شان محمد رضوان بھارتی باولرمحمد شامی کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے ہیں ،

    پاکستان کے اوپنربلےباز محمد رضوان نے یہ پیغام اس تناظر میں بھیجا کہ پرسوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کی ہوئی ہے ۔

     

     

    اس مہم کے خلاف جہاں بھارت سے کئی آوازیں اٹھ رہی ہیں وہیں پاکستان کے نائب کپتان محمد رضوان نے بھی محمد شامی کی حمایت کر دی۔

    محمد رضوان اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک کھلاڑی کو اپنے ملک اورلوگوں کے لیے جس طرح کے دباؤ ، جدوجہد اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔

    محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’محمد شامی ایک اسٹار ہے اور دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہے، اپنے اسٹار کی عزت کریں اور قدر کریں۔کرکٹ کے ذریعے لوگوں کو جوڑنا چاہیے ناکہ تفریق پیدا کی جائے۔‘

    خیال رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت کی شکست کا سارا ملبہ بولر محمد شامی پر ڈالا جارہا ہے اور پاک بھارت میچ کے اختتام پر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر انتہائی نامناست رویہ دیکھنے میں سامنے آیا۔

  • جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا:ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کردی

    جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا:ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کردی

    دبئی :جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا:ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کردی،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

    شارجہ میں 3 بجے شروع ہونے والے آج کے پہلے میچ میں ٹیمبا باوما نے ٹاس جیتا اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ورلڈ کپ کے بڑے معرکے میں آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز ہوں گے۔

    پہلا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرے مقابلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ شام 7 بجے مدمقابل ہوں گے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور کوئنٹن ڈی کوک ذاتی وجوہات کی بنا پر میچ نہیں کھیلیں گے اور ان کی جگہ ریزا ہینڈرکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اوبید میک کوئے کی جگہ ہیڈن والش کو شامل کیا گیا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    ویسٹ انڈیز:

    کیرن پولارڈ (کپتان)، ایون لوئس، کرس گیل، لینڈل سمنز، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، عقیل حسین، ہیڈن والش اور روی رامپال

    جنوبی افریقہ:

    ٹیمبا باووما (کپتان)، ریزا ہینڈرکس، راسی وین ڈر ڈوسن، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، ہنری کلاسن، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، اینرچ نورجے اور تبریز شمسی

  • مسجد پر حملہ، فائرنگ سے 18 افراد جاں بحق

    مسجد پر حملہ، فائرنگ سے 18 افراد جاں بحق

    ماشیگو:مسجد پر حملہ، فائرنگ سے 18 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمالی علاقے میں ایک مسجد پر صبح سویرے نماز کے دوران مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم 18 نمازیوں کو جاں بحق کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ملک کی ریاست نائیجر کے علاقے ماشیگو کے گاؤں مزکوکا میں ہوا۔

    حملہ آورجن کا تعلق خانہ بدوش چرواہے فولانی خاندان سے بتایا جارہا ہے، فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    واضح رہے کہ اسی طرح کا نسلی تشدد، جس کی وجہ سے رواں سال اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، پانی اور زمین تک رسائی پر کئی دہائیوں سے جاری تنازع کا نتیجہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق ماشیگو کے بلدیاتی حکومت کے چیئرمین الحسان عیسیٰ نے اے پی کو بتایا کہ مسلح افراد نے مسجد کو گھیر کر اس پر فائرنگ شروع کردی۔اس حملے میں 4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

    نائیجر کے پولیس کمشنر نے مونڈے کوریاس نے کہا کہ حملہ گاؤں والوں اور فولانی چرواہوں کے درمیان تنازع سے متعلق تھا۔

    تازہ ترین حملہ نائجیریا کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں کی ریاستوں میں سیکورٹی کی مخدوش صورتحال کی ایک اور مثال ہے بالخصوص شمال مغرب میں خونریزی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    متاثرہ کمیونٹیز ایسے علاقوں میں ہیں جہاں پہنچنا مشکل ہے جیسا کہ تازہ ترین مازاکوکا جو ریاستیدارالحکومت سے تقریباً 270 کلومیٹر دور ہے

    ایک ہفتہ قبل شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں حملہ آوروں نے ایک دیہی علاقے پر حملہ کیا اور 12 گھنٹے سے زائد تک اپنا آپریشن جاری رکھا جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور بہت سے لوگ بے گھر ہوگئے تھے

    ریاست کے پولیس کمشنر نے اعتراف کیا کہ ماشیگو کے ’انتہائی مشکل‘ خطے نے پولیس کے لیے سیکورٹی الرٹ کا تیزی سے جواب دینا مشکل بنا دیا ہے۔

  • روپے کی بے قدری جاری ڈالر کی قابل قدر ہوگیا :قیمت 175روپےسے تجاوز کرگئی

    روپے کی بے قدری جاری ڈالر کی قابل قدر ہوگیا :قیمت 175روپےسے تجاوز کرگئی

    لاہور:روپے کی بے قدری جاری ڈالر کی قدر175روپےسے تجاوز کرگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ہے اورڈالرکی قدرمیں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ،مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر175روپے کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کر چکی ہے ۔

    فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار ہے۔اوریہ بھی خدشہ ہے کہ پاکستانی روپے میں مزید گراوٹ پیدا ہوجائے

    فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں67پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.55 روپے سے بڑھ کر روپے 175.10ہوگئی ہے

    اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں67پیسے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.10روپے سے بڑھ کر175.30روپے ہو گئی ۔

    فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر203روپے ہو گئی اسی طرح70پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت میں اضافہ ہوا ہے

  • مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پرتابڑتوڑحملے،تازہ حملے میں‌ بڑا جانی نقصان

    مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پرتابڑتوڑحملے،تازہ حملے میں‌ بڑا جانی نقصان

    مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پرتابڑتوڑحملے،تازہ حملے میں‌ بڑا جانی نقصان ،اطلاعات کے مطابق شوپیاں میں کشمیری مجاہدین اوربھارتی فوج کے مابین شدید جھڑپیں ہونے کی اطلاعات ہیں‌،

    ادھر سری نگر سے ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک عام شہری گولیوں کی زد میں آ کر زندگی کی جنگ ہار گیا،پولیس وفورسز نے وسیع علاقے کومحاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پرتلاشی کارروائیاں شروع کی، تاہم کسی کے گرفتارہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

    اس ایس پی شوپیاں کے مطابق کشمیری مجاہدین نے سی آر پی ایف کیمپ پرحملہ کیا۔اس حملے میں کیمپ میں موجود بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں‌ کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں

    دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کی زد میں آکرجانبحق ہونے والے کشمیری تاجرکو بھارتی فوج نے جان بوجھ کرگولی مار کرجان سے ماردیا

    حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے وسیع علاقہ محاصرے میں لے کرتلاشی کارروائی شرو ع کی گئی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کی کوئی اطلاع موصو ل نہیں ہوئی ۔

    دوسری طرف سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے شاہد کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

  • ویگن موٹر سائیکل۔ سے ٹکرا گئی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا

    ویگن موٹر سائیکل۔ سے ٹکرا گئی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا

    قصور آلہ آباد روڈ پر تیز رفتار ۔ویگن موٹر سائیکل۔ سے ٹکرا گئی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا

    تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا تا حال نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔حادثہ ویگن کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے حادثہ میں ہلاک ہونے والے بچہ کی شناخت نہیں ہوسکی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔۔۔۔ ۔.

    مہر بشارت صدیقی بیوروچیف باغی ٹی وی قصور