Baaghi TV

Author: +9251

  • سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے کہا کہ ایک ہفتےمیں نسلہ ٹاورکو کنٹرولڈ ایمیونیشن بلاسٹ سےگرائیں اور بلاسٹ سے قریب کی عمارتوں یا انسان کوکوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاورکا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنرکراچی نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔

    عدالت نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

  • بھارت سے میچ جیتنے کی خوشی ، گوجرانوالہ کے لوگوں کاجشن ، پولیس کے بھی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

    بھارت سے میچ جیتنے کی خوشی ، گوجرانوالہ کے لوگوں کاجشن ، پولیس کے بھی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

    بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر گوجرانوالہ کی عوام جشن منانے باہر نکل آئی

    گوجرانوالہ: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا پہلے پہلے میچ میں ٹاکرا ، پاک بھارت میچ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی ۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے کی تاریخی فتح کی خوشی میں رات گئے گوجرانوالہ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد فتح کا جشن منانے جی ٹی روڈ پر نکل آئی، گوجرانوالہ کے مشہور مقام شیرانوالہ باغ میں نوجوانوں کے ایک بڑے ہجوم نے جشن منایا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور پٹاخے بھی چلائے گئے ۔ اس موقع پر پولیس کی ایک وین گزر رہی تھی نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر پولیس اہلکاروں سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیا جسے نوجوانوں نے خوب سراہا ۔

    گزشتہ رات پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے 10 وکٹوں سے بھارت کو شکست دے کر بھارتیوں کا غرور خاک میں ملا دیا اس تاریخ ساز فتح پر جہاں پوری قوم نے فتح کا جشن منایا وہاں گوجرانوالہ کے لوگوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وہاڑی پہنچ گئے

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وہاڑی پہنچ گئے

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وہاڑی پہنچ گئے- رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کریں گے۔ وہاڑی میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا افتتاح بھی کریں گے-

    طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*

  • نیو کراچی اللہ والی چورنگی پر ایس پی گلبرگ کی کارروائی

    نیو کراچی اللہ والی چورنگی پر ایس پی گلبرگ کی کارروائی

    نیو کراچی اللہ والی چورنگی پر ایس پی گلبرگ کی کارروائی ۔انڈیا پاکستان میچ پر سٹے کے لئے کئے جانے والے انتظامات درھم برہم ۔ 20سے زائد جواری گرفتار داو پر لگی رقم موٹر سائیکلیں اور قمار بازی میں استعمال ہونے والے آلات موبائل فون ٹی وی اسکرینز برآمد۔ گرفتار ہونے والوں میں سعادت علی عرف ساجد عرف کالا شامل ہیں۔
    نیو کراچی اللہ والی پر چلنے والا اڈاہ سعادت علی عرف ساجد کالا افراز عرف فراز اور ریاض کی پارٹنر شپ میں چلارہا تھا۔ انڈیا پاکستان کرکٹ میچ پر سٹے لے لئے نیو کراچی اللہ والی اسٹاپ پر قائم اڈے میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کے چھاپے کے دوران افراز عرف فراز اور اسکا ساتھی ریاض فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
    گرفتار ملزم سعادت عرف ساجد کالا اور فراز عرف افرازحیدرآباد سمیت کراچی کے علاقوں میں سٹہ جوا چلانے کے ماہر ہیں۔

    اجد کالا اور افراز عرف فراز کے کراچی کے علاقے کلری سڑی مچھر کالونی لیاری میں اڈے موجود ہیں۔ ملزمان کا نیٹ ورک حیدرآباد ٹھٹھہ سجاول جامشورو اور گھارو میں موجود ہے ۔ جوئے سٹے کا یہ وسیع نیٹ ورک ریاض، افراز عرف فراز، سعادت علی عرف ساجد کالاملیر والا اور اسلم جگنو چلاتے ہیں۔ فرار ہونے والے ملزمان اور نیٹ ورک کے دیگر مفرور ملزمان کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔آفراز عرف فراز اور سعادت علی عرف ساجد کالا ملیر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔

  • بھارت کی ہار پر اسٹیڈیم میں موجود اکشے کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

    بھارت کی ہار پر اسٹیڈیم میں موجود اکشے کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کو براہ راست دیکھ کر اداکار اکشے کمار کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔

    بالی وڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار کی پاک بھارت میچ دیکھنے کی تصویر خوب وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستانی اداکار اکشے کمار کی تصویر کو لے کر مزاحیہ میمز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

    اگر میچ کی بات کی جائے تو ’موقع موقع‘ کا راگ الاپنے والے بھارتیوں کو پاکستان نے اس مرتبہ کوئی موقع نہیں دیا۔ پاکستانی باؤلرز اور بلے بازوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی۔
    بھارت کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں ہی مکمل کر لیا۔

  • اب طیاروں سے پرندوں کو نہیں ٹکرانے دیں گے:پی آئی اے کی باقاعدہ مہم

    اب طیاروں سے پرندوں کو نہیں ٹکرانے دیں گے:پی آئی اے کی باقاعدہ مہم

    کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے شعبہ کارپوریٹ سیفٹی نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات روکنے اور آگاہی کے لیے خصوصی سیفٹی ویک کا انعقاد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے شعبہ کارپوریٹ سیفٹی کے زیر اہتمام ایک ہفتہ پر مشتمل سیفٹی ویک کا انعقاد کیا گیا، اس کا مقصد طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بچاؤ کے لیے عوام الناس میں آگاہی بیدار کرنا تھی، طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیاروں اور مسافروں کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

    اس مہم کے دوران ائرپورٹس کے گردو نواح میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے دورے کئے گئے تاکہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکراؤ کے ممکنہ خطرات کا سد باب کیا جا سکے۔

    سیفٹی مہم کے دوران سول ایوی ایشن کے ساتھ ماحولیات اور حفاظتی امور سے متعلق اجلاس جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سیمینار ز کا انعقاد بھی کیا گیا۔

    طیاروں سے پرندے ٹکرانا ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک سنگین خطرہ گردانا جانا جاتا ہے۔ جس سے نہ صرف طیاروں بلکہ مسافروں اور ائر پورٹس کے گردو نواح میں رہائش پذیر آبادی کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

    طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر بھی ہوتی ہے جو کہ ائر لائن کے لئے بھاری نقصان کا باعث بھی ہوتی ہے۔ پاکستانی ائر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال اب تک پی آئی اے کے 66 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہو چکے ہیں۔

    پی آئی اے کے کارپوریٹ سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کے چیف کیپٹن محسن اوصاف نے اس مہم میں شرکت پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ اس مہم میں دیگر سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

  • ویڈیو: پاکستان کی تاریخی جیت پراسٹیڈیم میں موجود بابراعظم کے والد فرط جزبات سے  رو پڑے

    ویڈیو: پاکستان کی تاریخی جیت پراسٹیڈیم میں موجود بابراعظم کے والد فرط جزبات سے رو پڑے

     

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی تاریخی فتح پر دبئی اسٹیڈیم میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد فرط جذبات سے روپڑے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کے والد کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد خود پر قابو نہ کرسکے اور خوشی اور فرط جذبات سے رونے لگے۔

     

     

    واضح رہےکہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے۔

    میچ کے بعد بابراعظم کے والد کے پاس موجود شائقین انہیں مبارک باد دے رہے ہیں ، مبارک باد دینے والوں میں چاچا کرکٹ بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، جواب میں پاکستان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان پر اٹھارہویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلےاور 152 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور بھارتی بولرز کو وکٹ لینے کا موقع نہ دیا۔

    محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست79 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

  • پاک بھارت میچ سوشل میڈیا کا محاذ گرم رہا

    پاک بھارت میچ سوشل میڈیا کا محاذ گرم رہا

    پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے سوشل میڈیا پر میچ سے قبل دونوں ممالک کی عوام میں لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بڑے معرکے سے پہلے دونوں ممالک کے حمایتیوں نے بڑھ چڑھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ‘گرین شرٹس ول ون اور پاک ورسز انڈیا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، پاکستانی ٹیم کے پرستار حامد نے کہا کہ بھارت کے لیے ایک اور ‘‘سرپراز’’ کا دن ہے۔
    ایک اور صارف نے بھارت کو للکارتے ہوئے لکھا کہ ‘‘تیار ہو ’’ ایک بھارتی صارف نے پنجرے میں قید ٹی وی کی تصویر لگاتے ہوئے کہا پاک بھارت میچ کی تیاریاں دونوں ملکوں میں جاری ہے۔محمد اسلم نے پاکستانی ٹیم کو گیم چینجر قرار دے دیا، تو ماہ نور نامی صارف نے لکھا کہ پاک بھارت میچ نے شائیقین کی راتوں کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔

  • ابو کہہ کر گئے ہیں کہ انہوں نے دادا کو قتل کردیا ہے جا کر دیکھ لو

    ابو کہہ کر گئے ہیں کہ انہوں نے دادا کو قتل کردیا ہے جا کر دیکھ لو

    گذشتہ روز شہر قائد کے علاقہ گلشن اقبال میں نشے کے عادی بیٹے نے ہاون دستے اور چمچے سے بوڑھے باپ کو قتل کر دیا جبکہ والدہ کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ اس کے چھوٹے بھائی سمیر کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔ مقدمے کے مدعی نے بتایا کہ واردات میں ملوث بڑا بھائی داؤد نشے کا عادی ہے اوراکثر والدین سے جھگڑا کرتا تھا۔
    مقتول والد اور زخمی والدہ اپنے کمرے سو رہے تھے، ہفتے کی صبح میرے بھتیجے محمد یاسین نے ہمیں سوتے ہوئے اٹھا کر بتایا کہ ابو کہہ کر گئے ہیں کہ انہوں نے دادا کو قتل کردیا ہے جا کر دیکھ لو، ہم اٹھ کر والد اور والدہ کے کمرے میں گئے تو والد کے سرپر شدید چوٹیں تھی اور وہ خون میں لت پت تھے۔
    مدعی مقدمہ نے کہا کہ میرے والد کے قریب ہاون دستہ اور لوہے کا بڑا چمچا خون آلود پڑا تھا۔

    جبکہ والدہ کے منہ پر کپڑا تھا اور وہ بھی زخمی تھیں ، زخمی والد کو طبی امداد کے لیے فوری نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم والد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جس کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل اور تشدد کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

  • پاکستان کی بھارت کوشکست ، کئی ریکارڈز پاکستان کے نام ہوگئے

    پاکستان کی بھارت کوشکست ، کئی ریکارڈز پاکستان کے نام ہوگئے

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی ۔

    اس فتح میں پاکستان نے کئی ریکارڈز بنائے جبکہ بھارت کو بھی وہ سہنا پڑ گیا جو اس نے شاید کبھی سوچا بھی نہیں ہو۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

    یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے کیخلاف پہلی فتح ہے ،ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت پہلی مرتبہ 10وکٹ سے ہارا ہے جبکہ پاکستان بھی پہلی ہی مرتبہ ٹی ٹوئنٹیز میں کوئی میچ 10 وکٹ سے جیتا ہے۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کیلئے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر بھارت کیخلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے کسی بھی وکٹ پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے بڑی شراکت بنادی۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن کے پاس تھا ،دونوں نے 2012 میں بھارت کے خلاف 133 رنز کی شراکت بنائی تھی ۔

    یہ شراکت بھارت کیخلاف کسی بھی وکٹ پر پاکستان کی بہترین شراکت تو پہلے ہی بن چکی تھی جب دونوں ٹیم کے 107 ویں رن کیلئے دوڑے ۔اس سے قبل 2012 میں حفیظ اور شعیب ملک نے 106 رنز کی شراکت چوتھی وکٹ پر بنائی تھی ۔

    اس کے علاوہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی کسی بھی وکٹ پر پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہے ،اس سے قبل 2010 میں سلمان بٹ اور کامران اکمل نے بنگلا دیش کیخلاف 142 رنز کی شراکت قائم کی تھی ۔

    اس اننگ کے دوران محمد رضوان نے سال 2021 میں1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بھی مکمل کرلیے، وہ ایک کلینڈر سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستان کے دوسرے بیٹسمین ہیں۔اس سے قبل بابر اعظم نے 2019 میں 1607 رنز بنائے تھے