Baaghi TV

Author: +9251

  • مقصد انسانیت. تحریر : محمد اسامہ

    مقصد انسانیت. تحریر : محمد اسامہ

    .انسان الله تعالیٰ کی سب اعلیٰ اور افضل مخلوق ہے. انسان کو، "اشرف المخلوقات” بھی کہا جاتا ہے. اللّٰه تعالیٰ کو اپنی عبادت کیلئے فرشتے اور جنات کافی تھے. پھر بھی الله تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی تخلیق کی. انسان کو دنیا میں حاکم بنا کر بھیجا. یہاں تک کہ آگ سے پیدا ہونے والی مخلوق جنات کو بھی انسان کا احترام کرنے کا کہا گیا. انسان کو الله کی طرف سے دنیا کی ہر مخلوق سے برتری حاصل ہے.
    > سوال یہ ہے کہ انسان جیسی مخلوق کی تخلیق کا کیا مقصد ہوسکتا ہے؟
    قرآن مجید میں الله تعالیٰ نے انسان کی تخلیق کی وضاحت ان الفاظ میں کی….
    "انسان کو ہم نے اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے”
    الله تعالی نے انسان کی تخلیق اس انداز میں کی ہے کہ اس کا ڈھانچہ ہڈیوں کا ہے، اس جسم پر جو گوشت ہے وہ مٹی سے بنا ہے یا یوں کہیں کہ انسان کو مٹی اور پانی سے بنایا گیا ہے، انسان کو زندہ رہنے کیلئے پانی اور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے، اس خوراک کو حاصل کرنے کیلئے اسے تجارت کرنا پڑتی ہے، اس تجارت کیلئے اسے اپنا وقت اور صلاحیتیں لگانا پڑتی ہیں. اگرچہ انسان کو الله نے اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے تو انسان کو تجارت، خوراک جیسی چیزوں سے بری ہونا چاہیے تھا تاکہ وہ اپنی زندگی اور اپنی صلاحیتیں اللّٰه کی عبادت میں لگاتا.
    جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ایک ایسی مخلوق بھی ہے جو انسان کی پیدائش سے پہلے سے لے کر قیامت تک الله کی عبادت کرنے میں مشغول ہیں، نا انہیں خوراک کی ضرورت ہے اور نا ہی انہیں کسی تجارت کی ضرورت ہے بلکہ وہ دن رات اللّٰه کی عبادت کرتے رہتے ہیں. انہیں "فرشتے” کہا جاتا ہے. اسی طرح انسان کی پیدائش سے پہلے جنات بھی الله کی عبادت کرتے رہتے تھے.
    > سوال یہ ہے کہ جب فرشتے اور جنات الله کی عبادت کرتے رہتے ہیں تو انسان کی تخلیق کیونکر کی گئ؟
    تو جواب یہ ملتا ہے کہ انسان کو الله نے دنیا میں اپنا خلیفہ "جانشین” بنا کر بھیجا ہے. انسان کے ذمے یہ ہے کہ وہ دنیا میں الله کے احکامات کا نفاذ کرے. انسان کو کامل عقل یعنی عقل سلیم بنا کر بھیجا ہے. انسان کو یہ طاقت دی ہے کہ وہ صحیح اور غلط کے فرق کو جان سکے. اپنے نفع اور نقصان کے فرق کو جان سکے. انسان کو دنیا میں زندگی گزارنے کیلئے دو راستے دیے گئے ہیں. ایک اچھائی کا راستہ، دوسرا برائ کا راستہ. یہ انسان کے اپنے اختیار میں ہے کہ وہ کس راستے کو چنتا ہے. انسان کی پیدائش کے بعد سے اب تک دنیا میں مختلف مذاہب آۓ ہیں. ہر مذہب نے انسان کو اچھائی کے راستے پر چلنے اور برائی کے راستے کو چھوڑنے کی تعلیمات دی ہیں. اس دنیا میں اسلام کے علاوہ تمام مذاہب باطن ہوچکے ہیں، بلکہ اسلام کے کے علاوہ تمام مذاہب اپنی اصل کھو چکے ہیں. اس وقت اسلام ہی اپنی اصل میں قائم و دائم ہے. اسلامی تعلیمات کے مطابق اب ہم اپنے اصل موضوع کی طرف آتے ہیں کہ انسان کی تخلیق کیوں کی گئی ہے؟
    جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ انسان کو الله نے خاص اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے. مگر انسان کی تخلیق اس انداز میں کی ہے کہ وہ عبادت بھی کرتا ہے، خوراک بھی لیتا ہے، شادی بھی کرتا، تجارت بھی کرتا اور زندگی گزارنے کیلئے جو ضروریات ہیں انکو بھی پورا کرتا ہے. انسان کو اپنی زندگی گزارنے کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات دیا گیا ہے. انسان کو سونے جاگنے، کھانے پینے، رہن سہن زندگی کے ہر لمحے کے طور طریقے بتلائے گئے ہیں.
    اس دنیا میں انسان کی اہمیت یہ ہے کہ وہ مٹی اور پانی سے پیدا ہوا، اس کے جسم میں ایک دل دھڑک رہا ہے، جب اس کا دل دھڑکنا بند ہوجائے گا تو وہ اس دنیا سے کوچ کر جاۓ گا. اپنے ساتھ صرف اپنے اعمال لے کر جاۓ گا. اس ساری بات مقصد یہ ہے کہ موجودہ معاشرے میں انسان نے اپنے آپ کو دنیا کا مالک سمجھ لیا، اپنی زندگی کے خاتمے کو بھول کر صرف دنیا میں مگن ہوگیا ہے. ایک بناوٹی انسان بن گیا ہے، جو ضرورت کے تحت مسکراتا ہے، ضرورت کے تحت غصہ کرتا ہے، ضرورت کے تحت اپنا بناوٹی اخلاق پیش کرتا، ضرورت کے تحت عبادت کرتا ہے. ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وہ خلوص دل سے اپنا اخلاق پیش کرے. اس رویے کے پیچھے ایک ذہن سازی ہے، جو معاشرے میں کی گئی ہے، ہمارے معاشرے میں ایک بات زبان زد عام ہوچکی ہے کہ ہر انسان کی اپنی سوچ ہے وہ جس طرح چاہے اپنی زندگی گزار لے. محترم قارئین/سامعین ہر انسان کی اپنی سوچ نہیں ہے بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات دیا گیا ہے جس کے مطابق اپنی زندگی گزارنی ہے. نا کہ اپنی سوچ، اپنے دل کے مطابق زندگی گزارنے کو کہا گیا ہے. ہمارے دل و دماغ ڈال دی گئی ہے کہ دنیا میں زندہ رہنا ہے تو معاشرے کے ساتھ برابر چلنا ہوگا. یہ نہیں سوچتے کے معاشرہ تو ایک اندھے کنویں کی طرف چل رہا ہے جہاں جا کر انسان کی فطرت انسانیت ختم ہوجاتی ہے، صرف دکھاوا بچ جاتا ہے. اس وقت معاشرے میں مختلف قسم بگاڑ پیدا ہو چکے ہیں. کہاں سے آئے، کیسے آئے!!!
    میں اس پر بات نہیں کرتا، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بطور انسان اور پھر مسلمان ہم کس جگہ کھڑے ہیں، معاشرے میں ہمارا کیا کردار ہے، معاشرے کی اصلاح کیلئے ہم اپنی زندگی کا کتنا وقت صرف کررہے ہیں، یہ تو نہیں کہ ہم بھی مسلمان ہونے کے باوجود اپنی اصل کو چھوڑ کر باطن میں دھنس رہے ہیں. ہمارے بزرگوں نے جو تربیت کی تھی اس کو بھلا کر نئے دور کے فتنوں کا شکار ہورہے ہیں. محترم قارئین یہ جدید دور کی ترقیاں فتنے ہیں.

    @its_usamaislam

  • بیٹے نے خواب دیکھا باپ نے ہر قدم پر ساتھ دیا

    بیٹے نے خواب دیکھا باپ نے ہر قدم پر ساتھ دیا

    بیٹے کے خواب کی تکمیل کے لیے باپ نے تعبير تک ہر قدم پر ساتھ ديا اور وہ دن آگيا جب اُن آنکھوں ميں خوشی کے آنسو امڈ آئے۔

    دوہزار سات کی بات ہے جب وہ ابھی چھوٹا سا لڑکا تھا باپ کے ساتھ موٹرسائيکل پرکرکٹ سيکھنے گراؤنڈ جایا کرتا تھا، وہ کھيلتا رہا اور باپ ہرقدم پرساتھ ديتا رہا۔

    یہ کسی اور کی نہیں بلکہ بابر اعظم کی بات ہے جو پندرہ سال ميں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹيم تک پہنچ گئے اور نہ صرف بہترين بيٹسمين بلکہ کپتان بھی بن گئے۔

    جس باپ نے اپنے بيٹے کی آنکھوں کے خواب کی برسوں پرورش کی تعبير ملنے پر رو پڑا، جن آنکھوں ميں خواب پلے تھے اُن آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہہ نکلے۔

    مگر يہ خوشی صرف باپ بيٹے کی نہ تھی اُس ماں کی بھی تھی کہ جس کی دعائيں ساتھ ساتھ سفر ميں رہيں اور يہ خوشی ساری قوم کی خوشی بھی تھی۔

  • اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا نریندر مودی کو پیغام

    اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا نریندر مودی کو پیغام

    پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی تاریخی شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

    عتیقہ اوڈھو نے اپنی ٹوئٹ میں دونوں ٹیموں کے کپتان کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ کس طرح کھیل، فن اور ثقافت اقوام کو متحد کرتی ہے، مجھے اُمید ہے مسٹر مودی، اس تصویر سے کچھ سیکھیں گے۔

    عتیقہ اوڈھو نے مودی کو پیغام کے آخر میں کہا کہ خوشیاں پھیلائیں جنگ نہیں، اس طرح یہ دنیا رہنے کے لئے بہت بہتر جگہ ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

  • پیٹرولیم،گیس،بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف پیپلزپارٹی کاجمعہ کوکراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان

    پیٹرولیم،گیس،بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف پیپلزپارٹی کاجمعہ کوکراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پرحکومت کی عوام دشمن پالیسیوں مہنگائی،پیٹرولیم،گیس،بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف پیپلزپارٹی نے 29 اکتوبرجمعہ کوکراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔یہ اعلان پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو، سیکریٹری جنرل وقارمہدی نے پارٹی قیادت کی ہدایت پرکیا ہے۔
    نثارکھوڑوکا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف 29 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاج کرے گی۔کراچی سمیت سندھ کے ہر ضلعے کے احتجاج میں پارٹی کے ھزاروں کارکنان ، پارٹی عہدیداروں سمیت ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز شرکت کرینگے،تبدیلی کا جنازہ نکلنے والا ہے اور اس یزیدی وفاقی حکومت سے جلد نجات حاصل کرینگے۔
    پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی نے کہاہے کہ عمران نیازی کی سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں مہنگائی،پیٹرولیم،گیس،بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے غریب اورمتوسط طبقہ کے لوگ خود کشیاں کرنے پرمجبورہیں،چیئرمین بلاول بھٹوکی ہدایت پرپیپلزپارٹی عوام کوان حالات میں تنہا نہیں چھوڑسکتی،29 اکتوبرکوکراچی کے تمام اضلاع میں حکومت کی عوامی دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کریں گے۔
    اجلاس میں مرزا مقبول،نجی عالم،سردارخان،ذوالفقارقائمخانی،آصف خان،شکیل چوہدری،نوید بھٹی،خیل ہوت اسلم سموں لیاقت آسکانی،شاہینہ شیرعلی،جاوید شیخ،کرم اللہ وقاصی،شیخ عقیل،لالہ رحیم،ساجد جوکھیو،جاوید شیخ،چوہدری اصغر،دل محمد،مدنی رضا ،مشتاق مٹو دیگرنے شرکت کی۔ وقارمہدی نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ ہم ملک کے عوام کوموجودہ مشکل حالات میں تنہانہیں چھوڑسکتے، پیپلزپارٹی اوراس کی قیادت مہنگائی ،بیروزگاری اورمعاشی بدحالی کی شکارعوام کے ساتھ ہے ملک اورعوام کے حقوق کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

  • حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد کی ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات

    حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد کی ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے نادرا ہیڈ کوارٹر کراچی میںڈی جی نادرا سندھ بریگیڈئر (ر)خالد لطیف سے ملاقات کی ۔وفد میں نائب امیر راجہ عارف سلطان اور پبلک ایڈ کمیٹی نادرا سیل کے طاہر امیر الحسن بھی موجود تھے ،ملاقات میں نادرا میگا سینٹرز اورنیشنل رجسٹریشن سینٹرزمیں عوام کو درپیش مشکلات و پریشانیوں کے فوری حل کے لیے تفصیلی گفتگو کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ میگا سینٹر ز پر عوام کی لمبی قطاریں اور رش کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ، شہریوں سے ناروا سلوک اور درخواست گزاروں سے غیر ضروری کاغذات طلب کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ نیشنل رجسٹریشن سینٹرز کو ایوننگ شفٹ میں بھی فعال کیا جائے ۔
    نئے دفاتر قائم کیے جائیں اور موجودہ سینٹرز کے اوقات کار بڑھائے جائیں ، زونل بورڈز اور V&Rاور UVبورڈز(بلاک شناختی کارڈ کے کیسز ) کے لیے لمبی مدت کی تاریخیں نہ دی جائیں ،قومی شناختی کارڈ اور سکسیشن سرٹیفیکیٹ (وراثتی سرٹیفیکیٹ)کے حصول میں آسانی پیدا کی جائے ۔ نادرا سینٹرز میں اسٹاف کو پابند کیا جائے کہ وہ نادرا ایس او پیز کے مطابق کام کرے۔

    موبائل وین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر ڈی جی نادرا بریگیڈئر (ر)خالد لطیف نے جماعت اسلامی کے وفد کو یقین دلایا کہ عوام کے تمام تر جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ اس ضمن میں فوری طور پر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔عوام کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے شہر میں نادرا کے مزید سینٹرز بنائے جا رہے ہیں ۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میچ جیتنے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد

    ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میچ جیتنے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میچ جیتنے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا۔اس تقریب میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر، کنور نوید جمیل و دیگر اراکین نے شرکت کی۔
    بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر کنوینر و اراکین رابطہ کمیٹی نے قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں،بھارت کے خلاف میچ میں فتح پر پوری قوم خوشیاں منا رہی ہے بہترین کارکردگی دکھانے پر کپتان بابر اعظم،وکٹ کیپر محمد رضوان اور پوری پاکستانی ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔
    کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش اور مبارکباددیتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا اور مزید فتوحات کیلئے دعائیں کی اور کہا کہ قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انشا اللہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت کردنیا بھر میں پاکستان کا نام مزید روشن کریں گے۔

  • مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی عوام ایک سخت دور سے گزر رہی ہے، بلاول بھٹو

    مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی عوام ایک سخت دور سے گزر رہی ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی عوام ایک سخت دور سے گزر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں محلہ غریب آباد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کی، اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جمعہ 29 اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

    اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی عوام ایک سخت دور سے گزر رہی ہے، عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے، آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں، عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے۔

    بلاول ھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو عمران خان نے چھیننے کی کوشش کی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا، ہم اقتدار کے لئے سیاست نہیں کرتے، عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے دوران کارکن غوث بخش بروہی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے بلال بروہی اور علی مدد ٹگڑ کے انتقال پر ان کے پوتے ایڈووکیٹ وقار تگڑ سے تعزیت کی، چیئرمین بلاول بھٹو نے یوسی 02 کے صدر راجہ ریاض چوہان سے بھی ان کے والد اور بھانجے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

    بلاول بھٹو نے اپنے حلقہ انتخاب میں واقع محلہ غریب آباد میں کارکنان و عہدیداران کی جانب سے علاقے کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز کو سنا، بلاول بھٹو زرداری نے مسائل کے حل کے حوالے سے فوری عمل درآمد کی ہدایات کیں۔

    اس موقع پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ودیگر بھی موجود تھے

  • انتظارقتل کیس کافیصلہ دو پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

    انتظارقتل کیس کافیصلہ دو پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق انتظار قتل کيس کا فيصلہ سناديا۔ اے ٹی سی نے جرم ثابت ہونے پر 2 پوليس اہلکاروں کو سزائے موت اور 5 کو عمر قید کی سزا سنادی۔

    کراچی میں سندھ پولیس کے محکمہ اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) نے 13 جنوری 2018ء کو 19 سالہ انتظار احمد کو روکا اور گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

    واقعے میں ملوث اے سی ایل سی ٹیم سے تفتیش کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات پر اس وقت کے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں 7 رکنی جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی، جے آئی ٹی نے انتظار کے قتل کو کولڈ بلڈڈ مرڈر (یعنی سفاکانہ قتل) قرار دیا اور 8 ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف قانونی کاروائی کی سفارش کی تھی۔

    انتظار قتل کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری تھی، جس نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ پولیس کے اے سی ایل سی کے 2 اہلکاروں بلال اور دانیال کو براہ راست فائرنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دینے کا حکم دیدیا جبکہ دیگر مجرمان انسپکٹر طارق رحیم، فواد خان، شاہد اور طارق محمود، اظہر احسن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزمان پر 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار غلام عباس کو عدم شواہد پر بری کردیا گيا۔

    رپورٹ کے مطابق اس کیس کی واحد عینی شاہد مدیحہ نامی خاتون تھیں، جنہوں نے دو سال بعد اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا تاہم عدالت نے جے آئی ٹی کی رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں اے سی ایل سی پولیس اہلکاروں کو مجرم قرار دیدیا۔

  • چیف جسٹس آف پاکستان نےمرتضی وہاب کو ڈانٹ دیا

    چیف جسٹس آف پاکستان نےمرتضی وہاب کو ڈانٹ دیا

    کراچی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انھیں جھاڑ پلادی۔

    پیر کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے شہر میں رفاعی پلاٹس سے متعلق تفصیلات اور قبضہ ختم کروانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ تاہم عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جب سے عہدہ سمبھالا ہے،کیا اقدامات کئے ہیں اور کیسے شہر کو صحیح کرلیں گے۔ مرتضی وہاب نے بتایا کہ شہر کے بہت مسائل ہیں اور کافی طویل عرصے سے ان کو دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بلدیہ اعظمی کراچی کا ریونیو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    مرتضی وہاب نے عدالت کو بتایا کہ اس سال بارش میں کراچی کی صورتحال خراب نہیں ہوئی۔ اس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کوجھاڑپلادی اور کہا کہ جو پوچھا ہے اس کا جواب دیں اور زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش مت کریں۔ عدالت نے انھیں مزید کہا کہ آپ بس خاموش ہوجائیں کیوں کہ آپ نے شہرکيلئےکچھ نہیں کیا،زیادہ مت بولیں اور اگر کچھ کیا ہےتو وہ لکھ کرديں۔

    چیف جسٹس نے مزید استفسار کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تھا،اس حکم پر کتناعمل درآمد کیا۔جوکچھ حکم دیاتھااس پرعملدرآمدنہیں کرسکے۔چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ شہر چلانا الگ اور ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں بنانا الگ ہوتا ہے۔

    عدالت نے مرتضی وہاب کوکہا کہ شہر میں جتنے رفاعی پلاٹس پر قبضہ ہے، ان سے متعلق رپورٹس پیش کریں اور قبضہ ختم کروانے کے لیے اقدامات سے تحریری طور پر آگاہ کریں۔

  • مہنگائی عالمی مسئلہ .تحریر : فضیلت  اجالہ

    مہنگائی عالمی مسئلہ .تحریر : فضیلت اجالہ

    عالمی وبا کورونا کے باعث روز بروز بڑھتی ھوئی مہنگائی کی لپیٹ میں پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی شامل ہے۔ جہاں ایک طرف مہنگائی سے پریشان غریب عوام کے لیے اشیائےخوردونوش خریدنا ناممکنات میں شامل ھوتا جا رہا ہے وہیں بغض عمران خان میں مبتلا اپوزیشن عالمی مسلے کو حکومت کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے زاتی مفادات کے حصول کی خاطر معصوم عوام کو شطرنج کے مہروں کی طرح استعمال کر رہی ہے۔ابو بچاو اور کرپشن چھپاوں تحریک کو مہنگائی مخالف جنگ کے لبادے مییں چھپا کر انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے۔
    اس بات میں کوئ دو رائے نہیں کہ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہی ہے لیکن ہم اس حقیقت سے نظریں نہیں چرا سکتے کہ پاکستان پیٹرول سمیت بہت سی اشیاء خوردونوش کیلیے دوسرے ممالک پر انحصار کرتا ہے، کورونا کے باعث طلب و رسد کے واضح فرق اور نظام ترسیلات میں رکاوٹوں کے سبب ہر شعبہ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے ،انتہائی ترقی پزیر ممالک جہاں کبھی مہنگائی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا وہا ں بھی مہنگائی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔

    حالیہ مہنگے ہونے والے پیٹرول کی بات کریں تو بچہ بچہ جانتا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹرول میں خود کفیل نہیں ہے ،عالمی سطح پر بارہ ماہ کی قلیل مدت میں پیٹرول کی قیمت میں 88.5 روپے اضافہ ہوا جس میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں اسی عرصے میں صرف 17.55% بڑھوتری ہوئ ہے ۔حکومت پاکستان اس وقت مجموعی قیمت 138 روپے میں سے صرف 14 روپے لیوی اور سیلز ٹیکس کی مد میں وصول کر رہی ھے جو کہ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ می پیٹرول پر کم ترین ٹیکس ہے۔ نون لیگی ترجمان شاہد خاقان عباسی بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ موجودہ حکومت بہت کم ٹیکس لے رہی ہے اور یہ بھی کہ اگر نون لیگ کی حکومت ہوتی تو پیٹرول کی قیمت موجودہ قیمت سے کہیں زیادہ ہوتی۔
    ۔ جو لوگ عمران خان کے ماضی میں دیے گئے بیان ‘جب پیٹرول کی قیمتوں مین اضافہ ھو تو سمجھ لو حکمران چور ہے ‘ کو لیکر تمسخر اور تنقید کر رہے ہں انہییں یاد دہانی کرواتی جائوں کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت اگر 100 روپے تھی تو اسمیں 52 روپے صرف لیوی اور سیلز ٹیکس کے تھے جب کہ پیٹرول کی قیمت صرف 48 روپے تھی۔ یعنی نصف سے بھی زیادہ رقم صرف ٹیکس کی مد میں موصول کی جاتی رہی ہے ۔

    عالمی سطح پر گیس اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 135 % ہے جبکہ پاکستان میں قدرتی ذخائر سے حاصل ہونے والی گیس کی قیمتوں میں ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں ہوا۔

    خوردنی تیل کے حوالے سے بھی جھوٹی خبریں چلا کر پراپیگنڈہ کرنے کی بھر پور کوششیں کی گئی جبکہ در حقیقت عالمی منڈی کے خوردنی تیل کے نرخوں میں 48% اضافہ پر پاکستانی حکومت نے صرف 38% اضافہ کیا ۔

    سوشل میڈیا کے کچھ دانشور اس بات کا منجن بیچتے بھی نظر آئے کہ پیٹرول اور تیل تو باہر سے منگواتے ہیں اسلیئے مہنگا ہے تو باقی اشیاء زندگی کیوں مہنگی ہیں ؟ ان دانشوروں سے معصومانہ سوال ہے کہ گندم چاول اور کچھ دیگر اجناس کے علاوہ پاکستان کس چیز کی پیداوار میں خود کفیل ہے؟ پام آئل اور سویابین سے بناسپتی گھی بننے کہ باوجود ہمیں خوردنی تیل باہر سے منگوانا پڑتا ہے کیونکه پام آئل اور سویابین دونوں کی بہترین کاشت کا مرکز سندھ ہے جس پہ نا کسی گزشتہ وفاقی حکومت نے توجہ دینا مناسب سمجھا اور نا ہی مہنگائی پہ بھاشن دیتی بھٹو سرکار نے کبھی یہ سوچنے کی زحمت کی کہ بھٹوں کو زندہ رکھتے رکھتے سندھ کی عوام بیروزگاری بھوک اور افلاس کا کفن اوڑھے زندگی سے منہ موڑ چکی ہے ۔
    وہ جماعت جو مہنگائی کی آڑ لیکر اپنی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر ماری ماری پھر رہی ہے ان کے دور اقتدار کے گزشتہ دس سالوں میں مسلسل ڈی انڈسٹریلائزیشن ہوتی رہی لیکن نا تو اسحاق ڈار نے نوٹس لیا اور نا ہی نانی چار سو بیس کے دل میں عوام کا درد جاگا ۔

    خشک دودھ، پنیر ،دہی سے لیکر گرم مصالحہ جات اور دالیں تک ہم دوسرے ممالک سے خریدتے ہیں ،گزشتہ دس سالوں میں کسان کی حق تلفی کر کہ ملکی پیداوار کو تباہی کہ دہانے پر پہنچایا گیا ، ملک میں موجود کھاد پیدا کرنے کا واحد ادارہ ایف ایف بی ایل کھاد کی ملکی ضروریات پیدا کرنے سے قاصر ہے جس کی کمی باہر سے او ڈی پی کھاد منگوا کر پوری کی جاتی ہے۔موجودہ حکومت نے کسان کی بحالی کیلئے احسن اقدامات کیئے ،کسان کارڈ کا اجراء کیا اور تمام فصلوں کے ریٹ مقرر کیئے تاکہ کسان خوشحال ہو .اپوزیشن پراپگینڈا کے برعکس حقائق اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ تحریک انصاف حکومت نے پاکستانی عوام کو ہر ممکن حد تک عالمی مہنگای کے اثرات سے بچایا ہے اور مزید کوششیں جاری ہیں ۔حکومتی سطح پر خوردنی تیل کی پیداوار کے لیئے کاشتکاری شروع کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کافی حد تک خوردنی تیل کی پیداوار میں خود کفیل ہوجائے گا ۔تحریک انصاف حکومت نے ملکی صنعتوں کی بحالی کا کام بھی شروع کیا ہے تاکہ پاکستان صرف باہر سے درآمد کرنے والی قوموں کی صف سے باہر نکل سکے، اس اقدام سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی استحکام ملے گا، حکومت کی موٴثر پالیسیوں کے سبب ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئندہ ہے غیرملکی زر مبادلہ کے زخائر بتدریج میں بہتری آرہی ہے ۔ اس کے علاوہ اگلے ماہ کی 15 تاریخ سے ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو ڈائریکٹ سبسڈی دی جائے گی،

    حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اس مہنگائی ک مقبلہ کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہونگے اور زرائع آمدن کو بڑھانا ہوگا ۔عمران خان کا وژن نسل در نسل سیاست نہیں عوام کی بقا ہے، وہ ووٹ یا اقتدار کے لالچ میں وقتی فیصلے نہیں کرتے بلکہ ایسے فیصلے اور اقدامات کر رہے ہیں جن کے نتائج مثبت اور دیر پا ہونگے، مشکل حالات ہیں لیکن میرے کپتان نے کبھی حالات کے سامنے سر نہیں جھکایا انشاء اللہ وہ پاکستان اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور اس مشکل وقت کو بھی شکست دیکر پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ،لیکن وقت لگے گا ۔

    @_Ujala_R